September 5, 2025
News

4th-September-2025

خبرنامہ نمبر6071/2025
لورالائی۔4, ستمبر ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کے زیر صدارت محکمہ تعلیم میں پچھلے تین ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد سلیم زرکون ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر لورالائی محمد مدثر و دیگر متعلقہ آ فسران نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ تعلیم میں پچھلے تین مہینوں کی پیش رفت ، سٹاف کی حاضری ، مسائل اور ان کا حل ، صوبائی حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد ، پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اس موقع پر کہا کہ اگرہم محنت کریں تو نتائج ضرور بہتر آ ئیں گے محکمہ تعلیم لورالائی ڈویژن کے آ فسران زیرو چیٹنگ پالیسی کے عنوان سے بھر پور کام کریں۔ اساتذہ سے بھی ریکویسٹ کرتے ہیں ہمارے ہاں اچھے ٹیچر موجود ہیں طلباء بقیہ تین مہینے تیاری کروائیں ، کورس پڑھائیں ، پچھلے پانچ سال کی بورڈ پپر سمجھا ئیں انشاءاللہ سرکاری اداروں کے طلباء بھی ڈاکٹر اور انجینئر بنیں گے اور ہمارا ریزلٹ پچھلے سال سے بہتر ہوگا۔ انہوں نےکہاکہ کسی بھی مسئلہ کے وقت مجھ سے رابطہ کرو میں ہر تعاون کرنے کےلئے تیار ہوں کمشنر نے کہاکہ والدین اپنے بچے دس سال ہمارے حوالے کرتے ہیں پھر بھی وہ تھرڈ پوزیشن حاصل کر تا ہے ان کا وقت ضائع نہ ہوں انھیں پڑھائیں جدھر بھی پوسٹ خالی ہو وہاں پر ٹیچر تعینات کریں اور اگر ضرورت ہو تو حکام بالا سے بھی رابطہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو بھی اپنے پیشہ کے ساتھ مخلص ہو گا اس کا ضمیر مطمئن رہے گا بند سکول کھول دئے جائیں جو بچے گیراجوں میں کام کرتے ہیں ان نام خارج کئے جائیں۔ جو پڑھتے ہیں انھیں پڑھائیں۔ کمشنر نے ریگولر غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6072/2025
قلات4ستمبر۔ محکمہ تعلیم قلات کے عارضی آسامیوں پر بھرتیوں سے متعلق تیسرے مرحلے میں اعتراضات کے سلسلے میں DRC ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا حتمی اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشاہنواز بلوچ کے زیرصدارت منعقدہوااجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمدنورزئی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عبدالفتاح جونیئر کلرک محکمہ تعلیم قلات زبیر احمد جونیئر کلرک امان اللہ نے شرکت کی اجلاس میں اعتراض جمع کرنے والے درخواست گزار کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے کمیٹی ممبران نے درخواست گزاروں کے جائز اعتراضات پر فیصلے محفوظ کرلیئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کہاکہ محکمہ تعلیم قلات کے اساتذہ کے بھرتیوں پر میرٹ کو یقینی بنایا جارہاہے کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیاجائیگی اساتذہ کے نئے بھرتیوں سے سکولوں میں تدریسی اسٹاف کی کمی کامسئلہ حل ہونے میں یقینی مددملی گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6073/2025
لورالائی4،ستمبر ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت انتہائی اہمیت حا مل ہے جس کا براہ تعلق دکھی عوام سے ہے حکومت نے بھی اس ضمن میں اربوں روپے مختص کئے ہیں ہر ضلع میں ڈی ایچ کیو و دیگر صحت مراکز کو ادویات کوٹہ ، پی پی ایچ آ ئی ، صحت کارڈ ، زکوٰة فنڈ اور سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ بھی اس حوالے سیریس مریضوں کی علاج معالجہ کے لئے فنڈ ز مہیا کر تا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی ڈویژن میں محکمہ صحت کی کارکردگی کے حوالے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر مقبول خان ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحلیم ، ایم ایس ڈاکٹر محمد انور مندوخیل ،ڈپٹی ڈی ایس ایم ، ڈپٹی ایم ایس و دیگر متعلقہ آ فسران نے شرکت کی۔ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر محمد انور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال بھی علاج معالجہ کی سہولت کافی بہتر ہیں ، مائن سٹور میں ادویات دستیاب ہیں ، لیبر روم اور آپریشن تھیٹر فعال ہیں ، شعبہ حادثات 24 گھنٹے کھولا ہے پچھلے سال 50 فیصد ادویات کوٹہ کی ابھی ڈیلوری آ رہی ہے ، مریضوں کی تعداد زیادہ ہیں، سالانہ 6 کروڑ 76 لاکھ بجٹ ہے ،مستقبل غیر حاضر سٹاف اور ڈاکٹر سے کٹوٹی کی ہے اعر ان کے خلاف کاروائی کررہے ہیں۔۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اس موقع پر کہا کہ جو بھی مستقل غیر حاضر ہو اس سے پہلے ڈیڈکشن کرو دوسرے مرحلے میں اس کا کیس بالا حکام کو ارسال کرو آ فیسر ہو ہا نائب قاصد اسے فارغ کرو تمام سرکار کے نوکر ہیں۔ کمشنر نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ضلع دکی اور موسیٰ خیل میں اوٹی اور لیبر روم ہر صورت فعال کریں گے ہفتے میں صرف دو دن سر جن ڈاکٹر بیٹھ جائے بھی صحیح ، اس سے لورالائی ہپستال پر بھی بوجھ کم ہو جائے گی انہوں نےکہاکہ ڈویژنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی کمشنرز باہمی تعاون سے بیسک مشنری مہیا کرے پہلے چھوٹے آ پریشن شروع کریں۔ کمشنر نے کہاکہ دور دراز سے مریض کو آ نے میں تکلیف ہوتی ہے خصوصاً ڈیلیوری کیسوں میں مریضوں کو مرنے کا خطرہ ہے انہوں نےکہاکہ جس ڈی ایچ کیو میں اوٹی اور لیبر روم نہ ہوں ان کی کیا سروسز ہیں۔ ڈی ایچ کیو دکی میں ادویات کوٹہ نہایت کم ہیں صرف 22 لاکھ اتنے بڑے علاقے کے لئے ناکافی ہیں۔ زیادہ کرنے کی کوشش کر یں گے۔ اجلاس میں ڈی ایس ایم اور ڈی ایچ او نے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6074/2025
تربت 04ستمبر ۔ یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ قانون کے 33 طلباء نے 16 جون سے 9 اگست 2025 تک ملک کے مختلف سرکاری و نجی اداروں میں آٹھ ہفتے کا انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلیا۔ اس دوران طلباء نے قانونی اور پیشہ ورانہ امور کا عملی تجربہ حاصل کیا اس سلسلے میں کراچی میں دس طلباءنے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ، ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایڈووکیٹ جنرل کے دفتر میں خدمات انجام دیں، جبکہ تیرہ طلباءنے کوئٹہ میں مختلف نجی لاء فرموں، ایڈووکیٹ جنرل کے دفتر اور ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں انٹرن شپ مکمل کی۔ دیگر طلباءنے تربت میں مختلف اداروں کے ساتھ وابستہ ہوکر اپنی عملی تربیت حاصل کی۔اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے طلباءکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انٹرن شپ ایل ایل بی پروگرام کا لازمی حصہ ہے جو تھیوری اور عملی تربیت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع طلباءکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعتماد اور ذمہ داری کو بڑھانے کے ساتھ ان کی ذاتی نشوونما، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبات کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ڈاکٹر گل حسن نے طلباءپر زور دیا کہ وہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اپنی محنت جاری رکھیں تاکہ مستقبل میں قابل، بااعتماد اور ذمہ دار قانونی ماہرین کے طور پر معاشرے کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے انٹرن شپ کا قیمتی موقع فراہم کرنے پر متعلقہ سرکاری و نجی اداروں اور نامور لاء فرموں کے سربراہان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6075/2025
تربت 4ستمبر۔ چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے چیف آفیسر شعیب ناصر کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی و نظم و نسق کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران دشتی بازار میں روڈ پر کھڑی مچھلی فروش گاڑیوں کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کی گئی اس موقع پر چیئرمین میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ شہری سہولت اور فلاح میونسپل کارپوریشن کی اولین ترجیح ہے، عوام کسی بھی مسئلے کی بروقت اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی ممکن ہو سکے اور لوگوں سے اپیل کی تربت شہر کو خوب صورت اور صاف ستھرا رکھنے کے میونسپل کارپوریشن کے ساتھ بھر پور تعاون کریں.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6076/2025
لورالائی 4ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میختر یحیی خان کاکڑ نے تحصیل میختر کے مختلف علاقوں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم بلوچ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر عبدالحلیم اوتمانخیل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ نے لورالائی اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کرکے بچوں کے ویکسین شدہ فہرستوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور مہم کی مجموعی کارکردگی و صورتحال کی نگرانی کی۔ انہوں نے بچوں کی فنگر مارکنگ کو بھی چیک کیا انہوں نے پولیو ٹیموں کے کام کو سراہا اور کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ہر بچے کو قطرے پلانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور متعلقہ ادارے بھر پور طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے انہوں نے انسداد پولیو ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے اس سلسلے میں پولیو ورکرز کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض انتہائی دیانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دیں تاکہ صوبےاور ملک کو اس مہلک وباءسے پاک کرنے میں کامیاب ہو سکیں اور بلوچستان کو پولیو فری بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6077/2025
کوئٹہ، 4 ستمبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسمگلنگ، ذمباد اور گاڑیاںغیر قانونی دھندے ہمارے نوجوانوں کا مستقبل نہیں، ہم انہیں تعلیم اور ہنر کے ذریعے باعزت روزگار دینا چاہتے ہیں صوبے کے نوجوان ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری لیبر نیاز نیچاری، ڈی جی بی ٹیوٹا طارق جاوید مینگل، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے مستند اداروں کی معاونت حاصل کی جارہی ہے اور تیس ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دینے کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ اہداف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کیا جائے تاکہ انہیں مقامی و بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ بیروزگاری ایک بڑا چیلنج ہے، اس سے نمٹنے کے لیے نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہوں گے انہوں نے واضح کیا کہ یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام اور بلا سود قرضہ پروگرام میں بارڈر اضلاع کے نوجوانوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی تاکہ وہ اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار سے نکل کر باعزت روزگار حاصل کرسکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زمباد اور غیر قانونی دھندے نوجوانوں کے مستقبل کی ضمانت نہیں، ہم انہیں ایک بہتر اور محفوظ مستقبل دینا چاہتے ہیں وزیر اعلیٰ نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ پروگرام پر عمل درآمد کے دوران شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے نوجوانوں کے لیے تعلیمی وظائف، ہنر مندی کے پروگرام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6078/2025
کوئٹہ، 4 ستمبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو قومی ہاکی ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور پرو لیگ میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ فیڈریشن کی موجودہ قیادت نے نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان ہاکی کی ترقی و ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ تحسین ہے انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کی حالیہ ایونٹس میں کارکردگی بھی لائقِ تعریف ہے اور اس نے ملک کا نام روشن کیا ہے وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان حکومت پاکستان ہاکی کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی تاکہ ہاکی کو صوبے سمیت پورے ملک میں دوبارہ عروج حاصل ہو۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر میں ہاکی کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا ملاقات کے موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو یادگاری سونیئر بھی پیش کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6079/2025
نصیرآباد4ستمبر۔صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایریگیشن روز اول سے سرگرم عمل ہے، جبکہ ڈویژنل انتظامیہ بھی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے متحرک رہی تاکہ عوام کے مفاد میں بروقت اور مو¿ثر اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ سکھر بیراج کا دورہ کر کے سندھ ایریگیشن حکام سے مکمل تفصیلات حاصل کی گئی ہیں اور ان کے مطابق اس وقت سیلابی صورتحال کا خطرہ ٹل چکا ہے، تاہم ہم نے سپر فلڈ کی صورت میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے تھے اور اب بھی روزانہ کی بنیاد پر تمام تر امور کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایریگیشن نصیرآباد ڈویژن کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری آبپاشی صالح محمد ناصر، چیف انجینئر کنالز ناصر مجید، سپرنگ انجینئر غلام سرور بنگلزئی، پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد ڈویژن کے صدر میر بلال صادق عمرانی، پٹ فیڈر کینال کے ایگزیکٹو انجینئر فرید احمد پندرانی،صوبائی کوآرڈینیٹر فیڈرل پروجیکٹ ایریگیشن ڈیپاٹمنٹ انجینیئر سمیع اللہ بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ظہیر احمد عمرانی، سب ڈویژنل آفیسر سیف اللہ بنگلزئی، برکت علی کھوسہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایریگیشن کی مکمل ٹیم گزشتہ چار دنوں سے نصیرآباد ڈویڑن میں موجود ہے جہاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مل کر ممکنہ سیلابی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ، شہری آبادیوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اور فصلات و مال مویشیوں کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر کسی بھی ممکنہ کٹ یا شگاف سے بچاوکے لیے دونوں صوبے مل کر مشترکہ اقدامات کریں گے تاکہ کسی ایک فریق پر انحصار نہ رہے۔ اللہ تعالیٰ کے کرم سے صورتحال اب کنٹرول میں ہے اور خطرہ کافی حد تک کم ہو چکا ہے۔ ہم نے تمام متعلقہ محکموں کو آن بورڈ لیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مو¿ثر اقدامات کیے جا سکیں۔ فلڈ کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں مشینری اور عملہ ہمہ وقت مستعد ہے۔ بلوچستان حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6080/2025
بیجنگ، 4 دسمبر – بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے بیجنگ کے ہواویان سٹی کے چیمبر آف کامرس کے صدر مسٹر رائے سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ خطے میں ایک اہم جغرافیائی اور تجارتی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں معدنی وسائل کی وسیع رینج موجود ہے اس کے علاوہ بلوچستان کی ساحلی پٹی اور ماہی گیری کے وسائل چین کے سرمایہ کاروں کے لیے بے مثال مواقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبے، قابلِ تجدید توانائی (سولر اور ونڈ)، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبے بھی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہیں جبکہ صوبے میں بننے والے نئے صنعتی زونز اور سی پیک کے تحت تیار ہونے والا گوادر پورٹ اور فری اکنامک زون سرمایہ کاری کے لیے خطے میں ایک نیا باب کھول رہے ہیں۔بلال خان کاکڑ نے زور دیا کہ اگر چینی سرمایہ کار بلوچستان میں براہِ راست سرمایہ کاری کریں تو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔ اس تعاون سے روزگار کے مواقع، انفراسٹرکچر کی ترقی، اور پاکستان-چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔مسٹر رائے نے بلوچستان کی اسٹریٹجک اہمیت اور قدرتی وسائل میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے سرمایہ کار بلوچستان کے منصوبوں کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور جلد ہی ایک سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطحی وفد بلوچستان کا دورہ کرے گا تاکہ زمینی حقائق کا جائزہ لے کر مقامی شراکت داروں کے ساتھ عملی منصوبہ بندی کی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Beijing, December 4 – Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, Bilal Khan Kakar, held an important meeting with Mr. Rai, President of the Huaiyuan City Chamber of Commerce in Beijing, where both sides held detailed discussions on enhancing investment and economic cooperation between Pakistan and China.On the occasion, Bilal Khan Kakar stated that Balochistan, the largest province of Pakistan by area, holds a significant geo-strategic and commercial position in the region. He highlighted that the province possesses a wide range of mineral resources, including copper, gold, marble, and other precious reserves. In addition, Balochistan’s long coastline and rich fisheries sector provide exceptional opportunities for Chinese investors.He further noted that projects in energy, renewable energy (solar and wind), agriculture, and food processing are highly attractive for investors, while the establishment of new industrial zones in the province along with the development of Gwadar Port and the Free Economic Zone under CPEC are opening up a new chapter for regional and international investment.Bilal Khan Kakar emphasized that if Chinese investors make direct investments in Balochistan, it would not only boost trade activities across Pakistan but also strengthen economic cooperation at the regional level, leading to job creation, infrastructure development, and deeper Pakistan-China relations.Mr. Rai expressed strong interest in Balochistan’s strategic importance and natural resources. He remarked that Chinese investors are keenly observing the province’s projects and announced that a high-level delegation of Chinese investors will soon visit Balochistan to assess opportunities on the ground and hold meetings with local stakeholders for practical planning.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6081/2025
نصیرآباد4ستمبر۔صوبائی سیکرٹری آبپاشی صالح محمد ناصر نے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال کے غیر کمانڈ ایریا میں لگے ہوئے اور واٹر چینلز کو مسمار کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، کسی صورت ٹیل کے زمینداروں کے حقوق پر قدغن لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر محکمے کا کوئی بھی اسٹاف یا افسر اس عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کے افسران پر لازم ہے کہ وہ کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کریں اور زرعی مقاصد کے حصول میں درپیش مسائل کا فوری تدارک کریں۔ کاشتکاروں سے قریبی روابط قائم رکھے جائیں اور ان کے مفاد میں بہتر سے بہتر فیصلے کیے جائیں تاکہ محکمہ ایریگیشن کے اقدامات سے کاشتکار براہ راست مستفید ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر کینالز ناصر مجید، سپرنگ انجینئر ایریگیشن نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی، ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی، صوبائی کوآرڈینیٹر فیڈرل پروجیکٹ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ انجینئر سمیع اللہ بلوچ سب ڈویژنل آفیسر سیف اللہ بنگلزئی، ڈپٹی کلکٹر ایریگیشن سید عظیم شاہ، غلام قادر کھوکھر، نثار احمد چھلگری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری ایریگیشن صالح محمد ناصر نے اس موقع پر دفتر کا بھی جائزہ لیا اور دفتری امور کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اور اسٹاف دفتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ شکایت کنندگان کے مسائل بروقت حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن نصیرآباد ڈویژن کو مزید زرخیز بنانے کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ محکمے کے مورال کو بلند رکھنے کے لیے تمام انجینئرز اور افسران بمعہ اسٹاف اپنی خدمات احسن انداز سے سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ فرائض سے روگردانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اسٹاف کی محکمانہ سطح پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں مزید بہتر اقدامات کیے جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6082/2025
کوئٹہ۔ 4 ستمبر ۔ چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سید نذیر آغا ایڈوکیٹ کا دائر آئینی درخواست کا سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ صوبائی ٹرانسپورٹ، سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی، اور حکومت بلوچستان کو اج ہی کے دن گرین لائن بس کے روٹ کو سریاب کسٹم تک بڑھانے کا حکم دیا۔عدالتی احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت بلوچستان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے گرین لائن بس سروس کو سریاب مل تک بڑھا دیا۔مزید براں، عدالت عالیہ بلوچستان نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو گرین بس روٹ کو کچلاک سے سونا خان تھانے سریاب تک چلانے کا بھی حکم دیا۔ عدالت میں موجود محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکرٹریز نے معزز عدالت کو یقین دلایا کہ چند دنوں میں گرین لائن بس سروس کو شمال میں کچلاک سے جنوب میں سونا خان چوک تک بڑھا دیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6083/2025
کوئٹہ: 4 ستمبر ۔محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے کے اکاونٹنٹ جنرل، ضلعی اکاونٹ دفاتر، ورک ڈپارٹمنٹس اور پراجیکٹ اتھارٹی کی جانب سے مالی سال 2024-25 کے دوران جاری کردہ وہ تمام چیکس جو 30 جون 2025 تک کیش نہ ہو سکے، ان کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ توسیع گورنر بلوچستان کی منظوری سے دی گئی ہے اور اس کے تحت غیر نقد شدہ چیکس 4 ستمبر 2025 سے 23 ستمبر 2025 تک قابل قبول ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6084/2025
دکی4ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر دکی کے زیر صدارت ضلع دکی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس دکی سیدا زاہد حسین شاہ، ایکسائز، ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس آفیسر دکی محمد حسین، عبدالمنان ناصر اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے موجودہ طریقہ کار، عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دکی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع دکی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بروقت اور درست رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔عوام کو رجسٹریشن کے عمل میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔تمام ادارے باہمی تعاون اور رابطے کو مزید بہتر بنائیں تاکہ قانون کی بالادستی قائم ہو۔ چوری شدہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کاروبار اور ہر قسم کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔ تمام شوروم مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ اس غیر قانونی عمل سے گریز کریں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر دکی نے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل کو شفاف اور مو¿ثر بنانے کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی سہولت اور سکیورٹی کے پیش نظر تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6085/2025
کوئٹہ4ستمبر۔ BC ہیڈ کوارٹرز بدر لائن میں 12 ربیع اول 2025 کے حوالے سے سیکورٹی کے موجودہ حالات کے پیش نظر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغامحمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں SSP ہیڈ کوارٹرڈ زونل کماندر – X-VIII اور اسٹار ڈائریکٹر اسداللہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے آو¿ٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ملک دشمن عناصر سرگرم ہیں اور بلوچستان کے حالات کو سبو تاڑکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے برعکس مشاہدے میں آیا ہے کہ جوان دوران ڈیوٹی غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں اور دوران ڈیوٹی اکثر اوقات موبائل کے استعمال میں مصروف ہو جاتے ہیں اور ڈیوٹی اور موجودہ حالات کی پرواہ نہیں کرتے جس سے جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس بابت آپ تمام کوسختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ ڈیوٹی پر جانے والے تمام ملازمین کو موجودہ حالات کی بابت تفصیل سے بریف کریں اور دوران ڈیوٹی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کریں اور ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کا ہرگز استعمال نہ کریں۔ اگر کسی ملازم سے کوئی اسلحہ و ایمونیشن ملک دشمن عناصر چھینے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا مقابلہ کریں بھرپور مزاحمت کریں اپنا اسلحہ کسی کے حوالے کرنے سے بہتر ہے کہ شہید ہو جائیں مگر اپنا اسلحہ کسی ملک دشمن عناصر کے حوالے نہ کریں جس سے محکمہ کی بدنامی ہو۔ اگر دوران ڈیوٹی کوئی ملازم غفلت یالا پرواہی کا مرتکب پایا گیا تو اس ملازم کے ساتھ ساتھ اس کے انچارج کے خلاف بھی سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کی سزا ملازمت سے برخاستگی بھی ہو سکتی۔ایڈیشنل AGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے سے 12 ربیع اول ہم سب کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس اہم دن کو ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے سلسلے میں اسلامی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ایسی تقاریب میں شر پسند عناصر گناونا حرکت کرسکتے ہیں جس سے اس بابرکت دن کو کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ ایک منظم فورس ہونے کے ناطے ہمار احق بنتا ہے کہ ان کا ہرممکن طریقے سے تدارک کیا جائے۔ اور عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ کیونکہ شہادت ہمارا نصب العین ہے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے ہمسائیہ ملک چائنہ کے تعاون سے کافی پر دیکنس فعال ہیں جس پر نہ صرف چائنیز بلکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی تجربہ کار کام کر رہے ہیں۔ جو کہ معاشی ترقی میں قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس سے اینٹی اسٹیٹ ایجنٹس ان معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کاروائیاں کرنے کا منصوبہ بناتے رہتے ہیں۔ ان معاشی معاونین کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ایڈیشنل AGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ تمام جوانوں کو ڈیجیٹل مانیٹرننگ سٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے۔ تا کہ جوانوں کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6086/2025
کوئٹہ 4 ستمبر۔جامعہ بلوچستان میں پری یو ایف سی یونیورسٹیز فنانس کمیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کی۔ اجلاس میں بلوچستان کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور انتظامی افسران نے شرکت کی، جنہوں نے آئندہ یو ایف سی اجلاس سے قبل مالی حکمت عملیوں اور مجوزہ تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر؛ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی؛ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ، وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی آن لائن شریک؛ پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت؛ اور ڈاکٹر منصور احمد، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت شامل تھے۔اجلاس میں ڈاکٹر محمود الحسن، . نثار احمد اور سید اورنگزیب، رجسٹرارز بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز اور ذیشان حسین، ٹریڑرر بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں گزشتہ پری یو ایف سی میٹنگ کی کارروائی کا جائزہ لیا گیا اور مالیاتی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے نئی تجاویز زیر بحث آئیں۔ شرکاءنے وسائل کے مو¿ثر استعمال، مالی شفافیت، اور تدریسی پروگرامز کے تسلسل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بلوچستان کی جامعات کی ترقی اور پائیدار تعلیمی نظام کے لیے اسٹریٹجک مالی منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔ اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ یونیورسٹیز فنانس کمیشن اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6087/2025
کوئٹہ4ستمبرکمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ سے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے انسداد پولیو ڈاکٹر حامد جعفری، پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے ڈپٹی ٹیم لیڈ ڈاکٹر محمد صغیر اور صوبائی ٹیم لیڈر ڈاکٹر جہانزیب خان کاکڑ کے ہمراہ ملاقات کی۔اس دوران کوئٹہ بلاک میں پولیو کی صورتحال ،اس کے خاتمے کے لیے جاری سرگرمیوں، انسداد پولیو مہم کی حکمت عملی اور افغان شہریوں
کی وطن واپسی کے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کوئٹہ بلاک میں پولیو کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی اور پولیو کے خاتمے کو قومی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس مہم کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ بلاک پولیو کے حوالے سے انتہائی حساس علاقہ ہے اس سلسلے میں انتظامیہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ انسداد پولیو مہم کے دوران متحرک رکھتی ہے تاکہ کوئی بھی ایک بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔پولیو مہم کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے ٹیموں کی نگرانی ،ان کی کارکردگی اور معاشرے کی شمولیت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے تاکہ مہم کے دوران کوئی مشکل درپیش نہ آئے۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم میں جہاں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے وہاں علاقے کے معتبرین اور علماءکرام سے مدد لی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیو کے حوالے سے انٹرنیشنل ایمرجنسی نافذ ہے لہذا ہمیں اپنے میکرو پلان کو مزید موثر بنانا ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری بلوچستان صوبے سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ دیگر اداروں کے ساتھ ملکر پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے اور یہی وقت ہے کہ ہم اپنے صوبے کو پولیو سے پاک کریں۔ملاقات میں ڈاکٹر حامد جعفری نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انسداد پولیو اقدامات میں فراہم کردہ بہترین تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مشترکہ کوششوں سے پولیو کے مکمل خاتمے کا ہدف جلد حاصل کیا جا سکے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6088/2025
کوئٹہ4ستمبر۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے خوراک و زراعت (FAO) کے اعلیٰ سطحی وفد نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفد میں مسٹر مارٹن روز، مسز اوومو بیری اور ڈاکٹر عائشہ احمد شامل
تھے۔ دورے کا مقصد بلوچستان میں فوڈ کنٹرول سسٹم کا جامع جائزہ لینا اور فوڈ سیفٹی و ریگولیٹری نظام کو عالمی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاونت فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم نے وفد کو اتھارٹی کے نظامِ کار، مختلف منصوبوں اور عملی اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایف اے صوبے میں خوراک کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے، غیر معیاری و ملاوٹی خوراک کے خاتمے اور عوام کو محفوظ و صحت بخش اشیاء فراہم کرنے کے لیے مو¿ثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ وفد نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات اور جدید فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا معائنہ کیا، جہاں انہیں جدید آلات، ٹیسٹنگ کے طریقہ کار اور معائنہ جاتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد نے بی ایف اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔وفد نے یقین دہانی کرائی کہ FAO پاکستان میں فوڈ سیفٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تکنیکی معاونت، استعداد کار میں اضافہ اور تربیتی مواقع فراہم کرتا رہے گا جو نہ صرف بلوچستان اور ملک بھر میں صحت مند، معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا بلکہ مستقبل میں صوبے سے خوردنی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6089/2025
کوئٹہ: 4 ستمبر ۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں بروز جمعہ اور ہفتہ 5 اور 6 ستمبر 2025 (12 ربیع الاول 1447 ہجری) کو عید میلادالنبی ? کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔تاہم ایمرجنسی اور لازمی سروسز سے وابستہ افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6090/2025
قلات 4ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر قلات کے حکمنامے کے مطابق زرینہ بی بی دختر محمد عمر قوم زہری سکنہ گوم تحصیل و ضلع قلات اور حفصہ ترین زوجہ میر محمد ارشاد قوم مینگل سکنہ رو شہر تحصیل و ضلع قلات کے لوکل سرٹیفیکیٹ انکی درخواست پر منسوخ کردیے گئے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6091/2025
کچھی4ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد امن وامان کے قیام اور ترقیاتی عمل پر غور واضح رہے کہ آج ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (ڈی سی سی) کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل عمران خان ونگ کمانڈر زبیر خان، ایس ایس پی کچھی سمیت تمام متعلقہ کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے موثر اور سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے انہوں نے ہدایت دی کہ تمام منصوبے معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے شفافیت، کارکردگی اور محکموں کے باہمی تعاون پر زور دیا تاکہ نہ صرف امن وامان کو برقرار رکھا جا سکے بلکہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کام بروقت اور موثر انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6092/2025
لورالائی ستمبر ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی صدارت میں محکمہ زراعت کے آ فسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ریسرچ جمعہ خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹنشن غلام محی الدین ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ مولاداد، ڈپٹی ڈائریکٹر کٹوی فارم ، محمد نواز اور انجنئیر عبدالہادی نے شرکت کی۔ ڈویژنل ڈائریکٹر ریسرچ جمعہ خان نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لورالائی ڈویژن زیتون کے کاشت کے لئے نہایت موزوں ہیں سالانہ تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار لیٹر پیداوار ہوتا ہے اس کے پودے تین چار سال کے فصل دیتے ہیں اس لئے ہر سال اس میں مزید اضافہ ہوگا انہوں نےکہاکہ رواں سال 2لاکھ پودے جبکہ 2013 سے اب تک 24 لاکھ زیتون کے درخت تقسیم کئے گئے ہیں۔ جس میں فری آ ف کاسٹ یا 92 روپے سرکاری رعایتی ریٹ شامل ہیں اس سال اولیو مشین سے 62 لاکھ روپے آمدنی جمع کی ہے کٹوی زرعی فارم کے سے بتایا گیا کہ وہاں پر مختلف اقسام کے درخت ہیں لیکن وہ پانی کی کمی کے باعث پیداوار نہیں دیتے بورنگ صرف 2 گھنٹے چلتا ہے جس درخت خشک ہو نے کا خطرہ ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹنشن غلام محی الدین نے کہا کہ FAO, وفاقی اور صوبائی محکمہ زراعت مل کر زمینداروں کے لئے زرعی پلاٹ ونرسری لگاتے ہیں اور ہر سال تربیتی پروگرام کراتے ہیں۔ رواں سال بھی 8 زمینداروں کو ٹریننگ دی ہے۔ زراعت شماری کے لئے سٹاف مختص کیا ہے ، زمیندار کو رجسٹرڈ کر کے کسان کارڈ جاری ہوگی جس سے رعایتی نرخوں پر کھاد اور بیج کی فراہمی ہو گی انہوں نےکہاکہ لورالائی میں ٹوٹل 61 سیڈ اینڈ فرٹیلائزر ڈیلر ییں جس میں 4 نا ن رجسٹرڈ 57 رجسٹرڈ ہیں۔ ان کی دوکانیں وقتاً فوقتاً چیک کئے جاتے ہیں۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے شرکاءسے کہا کہ حکومت زمینداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہیں سولر سسٹم کی مد میں ہر زمیندار کو 20 لاکھ روپے کی ادائیگی موجودہ حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا انہوں نےکہاکہ درخت لگانے کے ساتھ اسے پانی دینا اور حفاظت کرنا بھی ضروری ہیں زرعی فارم کٹوی میں پانی کی کمی دور کرنے کے لئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جائے گا کمشنر نے کہاکہ وہ محکمہ زراعت کے تمام شعبوں کا معائنہ کر کے ان کی کارکردگی کا جائزہ لے گا انہوں نے اجلاس میں شریک آ فسران کو اپنے ماتحت سٹاف کو ڈیوٹی کا پابند کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6093/2025
نصیرآباد4ستمبر۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کا ایریگیشن کے افسران کے ہمراہ پٹ فیڈر کینال کی پشتوں کا معائنہ تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ ایریگیشن کے انجینئرز ایکسین کچھی کینال غلام محمد بادینی سب ڈویڑنل افیسر امان اللہ گاجانی کے ہمراہ پٹ فیڈر کینال کی پشتوں کا دورہ کیا، جس کا بنیادی مقصد نہر کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا تھا اس موقع سب ڈویژنل افیسر امان اللہ گاجانی نے انہیں پٹ فیڈر کینال کی آر ڈی 418. آر ڈی 437 آر ڈی 445 آر ڈی 482 آر ڈی 496 سمیت دیگر مقامات پر کینال کی پشتوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور محکمہ ایریگیشن کی جانب سے کیے گئے احتیاطی اقدامات اور کینال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کاموں سے آگاہ کیا ایریگیشن و ضلعی انتظامیہ کی جانب فراہم کردہ مشینری مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے ڈیرہ مراد جمالی سے میر حسن تک پٹ فیڈر کینال کی پشتوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ جہاں کہیں پشتیں کمزور یا حساس ہیں، وہاں فوری طور پر مضبوطی کے اقدامات کیے جائیں اور ان کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائےاس موقع پر انہوں نے میر حسن میں قائم فلڈ ایمرجنسی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تیاریوں، دستیاب وسائل اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ہمیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکنا اور تیار رہنا ہوگا۔ تمام محکمے اپنے فرائض پوری سنجیدگی اور ذمہ داری سے سرانجام دیں یہ دورہ ضلعی انتظامیہ کی اس سنجیدگی کا مظہر ہے جو وہ نہ صرف قدرتی آفات سے نمٹنے بلکہ اہم آبپاشی نظام کو محفوظ بنانے کے لیے اختیار کر رہی ہے، خصوصاً ان دنوں میں جب مون سون یا سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تو ہمیں الرٹ رہنا چاہئے اس سلسلے میں سستی ناقابل برداشت ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6094/2025
تربت 4 ستمبر ۔ ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر مکران پروفیسر برکت اسماعیل نے گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج تربت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پرنسپل پروفیسر امان، بی ایس کوآرڈینیٹر شعیب شاداب اور طلبہ سے تعمیری و مثبت امور پر تبادلہ خیال کیا پروفیسر برکت اسماعیل نے کالج میں نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کا عزم اور اساتذہ کی محنت ایک روشن اور بااعتماد تعلیمی ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کی تعلیمی سرگرمیاں معاشرے کی ترقی اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر نے کالج انتظامیہ اور طلبہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ تعلیم کے میدان میں اس طرح کے اقدامات خطے کے لیے امید کی کرن ہیں جبکہ ڈویڑنل مانیٹرنگ آفیسر مکران برکت اسماعیل بلوچ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں بی ایس (کیمسٹری، انگلش، اردو) اور فرسٹ ایئر سائنس کی کلاسز کے تدریسی عمل کا جائزہ لیا ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنا طلبہ کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے اور انتظامیہ کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنی چاہئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6095/2025
سبی 4 ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے پولیو مہم کے آخری روز ایوننگ رویو اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران، عالمی ادار? صحت کے نمائندگان اور تمام یونین کونسلوں کے یو سی ایم اوز شریک ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ “کیچ اپ ڈے” کے دوران رہ جانے والے بچوں، بند گھروں اور انکاری والدین کے گھروں کا دوبارہ دورہ کیا گیا اور بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ متعلقہ ٹیمیں اپنے ہدف کے مکمل ہونے تک بار بار گھروں پر جائیں تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی علاقے میں کوئی مشکل پیش آئے تو فوراً انتظامیہ کو اطلاع دی جائے، ہم خود ان گھروں میں جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6096/2025
زیارت 4ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی کی زیر صدارت امن وامان کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ امپلیمینٹیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف سی میجر عرفان،میجر عامر،تحصیلدار نوراحمد کاکڑ،سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور آئی بی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے سخت فیصلے کئے گئے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ امن وامان میں خلل ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے کی اور زیارت شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی ادارے الرٹ ہے۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے کہاکہ تمام سیکورٹی فورسز آل ٹائم الرٹ اورکمیونیکشن میں رہینگے، زیارت کے داخلی اور خارجی راستوں اور بازار کی کڑی نگرانی کرینگے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھینگے، گشت میں اضافہ اور چیکنگ کو مزید سخت کرینگے اور دوران چیکنگ کسی سے بھی اگر ہتھیار جان لیوا چیز برآمد ہوئی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کرینگے۔ شرپسند عناصر اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کو قائم ودائم رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس میں ہم کوئی کوتاہی نہیں کرینگے۔ شہر میں تمام فورسز کے مشترکہ فلیگ مارچ سے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ زیارت کا امن ریاست کی اولین ترجیح ہے اور جو امن کو خراب کرنے کی ہمت کرےگا اس کے خلاف سخت ترین کاروائی کرینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6096/2025
کوئٹہ 4 ستمبر2025: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کی طالبات سے بہت امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں اور اس کالج سے مستقبل کے بڑے افسران اور ڈاکٹرز ابھریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ پورے صوبے کی لڑکیوں کیلئے رول ماڈل کا کردار ادا کرینگے۔ تاریخی مقامات کی سیر کے ذریعے انسان اپنی تجزیاتی صلاحیت اور مشاہدے کی مہارت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کی طالبات کے گورنر ہاؤس کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کے پرنسپل بریگیڈیئر مرزا فیصل بیگ بھی موجود تھے۔ انہوں نے گرلز کیڈٹ کالج کی طالبات کو پہلی بار گورنر ہاؤس کوئٹہ آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آج کا دورہ آپ کے علم و معلومات میں اضافہ کریگا۔ واضح رہے کہ آپ صرف پاکستان اور بلوچستان کے مستقبل کے معمار ہی نہیں ہیں بلکہ ہمارے حال میں بھی شراکت دار ہیں۔ گورنر ہاؤس میں آپ کو یہاں برطانوی دور کی تصاویر، مجسمے اور تاریخی نوادرات کے علاوہ یہاں کے نایاب پرندے اور درخت بھی دکھائے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم آپ کیلئے اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گرلز کیڈٹ کالج کی پرنسپل اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات کے اخلاق و کردار کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں جسکے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت آپ کا ہے۔ اگر گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کا تسلسل اسی طرح جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب دوسرے صوبوں کی لڑکیاں بھی یہاں تعلیم کے حصول کی طرف راغب ہونگی۔

خبرنامہ نمبر 6097/2025
چمن 4 ستمبر 2025:
پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی مزید پاکستان میں رہنے کی مہلت ختم ہونے پر افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری۔
وفاقی و صوبائی حکومت کے افغان باشندوں کے پاکستان سے انخلاء کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد
پاکستان میں مقیم غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی رضاکارانہ واپسی چمن باب دوستی کے راستے جاری ہے ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے افغان باشندوں کیلئے چمن بارڈر پر واقع ود ہولڈنگ کیمپ میں ضلعی انتظامیہ چمن نے کھانے پینے کا انتظام اور باتھ رومز ویٹنگ رومز اور خیموں میں تمام ضروری انتظامات مکمل اور سہولیات فراہم کی گئی ہے ضلعی انتظامیہ کے ایک ذمہ دار افسر نے کہا کہ کیمپ میں طبی سہولیات فراہم کی گئی ہے اور ود ہولڈنگ کیمپ میں افغان باشندوں کی ڈیٹابیس میں انٹری اور سکیننگ مکمل کرنے کے بعد انھیں باعزت طور پر افغانستان بھیجنے کا سلسلہ خوش اسلوبی سے انجام دیا جا رہا ہے۔

خبرنامہ نمبر6098/2025
چمن 4 ستمبر 2025:
پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی مزید پاکستان میں رہنے کی مہلت ختم ہونے پر افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری۔
وفاقی و صوبائی حکومت کے افغان باشندوں کے پاکستان سے انخلاء کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد
پاکستان میں مقیم غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی رضاکارانہ واپسی چمن باب دوستی کے راستے جاری ہے ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے افغان باشندوں کیلئے چمن بارڈر پر واقع ود ہولڈنگ کیمپ میں ضلعی انتظامیہ چمن نے کھانے پینے کا انتظام اور باتھ رومز ویٹنگ رومز اور خیموں میں تمام ضروری انتظامات مکمل اور سہولیات فراہم کی گئی ہے ضلعی انتظامیہ کے ایک ذمہ دار افسر نے کہا کہ کیمپ میں طبی سہولیات فراہم کی گئی ہے اور ود ہولڈنگ کیمپ میں افغان باشندوں کی ڈیٹابیس میں انٹری اور سکیننگ مکمل کرنے کے بعد انھیں باعزت طور پر افغانستان بھیجنے کا سلسلہ خوش اسلوبی سے انجام دیا جا رہا ہے۔

خبرنامہ نمبر 6099/2025
سوراب، 4 ستمبر 2025: — ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب، سلمان علی بلیدی نے آج سوراب میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور شہریوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے افسران، معززین علاقہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوام نے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل پیش کیے، جن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی مرمت، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی کمی، صحت کے مراکز میں ڈاکٹروں و ادویات کی عدم دستیابی، اور صفائی کے ناقص انتظامات جیسے امور شامل تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی نے تمام شکایات اور تجاویز کو نہایت غور سے سنا اور موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر نہ کی جائے اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل نکالنا ہے تاکہ عوام کو اپنے حقوق کے لیے دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ماہ باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کرے گی اور ان میں موصول ہونے والی شکایات کی پیش رفت کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ان پلیٹ فارمز سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے مسائل بلا جھجھک سامنے لائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے وہ خود براہِ راست نگرانی کریں

خبرنامہ نمبر6100/2025
کوئٹہ 4 ستمبر2025: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ فیسکل فیڈریشن (Fiscal Federation) ایک بہت وسیع اور پیچیدہ موضوع ہے جسکا بہت کم لوگ ادراک رکھتے ہیں. قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے پیش نظر قومی معاشی استحکام اور ترقی کے ساتھ صوبائی خودمختاری کا یہ توازن بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مخصوص چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ فارمولے میں ہمارے صوبہ کا وسیع رقبہ، غربت میں کمی کے فنڈ کا قیام، معدنیات کے شعبے کی حکمت عملی اور اپنے صوبے سے کھجور کی برآمد شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ میرشعیب نوشیروانی اور ان کی پوری ٹیم کی اپنے صوبے کی مالی بہتری کیلئے ان کی لگن لائق تحسین ہے۔ یہ بات انہوں نے محفوظ علی خان کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق بریفنگ کے دوران کہی. اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور سیکرٹری فنانس عمران زرکون اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان کلیم اللہ بابر بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میٹنگ سے قبل کا ڈائیلاگ کا اہتمام ہمیں گہرے ادراک اور تفہیم کی جانب رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ بروقت تیاری اور جامع منصوبہ بندی ہمیں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے اور مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں مدد دیگی۔ انہوں نے متعلقہ ماہرین کی آراء اور مدد لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری ترقی اور خوشحالی کیلئے محرک ثابت ہونگی۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہماری NFC ایوارڈ کی حکمت عملی ہمارے معاشی نظام کو مستحکم کرنے کیلئے ہمیں بلوچستان کا وسیع رقبہ، بلو اکانومی، معدنیات، ماہی گیری اور کھجور کی برآمد وغیرہ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے طور پر ٪43 فیصد رقبے پر محیط بلوچستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کا مستحق ہے. یہ بات بھی قابل غور ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کا ایک اہم حصہ امن و امان کی صورتحال اور شہداء کے معاوضوں پر خرچ ہوتا ہے۔

خبرنامہ نمبر6101/2025
نصیرآباد04ستمبر2025: نصیرآباد میں محکمہ صحت نے عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی طور پر چلنے والے میڈیکل اسٹورز اور لیبارٹریز کے خلاف ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے کاروائی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی اس سلسلے میں ڈپٹی ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی، ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر اعجاز علی ڈاکٹر غلام نبی پندرانی اور دیگر متعلقہ اسٹاف نے ڈیرہ مراد جمالی سٹی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور موقع پر موجود میڈیکل اسٹورز، کلینکس اور لیبارٹریز کا معائنہ کیا۔ کاروائی کے دوران چار غیر معیاری میڈیکل اسٹورز سیل کر دیے گئے جو قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اتر رہے تھے۔دو عطائی (نان کوالیفائیڈ) ڈاکٹروں کی کلینکس اور ایک لیبارٹری کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ان کی دکانیں سیل کردیے گیئں ان ڈاکٹروں کے پاس نہ کوئی ڈگری تھی اور نہ ہی پریکٹس کی قانونی اجازت تھی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر آٹھ میڈیکل اسٹورز کو نوٹسز جاری کیے گئے۔محکمہ صحت کی ٹیم کے پہنچتے ہی کئی عطائی ڈاکٹرز اپنی کلینکس بند کرکے فرار ہوگئےڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت یا غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی عوام کی صحت سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اسی طرح ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر اعجاز علی نے کہاکہ ڈرگ ایکٹ اور میڈیکل پریکٹس کے قوانین کے تحت جو ادارے یا افراد قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔محکمہ صحت نصیرآباد نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یہ صرف ابتدائی کارروائی ہے، اور ضلع بھر میں جاری چھاپوں اور معائنہ جات کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تاکہ عوام کو غیر معیاری اور خطرناک طبی سہولیات سے نجات دلائی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 6012/2025
نصیرآباد 04ستمبر2025۔۔۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت پر تحصیلدار ظریف گولہ نے تحصیل میر حسن کھوسہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ٹیموں کو مزید متحرک انداز میں مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دولت گھڑی کا دورہ کیا جہاں تدریسی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں بازار کا معائنہ کیا گیا، سبزی و پھل فروشوں کی دکانیں چیک کی گئیں اور انہیں پرائس کنٹرول لسٹ کے مطابق نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔ تحصیلدار ظریف گولہ نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بنیادی طبی مرکز کا بھی دورہ کیا گیا، جہاں اسٹاف کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا، اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔

خبرنامہ نمبر6103/2025
کوئٹہ 04اگست2025۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، تمام سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل و فیمیل)، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے زیر انتظام اسکولوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ یہ اسکول افغان مہاجرین نے قائم کیے ہیں جن میں اساتذہ اور طلبا بھی افغان شہری ہیں۔ یہ اسکول زیادہ تر ہزارہ ٹاؤن، پشتون آباد، علمدار روڈ، کرانی اور قمبرانی کے علاقوں میں واقع ہیں۔ متعلقہ افسران نے ان اسکولوں کا دورہ کرکے تفصیلی ڈیٹا جمع کیا جس میں اساتذہ اور طلبا کی تعداد بھی شامل ہے۔حکومتی فیصلے کے مطابق ان اسکولوں کو سیل کیا جائے گا اور اساتذہ و طلبا کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ اجلاس میں نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت اور فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کوئٹہ کے مختلف اسکولوں میں تجاوزات کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے چشمہ اچوزئی اسکول اور نواب اکبر خان بگٹی اسکول سے تمام تجاوزات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ باقی اسکولوں میں بھی ایک ہفتے کے اندر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

خبرنامہ نمبر2025 /6104
کوئٹہ4 ستمبر:-محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں بروز جمعہ اور ہفتہ 5 اور 6 ستمبر 2025 (12 ربیع الاول 1447 ہجری) کو عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔تاہم ایمرجنسی اور لازمی سروسز سے وابستہ افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6105
حب4ستمبر:-ضلع حب میں عید میلاد النبی 6 ستمبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ضلعی انتظامیہ نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اورچیف افسرمیونسپل کارپوریشن نصیب اللہ ترین نے حب سول سوسائٹی کی درخواست پر شہر بھر عید میلادالنبی کے جلوسوں کے راستوں کی صفائ ستھرائ کا کام شروع کروادیا ہے جبکہ چھ ستمبر یوم دفاع اورعیدمیلادالنبی کی مناسبت سے تمام سرکاری و نجی عمارتوں، بینکوں اور پٹرول پمپوں اور دیگر بلند و بالا عمارتوں کو سبز روشنیوں سے سجا دیا گیا ہےڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد کی ہدایت پر شہر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا جائے گا اس سلسلے میں انتظامیہ نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے میئر میونسپل کارپوریشن وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اورچیف افسر کی خصوصی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں متحرکانہ کرداراداکررہی ہیں۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6106
قلات4ستمبر:-پولیو مہم کے چوتھے اور آخری روز کیچ اپ ڈے کے اختتام پر ایوننگ میٹنگ کا انعقادڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نوروز بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال نورزئی طلال احمد ایکسٹرنل مانیٹر لائن آفیسرلیویز منیراحمدمینگل سمیت مانیٹرنگ افسران یوسی ایم اوز نے شرکت کی اجلاس میں ہولیو مہم سے متعلق ٹیموں نے جامع رپورٹ پیش کئے اور پولیو ٹیموں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیااجلاس میں پولیو ٹیموں کی مجموعی کارکردگی ٹوٹل ٹارگٹ NA بچے رفیوزلز اور خانہ بدوشوں کےبچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیاڈپٹی کمشنر کا پولیو ٹیموں کی مجموعی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا ڈپٹی کمشنرجمیل بلوچ نے کہاکہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے پولیو کے خلاف لڑنا ہم سب کی زمداری ہے پولیو کے خاتمے کے لیئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت ڈبلیو ایچ او مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ ضلع بھر کے بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جاسکے۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6107
کوئٹہ4 ستمبر:-عدالت عالیہ بلوچستان نے 5 اور 6 ستمبر (جمعہ اور ہفتہ) کو صوبے بھر کی عدلیہ کے لیے عام تعطیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق یہ تعطیلات ہائی کورٹ بلوچستان اور اس کی بنچز سبی اور تربت کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ضلعی عدلیہ، خصوصی عدالتوں، وفاقی و صوبائی ٹریبونلز پر بھی نافذ العمل ہوں گی۔ نوٹیفکیشن چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت اب مقررہ تعطیلات کے بعد ہوگی۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6108
تربت 4 اگست :-۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ عبد الستار نے جمعرات کے روز تحصیل بلیدہ کے مختلف سرکاری اداروں کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے تحصیل بلیدہ میں گورنمنٹ اسکولز، ہیلتھ سنٹر اور پبلک لائبریری کا معائنہ کیا اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر معائنہ کے دوران متعدد اساتذہ اور دیگر عملہ غیر حاضر پایا گیا، جس پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اسکولوں میں جے ای ٹی، جے وی ٹی، ایس ایس ٹی، کمپیوٹر ٹیچر اور واچ مین سمیت دیگر خالی اسامیوں کو ہنگامی بنیادوں پر پُر کیا جائے تاکہ تدریسی عمل متاثر نہ ہو۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کی کمی اور سہولیات کی عدم دستیابی کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور اس حوالے سے محکمہ تعلیم ضلع کیچ فوری کارروائی عمل میں لائے تاکہ طالبات کا تدریس عمل متاثر نہ ہو۔اس موقع پر انہوں نے گرلز اسکول کوشک میں پینے کے پانی کی سہولت نہ ہونے پر ایکسین پی ایچ ای کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی مزید برآں، انہوں نے پبلک لائبریری کو فعال کرنے اور طلبہ کے لیے تعلیمی ماحول بہتر بنانے کے احکامات دیے۔ اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور دیگر حکام کو ہدایت کی کہ غیر حاضر اساتذہ اور اسٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور خالی پوسٹوں پر فوری تعیناتی یقینی بنائی جائے۔
°°°

خبرنامہ نمبر6104/2025
کوئٹہ 4 ستمبر 2025:
عدالت عالیہ بلوچستان نے 5 اور 6 ستمبر (جمعہ اور ہفتہ) کو صوبے بھر کی عدلیہ کے لیے عام تعطیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق یہ تعطیلات ہائی کورٹ بلوچستان اور اس کی بنچز سبی اور تربت کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ضلعی عدلیہ، خصوصی عدالتوں، وفاقی و صوبائی ٹریبونلز پر بھی نافذ العمل ہوں گی۔ نوٹیفکیشن چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت اب مقررہ تعطیلات کے بعد ہوگی۔

خبرنامہ نمبر2025 /6109
(کوئٹہ4 ستمبر :- اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے خوراک و زراعت (FAO) کے اعلیٰ سطحی وفد نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفد میں مسٹر مارٹن روز، مسز اوومو بیری اور ڈاکٹر عائشہ احمد شامل تھے۔ دورے کا مقصد بلوچستان میں فوڈ کنٹرول سسٹم کا جامع جائزہ لینا اور فوڈ سیفٹی و ریگولیٹری نظام کو عالمی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاونت فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم نے وفد کو اتھارٹی کے نظامِ کار، مختلف منصوبوں اور عملی اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایف اے صوبے میں خوراک کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے، غیر معیاری و ملاوٹی خوراک کے خاتمے اور عوام کو محفوظ و صحت بخش اشیاء فراہم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ وفد نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات اور جدید فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا معائنہ کیا، جہاں انہیں جدید آلات، ٹیسٹنگ کے طریقۂ کار اور معائنہ جاتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد نے بی ایف اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔وفد نے یقین دہانی کرائی کہ FAO پاکستان میں فوڈ سیفٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تکنیکی معاونت، استعداد کار میں اضافہ اور تربیتی مواقع فراہم کرتا رہے گا جو نہ صرف بلوچستان اور ملک بھر میں صحت مند، معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا بلکہ مستقبل میں صوبے سے خوردنی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6110
کوئٹہ4ستمبر:-وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی سربراہی میں صوبے کے محکمہ صحت میں ڈیجیٹیلائزیشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت مجیب الرحمن اور ایڈیشنل سیکریٹری صحت ثاقب کاکڑ سمیت محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران ٹیکنیکل ٹیم نے صوبائی وزیر صحت کو محکمہ صحت کے جاری اور مجوزہ ڈیجیٹل اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپتالوں اور مراکز صحت میں جدید ڈیجیٹل سسٹمز کے نفاذ سے نہ صرف مریضوں کے ڈیٹا کی درست مانیٹرنگ ممکن ہو گی بلکہ شفافیت اور کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جاری ڈیجیٹل منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اضلاع کی سطح پر بھی ان اقدامات کو وسعت دی جائے تاکہ عوام کو سہولیات تک آسان رسائی میسر ہو سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیجیٹیلائزیشن پلان کے تحت ہسپتالوں میں مریضوں کے ریکارڈ کو آن لائن نظام سے منسلک کیا جائے گا، ادویات کی فراہمی اور اسٹاک مینجمنٹ کو بھی ڈیجیٹل کیا جائے گا جبکہ فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کی کارکردگی براہِ راست مانیٹر کی جا سکے گی۔
°°°

DGPR ADVERTISEMENTS

DGPR ADVERTISEMENTS

4th-September-2025

05-09-2025