News

5th-August-2025

خبرنامہ نمبر5325/2025
کوئٹہ، 5 اگست ۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ماں کا دودھ بچے کی پہلی اور مکمل غذا ہے، جو نہ صرف اسے بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ اس کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کودودھ پلانے کو ترجیح دیں، پائیدار معاون نظام تشکیل دیں” جیسے موضوعات پر شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہم صحت مند نسل کی بنیاد رکھ سکیں وہ بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ، محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام اور یونیسف کے تعاون سے منعقدہ عالمی ہفتہء ودھ پلانے کی مناسبت سے صوبائی افتتاحی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اس مہینے کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کرنا اور ایسے پائیدار نظام تشکیل دینا ہے، جہاں ہر خاتون کو درست معلومات، تربیت یافتہ مشاورت، اور معاون ماحول میسر ہو انہوں نے کہا کہ خواتین کو صحت مراکز، گھریلو ماحول اور دفاتر میں ایسی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں جہاں وہ آسانی سے اپنے بچوں کو دودھ پلا سکیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں محکمہ صحت میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد نظامِ صحت کو مو¿ثر، شفاف اور عوام دوست بنانا ہے۔ ان اصلاحات کے تحت صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ عام آدمی کو فوری، معیاری اور قابلِ بھروسہ طبی سہولیات میسر آ سکیں بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں ہم بلوچستان کے ہر فرد، خاص طور پر ماوں، بچوں اور غریب طبقات کی مدد کے لیے پرعزم ہیں ہم ان لوگوں کے لیے کام کر رہے ہیں جو محرومی کا شکار ہیں اور اسی مقصد کے لیے تمام پالیسیوں میں ان کی شمولیت ضروری ہے انہوں نے یونیسف کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیسف کی قریبی شراکت اور تعاون سے جو پالیسی سازی ہو رہی ہے وہ نہایت اہم ہے چاہے وہ ڑوب ہو، شیرانی ہو یا گوادر جیسے علاقے۔ محکمہ صحت اور یونیسف کی مشترکہ کوششیں ہی بلوچستان میں حقیقی اور پائیدار تبدیلی لا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف تصویری تقاریب یا افتتاحی تقاریر تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ زمینی سطح پر جا کر ڈیٹا اکٹھا کر کے اس کی بنیاد پر ٹھوس پالیسیاں بنانی چاہئیں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے محکمہ صحت کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دفتر تک محدود نہ رہیں، فیلڈ میں جائیں، مسائل دیکھیں، اور ڈیٹا ہمیں لا کر دیں تاکہ ہم عملی، مو¿ثر اور دیرپا پالیسی بنا سکیں انہوں نے کہا کہ میری اور میرے محکمے کی مکمل حمایت اور تعاون یونیسف اور تمام شراکت دار اداروں کے ساتھ رہے گا انشاءاللہ ہم ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے بخت محمد کاکڑ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک معیاری صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ موبائل ہیلتھ یونٹس، بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن، اور غذائی کمی سے نمٹنے کے لیے خصوصی پروگرامز پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ صرف غذا نہیں بلکہ ایک حفاظتی ڈھال ہے، اور اس پیغام کو ہر گھر تک پہنچانے کے لیے محکمہ صحت اور اس کے شراکت دار ادارے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی میں آگاہی مواد تقسیم کیا گیا اور ماں اور بچے کی صحت سے متعلق مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
QUETTA, August 5:Provincial Minister for Health, Balochistan, Bakht Muhammad Kakar has said that reforms in the provincial health department are progressing rapidly under the leadership of Chief Minister Mir Sarfraz Bugti, with the aim of making the health system more effective, transparent, and public-friendly. He stressed that health officials must move beyond their offices, visit the field, engage directly with the community, identify problems, and collect data to help shape effective and practical health policies.He was addressing the provincial inaugural seminar organized in connection with World Breastfeeding Week, held under the theme: “Enable Breastfeeding – Make a Difference for Working Parents”. The event was hosted by the Balochistan Nutrition Directorate of the Health Department, Government of Balochistan, with the support of UNICEF.Highlighting the importance of the topic, the minister said, “Breast milk is a baby’s first and complete food that not only protects against diseases but also plays a vital role in their mental and physical development.” He added that awareness campaigns on such topics are crucial to laying the foundation for a healthy future generation.He emphasized the need to develop a sustainable support system where every woman has access to accurate information, trained counseling, and a supportive environment. “Facilities must be available in homes, workplaces, and healthcare centers where women can comfortably breastfeed their children,” he said.Minister Kakar reiterated that under CM Bugti’s leadership, the provincial government is committed to reaching every person in Balochistan, especially mothers, children, and the underprivileged. “We are working for those who have long been deprived, and their representation in policymaking is essential,” he added.He also thanked UNICEF for its consistent collaboration and close coordination, particularly in areas like Zhob, Sherani, and Gwadar. “The joint efforts of the Health Department and UNICEF can bring real, long-lasting change to Balochistan. This cooperation must go beyond ceremonial events — our actions must be rooted in field data and ground realities,” he stated.Minister Kakar called upon the health department officials: “Do not confine yourselves to offices. Go to the field, observe the challenges firsthand, collect data, and bring it to us so that we can develop meaningful and sustainable policies that bring practical change.”He reaffirmed his and the department’s full support for UNICEF and all partner organizations, promising continued cooperation. “InshaAllah, we will stand by you and work together to strengthen the health system,” he said.Kakar emphasized that delivering quality healthcare to remote and underserved areas remains one of the top priorities of the provincial government. Special initiatives such as mobile health units, the upgradation of basic health centers, and targeted programs to combat malnutrition are actively underway.Concluding his address, he reiterated that “breast milk is not just nourishment — it is a shield of protection,” and that every household in Balochistan must receive this message. He assured that the health department and its partners will continue their efforts to promote maternal and child health throughout the province.At the end of the event, informational material was distributed among participants, and various awareness stalls related to maternal and child health were also set up.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5326/2025
کوئٹہ 5اگست ۔ صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ کو شکایت کنندہ غلام مصطفیٰ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ کے خلاف دائر کی گئی شکایت کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ مصطفیٰ نے جونیئر ایلیمنٹری ٹیچر (جے ای ٹی) کے عہدہ کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر درخواست دی تھی لیکن ابتدائی طور پر شارٹ لسٹ ہونے کے باوجود اسے حتمی آرڈر لسٹ سے خارج کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے بی ایڈ کی لازمی ڈگری نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک اور امیدوار نجیب الرحمان کی امیدواری پر اعتراض کیا۔ تحقیقات کے بعد کمشنر قلات ڈویژن نے مصطفیٰ کی ایف اے ڈگری کی تصدیق اور بعد ازاں اس کے نمبر درست کرنے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کمشنر کی میٹنگ منٹس کی وصولی پر تقرری کا آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تیز رفتار کارروائی کی بدولت غلام مصطفیٰ کو بعد ازا تقرری کا آرڈر ملا جس پر شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب کے دفتر شکریہ کا خط بھی بھیجا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5327/2025
قلات 5اگست۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے شاندارریلی کا انعقاد کیا گیاریلی میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈجمیل بلوچ اے ڈی سی شاہنواز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی سمیت تمام محکموں کے سربراہان سیاسی و سماجی شخصیات سول سوسائٹی وکلاء طلباء اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار ہمدردی اور ہندوستانی بربریت کے خلاف نعرے بازی کی ریلی ڈی سی کمپلیکس سےشروع ہوکر قلات کے مختلف شاہراوں سے گزرتی ہوءواپس ڈی سی کمپلیکس پہنچی ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن جمیل احمد بلوچ نے کہا آج بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے غیرقانونی خاتمے کو یاد رکھا جائے اورکشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا جائے ہم من و عن کشمیری عوام کیساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کو ایک مقبوضہ علاقہ بنا دیا جو نہ صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی تھی بلکہ انسانی حقوق کی پامالی کی ایک نئی لہر کا آغاز بھی تھا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ کشمیری عوام آج بھی بھارتی ظلم و جبر کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں پاکستان سمیت پوری دنیا کےاشعور انسان کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کر رہے ہی ڈپٹی کمشنر قلات نے کہا کہ ہم عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دے تقریب میں کشمیری عوام کیساتھ اظہار یک جہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اورکشمیری شہداءکو خراجِ عقیدت اور تحریکِ آزادی کو سلام پیش کیا گیاریلی کے موقع پر قلات پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے موثرانتظامات کیئے گئے تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5328/2025
زیارت 5اگست ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر قیادت یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی افس میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں فوکل پرسن منسٹر فوڈ حاجی راز محمد دمڑ، اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل، تحصیلدار نوراحمد کاکڑ ڈسٹرکٹ افسران قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاءنے پاکستان زندہ باد اور کشمر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے. ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل کرے اور کشمیری عوام کے خلاف بھارتی مظالم کا نوٹس لے، کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے اور پاکستانی قوم آزادی کی اس جنگ میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں انہوں نے کہا کہ5 اگست 2019 کا دن وہ سیاہ ترین دن ہے جب بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں لاک ڈاﺅن کا نفاذ کر کے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا۔ بھارت نے کشمیر کو فوجی چھاو¿نی میں تبدیل کردیا ہے لیکن اب تک کشمیری عوام کا دل نہیں جیت سکے ہیں کشمیری عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5329/2025
کوہلو۔05 اگست۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کوہلو کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر کوہلو ڈی جی خان شاہراہ تک پہنچی، جہاں ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ اور ایس پی محمد شریف نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن تاریخ کا سیاہ باب ہے جب بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پامال کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر سطح پر ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کے لیے ایک سوالیہ نشان ہیں۔ ریلی کے اختتام پر شہدائ کشمیر کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے ریلی میں رسالدار میجر شیر محمد مری ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر زرکون۔ایم ایم ڈی کے ضلعی آفیسر غلام قادر مری۔ وڈیرہ ربنواز ڑنگ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جمال عبدالناصر سمیت ضلعی محکموں کے افسران، قبائلی عمائدین، طلبہ اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5330/2025
لورالائی 5اگست ۔ یومِ استحصال کشمیر کے موقع پرلورالائی میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی قیادت ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے کی ریلی ڈپٹی کمشنر لورالائی کے دفتر سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی واپس ڈی سی آفس لورالائی پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوا، پولیس لائن باچاخان چوک ہوتے ہوئے دوبارہ ڈی سی آفس پر پہنچ کر اختتام کو پہنچی۔ ریلی میں سرکاری افسران، ملازمین،اسکولوں کے بچے اور عام شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا تھا۔شرکاء نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن کشمیریوں پر ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کرنے کا دن ہے، جب بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر کے اسے براہ راست مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں شامل کیا۔ اسی دن کی یاد میں آج کا دن “یومِ استحصال کشمیر” کے طور پر منایا جا رہا ہے تاکہ دنیا کی توجہ بھارت کے غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی جائے۔ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر میران بلوچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے حق خوداریت کی جہدوجد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے زور پر ہرگز نہیں دبایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، اور آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی، جبری گرفتاریوں، لاک ڈاون، اور مواصلاتی پابندیاں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہیں، اور ان اقدامات سے کشمیریوں کے حوصلے کو پست نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یومِ استحصال کشمیر نہ صرف بھارتی مظالم کے خلاف ایک صدائے احتجاج ہے بلکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش بھی ہے۔ریلی کے اختتام پر کشمیری شہداءکے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی اور کشمیری عوام کی جلد آزادی کی تمنا کی گئی۔ریلی کے اختتام پرکشمیری شہدائکے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی اور کشمیری عوام کی جلد آزادی کی تمنا کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5331/2025
تربت 5 اگست ۔ : یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ نے کی ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے ھوتے ھوئے کمشنر آفس تک جاکر اختتام پذیر ھوئی ریلی میں سرکاری افسران، سول سوسائٹی، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کی حمایت اور بھارتی اقدامات کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدام اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کی شدید مذمت کی گئی ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہر فورم پر ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5332/2025
تربت5 اگست ۔ یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تربت منظور بلوچ، پرنسپل ماڈل ہائی اسکول تربت اکبر اسماعیل، مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان، اساتذہ کرام، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد کشمیری عوام سے یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر ضلع کیچ کے مختلف اسکولوں کے طلباء نے یومِ استحصال کشمیر کے موضوع پر مدلل اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور تقاریر پیش کیں۔ طلباءنے اپنی تقاریر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر آئینی اقدام کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت (آرٹیکل 370 اور 35-A) کے خاتمے کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کشمیر میں جاری کرفیو، میڈیا بلیک آوٹ، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور بچوں و خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم کا تفصیل سے ذکر کیا۔ طلباء نے اپنے خطاب میں عالمی برادری، اقوامِ متحدہ، اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے فوری اقدامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ طلباء نے یومِ استحصال کشمیر کے عنوان سے ملی نغمے اور وطن سے محبت پر مبنی ٹیبلو بھی پیش کیے جنہیں حاضرین نے بھرپور سراہا۔ تقریب میں مختلف اداروں کے مابین مقابلے بھی منعقد کیے گئے جن میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباءکو انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند نے اپنے خطاب میں کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے ایک ظالمانہ قدم اٹھا کر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیری عوام کس طرح اپنے حق خودارادیت کے لیے قربانیاں
دے رہے ہیں۔ ہم پاکستانی قوم کی حیثیت سے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر ممکن فورم پر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے طلباء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو کشمیر جیسے حساس قومی و عالمی مسائل پر آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ ایک ذمہ دار شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منظور بلوچ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جب کہ مہمانانِ خصوصی نے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ اختتامی دعاوں کے ساتھ یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی جس میں کشمیر کی آزادی، مظلوم کشمیری عوام کے لیے انصاف اور پاکستان کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5333/2025
کوئٹہ 5 اگست۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات بلوچستان کے ڈائریکٹیورٹ میں یومِ استحصال کشمیر منایا گیا۔ اس موقع پر محکمے کے افسران و عملے نے مظلوم کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔تقریب کے دوران افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر آئینی طور پر ختم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم، جبر اور ریاستی بربریت کا سامنا کر رہے ہیں، جن کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔افسران کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اس موقع پر کشمیری شہداءکے لیے دعا کی گئی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔یومِ استحصال کے موقع پر محمکہ ایک سائز کے تمام دفاتر میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی تک ہماری سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5334/2025
نصیرآباد5اگست ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت ڈویژنل ہیڈز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی، عبداسع کاکڑ، احمد نواز جتک، ظہیر احمد عمرانی، نیک محمد، عبدالحمید پلال، سید احسان شاہ، فدا حسین کھوسہ، ارسلا رند، حماد فارس، ڈاکٹر شہاب الدین بگٹی، ڈاکٹر علی عبداللہ ساسولی، قربان لہڑی، امتیاز احمد، محمد امین زہری، غلام یاسین جمالی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس کے دوران تمام محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبہ جات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مفاد عامہ کے اقدامات، اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں، سرکاری امور میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت،ایریگیشن لائیو اسٹاک، انفراسٹرکچر لوکل گورنمنٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ان میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران اپنی جائے تعیناتی پر باقاعدگی سے موجود رہیں، فیلڈ کے سرپرائز وزٹ کریں اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ فیلڈ میں ان کی موجودگی اور عوامی مفاد میں کیے گئے اقدامات کی بنیاد پر لیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر کمشنر نے تمام محکموں کے درمیان مربوط روابط کو فروغ دینے اور ڈویژن کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔حکومت تعلیم صحت سمیت دیگر محکموں کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے ضروری ہے کہ آفیسران اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں تاکہ عوام ان حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکیں ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ جن جن محکموں کے افسران نے بریفنگ دی ہے ان تمام امور کا جائزہ لیا جائے گا غیر سنجیدگی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5335/2025
نصیرآباد5اگست ۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر قیادت ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی افسران، شہری ایکشن کمیٹی، تاجر برادری، علمائے کرام، سول سوسائٹی کے نمائندگان، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماو¿ں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور گورنمنٹ اسکولوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر اللہ ہو چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب تک پہنچی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ وہ بھارت کے غاصبانہ اقدامات اور مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو اٹھائے گئے غیر آئینی اور غیراخلاقی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنا اور کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ بعد ازاں ضلع کونسل ہال میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی افسران، اسکولوں کے بچوں، اساتذہ اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ اور افسران نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف تقاریر کیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ 5 اگست کا دن کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں بلکہ تمام انسانی حقوق کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جب تک کشمیری عوام کو آزادی نہیں ملتی، ہم ہر فورم پر ان کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5336/2025
گوادر5اگست ۔ ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے کی۔ریلی میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا پرسنز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے، جبکہ بھارت کے مظالم کے خلاف پرزور نعرے بازی کی گئی۔ریلی کے دوران “انڈیا مردہ باد”، “کشمیر بنے گا
پاکستان”، اور “ہم کیا چاہتے۔ آزادی!” جیسے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔ شرکاء نے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ریلی کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور اور اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست کشمیری عوام کے لیے ایک سیاہ دن کی حیثیت رکھتا ہے، جب بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں کے آئینی، قانونی اور انسانی حقوق کو سلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو ا±ن کا حقِ خودارادیت نہیں ملتا، پاکستان کی آواز ہر فورم پر بھارت کے خلاف بلند ہوتی رہے گی۔ریلی کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہر حال میں کھڑی ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5337/2025
جعفرآباد5اگست ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم، تشدد، گرفتاریوں، لاپتہ افراد اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بھارت عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اقوام عالم کی خاموشی ان مظالم کی تائید اور انسانی حقوق کی عالمی دعووں کی نفی کرتی ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر محاذ پر جاری رکھے گا اور کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے تک ان کی آواز بلند کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خالد خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر شب خون مارا، جسے کشمیری عوام آج بھی مسترد کرتے ہیں۔ تقریب سے قبل یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت خود ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کی۔ ریلی میں ایس ایس پی جعفرآباد، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد نواز جتک، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خلیل احمد، ضلعی آفیسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، علاقہ معززین، شہری اور مختلف کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور بھارت پر دباو¿ ڈالیں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور آزادی ان کا مقدر بنے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5338/2025
لسبیلہ5 اگست۔ یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سراج بلوچ کی زیرنگرانی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوا جو مین آر سی ڈی شاہراہ سے گشت کرتی ہوئی دوبارہ ڈپٹی کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں چیئرمین ضلع کونسل سردارعبدالرشید ہھوراءکے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران، ضلعی پولیس کے افسران، موٹروے پولیس کے افسران، بلدیاتی نمائندوں، اساتذہ، اور طلبہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاءنے “کشمیر بنے گا پاکستان”، “کشمیریوں سے رشتہ کیا. لا الہ الا اللہ” جیسے پرجوش نعرے بھی لگائے۔ ریلی کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن تاریخ کا سیاہ باب ہے جب بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر شب خون مارا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہد آزادی میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور بھارت کو مظلوم کشمیریوں پر جاری مظالم سے باز رکھنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5339/2025
کوئٹہ5اگست ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل اور بدھ کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے،جبکہ مغربی حصوں میں تیز ہواوں کے ساتھ انتہائی گرم اور خشک موسم متوقع ہے۔جن میں چاغی، نوکنڈی، خاران، واشک اور پنجگور کے علاقے شامل ہیں۔ تاہم بارکھان، موسی خیل اور کوہلوکے کچھ پہاڑی علاقوں اور خضدار، لسبیلہ (کنڈ ملیر) اور حب کے اضلاع بشمول اس کے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5340/2025
نصیرآباد5اگست ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام سرور بنگلزئی محکمہ ایریگیشن کے سپرنٹنڈنگ انجینیئر غلام سرور بنگلزئی نے گڈو بیراج کا معائنہ کیا جہاں سے پانی کی فراہمی کا مکمل جائزہ لیا اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی حاصل کی سپرنٹنڈنگ انجینئر نے اس امر پہ اطمینان کا اظہار کیا کہ تاریخ میں پہلی بار پٹ فیڈر کینال کو ڈیزائن کے مطابق چلایا جا رہا ہے جوکہ محکمہ آبپاشی کے تمام آفیسران اور اہلکاروں کی محنت کا صلہ ہے کہ اس وقت پٹ فیڈر کینال میں 6800 کیوسک پانی کی ترسیل جاری ہے اور اس پانی کو مختلف کینالز میں تقسیم کرنے کےلیے محکمہ کے مربوط طریقہ کار کے مطابق ترسیل جاری ہے اب اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمے تمام انجینئرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ذمہ داروں کو وہ منصفانہ طریقے سے پانی فراہمی کے عمل کو جاری رکھیں تاکہ تمام زمینداروں اور ٹیل کے زمینداروں تک پانی کی ترسیل ممکن ہو اس ضمن میں تمام فیلڈ آفیسرز کے ساتھ تمام داروغہ کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ایریاز میں موجود رہیں اور زمینداروں کے ساتھ قریبی روابط رکھے تاکہ ان کے مشکلات کو حل کیا جا سکےاس وقت پٹ فیڈر کینال کی تمام ذیلی شاخوں جن میں نصیر شاخ جھڈیر شاخ ٹیمپل شاخ محبت بالان باری۔روپا۔ عمرانی مگسی میں منصفانہ طور پر پانی فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے اس امر پہ اطمینان کا اظہار کیا محکمہ کے تمام انجینیئرز اور اہلکاروں کی دن رات محنت سے کمانڈ ایریا کی اکثر زمینداروں کو پانی فراہم کیا جا چکا ہے جبکہ ٹیل کے ذمینداروں کے لیے پانی فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں اس ضمن میں تمام سیاسی اکابرین زمینداروں اور قبائلی عمائدین سے التماس ہے کہ وہ مشکل کے اس گھڑی میں محکمہ ایریگیشن کے اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پانی کی ضرورت پورا ہونے پر پانی کے ضیاع کو فورا بند کریں کیونکہ اس طرح پانی ٹیل تک پہنچایا جا سکتا ہے اس ضمن میں کہ زمینداروں کی نشاندہی پہ ایک مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں محکمہ آبپاشی اپنے زمینداروں کو یہ یقین دلاتا ہے کہ ان کے مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہم دن رات فیلڈ میں موجود ہے اور محکمہ آبپاشی کے دفاترز بھی کھلے ہوئے ہیں وہ اپنے جائز مسائل کے لیے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں انہوں نے اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کی واضح ہدایات ہے کہ تمام ذمینداروں کو بلا تفریق پانی مہیا کیا جارہا ہے جس کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں مثبت تنقید کا ہمیشہ کی طرح آج بھی خیر مقدم کر کے ان نقائص کو دور کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے ہمیں امید ہے کہ محکمہ اپاشی کے مثبت اقدامات کو کھلے دل سے تسلیم کر کے نقائض کی نشانی کرنے میں ہماری مدد کی جائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5341/2025
گوادر، 5 اگست۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں یومِ استحصالِ کشمیر نہایت عقیدت، جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعد ازاں نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔تقریب میں طالبات نے ولولہ انگیز تقاریر کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اپنے خطاب میں کالج کی پرنسپل صاحبہ اور لیکچرارز نے 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کی، اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔پروگرام میں طالبات کے مابین مضمون نویسی کا مقابلہ بھی منعقد ہوا، جس میں شریک طالبات نے نہ صرف کشمیری عوام کی قربانیوں کو اجاگر کیا بلکہ ان کی ثابت قدمی اور حوصلے کو زبردست الفاظ میں سراہا۔تقریب کے بعد کالج کے احاطے میں ایک پرامن ریلی بھی نکالی گئی، جس میں طالبات اور اساتذہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے اور بھارت کے مظالم کی مذمت کی گئی۔پروگرام کا اختتام ایک پراثر دعا سے کیا گیا، جس میں کشمیر کی آزادی، کشمیری عوام کی سلامتی، اور خطے میں دیرپا امن کے لیے دعا کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5342/2025
نصیرآباد5اگست ۔ نصیرآباد میں 12 غیر فعال بنیادی مراکز صحت فعال، عوام کو ریلیف ملنے لگا۔ نصیرآباد: حکومت بلوچستان، ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر پی پی ایچ آئی فیصل اقبال کھوسہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کی مشترکہ کاوشوں سے ضلع نصیرآباد کے 12 غیر فعال بنیادی مراکز صحت کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔یہ مراکز اب مقامی آبادی کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، جو ماضی میں غیر فعال ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار تھے۔ ان مراکز کی بحالی سے نہ صرف فوری طبی امداد ممکن ہو سکی ہے بلکہ مریضوں کو دور دراز کے اسپتالوں کے چکر لگانے سے بھی نجات مل گئی ہے۔علاقہ مکینوں نے حکومت بلوچستان اور متعلقہ اداروں کی اس مثبت پیشرفت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ صحت کے شعبے میں اس طرح کے مزید اقدامات جاری رہیں گے تاکہ پسماندہ علاقوں کو بھی بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5343/2025
سبی 5 اگست ۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر محکمہ تعلیم سبی کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی تھے، جب کہ اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبد الستار لانگو، دیگر محکموں کے افسران، اساتذہ، طلباءو طالبات اور شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد طلباء و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ٹیبلو پیش کیے۔ بچوں کی پرفارمنس نے حاضرین کے دل جیت لیے اور فضا “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر کشمیری عوام سےیک جہتی کے طور پر صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اور ہال میں موجود تمام شرکاء ایک منٹ تک خاموش رہے ۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن کشمیری عوام کے لیے سیاہ دن تھا، جب بھارت نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خودمختار حیثیت چھین لی۔ ا±نہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی آزادی کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔تقریب کے اختتام پر ایک ریلی نکالی گئی، جس میں طلباء ، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر آفس سبی سے ایک اور ریلی نکالی گئی، جس میں تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے پیغامات درج تھے۔ریلیوں کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرانا، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کا عملی مظاہرہ تھا۔واضح رہے کہ یومِ استحصالِ کشمیر ہر سال 5 اگست کو اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے جائز حق حقِ خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر5344/2025
سوراب5 اگست۔ضلع سوراب میں 5 اگست کو یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ایک پرجوش اور باوقار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ اس ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر سوراب فیصل فہیم یوسفزئی نے کی، جبکہ ریلی میں مختلف سرکاری افسران، اساتذہ، طلباء ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سوراب سے ہوا، جو شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی دوبارہ ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور کشمیر کے حق میں بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور “کشمیر بنے گا پاکستان”، “ہم سب کشمیری ہیں”، اور “بھارت مظالم بند کرو” جیسے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ریلی میں سلمان علی بلیدی (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب)اسد اللہ سمالانی (اسسٹنٹ کمشنر مہرآباد)محمد رفیق (ڈی ایس پی سوراب)محمود احمد کرد (تحصیلدار سوراب)الطاف حسین ہارونی (میجر رسالدار لیویز)فضل محمد قمبرانی (سپریڈنٹ ڈی سی آفس)ضلع کے تمام محکموں کے سربراہان، اساتذہ، طلباء، صحافی حضرات، علاقائی عمائدین، اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوراب فیصل فہیم یوسفزئی نے کہا”5 اگست ہمارے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا دن ہے۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، اور ہم پاکستانی عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یہ ریلی اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ریلی کے دوران شرکاء کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ نوجوانوں، طلباء اور بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے یہ ثابت کیا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم یک زبان اور یکجہت ہے۔ریلی کے آخر میں کشمیر کی آزادی، پاکستان کی سلامتی، استحکامِ وطن اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5345/2025
گوادر/پسنی، 5 اگست۔ : ملک بھر کی طرح پسنی میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک پرامن ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا انعقاد اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی کی نگرانی اور تحصیلدار پسنی عبدالرحمن بلوچ کی قیادت میں کیا گیا۔ریلی میں سرکاری محکموں کے افسران، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے درج تھے، جب کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مظالم کے خلاف پرجوش نعرے بھی بلند کیے گئے۔ریلی کے شرکاءنے کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔ریلی کا مقصد نوجوانوں میں کشمیر کے مسئلے سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستانی قوم ہر حال میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5346/2025
قلات 5اگست ۔ یومِ استحصال کشمیر کی مناسبت سے قلات کے مختلف سکولوں اور کالجز میں پروقار تقریبات کا انعقادجاری ہےں ضلعی انتظامیہ قلات کے زیرنگرانی محکمہ تعلیم ضلع قلات کے زیرِ اہتمام 5 اگست 2025 کو گورنمنٹ گورنمنٹ گرلز کالج گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول قلات گورنمنٹ ماڈل داود ہائی سکول قلات میں یومِ استحصال کشمیربھرپورطریقےسے منایا گیاجس کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے نتیجے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا تھایوم استحصال کشمیرکی تقریبات میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) قلات، ضلعی سطح کے دیگر محکموں کے سربراہان، سینئر تعلیمی افسران، اساتذہ کرام، اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی یوم استحصال کی تقریبات میں حب الوطنی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر مبنی ملی نغمے ٹیبلوز پیش کیے گئے۔اسکولوں کے طلباء طالبات تقریری مقابلوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم، انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی پر روشنی ڈالی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قلات نے اپنے خطاب میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے موثر کردار ادا کرےڈی ای او قلات نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات کو کشمیری عوام کو درپیش تاریخی پس منظر اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ نئی نسل میں آزادی، خودمختاری اور انسانی وقار کے شعور کو فروغ دیا جا سکے۔طلبہ و طالبات نے تقریری مقابلوں اور پوسٹرز کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی و حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔تقریب کا اختتام کشمیر کی آزادی اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے اجتماعی دعا پر ہوا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5347/2025
کوئٹہ 05اگست ۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت مٹن مارکیٹ پارکنگ پلازہ کے منصوبے کے حوالے سے اہم بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ بریفنگ میں کمشنر کو بتایا گیا کہ مٹن مارکیٹ میں جدید طرز کا انڈر گراونڈ پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں تقریباً 203 گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی سہولت دستیاب ہو گی۔اس کے علاوہ کاروباری مراکز بھی ہونگے۔منصوبے کے تحت گراونڈ فلور کو اوپن چوراہے کی شکل دی جائے گی تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور شہریوں کو کھلی جگہ میسر آ سکے۔ کمشنر کو مزید بتایا گیا کہ پارکنگ پلازہ کا ڈیزائن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مٹن مارکیٹ کی کھدائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے ہدایت کی کہ منصوبے میں بلوچستان کی علاقائی ثقافت اور فن تعمیر کے عناصر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے تاکہ یہ پلازہ نہ صرف ایک سہولت ہو بلکہ کوئٹہ کی شناخت کا بھی مظہر بنے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکوائر کی تعمیر سے شہر کو ایک خوبصورت اور مثبت چہرہ ملے گا۔اجلاس میں منصوبے کے مختلف پہلووں، ڈیزائننگ، تحفظات، درپیش مشکلات اور حل کے ممکنہ راستوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مٹن مارکیٹ منصوبے اہم ہے اس منصوبے پر کام کو تیز اور مشکلات کو بروقت دور کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مٹن مارکیٹ پارکنگ پلازہ نہ صرف ٹریفک مسائل کے حل میں مدد دے گا بلکہ کوئٹہ شہر کے حسن میں بھی نمایاں اضافہ کرے گا۔اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر پی پی پی بلوچستان ڈاکٹر فیصل،چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن عطاء اللہ ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5348/2025
خضدار5اگست ۔ یومِ شہداء پولیس پر پروقار تقریب، شہداء کو خراجِ عقیدت پولیس لائن خضدار میں یومِ شہداء پولیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں شہداء کے اہلخانہ کو تحائف اور نقدی رقم دی گئی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ افسران نے یادگارِ شہداءپر پھول رکھے اور ملک میں امن و امان کے لیے دعا کی تقریب میں ڈی آئی جی پولیس قلات رینج عبدالحمید کھوسہ، ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر اور شہداءکے ورثاء شریک ہوئے ڈی آئی جی قلات رینج عبدالحمید کھوسہ نے کہا کہ خضدار کے 24 پولیس جوان وطن پر قربان ہو چکے ہیں اور بلوچستان میں امن قائم رکھنا پولیس کے لیے بڑا چیلنج ہے ان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں اور مزید دینے کے لیے بھی تیار ہیں انہوں نے کہا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ شہداء پیکج میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پولیس کا مورال بلند ہے بعد ازاں پولیس کے افسران اور جوانوں نے بھی شہداء کے گھر گھر جاکر شہداء کے ورثاء کو حوصلہ دیا اور اظہار ہمدردی کیا شہداءکے بچوں میں میٹھائیاں اور کھلونے تقسیم کئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5349/2025
کوئٹہ 05اگست۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا مقصد بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے غیرقانونی اقدام کے خلاف آواز بلند کرنا اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ سے ہوا، جو مختلف اہم شاہراہوں سے گزرتی ہوئی اسمبلی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر رہنما زاہد صفی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی، سول سوسائٹی، طلبہ، سیاسی و سماجی کارکنوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کےاختتام پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراج تحسین پیش کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر سال 5 اگست کو “یومِ استحصالِ کشمیر” کے طور پر مناکر دنیا کو یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا غیر آئینی اقدام ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اس روز کشمیریوں کے بنیادی انسانی، سیاسی اور آئینی حقوق کو پامال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر فورم پر مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ہم مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے پرعزم ہیں اور ہم ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، افواج اور عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشاء اللہ ایک دن انہیں آزادی کا سورج ضرور نصیب ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5350/2025
بارکھان.5اگست ۔ یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بارکھان آفس سے شاندار ریل نکالی گئی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے کی۔ ریلی میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان، اسکولوں کے طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے “کشمیر بنے گا پاکستان” اور “بھارت ظلم بند کرو” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھائے گئے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نےریلی کے شرکاءاور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کشمیری عوام کے ساتھ ناانصافی ہیں، اور پاکستان کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور ان کی جدوجہد آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔5 اگست کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج اور یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن، 2019 میں بھارتی حکومت نے آئینِ ہند کے آرٹیکل 370 اور 35-A کو منسوخ کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کر دیا، جو کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیری عوام آج بھی ظلم، جبر، کرفیو، میڈیا بلیک آوٹ، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت پوری کشمیری قوم قربانیاں دے رہی ہے تاکہ وہ اپنا حقِ خودارادیت حاصل کر سکیںریلی کا اختتام دعا اور کشمیری عوام کی آزادی کی حمایت کے عزم کے ساتھ کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔?خرمیں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے ضلعی کمپلکس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا اغاز کردیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5351/2025
حب 5اگست ۔ یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ حب کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل کی سربراہی میں ریلی کا انعقادکیاگیا۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کی حمایت اور بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کےشرکاءنے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اورکشمیری عوام سے اظہار یجہتی کیا انہوں نے مقبوضہ کشمیرعوا م سے بھارتی ظلم وجبر کی مذمت کی۔اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل کی زیرقیادت نکالی گئی ریلی میں چیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی چیئرمین حب سول سوسائٹی حضرت مولانا یعقوب ساسولی ڈپٹی میئر عظیم سیال پاکستان پیپلز پارٹی جمعیت علمائے اسلام پاکستان مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماوں علاقائی عمائدین اوراسکولوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر حب کے دفتر سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے “ترا میرا رشتہ ا لا الہ الا اللہ” اور “کشمیرر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے لگا تے ہوئے حب شہر میں گشت کیا اورکشمیریوں سے محبت و حماعت کیا اظہار ا۔یوم استحصال کشمیر ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل اور دیگرمقررین مولانا یعقوب ساسولی ملک فواد حیدربھٹو اورشاہ محمد صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 5 اگست 2019 و بھارت نے آئین آرٹیکل 370 اور 35 اے کوو منسوخ کر کے نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی بلکہ کشمیریوں کے تشخص، زمین اور آزادی پر ڈاکہ ڈالا انہوں نے کہا کہ بھارت کا اقدام غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر انسانی ہے جسے کشمیری عوام نے آج تک قبول نہیں کیاا۔مقررین نے کہا کہ غاصب بھارتی فوج نے کشمیر میں عقوبت خانے قائم کئے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی یے دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق اداریت کی آوازکو پزیرائی مل رہی ہے مقررین نے اس عزم کاا اعادہ کیاکہ پاکستانی قوم ہر لمحہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہد آزادی کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حماعت جاری رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر کشمیری شہداء کے لئے دعا کی گئی اور بھارت کے ظالمانہ قبضے کے خلاف سخت رد عمل دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ خاموشی ترک کرکے کشمیری عوام کوو حق خود ارادیت دلوانے میں عملی کردار ادا کرے۔
ا﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5352/2025
کوئٹہ 5اگست ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کےمطابق صوبائی وزیر خوراک وچئیرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ کے فنڈ سے محکمہ مواصلات وتعمیرات زیارت کی زیرنگرانی یونین کونسل منہ میں نو کلومیٹربلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر پر زبردست کام جاری ہے یہ روڈ تین پورشن پر مشتمل ہے جن میں ایک پورشن مکمل ہو چکا ہے باقی دو پورشن ایک مہینے میں مکمل ہو جائیں گے اس روڈ پر پندر کروڑ رپے خرچ کئے جائیں گے جس سے یونین کونسل منہ کی تیس ہزار آبادی مستفید ہو گی اس طرح منہ ایک سیاحتی مقام ہے جس میں ایک خوبصورت منہ سٹوریج ڈیم بھی موجود ہے علاقے اور ڈیم کی خوبصورتی کی وجہ سے ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح بھی یونین کونسل منہ آتے ہیں اس بلیک رود ٹاپ روڈ کی تعمیر سے سیاحوں کو بھی منہ انے میں آسانی ہوگی اور روڈ کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، یاد رہے منہ کو فروٹ ویلی بھی کہا جاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5353/2025
دکی۔5, اگست ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ضلع دکی میں بھی 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پرنسپل عبداللہ جان ترین کی قیادت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ تقریب و ریلی میں کالج کے لیکچررز و پروفیسرز سمیت طلباءنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسموقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب بھارت نے 2019 میں مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدام اٹھایا، بھارت نے اپنی آٹھ لاکھ فوج غیر قانونی طور پر مقبوضہ وادی میں اتاری ہے، مظلوم کشمیری بھائیوں پر بھارتی افواج نے ظلم ستم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، عالم اقوام انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت دی جائے، پاکستان مظلوم کشمیری بھائیوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گی اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5354/2025
حب 5اگست ۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پرضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع حب محمد رحیم بلیدی کی زیرنگرانی سینئر ہیڈ ماسٹر محمد رفیق بلوچ* کی سربراہی میں ایک پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء، اساتذہ اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی تقریب کے معزز مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر حب محترم نثار احمد لانگو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رحیم بلیدی، اور ایڈیشنل ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عبدالمجید شیخ شامل تھےتقریب میں طلباءیوم استحصال کشمیرکی مناسب سے نظمیں پیش کیں۔ تقریب کا مرکزی جزو یومِ استحصالِ کشمیر کے موضوع پر طلباء کے مابین منعقد ہونے والا تقریری مقابلہ تھا، جس میں نوجوان مقررین نے *05 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر کیے گئے غیرقانونی اقدامات کو مدلل انداز میں اجاگر کیا۔ڈپٹی کمشنر نثاراحمد لانگو نے تقریب سے خطاب میں بھارت کے غیر جمہوری غیر آئینی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو انسانی حقوق کی بنیاد پر سنجیدگی سے حل کرے۔ مقررین نے طلباءکو حصولِ تعلیم میں دلچسپی کے ساتھ آگے بڑھنے اور قومی شعور بیدار رکھنے کی تلقین بھی کی تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءکو معزز مہمانوں کی جانب سے ٹرافیاں اور نقد انعامات سے نوازا گیا تقریب کے اختتام پرشرکاءکی جانب سے مظلوم کشمیری عوام کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جس میں ان کی آزادی، سلامتی، اور قربانیوں کی کامیابی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں مانگی گئیں۔ دعا میں پاکستان کی ترقی، عالم اسلام کے اتحاد، اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے بھی دعائیہ کلمات شامل تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5355/2025
خضدار 5اگست ۔ ضلعی انتظامیہ خضدار کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ریلی میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوا، جو مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی مقام پر مقررین نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں خطابات کیے اور بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات کی مذمت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5356/2025
لورالائی 5اگست ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(فیمیل) لورالائی میڈم فوزیہ درانی کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر ڈے کے بنسبت ڈی او فیمیل کے دفتر میں یوم استحصال کشمیر فیمیل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام گرلز مڈل ہائی اسکولوں کے ہیڈ مس اوپرنسپلز نے شرکت کی اس واقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل میڈیم فوزیہ درانی نے یوم استحصال کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کی 6 ویں سالگرہ کے موقع پر اور کشمیر کے مظلوم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ ، نے کشمیری لوگوں کی جدوجہد ، آرٹیکل 370 کی منسوخی ، اور خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے والی طاقتور تقریریں کیں۔ انہوں نے کشمیر بنیگا پاکستان جیسے جذباتی نعرے بازی کی ، اور ہم کشمیرکے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیری عوام کے ساتھ اتحاد کا اظہار کرتے ہوئے۔ پوسٹر ، بینرز ، اور تعلیمی چارٹ پنڈال کے آس پاس آویزاں کیے گئے تھے۔ ایونٹ کے ایک اہم حصے کے طور پر ، ایک پرامن کشمیر یکجہتی ریلی کو منظم کیا گیا تھامیڈم فوزیہ درانی اور اساتذہ نے بینرز پلے کارڈز اورنعروں کا نعرے لگانے کے دوران کشمیر کے حق خود ارادیت کے حق میں مارچ کیا۔ اس ریلی نے ایک مضبوط بصری اثر پیدا کیا اور لورالائی کی تعلیمی برادری کی حمایت کی اجتماعی آواز کی بازگشت کی۔ لورالائی ڈسٹرکٹ کی تمام خواتین مڈل اسکول کے سربراہوں کی فعال شرکت نے اس واقعے کو مزید معنی خیز اور موثر بنا دیا۔ پروگرام کے اختتام پر ، میڈم فوزیہ درانی اساتذہ کے مابین ان کی نمایاں پرفارمنس اور ایونٹ میں شراکت کے لئے تعریف کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ میڈم فوزیہدرانی نے آرگنائزنگ ٹیم کی تعریف کی اور قومی امور اور انسانیت سوز اسباب کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کو بھی مظلوموں کے ساتھ اخلاقی ہمت اور یکجہتی کو جنم دینا چاہئے۔ اس پروگرام نے کشمیر کے لوگوں کی حمایت کے ایک مضبوط اظہار کے طور پر کام کیا۔ اس کے ذریعے انہوں نے ایک واضح پیغام بھیجا۔ کشمیر تنہا نہیں ہے اور ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5357/2025
تربت 05 اگست ۔ یونیورسٹی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ریاستی جبر کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے یونیورسٹی آف تربت میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی اساتذہ، انتظامی علمہ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور طلبہ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اور دیگر مقررین نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں، بھارتی آئین اورکشمیر کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کا خاتمہ کیا۔ اس غیرقانونی اقدام کے بعد کشمیریوں پر مظالم میں مزید اضافہ ہوا، ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتارکر کے جیلوں میں ڈال دیا گیااورتحریک آزادی کو دبانے کی وحشیانہ کوششیں تیز کر دی گئیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف جمہوریت کے دعوے کی نفی ہے بلکہ اس نے دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے کہ ہم کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کریں اور ان کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔مقررین نے بھارت کی جانب سے آبادی کا تناسب بدلنے، مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات اور مسلم تشخص کو مسخ کرنے کی سازشوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ مقررین نے واضح کیا کہ بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل فوجی محاصرہ، انسانی حقوق کی پامالی، اور ظالمانہ پالیسیاں نہ صرف عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہیں بلکہ جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہیں۔آخر میں مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی جائز، قانونی اور پرامن جدوجہد آزادی میں پاکستانی قوم ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔اس موقع پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف تقریب کے آغاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5358/2025
کوئٹہ 05اگست :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر کے کشمیریوں کے بنیادی حقوق پر غاصبانہ قبضہ کیا منگل کو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت کا یہ یکطرفہ اقدام نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی انسانی حقوق کی پامالی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاو¿ن، اظہارِ رائے پر پابندی، اور معصوم شہریوں پر ظلم و بربریت پوری عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے کافی ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ آج 5 اگست کو پورے بلوچستان میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ہر دل کشمیری عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا اور مظلوم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی اور عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی کوشش جاری رکھے گی اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے امید ظاہر کی کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور انہیں آزادی کا سورج نصیب ہوگا انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر قیمت پر کھڑی رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5359/2025
کوئٹہ 05اگست :۔یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مشیر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر سنگین حملہ تھا۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی صرف نعرے سے نہیں، بلکہ جدوجہد، استقامت اور قربانی سے حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر مقبوضہ وادی میں جاری ظلم و جبر اور کشمیریوں کی نسل کشی کی سیاہ علامت بن چکا ہے، اور آج کے دن ہم مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو روندنے کی جو کوشش کی، وہ نہ صرف انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم انسانی ہمدردی کے عالمی علمبرداروں کے ضمیر کے لیے لمح? فکریہ ہیں۔ عالمی برادری کو بھارتی ریاستی جبر و تشدد پر فوری اور ٹھوس نوٹس لینا ہوگا ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کشمیری بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ آج بلوچستان کے گاو¿ں، قصبوں اور شہروں میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف تقاریب، ریلیاں اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ ظلم کی سیاہ رات جتنی بھی طویل ہو، فتح ہمیشہ حق، سچائی اور قربانی کی ہوتی ہے۔ کشمیر جلد آزاد ہوگا، یہی ہمارا ایمان اور عزم ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5360/2025
سبی 05اگست :۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) کے زیرِ انتظام فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے فلٹر پلانٹ کی جگہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔فلٹر پلانٹ سڑک سے نیچے واقع ہے، جس کی وجہ سے عوام کو پانی بھرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد سے جڑے منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پی ایچ ای کو ہدایت کی کہ فلٹریشن پلانٹ کو فعال اور عوامی رسائی کے قابل بنانے کے لیے درکار اقدامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5361/2025
پشین 05اگست :۔ڈپٹی کمشنر زاہد خان کی ہدایت پر یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا،جس میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا،جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پشین نعمت اللہ ترین نے کی، جبکہ لائن ڈپارٹمنٹ کے آفسران،سیاسی و قبائلی عمائدین سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔ریلی کا آغاز ڈاک بنگلہ سے ہوا،جو ڈپٹی کمشنر ریسٹ ہاو¿س سے گزرتی ہوئی ایف،سی قلعہ پر اختتام پذیر ہوئی۔تاہم اختتامی مقام پر مقررین نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت اور بھارتی ہٹ دہرمی کے خلاف خطابات کیے،اس کے علاوہ ضلع کے مختلف سکولوں کے بچوں نے بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف جبکہ کشمیری بھائیوں کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تقریبات میں حصہ لیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5362/2025
استا محمد 05اگست :۔استا محمد میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک کی زیر قیادت ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مئیر میونسپل کارپوریشن استامحمد میر مظفر خان جمالی ضلعی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، علاقہ معتبرین، اساتذہ اور اسکولوں کے طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں کشمیر و پاکستان کے پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید الفاظ درج تھے۔ شرکا نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہا ہے اور وہاں کے مسلمانوں کے حقوق کو طاقت کے زور پر دبایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا مذموم منصوبہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اور اقوامِ عالم کی خاموشی بھی قابلِ افسوس ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا آیا ہے اور یہ حمایت ا±س وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیر بھارتی تسلط سے مکمل طور پر آزاد نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام، حکومت اور ادارے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر منعقدہ ریلی نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھی بلکہ یہ پیغام بھی دیا گیا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5363/2025
چمن 05اگست :۔چمن میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی ریلی چمن شہر کے مین بازاروں سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی آفس چمن پر اختتام پذیر ہونے کے بعد ایک پروقار تقریب میں بدل گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ کی سربراہی میں نکالی گئی ریلی میں ضلعی انتظامیہ طلباء علماءکرام ہندو اور عیسائی برادری کے علاو¿ہ قبائلی وسیاسی عمائدین اور عوام بڑی تعداد میں شریک تھے اور ریلی کے شرکاءنے انڈیا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ریلی کے شرکاءنے ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم کیا ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر انڈیا کیخلاف اور کشمیری حق خودارادیت کی نعرے درج تھے اس موقع تقریب سےخطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی چمن فدا بلوچ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن تاریخ کا وہ سیا دن ہے جس دن بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پامال کیے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک قوم کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کے لیے ایک سوالیہ نشان ہیں تقریب کے آخر میں شہداءکشمیر کے ایصال ثواب کے لیے دعائیں کی گئیں تقریب سے علماءکرام قبائلی و سیاسی عمائدین نے بھی خطاب کیا اور انڈیا کی کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و جبر اور بربریت اور کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی پامالی پر انڈیا کیخلاف سخت تقاریر کیں یوم استحصال 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کو ایک مقبوضہ علاقہ بنا دیا علاو¿ہ ازیں چمن کے مختلف سکولوں اور کالج میں یوم استحصال کشمیر کے حوالےسے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور کشمیری عوام کے کیساتھ اظہار یک جہتی کیا سکولوں میں تقاریب سے ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز اساتذہ و طلباء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کو ایک مقبوضہ علاقہ بنا دیا جو نہ صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی تھی بلکہ انسانی حقوق کی پامالی کی ایک نئی لہر کا آغاز بھی تھا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ کشمیری عوام آج بھی بھارتی ظلم و جبر کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت گے دنیا بھرکے باشعور انسان کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں انہوں عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کو ا±ن کا حقِ خودارادیت دے دیں اور کشمیریوں پر ظلم و جبر بند کریں انہوں نے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت اور تحریکِ آزادی کو سلام پیش کیا گیا اس موقع پر چمن لیویز و پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے موثر انتظامات کیئے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5364/2025
چمن 05اگست :۔اے سی چمن امتیاز علی بلوچ نے اپنے ایک بیان میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور ACC/POR رکھنے والے افغان باشندوں کو حکم بلوچستان محکمہ داخلہ کوئٹہ کی جاری کردہ حکم /مراسلہ نمبر ایس او (جنرل) 3-32 /2025 محرک 01 اگست 2025 وفاق کی روشنی مطلع کرتے ہوئے حکم جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکی باشندگان بشمولACC_POR کارڈ ہولڈرز جو پاکستان میں بغیر کسی قانونی حیثیت کے مقیم ہے یا فارنر ایکٹ 1446 کی دفعہ B14کے تحت زیر سماعت یا سزا یافتہ ہے انھیں فوری طور ملک بدر کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ لہذا تمام مذکورہ بالا افراد کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رضاکارانہاور فوری طور اپنے وطن واپسی کی انتظامات کریں اور خلاف ورزی اور تعاون نہ کرنے کی صورت میں پاکستان میں مقیم تمام غیر قانونی غیر ملکی باشندگان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5365/2025
لسبیلہ05اگست :۔ یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سراج بلوچ کی زیرنگرانی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوا جو مین آر سی ڈی شاہراہ سے گشت کرتی ہوئی دوبارہ ڈپٹی کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں چیئرمین ضلع کونسل سردارعبدالرشید ہھوراءکے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران، ضلعی پولیس کے افسران، موٹروے پولیس کے افسران، بلدیاتی نمائندوں، اساتذہ، اور طلبہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکائ نے “کشمیر بنے گا پاکستان”، “کشمیریوں سے رشتہ کیا ۔ لا الہ الا اللہ” جیسے پرجوش نعرے بھی لگائے۔ ریلی کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 ئ کا دن تاریخ کا سیاہ باب ہے جب بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر شب خون مارا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہد آزادی میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور بھارت کو مظلوم کشمیریوں پر جاری مظالم سے باز رکھنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5366/2025
کوئٹہ 05اگست :۔پاکستان پیپلزپارٹی کےایم این اے نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے کہا ہیکہ یوم استحصال کشمیربھرپور انداز میں مناکر بلوچستان کے عوام نے واضح پیغام دیا ہے کشمیریوں کےحق خودارادیت کی ہرسطح پرحمایت کریں گے،وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی قیادت میں بلوچستان کے باشعورعوام نے تاریخ سازریلیوں کے ذریعے اپناعزم دہرایا ہے کہ بھارت کے غیرآئینی اورغیرقانونی ہتکھنڈوں کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ کشمیریوں پر ہونیوالےظلم وستم اور ہندوستانی مکرو چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے سوشل میڈیا ایپ ٹیوٹر پر جاری کردہ بیان میں کیا- نوابزادہ جمال خان رئیسانی نےکہاکہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہے کشمیر ہندوستان کا نہ حصہ تھا نہ ہے اور نہ رہیگاپوری قوم متحدہوکربلوچستان اورکشمیرمیں بھارت کوشکست دےگی رکن قومی اسمبلی نے کشمیرمیں آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی کو مودی کاجابرانہ اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیرمیں مودی کےمظالم کسی سےڈھکےچھپےنہیں ہیں مودی حکومت کشمیر اور بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہےپوری دنیاجانتی ہے کہ بلوچستان کی بدامنی میں بھارت کاہاتھ ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5367/2025
کوئٹہ 05اگست :۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا کہ اسٹریٹجک منصوبے مستقبل کے لیے اہم اور دور رس نتائج کے حامل منصوبے ہیں ان منصوبوں کا مقصد نہ صرف ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے بلکہ طویل مدتی استحکام کو بھی یقینی بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے صوبے کی مجموعی ترقی اور عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار ٹریکنگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے نیٹ ورکس، سولر سسٹم، 164 بی ایچ یوز کی فعالی، 1200 سکولز کھولنے (جن میں 555 سکولز تیار ہیں) ، 8 شہروں کے لیے سیف سی پروجیکٹ، میٹ پیکیجنگ پلانٹ، فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹس کا قیام، 3000 سکولز میں اضافی کمروں کی تعمیر، میونسپل سروسز کو بہتر کرنے، پینے کی صاف پانی کی فراہمی اور شہری ترقی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام افسران اپنی اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں تاکہ عوامی مسائل کو فوری حل کیا جا سکے۔ آفیسران کی عدم موجودگی سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز بھی زیر غور لائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا تاکہ ان سے عوام کو جلد از جلد فائدہ پہنچ سکے۔ عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو حکومت کی جانب سے بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیکرٹریز فائل ٹریکنگ سسٹم اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کی جانب سے درج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور جو کیسز پینڈنگ یا اوور ڈیو ہیں ان کو بھی جلد ازجلد حل کریں۔ اجلاس میں سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کمبر دشتی، چیئرمین سی ایم آئی ٹی محمد علی کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات ذاہد سلیم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت تمام صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5368/2025
کوئٹہ 05اگست:۔سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی میں کشمیر (یوم استحصال) کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کی ریلی میں رجسٹرار ڈاکٹر زینب اکرم ? ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر راحیلہ منظور وفیکلٹی ممبران لیکچرارز اور ایڈمن اسٹاف شامل تھے ریلی یونیورسٹی کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی شہداءچوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے تاریخی پس منظراور تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے کشمیر کی پانچ ہزار سالہ تاریخ پر روشنی ڈالی کہ کیسے کشمیر کی آزاد رریاست کو محکوم بنایا گیا عصر حاضر کے تناظرمیں انہوں نے بتایاکہ غیر کشمیری باشندوں کوکشمیر میں آباد کرنے اور شہری حقوق دینے کے لئے نئے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں مزید یہ کہ کشمیریوں کو مسلمانوں کی حمایت حاصل ہے اور آزادی کے حصول میں پاکستانی ان کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ کشمیر جو کبھی جنت نظیر کہلاتا تھا آج ظلم و ستم کی ایک خاموش گواہی بن چکا ہے بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کے عوام پر کئے جانے والے مظالم نے انسانی حقوق کی پامالی کی نئی داستان رقم کی ہے مزید براں پانچ اگست 2019ءکو آرٹیکل 370کا خاتمہ کشمیریوں کی شناخت پر ایک وار تھا اس اقدام نے نہ صرف کشمیریوں کی خود مختیاری چھین لی بلکہ ان کی زمینوں اور روزگار پر بھی خطرہ منڈلانے لگا اس استحصال کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد ان کا حاصلہ اور ان کی مزاحمت ہمیں یادد دلاتی ہے ۔کہ ظلم چاہے کتنا ہی طاقتور ہو سچائی کی روشنی کبھی دبائی نہیں جاسکتی ہمیں چاہیے کہ ہم بطور انسان کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی آواز بنیں اور عالمی برادری پر دباو¿ ڈالیں کہ وہ بھارت کو انسانی حقوق کا احترام کرنے پر مجبور کرے انہوں نے اس غم کا اظہار کرتے کہ بدقسمتی سے عالمی طاقتیں تجارتی مفادات کے تحت اس ظلم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں مگر بطور پاکستانی ہمیں ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرنی چاہیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5369/2025
جھل مگسی 05اگست:۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سرکٹ ہاوس گنداواہ میں سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار و ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالغفور جمالی، اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی، ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھل مگسی عبدالرسول کھوسہ، ایکسیئن بلڈنگز ظفر اقبال ابڑو، ایس ڈی او ایریگیشن فرخ شہزاد کھوکھر۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر فرحت اللہ حبیب ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھل مگسی ڈاکٹر علی خان مگسی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گنداواہ ذوالفقار علی لاشاری، ایم سی چیئرمین مشتاق ترین، لیویز فورس جھل مگسی کے آفیسران و اہلکار، سول سوسائٹی ، ہندو کمیونٹی، گنداواہ کے صحافی حضرات، اساتذہ کرام اور طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاذ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اسکولوں کے طلباءنے یوم استحصال کشمیر و بھارتی بربریت پر تقاریر و نغمے پیش کئے آخر میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ نے نہایت ہی مفصل و مدلل انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پانچ اگست 2019 کے بعد جموں کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے بھارت کا یہ رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے بھارت بین الاقوامی اداروں کو کشمیر میں جانے کی اجازت دے تاکہ حقائق دنیا کے سامنے کھرے ہو کر سامنے آئیں کشمیریوں کے حقوق ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے بھارت کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اور اس کا یہ ڈھونگ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد فوج بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے چھ سال قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو خون کی ہولی کھیلنا چاہتے تھے کشمیریوں نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر بھارت ایوان میں کشمیری عوام کے حقوق پر قدغن ڈالی گئی انھوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم اپنے مظلوم نہتے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور یوم استحصال منا رہی ہے اس دن کو منانے کا مقصد پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان کبھی بھی اپنے بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گا آخر میں ریلی بھی نکالی گئی طلباءو دیگر شرکاء نے پلے کارڈز و بینرز اٹھا رکھے تھے شرکاءکی جانب سے کشمیر کی خودارادیت کے حق میں نعرے لگائے جارہے تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 05اگست :۔کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف قوال ماجد صابری قوال اینڈ ہم نوا کی جانب سے قلات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد بلوچستان حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی، فوری علاج معالجے، مالی معاونت اور اخلاقی سپورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، ان کی ٹیم اور حکومت بلوچستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صابری قوال فیملی نے اس سانحے کو ناقابلِ تلافی اور دل سوز نقصان قرار دیا، جس میں قوال گروپ کے تین ارکان شہید اور دیگر زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کٹھن وقت میں بلوچستان حکومت، بالخصوص وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے جس ہمدردی، تعاون اور فوری اقدامات کا مظاہرہ کیا گیا، وہ انتہائی قابلِ تحسین اور متاثر کن ہے صابری فیملی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور ان کی ٹیم نے جس انداز سے ہماری دلجوئی کی، وہ زخموں پر مرہم کا کام تھا۔ بلوچستان حکومت نے جس فوری ردعمل، طبی امداد اور متاثرہ خاندانوں کی دیکھ بھال کا اہتمام کیا، وہ وفاق اور دیگر صوبوں کے لیے بھی ایک مثال ہے صابری خاندان اور قوال برادری کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دلی دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں سے نوازا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ صوبے میں فن، ثقافت اور فنکاروں کے تحفظ کے لیے اسی جذبے سے اقدامات جاری رہیں گے واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر مقامی انتظامیہ، صحت کے ادارے اور قانون نافذ کرنے والے محکمے فوری طور پر متحرک ہوئے، اور متاثرین کو نہ صرف طبی سہولیات فراہم کی گئیں بلکہ شہداءکے لواحقین سے براہِ راست رابطہ کر کے ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2025 /5370
چمن 05اگست:-ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر چمن میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا تقریب میں سے اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اے سی چمن چمن امتیاز علی بلوچ اے سی چمن سیٹی عزیز اللہ کاکڑ ڈی پی او سردار شیر یار خان آرمی ونگ 11 پنجاب کرنل بہزاد ایف سی ونگ کمانڈر کرنل عامر خٹک دیگر ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز علماء کرام سیاسی و قبائلی مشران و دیگر معتبرین اور عوام شریک تھے ڈی سی چمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کو ایک مقبوضہ علاقہ بنا دیا اور بھارت نے کشمیر کی آزادی کو سلب کرتے ہوئے کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق کر دیا اور اسطرح اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالف کرتے ہوئے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کو ختم کر دیا انہوں نے کہا کہ 75 سال سے کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے ہونیوالے مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی معنی خیز ہے اور ہم بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم اقوام متحدہ اور دنیا کی دیگر ترقی یافتہ اور خود مختار ممالک سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں پر ظلم و جبر بربریت اور وحشت کا سلسلہ بند کرائیں انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے تقریب سے دیگر اعلی عہدیداران نے بھی خطاب کیا آخر میں کشمیری شہداء کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
°°°°