خبرنامہ نمبر 1142
سبی 5 فروری ۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر سبی میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں، طلبہ اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی نے کی شرکاءنے کشمیری عوام کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور یکجہتی کے نعرے لگائے گئے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 5 فروری پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جو مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور ان کی جائز جدوجہد آزادی کی حمایت کا مظہر ہے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، جن پر عالمی برادری کو موثر کردار ادا کرنا چاہیے مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنی آزادی اور حقِ خودارادیت کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں اور پاکستان کی عوام ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر فورم پر جاری رکھی جائے گی اور ان کی آواز دنیا تک پہنچائی جاتی رہے گی۔ یومِ یکجہتی? کشمیر کے سلسلے میں صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جس میں شہداءکشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ریلی کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سبی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے آخر میں مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر آزادی کی منزل حاصل کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1143
سبی 5 فروری ۔ یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ضلع سبی کے مختلف بوائز اور گرلز تعلیمی اداروں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جن میں تمام متعلقہ افسران، اساتذہ، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقاریب کے دوران طلبہ و طالبات کی جانب سے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے گئے، جن کے ذریعے کشمیری عوام سے یکجہتی، ان کی جدوجہدِ آزادی اور عظیم قربانیوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ طلبہ کی پرجوش پرفارمنس کو شرکائکی جانب سے خوب سراہا گیا۔ تقریب سے مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر ہمیں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیتا ہے۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ و نوجوانوں کو کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے تاکہ وہ قومی مسائل کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔ تقاریب کے اختتام پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، امن اور جلد آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1144
بارکھان 5 فروری۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس بارکھان میں ایک باوقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے سیمینار میں ضلعی افسران، قبائلی عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا سیمینار کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک پرامن اور منظم یکجہتی ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی این ایل سی مسجد چوک پہنچی اور بعد ازاں واپس ڈپٹی کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی شرکاء نے اس دوران “کشمیر بنے گا پاکستان” اور “کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دو” کے فلک شگاف نعرے لگائے یہ ریلی ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پی، ضلعی افسران، قبائلی عمائدین، سرکاری ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار اور ان کے جائز حقِ خود ارادیت کی حمایت کا واضح پیغام دینا تھا مزید برآں، کشمیری شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے مدرسہ جامع مکی مسجد بارکھان میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1145
زیارت 5 فروری۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ زیارت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی قیادت میں کشمیریوں سے یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر سجاد الرحمن ڈسٹرکٹ افسران اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی آفس زیارت میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاءسے ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا بھارت نے کشمیر کو فوجی چھاونی بنا دیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ کشمیروں کا دل نہیں جیت سکے ہیں کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے کہا پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کشمیریوں کی حق خودارادیت تک ان کے ساتھ رہیں گے اور کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور بھارت پر دباو ڈال کر کشمیریوں کی حق و خودارادیت کے لیے کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت کبھی بھی کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کا محبت نہیں نکال سکتے۔کشمیر ایک دن آزاد ہوگا اور بھارت کو ناکامی کا سامنا پڑے گا بعدازں ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے جامع مسجد زیارت میں یوم کشمیر یکجہتی کے موقع پر دعا کرائی جامع مسجد زیارت کے خطیب مولوی اللہ داد نے دعا کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ افسران اور مختلف مکاتب فکر کے افراد موجود تھے ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کی آزادی تک ان کا ساتھ دیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1146
نصیرآباد 05 فروری:۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ مراد جمالی سے نکالی گئی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے شرکاءنے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف نعرے بازی کی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے علاقہ گونج اٹھا ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ سمیت دیگر آفیسران سیاسی و سماجی شخصیات اور سکول کے بچے کثیر تعداد میں شریک تھے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے کہا کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا۔پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا خطے میں امن کا خواب اسی وقت شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے جب کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے، کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن کی بحالی ناممکن عمل ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر پر زبردستی قبضے کے ذریعے کشمیری عوام کے حقوق کو پامال کرتے ہوئے بے گناہ کشمیری عوام پر ظلم و جبر جاری رکھے ہوئے ہے۔لیکن اب بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے زیادہ دیر تک چھپ نہیں سکتا ہم سلام پیش کرتے ہیں کشمیریوں بھائیوں کو جو آج تک بھارتی مظالم کے باوجود اپنی آزادی جدوجہد سے ذرا بھر بھی پیچھے ہٹے نہیں جسے ہم سلام پیش کرتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1147
نصیرآباد 5 فروری۔ ملک بھر کی طرح ضلع جعفرآباد میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔کشمیر ڈے کے موقع پر ضلعی ہیڈکوارٹر ڈیرہ اللّٰہ یار میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔جس میں ضلعی آفیسران، علاقائی معززین، سیاسی سماجی رہنماءشریک تھے شرکاء ے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر کی عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے اور انہوں نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈوں کے ہمراہ شہر کی مختلف سڑکوں پر مارچ کیا۔اس موقع پر ریلی کے شرکاءنے “پاکستان زندہ آباد” اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائی ہم سے نہ پہلے جدا تھے اور نہ اب ہیں۔ ہم پہلے بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں، کشمیر پر بھارت کے ناجائز غاصبانہ قبضے کے خلاف آج پورا ملک سراپا احتجاج ہے۔مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔جس کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار نبھانا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1148
کوہلو 5 فروری۔یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی کے لیے ایک پرجوش ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ نے کی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر کبیر مزاری، قبائلی رہنما وڈیرہ ربنواز، وڈیرہ بیورغ مری، مسلم لیگ کے ضلعی صدر عمر فاروق، محکمہ زرعی انجینئر کے انجینئر غلام قادر، ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر شیر زمان مری، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو ڈاکٹر اصغر مری، ڈاکٹر بہادر زرکون، ڈی ایس ایم مجیب کاکڑ، پولیس و ضلعی انتظامیہ کے مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان، سیاسی جماعتوں کے نمائندے، قبائلی عمائدین، سماجی شخصیات اور عوام نے بھرپور شرکت کی شرکاءنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ظلم و جبر کا یہ نظام زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ریلی شہر کے اہم راستوں سے ہوتی ہوئی کوہلو ڈی جی خان شاہراہ پر اختتام پذیر ہوا ریلی کے دوران شرکاءنے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی اور عالمی برادری سے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار میں بھرپور نعرے لگائے جن میں خصوصی طور پر ”کشمیر بنے گا پاکستان“، “ہم سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں” جیسے نعرے شامل تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1149
کھچی 5 فروری ۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلع کچھی میں بھی تقریبات منعقد کی گئیں مرکزی تقریب ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب سے ڈی سی آفس میں ریلی کی صورت میں منعقد ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ، سول آفیسران، مختلف محکموں کے افسران، سول سوسائٹی اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکائنے کشمیری اور قومی پرچم تھام رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان سمیت بھارت اور بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں تاہم ان کی جدوجہد آزادی آج بھی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دریں اثناء ضلع کچھی کے مختلف سرکاری و نجی اسکولوں میں بھی یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں جن میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی ان تقاریب کے دوران طلباء نے تقاریر، ملی نغمات اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد نئی نسل کو مسئلہ کشمیر کی اہمیت کشمیری عوام کی قربانیوں اور ان کے حقِ خودارادیت سے آگاہ کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1150
تربت: 5 فروری۔ضلعی انتظامیہ کیچ کے زیرِ اہتمام یومِ کجہتی کشمیر کے موقع پر ایک اہم تقریب گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، وائس پرنسپل گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت علی جان بلوچ، مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کی قربانیوں کو یاد کرنا اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہمیں دنیا بھر کے مظلوم عوام کا ساتھ دینا چاہیے، چاہے وہ کشمیر میں ہوں، فلسطین میں ہوں یا دنیا کے کسی اور حصے میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم، جبر اور استحصال زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا اور بالآخر ظالم کا انجام شکست کی صورت میں سامنے آتا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ پچھتر برسوں سے زائد عرصے سے بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی حمایت کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کو عالمی سطح پر تمام بین الاقوامی فورمز اور اداروں میں مو¿ثر انداز میں اجاگر کیا جانا چاہیے آخر میں انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام شرکائ کا شکریہ ادا کیا اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کو سراہا قبل ازیں گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت کے طلبہ نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقاریر پیش کیں۔ طلبہ نے اپنی تقاریر میں کشمیریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال قربانیوں اور حکومتِ پاکستان کی مسلسل اخلاقی و سفارتی حمایت کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر نمایاں ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی کے لیے بے شمار جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور ہمیں ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنا چاہیے تاکہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر سکیں بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کیچ اور ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے زیرِ اہتمام کشمیری عوام کی حمایت میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ اس دوران ریلی میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ میر ہوتمان بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیچ زوہیب محسن، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، اہلکاروں اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر کیچ آفس تربت سے ہوا جو میر چاکر اعظم چوک سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈپٹی کمشنر کیچ آفس پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر شرکائ نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی حمایت میں مختلف نعرے درج تھے آخر میں ضلعی انتظامیہ کیچ اور ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کی جانب سے ایک شاندار کار ریلی بھی نکالی گئی، جس میں گاڑیوں پر پاکستان اور کشمیر کے پرچم آویزاں تھے جبکہ پاکستان اور کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج کیے گئے تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1151
استا محمد 5 فروری:۔ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے صوبہ بھر کی طرح ضلع استا محمد میں بھی ایک بھرپور اور منظم یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ریلی کی قیادت صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کی جبکہ ریلی میں ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال، مئیر استا محمد میر مظفر خان نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ شرکاءنے بھارت کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف پ±رجوش نعرے بازی کی فضا کشمیری عوام سے یکجہتی اور آزادی کے حق میں نعروں سے گونجتی رہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کشمیری عوام کی طویل جدوجہد، لازوال قربانیوں اور استقامت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنی آزادی اور حقِ خودارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، جنہیں تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ظلم، جبر اور تشدد کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ آج بھی بلند ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ماضی کی طرح آئندہ بھی پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھے گا سردار زادہ فیصل خان جمالی نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا جائز اور بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے موثر کردار ادا کریں ریلی پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس کے اختتام پر شرکاء نے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تک ان کی آواز ہر فورم پر بلند کی جاتی رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1152
لورالائی 5 فروری۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پرضلع لورالائی میں ضلعی انتظامیہ لورالائی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں ایک پرامن اور منظم یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ سول سائٹی اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک پہنچی اور وہاں سے واپس ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکائ نے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر بوری محمد ندیم اکرم، ڈی ایس پی عبدالکریم مندو خیل، ریلی کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں تاہم ان کی جدوجہد آزادی آج بھی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دریں اثناء ضلع لورالائی کے مختلف سرکاری و نجی اسکولوں میں بھی یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں جن میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی ان تقاریب کے دوران طلباء نے تقاریر، ملی نغمات اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد نئی نسل کو مسئلہ کشمیر کی اہمیت کشمیری عوام کی قربانیوں اور ان کے حقِ خودارادیت سے آگاہ کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1153
موسیٰ خیل 5 فروری:۔ ملک بھر کی طرح ضلع موسیٰ خیل میں بھی یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں کشمیری بھائیوں سے اظہارِ ہمدردی اور ان کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ کمپلیکس موسیٰ خیل سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے کی ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر کے سرکردہ رہنماوں، سرکاری افسران، قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے درج تھے۔ یہ ریلی ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور انہیں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے قبل ازیں، دن کا آغاز شہداءکشمیر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کیا گیا، جبکہ ضلع کی مختلف مساجد میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ریلی کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی، ملکی سلامتی اور کشمیری عوام کی خود مختاری کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1154
کوئٹہ 5 فروری۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل بلوچستان لیویز فورس کے ڈائریکٹر جنرل عبدالغفار مکسی نے 34 اہلکاروں کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے برطرفی کا یہ فیصلہ دانستہ غیر حاضری، غیر پیشہ ورانہ رویہ اور مجاز اتھارٹی کے قانونی احکامات کی نافرمانی کے الزامات کی بنیاد پر کیا گیا برطرف کیے گئے اہلکار پہلے لیویز فورس کے مختلف ونگز سے تعلق رکھتے تھے، جو اب بلوچستان پولیس میں ضم ہو چکے ہیں اہلکار مختلف اضلاع میں تعینات تھے، جن میں خضدار، زیارت، سوراب، شیرانی، نوشکی، چاغی، لسبیلہ، کچھی، قلات، واشک، خاران، پشین اور مستونگ شامل ہیں ذرائع کے مطابق، غیر حاضری اور ڈیوٹی سے غفلت نے انتظامیہ میں مسائل پیدا کیے، جس کے بعد یہ سخت اقدام اٹھایا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف اہلکاروں کی تمام تنخواہیں اور الاونسز فوری طور پر بند کر دی جائیں اور متعلقہ محکمے فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں اس سلسلے میں محکمہ داخلہ بلوچستان، اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ادارے بھی آگاہ کیے گئے ہیں۔ڈی جی لیویز عبدالغفار مکسی نے کہا کہ پولیس میں ضم ہونے والے سابقہ اہلکاروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی نئی تعیناتی میں مکمل ذمہ داری اور پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1155
کوئٹہ 5فروری۔گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے ۔ عوامی فلاح و بہبود کی مناسبت سے سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ نجی ترقیاتی اداروں کا بھی کلیدی کردار ہے اور دونوں عوام کی خدمت کی خاطر معاشرے میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے باہمی روابط بڑھا سکتے ہیں۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوام کو تعلیم ، صحت اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق مسلم ہینڈز کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں مسلم ہینڈز کے ریجنل ہیڈ ملک نعیم کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عطاء اللہ درانی اور جمیل احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی بہت قلیل مگر بکھری ہوئی ہے جن کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا بہت مشکل کام ہے۔ انہوں تما م انٹرنیشنل اداروں اور این جی اوز پر زور دیا کہ صوبہ کے دورافتادہ علاقوں کے لوگوں کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی میں ہماری مدد اور رہنمائی کریں۔ آپ اپنی ترقیاتی سرگرمیوں اور امدادی کارروائیوں کو دیہی علاقوں تک وسعت دیں تاکہ وہ بھی ترقیاتی اقدامات کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1156
خضدار 5 فروری:۔ ضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی قیادت میں کشمیریوں سے یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ریلی میں ایس ایس پی خضدار عمر عباس بابر اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ کاکڑ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بلوچ پی پی ایچ ائی کے ڈسٹرکٹ منیجر منیر احمد بلوچ انجمن تاجران خضدار کے صدر ڈسٹرکٹ افسران ہندو پنچایت کے نمائندے اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوکر مولانا محمد عمر دین پوری لائبریری سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی آفس خضدار میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا بھارت نے کشمیر کو فوجی چھاونی بنا دیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ کشمیریوں کا دل نہیں جیت سکے ہیں کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے کہا پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ اور کشمیریوں کی حق خودارادیت تک ان کے ساتھ رہیں گے اور کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور بھارت پر دباو ڈال کر کشمیریوں کی حق و خودارادیت کے لیے کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت کبھی بھی کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکتے۔کشمیر ایک دن آزاد ہوگا اور بھارت کو ناکامی کا سامنا پڑے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1157
خضدار 5 فروری۔ ڈرگ انسپکٹر خضدار ڈاکٹر رشید احمد نے ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم میڈیکل آو¿ٹ لیٹس کا معائنہ کیا۔ اس سلسلے میں میر چاکر خان روڈ، مرکزی آزادی چوک اور رابعہ خضداری روڈ پر واقع میڈیکل اسٹورز کا دورہ کیا گیا معائنے کے دوران ادویات کے اسٹوریج کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ مقررہ درجہ حرارت، صفائی اور دیگر قانونی تقاضوں کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ میڈیکل اسٹورز کے ڈرگ سیل لائسنس کی موجودگی، مدتِ میعاد اور نمایاں طور پر آویزاں ہونے کا بھی معائنہ کیا گیا ڈرگ انسپکٹر خضدار نے میڈیکل اسٹور مالکان کو ہدایت کی کہ وہ منشیات ایکٹ 1976 اور اس کے تحت نافذ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں معائنے کے دوران پائی جانے والی خامیوں کی فوری اصلاح کے لیے موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1158
پشین 5 فروری۔ ڈپٹی کمشنر پشین منصور قاضی نے کشمیر ڈے کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے دیرینہ حقوق کا مضبوط حامی رہا ہے اور یہ عزم برقرار ہے کہ کشمیری عوام کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔منصور قاضی نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے حق میں یکجہتی کے جذبات ہر پاکستانی کے دل میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیر ڈے صرف ایک دن کی مناسبت نہیں بلکہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے مسلسل جدوجہد اور یکجہتی کا دن ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ خصوصی تقریبات، سیمینارز اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے کر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور عالمی برادری کو یاد دلائیں کہ کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ ہر بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔منصور قاضی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور مقامی انتظامیہ امن، بھائی چارہ اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل تعاون اور یکجہتی کا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ ہمارا رشتہ صرف جذباتی نہیں بلکہ اخلاقی، قانونی اور انسانی ذمہ داری بھی ہے، اور ہم اس عزم کے ساتھ کشمیری عوام کے حق میں اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1159
سبی 5 فروری: ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں پولیو مہم کے آخری روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا جس میں مہم کے دوران سامنے آنے والے اسٹل مسڈ، این اے اور انکاری والدین کے بچوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رہ جانے والے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے فوری طور پر ری ویکسینیشن ٹیمیں روانہ کی جائیں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے فیلڈ ٹیموں کے ہمراہ رہ جانے والے بچوں کو کور کیا اور پولیو کے قطرے پلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے سختی سےہدایت کی کہ آج ہی تمام رہ جانے والے بچوں، بشمول انکاری والدین کے بچوں، کو مکمل آگاہی دے کر پولیو کے قطرے پلائے جائیں انہوں نے انکاری بچوں کے والدین سے فون پر پولیو کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی انہیں قطرے پلانے کی اہمیت سے آگاہ کیا اور اسی وقت ٹیمیں ان کے گھروں کو بھجوا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور سو فیصد کوریج ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1160
قلات5 فروری ۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنرمنیراحمددرانی نے کی۔ریلی میں ڈی ایس پی ماہیوال خان سمیت تمام محکموں کے سربراہان سیاسی سماجی رہنماوں اور عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ریلی ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہوکر شاہی دربار روڈ ہسپتال روڈ ہربوئی روڈ شاہی بازار سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیرہوئی ا۔ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر منیر احمددرانی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ آج یومِ یکجہتی کشمیر پر ہم پوری قوم، حکومت، سیاسی و سماجی رہنماوں اور نوجوان نسل کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ یومِ یکجہتی کشمیر محض ایک تاریخ نہیں بلکہ کشمیری بھائیوں کی حقِ خودارادیت، آزادی اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کا عالمی دن ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ 76 سال گزر جانے کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام آج بھی اپنی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے اپنے حقِ قانونی و انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،مقررنین نے کہا کہ ہم بھارتی قابض فوج کے زیرِ تسلط انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، ظالمانہ اقدامات اور بےگناہ شہریوں پر ظلم کے خلاف کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں ہم اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق تنظیموں پر زور دیتے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے حقِ خودارادیت دلانے میں فوراً موثر کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1161/2026
قلات 5فروری ۔ ملک بھر کی طرع قلات میں بھی یوم کشمیر قومی جوش جذبے کے ساتھ منایاگیا۔ اس سلسلے میں ایس پی قلات زاہد حسین شاہ کے زیرنگرانی محکمہ پولیس کی جانب سے پولیس ہیڈ کوارٹر قلات میں قرآن خوانی کا انعقاد کیاگیا۔قرآن خوانی میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ماہیوال خان لائن آفیسر محمدبخش سمیت کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں نے شرکت کی قرآن خوانی میں کشمیر اور پاکستان کی سالمیت استحکام اور خوشحالی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی گئیںبعد ازاں قلات پولیس فورس کی جانب سے ایک شاندار ریلی کا بھی انعقاد کیاگیا۔ریلی کی قیادت ڈی ایس پی ماہیوال خان لائن آفیسر محمدبخش نے کی۔ریلی پولیس لائن سے شروع ہوکر شاہی دربار روڈ ہسپتال روڈ ہربوئی روڈ اور دیگر شاہراوں سے ہوتے ہوے واپس پولیس لائن پر اختتام پزیر ہوئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1162/2026
کوئٹہ 5فروری ۔صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا بلوچستان سردار عبدالرحمن خان کھیتران نے 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری غیر قانونی اقدامات، یکطرفہ فیصلے اور مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم و جبر کر رہا ہے بلکہ خطے کے امن کو سبوتاڑ کرنے کے لیے پاکستان خصوصاً بلوچستان میں دہشت گردی اور بدامنی کو ہوا دینے میں بھی ملوث ہے۔ بھارت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی ایک ناقابلِ تردید حقیقت بن چکی ہے، جس کا مقصد پاکستان /بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام باشعور ہیں اور دشمن کے ان ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ریاستی ادارے، سیکیورٹی فورسز اور عوام متحد ہو کر ملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یومِ یکجہتی? کشمیر ہمیں اس عزم کی یاد دہانی کراتا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک انہیں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت نہیں مل جاتا صوبائی وزیر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور پاکستان کے خلاف تخریبی سرگرمیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1163/2026
پشین، 5 فروری ۔ ،ڈپٹی کمشنر پشین منصور قاضی نے کشمیر ڈے کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے دیرینہ حقوق کا مضبوط حامی رہا ہے اور یہ عزم برقرار ہے کہ کشمیری عوام کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔منصور قاضی نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے حق میں یکجہتی کے جذبات ہر پاکستانی کے دل میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیر ڈے صرف ایک دن کی مناسبت نہیں بلکہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے مسلسل جدوجہد اور یکجہتی کا دن ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ خصوصی تقریبات، سیمینارز اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے کر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور عالمی برادری کو یاد دلائیں کہ کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ ہر بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔منصور قاضی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور مقامی انتظامیہ امن، بھائی چارہ اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل تعاون اور یکجہتی کا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ ہمارا رشتہ صرف جذباتی نہیں بلکہ اخلاقی، قانونی اور انسانی ذمہ داری بھی ہے، اور ہم اس عزم کے ساتھ کشمیری عوام کے حق میں اپنی حمایت جاری رکھیں گے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1164/2026
قلات 5فروری ۔ ضلعی انتظامیہ قلات کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی مسائل سننے اور انکے حل سے متعلق ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے مورخہ 6 فروری 2026 بروز جمعہ بوقت:11:بجے دن کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیاہے کھلی کچہری ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوگی۔ علاقے کے معززین سیاسی سماجی رہنماوں صحافی برادی اور عوام الناس کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ 6 فروری کو ہونے والے کھلی کچہری میں شرکت کریں اور اپنے جائز مسائل بیان کریں تاکہ انکے حل کے لیئے ضلعی انتظامیہ بروقت اقدامات اٹھاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1165/2026
شہید سکندر آبا/د سوراب 5 فروری۔ : یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی زیرِ سرپرستی ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام پروقار اور بامقصد تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں پرچم کشائی اور پرامن ریلی شامل تھیں۔تقریبات کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس میں قومی پرچم کشائی سے ہوا۔ ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے قومی پرچم لہرایا جبکہ پولیس فورس نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، ضلع کے تمام افسران، صحافی حضرات، سرکاری ملازمین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک پرامن ریلی نکالی گئی جس میں شرکاءنے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی مختلف شاہراہوں اور راستوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاءنے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے لگائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے مو¿ثر کردار ادا کرے۔تقریبات کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یومِ یکجہتی کشمیر کی یہ سرگرمیاں پرامن اور باوقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1166/2026
گوادر: 5 فروری۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں ایک پروقار اور با تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج کے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کی جائز جدوجہدِ آزادی کی حمایت کرنا تھا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے تقاریر کے ذریعے مسئلہ کشمیر کی تاریخی، سیاسی اور انسانی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل نصیر احمد نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد دراصل حقِ خودارادیت کی جدوجہد ہے، جس کی حمایت ہر باشعور انسان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو سمجھیں اور اسے موثر انداز میں قومی و عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وائس پرنسپل حنیف حمل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر سطح پر ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار جاری رکھے گی۔ تقریب کے اختتام پر کشمیری شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کے عوام بالخصوص تعلیمی ادارے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1167/2026
چمن 5فروری ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ چمن نے شہر میں مختلف جگہوں پر پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کیے ہیں اس پر5فروری کی مناسبت سے ڈی سی کمپلیکس چمن میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کشمیری عوام کی حق خودارادیت اور آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں مزید برآں کشمیری عوام سے اظہار یکجتی کیلئے چمن کے مختلف سکولوں میں گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن گورنمنٹ ہائی اسکول خیرو جان باغیچہ چمن گورنمنٹ ہائی اسکول پرانا چمن اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ملت آباد چمن میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پرنسپل حاجی غلام سرور اساتذہ طلباء اور مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم کشمیر سے اظہار یکجہتی کے دن ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں ، اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ہمارے مقبوضہ جموں وکشمیری بھائیوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور کشمیریوں کو آزادی جیسی لازوال نعمت سے سرفراز فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1168/2026
موسیٰ خیل5 فروری ۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کے ‘کیچپ ڈے’ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عالمی ادارہ صحت کے ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ، ڈپٹی ڈی ایچ او ، متعلقہ حکام اور یو سی ایم اوز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چاردنوں کی فیلڈ کارکردگی اور اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کیچپ ڈے کے دوران ان تمام بچوں کی کوریج کو یقینی بنایا جائے جو کسی بھی وجہ سے قطروں سے محروم رہ گئے تھے، تاکہ ضلع کا کوئی بھی بچہ عمر بھر کی معذوری کا شکار نہ ہو ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی کوششوں کو سراہا اور تمام یو سی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مہم کی خود نگرانی کریں تاکہ سو فیصد نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿





