9th-February-2026

خبرنامہ نمبر1217/2026
کوئٹہ، 09 فروری:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہڑتال کے دوران گرفتار ایک شہری پر پولیس اہلکار کے مبینہ تشدد کے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکار کی جانب سے شہری کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر شدید اظہارِ ناپسندیدگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی تاہم پولیس اہلکار کی جانب سے اس نوعیت کا غیر انسانی اور غیر پیشہ ورانہ رویہ بھی ناقابل قبول ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دینا ہوں گے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے کہا کہ ہر شہری کی عزتِ نفس کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور یہ امر پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت اور ذمہ داریوں کا بھی لازمی حصہ ہے میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف شفاف، غیر جانبدار اور فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت قانون کی بالادستی، انسانی حقوق کے تحفظ اور شہریوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور کسی بھی سرکاری اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر1218/2026
کوئٹہ، 09 فروری :وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے وندر کے قریب پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں لسبیلہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری، سینئر صحافی اور روزنامہ انتخاب کے بیورو چیف عزیز لاسی کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے معاون وزیر اعلیٰ نے مرحوم عزیز لاسی کو ایک ذمہ دار، بااصول اور متحرک صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صحافتی برادری کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی ناگہانی وفات سے نہ صرف لسبیلہ بلکہ صوبے بھر کی صحافتی برادری ایک مخلص آواز سے محروم ہوگئی ہے شاہد رند نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے اور زخمی بچی کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔

خبرنامہ نمبر1219/2026
کوئٹہ، 09 فروری:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 31 جنوری کو کوئٹہ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے سفاکانہ واقعات میں شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے گھروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہدائ کے لواحقین سے ملاقات کی ان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید پولیس جوانوں کے بچوں سے خصوصی ملاقات کی انہیں پیار و شفقت دی اور کہا کہ یہ بچے صرف ایک خاندان ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا روشن مستقبل اور امید ہیں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان شہدائ کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی ان کی کفالت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مروجہ معاوضہ پالیسی کے تحت پولیس شہدائ کے لواحقین کی فوری مالی معاونت سمیت دو دو سرکاری ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ان میں سے ایک ملازمت محکمہ پولیس میں جبکہ دوسری کسی دوسرے سرکاری محکمے میں دی جائے گی انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ تمام تعیناتی آرڈرز ایک ہفتے کے اندر جاری کیے جائیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اعلان کیا کہ شہدائ کے بچوں کی تعلیم سے متعلق تمام تر اخراجات حکومت برداشت کرے گی تاکہ وہ بلا خوف و فکر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں انہوں نے شہید اے ایس آئی محمود الرحمن کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سریاب تھانے کو ان کے نام سے منسوب کرنے کے احکامات بھی جاری کیے انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے شہدائ کے لواحقین کو گھر کی تعمیر اور دیگر ضروریات کے لیے پچپن لاکھ روپے فراہم کئے جاررہے ہیں جبکہ ان کی بہبود کے لیے حسب ضرورت دیگر ممکنہ وسائل بھی مہیا کیے جائیں گے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام شہدائ کے خون کے قرض دار ہیں ہم اپنے شہدائ کے لواحقین اور غازیوں کو کبھی لاوارث نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں، بالخصوص ہندوستان کے ایمائ پر دہشت گرد عناصر کے ذریعے پاکستان اور بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں تاہم ایسی تمام سازشیں ناکام ہوں گی انہوں نے واضح کیا کہ جو مقدس خون اس دھرتی پر بہایا گیا ہے اس کا حساب لیا جائے گا اور قوم و ریاست کے دشمنوں کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مکمل، شفاف اور پیشہ ورانہ تحقیقات جاری ہیں جس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے تحقیقاتی ٹیمیں چوبیس گھنٹے سات دن کام کر رہی ہیں دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ریاست دشمن عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لے گی اس موقع پر صوبائی وزرائ بخت محمد کاکڑ، عاصم کرد گیلو، نور محمد دمڑ، میر ظہور بلیدی، حاجی علی مدد جتک، مشیر بلدیات نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری، پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے.

خبرنامہ نمبر1220/2026
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے بستی سینگالی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے تحت علاقے کے عوام سے براہِ راست ملاقات کی۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل اور مشکلات صوبائی وزیر کے سامنے رکھیں، جنہیں سردار عبدالرحمن کھیتران نے موقع پر بغور سنا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے عوامی بیٹھک کا انعقاد کیا جس میں علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے بچوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں، جس سے بچوں میں خوشی اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ عوام نے صوبائی وزیر کا بھرپور استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی کی۔علاقہ مکینوں نے سردار عبدالرحمن کھیتران کو ایک عوام دوست، مخلص اور ہر طبقے کی آواز بننے والا رہنما قرار دیا۔ عوام کا کہنا تھا کہ ایسے رہنما ہی حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل سمجھتے اور ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرتے ہیں۔دورے کے اختتام پر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے ایک بار پھر عوام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر فورم پر بستی سینگالی کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

خبرنامہ نمبر1221/2026
لسبیلہ 9 فروری :سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی حکومتِ بلوچستان عبدالروف بلوچ نے ضلع لسبیلہ کا تفصیلی دورہ کیا، جس کا مقصد جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور شفافیت کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران انہوں نے ضلع کونسل لسبیلہ کے مرکزی دفتر اور اَتھل بازار کا معائنہ کیا جبکہ ضلع کونسل لسبیلہ اور میونسپل کمیٹی اَتھل کے زیرِ اہتمام جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا موقع پر جا کر تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت علی، چیف آفیسر ضلع کونسل لسبیلہ ایاز گورگیج، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف رِند، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اَتھل خان محمد، اسسٹنٹ انجینئر فدا اور غفار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ متعلقہ افسران نے سیکرٹری بلدیات کو جاری منصوبوں کی پیش رفت، درپیش تکنیکی و انتظامی مسائل اور تکمیلی مراحل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔دورے کے دوران سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی خصوصی ہدایات کے مطابق ضلع لسبیلہ میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی اسکیموں میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔عبدالروف بلوچ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو گی، جس سے نہ صرف عوامی مسائل میں کمی آئے گی بلکہ علاقے کی مجموعی سماجی و معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام مراحل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔سیکرٹری بلدیات نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبے حکومتِ بلوچستان کی اولین ترجیح ہیں، لہٰذا تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ ادا کریں تاکہ ترقی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔

خبرنامہ نمبر1222/2026
قلات: ڈپٹی کمشنر منیر احمددرانی سے ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر غلام مجتبی باجوئی ڈبلیو ایچ او کے تحصیل پولیو آفیسر عمیر بلوچ نے ملاقات۔کی ڈسٹرکٹ پولیوافسران نے گزشتہ پولیو مہم میں ٹیموں کی مجموعی کارکردگی درپیش مسائل اور دیگر اہم امور سے متعلق انتظامی افسر سے تبادلہ خیال کیاڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کہاکہ نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیو افسر رسک زون میں پولیو کے خاتمے کے لیئے مثبت کردارادا کرینگےاور پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیئے ضلعی انتظامیہ قلات اور ڈبلیو ایچ اوکی پالیسی کو مل کر کامیاب کرینگے۔

خبرنامہ نمبر1223/2026
کوئٹہ: 09 فروری:محکمہ ثانوی تعلیم اور محکمہ داخلہ کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے دو اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوئے، جن میں منصوبوں کی رفتار، معیارِ تعمیر، شفافیت اور بروقت تکمیل پر تفصیلی غور کیا گیا۔محکمہ ثانوی تعلیم کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس سیکریٹری ثانوی تعلیم اسفند یار کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بلوچستان بابر خان، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام چھ زونز کے چیف انجینئرز و افسران اور محکمہ ثانوی تعلیم کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہ ثانوی تعلیم میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں منصوبوں کی موجودہ پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر سیکریٹری ثانوی تعلیم اسفند یار کاکڑ نے جاری منصوبوں میں معیارِ تعمیر، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ ان اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ اور تدریسی عملے کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے تعلیمی انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بلوچستان بابر خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد سے وابستہ تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے، بالخصوص محکمہ تعلیم کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔دریں اثنا، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بلوچستان بابر خان کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بھی ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات، محکمہ داخلہ اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو محکمہ داخلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا کہ صوبے میں جاری اہم نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ناگزیر ہے، کیونکہ ان منصوبوں کا براہِ راست تعلق عوامی سہولیات اور امن و امان کے نظام سے ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور مؤثر نگرانی کے ذریعے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات میسر آ سکیں۔

خبرنامہ نمبر1224/2026
تربت: ایس ایس پی کیچ زوہیب محسن سے عوامی روابط کے سلسلے میں پیر کے روز مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں، جنہیں ایس ایس پی کیچ نے نہایت توجہ، تحمل اور سنجیدگی کے ساتھ سنا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی کیچ زوہیب محسن نے واضح الفاظ میں کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہے اور عوامی مسائل کا فوری حل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کا مسئلہ کسی سطح پر نہیں سنا جا رہا تو وہ بلا جھجھک براہِ راست میرے دفتر تشریف لائے، میرے دفتر کا دروازہ عوام کے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔ایس ایس پی کیچ کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور مضبوط روابط ہی امن و امان کی ضمانت ہیں، اور ڈسٹرکٹ پولیس کیچ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے نبھاتی رہے گی۔عوامی حلقوں نے ایس ایس پی کیچ کی کھلے دروازے کی اس پالیسی کو سراہتے ہوئے اسے عوام دوست اقدام قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرزِ عمل سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے مزید کم ہوں گے۔

خبرنامہ نمبر1225/2026
گوادر:ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی سربراہی اور نگرانی میں بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے ٹینڈرنگ عمل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کر لیا گیا۔ ٹینڈرنگ کے عمل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور احمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر، اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری، ایکسین بی اینڈ آر اکرم رحیم سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ٹینڈرنگ کے عمل میں 440 بریگیڈ کے نمائندے بھی موجود رہے۔ مجموعی طور پر 24 ٹینڈرز موصول ہوئے، جن میں سے دو ای-ٹینڈرز تھے۔ تمام ٹینڈرز کو ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ اور 440 بریگیڈ کے نمائندوں کی موجودگی میں نہایت صاف اور شفاف انداز میں اوپن کیا گیا۔اہلیت اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے کامیاب بولی دہندگان کو باقاعدہ طور پر ٹینڈرز ایوارڈ کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر شفافیت، میرٹ اور قانون کے مطابق تمام مراحل مکمل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خبرنامہ نمبر1226/2026
گوادر: اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے عوامی شکایات کی روشنی میں گوادر کے معروف لیڈیز مارکیٹ میں روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی مانیٹرنگ کی۔ دورانِ مانیٹرنگ غیر معیاری، ایکسپائر شدہ اور گرانفروشی میں ملوث ایرانی اشیائے خوردونوش کی جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ متعدد دکانداروں کو خلاف ورزیوں پر سختی سے تنبیہ کی گئی۔اس موقع پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے انچارج انصار بلوچ نے دکانداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری احکامات اور جاری کردہ نرخ نامے پر مکمل عملدرآمد ہر صورت لازمی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایکسپائر شدہ اشیائ کی فروخت، غیر معیاری سامان اور گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پرائس کنٹرول کمیٹی نے تمام دکانداروں کو سرکاری ضابطہ قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنانے اور عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ آئندہ بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔

خبرنامہ نمبر1227/2026
زیارت09فروری :ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی اور اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی کی سربراہی میں تحصیل زیارت اور تحصیل سنجاوی میں حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے برفباری سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں سردی سے بچاؤ کیلئے (1000) ونٹر کِٹس تقسیم کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ عوام کو مشکلات سے نکالنا ہماری اولین ترجیح ہے عوام کی روزمرہ اشیائ زندگی سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کو سردی اور برفباری کے بعد سامان کی تقسیم خوش آئند ہے۔

خبرنامہ نمبر1228/2026
کراچی، 09فروری: بلوچستان سر مایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی سے یو اے ای قونصلیٹ کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کراچی اور ابوظہبی میں مجوزہ سرمایہ کاری کانفرنسز کے انعقاد، بلوچستان میں 100 کلومیٹر سے زائد رقبے پر روڈ گھاس (Rhode Grass) منصوبے کی پیش رفت، حلال گوشت کی برآمدات اور لائیو اسٹاک سیکٹر میں تعاون کے فروغ سمیت مختلف اہم شعبہ جات پر گفتگو کی گئی۔اس کے علاوہ حب بلوچستان میں استعمال شدہ تیل (Used Oil) کی ری سائیکلنگ پلانٹ کے قیام، متحدہ عرب امارات میں کمپنی رجسٹریشن کی سہولت اور جھینگا (Shrimp) فارمنگ منصوبوں میں مشترکہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین بیلال خان کاکڑ نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب امارات پاکستان بالخصوص بلوچستان کا ایک قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔ یو اے ای کی قیادت اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بلوچستان میں زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں دلچسپی ہمارے لیے نہایت حوصلہ افزا ہے۔ ہم یو اے ای کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔قونصل جنرل یو اے ای ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے بھی بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خبرنامہ نمبر1229/2026
گوادر: اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے عوامی شکایات کی روشنی میں گوادر کے معروف لیڈیز مارکیٹ میں روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی مانیٹرنگ کی۔ دورانِ مانیٹرنگ غیر معیاری، ایکسپائر شدہ اور گرانفروشی میں ملوث ایرانی اشیائے خوردونوش کی جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ متعدد دکانداروں کو خلاف ورزیوں پر سختی سے تنبیہ کی گئی۔اس موقع پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے انچارج انصار بلوچ نے دکانداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری احکامات اور جاری کردہ نرخ نامے پر مکمل عملدرآمد ہر صورت لازمی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایکسپائر شدہ اشیائ کی فروخت، غیر معیاری سامان اور گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پرائس کنٹرول کمیٹی نے تمام دکانداروں کو سرکاری ضابطہ قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنانے اور عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ آئندہ بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔
خبرنامہ نمبر1230/2026
گوادر:ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی سربراہی اور نگرانی میں بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے ٹینڈرنگ عمل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کر لیا گیا۔ ٹینڈرنگ کے عمل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور احمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر، اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری، ایکسین بی اینڈ آر اکرم رحیم سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ٹینڈرنگ کے عمل میں 440 بریگیڈ کے نمائندے بھی موجود رہے۔ مجموعی طور پر 24 ٹینڈرز موصول ہوئے، جن میں سے دو ای-ٹینڈرز تھے۔ تمام ٹینڈرز کو ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ اور 440 بریگیڈ کے نمائندوں کی موجودگی میں نہایت صاف اور شفاف انداز میں اوپن کیا گیا۔اہلیت اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے کامیاب بولی دہندگان کو باقاعدہ طور پر ٹینڈرز ایوارڈ کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر شفافیت، میرٹ اور قانون کے مطابق تمام مراحل مکمل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    خبرنامہ نمبر1231/2026
گوادر:وزیرِ صحت حکومتِ بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی ہدایات کی روشنی میں ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال میر عبدالغفور ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے ٹیچنگ ہسپتال کے نئے تعمیر شدہ کمپلیکس بلڈنگ کو مکمل طور پر فعال بنا دیا ہے۔ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے بتایا کہ نئے کمپلیکس کے ذریعے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کو مزید مؤثر اور فعال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف وارڈز، ایمرجنسی یونٹ، ڈینٹل او پی ڈی اور دیگر او پی ڈیز کو مرحلہ وار نئی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ان ڈور اور آؤٹ ڈور مریضوں کو بہتر، معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے کمپلیکس میں تمام شعبہ جات کے لیے مارننگ، ایوننگ اور نائٹ شفٹوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے، تاکہ مریضوں کو چوبیس گھنٹے بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    خبرنامہ نمبر1232/2026
چمن 9 فروری : آج کے جدید دور میں جدید سائنسی وٹیکنیکل تعلیم حاصل کیے بغیر کوئی قوم و علاقہ ترقی حاصل نہیں کر سکتا موجودہ صوبائی حکومت ضلع چمن سمیت صوبے کے تمام علاقوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبد الخالق اچکزئی نے  بی ایس ڈی  آئی فیز I کی طرف سے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن میں تکمیل شدہ جدید امتحانی ہال کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اب تک چمن کے 80 سرکاری اسکولوں میں تزئین و آرائش، مرمت، سولرائزیشن اور اضافی کمروں کی تعمیر کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ اسی سلسلے کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج چمن اور گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن  میں جدید امتحانی ہالز کی تعمیر  اور دیگر ضروری کام مکمل کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کو امتحانات تقریبات اور حصولِ علم کے مراحل کے دوران ایک بہتر، خوشگوار اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا محمد بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی، پرنسپل حاجی غلام سرور اچکزئی، اسکول انتظامیہ، محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے معیاری تعلیم کے فروغ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اچھی صحت اور معیاری تعلیم ہر بچے اور بچی کا بنیادی حق ہے، جس کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت سنجیدہ اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر بہترین انتظامی کارکردگی کی بنیاد پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی نے محکمہ تعلیم کی طرف سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

خبرنامہ نمبر 1233/2026
کوئٹہ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے جاری کردہ ایک اطلاع کے مطابق شہیک حسن ولد میر حسن بلوچ سکنہ کراچی کا لوکل ڈومیسائل ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video