News

24-12-2024

خبرنامہ نمبر7986/2024
گوادر24دسمبر2024: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے نیو ٹاؤن کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سڑکوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پودوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تحت لگائے گئے پودوں کو بروقت پانی فراہم کیا جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں نشوونما پا سکیں۔انہوں نے باڑ کی مرمت کے حوالے سے بھی فوری اقدامات کی ہدایت کی تاکہ منصوبے کی خوبصورتی اور تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر عبدالشکور نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور نیو ٹاؤن کو ایک مثالی علاقہ بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔عوام نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے دورے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی نگرانی میں نیو ٹاؤن کے ترقیاتی منصوبے مزید بہتر ہوں گے۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

03-01_2025

Pictorial News

02-01-2025

News

02-01-2025