خبرنامہ نمبر 7918/2024
کوئٹہ، 21 دسمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جنوبی وزیرستان میں خوارج کے خلاف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر سوگوار خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے پوری قوم اپنے بہادر شہداء کے خون کی مقروض ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے سرزمین پاکستان اور باسیوں کے تحفظ کیلئے عظیم قربانی دی یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر فورسز دہشت گردوں اور خوارج کے خلاف برسر پیکار ہیں اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں فورسز اور پوری قوم کے حوصلے بلند اور عزم پختہ ہے انشاءاللہ وطن عزیز کو دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرکے دم لیں گے، میر سرفراز بگٹی نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہے