November 14, 2024
File 1 News

6-11-2024

خبرنامہ نمبر 6841/2024
کوئٹہ 06 نومبر۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں سیکریٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر ، سیکریٹری خزانہ بابر خان ، سیکریٹری اسکولز صالح محمد ناصر، سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی آغا فیصل ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ آبنوشی کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو پنجاب کے دانش سکول ماڈل کی طرز پر صوبے کے مختلف اضلاع میں دانش سکولوں کے قیام سے متعلق بریفنگ دی گئی اجلاس میں سوئی میں جاری واٹر سپلائی سکیمات پر پیشرفت ، سوئی رنگ روڈ کی تعمیر اور سوئی کشمور روڈ پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات نے اجلاس کو صوبے میں روڈ اور بلڈنگ سیکٹر میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لائی جائے اور ان منصوبوں کو مقررہ وقت پر ہر صورت مکمل کیا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ سوئی گرلز کالج، کوہلو گرلز کالج اور بیکڑ بوائز کالج کے ترقیاتی منصوبوں کو آئندہ چھ ماہ کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام تک ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات جلد پہنچانا چاہتی ہے اور ایسے قابل عمل تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر یقین رکھتی ہے جس کے براہ راست ثمرات سے عوام مستفید ہو سکیں.