9th-April-2026

خبرنامہ نمبر2826/2026
کوئٹہ، 9 اپریل۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں گڈ گورننس کے فروغ، شفافیت اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی رٹ، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے شرکاءکو تاریخی سیاسی و سماجی حقائق ،صوبے میں جاری اصلاحات، چیلنجز اور حکومتی حکمت عملی سے تفصیل سے آگاہ کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں اور اب تک 3200 سے زائد بند اسکولوں کو فعال بنایا جا چکا ہے جو تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے انہوں نے سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے پاکستان مخالف عناصر جدید ذرائع ابلاغ کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بلوچستان سے متعلق غیر مستند تاریخی حوالوں کے ذریعے منفی ذہن سازی کی جا رہی ہے جس کا توڑ صرف مستند معلومات اور شعور کی فراہمی سے ممکن ہے وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مستند تاریخ کا مطالعہ کریں اور سچ اور جھوٹ میں واضح فرق کرنا سیکھیں انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں انہیں سوشل میڈیا سمیت ہر محاذ پر ریاست کے مثبت بیانیے کا دفاع کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پر تشدد طرز عمل کا غیر متوازن ترقی سے کوئی تعلق نہیں ، غیر متوازن ترقی پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کا مسئلہ ہے تاہم یہ قطعی طور پر تشدد کو جواز فراہم نہیں کرتا ، ریاست کسی کو بھی بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست مظلوم اور قانون پسند شہریوں کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 5 ہر شہری کو ریاست کے ساتھ غیر مشروط وفاداری کا درس دیتا ہے اور یہ اصول قومی یکجہتی کی بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں احتجاج کے نام پر کئی کئی دن سڑکیں بند رکھنا معمول بن چکا تھا تاہم اب حکومت کی موثر حکمت عملی اور ریاستی رٹ کی بدولت ایسی صورتحال پر قابو پایا جا چکا ہے اور کوئی بھی شاہراہ غیر معینہ مدت کے لیے بند نہیں ہونے دی جاتی وزیر اعلیٰ نے اس امر کی بھی وضاحت کی کہ آئین جہاں شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے وہیں عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کی بھی ضمانت فراہم کرتا ہے لہٰذا کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اپنے احتجاج کی آڑ میں دوسروں کے حقوق سلب کرے انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ علیحدگی پسند عناصر کی لیجیٹیمیٹڈ وائسز اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رہے گی مسنگ پرسنز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس حساس مسئلے کو ماضی میں ریاست کے خلاف پروپیگنڈا ٹول کے طور پر استعمال کیا گیا تاہم موجودہ حکومت نے موثر قانون سازی اور پالیسی اقدامات کے ذریعے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کردیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ بلوچستان ایک پرامن اور ترقی یافتہ صوبہ بن سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2827/2026
جیکب آباد، 9 اپریل ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک حساس خطہ ہے جہاں حالات میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں تاہم صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کسی بھی صورت ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور اس جدوجہد میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت سینکڑوں کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز جیکب آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی و چیف وہپ میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے والد میر احمد نواز المعروف میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایرانی پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی کوئی سرکاری قیمت مقرر نہیں کی گئی سرحدی علاقوں میں محدود سطح پر ایرانی پیٹرول کی غیر رسمی تجارت ہوتی ہے تاہم صوبے کے دیگر علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات کے وہی سرکاری نرخ لاگو ہیں جو ملک کے دیگر حصوں میں نافذ ہیں عالمی صورتحال، خصوصاً امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو اس کے اثرات پورے خطے، بالخصوص بلوچستان پر شدید مرتب ہوتے کیونکہ صوبہ جغرافیائی طور پر ہمسایہ ممالک کے قریب واقع ہے۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی دانشمندانہ حکمت عملی کے باعث نہ صرف پاکستان کو ایک بڑے بحران سے بچایا گیا بلکہ عالمی سطح پر ملک کا وقار بھی بلند ہوا ہے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی برادری میں اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کر رہا ہے جو پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میر احمد نواز خان المعروف میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقصان صرف جکھرانی خاندان یا قبیلے کا نہیں بلکہ پورے علاقے کے قبائل کا اجتماعی نقصان ہے جس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی اس موقع پر صوبائی وزراءمیر سلیم کھوسہ، میر ظہور بلیدی، عبدالمجید بادینی، مولوی نور اللہ، حاجی برکت رند سمیت دیگر معززین بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2828/2026
جیکب آباد، 9 اپریل ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعرات کو مختصر دورے پر جیکب آباد پہنچے جہاں انہوں نے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز خان جکھرانی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر مرحوم احمد نواز المعروف بابل خان جکھرانی کی سیاسی، قبائلی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باوقار اور بااثر شخصیت کے حامل تھے جنہوں نے اپنے علاقے اور عوام کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال نہ صرف جکھرانی قبیلے بلکہ پڑوسی قبائل کے لیے بھی ایک ایسا خلائ ہے جسے کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا اور ان کا خلا مدتوں محسوس کیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2829/2026
کوئٹہ، 9 اپریل ۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیرِ صدارت صوبے میں جاری نامکمل ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبے کے تمام چھ زونز کے چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ضلعی ایگزیکٹو انجینئرز نے بذریعہ زوم شرکت کی اجلاس کے دوران صوبے بھر کے ضلعی ایگزیکٹو انجینئرز نے فرداً فرداً اپنے اپنے اضلاع میں جاری مگر تاحال نامکمل منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں ان منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں جن میں تکنیکی مسائل مالی مشکلات اور دیگر انتظامی امور شامل تھے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیااس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے نامکمل منصوبوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام منصوبے جو کسی بھی وجہ سے التوائ کا شکار ہیں انہیں فوری طور پر مکمل کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ تاخیر کے حوالے سے کسی قسم کا جواز یا بہانہ قابل قبول نہیں ہوگا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کریں ان کا کہنا تھا کہ نامکمل منصوبے نہ صرف عوامی فلاح و بہبود میں رکاوٹ بنتے ہیں بلکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی مجموعی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ تمام زیر التواء منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2830/2026
حب 9اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد مندوخیل کی ہندو پنچایت کے وفد سے ملاقات، نانی مندر جانے والے یاتریوں کی سیکیورٹی اور سہولیات سے متعلق جامع اقدامات پر غورحب: ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد مندوخیل سے ہندو پنچایت کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت نائب صدر لیلا رام جبکہ سیکیورٹی انچارج دمو مل بھی ہمراہ تھے۔ ملاقات میں نانی مندر جانے والے ہندو یاتریوں کو درپیش سیکیورٹی خدشات، سفری سہولیات، رہائش، طبی امداد اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا کہ یاتریوں کی بڑی تعداد مختلف علاقوں سے نانی مندر کا رخ کرتی ہے، جس کے باعث راستوں کی سیکیورٹی، رہنمائی، پینے کے صاف پانی، عارضی قیام گاہوں اور طبی سہولیات کی فراہمی نہایت اہم ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر نشاندہی کی کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے زائرین کو بعض اوقات رہنمائی اور بنیادی سہولیات کے فقدان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے تدارک کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد مندوخیل نے وفد کے تحفظات کو غور سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ یاتریوں کی حفاظت اور سہولت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نانی مندر کے روٹس پر اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ لیویز اور پولیس کے مشترکہ گشت کو مزید مو¿ثر بنایا جائے گا۔ مزید برآں حساس مقامات پر چیک پوسٹس کے قیام اور نگرانی کے نظام کو بھی مضبوط کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ یاتریوں کی رہنمائی کے لیے واضح سائن بورڈز نصب کیے جائیں اور مرکزی مقامات پر ہیلپ ڈیسک قائم کیے جائیں جہاں عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ ضلعی صحت محکمہ کے تعاون سے میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے، جہاں ابتدائی طبی امداد اور ایمرجنسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ ریسکیو سروسز کو بھی الرٹ رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ یاتریوں کے قیام کے لیے عارضی شیلٹرز اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی بہتر بنایا جائے گا تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی کہ وہ باہمی رابطے کو مزید موثر بنائیں اور ایک جامع سیکیورٹی و سہولتی پلان مرتب کر کے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور ہندو پنچایت باہمی تعاون کے ذریعے نانی مندر آنے والے یاتریوں کو ہر ممکن سہولت، موثر سیکیورٹی اور پرامن ماحول فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات بلا خوف و خطر ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2831/2026
قلعہ سیف اللہ9اپریل ۔آر ایچ سی نسئی کا تفصیلی دورہاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ، دھیرج کالرا نے آر ایچ سی نسئی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کا جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی کارکردگی اور عملے کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ سرانجام دیں، مریضوں کے ساتھ حسن سلوک اختیار کریں اور ہسپتال کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سرکاری اداروں میں عوامی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں نے اپنی آراء اور مسائل سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی۔مزید برآں، اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ سہولیات میں مزید بہتری کے لیے موثر حکمت عملی اپنائیں، ادویات کی مسلسل فراہمی یقینی بنائیں اور عملے کی حاضری کو سختی سے مانیٹر کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔یہ دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود اور صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2832/2026
مسلم باغ 9اپریل ۔ آج اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جناب دھیرج کالرا نے ہمراہ نائب تحصیلدار عبدالسلیم صاحب نسائی بازار کا دورہ کیا، جہاں تجاوزات کے خلاف باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران نیشنل ہائے وے N -50 کے 110 فٹ کے حدود میں قائم ایسے تمام غیر قانونی تجاوزات ہٹا دئے گئے جو ٹریفک کی روانی عوام الناس کیلئے باعث تکلیف و زحمت اور حادثات کے موجب بن رہے تھے۔ دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری احکامات کی پابندی کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات کے قیام سے گریز کریں عوام الناس کی امد ورفت اور ٹریفک کی روانی کیلئے راستہ کھلا رکھیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔انتظامیہ نے عوام اور تاجروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر2833/2026
لورالائی 9اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں قومی انسداد پولیو مہم (NID- اپریل 2026) کی تیاریوں کے سلسلے میں یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز کے لیے ایک اہم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ٹریننگ سیشن اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نور علی کاکڑ ،این اسٹاپ ڈاکٹر فرحان، فوکل پرسن مختیار احمد سمیت تمام یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز نے شرکت کی۔سیشن کے دوران انسداد پولیو ٹیموں کو مہم کی کامیابی کے لیے جامع رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر موثر حکمت عملی کی تیاری، ٹیموں کی ذمہ داریوں کی وضاحت، ریکارڈ کی درست تکمیل، مائیکرو پلان پر عملدرآمد، فیلڈ میں درپیش چیلنجز کے حل اور عوامی تعاون کی اہمیت جیسے اہم پہلووں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ مہم کی کامیابی کے لیے ہر گھر اور ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے اپنے خطاب میں کہا: “پولیو کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ تمام ٹیمیں بھرپور جذبے اور لگن کے ساتھ فیلڈ میں جائیں اور اس قومی مقصد کے حصول کو یقینی بنائیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ آنے والی نسل کو معذوری جیسے موذی مرض سے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔یہ ٹریننگ پولیو کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد نہ صرف پولیو ٹیموں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے بلکہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے عوامی شراکت داری کو بھی یقینی بنانا ہے۔ آخر میں تمام شرکاء کی محنت اور لگن کو سراہا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2834/2026
جعفرآباد9اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈیرہ اللہ یار سٹی میں سیوریج سسٹم کی تعمیر نو کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی جن میں ایگزیکٹو انجینیئر پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ محمد کاظم لونی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد نواز جتک، کیسکو کے نمائندے محمد یاسین کھوسہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شامل تھے۔ اجلاس کے دوران ڈیرہ اللہ یار شہر میں سیوریج سسٹم کی ازسرِنو تعمیر، نکاسی آب کے مسائل اور منصوبے کے دوران درپیش ممکنہ رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اس امر پر خصوصی زور دیا گیا کہ سیوریج منصوبے پر عملدرآمد سے قبل تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے درمیان قریبی روابط اور مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سیوریج نالوں کی کھدائی کے دوران پینے کے پانی کی لائنوں، سڑکوں کی تعمیرات اور بجلی کی ترسیلی لائنوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ ڈیرہ اللہ یار شہر میں نکاسی آب کا مسئلہ عرصہ دراز سے عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا تھا تاہم موجودہ حکومت نے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کرتے ہوئے خطیر فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہوگی کہ مفاد عامہ کے اس اہم منصوبے کو شفافیت اور بروقت تکمیل کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور شہر میں صفائی و نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2835/2026
کوئٹہ ، 9اپریل ۔ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ پولیس افسران کے کیرئیر کا اہم حصہ اور اس کی ذمہ داریوں میں اضافے کا عکاس ہے۔ ماتحت سٹاف سے بہتر پرفارمنس لینا سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے لہٰذا ترقی پانےو الے افسران اپنا کمانڈنگ رول مزید تندہی کے ساتھ ادا کریں گے تو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دی گئی ذمہ داری بہتر اور موثر طریقے سے انجام دے سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان نے سینٹرل پولیس آفس میںایس ایس پی رینک پرترقی پانے والے پولیس افسران نوید عالم اور شیرعلی کو بیجز لگانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہراورایڈیشنل آئی جی پولیس آغامحمد یوسف نے ایس ایس پی رینک پر ترقی پانے والے دو افسران کو بیجز لگائے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہاکہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کی گائیڈلائنز کے مطابق شہریوں کو خدمات کی فراہمی اور جرائم کے قلع قمع کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور عام شہری کے ساتھ تعاون اور جدید پولیسنگ کے نظام کے مطابق شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ پولیس کے مثبت تشخص کو مضبوط بناتے ہوئے احساسِ تحفظ کے احساس کو اجاگر کیا جائے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے ترقی پانے والے افسران کو محکمانہ ترقی پر مبارک باد دی۔ترقی پانے والے افسران نے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد ، ایڈیشنل آئی جی جاوید علی مہر ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر حسن اسد علوی، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت ، ڈی آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ طاہر علاالدین ،ڈی آئی جی ٹیلی شاد بن مسیح،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی اور ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام خان مندوخیل بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2836/2026
کوئٹہ 9 اپریل ۔ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کوئٹہ کے سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی کمی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کردی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں دو روز کے اندر اندر درسی کتابوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ صوبائی وزیر نے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر گلاب خان خلجی، ڈائریکٹر اسکولز اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور درسی کتب کی ترسیل کا عمل تیز کیا جائے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کسی بھی سطح پر غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اس سلسلے میں چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی نے جمعرات کے روز کوئٹہ کے سرکاری کتب اسٹور کا ہنگامی دورہ کیا اور موقع پر موجود عملے کو سختی سے ہدایات دیں کہ دو دن کے اندر اندر تمام سرکاری اسکولوں تک درسی کتب کی ترسیل مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی اور تمام متعلقہ عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرے۔صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان اور سیکرٹری لعل جان جعفر کی نگرانی میں صوبے کے بیشتر اضلاع، بالخصوص دور دراز علاقوں میں درسی کتب کی ترسیل کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ تاہم سال 2026 میں داخلہ مہم کی کامیابی اور غیر فعال اسکولوں کی فعالیت کے باعث طلبہ کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مزید درسی کتب کی ضرورت پیش آئی۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کے تحت اضافی کتب کو کوئٹہ کے مرکزی اسٹور تک پہنچا دیا گیا ہے اور ضلعی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ان کتب کو اسکولوں تک شفاف اور موثر انداز میں تقسیم کریں۔ اس حوالے سے متعلقہ افسران و اہلکاروں کو بھی سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ ترسیل اور تقسیم کے عمل کی خود نگرانی کریں اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر فعال اسکولوں کی بحالی اور داخلہ مہم 2026 کے نتیجے میں اسکولوں کی جانب سے درسی کتب کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جسے ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی تاکہ کسی بھی بچے کی تعلیم وسائل کی کمی کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2837/2026
کوئٹہ 9اپریل۔ چیف منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت درخواست جمع کروانے والے امیدواروں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی سربراہی میں جانچ پڑتال کے عمل میں مختلف متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، جن میں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (TTC)، ڈپٹی ڈی ایچ او، سول ہسپتال اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شامل تھے۔دورانِ جانچ پڑتال امیدواروں کے اصل کاغذات، بشمول قومی شناختی کارڈ (CNIC)، تعلیمی اسناد، ڈومیسائل، ہنر مندی کے سرٹیفکیٹس اور میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا بغور جائزہ لیا گیا تاکہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ حکومت بلوچستان کے اس پروگرام کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر انہیں بیرونِ ملک روزگار کے بہتر مواقع فرا ہم کرنا ہے، اور اس سلسلے میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2838/2026
کوئٹہ 9 اپریل۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق کی زیر صدارت لینڈ ریکارڈ، تحصیل ریکارڈ اور رجسٹرار آفس کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت نے کی۔اجلاس میں تحصیلدار سٹی، تحصیلدار صدر، تحصیلدار سریاب اور تحصیلدار کچلاک نے شرکت کی، جبکہ قانونگو اور پٹواریان بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس کے دوران کوئٹہ کے تمام ریکارڈ کو آن لائن کرنے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام سب ڈویژنز کے تحصیلداران نے اپنی اپنی پیش رفت پر مبنی رپورٹس پیش کیں اور ان مواضعات کے بارے میں آگاہ کیا جو پہلے ہی آن لائن کیے جا چکے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے ہدایت جاری کی کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور پیش رفت رپورٹ بروقت جمع کرائی جائے تاکہ عوام کو زمین کے ریکارڈ تک رسائی میں آسانی فراہم ہو سکے اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2839/2026
بارکھان 9 اپریل ۔ بارکھان میں پی پی ایچ آئی کی جانب سے مختلف کیٹیگری کی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو کا انعقاد گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول کے ہال میں کیا گیا۔ اس عمل کی نگرانی پی پی ایچ آئی کے ڈائریکٹر (ہیڈ آفس کوئٹہ)، اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر اور ڈی ایس ایم جی آر کھیتران نے کی۔ٹیسٹ کے آغاز سے قبل تمام امیدواروں کے اصل شناختی کارڈز کی سخت جانچ پڑتال کی گئی، جس کے بعد انہیں ہال میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سوالیہ پرچوں کا سیل شدہ تھیلہ تمام امیدواروں کے سامنے کھولا گیا اور بعد ازاں پرچے تقسیم کیے گئے۔ٹیسٹ کا دورانیہ ایک گھنٹہ مقرر تھا، جس کے دوران امیدواروں نے مکمل نظم و ضبط کے ساتھ امتحان دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے پورے عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے، جسے امیدواروں نے سراہا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کامیاب امیدواروں کی فہرست آج ہی آویزاں کر دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2840/2026
لورالائی ، 9 اپریل۔ایڈیشنل کمشنر لورالائی اعجاز احمد کی زیرِ صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو (DTF) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیو مہم کے انتظامات، کارکردگی اور آئندہ حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر مقبول احمد، ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر زرک خان، ڈی ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر شاہ زمان، کمیونیکیشن آفیسر کام نیٹ (یونیسف) محمد ہاشم، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر فرحان، ڈی پی او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عاصم زیب، پی ڈی اے ڈبلیو ایچ او عزت اللہ اور ڈی ای او سی فوکل پرسن لورالائی مختار اللہ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پولیو مہم کو موثر اور کامیاب بنانے کے لیے ٹیموں کی کارکردگی، سیکیورٹی انتظامات، مائیکرو پلاننگ اور عوامی آگاہی کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہنے پائے اور تمام محکمے باہمی تعاون کے ساتھ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2841/2026
لورالائی 9ایریل ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ماربل فیکٹری مالکان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں ماربل انڈسٹری کو درپیش چیلنجز، ماحولیاتی آلودگی، لیبر سیفٹی اور جدید صنعتی تقاضوں سے ہم آہنگی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماربل انڈسٹری ضلع کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تاہم اس کی ترقی کو ماحولیاتی تحفظ اور حکومتی قوانین کی پاسداری کے ساتھ مشروط ہونا چاہیے۔ انہوں نے فیکٹری مالکان کو ہدایت کی کہ وہ دھول اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کریں، ورکرز کے لیے حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنائیں اور اپنی مشینری و نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، تاہم کسی بھی قسم کی غفلت یا قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ماربل فیکٹری مالکان نے بجلی کی غیر یقینی فراہمیی ٹرانسپورٹیشن مسائل، ٹیکسز اور دیگر درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں ماربل فیکٹریوں کی باقاعدہ انسپیکشن کا سلسلہ شروع کیاجائے گا، جس کے تحت ماحولیاتی معیار، سیفٹی پروٹوکول اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فیکٹری مالکان کے لیے ایک آگاہی مہم بھی شروع کرنے کی تجویز دی گئی، جس میں جدی ٹیکنالوجی کے استعمال اور ویسٹ مینجمنٹ کے مو¿ثر طریقوں پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتی پالیسیوں کے مطابق ایک متوازن حکمت عملی اپناتے ہوئے صنعت اور ماحول دونوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، تاکہ لورالائی میں پائیدار صنعتی ترقی کی راہ ہموار ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2842/2026
کوئٹہ ، 09مارچ ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ صوبےکی ترقی اور امن و امان کی بہتری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بحیثیت ذی شعور شہری تمام طبقوں کا کردار بھی بڑا اہم ہے یہ بات انہوں نے آج یہاں سینٹرل پولیس آفس میں انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا اور ولی افغان ترین کی قیادت میں بلوچستان ہوٹل ایسوسی ایشن کے چیئر مین حاجی سلام، جنرل سیکرٹری حاجی سمرحسن مندوخیل ،ملک فضل کاکڑ ، حاجی اسماعیل آغا ، ملک عبدالجبار کاسی ، حاجی داود خلجی ، حافظ سلیم ،نور الحق اسحاق زئی ، نصیر احمد اور خلیل احمد پر مشتمل وفد کی ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت ، ڈی آئی جی اسپشل برانچ محمدطاہرعلاوالدین اور اے آئی جی آپریشنز نوید عالم بھی موجود تھے۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ تمام طبقہ فکر افراد کے تعاون اور معاونت سے پولیس کو امن وامان کے حوالے سے اپنا سہل کردار ادا کرتی ہے۔جبکہ امن و امان کے استحکام اور معیشیت کی بہتری سےکاروباری طبقےمیں خوشحالی آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور کاروباری طبقہ کا آپس میں قائم گہرے اور مضبوط رشتہ سے کسی بھی قسم کے جم لینے والے مشکلات کا فوری حل ممکن ہے۔ اس موقع پر رحیم آغا اور ان کے قیادت میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے وفد کوئٹہ شہر اور صوبے کی ترقی اور امن و امان کو قائم رکھتی ہیں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تہوار کے علاوہ ہر موقع پر تاجر برادری کا تعاون رہا ہے۔صوبے کی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور کسی بھی مشکل کی گھڑی میں بھی صوبے اور شہر کی ترقی اور امن و امان کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2843/2026
کوئٹہ 9اپریل۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کی زیر صدارت کاریزات کے مسئلے پر حکومتی کمیٹی اور عمائدین کے مذاکراتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کاریزات اور ہیڈکوارٹر کے حوالے ے مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، ارکانِ صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی اور اصغر خان ترین، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ، ایڈیشنل کمشنر آغا سمیع اللہ،ڈپٹی کمشنر پشین ،تصیلدارا سمیت دیگر قبائلی عمائدین اور معتبرین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران معتبرین کی جانب سے کاریزات کے مسئلے کے حل کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔ حکومتی کمیٹی نے ان تجاویز کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام سفارشات تحریری شکل میں جمع کروائی جائیں تاکہ انہیں باقاعدہ طور پر بالا حکام تک پہنچایا جا سکے۔اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے کہا کہ کاریزات کے مسئلے، اس کی بحالی اور نئے ضلع سے متعلق تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے مسئلے کا قابلِ عمل حل نکالیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کے ساتھ پیش رفت کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے معتبرین پر زور دیا کہ وہ اپنی تجاویز جلد از جلد تحریری صورت میں حکومتی کمیٹی کو پیش کریں تاکہ آئندہ اجلاس میں ان پر فیصلہ کرنا آسان ہو۔میر ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ تمام سفارشات وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کی جائیں گی ۔اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج کسی مسئلے کا حل نہیں، بلکہ افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے ہی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2852/2026
گوادر، 9 اپریل۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان محب وطن ہیں اور انہیں سوشل میڈیا کے منفی پروپیگنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں تنقید برائے تنقید نہیں تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی یوتھ کا ریاست پر اعتماد بحال کرے گی، ان کے گلے شکوے سن کر ان کے خدشات دور کیے جائیں گے انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنے نوجوانوں کے سامنے جوابدہ ہیں اور آئینِ پاکستان نے ہمیں اس بات کا پابند بنایا ہے انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت پر مبنی جامع اور موثر حکمتِ عملی ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں نیشنل یوتھ سمٹ گوادر کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وہ طویل تقاریر کے بجائے نوجوانوں کو سننے آئے ہیں اور ان کا مقصد نوجوانوں کے مسائل اور شکایات کو براہِ راست جان کر ان کا حل تلاش کرنا ہے انہوں نے شرکائ کو ہدایت کی کہ وہ بلا خوف و جھجھک اپنی رائے کا اظہار کریں سوال و جواب کے سیشن میں ان کی ہدایت پر ریکارڈنگ بند کر دی گئی تاکہ ایک کھلا اور موثر مکالمہ ممکن ہو سکے انہوں نے تقریباً 45 منٹ تک نوجوانوں کے سوالات کے جوابات دیے طلبہ و طالبات نے میرٹ کی بحالی، روزگار کے مواقع، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور پر سوالات اٹھائے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبے میں تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں اور کسی بھی قسم کی کرپشن یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم تربت میں بے ضابطگیوں پر ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کیا گیا ہے جبکہ بی سی پولیس سمیت دیگر اداروں میں بھی شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور بدانتظامی کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں انہوں نے محکمہ زکوٰکی مثال دیتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود غیر ضروری اخراجات ناقابل قبول ہیں اور نظام کی اصلاح ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ پرانی اور ناکارہ سرکاری گاڑیوں کے نام پر ایندھن کے اخراجات جیسے غیر ضروری مالی بوجھ کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور حکومتی وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم حکومت مثبت سرگرمیوں اور آگاہی مہمات کے ذریعے نوجوانوں کی رہنمائی کر رہی ہے تاکہ انہیں درست سمت فراہم کی جا سکے تعلیم کے شعبے سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کو فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور گوادر ایک مثالی ضلع بن چکا ہے جہاں تمام سرکاری اسکول فعال ہیں اور کوئی بھی اسکول بند نہیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو میرٹ، شفافیت اور مساوی مواقع کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے قبل ازیں نیشنل یوتھ سمٹ کی اختتامی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ قومی ترانے کے احترام میں تمام شرکائ کھڑے ہوئے اس موقع پر گوادر کی بچیوں نے روایتی انداز میں وزیراعلیٰ کا استقبال کیا جبکہ گورنمنٹ گرلز شمبے اسماعیل اسکول کی طالبات نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا تقریب سے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ اور صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور بلیدی نے بھی خطاب کیا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2853/2026
گوادر، 9 اپریل۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گوادر اور مکران کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی محنت اور لگن ہی پارٹی کی مضبوطی اور عوامی خدمت کی بنیاد ہے ملاقات میں یوسف فریادی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ گوادر، ضل کریم نوری، نائب صدر عثمانیہ وارڈ گوادر، فضل محمود، جنرل سیکرٹری کماڈی وارڈ گوادر اور امداد کھتری، انفارمیشن سیکرٹری ظہورِ شاہ ہاشمی وارڈ گوادر شامل تھے ملاقات کے دوران پارٹی رہنماوں نے مقامی سطح پر عوامی مسائل اور پارٹی کے فروغ کے لیے آئندہ اقدامات پر گفتگو کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان پارٹی اور عوامی مفاد میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2854/2026
گوادر ، 9 اپریل ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر کام کرنے والی مصنفہ نفیسہ رشید کی کتاب کی باقاعدہ رونمائی کی اس موقع پر مصنفہ نفیسہ رشید نے اپنی تصنیف کی ایک کاپی بطورِ تحفہ وزیراعلیٰ کو پیش کی جسے انہوں نے سراہا اور ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کی اس کاوش کو قابلِ تحسین قرار دیا اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماحولیاتی تحفظ اور آگاہی کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس نوعیت کی کاوشوں کو معاشرے کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2855/2025
گوادر، 9 اپریل. وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو مرحوم تاج محمد کی کتاب “ناتوامیں ارزو” ان کی نواسی مہناز بشیر نے پیش کی۔ واضح رہے کہ تاج محمد ماضی میں اپنی تحریریں ایک خاتون کے نام سے شائع کیا کرتے تھے، جو تاج بی بی کے نام سے مشہور تھیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تاج محمد کی یادگار کے طور پر ان کے آبائی گاوں تربت ناصر آباد میں موجود انٹر کالج کا نام تاج محمد انٹر کالج رکھنے کا اعلان کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ادبی اور علمی خدمات کو یادگار بنانا اور ان کی شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنا معاشرتی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کا اہم حصہ ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2856/2025
کوئٹہ ، 9 اپریل ۔انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ پولیس افسران کے کیرئیر کا اہم حصہ اور اس کی ذمہ داریوں میں اضافے کا عکاس ہے۔ ماتحت سٹاف سے بہتر پرفارمنس لینا سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے لہٰذا ترقی پانےو الے افسران اپنا کمانڈنگ رول مزید تندہی کے ساتھ ادا کریں گے تو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دی گئی ذمہ داری بہتر اور موثر طریقے سے انجام دے سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان نے سینٹرل پولیس آفس میںایس ایس پی رینک پرترقی پانے والے پولیس افسران نوید عالم اور شیرعلی کو بیجز لگانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہراورایڈیشنل آئی جی پولیس آغامحمد یوسف نے ایس ایس پی رینک پر ترقی پانے والے دو افسران کو بیجز لگائے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہاکہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کی گائیڈلائنز کے مطابق شہریوں کو خدمات کی فراہمی اور جرائم کے قلع قمع کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور عام شہری کے ساتھ تعاون اور جدید پولیسنگ کے نظام کے مطابق شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ پولیس کے مثبت تشخص کو مضبوط بناتے ہوئے احساسِ تحفظ کے احساس کو اجاگر کیا جائے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے ترقی پانے والے افسران کو محکمانہ ترقی پر مبارک باد دی۔ترقی پانے والے افسران نے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد ، ایڈیشنل آئی جی جاوید علی مہر ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر حسن اسد علوی، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت ، ڈی آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ طاہر علا والدین ،ڈی آئی جی ٹیلی شاد بن مسیح،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی اور ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام خان مندوخیل بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر2857/2026
پنجگور 09 اپریل:۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو پنجگور کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے تاریخی مقبرہ شاہوقلندر اور خواتین اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر خدابادان کا افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ، اراکین صوبائی اسمبلی انجنئیر عبدالمجید بادینی اور مولانا نوراللہ، مشیر فشریز برکت رند، ڈپٹی کمشنر عبدالکبیر زرکون، ایس پی سردار ایازخان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پنجگور کے لیے دو گرین اور ایک پنک بس فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ پنجگور پریس کلب کے لیے 20 لاکھ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی وزیر اعلیٰ نے پنجگور کے قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، علمائے کرام، سرکاری اداروں کے سربراہان اور بلدیاتی نمائندوں سے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ دورہ پنجگور کا مقصد سیاسی اور سماجی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لے کر صوبے کو حقیقی تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور نوجوانوں کو بلامقصد دشوار اور خطرناک راستوں پر ڈال دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ روایات کو مسخ کیا جا رہا ہے 3 سے 4 ہزار نوجوانوں کی ہلاکت سے کوئی خدمت حاصل نہیں ہوئی کالعدم تنظیمیں ہندوستان کے ایما پر بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہیں انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو غلط راستوں سے دور رکھیں اور معاشرتی تربیت پر توجہ دیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاشرے کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ بلوچستان ہم سب کا گھر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوجوانوں کا روشن مستقبل اعلیٰ تعلیم اور بہترین تربیت سے وابستہ ہے صوبے میں میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ بھرتی کیے گئے تاکہ تعلیمی ترقی کو مزید بہتر بنایا جا سکے تمام محکموں میں میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور اب صوبے میں کوئی نوکری خریدی نہیں جاتی انہوں نے کہا کہ پاک ایران بارڈر پر امیگریشن سنٹر قائم کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو آمد و رفت میں آسانی ہو وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پنجگور میں زیتون کی پیداوار کے لیے پراسسنگ پلانٹ کے قیام کے لیے 6 کروڑ روپے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
خبر نامہ نمبر2858/2026
کوئٹہ09اپریل:۔انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ صوبیکی ترقی اور امن و امان کی بہتری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بحیثیت ذی شعور شہری تمام طبقوں کا کردار بھی بڑا اہم ہے یہ بات انہوں نے آج یہاں سینٹرل پولیس آفس میں انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا اور ولی افغان ترین کی قیادت میں بلوچستان ہوٹل ایسوسی ایشن کے چیئر مین حاجی سلام، جنرل سیکرٹری حاجی سمرحسن مندوخیل،ملک فضل کاکڑ، حاجی اسماعیل آغا، ملک عبدالجبار کاسی، حاجی دا?د خلجی، حافظ سلیم،نور الحق اسحاق زئی، نصیر احمد اور خلیل احمد پر مشتمل وفد کی ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت، ڈی آئی جی اسپشل برانچ محمدطاہرعلا?الدین اور اے آئی جی آپریشنز نوید عالم بھی موجود تھے۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ تمام طبقہ فکر افراد کے تعاون اور معا?نت سے پولیس کو امن وامان کے حوالے سے اپنا سہل کردار ادا کرتی ہے۔جبکہ امن و امان کے استحکام اور معیشیت کی بہتری سیکاروباری طبقیمیں خوشحالی آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور کاروباری طبقہ کا آپس میں قائم گہرے اور مضبوط رشتہ سے کسی بھی قسم کیجنم لینے والے مشکلات کا فوری حل ممکن ہے۔ اس موقع پر رحیم آغا اور ان کے قیادت میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے وفد کوئٹہ شہر اور صوبے کی ترقی اور امن و امان کو قائم رکھتی ہیں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تہوار کے علاوہ ہر موقع پر تاجر برادری کا تعاون رہا ہے۔صوبے کی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور کسی بھی مشکل کی گھڑی میں بھی صوبے اور شہر کی ترقی اور امن و امان کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
خبر نامہ نمبر2859/2026
زیارت 09 اپریل:۔ڈپٹی کمشنر زیارت، عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت ریونیو کولیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی، نور احمد تحصیلدار زیارت، عبدالوکیل تحصیلدار سنجاوی، اور پٹواری زیارت و سنجاوی نے شرکت کی۔اجلاس میں مالی سال 26-2025 کے دوران ریونیو کولیکشن کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو وصولی کی انتہائی کم شرح جمع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ریونیو عملے کو سخت وارننگ جاری کی اور ہدایت کی کہ مقررہ اہداف ہر صورت میں حاصل کیے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ریونیو سٹاف اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے فیلڈ میں متحرک کردار ادا کرے، نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے واجب الادا ریونیو ٹیکسز بروقت ادا کریں۔ ریونیو کی ادائیگی نہ صرف قانونی تقاضا ہے بلکہ یہ علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور حکومتی منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بروقت ادائیگی سے نہ صرف قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے بلکہ ضلع کی مجموعی ترقی میں بھی معاونت حاصل ہوتی ہے۔
خبر نامہ نمبر2860/2026
کوہلو 09 اپریل:۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی ہدایت پر کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمن قمبرانی نے اپنے دورہ کوہلو کے موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور پی ایس ڈی پی 2025-26 کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن کو صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، سڑکوں کی تعمیر، زراعت اور لائیو اسٹاک سے متعلق منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر معیاری کام کرنے والے کنٹریکٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی افسران عوامی مفاد کے حامل منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوہلو سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے،جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق پیش رفت سے کمشنر کو آگاہ کیا بعد ازاں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مجیب الرحمن قمبرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن میں نئے قائم ہونے والے کوہِ سلیمان ڈویژن کا مقصد پسماندہ اضلاع میں انتظامی امور کو بہتر بنانا اور عوامی مسائل کا فوری حل ممکن بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈویژن کے قیام سے کوہلو، بارکھان اور اپر ڈیرہ بگٹی کے عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے اب دور دراز جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ مقامی سطح پر ہی مؤثر انداز میں مسائل حل کیے جا سکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور تمام وسائل بروئے کار لا کر عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔ بعد ازاں کمشنر نے مختلف زیر تعمیر منصوبوں کا دورہ کیا جس میں انہوں نے کوہلو۔رکنی شاہراہ پر جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کی پیش رفت، معیارِ تعمیر اور درپیش مسائل کے حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے جامع بریفنگ دی گئی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ شاہراہ کی تعمیراتی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں کسی بھی قسم کی تاخیر یا غیر معیاری کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا شاہراہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ کوہلو۔رکنی شاہراہ علاقے کی معاشی و سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی شاہراہ کی تکمیل سے نہ صرف کوہلو کا دیگر اضلاع سے زمینی رابطہ بہتر ہوگا بلکہ بلوچستان کا پنجاب کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا جس سے مقامی آبادی کو روزگار اور سفری سہولیات میسر آئیں گے کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن نے اسپورٹس اسٹیڈیم کوہلو کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اس موقع پر انہوں نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بی ایس ڈی آئی کے تحت اسپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر و مرمت کیلئے 9 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، جن کے ٹینڈرز کا عمل جلد مکمل کرکے ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا کمشنر نے دورے کے موقع پر ضلعی افسران کے لیے جدید رہائشی سہولیات کی فراہمی کے تحت پری فیبریکیشن تعمیراتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ کمشنر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ ضلعی افسران کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جس سے نہ صرف افسران کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ دور دراز علاقوں میں خدمات کی انجام دہی بھی مزید مؤثر بنے گی جدید طرز کی پری فیب تعمیرات کم وقت میں معیاری رہائش فراہم کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں اس موقع پر کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ، ایکسین بلڈنگ جعفر خان زرکون اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
خبر نامہ نمبر2861/2026
سبی 9 اپریل:۔کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض کی صدارت میں ضلع سبی میں صحت کی دیکھ بھال کے منصوبوں سے متعلق دوسرا پیش رفتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈیلیوری-ISD، آغا خان فاؤنڈیشن، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) سبی، بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ سبی، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) سبی آفس، تعمیرِ خلق فاؤنڈیشن سبی (بے نظیر نشوونما پروگرام) اور برائٹ سٹار ڈویلپمنٹ سوسائٹی بلوچستان کے نمائندوں نے اپنے اپنے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ضلع سبی میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کی مانیٹرنگ کو مؤثر بنانا، جاری سرگرمیوں کا جامع جائزہ لینا، اور اس امر کو یقینی بنانا تھا کہ کسی بھی سطح پر منصوبوں میں غیر ضروری تکرار (Duplication) نہ ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کے ڈیٹا کو یکجا (Integrated) کرنے اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والی تنظیموں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ کمشنر سبی ڈویژن نے ای پی آئی، پولیو کے خاتمے، ملیریا کنٹرول، غذائیت اور دیگر صحت سے متعلق جاری پروگرامز کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام ادارے اپنی سرگرمیوں کو مربوط انداز میں آگے بڑھائیں تاکہ وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم ہوں۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ کاری کو مضبوط بنائیں، ڈیٹا شیئرنگ کے نظام کو بہتر کریں، اور مستقبل میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرتے ہوئے صحت کے شعبے میں مثبت اور دیرپا نتائج حاصل کریں۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر امجد لاشاری اور دیگر تنظیموں کے سربراہان بھی موجود تھے، جبکہ یہ اجلاس محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

خبر نامہ نمبر 2026/2862
کوئٹہ09 اپریل۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ اور اسپیشل مجسٹریٹ سٹی نے گوالمنڈی چوک اور جوائنٹ روڈ پر قصابوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ ان کارروائیوں کے دوران سرکاری ریٹ کی خلاف ورزی پر12 دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا جبکہ 7 دکانوں کو سیل کر دیا گیا ۔انتظامیہ نے زائد قیمتیں وصول کرنے اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا سلسلہ شروع کردیا ہےاس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔علاوہ ازیں عوامی شکایات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تندوروں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر نواں کلی، چشمہ اچوزی اور چلتن اسکیم کے علاقوں میں اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے مختلف تندوروں کا معائنہ کیا۔ ان کارروائیوں کے دوران کم وزن روٹی کی فروخت اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 8 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا، جبکہ 5 تندوروں کو سیل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/2863
ضلع چمن9اپریل:ـوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی کے تعلیمی وژن کے تحت ضلع بھر میں تعلیمی بہتری اور داخلہ مہم کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی نے ضلع قلعہ عبداللہ میں تعلیم کی بہتری اور اسکول داخلہ مہم کے حوالےسے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر یوسف زرکون اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی زیر نگرانی تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
آج ڈی سی کمپلیکس میں داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے کی۔ ریلی میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر اطہر رشید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ جنرل ذیشان خان پانیزئی اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں ضلع میں جاری داخلہ مہم کے اہداف، بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے اور والدین میں شعور اجاگر کرنے کے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
، ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر یوسف زرکون کی قیادت میں مارچ کے آغاز پر داخلہ مہم کے سلسلے میں ضلع بھر کے سکولوں کے لیے واضح 5000اہداف مقرر کیے گئے، جن کے مطابق اب تک تقریباً 90 فیصد اہداف حاصل کیے گئے ہیں جس کو بڑی کامیابی قرار دی جا رہا ہے ڈی سی قلعہ عبداللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں اسکول داخلہ مہم کیلئے متعدد سکولوں کی سطح پر آگاہی ریلیاں نکالی گئیں اور والدین و عوام میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سیشنز اور سیمینار منعقد کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں، بالخصوص بچیوں کو سکولوں میں داخل کروانا اور شرح خواندگی میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
مزید برآں، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے بھی ضلع کا دورہ کیا اور تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے افسران اور اساتذہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع کی بچوں اور بچیوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنے کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری دیانتداری اور سچھے جذبے کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی ایمرجنسی کے تحت کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی سی قلعہ عبداللہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران اپنی ٹیموں کے ہمراہ تمام سرکاری و نجی سکولوں کے مسلسل دورے اور نگرانی کریں گے انہوں نے کہا کہ سکولوں میں درسی کتب کی دستیابی اور تقسیم کے عمل کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

خبر نامہ نمبر 2864/2026
کوئٹہ9 اپریل: پروونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک(ADB) کے وفد کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا، جس میں صوبے میں ارلی وارننگ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا تاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر ریسکیو نوید احمد شیخ نے کی، جبکہ SUPARCO، United Nations (UN) اور پاکستان میٹرو لاجیکل ڈیپارٹمنٹ (PMD) سمیت مختلف اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری اقدامات، بالخصوص ریکونیسنس مشن کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء نے بلوچستان میں ایک جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی ارلی وارننگ سسٹم کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ اس ضمن میں سیٹلائٹ پر مبنی ٹیلی میٹری نظام، جیسے EUSATMAT، کے استعمال کی تجویز دی گئی تاکہ دور دراز علاقوں میں بھی بلا تعطل معلومات کی فراہمی ممکن ہو سکے، جہاں روایتی جی ایس ایم نیٹ ورک اکثر ناکام ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ علاقائی اور مرکزی ڈیٹا سینٹرز کے قیام پر بھی زور دیا گیا تاکہ حقیقی وقت میں معلومات کے تبادلے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔اجلاس میں مؤثر ڈیٹا شیئرنگ سسٹم اور جدید ترین ڈسیمینیشن میکانزم کے ذریعے بروقت انتباہی پیغامات کی فراہمی کو ناگزیر قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کو نچلی سطح پر استعداد کار بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا گیا اجلاس کے دوران پی ڈی ایم اے حکام نے وفد کو پروونشل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (PEOC) کے طریقہ کار سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کس طرح ارلی وارننگ معلومات کو بروقت ردعمل کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مختلف اداروں کے مابین رابطہ کاری اور عوامی سطح پر آگاہی کو بھی کلیدی حیثیت دی گئی۔بعد ازاں ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، جہانزیب خان غوری زئی سے ملاقات کی، جنہوں نے ادارے کی جاری سرگرمیوں، آپریشنل صلاحیت اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں ایمرجنسی رسپانس سسٹمز، مشینری اور آلات کا عملی مظاہرہ دکھایا گیا۔ اس کے علاوہ پی ای او سی کے ورکنگ میکانزم، کوآرڈینیشن سسٹم اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔حکام کے مطابق وفد نے پی ڈی ایم اے بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا اور ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔یہ پیش رفت صوبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، مؤثر رابطہ کاری اور بروقت ردعمل کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے، جس سے بلوچستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی مجموعی صلاحیت میں مزید بہتری آئے گی۔

خبر نامہ نمبر 2865/2026
کوئٹہ09 اپریل:_وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بزرگ سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ایک انتہائی دیانتدار، شریف النفس، زیرک اور مدبر سینئر سیاستدان تھے جنہوں نے اپنی طویل سیاسی جدوجہد کے دوران عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ سے ان کے ذاتی تعلقات نہایت خوشگوار تھے اور انہیں ہمیشہ ان کی جانب سے محبت، شفقت اور رہنمائی حاصل رہی انہوں نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال سے ایک مہذب اور باوقار سیاسی کردار کا باب اختتام پذیر ہوگیا ہے، جس کا خلاء مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے اہل خانہ اور تمام پسماندگان سے دلی ہمدردی اور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *