News

31-07-2025

خبرنامہ نمبر5323/2025
کوئٹہ 31جولائی ۔ بلوچستان میں خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کی معاشی سرگرمیوں کو موثر اور دیرپا بنانے کے حوالے سے حکومت بلوچستان اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت نے اس بات کا ثبوت دیا کہ ہمارے معاشرے کی خواتین کسی بھی معاشی معاشرتی و اصلاحی ترقی کے حوالے سے پیچھے نہیں اور وہ مستقبل میں آنے والے چیلنجز سے بخوبی اگاہ ہیں سیمینار میں اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی ، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولا ، وفاقی وزیر عمران احمد شاہ ، وفاقی وزیر وجیہہ قمر، سیکرٹری وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطا، سی ای او پی اے ایف نادر گل بڑیچ پروجیکٹ ڈائریکٹر پی پی اے ایف ڈاکٹر عبدالرحمن خان شریک تھے ۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی خواتین اپنے حقوق سے بخوبی اگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا نہایت ضروری ہے خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے حکومت بلوچستان موثر اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان خصوصی طور پر خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور اج کا سیمینار اور خواتین کی بھاری اکثریت اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کی خواتین کسی سے پیچھے نہیں ہمارا مذہب اسلام جہاں زندگی کے تمام امور میں ہماری رہنمائی کرتا ہے اور مذہب اسلام خواتین کا سب سے بڑا علمبردار ہے اور جو حیثیت خواتین کو اسلام نے دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی اس کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی معاشی سرگرمیوں کو اجاگر کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان خواتین کی فلا ح بہبود کے عمل کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہے اور اس کے ثمرات جلد نمودار ہونا شروع ہو جائیں گے اور ہمارا صوبہ ان اقدامات کی بدولت ترقی کی راہوں پر رواں دواں ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5324/2025
کوئٹہ ن31جولائی ۔ صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ صوبے میں شعبہ تعلیم کے مسائل کو حل کرنے اور محکمہ تعلیم کو مزید بہتر کرنے کے لیے صوبائی سطح پر تمام تر ممکنات کاوشیں بروکا لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گلز ڈگری کالج میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ڈسٹرکٹ ٹاپر سکالرشپ سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اینڈ کالجز صالح محمد بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا شعبہ تعلیم کے ایمرجنسی ایشوز کو کنٹرول کیا اور مزید محکمہ کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے انہوں نے اس تقریب میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ڈسٹرکٹ ٹاپر اسکالرشپ 180 طلباہ و طالبات میں تین تین لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں سے ائے ہوئے طلبہ و طالبات میں چیک تقسیم کرنے کا مقصد ان کے مسائل حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بچے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیکھ کر ملک و صوبے کا نام روشن کریں اج دنیا میں جتنے بھی قوموں نے ترقی کی ہے سب تعلیم کی بدولت ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کر کے ہم اپنے صوبے کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے شعبہ تعلیم میں بہت سے پروگرامز شروع کیے جن کی افادیت سے ہمارے بہت سے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبے میں دانش سکول دیے جن سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا اور ہمارے تعلیمی مسائل حل ہوں گے تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان دورانی کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اینڈ کالجز سالح محمد بلوچ نے شیلڈ پیش کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5325/2025
کوئٹہ 31 جولائی.ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت fIPV پولیو کمپین کے تیسرے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کوئٹہ، نیشنل EOC کے نمائندگان، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، EPI اسٹاف، CBV آفیسرز اور تمام یونین کونسلز کے کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو مہم کے تیسرے روز کی پیش رفت اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مختلف علاقوں کی کوریج رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، اور ان یونین کونسلز کی نشاندہی کی گئی جہاں مہم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ بعض علاقوں میں مقامی کمیونٹی کے تعاون کی کمی، والدین کی جانب سے رفیوزل، اور بچوں کی دستیابی نہ ہونا (NA/Still NA) جیسے مسائل درپیش رہے۔فلڈ ٹیموں کی فنگر مارکنگ اور کوریج ڈیٹا پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کو ہسپتالوں میں جاری ویکسی نیشن مہم، ٹیموں کی حاضری، اور درپیش زمینی چیلنجز سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود تمام مانیٹرز اور متعلقہ فیلڈ افسران سے براہ راست فیڈ بیک حاصل کیا اور فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ جہاں ٹیموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے یا مسائل کا سامنا ہے، وہاں فوری طور پر ٹیموں کو ٹرمینیٹ کیا جائے تاکہ مہم کو موثر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے مہلک مرض کے خاتمے کے لیے مہم کی سو فیصد کامیابی ناگزیر ہے۔ بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5326/2025
نصیرآباد 31جولائی ۔محکمہ ایریگیشن نصیرآباد ڈویژن کے ترجمان کے مطابق پٹ فیڈر کینال میں وافر مقدار میں پانی دستیاب ہے ایک مربوط پروگرام کے تحت تمام کینالز میں منصفانہ طور پر زرعی پانی کی تقسیم کا عمل جاری ہے جھڈیر۔نصیر۔بالان۔محبت قیدی۔عمرانی شاخ روپا شاخ مگسی شاخ سمیت دیگر کینالز کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے ایریگیشن ترجمان نے منفی انداز سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کے احکامات کی روشنی میں تمام کاشتکاروں کو منصفانہ طریقہ کار کے ذریعے پانی کی فراہمی کا عمل جاری ہے جس کی آفیسران خود نگرانی کررہے ہیں تمام کینالز کے ٹیل تک پانی کی فراہمی کے لیے انجنیئرز سرگرم ہیں تمام ذیلی شاخوں کے ٹیل تک ذرعی پانی کی فراہمی محکمہ ایریگیشن کے وڑن کے مطابق ہے اس حوالے سے ایریگیشن انجینیئر اور عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ ایریگیشن اپنے تمام کاشتکار بھائیوں کو یہ یقین دلاتا ہے کہ پانی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں اس وقت تک کئی ذیلی کینالز کی ٹیل تک زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور مزید کینال کی ٹیل تک پانی کے فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ان تمام اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے انجینیئرز بہتر حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں محکمہ ایریگیشن کی یہی پالیسی رہی ہے کہ تمام کمانڈ ایریا کے کاشتکاروں کو بلا تعصب رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ان کے جائز حصے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اس بابت صوبائی سیکرٹری ایریگیشن صالح محمد ناصر چیف انجینئر کینالز ناصر مجید اور سپرنڈنٹنگ انجینیئر غلام سرور بنگلزئی کے احکامات کی روشنی میں تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں ترجمان نے بتایا کہ قوی امید ہے کہ امسال گزشتہ سال کی نسبت خریف سیزن کی بمپر کرافٹ فصلیں ہوں گی اس سلسلے میں تمام زمیندار اور کاشتکاروں سے التماس کی جاتی ہے کہ وہ پانی کے بے دریغ پانی کے ضیاع کی روک تھام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ترجمان کے مطابق پنجاب کے علاقے راجن پور میں کچھی کینال کو سیلابی ریلوں سے نقصان پہنچا جس کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5327/2025
نصیرآباد31جولائی ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی جعفرآباد کے ممبران نے ملاقات کی کمیٹی کے ممبران میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی ایم.ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر رفیق گھنیہ پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم طارق شہباز شامل تھے اس موقع پر ضلع بھر میں عام آدمی تک طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جعفرآباد ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے بتایا کہ ضلع جعفرآباد میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال۔14 بی ایچ یوز ایک آر ایچ سی 4 سی ڈیز۔4 آر ایچ سیز ہیں جہاں پر لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں قریبی علاقوں کی آبادی کو مدنظر رکھ کر طبی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کیا جاتا ہے تمام طبی مراکز میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جارہا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 15 سے 20 زچگی جبکہ ہفتے میں دو یا تین سیزر کئے جاتے ہیں ضلع جعفرآباد میں مقامی سطح پر انتہائی نگہداشت کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں اس موقع پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ بریفنگ کے دوران ضلع جعفرآباد میں لوگوں کو جو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی وہ خوش آئند ہیں جس کا سرپرائز وزٹ کرکے تمام امور کا عین الیقین کیا جائے گا او پی ڈی کے لیے آنے والے مریضوں کے لیے ویٹنگ روم میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں انتہائی نگہداشت کے حامل بچوں کو بہترین سروسز دی جائیں کیونکہ پرائیویٹ سطح پر انتہائی نگہداشت کے بچوں کا علاج معالجہ کافی مہنگا ہے جوکہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے اور اس طرح ایک ننھی منھی زندگی ضائع ہو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پیڈز وارڈ کا قیام بھی بھی جلد از جلد عمل میں لایا جائے عارضی اور مستقل بنیادوں پر تعینات ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے خدمات حاصل کی جائیں غیر حاضر اسٹاف کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اپنی خدمات سے روگردانی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے عوام کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5328/2025
خضدار 31 جولائی۔ پولیس و لیویز کی مشترکہ کارروائی، مضر صحت گٹکا، ماوا اور پان پراگ کی بھاری مقدار ضبط و تلف`ضلعی انتظامیہ خضدار کا سوشل میڈیا پر عوامی شکایات کا فوری نوٹس اور دبنگ کاروائی خضدار پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ کارروائی کے دوران مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر مضر صحت اشیاء جن میں گٹکا، ماوا اور پان پراگ شامل ہیں، بڑی مقدار میں ضبط کر لی گئیں اور بعد ازاں تلف کر دی گئیں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور ایس ایس پی شہزادہ عمرعباس بابر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ اور ڈی ایس پی محمد زمان پندرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مضر صحت اشیاء ضبط کیں۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانوں سے بڑی مقدار میں گٹکا، ماوا اور پان پراگ برآمد ہوا جسے ضبط کر کے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس قسم کے مضر صحت اشیاء کی فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس بروقت اور موثر کارروائی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے تاکہ نوجوان نسل کو نشہ آور اور مضر صحت اشیاءسے محفوظ رکھا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5329/2025
حب 31جولائی ۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات بلوچستان نے منشیات اسمگلروں کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ یہ کارروائی سیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی شاہ بخاری اور ڈائریکٹر جنرل محمد زمان (ساوتھ زون، حب) کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (ای ٹی او) جعفرآباد کی زیر قیادت ٹیم نے زیرو پوائنٹ کوئٹہ روڈ، ڈیرہ اللہ یار پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران 20 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) برآمد کی گئی، ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک ٹویوٹا گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔محکمہ ایکسائز بلوچستان کی یہ کامیاب کارروائی منشیات کے خلاف جاری جہاد کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانا اور معاشرے کو صاف، شفاف اور محفوظ بنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5330/2025
لورالائی31جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ضلعی ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں گزشتہ ماہ (جون) کی تعلیمی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل)فوزیہ درانی،خزانہ آفس کے جہانگیر خان کدیزئی.اور کامران محکمہ اطلاعات کے محمودبلوچ سمت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، خزانہ آفیسر اور آر ٹی ایس ایم کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ریشنلائزیشن پلان پر تفصیلی غور کیا گیا۔ آر ٹی ایس ایم کی جانب سے اساتذہ، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی حاضری کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق غیر حاضری پر سخت اقدامات کے تحت جون کے مہینے میں مجموعی طور پر ہزاروں روپے کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی۔ اجلاس میں نئی آسامیوں کے قیام، انٹرویوز کے انعقاد، کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کی تنخواہوں اور ایچ آر الاونس سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ان اسکولوں کا بھی جائزہ لیا گیا جن کی زمینوں پر قبضہ ہے یا جنہیں غیر متعلقہ افراد استعمال کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی نے اس معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویژن میں واقع سرکاری اسکولوں سے ناجائز قبضہ فوری ختم کرائیں اور اس حوالے سے رپورٹ جلد از جلد دفترِ ڈپٹی کمشنر میں جمع کروائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5331/2025
گوادر، 30 جولائی ۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر معین الرحمٰن خان کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کو مالی طور پر مستحکم، اور خود کفیل بنانے اور آمدن میں اضافہ کے لیے مجوزہ تجارتی و معاشی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی، جن میں چیف انجینئر حاجی سید محمد، ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ شاہد علی، ڈائریکٹر فنانس ذاکر مجید، کنٹرولر بلڈنگ فیصل خٹک، ڈائریکٹر لینڈ شے منصور،ڈائریکٹر ماحولیات رسول بخش، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ عبدالرزاق سمیت دیگر متعلقہ افسران شامل تھے۔ تمام افسران نے اپنے شعبوں سے متعلق جاری اور مجوزہ منافع بخش منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جی ڈی اے کو ایک مالی طور پر مستحکم اور خود کفیل ادارہ بنانے کے لیے جدید، منافع بخش اور دیرپا منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس ضمن میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور جی ڈی اے 500 ایکڑ ہاوسنگ اسکیم جیسے اہم منصوبوں کو جلد لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جن پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے گی۔اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) اور جوائنٹ وینچر ماڈلز کے تحت متنوع منصوبوں پر بھی غور کیا گیا جن میں جدید ویئرہاو¿سز، لاجسٹک سنٹرز، کاروباری و رہائشی، منصوبے، سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے واٹر اسپورٹس بیچ، ریزورٹس، کوہ مہدی پر ہل اسٹیشن، طرز کی تفریح گاہ، فیملی، پارکس و ریسٹورنٹس، امیوزمنٹ پارک، اور دیگر مجوزہ منصوبے شامل ہیں۔ڈی جی جی ڈی اے نے کہا کہ یہ تمام اقدامات نہ صرف گوادر کی معاشی ترقی کا باعث بنیں گے بلکہ جی ڈی اے کو بھی اپنی مالی ضروریات خود پورا کرنے کے قابل بنائیں گے، تاکہ ادارہ بیرونی وسائل پر انحصار کیے بغیر اپنی ضروریات پورا کرسکے۔قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان نے پانی کی فراہمی کے نظام پر علیحدہ اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں موجودہ صورتحال، اخراجات اور مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر حاجی سید محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد اکبر اور اسسٹنٹ انجینئر قمبر بلوچ نے شرکت کی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ جی ڈی اے روزانہ تقریباً 33 لاکھ گیلن پانی گوادر اور ملحقہ علاقوں کو فراہم کر رہا ہے، جن میں کپر اور اسکے ساتھ 35 دیہاتوں، جیڈا انڈسٹریل زون، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، گوادر کینٹ بھی شامل ہیں۔ پانی کے موجود صورتحال کے پیش نظر انکے حصہ کی 50 فیصد پانی سپلائی کم کردی گئی ہے۔ جبکہ گوادر میں سربندر، ایئرپورٹ واٹر اسٹیشن، ہلیری پمپنگ اسٹیشن اور جیوانی واٹر اسٹوریج بھی شامل ہیںروزانہ کی بنیاد پر اس فراہمی پر 8 لاکھ 27 ہزار روپے کے اخراجات آتے ہیں۔ بتایا گیا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ اور نیوٹاون اسکیم واجبات کی بروقت ادائیگی نہیں کر رہے، جبکہ گوادر ایئرپورٹ، کینٹ اور انڈسٹریل زون ادائیگی میں باقاعدگی سے تعاون کر رہے ہیں۔مزید یہ بھی بتایا گیا کہ اگر کہیں پانی کی فراہمی میں تعطل آتا ہے تو اس کی بنیادی وجوہات میں ڈسٹری بیوشن لائنز کی خرابی، بجلی کی طویل بندش، وولٹیج کا اتار چڑھاو¿ یا مقامی سطح پر انتظامی رکاوٹ شامل ہیں، جنہیں جی ڈی اے اور محکمہ پبلک ہیلتھ مل کر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیںاس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ گوادر کی ترقی، شفاف گورننس اور مالی خود مختاری ہمارا ہدف ہے، ادارے کی ترجیح ہے کہ گوادر کو ایک اسمارٹ، جدید اور خود کفیل بندرگاہی شہر کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جی ڈی اے ایک فعال، خود مختار اور عوام دوست ادارے کے طور پر اپنی ساکھ کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھاتا رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5332/2025
شیرانی:31جولائی 2025 کمشنر ژوب ڈویژن سید زاہد شاہ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر شیرانی ٹاون کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی منصوبوں اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا معاِئنہ کیا اور ہیڈ ز آف ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کی ڈپٹی کمشنر شیرانی بہرام سلیم بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے دورے کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری رجسٹر کا تفصیلی جائزہ لیا اسٹور میں موجود ادویات کا معائنہ کیا مریضوں کو طبی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کی انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل ہیلتھ سینٹرز میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی حاضری سمیت تمام طبی مراکز میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی بروقت فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنائیں انہوں کہا کہ علاقے کی پسماندگی اور عوام کو صحت کے حوالے درپیش مشکلات و مسائل کے حل کرنے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ہیلتھ سینٹرز کی مسلسل نگرانی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے کمشنر سید زاہد شاہ نے محکمہ صحت سمیت تمام محکموں کے افیسران کو اپنی جائے تعنیاتی پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہر عام و خاص کا تفریق کیئے بغیر عوام کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنا تمام محکموں کے افیسران و اہلکاران پر لازم ہے اس حوالے سے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 5333/2025
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کےمطابق صوبائی وزیر خوراک وچئیرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ کے فنڈ سے محکمہ مواصلات وتعمیرات زیارت کی زیرنگرانی یونین کونسل سپیزندی میں سپیزندی تا سپیرہ راغہ میں پانچ کلومیٹربلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر پر زبردست کام جاری ہے روڈ کا 80فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی کام ایک ہفتے میں مکمل ہوگا اس روڈ پر دس کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جس سے سپیزندی کی پچیس ہزار آبادی مستفید ہو گی اس کے ساتھ یہ روڈ سپیرہ راغہ کراس فائدہ ہوگااس روڈ کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی

خبرنامہ نمبر5334/2025حب 31جولائ2025:بلوچستان حکومت کے اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو پروگرام کے تحت سوک سینٹر کے احاطے میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا ڈپٹی کمشنر حب کی زیرصدارت منعقدہ کھلی کچہری میں انتظامی افسران میئر حب وڈیرہ بابوفیض شیخ کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران سمیت معزز شہریوں، منتخب نمائندوں، اور سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہریوں نے اس موقع پر علاقے کے مختلف مسائل اور چھوٹے پیمانے کے ترقیاتی اسکیمات پر مشتمل تحریری تجاویز پیش کیں جن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی بہتری، نکاسی آب، تعلیمی سہولیات اور صحت کے مراکز کی اپ گریڈیشن جیسے اہم امور شامل تھےڈپٹی کمشنر حب نے شہریوں کی تجاویز سنیں اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مشاورت سے تیار کردہ منصوبے ہی اس پروگرام کا اصل مقصد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہےمحکموں کے افسران نے بھی موقع پر ہی کئی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی، جبکہ بعض تجاویز کو تفصیل سے جانچنے کے بعد متعلقہ فورمز تک پہنچانے کا کہا گیا۔کھلی کچہری کے اختتام پر شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی آواز ترقیاتی پالیسیوں میں شامل کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر5335/2025
لورالائی31جولائی ,2025:
کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو، ڈپٹی کمشنر دکی نعیم خان، ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل لیفٹیننٹ (ر) بلال شبیر، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ مقبول خان بارکزئی، ڈی ایچ او لورالائی عبدالحلیم، ایکسیئن پی ایچ ای محمد علی، ایس ایس پی لورالائی سلطان احمد و دیگر افسران نے ملاقات کی اور کمشنر لورالائی ڈویژن تعینات ہونے پر ویلکم کیا
اس موقع پر ایک اہم گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں لورالائی ڈویژن میں امن و امان، تعلیم، صحت، کھیل اور دیگر عوامی مسائل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 5336/2025
جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں عوامی مفاد کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا جن میں تعلیم، صحت، آبنوشی، میونسپل کارپوریشن، سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر، ایریگیشن، ڈرینیج سسٹم سمیت دیگر اہم شعبہ جات شامل تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خلیل احمد، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد نواز جتک، ایگزیکٹو انجینئر روڈز بوستان خان چانڈیو، ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن و ڈرینیج گل حسن کھوسہ، پولیس، ایف سی اور انٹیلیجنس اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت عوامی مفاد میں اجتماعی نوعیت کی اسکیمات متعارف کروائی گئی ہیں جن میں ٹراما سینٹر کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سیلابی خطرات سے بچاؤ، سڑکوں کی مرمت و بحالی، آبنوشی کے منصوبے اور دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علاواہ کھلی کچہری کے ذریعے بھی عوام کو جو مشکلات درپیش آرہی ہیں وہ منصوبے بھی شامل پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی جائیں گی جن منصوبوں کی تجاویز لی گئی تھی آج ان تمام اسکیمات کا تفصیلی جائزہ لے لیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے تاکہ حکومت بلوچستان کے ترقیاتی وژن کے تحت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اسکیموں پر عملدرآمد کے لیے فنی و انتظامی تیاریاں مکمل کریں تاکہ تعمیراتی امور فوری طور پر شروع کیے جا سکیں اور عوام جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

خبرنامہ نمبر5337/2025
کوئٹہ۔ 31 جولائی 2025
عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کی ضلعی عدلیہ کے درج ذیل افسران کے تبادلے فوری طور پر عمل میں لائے گئے ہیں
رحیم الدین، سپرنٹنڈنٹ کو
سیشن کورٹ سریاب سے سیشن ڈویژن نوشکی اور
ان کی جگہ علی اصغر، سپرینٹنڈنٹ کو سیشن ڈویژن نوشکی سے سیشن ڈویژن سریاب جبکہ رحیم بخش اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کو سیشن ڈویژن سریاب سے سیشن ڈویژن چاغی بمقام دالبندین تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

خبرنامہ نمبر5338/2025
کوئٹہ 31 جولائی2025:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت افغان مہاجرین کے انخلا کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی سٹی، ایس پی صدر، فرنٹیئر کور کے نمائندے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کے لیے 31 اگست کی حتمی ڈیڈ لائن آج مکمل ہوچکی ہے۔ اس کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کل یکم اگست سے شروع کی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ تمام سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ایس پیز کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر مشترکہ کارروائیاں کریں تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی اور انخلا کے عمل کو موثر اور تیز تر بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر5339/2025
کوئٹہ 31 جولائی2025:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت جوائنٹ روڈ اور برما ہوٹل سریاب روڈ پر تجاوزات اور ٹریفک مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، ایس پی ٹریفک سریاب اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ (MCQ) کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں جوائنٹ روڈ اور برما ہوٹل کے علاقوں میں قائم تجاوزات، ریڑیاں، تھڑے اور جھونپڑیوں کے باعث ٹریفک کی روانی میں رکاوٹوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جائے اور تمام تجاوزات کو بلا امتیاز ہٹا کر علاقوں کو کلیئر کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت اور ٹریفک کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر5340/2025
کوئٹہ31 جولائی2025: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے سینیٹ آف پاکستان کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے کامرس سینیٹر انوشہ رحمٰن نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ گورنر جعفرخان مندوخیل نے سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو صوبے میں بارڈر ٹریڈز کے فروغ، باروڈ مارکیٹس کے قیام، مقامی تاجروں و صنعتکاروں کو ہمسایہ ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی دینے اور ان کیلئے خاصکر پاک افغان اور پاک ایران بارڈرز پر مزید آسانیاں پیدا کرنے پر زور دیا. واضح رہے کہ گورنر مندوخیل نے بلوچستان کے دورے پر آئے ہوئے سینٹرز کے سامنے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحفظات اور مطالبات بھی رکھے. علاوہ ازیں صوبے کی تازہ ترین سیاسی صورتحال، ہائیر ایجوکیشن کے فروغ اور جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے مسائل بھی زیر بحث آئے. اس موقع پر سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر محسن عزیز، سینٹر منظور احمد کاکڑ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، سینیٹر صمد علی، سینیٹر ذی شان خانزاد، سینیٹر جان محمد بلیدی، سینیٹر رانا محمود الحسن سینیٹر راحت جمالی، سینیٹر بلال خان مندوخیل، سینیٹر سعید الحسن مندوخیل اور صوبائی وزراء علی حسن زہری، میر عاصم کرد گیلو، عفت مصطفیٰ اور ولی خان مندوخیل بھی موجود تھے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے سینٹرز کی کوئٹہ آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے. بعدازاں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل کی جانب ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا. آخر میں مہمانانِ گرامی کے درمیان یادگاری شیلڈز کا بھی تبادلہ ہوا.