September 7, 2025
News

6th-September-2025

خبرنامہ نمبر 6141/2025
ڈیرہ بگٹی,06 ستمبر :بابا جمہوریت ڈیرہ بگٹی مرحوم میر غلام قادر بگٹی کی نویں برسی ڈیرہ بگٹی میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر عوام، قبائلی معتبرین، مقامی عمائدین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میر غلام قادر بگٹی جرات، خودداری اور حریت کی علامت تھے۔ انہوں نے جمہوری اقدار اور عوامی خودمختاری کے لیے لازوال قربانیاں دیں ظلم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے اور کبھی بھی اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے مقررین نے کہا کہ مرحوم کی سیاست ذاتی مفاد اور قبائلی تعصب سے بالاتر تھی۔ انہوں نے محض 23 برس کی عمر میں فرسودہ سرداری نظام کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا اور ڈیرہ بگٹی میں جمہوریت کی بنیاد رکھی۔ عسکریت پسندی کے دور میں انہوں نے پاکستان کا جھنڈا تھام کر امن کی جدوجہد کی اور اپنی قیادت سے بگٹی و مزاری قبائل کے درمیان 25 سالہ خونی جنگ کا خاتمہ کرایا شرکاء کا کہنا تھا کہ میر غلام قادر بگٹی نے ڈیرہ بگٹی میں ہزاروں خاندانوں کو روزگار دیا اور نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے۔ وہ عوامی خدمت اور قومی یکجہتی کے علمبردار تھے جنہیں بجا طور پر ”بابا جمہوریت ڈیرہ بگٹی” کہا جاتا ہے مقررین نے کہا کہ مرحوم کی قربانیوں اور خدمات کا تسلسل آج ان کے فرزند، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، آگے بڑھا رہے ہیں۔ تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں سے ڈیرہ بگٹی کا نقشہ بدل رہا ہے اور عوام خوشحالی کی جانب گامزن ہیں۔ میر غلام قادر بگٹی کی جدوجہد جمہوریت، خودمختاری اور قومی وحدت کے لیے مشعلِ راہ ہے، میر غلام قادر بگٹی کی نویں برسی کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سماجی نے رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج میرے والد محترم غلام قادر بگٹی مرحوم کی برسی ہے۔ ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہے سب دوستوں سے درخواست ہے کہ انہیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

خبرنامہ نمبر 6142/2025
گوادر6ستمبر: یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بوہیر دشتی نے ضلعی افسران کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ دوست محمد بلوچ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوادر مکتوم موسی، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل افضل شہزادہ، ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میر جان، پبلک ہیلتھ انجینئر سلمان بلوچ، ایس ڈی او بی اینڈ آر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور پاکستان کے دفاع و استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یومِ دفاع محض ایک دن کی یاد نہیں بلکہ یہ دن ہمیں اپنی قومی ذمہ داریوں، اتحاد اور قربانی کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔

خبرنامہ نمبر 6143/2025
قلات 6 ستمبر:یوم دفاع پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے پروقار ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشاہنواز بلوچ ایس پی قلات شہزاد اکبر، اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی نے کی ریلی میں ڈی ایس پی منظور مینگل ایس ایچ او قلات پولیس حبیب اللہ نیچاری ایس ایچ او لیویز جان محمدلانگو لائن آفیسر لیویز لائن منیر احمد مینگل سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان سیاسی قبائلی رہنماوں اقلیتی برادری صحافی حضرات سکولوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ڈی سی کمپلیکس سے شاہی دربار روڈ اور شہر کے مختلف شاہراوں پر پاکستان زندہ بادافواج پاکستان زندہ بد کے نعرے لگائیریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور پینافلیکس اٹھائے ہوے تھے جس پر پاکستان زندہ آباد اور 6 ستمبر یوم دفاع سے متعلق پاک فوج سے محبت کااظہار کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ریلی کے موقع پر پولیس فورس اسپیشل برانچ اور لیویز فورس کی جانب سے سکیورٹی کے موثر انتظامات کیئے گئے ریلی کے شرکاء سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ایس پی شہزاد اکبر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن ہمارے اور تمام اہل وطن کے لیئے انتہائی اہم ہے 1965 کو آج ہی کے دن بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرکے لاہور سمیت دیگر علاقوں پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی پاک فوج اور عوام نے متحد ہوکر دشمن کی اس کوشش کو ناکام بنادیا کئی دنوں تک جاری اس جنگ میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھاناپڑا اس دن کو ہرسال پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور بہادری کو یاد کرنے کے لیئے قومی جوش جزبے سے منایاجاتاہے اور مادروطن کے تحفظ کے عزم کو تازہ کیاجاتاہے ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیئے کام کرناہے مقررنین نے کہا کہ چھ ستمبر یوم دفاع کے اس پروقار موقع پر ضلعی انتظامیہ سول سوسائٹی اورشہری افواج پاکستان کے شہیدوں اور ان بہادر غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے غیر متزلزل حوصلے اور عزم کے ساتھ ہمارے ملک کا دفاع کیااوربھارت کو عبرتناک شکست سے دوچارکیا۔۔

خبرنامہ نمبر 6144/2025
قلات: ملک بھر کی طرع بلوچستان کے تاریخی شہر قلات میں بھی 6ستمبر یوم دفاع پاکستان قومی جوش وجزبے سے منایاجارہاہے یوم دفاع کے مناسبت سے تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات شاہنواز بلوچ۔ایس پی قلات شہزاد اکبر اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب احمدلاسی سپرنٹنڈنٹ حاجی محمدابراہیم بنگلزئی نے پرچم کشائی کی پولیس اور لیویز کے چاک وچوبنددستے نے قومی پرچم کو سلامی دی اس موقع پر سرکاری محکموں کے سربراہان اور سیاسی سماجی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی یوم۔دفاع کی تقریبات کے موقع پر لیویزاورپولیس کی جانب سے سکیورٹی کے موثرانتظامات کیئے گئے تھیپرچم کشائی کے موقع پر ملکی سا لمیت کے تحفظ لئے خصوصی دعاء کی گئی۔

خبرنامہ نمبر 6145/2025
حب6ستمبر:بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل کر رہے تھے ریلی میں ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین جاوید جمالی میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض،محمد شیخ تحصیلدار حب مرتضیٰ رند سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے قومی پرچم تھامے نعرے لگائے اور افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ریلی اسسٹنٹ حب کے دفتر سے شروع ہوکر بلدیہ ریسٹ ہاؤس کے سامنے اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل اور حب سول سوسائٹی کے چیئرمین مولانا یعقوب ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ہندوستان نے جب بھی وطن عزیز کی جانب میلی نگاہ سے دیکھا تو اسے منہ کی کھانی پڑی انہوں نے پاک افواج کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا سنہری دن ہے جب افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر پوری قوم کو سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہمیشہ متحد اور تیار رہیں گیریلی کے شرکاء نے پاکستان کی بقا، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کیں۔ **

خبرنامہ نمبر 6146/2025
قلات 6ستمبر: یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے ضلع کونسل ہال میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے پرُوقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشاہنواز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر نثار احمد نورزئی سمیت تمام محکموں کے سربراہان سیاسی سماجی رہنماوں اقلیتی برادی صحافی برادی سکولوں کے طلباء وطالبات اساتزہ کرام اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوء تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء طالبات نے نعت،تقاریر، ٹیبلو ملی اور نغمے پیش کیئے اور اپنے ملک اور پاک فوج سے محبت کا اظہارکیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج کادن انتہائی اہم ہے آج ہی کے دن پاک فوج اور پاکستانی عوام نے متحد ہوکر ہندوستانی حملے کا منہ تھوڑ جواب دے کر اپنے سرزمین کی دفاع کی اور دشمن کے ہوش اڑادیئے دشمن کو بھاری نقصان کاسامنا کرناپڑا آج کے دن کو ہرسال پاک فوج کی قربیانیوں اور بہادری کو یاد کرکے منایاجاتاہے آج بھی عوام اپنے افواج کے شانہ بہ شانہ کڑے ہیں دشمن ملک ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہم آج بھی متحد ہیں اور متحد رہیں گے آئیں آج ہم یہ عہد کریں کہ ملکی سلامتی کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم میں سے ہرایک اپنے شعبے کے ساتھ مخلص رہ کر اپنے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرنا چائیے۔ 6 ستمبر کے مناسبت سے منعقدہ اس پروقار تقریب میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں نقد انعامات بھی تقسیم کیئیایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمدنورزئی اور دیگر آفیسرز نے طلباء وطالبات میں نقد انعامات تقسیم کیئے یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے منعقدہ تقریب کا اختتام ملک کی خوشحالی اور سا لمیت کے لیئے دعاء سے ہوئی۔

خبرنامہ نمبر 6147/2025
تربت۔ یوم دفاع پاکستان اور جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند تھے، جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منظور بلوچ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں اُن شہداء کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی بقا اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں اور ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنایا جائے۔ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات امن، بھائی چارے اور عدل و انصاف کا درس دیتی ہیں، اور انہی پر عمل کرکے ہم معاشرے کو بہتر اور متحد بنا سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منظور بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن دن ہے جو ہمیں قربانی اور اتحاد کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں، اور طلباء کو چاہیے کہ وہ محنت اور لگن سے اپنی تعلیم مکمل کریں تاکہ مستقبل میں ملک کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرسکیں۔ انہوں نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہر شعبہ حیات کے لیے بہترین نمونہ ہے، اور اگر ہم آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں تو دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔تقریب میں طلباء نے بھی ولولہ انگیز تقاریر کیں۔ بچوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی پیش کرنا ایمان کا حصہ ہے۔ اسی طرح انہوں نے عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کی سیرت انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور آپ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہم ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

خبرنامہ نمبر 6148/2025
تربت (6 ستمبر 2025) – یومِ دفاع کے موقع پر ہفتہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر دشت شے حق حیات نے آبسر کے قبرستان میں مدفون سابق ڈپٹی کمشنر پنجگور، ذاکر بلوچ شہید کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر انہوں نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔بعد ازاں افسران نے بلوچستان لیویز فورس کے دیگر شہداء کی قبروں پر بھی حاضری دی اور ان کی بلندیِ درجات کے لیے دعا کی۔تقریب کے دوران بلوچستان لیویز فورس کے دستے بھی موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر 6149/2025
جعفرآباد6ستمبر:ضلع جعفر آباد میں عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، اس مقدس موقع پر مختلف مقامات سے عاشقانِ رسول ﷺ نے ریلیاں نکال کر رسولِ اکرم ﷺ سے محبت اور عقیدت کا والہانہ اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے اور دیگر متعلقہ امور کو بھی بہترین انداز میں انجام دیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن جعفر آباد کے چیف آفیسر احمد نواز جتک کی زیر نگرانی ریلیوں کے مختلف روٹس پر صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا انتظام کیا گیا تاکہ شرکاء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے خود مختلف علاقوں کا دورہ کر کے ریلیوں، تقریبات اور دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا دن ہمارے لیے اخوت، بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام لے کر آتا ہے، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اس دن کو مذہبی جذبے کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کے عملی مظاہرے سے بھی یادگار بنائیں۔

خبرنامہ نمبر 6150/2025
نصیرآباد6ستمبر۔ضلع نصیر آباد میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے، ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کر کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔ ضلع کی تحصیل میر حسن اور تحصیل چھتر میں عاشقانِ رسول ﷺ نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جشن منایا، مختلف مقامات سے جلوس نکالے گئے جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ نے تمام جلوسوں کی براہِ راست مانیٹرنگ کی اور سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے جلوس کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا دن ہمیں اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، لہٰذا انتظامیہ کی یہ اولین ترجیح ہے کہ شرکاء کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے صفائی ستھرائی، پانی کے چھڑکاؤ اور دیگر بلدیاتی امور کی بھی نگرانی کی اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام تر انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے تاکہ عوام پرسکون ماحول میں یہ عظیم دن منائیں۔

خبرنامہ نمبر 6151/2025
سبی 6 ستمبر:ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سبی اختر نواز، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور دیگر انتظامی افسران بھی ہمراہ تھے۔ جلوس کے آغاز پر ترین چوک میں ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے سیکیورٹی صورتحال اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام امور کی براہِ راست نگرانی کی۔ بعد ازاں جناح روڈ اور ساقی چوک پر بھی وہ موجود رہے اور جلوس کے دوران انتظامات کا معائنہ کیا۔ علمائے کرام اور شرکائے جلوس نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔ بی ایریا میں بھی جلوس کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے گئے جن میں تلی، خجک، لہڑی، بختیار آباد اور تریہڑ شامل ہیں۔ ان علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر سبی اور اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد نے جلوسوں کا معائنہ کیا اور مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ایک منفرد اور تاریخی امتزاج لیے ہوئے ہے کہ 12 ربیع الاول، ولادتِ رسول اکرم ﷺ کا دن اور 6 ستمبر، یومِ دفاع پاکستان بیک وقت آئے ہیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی اور دفاع وطن کی قربانیاں ہماری اجتماعی زندگی کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت انسانیت کو اخوت، قربانی، انصاف اور اتحاد کا درس دیتی ہے جبکہ 6 ستمبر ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ قومیں اپنے ایمان، جذبے اور اتحاد سے ہی مضبوط رہتی ہیں۔ ہمیں ان دونوں عظیم حوالوں سے سبق لے کر اپنی ذاتی اور قومی زندگیوں کو سنوارنا ہوگا اور ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سبی شہر سمیت بی ایریا کے تمام مقامات پر جلوس احسن انداز میں پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔

خبرنامہ نمبر 6152/2025
کوئٹہ 6ستمبر:یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹاؤن کوئٹہ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی اور سیکریٹری تعلیم اسفند یار کاکڑ نے خصوصی شرکت کی۔طلبہ و طالبات نے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے۔ وزیر تعلیم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمارے شہداء ہماری پہچان اور آزادی کی ضمانت ہیں“۔ انہوں نے اسکول کے طلبہ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے دو لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔سیکریٹری تعلیم اسفند یار کاکڑ نے تقریب کو بہترین قرار دیتے ہوئے ہیڈ مسٹریس شاہدہ پروین اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نصیر علی شاہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ”ہم اسی جذبے کے ساتھ ملک کی حفاظت کرتے رہیں گے“۔انہوں نے کہا کہ یہ تقریب قلیل وقت, اور جشن عید میلاد النبی کے دن تھا روڈ کی بندش کے باوجود اساتزہ کرام اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں پہنچے اور اپنے 06 ستمبر کے شہداء اور غازیوں سے اپنی محبت دکھائی، اساتذہ و طلبہ کی محنت سے ہم شاندار پروگرام منعقد کرانے میں کامیاب رہے جن کے لیے میں ان کا مشکور ہوں۔تقریب کا اختتام قومی جذبے اور شہداء کو خراج عقیدت کے ساتھ ہوا۔

خبرنامہ نمبر 6153/2025
خضدار 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان اور جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر حاجی نیک محمد مینگل ریزیڈیشنل پبلک اسکول وڈھ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پرنسپل صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں اُن شہداء کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی بقا اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں اور ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنایا جائے۔ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات امن، بھائی چارے اور عدل و انصاف کا درس دیتی ہیں، اور انہی پر عمل کرکے ہم معاشرے کو بہتر اور متحد بنا سکتے ہیں۔تقریب سے دیگر اساتذہ کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن دن ہے جو ہمیں قربانی اور اتحاد کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں، اور طلباء کو چاہیے کہ وہ محنت اور لگن سے اپنی تعلیم مکمل کریں تاکہ مستقبل میں ملک کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرسکیں۔ انہوں نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہر شعبہ حیات کے لیے بہترین نمونہ ہے، اور اگر ہم آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں تو دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔تقریب میں طلباء نے بھی ولولہ انگیز تقاریر کیں۔ بچوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی پیش کرنا ایمان کا حصہ ہے۔ اسی طرح انہوں نے عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کی سیرت انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور آپ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہم ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

خبرنامہ نمبر 6154/2025

صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جو ہمیں اتحاد، قربانی اور وطن سے وفاداری کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن اس حقیقت کی علامت ہے کہ پاکستانی عوام اور افواجِ پاکستان نے مشکل ترین حالات میں بھی دشمن کو شکست دے کر ملک کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع نہ صرف ہماری عسکری قوت کا مظہر ہے بلکہ یہ ہمارے قومی حوصلے، عزم اور اتحاد کی بھی پہچان ہے۔ آج کے دن ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم وطن عزیز کی ترقی، استحکام اور حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

خبرنامہ نمبر 6155/2025
کوئٹہ (06 ستمبر) یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی، استحکام و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو)، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران اور اہلکاران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کا سنہری دن ہے جو قومی یکجہتی، حب الوطنی اور قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور انہی کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یومِ دفاع ہمیں اس عزم کی تجدید کا پیغام دیتا ہے کہ ہم مادرِ وطن کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

خبرنامہ نمبر 6156/2025 تربت 6ستمبر: یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے شہداء کے خاندانوں میں راشن اور نقد رقم تقسیم کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی نگرانی میں لیویز رسالدار میجر سلام بلوچ نے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہداء کے اہل خانہ کو راشن و مالی امداد فراہم کی۔ضلعی انتظامیہ کیچ کے اہلکاروں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے خاندانوں کی خدمت و دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔

خبرنامہ نمبر 5157/2025
دکی 06 ستمبر: ڈپٹی کمشنر دُکی محمد نعیم خان نے اسسٹنٹ کمشنر دُکی ڈاکٹر عبدالسلام اور نائب تحصیلدار بلال احمد کے ہمراہ شارغلی شاغرئی اور تورہ ڈیرئی کے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں چار سے پانچ ہزار سال پرانے قیمتی آثارِ قدیمہ موجود ہیں۔ یہ مقامات قدیم تہذیبوں اور انسانی تاریخ کا روشن باب ہیں جو نہ صرف دُکی بلکہ پورے پاکستان اور دنیا کے لیے ایک قیمتی ورثہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ان آثارِ قدیمہ کو قومی ثقافتی ورثہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی کو بھی ان مقامات کو نقصان پہنچانے یا مٹانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حفاظت اور تشہیر ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے تاکہ آنے والی نسلیں بھی اپنی تاریخ اور تہذیب سے روشناس رہ سکیں۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان آثار کے گرد و نواح میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی کھدائی یا تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مقامی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ یہ مقامات محفوظ رہیں۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو بھی ان تاریخی مقامات سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ انہیں باضابطہ طور پر قومی ورثہ قرار دیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 5158/2025
تربت۔ یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر لیویز لائن تربت میں شہدہ کی قربانیوں کی یاد میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی نگرانی میں لیویز فورس کے افسران اور اہلکاروں نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی۔تقریب کے دوران شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائے گئے، شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں ان عظیم جانثاروں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی بقاء اور سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج، لیویز فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے لیویز اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے دیانت داری اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح بنائیں۔اس موقع پر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب میں لیویز فورس کے اہلکاروں، ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں اور افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خبرنامہ نمبر 5159/2025
گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آج 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں سب سے نمایاں ایک شاندار ریلی تھی جو ضلعی انتظامیہ، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی قیادت میں نکالی گئی۔ریلی میں قومی پرچموں سے سجی گاڑیاں شامل تھیں جبکہ شرکاء پرجوش انداز میں ”پاکستان زندہ باد” اور ”پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ ریلی گوادر کی مرکزی شاہراہوں سے گزرتی ہوئی سید ظہور شاہ ہاشمی یادگار پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر، پاکستان پیپلز پارٹی کے ناکس مجید اور یوسف فریادی، سول سوسائٹی کے رہنما محمد جان سمیت دیگر اہم شخصیات نے کی۔

خبرنامہ نمبر 6160/2025
گوادر/پسنی (6 ستمبر): یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی کی سربراہی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحصیل افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے قومی پرچم کشائی کی۔ فضا “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی، جبکہ شرکاء نے وطنِ عزیز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا سنہری دن ہے جو ہمیں اتحاد، قربانی اور وطن سے بے لوث محبت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاعِ وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء قوم کا سرمایۂ افتخار ہیں اور ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

خبرنامہ نمبر 6162/2025
کوئٹہ (6 ستمبر) ہائی کورٹ بلوچستان اور صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ظہور احمد بلوچ کی سربراہی میں ایئرپورٹ روڈ چورنگی پر موٹر وہیکل آرڈینس 1965 کی خلاف ورزی کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف مؤثر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ کاروائی کے دوران ایک بغیر روٹ پرمٹ مسافر کوچ کوئٹہ-پشاور روٹ رجسٹریشن نمبر LET-7070 کو اضافی پیٹرول ٹینک نصب کرنے جبکہ دو بوسیدہ اور ناکارہ بسوں جن کے نمبر PE-2510 اور BMA-652 کو ناقص حالت کے باعث موٹر وہیکل آرڈیننس سیکشن 115 کے تحت فوری طور پر بند کر دیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ظہور احمد بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی واضح ہدایات کی روشنی میں شہر بھر میں اضافی پٹرول ٹینک، خفیہ خانے اور بوسیدہ لوکل بسوں کے خلاف کارروائیاں باقاعدگی سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اضافی پٹرول ٹینک اور غیر قانونی ٹینکرز لگانے کی وجہ سے متعدد سانحات رونما ہو چکے ہیں، جہاں کوچز میں فوری طور پر آگ بھڑکنے سے سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اسی طرح پرانی اور خستہ حال بسوں کے بریک ناکام اور پاور اسٹرنگ نہ ہونے کے باعث شہر میں کافی حادثات رونما ہوچکے ہیں -جس کے سدباب کے لیے ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔ظہور احمد بلوچ نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں خفیہ خانے اور اضافی ٹینکر نصب کرنے سے نہ صرف مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ اکثر اوقات دورانِ چیکنگ بسوں کو روکنے کے باعث شہریوں کو کوفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ تاہم عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر ایسے اقدامات ناگزیر ہیں اور یہ مہم آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔

خبرنامہ نمبر 6163/2025
تربت 06 ستمبر۔ یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر لیویز لائن تربت میں شہدہ کی قربانیوں کی یاد میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی نگرانی میں لیویز فورس کے افسران اور اہلکاروں نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی۔تقریب کے دوران شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائے گئے، شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں ان عظیم جانثاروں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی بقاء اور سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج، لیویز فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے لیویز اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے دیانت داری اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح بنائیں۔
اس موقع پر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب میں لیویز فورس کے اہلکاروں، ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں اور افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خبرنامہ نمبر 6164/2025
چمن 6 ستمبر: یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ چمن کی جانب سے ایک شاندار اور پرہجوم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اے ڈی سی چمن فدا بلوچ کی زیر قیادت ریلی میں سرکاری افسران، لیویز فورس، طلباء، سماجی کارکنان اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ریلی ڈپٹی کمشنر آفس چمن سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی یادگارِ شہداء پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وطنِ عزیز کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔اس موقع پر مقررین نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ دن ہے جب پوری قوم نے بہادری، اتحاد اور قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ریلی کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

خبرنامہ نمبر 6165/2025
کوئٹہ، 06 ستمبر 2025
یومِ دفاع کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹاؤن کوئٹہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور صوبائی سیکرٹری تعلیم اسفند یار کاکڑ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ اس سال 6 ستمبر کو یومِ دفاع اور 12 ربیع الاول کی نسبت سے یہ دن خصوصی اہمیت اور خوشیوں کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان اسلامی دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے اور یہ ملک قائداعظم کی قیادت اور بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں صوبے میں تعلیم کے شعبے کی ترقی اور فروغ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز بھرپور محنت کر رہے ہیں، کیونکہ “پڑھا لکھا بلوچستان” ہی صوبے کے حقوق، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹاؤن کی طالبات کو شاندار تقریب منعقد کرنے پر دو لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔ راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہو چکا ہے، پاک افواج نے حق کے معرکے میں کامیابی حاصل کر کے دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کیا ہے اور پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔