خبرنامہ نمبر5321/2024
نصیرآباد12ستمبر۔بچوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی ایم ایس ڈاکٹر شوکت کھوسہ نادرا انچارج محمد یونس ڈی ایم ای ایس پی بشیر احمد لہڑی سی بی آر یونیسیف لوکل گورنمنٹ کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر تنویر احمد کھوسہ ظہور احمد سولنگی ایاز علی منجھو اسسٹنٹ انجینئر اے ڈی ایل جی سید حیدر شاہ نور میمن عبدالجبار سومرو اور بشیر احمد سمیت دیگر افیسران اور این جی اوز کے نمائندگان شریک تھے اجلاس کے موقع پر سی بی آر یونیسیف لوکل گورنمنٹ کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر تنویر احمد کھوسہ نے بچوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد کاکڑ نے کہا کہ بچوں کی رجسٹریشن کے بغیر انہیں اسکول میں داخل کروانے کے حوالے سے بھی والدین کو مشکلات درپیش اتی ہیں برتھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر رجسٹریشن کا عمل بلوچستان کا بنیادی حق ہے والدین بچوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں اس حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے نصیرآباد میں 10 سینٹرز رجسٹریشن کے حوالے سے کام کر رہے ہیں محکمہ صحت اور دیگر محکموں کی توسط سے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے یہ ایک انتہائی اہمیت کا حامل عمل ہے یونیسیف اس عمل میں اپنی معاونت کو یقینی بنائے ضلع نصیرآباد میں سال 2020 سے بچوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے بس اس پروجیکٹ کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے ضلع نصیر آباد میں 10 ہزار بچوں کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ ہے جس میں سے تا حال 3363 بچوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے اس حوالے سے کام کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ نہ صرف رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں بلکہ بچوں کو سرٹیفیکیٹ کے اجرا کو بھی یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5322/2024
گوادر12 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سر بلند خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلانچی پاڑا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران، سر بلند خان نے اسکول میں ٹیچروں کی کمی کا مشاہدہ کیا، مگر جن اساتذہ نے موجودگی اختیار کی تھی، ان کی محنت اور ایمانداری کی بھرپور ستائش کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہیڈ مسٹریس، اساتذہ اور طالبات سے تعلیم سے متعلق مسائل سنے اور کلاس رومز کا معائنہ کیا۔انہوں نے یونیسیف کے تحت فراہم کردہ اسکول بیگز اور دیگر تعلیمی مواد کی بھی تعریف کی اور اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ سر بلند خان نے یقین دلایا کہ تعلیم کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5323/2024
گوادر12ستمبر۔ کمشنر مکران داو¿د خان خلجی کی خصوصی دلچسپی اور ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی قیادت میں ضلع بھر کے غریب، مستحق اور نادار مریضوں کے لیے فری ایمبولنس سروس کامیابی کے ساتھ بلا تعطل جاری ہے۔ اس سروس کے انچارج جمال رحیم کے مطابق حالیہ دنوں میں کئی ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت کے مریضوں کو جی ڈی اے اسپتال کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا، تاکہ ان کی بیماریوں کی مزید تشخیص اور بہتر علاج ممکن ہو سکے۔فری ایمبولنس سروس کی کامیاب کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا اور ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جی ڈی اے اسپتال (جو انڈس اسپتال کے زیر انتظام ہے) کی ریفرل کے بغیر کوئی بھی مریض دوسرے اسپتال منتقل نہیں کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ایمبولنس سروس اور علاج معالجے کا تسلسل شفاف طریقے سے برقرار رہے اور مستحق افراد کو بروقت اور معیاری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔یہ سروس کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر کی عملی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس کے تحت ضلع کے عوام کو مفت اور بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس فری ایمبولنس سروس نے خاص طور پر ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت کے مریضوں کی فوری منتقلی کے عمل کو ممکن بنایا ہے، جس سے ان کی جانیں بچانے اور علاج کے بہترین مواقع فراہم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5324/2024
کوئٹہ 12 ستمبر۔ ہر گزرتے وقت کے ساتھ بڑھتی ہوئیں موسمیاتی تبدیلیوں کے انسانی، معاشی اور ماحولیاتی نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے قرائ عرض کے توازن کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ماحول میں اخراج کو کم کرنے کی اشد ضرورت ہے، یوتھ کو اس حوالے سے بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے ملک کی تقریبا 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، یوتھ کا مثبت کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان ڈاکٹر دوستین خان جمالدینی نے بیوٹمز کے مارخور آڈیٹوریم میں منعقدہ لوکل کانفرنس آف یوتھ بلوچستان (LCOY) کے شرکائے خطاب کرتے ہوئے کیا، مقامی نوجوانوں کی کانفرنس میں صوبائی سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات ڈاکٹر دوستین خان جمالدینی کے علاوہ مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے نمائندوں، انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے نمائندوں، پروفیسرز، لیکچرار اور یوتھ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، صوبائی سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات ڈاکٹر دوستین خان جمالدینی نے کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند سالوں میں زمین کے درجہ حرارت میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے نا صرف انسان بلکہ تمام حیوانات بھی متاثر ہوئے ہیں، انہی تبدیلیوں کی وجہ سے کبھی سیلاب آتے ہیں تو کبھی خشک سالی کا سامنا کرنا پڑھتا ہے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں ہمارے ملک کا حصہ تو صرف 1 فیصد ہے لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہمارے ملک پر بہت زیادہ ہیں۔ ہمارے بلوچستان میں یہ خصوصیت ہے کہ ہم صفر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے لیول پر جا سکتے ہیں دنیا میں واحد ملک بھوٹان ہے جو صفر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے لیول کو پہنچا ہے، اس لیول تک پہنچنے کےلیے ہماری نوجوان نسل کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ زندگی کے جس شعبے میں بھی جائیں لیکن ماحول کی حفاظت میں اپنا کردار ضرور نبھائیں، زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں یہی واحد طریقہ ہے جس سے ہم گلوبل وارمنگ کے اثرات سے بچ سکتے ہیں۔ حکومتی سطح پر ہمارے وسائل محدود ہیں ہم یوتھ کے کردار کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکیں گے، مستقبل آپ یوتھ کا ہے آپ کو اپنے مستقبل کی حفاظت کرنی ہے۔ کانفرنس میں سکول کے بچوں نے بہترین ٹیبلو بھی پیش کیے جس سے شرکائ کو مثبت پیغام دیا گیا کہ قدرتی جنگل اور درختوں کی حفاظت میں ہی ہماری بقاءہے کنکریٹ کے جنگل بنانے سے قدرتی نظام میں خلل آتا ہے اور ماحولیاتی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں۔ کانفرنس میں پینل ڈسکشن کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں یوتھ کو مختلف مواقوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جس کو شرکاءنے بھرپور سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5325/2024
چمن 12ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر راجہ اطہر عباس نے پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے عوامی مسائل کے حوالے سے وہاں پر موجود لوگوں سے تفصیلی معلومات حاصل کیں اس موقع پر پاسپورٹ آفیسر کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو پاسپورٹ بنانے کی پراسیس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیدی گئی۔ ڈی سی چمن نے پاسپورٹ افیسر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس کی قواعد و ضوابط پر پورا اترنے اور دیگر ضروری ریکوائرمنٹس کو پورا کرنے والے لوگوں کی پاسپورٹ بنانے میں اسانی پیدا کر دی جائے انہوں نے شہر میں واقع نئے سب آفس نادرا سینٹر کا دورہ بھی کیا اور پاسپورٹ آفس کی کام کا جائزہ لیا اور لوگوں سے معلومات حاصل کئے علاوہ ازیں ڈی سی چمن نے کالج روڈ پر نئے سب آفس نادرا سینٹر کا دورہِ بھی کیا نادرا نئے سب افس کے کام شروع کرنے کے دوسرے دن بہت سے لوگوں کو شناختی کارڈز کے ٹوکن جاری ہوئے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد لوگوں کو سہولت کاری فراہم کرنا ہے لہذا عوام الناس کی خدمت کو بغیر کسی انتظار اور تکلیف کے پرفارم کیا جائے انہوں نے کہا کہ سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اور وزیر اعلی بلوچستان چمن کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنانے میں تمام متعلقہ سہولیات پہنچانے کے حوالےسے خاصی دلچسپی رکھتے ہیں جس پر وہاں پر موجود لوگوں نے ڈی سی چمن کی ان اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ڈی سی چمن اور سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق آئندہ بھی عوامی مسائل کی حل میں بھرپور معاونت اورمدد فراہم کرنے مین اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5326/2024
کچھی12ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سنی افتخار ظہیر نے آج تحصیل سنی میں قائم مختلف لیویز چیک پوسٹوں جن میں شہید محفوظ لیویز چوکی، لیویز پوسٹ میسر شوانی، لیویز چوکی کومبل اور لیویز اسٹیشن کھٹن شامل ہیں کا دورہ کیا اور لیویز اہلکاروں کی حاضری کو چیک کیا انہوں نے ہدایت دی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام سکیورٹی انتظامات کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں چوکیوں پر تعینات عملہ اور دیگر افسران اپنی ذمہ داریاں نہایت خندہ پیشانی کے ساتھ سرانجام دیں اور ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے چوکس رہیں ہمیں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے ہیں تاکہ عوام ہمارے ثمرات سے مستفید ہوں بعد ازاں انہوں نے بی ایچ یو سنی، آر ایچ سی کھٹن اور گورنمنٹ ہائی سکول سنی کا بھی دورہ کیا۔دور کے موقع پر انہوں نے بی ایچ یو میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا انہوں نے احکامات دیے کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں کیونکہ دور دراز علاقوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بی ایچ یو انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں طبی مرکز میں صفائی ستھرائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5327/2024
کچھی12ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی ہدایت کے تحت گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید احمد بلوچ نے تحصیل ہسپتال بھاگ کا دورہ کیا اور سیول ہسپتال کے درپیش مسائل کے متعلق منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت اجلاسمیں، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز احمد، سول ہسپتال بھاگ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹرز، اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی تحصیل ہسپتال بھاگ میں درپیش مسائل و دیگر کئی اہم پہلوو¿ں پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے علاج ومعالجہ و ان کی صحت کی دیکھ بھال، ہسپتال میں ادویات کی صورتحال، صفائی ستھرائی، ہسپتال کے عملے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی اور اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید احمد بلوچ نے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی ہرگز نہیں ھونی چاہیے اس لئے ہم سب پر لازم ہے کہ جس پر حکومت کی جانب سے جو ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں انہیں صحیح معنوں میں سرانجام دیں تاکہ ہماری خدمات سے علاقے کے لوگ مستفید ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5329/2024
گوادر12ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) تابش علی بلوچ کی زیر صدارت ضلع کونسل کے رہائشی کوارٹرز اور دکانوں کے نادہندگان کے خلاف ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ یہ کوارٹرز اور دکانیں ڈسٹرکٹ کونسل نے کرائے پر دی ہیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چیف افیسر، میونسپل کمیٹی کے چیف افیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گوادر، اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلع کونسل کے رہائشی کوارٹرز اور دکانوں کے کرایہ داروں کے واجبات کے مسئلے کا جائزہ لینا تھا، جو کافی عرصے سے کرایہ ادا نہیں کر رہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے واضح کیا کہ نادہندگان کو آخری نوٹس جاری کیا جائے گا۔ اگر کرایہ دار رینٹ کی ادائیگی کرتے ہیں تو معاملہ حل ہو جائے گا، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں کوارٹرز اور دکانوں سے بے دخل کر دیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5330/2024
نصیرآباد12ستمبر۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول مسلمانوں کے لیے باعث خوشی کا دن ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مسلمانوں کے لیے خداوندی کی رحمت ہے ہم سب مسلم ہیں ہم سب کے اندر قوت برداشت ہونی چاہیے ہم کسی فرقہ واریت کو پسند نہیں کرتے سب مسلمان یکجا اور متحد ہو کر ہی عالم اسلام کی سربلندی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں تمام علماء کرام 12 ربیع الاول کے خطبہ حق میں انتشار کے الفاظ کے استعمال سے اجتناب کریں ہمیں اخوت پیار محبت کے پیغام کو مزید فروغ دینا ہے جس کا سبق ہمیں نبی آخر الزمان نے دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے افسران و علمائے کرام کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلعی افیسران علماءکرام تاجران امن کمیٹی کے ممبران سمیت ذاکرین شریک تھے اجلاس کے موقع پر علماءکرام کی جانب سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے تیاریوں اور دیگر انتظامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ڈپٹی کمشنر منیر احمد کاکڑ نے کہا کہ سیکیورٹی کے درپیش مسائل کے حل کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعد رہیں گے اسپیشل برانچ تمام روٹس کی سرچنگ کے عمل کو مکمل کریں اور الرٹ رہیں روٹس کی صفائی ستھرائی کے عمل کو میونسپل کمیٹی کا عملہ جلد از جلد مکمل کریں جبکہ روٹس کے مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جائے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں سول ہسپتالوں اور تمام طبی مراکز میں بھی ایمرجنسی نافذ ہوگی ڈاکٹر پیرامیڈیکل سٹاف ایمبولنسز کے ہمراہ جلوس میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس شہید میر محمد مراد ابڑو روڈ سے نکلیں گے مین جلوس مین بازار سے ہو کر یونیورسٹی سے ڈی سی چوک پر پہنچے گا جہاں پر علماءکرام خطاب کریں گے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے جوان تعیینات ہوں گے پولیس کے ساتھ ساتھ رضاکار بھی 12 ربیع الاول کے روز اپنی خدمات سرانجام دیں گے پولیس کی جانب سے تمام رضاکاروں کو سیکیورٹی کارڈ بھی جاری کیے جائیں گے 12 ربیع الاول کے روز قومی شاہرہ پر موٹر سائیکل رکشہ سمیت ہر قسم کی گاڑی پر پابندی ہوگی صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک ہر قسم کی ٹریفک بند کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿