News

24-12-2024

خبرنامہ نمبر7987/2024
گوادر14دسمبر2024:
ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو نگور شریف، بی ایچ یو گھٹی دور، اور بی ایچ یو چب کلمتی کا اچانک دورہ کیا تاکہ صحت کی سہولتوں اور خدمات کی معیار کا جائزہ لیا جا سکے۔دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی نے ای پی آئی (ایکسٹینڈڈ پروگرام آف امیونائزیشن)، معمول کی او پی ڈی (آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ)، ایم سی ایچ سینٹر (ماؤں اور بچوں کی صحت) اور لیبارٹری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ان تمام خدمات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا تاکہ عوام کو معیاری صحت کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ڈاکٹر مرشد دشتی نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے تمام مراکز پر موجود ریکارڈز کا درست ہونا اور ہر فرد کی کارکردگی میں بہتری لانا ضروری ہے تاکہ عوام کو بروقت اور موثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو مزید بہتری کے لیے رہنمائی فراہم کی گئی۔
یہ دورہ مقامی صحت کے نظام کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو گا اور عوامی خدمات کی سطح کو مزید بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

03-01_2025

Pictorial News

02-01-2025

News

02-01-2025