December 25, 2024
News

23-12-2024

خبرنامہ نمبر7946/2024
گوادر23دسمبر2024: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صحت کے شعبے کے مختلف اہم امور زیرِ بحث آئے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی، محکمہ بی اینڈ آر کے نمائندگان، اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران حالیہ دنوں میں صحت کے شعبے میں ہونے والی کنٹریکچول پوسٹنگز کے ٹیسٹ اور انٹرویوز کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ان پوسٹوں پر تعیناتی صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ دو دن کے اندر کنٹریکچول پوسٹنگز کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے ۔
ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے آگاہ کیا کہ کچھ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے لیے کیسز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو بھیجے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سختی سے حکم دیا کہ غیر ضروری اٹیچمنٹ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔میڈیسن کے مسائل اور دستیابی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایم ایس سول ہسپتال، اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نے بتایا کہ ضلع میں موجودہ ادویات کا اسٹاک تسلی بخش ہے۔ مزید برآں، آر ایچ سی پسنی اور آر ایچ سی اورماڑہ کو نئی عمارتوں میں منتقل کیا جا چکا ہے، جو ان علاقوں میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا کہ ڈی ایچ کیو سول ہسپتال کو 2025 کے جنوری کے پہلے ہفتے میں نئی عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا، تاکہ عوام کو بہتر اور جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس اجلاس میں کیے گئے فیصلے صحت کے شعبے میں شفافیت، ملازمین کی ذمہ داری، اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے اقدامات کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، جو صحت کے نظام کو مضبوط اور مؤثر بنانے کی عکاسی کرتے ہیں۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Pictorial News

23-12-2024

Pictorial News

23-12-2024

Pictorial News

23-12-2024

Pictorial News

23-12-2024

Pictorial News

23-12-2024