October 16, 2024
File 1 News

30-9-2024

خبرنامہ نمبر5839/2024
کوئٹہ۔ 30 ستمبر۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ آمد پر نہایت گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کا بلوچستان سے گہرا رشتہ ہے۔ بلاول بھٹو بلوچستان کے مسائل کو گہرائی سے سمجھتے ہیں اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کے خواہشمند ہیں۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جا رہے ہیں۔ وزیر صحت نے پیپلز پارٹی کے ان اقدامات کا ذکر کیا جو ماضی میں بلوچستان میں کیے گئے، جن میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پارٹی مستقبل میں بھی صوبے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہے گی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی بلوچستان کے لیے اپنی جماعت کی خدمات اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی اور یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی صوبے کے عوام کو درپیش چیلنجز کا حل نکالنے کے لیے اپنی بھرپورکوششیں جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5840/2024
تربت 30 ستمبر۔ ڈسٹرکٹ ریکورٹمنٹ کمیٹی کی طرف سے ایس بی کے سے پاس شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے اسناد کی ویریفیکیشن شروع،کردیاگیا ھے جبکہ 2 اکتوبر کو میل اور 3 اکتوبر کو فیمیل امیدواروں کے اعتراضات سنے جائیں گیں اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خلیل مراد اور ضلعی ایجوکیشن آفیسر کیچ میڈم زمرد واحد کی سربراہی میں ایس بی کے کے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے اسناد و دیگر ڈاکومنٹس کی ویریفیکیشن شروع کردی گئی جس کا سلسلہ یکم اکتوبر تک ایجوکیشن آفس میں جاری رہے گا دو اکتوبر کو مرد امیدواروں اور تین اکتوبر کو فیمیل امیدواروں کے اعتراضات سنے جائیں گے یاد ضلعی تعلیم آفیسر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ریکورٹمنٹ کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان اور محکمہ تعلیم سے صابر علی دانش و دیگر شامل اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایس بی کے سے صاف و شفاف طریقہ کار کے بعد اب شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی منصفانہ عمل کے زریعے تعیناتی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اسناد کی ویریفیکیشن میں تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے اس عمل میں کسی کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک نہیں کیا جائے گا اس کے باوجود بھی کسی کو شکایت رہے تو ان کے اعتراضات کے لیے دو دن مختص کئے گئے ہیں جہاں امیدواروں کے اعتراضات سن کر ان کا ازالہ کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5841/2024
کوئٹہ30 ستمبر۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں بنیادی طور پر ٹھنڈی راتوں کے ساتھ موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجگور، آواران اور خضدار اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ
، پشین، چاغی، واشک اور ساحلی پٹی میں دوپہر اور شام کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ منگل کو کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں ٹھنڈی راتوں کے ساتھ موسم بنیادی طور پر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ صوبے کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، چاغی، واشک اور صوبے کی ساحلی پٹی میں دوپہر اور شام کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5842/2024
لورالائی. 30 ستمبر۔لورالائی پولیس ٹیم نے مختلف کاروائیاں کی۔ جسمیں پستول کے زور پر موٹرسائیکلیں چھینے والے گروپ کے ایک چور نیاز محمد ولد عمرخان ناصر ساکن بائی پاس لورالائی گرفتار کیا اور جس کے قبضے سے ایک عدد 125 موٹرسائیکل 2024 اور ایک پستول اور شارٹ گن برآمد کیاجبکہ ملزم نے کئی موٹر سائیکل چھینے کا اعتراف جرم کیا. دوسری کاروائی میں پولیس نے ایک شخص شاہد حسین ولد محمد شفیع ساکن ڈیرہ غازیخان کو گرفتار انکے قبضے سے ایک کلو شیشہ(آئس) برآمد کرلیاجبکہ تیسری کاروائی میں پولیس نے ذوالفقار ولد علی محمد قوم خروٹی ساکن قلعہ سیف اللہ کے سے ایک کلو 20 گرام چرس برامد کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5843/2024
حب 30ستمبر۔حب میں ناقص بیکری اشیاءکی تیاری و فروخت اور دودھ میں ملاوٹ پر کریک ڈاو¿ن کے دوران 1 بیکنگ یونٹ بند کردیا گیا جبکہ 1 بیکری و 6 ملک سپلائرز پر جرمانے عائد کردئیے گئے۔ ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق سیل کردہ بیکنگ یونٹ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر ، مٹھائیوں و دیگر اشیاء میں حشرات کی موجودگی ، سوئیٹس کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کا استعمال اور ورکرز کی ذاتی صفائی ناگفتہ بہ پائی گئی ، جس پر مذکورہ بیکنگ یونٹ کو فوری طور سیل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں حب سٹی میں دودھ کی کوالٹی جانچنے کیلئے متعدد ملک شاپس کا معائنہ جبکہ مختلف مقامات پر ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں سے دودھ کے نمونے لیکر آن دی اسپاٹ ٹیسٹ کیے گئے۔ جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعہ ٹیسٹ کرنے پر 1 ملک شاپس و 4 ملک سپلائرز کا دودھ ملاوٹی پایا گیا۔ اتھارٹی حکام نے دودھ میں ملاوٹ ، صفائی و ٹرانسپورٹیشن کے غیر صحت بخش انتظامات پر پانچوں دودھ فروشوں پر جرمانے عائد کیے۔ مزید برآں عوام کو خالص دودھ کی فراہمی اور اس سلسلے میں بی ایف اے کی ضروری ہدایات پر عملدرآمد سے متعلق ملک سپلائرز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5844/2024
گوادر30 ستمبر ۔ گوادر/اورماڑہ: ادارہ تحفظ ماحولیات تحصیل اورماڑہ کی ٹیم انچارج قاضی اسد اللہ کی قیادت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ادارہ تحفظ ماحولیات گوادر راشد میروانی کی ہدایات پر اورماڑہ کے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) اور شہر کے مختلف میڈیکل کلینکس کا دورہ کیا گیا۔ ٹیم نے آر ایچ سی انچارج ڈاکٹر علی اکبر سے ملاقات کی اور ہسپتال میں نصب انسیریشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔ ملاقات کے دوران ہسپتال کے روزمرہ کے فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ماحولیاتی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید برآں، ٹیم نے اورماڑہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین محفوظ بلوچ اور چیف آفیسر سعید احمد سے بھی ملاقات کی، جس میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر گفتگو ہوئی۔ ادارہ تحفظ ماحولیات نے میونسپل کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ فضلہ ٹھکانے لگانے کے عمل کو بہتر بنانے اور ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے تعاون فراہم کریں، تاکہ شہر میں ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے اقدامات کیے جا سکیں۔یہ دورے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ادارہ تحفظ ماحولیات ماحول کو صاف اور محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے، جس میں ہسپتالوں اور دیگر طبی اداروں میں فضلے کو صحیح طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے جدید تکنیکی طریقے اپنانا شامل ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Clipping

Press Clipping

Clipping

12-10-2024

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS