خبرنامہ نمبر4820/2025
کوئٹہ 09 جولائی :۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے مالی سال 26-2025 کے لیے ترقیاتی اسکیموں کی منظم نگرانی (مانیٹرنگ) کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ جاری منصوبوں پر عملدرآمد کی مو¿ثر جانچ ممکن ہو سکے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم کی ہدایت پر چیف اکنامسٹ، جوائنٹ چیف اکنامسٹ، ڈائریکٹر جنرل امپلیمنٹیشن منصوبہ بندی اور تمام ڈویڑنل ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے سالانہ شیڈول یا کیلنڈر مرتب کیا جائے، تاکہ اسکیموں پر عملدرآمد کے دوران باقاعدہ اور بروقت مانیٹرنگ کی جا سکے۔ یہ اقدام محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن وِنگ کو تفویض کردہ مینڈیٹ کے مطابق عمل میں لایا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ منظور شدہ سالانہ شیڈول کے تحت، ہر ڈویڑنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ڈویڑن میں جاری اور نئی ترقیاتی اسکیموں میں سے کم از کم 25 فیصد اسکیموں کا فیلڈ وزٹ کریں، جبکہ مانیٹرنگ و ایویلیوایشن ونگ ہر ڈویڑن کی 8 فیصد اسکیموں کا جائزہ لے گا۔ ان دوروں کے دوران ڈویڑنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام شعبوں کی ترقیاتی اسکیموں کو شامل کر کے جامع نگرانی کو یقینی بنائیں، اور ہر ماہ کی 5 تاریخ تک انسپیکشن رپورٹس جمع کرائیں۔ ان رپورٹس میں منصوبوں کی فزیکل اور فنانشل پیش رفت کو الگ الگ کمپوننٹ کے تحت واضح طور پر بیان کرنا لازمی ہوگا، تاکہ اعلیٰ حکام کو ترقیاتی اجلاسوں میں مو¿ثر فیصلے لینے میں آسانی ہو۔مزید برآں، مالی سال کے اختتام پر ہر ڈویڑن سے ایک جامع رپورٹ طلب کی جائے گی، جس میں ہر شعبے کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال کی مکمل تفصیلات شامل ہوں گی۔ اس پورے عمل کی نگرانی کے لیے ہر ماہ جائزہ اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے، جن کی صدارت سیکریٹری امپلیمنٹیشن یا ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ و ایویلیوایشن کریں گے۔ ان اجلاسوں میں ڈویڑنل ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ، مانیٹرنگ رپورٹس کی روشنی میں اسکیموں کی پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔یہ اقدام حکومت بلوچستان کے اس عزم کا مظہر ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو شفاف، مو¿ثر اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات بروقت میسر آ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4821/2025
کوئٹہ 09 جولائی :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں گڈ گورننس اور مو¿ثر سروس ڈلیوری کے قیام کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں اس مقصد کے لیے ہم اصلاحاتی ایجنڈے کو ہر صورت میں آگے بڑھائیں گے تاکہ حکومتی نظام پر عوام کا اعتماد بحال ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، چئیرمین چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم محمد علی سمیت تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہر محکمہ اپنی اسکیموں کی ذمہ داری قبول کرے کیونکہ ان ترقیاتی منصوبوں کی اصل اونر شپ متعلقہ محکموں اور ان کے سیکرٹریز کی ہے انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے نہ صرف مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی بلکہ وفاقی اور غیر ملکی فنڈڈ اسکیموں کی پیش رفت کا بھی باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ہم نے ترقیاتی فنڈز کے مکمل اور بروقت استعمال کا تاریخی ریکارڈ قائم کیا جس سے بلوچستان میں فنڈز کے ضیاع یا غیر مو¿ثر استعمال سے متعلق منفی تاثر ختم ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ مثالی اور تصوراتی گورننس کا فریم ورک فوری طور پر قابل عمل نہیں تاہم ہم بلوچستان کے زمینی حقائق کو مدِنظر رکھتے ہوئے نظام میں بہتری لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کا تسلسل برقرار رکھیں گے انہوں نے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم اور مانیٹرنگ و ایولوشن یونٹس کو ہدایت کی کہ وہ مربوط حکمت عملی کے تحت منصوبوں کے معیار اور رفتار پر کڑی نظر رکھیں تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے حقیقی ثمرات حاصل ہو سکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم رواں مالی سال میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کریں گے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام مجوزہ و منظور شدہ اسکیموں کی 99 فیصد ٹیکنیکل اپروول 25 جولائی تک یقینی بنائی جائے اور آئندہ اجلاس میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے انہوں نے انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ گزشتہ مالی سال کی خامیوں کا تنقیدی جائزہ لیا جائے اور ان سے سبق سیکھ کر کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے تاہم درست جگہ پر درست افسر کی تعیناتی کے فارمولے کو اپناتے ہوئے کارکردگی کو فیصلہ کن معیار بنایا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پوسٹنگ اور تعیناتی کا دورانیہ محفوظ تاہم افسران کی کارکردگی سے مشروط ہوگا میرٹ کو اتنا مضبوط بنائیں گے کہ کسی افسر کو تعیناتی کے لیے سفارش یا سہارے کی ضرورت پیش نہ آئے چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے اور اس پر مو¿ثر عملدرآمد متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے انہوں نے ہدایت کی کہ رواں مالی سال میں اس پروگرام کو فعال و بارآور بنانے کے لیے اس کی رفتار بڑھائی جائے اور موجود خامیوں کی نشاندہی کرکے ان کو دور کیا جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے نئے مالی سال کے پہلے دن سے ہی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جو حکومتی سنجیدگی اور عزم کی واضح مثال ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کو فعال بنا کر مقامی سطح پر عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے زور دیا کہ حکومت کی تمام کوششوں اور پالیسیوں کا مرکز و محور مسائل میں گھرا عام آدمی ہے جس کے مسائل ہم نے حل کرنے ہیں انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران کی زمینی موجودگی عوامی مسائل کے حل کے لیے از حد ضروری ہے نئے اسسٹنٹ کمشنرز کی تربیت مکمل ہونے کے بعد انہیں فیلڈ میں تعینات کیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے نوجوان افسران کو تلقین کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا مشن بنائیں اور خلوص نیت کے ساتھ دستیاب وسائل میں بہترین کارکردگی دکھائیں وزیر اعلیٰ نے ماضی میں کوہلو کے ایک سابق پولیٹیکل ایجنٹ شمشیر خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی نامساعد حالات میں خیمے میں دفتر اور رہائش اختیار کر کے بھی فرائض نبھائے اور کبھی وسائل کی کمی کو آڑے آنے نہ دیا ایسی مثالوں سے ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے وزیر اعلیٰ نے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو فروغ دیتے ہوئے اس اسکیم میں اسٹیٹ بینک کے ذریعے براہ راست رقومات متعلقہ افراد کو منتقل کی گئیں جس میں کمیشن یا کرپشن کا ایک فیصد عنصر بھی شامل نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ایسے مو¿ثر اور شفاف میکانزم کو فروغ دیا جائے گا تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور کرپشن کا ممکنا ادارک ممکن ہو وزیر اعلیٰ نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہے کیونکہ ہماری جدوجہد کا مرکز وہ عام بلوچستانی ہے جو گرمی میں جھلستا اور سردی میں ٹھٹرتا ہے ہمیں اس کے لیے حقیقی تبدیلی لانی ہے اور نظام حکومت کو عوامی خدمت کے تابع کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4822/2025
لسبیلہ09جولائی :۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان وپارلیمانی سیکرٹری سیاحت وثقافت نوابزادہ زرین خان مگسی کے حلقئہ انتخاب ضلع لسبیلہ میں تعلیمی میدان میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے تعلیم دوست وڑن اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ کی قیادت میں ضلع میں طویل عرصے سے بند 72 سرکاری اسکولوں کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے جس کا مقصد بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا اور تعلیمی نظام کو مضبوط بنانا ہے اس مہم کے نتیجے میں ہزاروں طلبہ و طالبات کو دوبارہ اسکول جانے کا موقع میسر آیا ہے جبکہ مقامی سطح پر روزگار کے درجنوں مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ اس کامیاب اقدام میں رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ زرین خان مگسی کا بھرپور تعاون اور معاونت حاصل رہی جنہوں نے نہ صرف اسکولوں کی بحالی میں دلچسپی لی بلکہ مقامی سطح پر مسائل کی نشاندہی انتظامی امور میں معاونت اور وسائل کی فراہمی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ کے مطابق اسکولوں کی بحالی اور اساتذہ کی تعیناتی کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے مختلف تحصیلوں کا دورہ کر کے مقامی برادری سے مشاورت کی گئی، محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ مربوط حکمت عملی تیار کی گئی اور اساتذہ کی تعیناتی کے لیے کنٹریکٹ ٹیچرز، SBK اساتذہ، ریٹائرڈ اساتذہ اور دور دراز کے علاقوں میں CSR کے تحت سہولیات حاصل کی گئیں، تاکہ ہر اسکول میں تدریسی عمل بحال ہو اور حاضری کو یقینی بنایا جا سکے اس مہم کے اگلے مرحلے میں اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت، فرنیچر کی فراہمی اور دیگر تعلیمی سہولیات کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کی سطح پر جامع حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے تاکہ یہ کامیابی دیرپا ثابت ہو اور تعلیمی ماحول مزید بہتر بنایا جا سکے یہ پیش رفت نہ صرف ضلع لسبیلہ بلکہ پورے بلوچستان کے لیے ایک روشن مثال ہے، کیونکہ صوبے بھر میں سب سے پہلے تمام بند اسکولوں کو فعال کرنے میں لسبیلہ نے سبقت حاصل کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس وقت لسبیلہ میں کوئی بھی سرکاری اسکول بند نہیں جو کہ اس علاقے میں تعلیمی کامیابی اور عزم کا عملی ثبوت ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4823/2025
کوئٹہ 09جولائی :۔بلوچستان چیریٹیز ریجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کی جانب سے یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ بعض اخبارات میں شائع ہونے والی یہ خبر کہ “پندرہ سو فلاحی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے” سراسر غلط فہمی پر مبنی ہے۔درحقیقت، حالیہ دنوں میں اتھارٹی کی جانب سے جو اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، وہ ان غیر رجسٹرڈ اداروں کے حوالے سے تھا جو سابقہ قوانین جیسے کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 اور سوشل ویلفیئر آرڈیننس 1961 کے تحت رجسٹرڈ تھے، اور جن کی رجسٹریشن بلوچستان چیریٹیز ریجسٹریشن، ریگولیشن اینڈ فیسی لیٹیشن ایکٹ 2019 کے نفاذ کے بعد منسوخ تصور کی گئی تھی۔ان اداروں کو اخبارات کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن 31 جولائی 2025 تک بی سی آر اے کے ساتھ مکمل کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان چیریٹیز ریجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کے ساتھ باقاعدہ رجسٹرڈ فلاحی اداروں کی تعداد 1532 ہے، اور ان کی رجسٹریشن برقرار ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4824/2025
جعفرآباد09جولائی :۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم کے میل و فیمیل افسران سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں تدریسی عمل کو مو¿ثر بنانے اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بہتر حکمت عملی مرتب کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ نصابی سرگرمیوں میں بچوں کی دلچسپی بڑھانے اور انہیں علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے بھرپور محنت کریں کیونکہ بچوں کا مستقبل اساتذہ کی محنت اور کردار سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جعفرآباد میں جو بچے تاحال اسکولوں میں داخل نہیں ہو سکے انہیں بھی اسکولوں میں داخل کرایا جائے تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ اس مقصد کے لیے والدین اور کمیونٹی میں شعور بیدار کرنے کی مہم چلائی جائے اور جہالت کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ غیر حاضر رہنے والے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ تدریسی عمل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بہتر خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کی ضلعی انتظامیہ حوصلہ افزائی کو یقینی بنائے گی کیونکہ یہی اساتذہ بچوں کو بہتر مستقبل کی طرف لے جانے کا ذریعہ ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4825/2025
تربت09جولائی :۔ کمشنر مکران ڈویژن، قادر بخش پرکانی کی زیر صدارت ضلع پنجگور میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا، جاری منصوبوں میں پیش رفت کا معائنہ کرنا اور درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا تھا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر مکران ظفر علی بلوچ، ڈویڑنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ خالد حسین، ڈائریکٹر تعلیم مکران غفور دشتی، ڈی ایچ او پنجگور ڈاکٹر انور عزیز بلوچ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نادر گچکی، ایکسیئن بی اینڈ آر ظریف بلوچ، ایکسیئن آبپاشی، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران تمام متعلقہ محکموں نے کمشنر مکران کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے جاری ترقیاتی اسکیموں، فنڈز کے استعمال، عوامی مسائل اور اہداف سے آگاہ کیا ڈائریکٹر تعلیم غفور دشتی نے مکران ڈویژن بالخصوص پنجگور میں تعلیمی صورتحال پر جامع بریفنگ دی جبکہ آجلاس کو ڈی ایچ او پنجگور نے صحت عامہ کے شعبے میں جاری اقدامات اور طبی سہولیات کی دستیابی سے آگاہ کیا کمشنر مکران نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کی جانے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا سول ورکس سے متعلق اداروں نے پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل اور زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں۔ ایکسیئن بی اینڈ آر نے بتایا کہ ضلع میں بیشتر سڑکوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ بقیہ منصوبے جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا عمل محکمہ توانائی کے تعاون سے جلد شروع کیا جائے گا کمشنر مکران نے بعض منصوبوں میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کام کی رفتار تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل سے عوام کو فوری فوائد میسر آئیں گے اور علاقے میں خوشحالی کا عمل تیز ہوگا انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ چند مہینوں میں تمام متعلقہ محکمے اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے، ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے، تاکہ مکران خصوصاً پنجگور میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4826/2025
تربت09 جولائی :۔ چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے چیف آفیسر شعیب ناصر اور سٹی پروجیکٹ ٹیم کے ہمراہ چیف آفیسر کی سرکاری رہائش گاہ کا معائنہ کیا، جو مبارک قاضی چوک، ایئرپورٹ روڈ پر واقع ہے۔ رہائش گاہ کی حالیہ مرمت، رنگ و روغن، پلمبنگ اور الیکٹریکل فٹنگ سمیت دیگر کام مکمل کر لیے گئے ہیں چیئرمین نے مرمتی کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر اور رہائش گاہوں کی بحالی بلدیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ افسران کو بہتر اور باوقار ماحول میسر آ سکے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر سرکاری دفاتر اور رہائشی یونٹس کی بھی اسی طرز پر تجدید کی جائے تاکہ شہر میں مجموعی بہتری لائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4827/2025
تربت09 جولائی :۔ چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے کمشنر مکران ڈویژن قادر بخش پرکانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر شعیب ناصر، کونسلر کیپٹن (ر) محمد اسلم اور دیگر بلدیاتی نمائندے بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران تربت سمیت ضلع کیچ میں امن و امان، شہری سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین تربت نے کمشنر مکران کو تربت سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی سست روی پر تشویش سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل عوامی مفاد میں ناگزیر ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سڑکوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر سے متعلق متعدد منصوبے تعطل کا شکار ہیں، جس سے عوام کو روزمرہ زندگی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات جاری کی جائیں تاکہ ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے اس موقع پر کمشنر مکران نے وفد کو یقین دلایا کہ کے تمام جائز تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4828/2025
تربت09 جولائی :۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی زیر نگرانی شہر میں اشیائے خورونوش کے نئے سرکاری نرخ نامے جاری کر دیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد مہنگائی پر قابو پانا اور عوام کو روزمرہ ضروریات کی اشیائ میں ریلیف فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے سربراہ نیاز بلوچ اور دیگر ممبران کے ہمراہ مختلف بازاروں کا تفصیلی دورہ کیا گیا، جہاں سبزی، گوشت، دالیں اور دیگر بنیادی اشیائ کی قیمتوں کا جائزہ لے کر نئی قیمتیں مقرر کی گئیں اسسٹنٹ کمشنر تربت نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے ا نہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ بارہا تنبیہ کے باوجود کئی دکاندار نرخ ناموں پر عمل درآمد نہیں کر رہے، جبکہ عوام بھی قیمتیں پوچھنے یا شکایت کرنے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ، دکانداروں اور صارفین کو باہمی تعاون کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4829/2025
تربت09 جولائی :۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی زیر نگرانی شہر میں اشیائے خورونوش کے نئے سرکاری نرخ نامے جاری کر دیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد مہنگائی پر قابو پانا اور عوام کو روزمرہ ضروریات کی اشیاءمیں ریلیف فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے سربراہ نیاز بلوچ اور دیگر ممبران کے ہمراہ مختلف بازاروں کا تفصیلی دورہ کیا گیا، جہاں سبزی، گوشت، دالیں اور دیگر بنیادی اشیاءکی قیمتوں کا جائزہ لے کر نئی قیمتیں مقرر کی گئیں اسسٹنٹ کمشنر تربت نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے ا نہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ بارہا تنبیہ کے باوجود کئی دکاندار نرخ ناموں پر عمل درآمد نہیں کر رہے، جبکہ عوام بھی قیمتیں پوچھنے یا شکایت کرنے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ، دکانداروں اور صارفین کو باہمی تعاون کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4830/2025
جھل مگسی09جولائی :۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ کی زیرصدارت سرکٹ ہاو¿س گنداواہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ تعلیم کے آفیسران، تعلیمی اداروں کے نمائندگان اور متعلقہ تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسکولوں کی کارکردگی، عمارتوں کی خستہ حالی و مرمت اور دیگر مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے محکمہ تعلیم کے آفیسران کو اسکولوں کی فنکشنل اور نان فنکشنل فہرست، طلبہ انرولمنٹ، ڈراپ آو¿ٹ اور فیز (۱۱۱) میں آسامیوں کی ریکروٹمنٹ کے علاوہ، خالی آسامیوں کی رپورٹ جلد از جلد دفتر ہٰذہ میں جمع کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے (RTSM) جھل مگسی محمد یاسین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تمام اسکولوں کے دورے کرکے اساتذہ ودیگر غیر حاضر عملے کی حتمی رپورٹ دفتر ہٰذہ میں پیش کریں انھوں نے پروگرام مینیجر (یونسیف) عامر اقبال زہری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل جھل مگسی اور تحصیل گنداواہ کے گرلز ہائی اسکولز میں ترجیحی بنیادوں پر جہاں طالبات کی تعداد زیادہ ہوں وہاں پر لائبریری قائم کرکے کتابیں و فرنیچر فراہم کیا جائے تاکہ طلباءکیساتھ طالبات بھی مطالعہ کرسکیں مزید انھوں نے تعلیمی اداروں کو مکمل فعال کرنے اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4831/2025
جھل مگسی 09جولائی :۔اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں مصنوعی وخود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ ضلع کی تاجر برادری سستے اور مناسب داموں اشیاءخوردنوش ودیگر سامان فروخت کریں ضلع بھر کے تمام تاجر حضرات سرکار کی جانب سے مقرر کردہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیاءخوردونوش و دیگر سامان فروخت کریں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی مزید انھوں نے تاجر برادری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیلاب کے باعث ضلع کے انفراسٹرکچر کو تہس و نہس کردیا تھا رواں برس بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہیں اسی لئے پیشگی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں ضلع کے تاجر حضرات اشیاء خوردونوش ، آٹا ، چاول ، چینی دالیں ، اشیاءخوردونوش و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءوافر مقدار میں اسٹاک کردیں تاکہ آنے والی مون سون کی بارشوں کے دوران مشکل حالات میں ضلع کی عوام کی خوراک کی ضروریات پوری کی جاسکیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4832/2025
نصیرآباد09جولائی :۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبد الطیف کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت پرائیویٹ سکولز کے مالکان اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس کے موقع پر آگاہی فراہم کی گئی کہ ضلع نصیر آباد میں 46 پرائیویٹ سکول جبکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں 30 پرائیویٹ سکول ہیں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے اجلاس میں کئی پرائیویٹ سکول کے مالکان کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کا اظہار کیا اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات دئیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے تمام احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا سب پر لازم ہے تمام پرائیویٹ سکولز پر لازم ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سکول میں اسمبلی کروائیں قومی ترانے سمیت پرچم کشائی کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹیڈی کے مضمون پر خصوصی توجہ دی جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اسسٹیٹ کی پالیسی پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اساتذہ سکول میں بچوں کی بہتر معنوں میں نشوونما کریں سکولوں میں بچوں کو موبائل فون استعمال نہ کرنے دیں جو بچے منفی سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں تو ان کے والدین کو فوری طور پر اگاہی فراہم کی جائے اساتذہ بچوں کی ذہنیت کو بہتر معنوں میں سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ تمام پرائیویٹ سکولز روزانہ کی بنیاد پر پرچم کشائی اسمبلی کی تصاویر ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی افسران کے ساتھ شئیر کرنے کے پابند ہونگے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی سرپرائز وزٹ کرکے تمام تر صورتحال کا جائزہ لیں گے انہوں نے کہا کہ تمام پرائیویٹ سکولز مالکان اس بات کے پابند ہونگے کہ وہ سکولوں میں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز رکھیں کیونکہ والدین اپنے دل کے گوشے پڑھنے کے لئے سکول بھیجتے ہیں اس لیے وقت اور حالات کے تقاضوں کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ضلعی انتظامیہ ان سکولوں کو اسلحہ لائسنس فراہم کرے گی وہ لائسنس یافتہ اسلحہ صرف سکول ٹائمز میں استعمال کیا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ ضلع نصیر آباد میں جو بھی پرائیویٹ سکولز تاحال رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ فوری طور پر رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں بصورت دیگر ان سکولوں کو سیل کردیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4833/2025
تربت 09 جولائی :۔ یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ تعلیم کی چیئرپرسن ڈاکٹر مہناز اسلم نے 3 اور 4 جولائی 2025 کو چین کی ممتاز سن یٹ سین یونیورسٹی کے ڑوہائی اور گوانگڑو کیمپسز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے “چین-پاکستان تعاون” کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی فورم/کانفرنس میں یونیورسٹی آف تربت کی نمائندگی کی اس بین الاقوامی علمی و تحقیقی فورم میں ڈاکٹر مہناز اسلم نے چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات، درپیش چیلنجز، اور بالخصوص چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تعلیمی پہلوو¿ں پر مبنی اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ CPEC جیسے کثیرالجہتی منصوبے نہ صرف اقتصادی ترقی بلکہ تعلیمی و تحقیقی اشتراک کے لیے بھی بے پناہ امکانات رکھتے ہیں اپنے خطاب میں ڈاکٹر مہناز نے تربت یونیورسٹی اور سن یٹ سین یونیورسٹی کے مابین مضبوط تعلیمی و تحقیقی تعلقات کے قیام کی ضرورت پر زور دیا، اور فیکلٹی و طلبہ کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اور اسکالرشپ پروگرامز کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر سن یٹ سین یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تربت یونیورسٹی کے طلبہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے اسکالرشپ فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی، جو کہ دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔یہ پیش رفت نہ صرف یونیورسٹی آف تربت کے بین الاقوامی روابط کے فروغ کی علامت ہے بلکہ مکران اور بلوچستان کے طلبہ کے لیے عالمی سطح پر علمی مواقع کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4834/2025
کوئٹہ 09 جولائی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر زمہ داریوں کی ادائیگی شروع کردی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 09جولائی :۔مرحوم عبدالغنی ملازئی کے فرزند عبداللہ ملازئی قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ، مرحوم عبداللہ ملازئی محکمہ زراعت کے سابق ایڈمن آفیسر عزیز ملازئی ، سابق ڈائریکٹرایف ائی اے اکبر ملازئی ، میٹروپولیٹن کے سابق سینیٹیشن آفیسر محی الدین ملازئی، غلام حسین ملازئی،سابق صوبائی وزیر اطلاعات محمد یونس ملازئی اور حاجی عبد الحمید ملازئی کے بھتیجے تھے اور محکمہ زراعت کے عبد الروف ملازئی ، ڈی جی پی آر کے انفارمیشن آفیسر ساجد ملازئی ،غلام مصطفی ملازئی ایڈوکیٹ،،شیر علی گیس والے کے کزن، ڈی جی پی آر کے نائب قاصد عارف ملازئی کے بڑھے بھائی اور عامر،فرحان اورنگزیب کے کزن،تھے۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی بقاءاسٹریٹ منوجان روڈ پر جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4835/2025
کوئٹہ: 9 جولائی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بدھ کے روز یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی عمل، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور عوامی فلاح و ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے تمام جمہوری قوتوں کا اشتراکِ عمل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے سنجیدہ، تعمیری اور اشتراک پر مبنی سیاسی ماحول پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4836/2025
کوئٹہ 9جولائی ۔ کوئٹہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد نور کھیتران سے مینجر مارکیٹنگ پاکستان پوسٹ فیصل جہانگیر نے ملاقات کی۔ان کو پاکستان پوسٹ کی مختلف سروسز کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں 86 جی پی اوز ڈیجیٹل اور کمپیوٹرائزڈ کر دیے گئے ہیں صارفین اپنے گھر میں بیٹھے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے بھیجے گئے خطوط کی جگہ کا تعین کر سکیں گے کہ ان کا خط ابھی کہاں پہنچا ہے۔ فیصل جہانگیر نے کہا کہ دور جدید کے حوالے سے پاکستان پوسٹ کی سروسز کو بھی تیز کر دیا گیا ہے ارجنٹ میل سروس کے ذریعے بھیجا گیا خط جہاز کے ذریعے جاتا ہے تاکہ کم وقت میں خط وصول کرنے والوں کو مل جائے۔ صارفین کو ان کی دہلیز پر سروسز مہیا کر رہے ہیں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں پوسٹ آفس کھولے ہوئے ہیں اکثر پوسٹ آفس میں یوٹیلٹی بل وصول کیے جاتے ہیں۔ سول سیکرٹریٹ میں بھی پوسٹ آفس موجود ہیں۔ اس سہولت کی وجہ سے سیکرٹریٹ کے ملازمین کو دفتر سے باہر نہیں جانا پڑتا اور ان کے تمام خطوط اور یوٹیلٹی بل وغیرہ سیکرٹریٹ کے پوسٹ افس میں جمع ہو جاتے ہیں کاروباری حضرات کی سہولت کے لیے پاکستان پوسٹ میں کیش آن ڈلیوری اور وی پی پارسل کی سہولت موجود ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد نور کھیتران نے پاکستان پوسٹ کی سروسز کو سراہا انہوں نے کہا پاکستان پوسٹ ہمارا قومی ادارہ ہے تمام سرکاری اداروں کو پاکستان پوسٹ کی سروسز سے مستفید ہونا چاہیے۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان محمد نور کھیتران اور فیصل جہانگیرنے پاکستان پوسٹ اور محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے مابین ڈاک بھجوانے کے معاہدہ پر دستخط بھی کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4837/2025
استامحمد9جولائی ۔میونسپل کارپوریشن استامحمد کے مئیر میر مظفر خان جمالی نے کہا ہے کہ عوامی مفاد میں ترقیاتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ٹف ٹائلز کے منصوبے کونسلران کی تجویز کردہ فنڈز سے مکمل کیے جا رہے ہیں، ہم بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں، مقامی سطح پر میونسپل کارپوریشن کے ترقیاتی فنڈز سے لوگ بھرپور استفادہ حاصل کر رہے ہیں، جن کونسلران نے اپنی وارڈز کے لیے ترقیاتی سکیمیں تجویز کی تھیں انہی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی امور جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر منظور احمد زہری، اسسٹنٹ انجینیئر محمد ایاز ترین، اور اسد جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میر مظفر خان جمالی نے انجینیئرز کو ہدایت کی کہ وہ معیاری ٹف ٹائلز ہی استعمال کریں، غیر معیاری ٹف ٹائلز کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی، منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کرنے اور ان کی جانچ پڑتال کے عمل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور جاری ترقیاتی منصوبے عوامی توقعات پر پورا اتریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4838/2025
لسبیلہ، 9 جولائی لسبیلہ میں تعلیمی میدان میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے تعلیم دوست وژن اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ کی قیادت میں ضلع میں طویل عرصے سے بند 72 سرکاری اسکولوں کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے جس کا مقصد بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا اور تعلیمی نظام کو مضبوط بنانا ہے اس مہم کے نتیجے میں ہزاروں طلبہ و طالبات کو دوبارہ اسکول جانے کا موقع میسر آیا ہے جبکہ مقامی سطح پر روزگار کے درجنوں مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ اس کامیاب اقدام میں رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ زرین خان مگسی کا بھرپور تعاون اور معاونت حاصل رہی جنہوں نے نہ صرف اسکولوں کی بحالی میں دلچسپی لی بلکہ مقامی سطح پر مسائل کی نشاندہی انتظامی امور میں معاونت اور وسائل کی فراہمی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ کے مطابق اسکولوں کی بحالی اور اساتذہ کی تعیناتی کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے مختلف تحصیلوں کا دورہ کر کے مقامی برادری سے مشاورت کی گئی، محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ مربوط حکمت عملی تیار کی گئی اور اساتذہ کی تعیناتی کے لیے کنٹریکٹ ٹیچرز، SBK اساتذہ، ریٹائرڈ اساتذہ اور دور دراز کے علاقوں میں CSR کے تحت سہولیات حاصل کی گئیں، تاکہ ہر اسکول میں تدریسی عمل بحال ہو اور حاضری کو یقینی بنایا جا سکے اس مہم کے اگلے مرحلے میں اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت، فرنیچر کی فراہمی اور دیگر تعلیمی سہولیات کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کی سطح پر جامع حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے تاکہ یہ کامیابی دیرپا ثابت ہو اور تعلیمی ماحول مزید بہتر بنایا جا سکے یہ پیش رفت نہ صرف ضلع لسبیلہ بلکہ پورے بلوچستان کے لیے ایک روشن مثال ہے، کیونکہ صوبے بھر میں سب سے پہلے تمام بند اسکولوں کو فعال کرنے میں لسبیلہ نے سبقت حاصل کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس وقت لسبیلہ میں کوئی بھی سرکاری اسکول بند نہیں جو کہ اس علاقے میں تعلیمی کامیابی اور عزم کا عملی ثبوت ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4839/2025
کوئٹہ 9 جولائی ۔سیکرٹری اطلاعات حکومت بلوچستان عمران خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس محکمہ اطلاعات کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل نور کھیتران سمیت ضلع کوئٹہ کے تمام بیوروچیفس نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلع کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور سرگرمیوں کی موثر انداز میں رپورٹنگ کو یقینی بنانا تھا۔اجلاس میں تمام بیوروچیفس نے حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کی اور ان کی زمینی سطح پر پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ترقیاتی کاموں میں پائی جانے والی ممکنہ خامیوں، رکاوٹوں اور عوامی شکایات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے کہا کہ صحافیوں کا کردار ترقیاتی عمل کو شفاف اور موثر بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بیوروچیفس پر زور دیا کہ وہ جہاں ترقیاتی سرگرمیوں کو اجاگر کریں، وہیں اگر کوئی خامی، کوتاہی یا بہتری کی گنجائش ہو تو وہ تجاویز کی صورت میں حکومت کے سامنے لائی جائیں تاکہ عوامی مفاد میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات صحافیوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4840/2025
اسلام آباد 9 جولائی:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور سی ای او عبدالکبیر زرکون نے پاکستان میں قطر کے سفیر، عزت مآب علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ملاقات کی، اس موقع پر بلوچستان میں سرمایہ کاری اور باہمی ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ سی ای او عبدالکبیر زرکون نے بلوچستان میں جاری اور مستقبل کے سرمایہ کاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے معدنیات، بنیادی ڈھانچے، توانائی، زراعت، سیاحت اور لاجسٹکس سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے بلوچستان کی سرمایہ کاری کے لیے تیاری اور پرکشش ماحول پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے۔ ہمارا محلِ وقوع اسٹریٹجک نوعیت کا ہے اور ہم قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔ حکومت بلوچستان غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد بلوچستان کو پائیدار ترقی اور معاشی رابطوں کا مرکز بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم قطر کی پاکستان میں ترقیاتی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ ہم قطری سرمایہ کاروں کو بلوچستان کے وسیع مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے قطری سفیر کو بلوچستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ وہ صوبے کی صلاحیتوں کا مشاہدہ خود کر سکیں۔ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ اور خطے میں خوشحالی کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Islamabad – July 9, 2025:Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), Mr. Bilal Khan Kakar and CEO Mr. Abdul Kabeer Zarkoon, held a constructive meeting with the Ambassador of Qatar to Pakistan, H.E. Ali Mubarak Ali Essa Al-Khater,at Qatar embassy here in Islamabad, to discuss investment prospects and collaborative development projects in Balochistan.During the meeting, Mr. Abdul Kabeer Zarkoon presented a comprehensive briefing on ongoing and upcoming investment projects in Balochistan, highlighting potential areas including minerals and mining, infrastructure, logistics, energy, agriculture, and tourism.Vice Chairman Mr. Bilal Khan Kakar underscored Balochistan’s readiness to welcome foreign investors, stating that Balochistan is open for business. We are strategically located and rich in natural resources, with a government that is fully committed to facilitating both foreign and domestic investors. Our vision is to transform Balochistan into a hub of sustainable development and economic connectivity.He added that We highly value Qatar’s friendship and its contributions to development in Pakistan. Strengthening bilateral ties in trade and investment will greatly benefit both sides. We look forward to welcoming Qatari investors to explore the untapped potential of Balochistan.The BBoIT team extended an official invitation to the Ambassador to visit Balochistan and witness firsthand the opportunities available across various sectors.The meeting concluded with a mutual commitment to strengthening cooperation and fostering regional prosperity through strategic investments.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4841/2025
تربت 9 جولائی 2025: بچوں کی صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر چائلڈ لائف فاونڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے نمائندہ محمد کامران کی قیادت میں ٹیچنگ اسپتال تربت کا دورہ کیا وفد نے چائلڈ لائف فاونڈیشن اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان بچوں کے لیے ایمرجنسی طبی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈاکٹر بلیدی نے کہا کہ اسپتال میں چائلڈ لائف فاونڈیشن کے لیے علیحدہ ایمرجنسی یونٹ قائم کیا جائے گا، جہاں 24 گھنٹے مفت علاج، ادویات اور لیبارٹری سہولیات دستیاب ہوں گی انہوں نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکریٹری ہیلتھ مجیب احمد قمبرانی اور اسپیشل سیکرٹری شیہک بلوچ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ منصوبہ ممکن ہوا چائلڈ لائف فاونڈیشن کے محمد کامران نے کہا کہ تنظیم تربت کے بچوں کو عالمی معیار کی ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو نہ صرف صحت کے شعبے میں بہتری لائے گا بلکہ تربت کو طبی ترقی کے نقشے پر اجاگر کرے گا اجلاس میں اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسپتال کے سینئر ڈاکٹرز، ضلعی افسران اور عملے نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4842/2025
جھل مگسی 9جولائی ۔ اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالغفور جمالی کے ہمراہ (بینظیر انکم سپورٹ پروگرام) گنداواہ سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے دور دراز علاقوں سے آنی والی خواتین بینفشریز کو دی جانے سہولیات اور صفائی و ستھرائی کا جائزہ لیا اور درپیش مسائل براہ راست دریافت کئے صفائی و ستھرائی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر (BISP) جھل مگسی مبارک جمالی ودیگر متعلقہ عملے کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلا کسی کٹوتی کے بینفشریز کو رقم کی ادائیگی اور شدید گرمی کے موسم کو مدنظر رکھ کر صارفین کیلئے ٹینٹس لگاکر سائے اور ٹھنڈے پانی ودیگر بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں انھوں نے کہا کہ کسی بھی ڈیوائس ہولڈر کیخلاف کٹوتی کی شکایات موصول ہوئیں تو انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کرکے ڈیوائس ضبط کئے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2025/4844
گورنربلوچستان کا پشین میں عوامی جرگہ سے خطاب
میرے دورے کا مقصد پشین کے عوام کو درپیش مشکلات خاص طور سے صحت، تعلیم اور امن و امان سے متعلق حقائق کا براہ راست جائزہ لینا اور ان کے حل کی راہ نکالنا ہے. پشین کے عوام کے ساتھ ہماری پرانی اور گہری وابستگی ہے. یہاں کے مجھے وہی قربت اور عزت دیتے ہیں جو ہمارے اپنے علاقے ژوب میں ملتی ہے. آپ کے مسائل سے آگہی اور ان کے جلد از جلد حل کیلئے آج میرے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن تعلق رکھنے والے متعدد صوبائی وزراء بھی تشریف لائیے ہیں جس کیلئے میں اپنے تمام صوبائی وزراء کا شکریہ ادا کرتا ہوں
کوئٹہ 9 جولائی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل ڈسٹرکٹ پشین میں عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے دورے کا مقصد پشین کے عوام کو درپیش مشکلات خاص طور سے صحت، تعلیم اور امن و امان سے متعلق حقائق کا براہ راست جائزہ لینا اور ان کے حل کی راہ نکالنا ہے. انہوں نے کہا کہ پشین کے عوام کے ساتھ ہماری پرانی اور گہری وابستگی ہے. یہاں کے مجھے وہی قربت اور عزت دیتے ہیں جو ہمارے اپنے علاقے ژوب میں ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ آپ کے مسائل سے آگہی اور ان کے جلد از جلد حل کیلئے آج میرے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن تعلق رکھنے والے متعدد صوبائی وزراء بھی تشریف لائیے ہیں جس کیلئے میں اپنے تمام صوبائی وزراء کا شکریہ ادا کرتا ہوں. ضلعی پشین کی آبادی تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں ایڈمنسٹریٹو امور کی تقسیمِ وقت کی ضرورت ہے اور پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کرنا اور ایک نئے ڈویژن کا قیام آپ کا حق ہے. میں ہر مرحلے پر اس کی ہر ممکن حمایت کروں گا. تمام مسائل کا فوری حل ممکن نہیں ہے تاہم جس حد تک ممکن ہے ہم کچھ مسائل کو حل کر رہے ہیں اور بقیہ بھی مستقبل قریب میں حل کرینگے. قبل ازیں صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید خان درانی، میر عاصم کرد گیلو، محمد خان لہڑی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سعدالله ترین نے عوامی جرگہ کے شرکاء سے خطاب کیا. واضح رہے کہ تاریخی پشین ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ جرگہ کا اہتمام مسلم لیگ ن کے ضلعی عہدیداران نے کیا تھا.
خبر نامہ نمبر 2025/4845
گورنربلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس کا دورہ
ڈسٹرکٹ پشین میں نئی ہائیر ایجوکیشن می دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور سب کیمپس میں طلباء و طالبات کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے. ضرورت اس بات کی یونیورسٹی کیلئے مستقبل کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب آراضی فراہم کی جائے. کیمپس میں اسٹوڈنٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد اور جدید عہد کے تقاضوں کے مطابق نئی ٹیکنالوجیز اور خاص طور سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو اختیار کیا جائے
کوئٹہ 9 جولائی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ڈسٹرکٹ پشین میں نئی ہائیر ایجوکیشن می دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور سب کیمپس میں طلباء و طالبات کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے. ضرورت اس بات کی یونیورسٹی کیلئے مستقبل کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب آراضی فراہم کی جائے. اسی تناظر میں ہم نے طے کیا ہیں کہ بڑی اراضی فراہم کر کے دو میل اور فیمیل کیمپسز کے قیام کو عمل میں لایا جائے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پشین میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے سب کیمپس کے دورے کے موقع پر کیا. صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید خان درانی، میر عاصم کرد گیلو، محمد خان لہڑی، یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور بازئی اور ڈائریکٹر سب کیمپس ڈاکٹر نقیب اچکزئی اور ڈین فیکلٹی ڈاکٹر ایوب بھی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے ہمراہ تھے، اس موقع پر گورنر نے کہا کہ آپ سب کیمپس میں اسٹوڈنٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد اور جدید عہد کے تقاضوں کے مطابق نئی ٹیکنالوجیز اور خاص طور سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو اختیار کیا جائے۔
خبر نامہ نمبر 2025/4846
گورنربلوچستان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین کا دورہ
ہم ڈسٹرکٹ پشین کو اردگرد کے اضلاع میں مرکزی حیثیت دیکر صحت تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتے جس سے نہ صرف پشین بلکہ دیگر متصل اضلاع کی آبادی بھی مستفید ہو سکتی ہے. ہم پشین ہسپتال کی سڑکوں کی فوری طور تعمیر کرینگے، فل وولٹیج بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گے. ٹیوب ویل کو سولر سسٹم پر منتقل کر کے ہسپتال کو ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور ادویات کا کوٹہ نہ صرف بڑھایا جائے گا بلکہ بروقت مریضوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے جدید طریقے بھی اپنائیں گے
کوئٹہ 9 جولائی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ پشین کو ارد گرد کے اضلاع میں مرکزی حیثیت دیکر صحت تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتے جس سے نہ صرف پشین بلکہ دیگر متصل اضلاع کی آبادی بھی مستفید ہو سکتی ہے. ہم پشین ہسپتال کی سڑکوں کی فوری طور تعمیر کرینگے، فل وولٹیج بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گے. ٹیوب ویل کو سولر سسٹم پر منتقل کر کے ہسپتال کو ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور ادویات کا کوٹہ نہ صرف بڑھایا جائے گا بلکہ بروقت مریضوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے جدید طریقے بھی اپنائیں گے. یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پشین کے دورہ کے موقع پر کہی. صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید خان درانی، میر عاصم کرد گیلو اور محمد خان لہڑی بھی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے ہمراہ تھے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ہم ڈسٹرکٹ پشین کو ایک رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں. آج کے عہد میں صحت اور تعلیم کے شعبے کی ترقی کو مجموعی انسانی ترقی میں کلیدی اہمیت حاصل ہے. سب ملکر عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے امن و ترقی کی راہ پر اسے گامزن کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی اور اس پر بھرپور عملدرآمد کی ضرورت ہے.
خبر نامہ نمبر 2025/4847
کوئٹہ9جولائی :_بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت فصلوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایک اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ میں تقریباً 40 ایکڑ اراضی پر سیوریج کے پانی سے کاشت کردہ سبزیاں تلف کر دیں۔کارروائی میں پالک، قلفہ ساگ، پودینہ اور سلاد جیسی سبزیاں شامل تھیں، جنہیں صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا۔بی ایف اے کی خصوصی آپریشن ٹیموں نے پولیس کے تعاون سے زمین پر موجود زہریلی سبزیوں کو ٹریکٹر چلا کر مکمل طور پر تباہ کیا جبکہ استعمال ہونے والے آلودہ پانی کے ذرائع کو بھی فوری طور پر بند کر دیا گیا تاکہ دوبارہ کاشت کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے وقار خورشید عالم کا کارروائی سے متعلق کہنا ہے کہ مضر صحت سبزیاں عوام میں خطرناک بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں کسی رعایت کے بغیر جاری رہیں گی اور جہاں بھی زہریلی فصلیں ہوں گی وہاں بی ایف اے موجود ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل کے مطابق صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بی ایف اے کی واضح ہدایات پر کارروائیاں جاری ہیں جن کا مقصد کوئٹہ بھر میں ناقص سبزیوں کا مکمل خاتمہ ہے۔ بی ایف اے کا مؤقف واضح ہے کہ “صحت مند قوم کے لیے صحت مند خوراک ناگزیر ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے بی ایف اے کی جانب سے یہ کارروائیاں عدالتی احکامات اور متعدد انتباہات کے باوجود کی جانے والی مسلسل خلاف ورزیوں کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر معیاری اور مشکوک سبزیوں سے اجتناب کریں اور ایسی کاشت کی نشاندہی کرکے ان کے مکمل خاتمے میں بی ایف اے کا ساتھ دیں۔
خبر نامہ نمبر 2025/4848
صوبائی وزراء کا پشین میں عوامی جرگہ سے خطاب
کوئٹہ 9 جولائی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے ہمراہ کا دورہ کرنے والے صوبائی وزراء نے علاقے کے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے محکمے صوبے بھر میں اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے. اس موقع پر پی ایل ایم ن کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم کھوسہ نے کہ کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے اور مسقبل بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہے. میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء و اراکین کی کوششوں سے موجودہ بجٹ میں ضلع پشین کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے. اہلیانِ پشین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بجٹ کے درست استعمال پر نظر رکھیں. حاجی محمد خان لہڑی نے اس موقع پر کہ ہم گورنر بلوچستان کی ہدایت کے مطابق عوام کی خدمت کرتے رہیں گے. ہمارے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں. صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ اب تو ہمارے مخالفین اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہیں کہ مسلم لیگ ن ایک خدمتګار جماعت ہے اور یہ ملک کو ہر مشکل سے نکال سکتی ہے. صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ مخلوط حکومت میں کچھ مشکلات یقیناً ہوتی ہیں تاہم آپ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیلئے ہم کوشاں ہیں. جرگہ کے آغاز پر ضلعی صدر ملک سعدالله ترین نے سپاسنامہ پیش کیا۔
خبر نامہ نمبر 2025/4848 RECAST
صوبائی وزراء کا پشین میں عوامی جرگہ سے خطاب
کوئٹہ 9 جولائی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے ہمراہ پشین کا دورہ کرنے والے صوبائی وزراء نے علاقے کے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے محکمے صوبے بھر میں اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے. اس موقع پر پی ایل ایم این کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم کھوسہ نے کہ کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے اور مسقبل بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہے. میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء و اراکین کی کوششوں سے موجودہ بجٹ میں ضلع پشین کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے. اہلیانِ پشین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بجٹ کے درست استعمال پر نظر رکھیں. حاجی محمد خان لہڑی نے اس موقع پر کہ ہم گورنر بلوچستان کی ہدایت کے مطابق عوام کی خدمت کرتے رہیں گے. ہمارے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں. صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ اب تو ہمارے مخالفین اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہیں کہ مسلم لیگ ن ایک خدمتګار جماعت ہے اور یہ ملک کو ہر مشکل سے نکال سکتی ہے. صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ مخلوط حکومت میں کچھ مشکلات یقیناً ہوتی ہیں تاہم آپ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیلئے ہم کوشاں ہیں. جرگہ کے آغاز پر ضلعی صدر ملک سعدالله ترین نے سپاسنامہ پیش کیا
خبر نامہ نمبر 2025/4849
کوئٹہ9جولائی: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حالیہ تعینات ہونے والے اساتذہ کی جوائننگ رپورٹس، تعیناتیوں اور تنخواہوں سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ڈپٹی کمشنر نے حالیہ تعینات ہونے والے اساتذہ کو بروقت تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ تمام ضروری کارروائی مکمل کرکے اساتذہ کی تنخواہیں فوری طور پر فعال کی جائیں تاکہ تعلیمی نظام متاثر نہ ہو۔اجلاس میں شریک افسران نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل اور پیشرفت سے آگاہ کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تمام امور کی فوری تکمیل کی تاکید کی۔
خبر نامہ نمبر 2025/4850
حب9جولائی:۔سیکیورٹی اداروں اورضلعی پولیس نے بدھ کی شام اسد چوک کے ایریا میں نجی کارمیں بم نصب ہونے کی اطلاح پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرکے فوری طور پر بم کو ناکارہ بنادیا ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ کا کہنا ہیک عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں شہر کے انڈسٹریل زون کاروباری ایریا سمیت شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ اور پولیس پٹرولنگ بڑھادی گء ہے
خبر نامہ نمبر 2025/4851
ضلع چمن 9جولائی:۔اے سی چمن عذیزاللہ کاکڑ ڈی ایچ او اور ڈرگ آفیسر چمن نے آج شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے یڈیکل سٹوروں پر ادویات کی غیر قانونی فروخت لائسنسوں کی عدم موجودگی زائدالمیعاد ادویات ایس او پیز اور دیگر قواعد و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے والے کئی میڈیکل سٹورز کو سیل اور کئی جرمانے عائد کیے گئے اس موقع پر اے سی چمن ڈی ایچ او چمن اور ڈرگ انسپکٹر چمن نے تمام میڈیکل سٹوروں ورکرز اور مالکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور زائد المیعاد اور ممنوع ادویات بیچنے والوں کیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کیونکہ غلط اور مضر اثرات رکھنے والے ادویات بیچنے کی صورت میں مریضوں کی زندگیوں کو سخت خطرات لاحق ہونے اور نقصانات پہنچنے اور خدا نخواستہ مریضوں کو زندگی سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے لہذا اس حوالیسے ہم کسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے تحفظ اور غیر معیاری ادویات کی روکھ تھام کیلئے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے اسلئے بہتر یہی ہوگا کہ تمام میڈیکل سٹوروں میں محکمہ صحت کی ہدایات اور احکامات کی اصولوں کا پابندی یقینی بنائیں تاکہ ہم مہذب معاشرے کی تشکیل میں اپنا اپنا کردار صحیح طرح سے ادا کریں