خبرنامہ نمبر 86/2025
زیارت 4جنوری:ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے زیارت میں برف باری کے دوران ڈسٹرکٹ ہسپتال زیارت کا دورہ کیا اور کسی بھی ایمرجنسی کے صورتحال سے نمٹنے کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے ہسپتال کے منتظمین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے پرائیوٹ ریسٹ ہاوسز کے مالکان کو ہدایت کی کہ سیاحوں کو تمام سہولیات دی جائے اوران سے مناسب کرایہ لیا جائے ان کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ زیارت کیامیج کو نقصان نہ پہنچ سکے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے برف باری کے دوران سے آنے والے سیاحوں سے بات چیت کی۔
خبرنامہ نمبر 87/2025
لسبیلہ۔ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی لسبیلہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، پاکستان کوسٹ گارڈز، اینٹی نارکوٹکس کنٹرول، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ، ایف سی، سوشل ویلفیئر، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، کے نمائندوں، ضلعی انچارج ایدھی ٹرسٹ لسبیلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں منشیات کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی مضر صحت گٹکے اور ماوا سمیت ہر قسم کی منشیات کے خلاف مؤثر کاروائیاں جاری رکھیں۔ تمام محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے اپنے اپنے محکموں میں نوٹیفکیشن جاری کریں کہ دفاتر میں گٹکا ماوا کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ جبکہ اسکولوں اور عوام میں گٹکا و ماوا اور دیگر منشیات کے استعمال کے نقصانات اور نشے کے عادی افراد کی بحالی کے بارے میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ اس سلسلے میں بہت جلد لسبیلہ یونیورسٹی میں ایک آگاہی سیشن منعقد کیا جائے گا اس کے بعد لسبیلہ بھر میں واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کمیٹی کے تمام ممبرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
خبرنامہ نمبر 88/2025
پشین4جنوری: ایس پی پشین عبداللہ احسان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل پشین، ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او صدر اور پولیس کے تمام ملازمین نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے گھیرا تنگ کر دیا ہے حالیہ دنوں کے چھاپوں اور کاروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برامد کر لیے گئے ہیں گزشتہ ماہ دسمبر میں اٹھ مجرموں سے بڑی مقدار میں منشیات پکڑے گئے جن کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان پر ایف آئی ار درج کر کے ان کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا ایس پی پشین عبد االلہ احسان نے میڈیا ہاؤس پشین کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف خصوصی ٹیم اینٹی نارکوٹکس سیل قائم کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ منشیات ایک ایسا خوش ذائقہ زہر ہے جو کہ ایک سازش کے تحت ہماری نوجوان نسل کی رگوں میں سرایت کرکے اسے معاشرے کا عضومعطل بنایا جارہا ہے۔ اس وقت پشین پولیس کی منشیات کے خلاف جنگ (War on Drugs) ہر طرف جاری ہے۔منشیات کی دلدل ہمارے سماجی و اقتصادی ڈھانچے کے لیے ایک زبردست خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ پشین کی عوام اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ آگے آکر پولیس کی مدد کریں پشین کے عوام کو چاہیے کہ سماج کے تئیں ایک فکر مند شہری کے طور پر اپنا منفرد کردار ادا کریں تب جا کر ہم منشیات کی وباء سے بچ سکتے ہیں ایس پی پشین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سماج دشمن عناصر کو بھر پور قوت سے کچھلنے کیلئے کاروائیاں جاری رہیں گی اور منشیات سمگلر جتنے بھی مہارت سے مکروہ دھندے کو انجام دینے کی کوشش کرینگے انکے ناپاک عزائم کو عوام کے تعاون سے ناکام بنا دیا جائے گا ایس پی پشین عبداللہ احسان نے کہا کہ پشین کے اے ایریا میں ڈاکوؤں، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری رکھا جائے گا تمام پولیس افسران اور تھانہ انچارج کو سختی ہدایات دی ہیں کہ وہ جرائم کی سرکوبی کے ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقے سے ادا کریں فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی پشین عبداللہ احسان نے مزید کہا کہ ہر شہری ہمارے لئے اہم ہے،پولیس افسران خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سائلین اپنے مسائل کی شنوائی کے لئے دفتری اوقات میں براہ راست میرے دفتر تشریف لا سکتے ہیں۔ایس پی پشین نے پولیس ٹیم کو اس کامیاب کاروائیوں پر شاباش دیتے ہو ئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں اور پشین پولیس ایسے ہی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی۔دریں اثناء عوامی،سیاسی،سماجی،تجارتی حلقوں نے ضلع پشین کے اے ایریا میں پولیس کی مثالی قیام امن اور منشیات فروشوں خاص طور نشہ آور مصنوعات گھناؤنے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پشین پولیس کو اس طرح کے آپریشن کرنا چاہیں تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو اس سے محفوظ بناسکیں۔
خبرنامہ نمبر 89/2025
استامحمد4جنوری۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کے ہمراہ ٹرامہ سینٹر میں گزشتہ روز ڈائلسز یونٹ کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استامحمد ڈاکٹر امیر علی جمالی، ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو، سیاسی سماجی اور قبائلی عمائدین موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹرز کی جانب سے صوبائی وزیر کو ڈائلسز یونٹ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے بہتر مفاد میں اقدامات کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر ڈائلسز کی سہولیات مہیا کی جا سکیں اس سے قبل لوگوں کو گردوں کے امراض کے لیے ڈا ئلسز کی سہولیات موجود نہیں تھی ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ طب کے شعبے میں بہتری لا کر ضلع بھر کے عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جا سکیں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو ہدایات دیں کہ ڈائلسز یونٹ کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور آنے والے مریضوں کو نہ امید نہ کر کے بھجیں خدمت خلق کو اپنا اشعار بنا لیں حکومت کی جانب سے جو آپ پر ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں ان پر مکمل طور پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے اس سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استامحمد ڈاکٹر امیر علی جمالی و ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو نے عوام کو دی جانے والی طبّی سہولیات کی فراہمی درپیش مسائل و دیگر کئی اہم امور پر تفصیل کے ساتھ صوبائی وزیر کو آگاہی فراہم کی صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلا رہی ہے انشاء اللہ بہت جلد شعبہ ہیلتھ میں انقلابی تبدیلی لائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر 90/2024
استامحمد4جنوری۔ضلع استامحمد میں ہندو برادری کی مذہبی رسومات کے حوالے سے میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی تیاریوں سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر تفصیل سے جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن استامحمد، علماء کرام، ہندو برادری کہ رہنماؤں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کہا کہ ہندو برادری کے مذہبی میلے کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ اقلیتوں کی مشکلات کا تدارک کیا جائے تاکہ انہیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے ہماری کوشش رہے گی کہ متعلقہ محکموں کے ذریعے ہندو برادری کو میلے کی رسومات کی ادائیگی میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں سیکیورٹی آبنوشی، نکاسی آب سمیت دیگر امور پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ہندو کمیونٹی پر امن ماحول میں اپنی مذہبی تہوار منا سکیں۔
خبرنامہ نمبر 91/2025
کوئٹہ۔ 4 جنوری:علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد موسم اور وسطی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ تاہم قلعہ عبداللہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ اتوار کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ وسطی اور شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں (11.0) ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا جبکہ ژوب (07.0)، لورالائی (4.75)، کوئٹہ (سٹی (01.3)، آر ایم سی (00.8) اور سمنگلی (ٹریس)، زیارت (0.75)، پشین (0.5)، مسلم باغ میں (0.25)، ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح چمن (0.25) اور سبی میں (ٹریس) بارش ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 1- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دیگر علاقوں کے درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے۔
کوئٹہ (شہر (-02.0/10.5)، سمنگلی (00.5/8.5)، آر ایم سی (-02.5/13.5)، سریاب (-01.0/11.0)، جبکہ ژوب (02.0/14.5)، پنجگور (00.5/9.5)، نوکنڈی (0.05/12.5)، دالبندین (01.0/08.0)، لسبیلہ (05.0/26.5)، خضدار (05.0/21.5)، سبی (05.5/23.5)، بارکھان (05.5/18.5)، جیوانی (05.5/18.5)، اورماڑہ (09.0/26.0)، گوادر (10.0/24.5)، پسنی (12.0/26.5) اور تربت میں (–/22.0) ریکارڈ کیا گیا
خبرنامہ نمبر 92/2025
گوادر/جیونی4جنوری: تحصیلدار جیونی اعظم خان گچکی نے تحصیل جیونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد دکانوں اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامے کی پابندی، زائدالمیعاد اشیاء اور مضر صحت خوراک کی موجودگی کا جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران انہوں نے متعدد ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے معیار کے ساتھ ساتھ صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مضر صحت اور زائدالمیعاد اشیاء کو فوری طور پر ضبط کرکے تلف کر دیا گیا، جبکہ کچھ دکانداروں پر معمولی جرمانے عائد کیے گئے۔تحصیلدار اعظم خان گچکی نے تمام دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو سختی سے ہدایت دی کہ آئندہ مضر صحت اشیاء، زائدالمیعاد خوراک، یا سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔تحصیلدار کے اس اقدام کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے، جنہوں نے ان کی کاوشوں کو علاقے میں معیاری خوراک اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے اہم قدم قرار دیا۔
خبرنامہ نمبر 93/2025
تربت 04 جنوری:تربت میں نیا تعلیمی سال 6 جنوری سے شروع ہوگا اس سلسلے میں جامعہ تربت میں نیا تعلیمی سال (اسپرنگ 2025) کا آغاز پیر، 6 جنوری 2025 سے ہوگا۔ اس حوالے سے نئے اور موجودہ طلبہ و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 6 جنوری سے اپنی کلاسز میں حاضری یقینی بنائیں۔اس سلسلے میں کلاسز کے بروقت آغاز کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔یونیورسٹی کے تمام متعلقہ شعبہ جات کے حکام اور ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام طلبہ، خاص طور پر نئے داخل ہونے والے طلبہ و طالبات کی رہنمائی اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کریں تاکہ یونیورسٹی میں ان کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنانہ کرناپڑے۔
خبرنامہ نمبر 94/2025
تربت 04 جنوری:ریڈیو پاکستان تربت کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان تربت عبدالحمید شاکر کی صدارت میں ایک تقریب اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خاص مئیر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر اور چئیرمن ایگزیکٹو بلوچستان بار کونسل قاسم گاجیزئی تھے۔اس موقع پر مہمان گرامی نے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان تربت عبدالحمید شاکر اور اسٹاف ممبران کے ہمراہ کیک کاٹا گیا اور ریڈیو اسٹیشن تربت کے اسٹاف اور کارکنوں کو مبارک باد دی۔ اس دوران تقریب میں ریڈیو پاکستان کے سنئیر کمپیئر باقر علی شاکر، نیوز ایڈیٹر عبدالصمد خالق، جونیئر اسٹنٹ عبدالغنی خالق، عبدالقدیر واحد، انجنیئر جاوید صالح اور تمام اسٹاف شریک تھے۔دریں اثناء اپنے خطاب میں مئیر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان تربت 4 جنوری 1981ء سے اس خطہ کی ثقافتی روایات کا امین رہا ہے۔ ریڈیو پاکستان تربت نے کئی نامور آرٹسٹ بھی متعارف کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو اسٹیشن تربت علاقے میں اطلاعات کی فراہمی کا سب سے اہم اور عوامی زریعہ ہے اور اس ادارے نے اپنے قیام سے لے کر آج تک انتہائی مفید پروگراموں سیلوگوں کو علم کی روشنی سے آشنا کرایا ہے اور ضلع کیچ کی ترقی اور خوشحالی میں بھی ایک اہم کردار ادا کیاہے ہے جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان تربت عبدالحمید شاکر نے ادارے کے جملہ اسٹاف اور کارکنوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ 4 جنوری 1981 سے لیکر آج تک اس ادارے کے قیام سے علاقے کی ترقی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے ریڈیو پاکستان تربت نے اس تاریخی خطے میں زندگی کے ہر شعبے میں باصلاحیت اور قابلِ قدر اشخاص کو اپنے پروگراموں کے توسط سے روشناس کرایا ہے انہوں نے کہا کہ مقامی زبان بلوچی اور اردو زبانوں میں ملکی سطح پر ہونے والے حالات حاضرہ سے آگاہی، حکومتی اقدامات اور صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور عوامی نمائندوں کی کارکردگی کے حوالے سے مختلف پروگرامز نشر کیے ہیں اور علاقے میں تمام شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔علاوہ ازیں ممبر قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین برائے اطلاعات و نشریات پھلین بلوچ اور سابقہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں ضلع کیچ کے عوام کو خصوصی طور پر مبارکباد دی اور ریڈیو اسٹیشن تربت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ وفاقی حکومت اس ادارے کی مزید بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی یعنی ایف ایم ٹرانسمیشن نصب کرنے کا حکم صادر فرمائیں گے تاکہ یہاں کے عوام نشریات کے جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں۔
خبرنامہ نمبر 95/2025
خضدار4جنوری: صوبائی وزیرِ بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی سے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سینئر ہنماء قاضی سعید احمد کی ملاقات۔ انہوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی پر بات کی۔ قاضی سعید احمد نے صوبائی وزیر کو خضدار کے محل و وقوع اور مسائل سے آگاہ کیا،انہیں بتایا کہ خضدار کے اربن اور رورل ایریاز میں جن منصوبوں کو ترجیحات میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ان کا تذکرہ کیا۔ صوبائی وزیر بلدیات کوہیار خان ڈومکی نے اپنے وژن اور پلان سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ بتدریج خضدار سمیت پورے صوبے میں مسائل کے حل کے لئے اقدامات عمل میں لائیں گے اور علاقوں کو ترقی دی جائیگی۔