8th-December-2025

خبرنامہ نمبر9142/2025
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے جسٹس کامران ملاخیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جسٹس کامران ملاخیل نے عدالتی امور میں قانون کی بالادستی اور منصفانہ فیصلوں کے لیے ذمہ دارانہ خدمات انجام دی ہیں۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ نئے چیف جسٹس کی سربراہی میں صوبے میں عدالتی عمل کی بہتری اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے مؤثر پیش رفت کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عدلیہ کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون جاری رکھے گی۔

خبرنامہ نمبر 9143/2025
بارکھان 8 دسمبر 2025:
ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بی ایس ڈی آئی فیز ٹو سمیت ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اسکیمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی، انتظامی معاملات اور عوامی فلاح سے متعلق جاری ترقیاتی منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کا مقصد ترقیاتی کاموں میں مزید بہتری، شفافیت اور بین المحکماتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا تھا تاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔
اجلاس میں ونگ کمانڈنٹ 129 ایف سی کرنل محمد یونس، ایکسین روڈ اینڈ بلڈنگ فضل محمد زرکون، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن بگٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد وارث سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
شرکاء نے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، معیار، شفافیت اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بنیادی صحت مراکز کی بہتری، صفائی و نکاسی آب کے مسائل، امن و امان کی صورتحال اور شہری سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور عوامی مفاد میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ بارکھان کے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی اور ترقیاتی عمل میں تیزی لانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

خبرنامہ نمبر9144/2025
اسلام آباد 08 دسمبر 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی آج کی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے اور بلوچستان اس کے براہ راست اور سنگین اثرات کے باوجود پائیدار ترقی کے سفر میں استقامت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں “پائیدار ترقی اور بلوچستان میں ماحولیاتی استقامت” کے موضوع پر منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکومت بلوچستان نے کیا تھا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ COP30 کے بعد عالمی برادری موسمیاتی اقدامات میں تیزی کی متقاضی ہے اور بلوچستان جیسے حساس خطے کے لیے یہ موقع بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔ صوبہ گزشتہ برسوں کے دوران خشک سالی، غیر معمولی بارشوں، سیلاب، شدید گرمی کی لہروں اور موسمی بے ترتیبی کا سامنا کر رہا ہے جبکہ غریب اور کمزور طبقات سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے 51 فیصد گھرانے آمدنی کی غربت اور 71 فیصد آبادی کثیرالابعاد غربت کا شکار ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع کلائمٹ چینج پالیسی تشکیل دی ہے جو توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت اور پانی کے شعبوں میں موافقت اور تخفیف کی واضح حکمت عملی فراہم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قابل تجدید توانائی، خصوصاً شمسی اور ہوائی توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے تاکہ فوسل فیولز پر انحصار کم کیا جا سکے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں الیکٹرک گاڑیوں اور گرین انفراسٹرکچر کے فروغ کے اقدامات بھی جاری ہیں انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں موسمیاتی موافق طریقوں، جیسے کنزرویشن ایگریکلچر اور ایگرو فاریسٹری کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ غذائی تحفظ بہتر ہو اور اخراج کم ہو پانی کے شعبے میں موثر نظم و نسق اور جنگلات کے تحفظ و بحالی کے لیے بھی جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کاربن ٹریڈنگ بلوچستان کے لیے ایک اہم موقع ہے جس سے موسمیاتی فنانس تک رسائی ممکن ہوگی صوبہ کاربن مارکیٹ کا مضبوط فریم ورک تشکیل دے رہا ہے جس میں ممکنہ کاربن منصوبوں کی نشاندہی شامل ہے، جن میں نیلے کاربن منصوبے بھی شامل ہیں جن کی کامیاب مثال سندھ کے ڈیلٹا بلیو کاربن پروجیکٹ میں دیکھی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کلائمٹ چینج فنڈ صوبے میں موافقت، تخفیف اور استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں کی معاونت کر رہا ہے۔ نیشنل کلائمٹ اہداف کے لیے صوبائی سفارشات میں بھی پائیدار ترقی، کم کاربن اخراج اور ماحولیاتی استقامت کو بنیادی ترجیح دی گئی ہے وزیر اعلیٰ نے تمام اداروں، بین الاقوامی شراکت داروں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں انہوں نے کہا کہ اگر مثبت اہداف کے حصول کے لئے ہم دور تک جانا چاہتے ہیں تو ہمیں مل کر سفر کرنا ہوگا اور بلوچستان کے پائیدار، محفوظ اور ماحولیاتی لحاظ سے مضبوط مستقبل کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سمپوزیم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اجتماعی کاوشوں کا تسلسل برقرار رکھ کر موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جائے گا

خبرنامہ نمبر9145/2025
بارکھان8 دسمبر 2025:
ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کی زیر صدارت ڈی سی سی فیز ٹو کا ایک اہم اور تفصیلی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے جاری ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور اور محکموں کی کارکردگی کا جامع جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کا مقصد عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری کاموں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانا اور متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔اجلاس میں ونگ کمانڈنٹ 129 ایف سی کرنل محمد یونس، ایکسین روڈ اینڈ بلڈنگ فضل محمد زرکون، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن بگٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد وارث سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ شرکاء نے مختلف محکموں کی پیش کردہ رپورٹس پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے جاری سکیمات کی رفتار، شفافیت اور معیار سے متعلق نکات پر روشنی ڈالی۔اجلاس کے دوران سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بنیادی صحت مراکز کی بہتری، صفائی و نکاسی آب کے مسائل، امن و امان کی صورتحال، اور شہری سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ مزید پی ایس ڈی أٸی پی فیز II نۓ منصوبوں سکیمات کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کی گٸی تاکہ عوامی مفاد عامہ کی بہتری کیلۓ موٸثر انداز میں کام کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور عوامی مفاد میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ضلعی انتظامیہ بارکھان کے عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر9146/2025
کوئٹہ 08 اکتوبر 2025: بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے جسٹس کامران ملاخیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ جسٹس کامران ملاخیل خیل کا شمار بلوچستان کے تجربہ کار سینئر قانون دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ انصاف کی جلد فراہمی کے ساتھ ساتھ قانون کی بالادستی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ میں چیف جسٹس کی ذمہ داریاں اہم ہوتی ہیں لیکن جسٹس کامران ملاخیل نے بطور جج آئین اور قانون کے مطابق جتنے بھی حق پر مبنی فیصلے دیئے ہیں اس سے ان کی دیانتداری اور جرات کا پتہ چلتا ہے، میر محمد صادق عمرانی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ انصاف کی جلد فراہمی کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھتے ہوئے قانون اور انصاف کی بالادستی کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔

خبرنامہ نمبر9147/2025
کوئٹہ۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ ژوب، قلعہ عبداللہ، نوشکی، پشین، مسلم باغ، خاران، قلات، مستونگ، چاغی اور کان مہترزئی میں موسم جزوی ابرآلود سے ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔منگل کے روز صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلعہ عبداللہ، پشین، خضدار، مستونگ، قلات، چاغی اور قلعہ سیف اللہ میں موسم انتہائی سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مزید برآں، قلات، مستونگ، نوشکی، پشین، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہا، جبکہ شمالی و شمال مغربی اضلاع میں رات کے وقت موسم انتہائی سرد رہا۔سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کہیں بھی بارش ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر9148/2025
کوئٹہ۔ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق محکمہ بورڈ آف ریونیو بلوچستان میں تحصیلدار (B-16) کی آسامیوں پر بھرتی کیلیے انٹرویوز جو کہ 8 دسمبر سے 17 دسمبر تک ہونے تھے کو امیدواروں کی شکایات پر منسوخ کردیا گیا ہے۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر9149/2025
تربت.ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیرِ صدارت کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کی تیاریوں کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا، جس میں فیسٹیول کے انتظامی و تکنیکی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ، فیسٹیول سیکریٹری التاز سخی اور فیسٹیول کمیٹی ممبران غلام اعظم دشتی، عمر ہوت سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، باڈی بلڈنگ ، اتھلیٹکس ، میراتھن ریس ، وومن اسپورٹس سمیت مختلف اسپورٹس اور فٹنس سرگرمیوں کے شیڈول، انتظامات اور سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
اجلاس میں اسپورٹس گراؤنڈز کی تزئین و آرائش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جو کھلاڑیوں کی سہولت اور شائقین کے لئے بہترین ماحول کی فراہمی کا جائزہ لیکر اپنی سفارشات پیش کریگی۔
ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول ضلع کیچ کے نوجوانوں کے لیے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے بلکہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا اہم ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔ انہوں نے تمام محکموں اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ فیسٹیول کی کامیابی کے لئے اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہماری اولین ترجیح ہے کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کو ہر حال میں کامیاب بنایا جائے گا تاکہ ضلع کیچ کے عوام اور کھلاڑی بہترین انداز میں اس میلے سے مستفید ہو سکیں۔

خبرنامہ نمبر9150/2025
قلات: ڈپٹی کمشنر منیر احمددرانی سے ضلع قلات کے مختلف عوامی وفودنے ملاقات کی اس موقع ہر اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد ڈاکٹرعلی گل عمرانی ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شکیل زہری بھی موجودتھے عوامی وفودمیں شامل بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میرقادربخش مینگل ایم سی کونسلر احمدنواز بلوچ کونسلر شکاری امیربخش ڈی ایف اے قلات کے جنرل سیکرٹری مصدق صادق ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالوحید مینگل بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر دھنی بخش لہڑی کامریڈ سلام لانگو ملک یسین شاہوانی سعید احمدشاہوانی اور دیگر شامل تھے
ڈپٹی کمشنر قلات نے عوامی وفودسےدوران ملاقات علاقے کو درپیش مسائل کے فوری حل اور قلات میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا ڈپٹی کمشنر منیردرانی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ قلات کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے ہرممکن کوشش کررہاہے علاقہ معززین مسائل کے حل کے لیئے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں قلات کے نوجوانوں کے لیئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے تاکہ نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے دوررہے فٹبال اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیئے ڈی ایف اے اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے مشاورت کرکے گرینڈ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقادکیاجائے گا۔

خبرنامہ نمبر9151/2025
لورالائی :8 دسمبر 2025
کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی ہدایت اور چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی طاہر خان ناصر اور چیف آفیسر محب اللہ بلوچ کی فعال نگرانی میں شہر لورالائی میں صفائی مہم نہایت منظم انداز میں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں جیسے کہ اندرون شہر ، کاشف سنی زون، سینما گلی، محلے اور نالیوں کی صفائی اور کچرے کی اٹھان کیری سوزوکی سے،اور عجب زون، دوبی گھاٹ محلہ، ٹریکٹر ٹرالی سے کچرے کی صفائی اور اٹھان اور خالو زون میں کچرے کی اٹھان اور نالیوں کی صفائی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔اس مہم کا مقصد شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ گلی محلوں میں صفائی کی بہتری سے نہ صرف بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہو بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو۔چیئرمین میونسپل کمیٹی طاہر خان ناصر نے کہا کہ شہر کی بہتری اور شہری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور صفائی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جہاں بھی خامی نظر آئے گی، فوری ایکشن لیا جائے گا۔چیف آفیسر محب اللہ بلوچ نے بتایا کہ صفائی مہم کے لیے اضافی عملہ اور وسائل مختص کیے گئے ہیں اور صفائی کے کام کو بہتر بنانے کے لیے عملے کی نگرانی سخت کی جا رہی ہے۔شہریوں نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے جاری صفائی مہم کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات مسلسل جاری رہیں گے۔ لورالائی شہر کی صفائی، ترقی اور خوشحالی کے لیے انتظامیہ اور عوام کا مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔

خبرنامہ نمبر9152/2025
تربت08 دسمبر2025:
ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے واجہ حمل بلوچ، بجار بلوچ سمیت دیگر معززین پر مشتمل ایک وفد نے ضلع کیچ میں عوامی مسائل کے حوالے سے اہم ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ملک ریحان دشتی بھی وہاں پر موجود تھے ۔ملاقات کے دوران وفد نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کیچ فعال انداز میں کام کر رہی ہے، جس کے باعث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔ملاقات کے دوران وفد نے ضلع کیچ میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ ڈپٹی کمشنر کیچ کی قیادت میں اس دیرینہ مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کیا جائے گا۔ وفد کا کہنا تھا کہ کیچ کے عوام کی نظریں ضلعی انتظامیہ پر مرکوز ہیں اور وہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے سنجیدہ اقدامات کے منتظر ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ لاپتہ افراد کے معاملے کو انتہائی ذمہ داری اور سنجیدگی کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں اور اس مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ جلد مثبت نتائج سامنے آئیں۔اخر میں وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ کیچ اپنے مؤثر اقدامات سے عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنائے گی۔

خبرنامہ نمبر9153/2025
زیارت 08 دسمبر 2025:
ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد شریف مستوئی،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نثاراحمدایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین اکاونٹس افسر عبدالغنی پانیزئی،پی پی ایچ آئی افسر ریحان کاکڑ نے شرکت کی،اجلاس میں محکمہ صحت کو فعال کرنے کے لیے مختلف فیصلے کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کہا کہ محکمہ صحت ایک اہم شعبہ ہے اس کی فعالیت کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے عوام کو صحت کے حوالے سے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جو ڈاکٹر اور پیرامیڈکس اسٹاف عوام کو بہتر علاج معالجہ نہیں دے گا اس کی کوئی ضرورت نہیں انہوں نے کہاکہ تمام ڈاکٹرزاورمددگار سٹاف ہسپتالوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور دکھی انسانیت کی خاطر مریضوں کا بروقت علاج کریں، عوام کو کسی بھی شکایت کا موقع نہ دیں عوامی شکایات پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے صحت جیسے اہم شعبے کی فعالیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس سلسلے جو حکومتی وسائل ہے ان کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے کہاغیرحاضر ڈاکٹرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر9154/2025
زیارت08دسمبر 2025: ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت بلوچستان ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ترقیاتی کاموں کو بیس دسمبر تک مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام کی امانت اور عوام کے فائدے کے لیے ہیں اس کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ جلد ہی عوام ان کاموں سے مستفید ہو سکے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر9155/2025
کوئٹہ 8 دسمبر2025:
گورنر ہاؤس کوئٹہ میں گزشتہ روز ایک سادہ مگر پروقار تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے جسٹس کامران خان ملاخیل سے حلف لیں لیا. چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری میں پارلیمنٹرینز، ہائی کورٹ کے ججز صاحبان، سیاسی اکابرین، سینئر وکلاء اور سرکاری آفیسران سمیت وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

خبرنامہ نمبر9156/2025
کوئٹہ 08دسمبر2025: کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن اغا سمیع اللہ، صدر بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ حاجی نور محمد شاہوانی سمیت دیگر نمائندگان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ کے وفد نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو اپنے مسائل سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے بلاجواز بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں جبکہ متعدد ٹول پلازوں پر ٹرک ڈرائیوروں کو غیر ضروری طور پر روکا اور تنگ کیا جاتا ہے۔ شرکاء نے شکایت کی کہ ان غیر قانونی اقدامات کے باعث بلوچستان کی گڈز ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔گڈز ٹرانسپورٹ نمائندگان نے کمشنر کو اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا جس میں غیر قانونی ٹول پلازوں کے خاتمے، بلاجواز جرمانوں کی روک تھام اور مختلف چیک پوسٹوں پر غیر ضروری کارروائیوں کے خاتمے کے مطالبات شامل تھے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے جائز مطالبات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کا تفصیلی جائزہ لے کر متعلقہ اعلیٰ حکام سے بات چیت کی جائے گی، جبکہ غیر قانونی ٹول پلازوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔مختلف چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹرز کو بلاجواز روکنے اور تنگ کرنے کے حوالے سے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں گے

خبرنامہ نمبر9157/2025
کوئٹہ 08دسمبر2025: کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ بلاک میں پولیو کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ڈویژنل ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ڈپٹی کمشنر پشین، فوکل پرسن ڈویژنل ٹاسک فورس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، یونیسف، این سٹاپ اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ اور ڈپٹی کمشنر چمن نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں پولیو کے حوالے سے مائیکرو پلان، ٹیموں کی تربیت، مانیٹرنگ اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ بلاک پولیو کے حوالے سے انتہائی حساس ہے، کیونکہ زیادہ آبادی، سرد علاقوں کے مسائل، موبلٹی اور ہائی رسک یونین کونسلز میں چیلنجز کا سامنا ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ کوئٹہ بلاک کے چاروں اضلاع میں 7 لاکھ 48 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے 5500 سے زائد پولیو ورکرز خدمات انجام دے رہے ہیں.اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2024 میں پولیو کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا، تاہم کوئٹہ ڈویژن کے کئی علاقوں میں ماحول میں مثبت نمونوں (Environmental Samples) کی موجودگی تشویشناک ہے۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ٹیموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ ایسے علاقے جہاں ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، وہاں فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ مسنگ چلڈرن، زیرو ڈوز بچوں اور ہائی رسک مقامات پر خصوصی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر چمن کو ہدایت کی کہ گردی پنکی میں پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے والے متعلقہ اسٹاف کے خلاف کارروائی کرکے انہیں فارغ اور ایف آئی آر درج کیا جائے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ بلاک پولیو کے حوالے سے انتہائی حساس ہے، لہٰذا پولیو مہم کو ہر صورت مؤثر، شفاف اور فول پروف بنایا جائے۔ اورہائی رسک یونین کونسلز پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس بات کو یقین بنایا جائے کہ کوئی بھی ایک بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم ایک قومی ذمہ داری ہے اور آئندہ نسلوں کو معذوری سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات ضروری ہیں۔کوئٹہ اور چمن میں ماحول میں مثبت نمونوں کے باعث آئندہ آنے والی پولیو مہم میں خصوصی حکمت عملی اپنائی جائے۔کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں، صحت کے محکمے اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کا باہمی تعاون بے حد ضروری ہے، اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو مشترکہ ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

خبرنامہ نمبر9158/2025
کوئٹہ 08دسمبر2025: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال کاکڑ نے کہا ہے کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا قیام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کا واضح عکاس ہے، جس کا مقصد صوبے میں کاروباری ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف سرمایہ کاروں کو سہولت ملے گی بلکہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو بھی نئی رفتار ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرکی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر بی بی او آئی ٹی کے حکام نے انہیں اب تک کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔بلال کاکڑنے کہا کہ BFC کا قیام پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشیٹو اور صوبائی حکومت کے ڈیجیٹائزیشن پروگرام کی کامیابی کی جانب فیصلہ کن قدم ہے۔ اس سینٹر کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام ضروری سروسز تک رسائی ملے گی، جس سے کاروبار شروع کرنے کے عمل میں درپیش مشکلات کافی حد تک کم ہو جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکموں کو ایک مربوط نظام سے جوڑا جا رہا ہے، جس کے تحت درخواستوں کی بروقت پراسیسنگ اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر درخواست کی ریئل ٹائم ٹریکنگ سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاروں کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ BFC کے ذریعے کاروباری افراد کو تمام لائسنسز، این او سی، سرٹیفکیٹس اور دیگر اجازت نامے ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے۔بلال کاکڑ نے کہا کہ اس اقدام سے صوبے میں نئے کاروباروں کے قیام، روزگار کے مواقع اور معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کی تیاریوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ جلد از جلد اسے فعال بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 9159/2025
سبی 8 دسمبر 2025:
کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض کی زیرِ صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے پولیو مہم کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی پی سبی رینج برکت حسین کھوسہ، ایس ایس پی سبی شاہنواز چاچڑ سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پولیو مہم کے انتظامات، سیکیورٹی، ٹیموں کی کارکردگی، فیلڈ میں درپیش مسائل اور حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر سبی ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے قومی چیلنج کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ فیلڈ ٹیموں کو مکمل سہولیات، بہتر کوآرڈی نیشن اور سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو مہم 15 دسمبر سے 18 دسمبر تک جاری رہے گی جس دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں مہم کے تمام مراحل کی نگرانی کریں گی جبکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور صحت کے ادارے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔کمشنر سبی ڈویژن نے پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران، رضا کار اور فیلڈ ورکرز قومی ذمہ داری سمجھ کر اپنا کردار ادا کریں، اور یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ، تاکہ پولیو کے خاتمے کا ہدف ہر صورت حاصل کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر9160/2025
گوادر: ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے بنیادی صحت کے مختلف مراکز کا مانیٹرنگ دورہ کیا جن میں بی ایچ یو نالینٹ، بی ایچ یو کپر اور بی ایچ یو بندی کپر شامل تھے۔دورے کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری، او پی ڈی ریکارڈز، ای پی آئی سائیٹس، ویکسینیشن کے عمل، طبی عملے کی موجودگی اور دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا معائنہ کرتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو معیاری اور بروقت صحت سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ای پی آئی پروگرام کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری احکامات جاری کیے۔
علاقے کے شہریوں نے صحت مراکز میں بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوامی صحت کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔

خبرنامہ نمبر9161/2025
A review meeting on the progress of ongoing development projects in District Pishin and Qilla Abdullah was held under the chairmanship of Secretary Communication & Works, Lal Jan Jafar. The meeting was attended by SE Pishin Circle, Waseem Haider, as well as the Executive Engineers for Roads and Buildings, District Pishin & Qilla Abdullah.During the meeting, a detailed briefing was given on the progress of all ongoing development projects in the districts. On this occasion, Secretary C&W Lal Jan Jafar issued strict directives, emphasizing that the pace and quality of all development projects across the district must be further improved and accelerated. He also instructed that the tendering process should be expedited.
The Secretary directed SE Pishin Circle, Waseem Haider, to personally visit all project sites, review the progress, and submit a comprehensive report.

خبرنامہ نمبر 9172/2025
کوئٹہ، 8 دسمبر 2025: حکومتِ بلوچستان محکمہ داخلہ نے ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش و استعمال، خواتین و بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس یا ریلیاں، اور عوامی مقامات پر چہروں کو چھپانے کے لیے مفلر یا ماسک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔یہ پابندی 22 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ضلع کوئٹہ میں تیزاب اور دھماکہ خیز مواد کی نقل و حمل بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ پولیس، لیویز اور ایف سی کو ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے اختیارات فراہم کر دیے گئے ہیں جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ان پابندیوں کے نفاذ سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ داخلہ کو ارسال کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video