December 21, 2024
File 1 News

11-9-2024 (F-1)

خبرنامہ نمبر5281/2024
کوئٹہ۔ 11 ستمبر۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ایک مدبر رہنمائ اور ایک متحرک سیاسی شخصیت کے حامل شخص تھے۔ ان کے ولولہ انگیز قیادت نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نجات کا راستہ دکھایا۔ بانی پاکستان کے انتھک محنت اور کوششوں سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کی نعمت نصیب ہوئی۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات 11 ستمبر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت اور بصیرت نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ وطن کی شکل میں آزادی دلائی جہاں ہم اپنی مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کی جدوجہد اور قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں۔ ان کی قیادت کا بنیادی مقصد ایک ایسی مملکت کا قیام تھا جہاں انصاف، مساوات اور بھائی چارے کے اصولوں کو فروغ ملے۔ آج ہمیں ان کے افکار و نظریات کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قائد اعظم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی، جمہوریت کی بالادستی اور اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت پر زور دیا۔ ہمیں ان کے دیے گئے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متحد ہونا ہوگا تب ہی ایک مضبوط، خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5282/2024
کوئٹہ:11 ستمبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ محکمہ صنعت سے تربیت یافتہ افراد کو اپنی کاروباری صلاحیتیں نکھارنے کے لئے محکمہ ترقی نسواں اپنے انکیوبیشن سینٹرز کے ذریعے مواقع فراہم کرنے کو تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ انڈسٹریز کے دورے کے موقع پر کیا۔ ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز انیس گورگیج نے صوبائی مشیر محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو محکمے کے امور پر جامع بریفننگ دی اور محکمہ انڈسٹریز کے زیر انتظام کام کرنے والے وئیر ہاوس اور ڈسپلے سینٹرز کا دورہ بھی کروایا۔اس موقع پر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ محکموں کے درمیان تعاون سے وسائل اور مہارت کو یکجا کر کے بلوچستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مارکیٹ حکمت عملی اور ای کامرس پلیٹ فارمز کے استعمال سے ممکنہ منڈیوں کی نشاندہی کر کے خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی خواتین کو خود مختار اور معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لئے محکمہ ترقی نسواں دیگر محکموں کیساتھ مل کر مختلف منصوبوں پر کام کرنے کیلئے سرگرم ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, (11 Sep, : Dr. Rubaba Khan Buledi, Advisor to the Chief Minister of Balochistan for the Department of Women Development, has emphasized the department’s commitment to providing opportunities for industry-trained individuals to enhance their entrepreneurial skills. She made these remarks during her visit to the Department of Industries.During the visit, Director General of Industries, Mr. Anees Gorgage, provided a comprehensive briefing on the department’s operations. Dr. Buledi also toured the warehouses and display centers managed by the Industries Department.Speaking on the occasion, Dr. Rubaba Khan Buledi highlighted the importance of inter-departmental cooperation to pool resources and expertise to strengthen women’s economic independence in Balochistan. She stated that by adopting a joint market strategy and utilizing e-commerce platforms, the identification of potential markets would create respectable employment opportunities for women.She further added that the Department of Women Development is actively collaborating with other government departments on various initiatives aimed at empowering and economically stabilizing women across the province
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5283/2024
کوئٹہ 11ستمبر ۔ صوبائی محتسب بلوچستان نزر محمد بلوچ نے سیکرٹری تعلیم بلوچستان محمد صالح ناصر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ صوبائی محتسب نے محکمہ تعلیم کے خلاف مختلف شکایات پر میرٹ کے مطابق فیصلے سناتے ہوے احکامات جاری کئے لیکن محکمہ تعلیم نے ان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا۔ جس پر صوبائی محتسب نے بارہاں سیکرٹری تعلیم کو احکامات پر عمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی۔ لیکن سیکرٹری تعلیم کی طرف سے یقین دہانی کرانے کے باوجود کوئی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہوسکا۔ اور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ لیکن اسکے باوجود سیکرٹری تعلیم نے کوئی کاروائی نہیں کی اور نہ عمل درآمد کے حوالے سے کوئی رپورٹ پیش کیا۔ بعد ازاں صوبائی محتسب نے سیکرٹری تعلیم بلوچستان کے نامناسب رویہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوے انھیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے 24-09-2024 کو عمل درآمد رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5284/2024
ژوب10ستمبر۔ڈپٹی کمشنر ژوب جناب محبوب احمد کا آئی ٹی ٹریننگ سینٹر ژوب کا دورہ آج ڈپٹی کمشنر ژ وب جناب محبوب احمد نے نے آئی ٹی ٹریننگ سینٹر ڑوب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرژوب نے سنٹر سٹاف اور سنٹر میں کلاسز لینے والے طلباء سے ملاقات کی۔ موجودہ سنٹر ضلعی انتظامیہ ، آئی ٹی سنٹر سربراہ کی کوششوں سے فعال کیا گیا ہے۔اس ادارے میں ایک سال کے اندر 80 سے زائد سرکاری ملازمین کو تربیت دی گئی ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کے 800 سے زائد طلباءکو آفس آٹومیشن اور دیگر آئی ٹی کورسز فراہم کیے گئے ہیں۔ رجسٹریشن آئی ٹی ٹریننگ سنٹر ژوب ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ، کوئٹہ میں رجسٹرڈ ہے۔ یہ 6 ماہ کا CIT (سرٹیفکیٹ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی)، ایک سالہ DIT (ڈپلومہ) فراہم کر رہا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی میں) کورسز۔ مزید برآں، آئی ٹی ٹریننگ سنٹر ژوب نے نیشنل ووکیشن اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے لیے وزیراعظم کے خصوصی اقدام برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کو شروع کرنے کے لیے رسمی کارروائیاں بھی مکمل کر لی ہیں۔ مزید یہ کہ آئی ٹی ٹریننگ سینٹرژوب کوئٹہ کے بعد بلوچستان کا پہلا ادارہ ہے جہاں DigiBizz فری لانسنگ اور انٹرپرینیورشپ پروگرام ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5285/2024
کچھی11ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی پولیو کے خلاف جدوجہد و کاوشیں جاری ہیں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ پولیو مہم کی کامیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جس کے تحت تمام اسسٹنٹ کمشنر مصروف عمل ہیں یہی نہیں بلکہ خود بھی پولیو کی قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے مختلف مقامات پر جاری انسداد پولیو مہم کے ورکرو سے ملاقات و درپیش مسائل کے متعلق آگاہی حاصل کر رہے ہیں گاو¿ں میں خود جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے ہیں اور خود بھی بچوں کی فنگر مارکنگ کو چیک کر رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے پولیو ٹیموں کے ورکرز کو سختی سے ہدایات دیں ہیں کہ کوئی بھی بچہ اس مہم سے رہ نہ جائے ہر اس بچے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے جس کو پولیو سے محفوظ رکھنے کےلئے قطرے پلانے کی ضرورت ہو اس میں سستی یا پھر غفلت کا مظاہرہ ہرگز نہیں ہونا چاہیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے عوام پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کےلئے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور انداز میں مستفید ہوں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر حب الوطنی کا ثبوت دیں اور حکومت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کیلئے شروع کی گئی جدوجہد میں شامل ھو کر اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5286/2024
دکی۔11, اگست ۔ایران کے شہر نجف آ باد اصفہان میں منعقدہ چوتھی ایشیائی کے ڈی کراٹے چیمپین شپ 2024 اختتام پذیر ہوا۔ضلع دکی سے تعلق رکھنے والے زین الدین ترین نے چوتھی ایشیا ئی کے ڈی کراٹے چیمپین شپ میں ایک براو¿ن ایک گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کی۔زین الدین ترین کا تعلق صوبہ بلوچستان ضلع دکی سے ہے۔ زین الدین ترین نے انفرادی کاتا ایونٹ میں انڈر 18 ایج کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں تاجکستان سیمی فائنل میں عراق اور فائنل میں ایران کے کھلاڑی کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیزین الدین ترین نے انفرادی کو میتے ایونٹ میں مائنس 50 کے جی ویٹ کیٹگری میں براونز میڈل حاصل کیانٹرنیشنل کراٹے دائیگاکو پاکستان کے صدر جلال الدین ترین کے سربراہی میں پاکستان نیشنل کراٹے ٹیم نے چیمپین شپ میں شرکت کی۔چوتھی ایشیا آئی کے ڈی کراٹے چیمپین شپ 5 تا 10 ستمبر آزاد اسلامی یونیورسٹی نجف اباد اصفہان میں منعقد ہوئی۔ایران کے شہر اصفہان میں ہونے والی چوتھی ائی کے ڈی کراٹے چیمپین شپ میں 11 ایشیائی ممالک نے شرکت کی جن میں پاکستان ، عراق ، تاجکستان، افغانستان، نیپال ، عمان، سری لنکا، ترکمانستان، کویت، انڈونیشیا اور میزبان ملک ایران کے مرد و خواتین کھلاڑیوں اور افیشلز نے شرکت کی۔ اس مقابلے میں 80 بین الاقوامی، ایشیائی اور قومی ریفری ججز نے حصہ لی۔اس کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی اس چیمپئن شپ شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5287/2024
نصیرآباد11ستمبر۔پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد کا کڑ نے مختلف علاقوں میں پولیو مہم کا جائزہ لیا اور نیو مہم کے موقع پر اپنے فرائض سر انجام دینے والی ٹیموں سے ملاقات کی ٹیمیوں نے قطرے پلانے اور دیگر امور کے حوالے سے انہیں آگاہی فراہم کی دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر منیر احمد کاکڑ نے بچوں کی فنگر مارکنگ چیک کی جبکہ ڈور ٹو ڈور وال چاکنگ کا بھی جائزہ لیا انہوں نے احکامات دیے کہ تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پھلوائے جائیں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ریفیوزل پر خصوصی توجہ دی جائے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے متعلق ہمیں اگاہی فراہم کی جائے تاکہ ضلعی انتظامیہ ان کے خلاف سخت ایکشن لے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کو مد نظر رکھ کر اقدامات کریں اور گھر کے دروازے پر دستک دینے والی ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ان کے بچوں کے مستقبل کو سنوارا جا سکے حکومت کی جانب سے پولیو کی وبا کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اب ضروری ہے کہ تمام کمیونٹی حکومت کے ساتھ مل کر اپنا حصہ ڈالیں تاکہ پاکستان کو اس خطرناک وبا سے محفوظ رکھا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5288/2024
کچھی11ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی پولیو کے خلاف جدوجہد و کاوشیں جاری ہیں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ پولیو مہم کی کامیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جس کے تحت تمام اسسٹنٹ کمشنر مصروف عمل ہیں یہی نہیں بلکہ خود بھی پولیو کی قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے مختلف مقامات پر جاری انسداد پولیو مہم کے ورکرو سے ملاقات و درپیش مسائل کے متعلق آگاہی حاصل کر رہے ہیں گاوں میں خود جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے ہیں اور خود بھی بچوں کی فنگر مارکنگ کو چیک کر رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے پولیو ٹیموں کے ورکرز کو سختی سے ہدایات دیں ہیں کہ کوئی بھی بچہ اس مہم سے رہ نہ جائے ہر اس بچے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے جس کو پولیو سے محفوظ رکھنے کےلئے قطرے پلانے کی ضرورت ہو اس میں سستی یا پھر غفلت کا مظاہرہ ہرگز نہیں ہونا چاہیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے عوام پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کےلئے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور انداز میں مستفید ہوں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلا کر حب الوطنی کا ثبوت دیں اور حکومت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کیلئے شروع کی گئی جدوجہد میں شامل ھو کر اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5289/2024
کچھی11ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید احمد بلوچ نے آج تحصیل بھاگ میں جاری پولیو مہم میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا کام کرنے والی ٹیموں سے ملاقات کی اور ان سے معلومات حاصل کی پولیو ورکرز کے بہتر انداز میں کام کرنے کی تعریف کی اور بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید احمد بلوچ نے کہا کہ جس طرح آپ گرم ترین موسم میں جانفشانی سے کام کر رہے ہیں وہ بھی لوگوں کے بچوں کو پولیو جیسی خطرناک موزی مرض سے بچانے کےلئے قابل ستائش ہے کوشش کریں کہ حکومت بلوچستان بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کےلئے جو سہولیات فراہم کر رہی ہے ان کے ثمرات سے لوگوں کے بچوں کو مستفید کریں اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی جانب سے سخت احکامات دیئے گئے ہیں اور ان کے حکم کی تعمیل کو ہر صورت عمل کرتے ہوئے پولیو مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کریں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ کریں بلکہ اپنے فرائض کی انجام دہی خلوص دل سے کریں اور آپ کی بہتر کارکردگی کی بدولت ہم کامیاب ہو سکتے ہیں اس لئے اپنے فرائض دل جمی کے ساتھ ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5290/2024
کچھی11ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی ہدایت کی روشنی میں آج اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید احمد بلوچ نے ڈگری کالج بھاگ کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے کالج میں جاری ترقیاتی منصوبہ جس میں کالج لائبریری و دیگر شامل ہے کا معائنہ کیا کام کے متعلق دریافت کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید احمد بلوچ نے اساتذہ کرام سے بھی ملاقات کی کالج میں بہتر نظم وضبط اور طلبائ کو عمدگی سے پڑھانے پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ جس طرح ہمارے اساتذہ کرام ہماری آنے والی نئی نسل کو علم کی روشنی سے منور کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے نہ صرف یہی بلکہ وہ اپنے ادارے کا نام بھی روشن کر رہے ہیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی جانب سے ہمیں سخت احکامات دیئے گئے ہیں جس کی بنا پر آج میں یہاں پر آیا ھوں ضلع انتظامیہ کی کوشش ھے کہ تمام تعلیمی اداروں کو نہ صرف بحال کیا جائے بلکہ بہتر انداز میں ان میں تدریسی عمل کو بھی یقینی بنایا جا سکے اس لئے بھی اساتذہ کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری کے ساتھ ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5291/2024
موسیٰ خیل 11ستمبر۔موسٰی خیل (کیپٹن ریٹائرڈ) جمعہ داد خان مندوخیل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی ادا کرنا شروع کر دئیے ڈپٹی کمشنر نے تعارفی اجلاس میں تمام ماتحت عملے کو ہدایات دیں کہ اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں کسی بھی قسم کی سستی یا کوتاہی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں۔ کیونکہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں عوام کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے صرف کریں،ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے مزید کہا کہ میرا عزم ہے کہ ڈسٹرکٹ موسیٰ خیل میں امن و امان کو بحال کرنے منشیات اور اینٹی سمنگلنگ جیسے ناسور کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کروں گا جس کے ل? ہم سب کو مل کر ساتھ چلنا ھوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 5292/2024
چمن11ستمبر۔ ڈی سی چمن کیپٹن ر راجہ اطہر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کی سہولت کی خاطر چمن شہر کالج روڈ پر نادرا کی دوسرے دفتر کا قیام پاسپورٹ دفتر کے ساتھ منسلک بلڈنگ میں عمل میں لایا گیا ہے لہذا شناختی کارڈ بنانے کی خواہش مند حضرات نادرا کی اس دفتر میں اپنے مکمل کاغذات کے ساتھ درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں ڈی سی چمن نے کہا ہے کہ سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق کی خصوصی دلچسپی سے چمن کے عوام کے تمام مسائل اور مشکلات کے حل کے حوالےسے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ڈی سی چمن نے کہا کہ ٹاسک فورس کمیٹی کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے میں اور انتظامیہ، چمن کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی تمام پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام مسائل اور مشکلات اور انکی جائز حقوق اور تمام حل طلب امور کو حل کرنے اور نمٹائے جانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو چمن کی عوام کی مسائل اور مجبوریوں کا ادراک ہے اور انشاءاللہ بہت جلد چمن کی عوام کے لیے روزگار کے موقع پیدا کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5293/2024
زیارت11ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ کی زیرصدارت اے سی سنجاوی کے دفتر میں ضلع زیارت میں جاری انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مانیٹرنگ افسران اور زوال سپروائزر کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس مین اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ،ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹر ثناء اللہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر شہباز خان، محکمہ صحت کے مانیٹر افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع زیارت میں جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیااور ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی کاکڑ نے کہا کہ ضلع زیارت میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے تمام پولیو ٹیموں کو سخت سیکورٹی دی گئی ہے انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے پولیو ورکرز پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائے تاکہ کوئی بھی بچہ انسداد پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائےجائے، انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور سستی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ۔ 11 ستمبر۔پریس ریلیز۔ محکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے تمام ملازمین کی جانب سے ہم جمعہ خان بابر انسپکٹر آف مائنز (محکمہ انسپکٹر آف مائنز) بلوچستان مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿