News

30-06-2025

خبرنامہ نمبر 4671/2025
کوئٹہ 30 جون: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج بھی قابل اور دیانتدار سرکاری افسران اپنے محکمہ اور عوام کی نظروں میں بہت قدر و منزلت رکھتے ہیں۔ فرائض سرانجام دینے وقت اپنے وقار کو برقرار رکھنا اور غیرضروری پریشر کے خلاف ثابت قدم رہنا بہت ضروری ہے۔ اچھی طرز حکمرانی کی خاطر بیوروکریسی ہی کو ایک اعلیٰ معیار پر رکھا جاتا ہے۔ یہ قابلِ ستائش ہے کہ تربیت میں نہ صرف انتظامی فرائض شامل ہیں بلکہ اس میں آداب، ڈریسنگ اور خاصکر پبلک ڈیلینگ پر بھی زور دیا گیا ہے۔ استعداد کار بڑھانے کی یہ ٹریننگ بلاشبہ تمام زیرتربیت افسران کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں پر مثبت اثر ڈالے گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان سول سروس اکیڈمی ڈاکٹر حفیظ احمد جمالی کی قیادت میں مِڈ کیریئر کورس مینجمنٹ کے پچیس زیر تربیت آفیسران پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی، محمد سہیل اور ذوالفقار علی بھی موجود تھے. ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ معاشرے سے سفارش اور اقرباء پروری کے خاتمہ سرکار آفیسرز کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں. معاشرے کی خاموش اکثریت کی آواز بنے میں آفیسر حضرات پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں. آپ اپنی پیشہ روانہ صلاحیتیں بروئے کار لاکر عوام کو درپیش مشکلات کم کر سکتے ہیں. آخر میں گورنر بلوچستان کو بلوچستان سول سروس اکیڈمی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کیا۔

خبرنامہ نمبر 4672/2025
اسلام آباد 30 جون :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پیر کے روز اسلام آباد میں آفریدی ہاؤس گئے جہاں انہوں نے بزرگ سیاسی رہنماء حاجی شمیم خان آفریدی سے ان کے فرزند سینیٹر عباس خان آفریدی کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ نے مرحوم سینیٹر کے انتقال کو قومی سیاست کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹر عباس آفریدی کی ملک و ملت کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک فعال، زیرک اور قوم دوست سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ قبائلی عوام کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سینیٹر عباس آفریدی نے پارلیمان میں اپنی تقاریر، قانون سازی اور عوامی مؤقف کے ذریعے ملکی وحدت، قومی اتفاق اور جمہوری اقدار کا علم بلند رکھا وہ ایک ایسے سیاستدان تھے جن کا کردار نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیوزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ آفریدی خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں

خبرنامہ نمبر 4673/2025
کوئٹہ:سابق رکن بلوچستان اسمبلی اور معروف سماجی و سیاسی رہنما ماہ جبین شیران نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی خواتین کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ معاشرتی سدھار، تعلیم، صحت اور تحفظ کے تمام شعبوں میں خواتین کو برابر مواقع فراہم کرنا محض ایک اخلاقی تقاضا نہیں بلکہ ایک آئینی حق ہے۔ماہ جبین شیران نے بتایا کہ انہوں نے 2018 سے 2023 تک بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر خدمات انجام دیں اور اس عرصے میں وہ ہمیشہ خواتین کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسمبلی میں چائلڈ کئیر سینٹر کے قیام کی حمایت کی، دیہی علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کو ترجیح دی، اور خواتین اراکین اسمبلی کے لیے باوقار ماحول کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ایوان میں صنفی امتیاز کے خلاف بھی انہوں نے جرات مندانہ مؤقف اختیار کیا۔انہوں نے زور دیا کہ صرف ووٹ کا حق دینا کافی نہیں، خواتین کو قیادت، پالیسی سازی، تعلیم اور معیشت کے ہر میدان میں فعال اور مساوی شراکت دار بنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان جیسے صوبے میں، جہاں رسم و رواج اور روایتی معاشرتی ڈھانچے خواتین کی ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں، وہاں زیادہ ہمت، شعور اور مستقل مزاجی سے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔اپنے بیان کے اختتام پر ماہ جبین شیران نے کہا خود پر یقین رکھیں، تعلیم کو اپنا ہتھیار بنائیں، اور خاموشی توڑ کر اپنے حقوق کے لیے باوقار آواز بلند کریں۔”

خبرنامہ نمبر 4674/2025
کوئٹہ:ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی کی سخت ہدایت پر نوشکی میں پانچ لیویز اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا،نوشکی کے علاقے کیشنگی میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی، جس پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشکی نے پانچ اہلکاروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا۔یہ فیصلہ بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت کیا گیا۔ برطرف کیے گئے اہلکاروں نے حملے کے وقت غفلت، بزدلی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جو کہ ایک سنگین سیکیورٹی کوتاہی شمار کی گئی۔برطرف اہلکاروں کی تفصیل محمد خان رسالدار، شوکت علی ولد محمد اعظم سپاہی، سراج احمد ولد نور احمد سپاہی، محمد طیب ولد عبد الحمید سپاہی، اور محمد نعیم ولد عبد الرحمن سپاہی ہیں واضح رہے کہ نوشکی کے علاقے کیشنگی میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کرتے ہوئے سرکاری اسلحہ قبضے میں لے لیا اور ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ لیویز اہلکار حملے کے وقت مزاحمت نہ کر سکے، جس پر یہ سخت تادیبی اقدام اٹھایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نوشکی نے یقین دہانی کرائی کہ سیکیورٹی اداروں میں غفلت اور غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی اور لیویز فورس کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اصلاحات پر عمل جاری ہے۔

خبرنامہ نمبر 4675/2025
کوئٹہ 30 جون۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت بگ کیچ اپ اور پوسٹ کمپین کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او، پولیو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اور سی بی وی آفیسر نے شرکت کی۔اجلاس میں بگ کیچ اپ کمپین پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ کوئٹہ میں پہلی بار اس کمپین کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ 40 ہزار سے زائد بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے، جس کا مجموعی نتائج 65 فیصد رہے، جو کہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کامیاب مہم پر کوئٹہ کی عوام اور تمام فیلڈ ٹیمز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات نہایت ضروری ہیں۔واضح رہے کہ یہ کمپین ہر ماہ جاری رہے گی، جس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کربچوں کو خسرہ، کالی کھانسی، دست، ٹائیفائیڈ، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ وہ صحت مند اور محفوظ مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔

خبرنامہ نمبر 4676/2025
کوئٹہ30جون:محکمہ آبپاشی حکومت بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق محکمے کے درجہ ذیل افسران عمر کی بالائی حد یعنی ساٹھ (60) سال کو پہنچ کر ریٹائر ہوجائیں گے۔ان میں چیف انجینئر محکمہ آبپاشی خضدار برکت اللہ Irrig:/B-20 مورخہ 19-02-2026 کو جبکہ چیف انجینئر (پی اینڈ ایم) محکمہ آبپاشی عبدالحمید مینگل (Irrig:/B-20) مورخہ 12-01-2026کو ریٹائر ہوں گے۔ اسی طرح سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل سبی محمد جہانگیر خان Irrig:/B-19 مورخہ 27-04-2026 کو ریٹائر ہوں گے۔قائم مقام ایگزیکٹو انجینئر، ایریگیشن ڈویژن بارکھان محمد قیوم (Irrig:/B-17)، اسسٹنٹ انجینئر/SDO (پری سروس مورخہ 01-03-2026 کو ریٹائر ہوں گے اس کے علاوہ اسسٹنٹ انجینئر/SDO ڈپلومہ ہولڈر ایس ڈی او فائیو پوائنٹ پروگرام، کوئٹہ ڈویژن عبداللہ (Irrig:/B-17) مورخہ 29-12-2025 کو جبکہ اسسٹنٹ انجینئر/SDO ڈپلومہ ہولڈر قاسم شاہ (Irrig:/B-17)، ایس ڈی او، آبپاشی سب ڈویژن دالبندین مورخہ 01-05-2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ انجینئر/SDO ڈپلومہ ہولڈرعبدالجبار (Irrig:/B-17) ایس ڈی او، فائیو پوائنٹ پروگرام، کوئٹہ ڈویژن مورخہ 21-01-2026 کو جبکہ اسسٹنٹ انجینئر/ SDO ڈپلومہ ہولڈر جمعہ شاہ (Irrig:/B-17) ایس ڈی او، ایریگیشن سب ڈویژن بارکھان 31-12-2025 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

خبرنامہ نمبر 4677/2025
نصیرآباد30جون۔ اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ طاہر کوٹ کے تالابوں اور آب نوشی کی فراہمی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔نائب تحصیلدار محمد شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے محکمے کے عملے سے ملاقات کی اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے جاری تمام امور کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت بخش پانی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لیے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری کے ساتھ سرانجام دے تاکہ گرمیوں کے ان شدید ایام میں لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اپنے فرائض تندہی سے انجام دے اور اگر کہیں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر رپورٹ کیا جائے تاکہ اس کا بروقت حل نکالا جا سکے کیونکہ عوام کو پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 4678/2025
نصیرآباد30جون:اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایات کی روشنی میں رورل ہیلتھ سینٹر تحصیل چھتر کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں موجود مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وہاں رکھی گئی ادویات کے اسٹاک، میعاد، دستیابی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے اور ڈاکٹروں کی حاضری رجسٹرڈ چیک کی اور ملازمین کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ اس موقع پر نائب تحصیلدار محمد شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے اس لیے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانتداری اور انسانی خدمت کے جذبے سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی بروقت فراہمی اور ان کی درست تقسیم کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے تاکہ کسی مریض کو دوا کے بغیر واپس نہ جانا پڑے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ قریب ہے اس دوران عشرہ محرم بالخصوص یوم عاشورہ کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد مجالس اور جلوسوں میں شرکت کرتی ہے لہٰذا اس دوران ایمرجنسی سروسز سمیت طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں، مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور اگر کسی بھی قسم کی ادویات یا سامان کی کمی درپیش ہو تو فوری رپورٹ کریں تاکہ بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 4679/2025
لورالائی 30جون 2025۔محکمہ مواصلات و تعمیرات کے چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی اور سپرنٹنڈنگ انجینئرجہانزیب کاکڑ،ایکسین بی انیڈ أر روڈز نو شیروان محمد شہی،ایس ڈی او سردار قیوم خان کبزئی، نے آج لورالائی میں جاری ترقیاتی مختلف منصوبوں جن میں زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ اور زیر تعمیر لورالائی ٹو سنجاوی روڈ،کٹوئی روڈ کا دورہ کیا زیر تعمیر روڈ کی تعمیر کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے انجینئرز کو سختی سے ہدایت دی کہ جاری کام کو مقررہ مدت میں نہ صرف مکمل کیا جائے بلکہ ان کے معیار کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیر پا ثابت ہوں اور زیادہ سے زیادہ لوگ ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ جو مکمل ہونے والی ہے اور آخری مراحل میں ہے کوشش کریں کہ ان کو جلد از جلد مکمل کریں اور ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کریں تاکہ یونیورسٹی کے بجے کی بچیاں اس روڈ میں أرام دیے سفر کرکے.یونیورسٹی تک پہنچ سکیں روڈوں کی وجہ سے جو مشکلات درپیش تھی ان کا تدارک ہو سکے مزید انھوں نے کہا کہ ان کی تعمیر پی سی ون کے مطابق ہونی چاہیے اور ان پر معمور انجینئرز کو چاہیے کہ وہ اس کی سخت نگرانی کرکے معیار کی یقینی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جس سے نہ صرف روڈاور عمارات دیرپا ثابت ہو گی بلکہ محکمے کا نام بھی عیاں ہوگا۔

خبرنامہ نمبر 4680/2025
لورالائی۔30جون 2025کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ لورالائی ڈویژن مقبول خان و دیگر کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ڈائریکٹر ہیلتھ مقبول خان نے ڈاکٹرز کی میرٹ پر بھرتی کے حوالے سے کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کو تفصیلی بریفننگ دی کمشنر نے ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ مقبول خان کو ہدایت دی کہ محکمہ صحت میں حالیہ منعقدہ ٹیسٹ و انٹرویوز کے نتائج کی بنیاد پر فوری طور پر میرٹ پر مبنی منٹس تیار کیے جائیں تاکہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد احکامات (آرڈرز) جاری کیے جا سکیں۔ یہ اقدام علاقے میں ڈاکٹروں کی شدید کمی کو پورا کرنے اور عوام کو فوری طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ عوامی مفاد کے پیش نظر اس عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔

خبرنامہ نمبر 4681/2025
نصیرآباد۔اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایات کی روشنی میں امام بارگاہ چھتر اور امام بارگاہ طاہر کوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں جاری انتظامات کا جائزہ لیا اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے سکیورٹی انتظامات، مجالس کے ٹائم ٹیبل، جلوس کے روٹس اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر نائب تحصیلدار محمد شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے امام بارگاہوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا اور کیمروں کی فعالیت اور ریکارڈنگ سسٹم کو چیک کیا تاکہ سکیورٹی کے حوالے سے کوئی کمی نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے عشرہ اول میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی درستگی، پانی کی فراہمی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی کوآرڈینیشن سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کر رہے ہیں جبکہ تمام جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے منتظمین سے اپیل کی کہ وہ بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ بروقت اس کا حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ احترام، امن، بھائی چارے اور اخوت کا پیغام دیتا ہے، تمام مکاتب فکر کے لوگ ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے اس ماہ کی حرمت کو برقرار رکھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع نصیر آباد میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 2025/4682
دکی 30جون :ـڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت اینٹی ہیومن ٹریفکنگ اور جبری مشقت کی نگرانی کے لیے ضلعی ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر دُکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت اینٹی ہیومن ٹریفکنگ اور جبری مشقت کی نگرانی کے لیے ضلعی ویجیلنس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس چیف سیکریٹری بلوچستان کی ہدایات پر ڈی سیز کانفرنس کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا۔اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس عاصم شفیع، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر و مین پاور دُکی/لورالائی، مائنز لیبر ویلفیئر ،زراعت کے نمائندے، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، پریس کے نمائندے اور لیبر یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں انسانی اسمگلنگ، جبری مشقت کے انسداد، متاثرہ افراد کے تحفظ اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دُکی نے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ ان مسائل پر سنجیدگی سے کام کریں اور اپنی رپورٹیں باقاعدگی سے پیش کریں تاکہ ان گھمبیر مسائل کا سدباب کیا جا سکے۔
خبر نامہ نمبر 2025/4683
زیارت 30جون:_ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال زیارت میں دو روزہ فری میڈیکل اینڈ سرجیکل آئی کیمپ زیارت کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ جس میں640 مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کیا گیا اور70 سے زائد مریضوں کے آپریشن بزر یعہ جدید فیکو ملسیفکشن مشین کے زریعے کیئے گئے امپورٹیڈ شیشے لگائے گئے۔ 28 اور 29 جون 2025 کو دو روزہ فری میڈیکل اینڈ سرجیکل آئی کیمپ لگا یا گیا۔ جس کا افتتاح میڈیکل سپرنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیارت ڈاکٹرعرفان الدین میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈاکٹر شاہ محمد نے کیا، اس کیمپ میں شامل ڈاکٹر عزیز احمد میمن ڈاکٹر صدیق جعفر ڈاکٹر محمد عظیم، ڈاکٹر محمد آصف جعفراور دیگر سٹاف میں شامل طارق حسین جمالی، داؤد مسیح، محمدعلی، کاشف، ممتاز حسین، ابراہیم شاہ، سعید احمد اس کیمپ میں ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹر عرفان الدین میڈیکل سپریٹنڈنٹ، پیرا میڈیکل سٹاف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، عبدالودود ترین، عبدالمنان اور زیارت کی عوام نے بہت زیادہ تعاون کیا۔