December 21, 2024
News

7-9-2024

خبرنامہ نمبر 5165/2024
کوئٹہ۔ 07 ستمبر :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید نئیر حسین بخاری اور صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ضیافت دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں گورننس، امن و امان اور موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں ساتھ لیکر چلنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت اولین ترجیحات میں شامل ہیں صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کی ترقی چاہتے ہیں انشاءاللہ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں بہتری لائیں گے، وزیر اعلٰی نے کہا کہ بلوچستان کی بدامنی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں طے کر چکے ہیں کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید نئیر حسین بخاری نے کہا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کی ترقی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں الحمدللہ صوبائی حکومت عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی سید نئیر حسین بخاری نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور کارکن عوامی خدمت کے مشن میں وزیر اعلٰی بلوچستان کے شانہ بشانہ محنت کریں تاکہ بلوچستان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اس پر پورا اترا جاسکے ۔

خبرنامہ نمبر 5166/2024
کوئٹہ۔ 07 ستمبر :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ہفتہ کو یہاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید نئیر حسین بخاری بھی موجود تھے ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی و سماجی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پائیدار قیام امن کیلئے قومی یکجہتی اشد ضروری ہے ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی سب سے مقدم ہے بلوچستان کو عالمی سازشوں کا شکار بننے نہیں دیں گے اتحاد و اتفاق اور سیاسی مفاہمت سے ملک کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ پرامن بلوچستان سے ہی سیاسی استحکام اور پائیدار ترقی ممکن ہے وزیر اعلٰی نے کہا کہ ہم سیاسی روا داری اور مثبت سیاسی سوچ کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں مفاد عامہ سے متعلق مثبت تجویز کا خیرمقدم اور ان پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔

خبرنامہ نمبر 5167/2024
کوئٹہ، 07 ستمبر:وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہفتہ کو نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہاں گئے جہاں انہوں نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بلوچستان کی سیاسی اور مجموعی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بخت محمد کاکڑ بھی موجود تھے ۔

خبرنامہ نمبر 5168/2024
کوئٹہ۔ 07 ستمبر :وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کے روز یہاں مختلف قبائلی عمائدین اور عوامی وفود سے ملاقات کی اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے وزیر اعلٰی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا میر سرفراز بگٹی نے عوامی شکایات اور مسائل کی شنوائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

خبرنامہ نمبر 5169/2024
کوئٹہ۔ 07 ستمبر۔صوبائی وزیر صحت سردار زادہ میر فیصل خان جمالی ، چیف سیکرٹری بلوچستان قادر شکیل خان اور سیکرٹری صحت صالح محمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی کی زیر صدارت بلوچستان ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن کے نماٸندوں سے کامیاب مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے بعد بلوچستان ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن نے مریضوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال موخر کردی۔ مذاکرات میں ڈپٹی سیکرٹری ڈوپلمنٹ محکمہ صحت ریاست علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر عمران بلوچ ، پروگرام ایسو سی ایٹ ایچ ایس آر یو ذیشان خان ملغانی ، صدر بلوچستان ہیلتھ بیڈرز سید جمیل الرحمن ، جنرل سیکرٹری بلوچستان ہیلتھ بیڈرز تصور سیال ، چٸیرمین بلوچستان ہیلتھ بیڈرز جاوید اشرف نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی نے ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن کے نماٸندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن کو اپنا کرادار ادا کرے۔ سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے تسلسل کے لئے نتیجہ خیز اقدامات ناگزیر ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سپتالوں میں نا صرف کوئٹہ شہر بلکہ اندرون بلوچستان کے مختلف اضلاع سے آئے مریضوں کا غیر معمولی دباؤ ہے اور ادویات کی ضرورت ہے۔ واجبات کی اداٸیگی اور ادویات کے رواں مالی سال کے ٹینڈرز کا انعقاد ترجیح ہے۔ بلوچستان ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن نے مریضوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہڑتال موخر کردی صدر بلوچستان ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن نے بلوچستان محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈسٹرکٹس کی ادویات کے واجبات کی اداٸیگی اور سینٹرلاٸزڈ پیمنٹ کے لیے لاٸحہ عمل بنائیں ٹینٹڈر میں شرکت واجبات کی اداٸیگی کے مرکزی پواٸنٹ اور شفافیت سے مشروط ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری ڈوپلمنٹ محکمہ صحت ریاست علی نے ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن کے نماٸندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کیے بل کی اداٸیگی کے لیے ایس او پیز کی تیاری ناگزیر ہے واجبات کی اداٸیگی کے لیے سمری متعلقہ شعبہ کو بجھوا دی گٸی ہے اگلے ہفتے تک واجبات کی اداٸیگی کا عمل شروع ہو جاے گا۔ بلوچستان ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن مالی سال 24-23 کے واجبات کے بلز تین روز میں جمع کرواٸے گی تاکہ واجبات کی اداٸیگی کا عمل شروع کیا جا سکے محکمہ صحت بلوچستان نے ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن سے درخواست کی کہ کوٸٹہ کے ٹریژری کٸیر ہسپتالوں کو پرانے ریٹ پر ادویات کی فراہم کی جائے۔

خبرنامہ نمبر 5170/2024
کوئٹہ ۔ 07ستمبر:ترجمان صدر پاکستان آصف علی زرداری برائے بلوچستان و مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ جیالوں کی شب وروز کی محنت اور قربانی کا یہ ثمر ہے کہ آج بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور انہی جیالوں کی بدولت وہ دن دور نہیں کہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور ہوگا ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کے اعزاز میں ایک پر تکلف اعشائیہ دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا اعشائیہ میں ممبر قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی نیر بخاری اور پارلیمانی سیکرٹری بابا غلام رسول عمرانی کے علاؤہ صوبہ بھر کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے کہا کہ آپ تمام جیالوں کے اتفاق و اتحاد کا نتیجہ کہ آج بلوچستان کے کونے کونے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو کے ہدایات ہیں کہ کارکنوں کے جو بھی مساہل یا مطالبات ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے مضبوط چٹان کی طرح اپنے لیڈر میر علی حسن زہری کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

خبرنامہ نمبر 5171/2024
کوئٹہ۔ 07 ستمبر:علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کا آغاز ہو چکا ہے، اس لیے کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسی کے مطابق اپنی سرگرمیاں کھاد اور سپرے وغیرہ جاری رکھیں۔ ہفتہ کو صوبوں کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ضلع چاغی میں دوپہر اور شام کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اتوار کو صوبے میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ رخشان ڈویژن میں واشک اور چاغی کے اضلاع میں بہت خشک اور گرد آلود موسم کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 5172/2024
ژوب 7 ستمبر۔کمشنر ژوب ڈویژن ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائیگی ان خیالات کااظہار انہوں نے خوسایو کلی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر محبوب احمد اچکزئی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر شاہ ڈی ایچ سی او عبدالصمد حریفال اور دیگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ستمبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس موقع پر علاقے کے مکینوں ملک شیرک سردار باچا خان ناصر عبدالحق صافی مولوی شہاب الدین ناصر اور دیگر نے انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے بھرپور تعاون اور پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر ژوب ڈویژن ذیشان جاوید نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو بھر پور انداز میں چلانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پولیو سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ والدین پانچ سال تک کے ہر بچے کو ہر مہم میں انسداد پولیو کے قطرے پلائیں انہوں نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے کے ساتھ معمول کی ویکسنیشن بچوں کے لئے انتہائی مفید ہے جس سے بچے پولیو سمیت مختلف موذی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ژوب کے اسی علاقے سے بھی ایک بچہ پولیو کا شکار ہوا انہوں نے کہا کہ پولیو کا شکار ہونے والا بچہ عمر بھر کے لئے معذور ہو جاتا ہے ہم سب ملکر بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے کردار ادا کرینگے پولیو کا خاتمہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

خبرنامہ نمبر 5169/2024
کوئٹہ۔ 07 ستمبر۔صوبائی وزیر صحت سردار زادہ میر فیصل خان جمالی ، چیف سیکرٹری بلوچستان قادر شکیل خان اور سیکرٹری صحت صالح محمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی کی زیر صدارت بلوچستان ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن کے نماٸندوں سے کامیاب مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے بعد بلوچستان ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن نے مریضوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال موخر کردی۔ مذاکرات میں ڈپٹی سیکرٹری ڈوپلمنٹ محکمہ صحت ریاست علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر عمران بلوچ ، پروگرام ایسو سی ایٹ ایچ ایس آر یو ذیشان خان ملغانی ، صدر بلوچستان ہیلتھ بیڈرز سید جمیل الرحمن ، جنرل سیکرٹری بلوچستان ہیلتھ بیڈرز تصور سیال ، چٸیرمین بلوچستان ہیلتھ بیڈرز جاوید اشرف نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی نے ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن کے نماٸندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن کو اپنا کرادار ادا کرے۔ سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے تسلسل کے لئے نتیجہ خیز اقدامات ناگزیر ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سپتالوں میں نا صرف کوئٹہ شہر بلکہ اندرون بلوچستان کے مختلف اضلاع سے آئے مریضوں کا غیر معمولی دباؤ ہے اور ادویات کی ضرورت ہے۔ واجبات کی اداٸیگی اور ادویات کے رواں مالی سال کے ٹینڈرز کا انعقاد ترجیح ہے۔ بلوچستان ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن نے مریضوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہڑتال موخر کردی صدر بلوچستان ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن نے بلوچستان محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈسٹرکٹس کی ادویات کے واجبات کی اداٸیگی اور سینٹرلاٸزڈ پیمنٹ کے لیے لاٸحہ عمل بنائیں ٹینٹڈر میں شرکت واجبات کی اداٸیگی کے مرکزی پواٸنٹ اور شفافیت سے مشروط ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری ڈوپلمنٹ محکمہ صحت ریاست علی نے ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن کے نماٸندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کیے بل کی اداٸیگی کے لیے ایس او پیز کی تیاری ناگزیر ہے واجبات کی اداٸیگی کے لیے سمری متعلقہ شعبہ کو بجھوا دی گٸی ہے اگلے ہفتے تک واجبات کی اداٸیگی کا عمل شروع ہو جاے گا۔ بلوچستان ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن مالی سال 24-23 کے واجبات کے بلز تین روز میں جمع کرواٸے گی تاکہ واجبات کی اداٸیگی کا عمل شروع کیا جا سکے محکمہ صحت بلوچستان نے ہیلتھ بیڈرز ایسوسی ایشن سے درخواست کی کہ کوٸٹہ کے ٹریژری کٸیر ہسپتالوں کو پرانے ریٹ پر ادویات کی فراہم کی جائے۔

خبرنامہ نمبر 5170/2024
کوئٹہ ۔ 07ستمبر:ترجمان صدر پاکستان آصف علی زرداری برائے بلوچستان و مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ جیالوں کی شب وروز کی محنت اور قربانی کا یہ ثمر ہے کہ آج بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور انہی جیالوں کی بدولت وہ دن دور نہیں کہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور ہوگا ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کے اعزاز میں ایک پر تکلف اعشائیہ دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا اعشائیہ میں ممبر قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی نیر بخاری اور پارلیمانی سیکرٹری بابا غلام رسول عمرانی کے علاؤہ صوبہ بھر کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے کہا کہ آپ تمام جیالوں کے اتفاق و اتحاد کا نتیجہ کہ آج بلوچستان کے کونے کونے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو کے ہدایات ہیں کہ کارکنوں کے جو بھی مساہل یا مطالبات ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے مضبوط چٹان کی طرح اپنے لیڈر میر علی حسن زہری کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

خبرنامہ نمبر 5173/2024
کوئٹہ 7 ستمبر :عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق جسٹس عبداللہ بلوچ کی سربراہی میں وکلاء ویلفیئر بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد وکلاء کی دادرسی و مالی معاونت کی درخواستوں پر غور و خوض کرتے ہوئے امدادی رقوم کی منظور دی گئی۔ اجلاس میں اراکین ویلفیئر بورڈ ایڈووکیٹ جنرل محمد آصف ریکی، امان اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ ، محمد افضل حریفال ایڈووکیٹ، قاری رحمت ایڈووکیٹ، محمد شریف ایڈووکیٹ اور سیکرٹری عادل خلیل نے شرکت کی۔

خبرنامہ 5174/2024
استامحمد7 ستمبر:ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیلاب زدہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس و فری ویٹرنری کیمپس لگائے جا رہے ہیں تاکہ وبائی امراض کو بروقت روکا جا سکے۔ اس حوالے سے آج محکمہ لائیوسٹاک ضلع استا محمد نے تحصیل گنداخہ کی مختلف یونین کونسلز میں دو جگہوں پر ویٹرنری میڈیکل کیمپس لگائے۔ جہاں پر لوگوں کے جانوروں کا مفت میں ادویات کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن بھی کیا جا رہا ہے تاکہ سیلاب کے دوران جانوروں میں پھوٹنے والی بیماریوں سے عام عوام کے مال مویشیوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ اس حوالے سے محکمہ لائیوسٹاک کے جانب سے فری میڈیکل ویٹرنری کیمپس کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ جب تک علاقے میں تمام مال مویشیوں کی ویکسینیشن نہ کی جائے۔ واضح رہے کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بھی فری میڈیکل کیمپس لگائے جا رہے ہیں اور عوام ان فری میڈیکل کیمپس سے بھرپور انداز سے مستفید ہو رہے ہیں۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپس اور ویٹرنری کیمپس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائےگا۔