خبرنامہ نمبر 7914/2024
حب 21دسمبر:پارلیمانی سیکرٹری سیاحت وثقافت نوابزادہ زرین خان مگسی نے کہا ہیکہ وفاقی وزیرجام کمال خان حلقئہ انتخاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں 100ملین کی لاگت سے گرلزکالج اپ گریڈیشن بلڈنگ کی تکمیل جام خاندان کی عوام دوست پالیسی کا عکاس ہے 2022کے سیلاب سے متاثرہ حب پل کی دوبارہ تعمیر اورکامیابی سے تکمیل عملی اقدامات کاآئینہ دارہے ضلع حب اورلسبیلہ میں تعلیم صحت اسپورٹس اورروڈسیکٹر سمیت ایسٹرن بائی پاس منصوبہ جام کمال خان کے کارنامے ہیں فروری 2024 کے الیکشن میں عوام نے ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے قومی اسمبلی کی نشست پر جام کمال خان اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر انہیں صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 21پر میرعلی حسن زہری کو جوعوامی مینڈیٹ دیا ہےعوامی توقعات پر اترنے کیلئے وہ عوامی خدمت کے جذبےکیساتھ ہمہ وقت کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نےضلع حب آمد کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں اورجام۔گروپ سپورٹرز سے ملاقات کے بعدمیڈیابریفنگ میں کیا زرین خان مگسی نے کہا کہ بلوچستان عظیم ثقافتی روایات کاامین صوبہ یے یہاں کے لوگوں کی کلچر اورسیاحتی مذہبی مقامات دنیابھرمیں قدیم تہذیبوں میں شامل ہیں میرزرین نے کہا کہ بلوچستان کا ساحل دلفریب مناظربھرپور ثقافتی ورثے، اور ایک دلچسپ تاریخ کی سرزمین کے طور پربین الاقوامی شہرت رکھتا ہے
میر زرین مگسی نے کہا ضلع حب سندھ اوربلوچستان کے انٹری پوائنٹ پر واقع پے جام کمال کاوژن رہا یے کہ یہاں کےعوام کیلئے ایسی ترقیاتی اسکیمات پر کام ہو جومفادعامہ میں مثالی ہوں اسپیشل اکنامک زون پراجیکٹ جام۔ کمال کے وزارت اعلی کے دورمیں منظوریوااس پراجیکٹ میں نئے صنعتی یونٹس ماڈرن ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام اورمقامی لوگوںکےلئےروزگارکی فراہمی بھی شامل ہےضلع حب کےعوام کی احساس محرومیوں کاازالہ ہماری اولین ترجیح ہے