News

30-05-2025

خبرنامہ نمبر 4185/2025
خواتین کو سماجی، معاشی اور قانونی طور پر بااختیار بنانے کے لیے محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان اور اسلامک ریلیف پاکستان کے مابین ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس شراکت داری کا مقصد صوبے میں خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط ویمن کرائسس سینٹر کوئٹہ کی منیجر روبینہ زہری اور اسلامک ریلیف پاکستان کے اریاء پروگرام منیجر انور عادل نے کیے، جبکہ اس موقع پر محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان کے لاء آفیسر ظفر اقبال شاہوانی، رضوان کاسی ایس ار۔ ایڈووکیسی اینڈ پروگرام آفیسر اسلامک ریلیف پاکستان, اشفاق مینگل منیجر ہلپ لائن, فرزانہ غلام علی سوشل ویلفیئر آفیسر، فرخ علی، عبد الرشید، کمال خان اور حسینہ موجود تھے۔معاہدے کے تحت خواتین کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت، قانونی معاونت، ذہنی و جسمانی صحت کی سہولیات، اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ خود کفالت کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔ اس کے علاوہ، خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنے اور انہیں معاشرتی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔اس موقع پر روبینہ زہری نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں بلوچستان خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہے، اور ایسے اداروں کے ساتھ شراکت داری ان کوششوں کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اسلامک ریلیف کے نمائندے انور عادل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارہ خواتین کی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔یہ مفاہمتی یادداشت بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جس سے نہ صرف ان کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا بلکہ وہ ایک باعزت، خودمختار اور فعال شہری کے طور پر معاشرے میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں گی۔

خبرنامہ نمبر 4186/2025
کوئٹہ: 30 مئی 2025 سیکرٹری ویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان محترمہ سائرہ عطاء کی زیر صدارت محکمہ خواتین ترقی کے آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ کے افسران کے علاوہ اقوام متحدہ کی پاپولیشن فنڈ (UNFPA) اور لیگل ایڈ سوسائٹی (LAS) کی ٹیموں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ”اینٹی ریپ (تحقیقات اور مقدمہ) ایکٹ 2021” کے موثر نفاذ، ادارہ جاتی روابط اور صنفی انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محترمہ سائرہ عطاء نے کہا کہ اینٹی ریپ ایکٹ 2021 ایک اہم سنگ میل ہے جو خواتین اور بچوں کو جنسی تشدد جیسے سنگین جرائم سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے مؤثر نفاذ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششیں نہایت ضروری ہیں اجلاس کے دوران تمام شرکاء نے ایکٹ کے اہم نکات، چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدلیہ، محکمہ خواتین ترقی اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا اجلاس میں (UNFPA) اور (LAS) کے نمائندوں نے تکنیکی معاونت، تربیتی پروگراموں اور پالیسی سطح پر رہنمائی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو اس قانون پر عمل درآمد کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے گا۔

خبرنامہ نمبر 4187/2025
سنجاوی 30مئی:آل سنجاوی یاقوت الرحمن کرکٹ لیگ کا فائنل میچ یاقوت سٹار کرکٹ کلب سنجاوی بمقابلہ زلمی سٹار اوچ ونی کے درمیان کھیلا گیا جو کہ زلمی سٹار کرکٹ کلب نے مقررہ دس اورز میں 134 رنز کا ہدف دیا جو کہ یاقوت سٹار کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف کو سات اوورز میں پورا کرکے نو وکٹوں سے فائنل میچ کا ٹائٹل جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک وچیرمین فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ تھے جن کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا حاجی نور محمد خان دومڑ نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو نقد تین لاکھ کا رقم دینے کا اعلان کردیا علاوہ ازیں سنجاوی کے کرکٹ کھلاڑیوں کو کرکٹ اسٹیڈیم اور تحصیل سنجاوی کے نوجوانوں کو عیدالاضحٰی کے فوراً بعد آل بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ملک اور قوم کا نام روشن کرین ہم ہر فورم پر ان کی حوصلہ افزائی کریں گے اور کھیلوں کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کریں گے ٹورنامنٹ کے اختتام پر صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ، پرضلع ہرنائی کا فوکل پرسن حاجی باز محمد خان دومڑ، وزیر خان دومڑ چیرمین نظام الدین دومڑ ممبران میونسپل کمیٹی عطاء اللہ بلوچ عصمت اللہ میچنخیل چیرمین شادی خان کاکڑ نے ونر اور رنر ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ٹورنامنٹ انتظامیہ کے طرف سے تمام مہانوں کے اعزاز میں استقبالیہ چائے پارٹی دیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 4188/2025
زیارت 30مئی: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیس زیارت میں ایک پروقار ٹیبلٹ ڈسٹریبیوشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد اساتذہ کو ڈیجیٹل تعلیم کی فراہمی میں معاون بنانا تھا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ڈی ای او زیارت لطیف اللہ غرشین، ڈی ڈی اونقیب اللہ کاکڑ اور یونیسف کے ڈسٹرکٹ منیجر فدا حسین پا نیزائی شامل تھے، جنہوں نے مشترکہ طور پر اساتذہ میں ٹیبلٹس تقسیم کییاس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ یہ اقدام تعلیمی معیار کی بہتری، تدریسی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کے انضمام اور طلبہ کو اکیسویں صدی کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگاشرکاء نے یونیسف کے اس قابلِ تحسین اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔

خبرنامہ نمبر 4189/2025
زیارت 30مئی: لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ زیارت کے زیر اہتمام منسٹر لائیو اسٹاک بخت محمد کاکڑ، سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی،ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر فاروق ترین کے ہدایات پر لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ زیارت کی طرف سے ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر زیارت ڈاکٹر عبدالرحمن کی سربراہی میں اور دیگر اسٹاف کی زیر نگرانی میں ڈسٹرکٹ زیارت کے علاقے گوگی احمدون میں ایک روزہ فری ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری موباہل ویٹرنری کیمپ میں جانوروں کو مختلف بیماریوں کے ویکسینیشن اورعلاج کی گئی جانوروں میں پائے جانے والے مختلف اقسام کے کیڑوں کیلئے ڈیورمنگ اور مختلف امراض کے لیے جانوروں کاعلاج کیا گیا فری ویٹرنری کیمپ سے علاقے کے مالداروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔موبائل ویٹرنری کیمپ میں مختلف مالداروں کو جانوروں کے لیے ادویات تقسیم کی گئی۔

خبرنامہ نمبر 4190/2025
کوئٹہ 30 مئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت اقلیتی برادری کے لیے مختص فنڈز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اقلیتی برادری کے نمائندوں، متعلقہ سرکاری افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مختص فنڈز کے مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنانا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔ فنڈز کے منصفانہ استعمال کے ذریعے اقلیتی برادری کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 4191/2025
جعفرآباد30مئی:ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ٹیمپل ڈرین سم شاخ سمیت دیگر ڈرینیج سسٹم پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ایگزیکٹو انجینیئر ڈرینیج سسٹم گل حسن خان کھوسہ نے انہیں آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سم شاخ ڈرینیج سسٹم پر زیر تعمیر منصوبے اپنی محکمے کے معیار کے مطابق تیزی کے ساتھ جاری ہیں جن کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ہمارا مقصد محکمے کے معیار کو مزید بلند رکھنا اور مفاد عامہ میں بہتر سے بہتر اقدامات کرنا ہے کئی منصوبے 60 فیصد سے زائد مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اس موقع پر گورنمنٹ کنٹریکٹر میر نوبت خان جھکرانی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ڈرینیج سسٹم کے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اس حوالے سے انجینئرنگ کے تمام لوازمات کو مدنظر رکھ کر ہی اقدامات کیے جائیں تاکہ یہ منصوبے پی سی ون کے معیار کے مطابق مکمل ہوں مون سون بارشوں سے قبل تمام ترقیاتی عمل مکمل کیا جائے ہمیں مون سون بارشوں سے قبل تمام پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دینی ہوگی اس حوالے سے ضلع انتظامیہ ہر ممکن دستیاب وسائل بروکار لائے گی ایریگیشن ڈرینج سسٹم کے افسران پر لازم ہے کہ وہ بھی مفاد عامہ میں بہتر سے بہتر اقدامات کر کے اپنی خدمات سرانجام دیں اور تمام منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنا کسی صورت ممکن نہیں مگر پیشگی اقدامات کر کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے اس لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ہمیں جو ہدایات دی گئی ہیں ان پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ایریگیشن ڈینیج سسٹم کے افسران اپنے منصوبوں کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچائیں اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہ کریں۔

خبرنامہ نمبر 4192/2025
کوئٹہ30مئی:سیکرٹری محمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان سائرہ عطاء کی زیر صدارت محکمہ کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ کے افسران کے علاوہ اقوام متحدہ کی پاپولیشن فنڈ (UNFPA) اور لیگل ایڈ سوسائٹی (LAS) کی ٹیموں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ”اینٹی ریپ (تحقیقات اور مقدمہ) ایکٹ 2021” کے موثر نفاذ، ادارہ جاتی روابط اور صنفی انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنانا تھا۔اجلاس کے دوران تمام شرکاء نے ایکٹ کے اہم نکات، چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدلیہ، محکمہ خواتین ترقی اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔سائرہ عطاء نے اپنے خطاب میں کہا:> ”اینٹی ریپ ایکٹ 2021 ایک اہم سنگ میل ہے جو خواتین اور بچوں کو جنسی تشدد جیسے سنگین جرائم سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس کے مؤثر نفاذ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششیں نہایت ضروری ہیں۔ UNFPA اور LAS کے نمائندوں نے تکنیکی معاونت، تربیتی پروگراموں اور پالیسی سطح پر رہنمائی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جلد ہی تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو اس قانون پر عمل درآمد کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے گا۔نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل NBEAC کی پیئر ریویو ٹیم نے جامعہ بلوچستان کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (IMS) میں اپنے تین روزہ دورے کے اختتام پر ایک جامع ایکریڈیٹیشن رپورٹ پیش کی۔ اس ٹیم میں ڈاکٹر شوکت برہ بانی ریکٹر، کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ، جناب محمد عادل ڈائریکٹر، فاسٹ سینٹر آف ایگزیکٹو ایجوکیشن، جناب بابر درانی شریک بانی، مارکو پولو گرینز اور سابق چیف کمرشل آفیسر، ڈی ایچ اے کوئٹہ، اور جناب عثمان علی جدون NBEAC نمائندہ شامل تھے۔اس رپورٹ پیشی کی تقریب میں جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے NBEAC ٹیم کو یادگاری شیلڈز پیش کیں اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر زینب بی بی، اور شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر کنیز فاطمہ, ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد صادق سملانی,ڈاکٹر فرقان الحق صدیقی بھی موجود تھے۔پیئر ریویو ٹیم نے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی تعلیمی کارکردگی، فیکلٹی کی قابلیت، تحقیقی سرگرمیوں، اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے نصاب کی ترقی، فیکلٹی کی بہتری، تحقیقی منصوبوں، اور انتظامی عمل کو قومی و بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے NBEAC ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جامع اور تعمیری تجاویز انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسس اور جامعہ کی تعلیمی بہتری کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ بلوچستان بزنس ایجوکیشن میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور مسلسل بہتری کے لیے پرعزم ہے۔ یہ پیئر ریویو تین روزہ دورہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز IMS کی تعلیمی برتری اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بزنس ایجوکیشن فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

خبرنامہ نمبر 4193/2025
کوئٹہ 30مئی۔ضلعی انتظامیہ کی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز شہر بھر میں 137 دکانوں کا دورہ کرکے خلاف ورزی پر 31 افراد گرفتار اور22 افراد جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے سریاب روڈ، جناح ٹاون، گوالمنڈی چوک، شہباز ٹاون، لنک سریاب روڈ، نواں کلی میں انسداد تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کیں۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر (سریاب)سعد کلیم ظفر نے سریاب روڈ کی مختلف سڑکوں پر تجاوزات اور پرائس کنٹرول کاروائیاں کیں۔ اس دوران 11 افراد کو گرفتار کرلیے اور تمام تر تجاوزات ختم کردیے۔جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں کاروائیاں کرتے ہوئے 13 افراد گرفتار کرلیے۔ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے جناح ٹاون، نواں کلی، عالمو چوک پر کاروائیاں کرتے ہوئے 7 افراد گرفتار کرلئے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے قصابوں، تندوروں، بیکریوں اور جنرل سٹوروں پر معیار، وزن اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 4194/2025
تربت 30 مئی:ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے کہا ہے کہ پاک-ایران سرحد پر واقع عبدُوئی بارڈر کراسنگ پوائنٹ کو پیر، 2 جون 2025 سے دوبارہ تجارت کے لیے کھول دیا جائے گا یہ بات ا نہوں نے ایک پریس کانفرنس میں شرکت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ مشترکہ بارڈر کمیٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کے مطابق، بارڈر کھولنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ تجارت کے لیے اہل افراد کی فہرست یکم جون 2025 بروز اتوار جاری کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بار سرحدی تجارت کو ایک نئے اور منظم طریقہ کار کے تحت بحال کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور دیرپا بنانا ہے ان کا کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت ابتدائی مرحلے میں کچھ چیلنجز درپیش آ سکتے ہیں، تاہم وقت کے ساتھ یہ نظام نہ صرف سہولت فراہم کرے گا بلکہ معاشی فوائد میں بھی اضافے کا باعث بنے گا انہوں نے عوام، خاص طور پر سرحدی علاقوں کے مکینوں اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، بشمول پولیس اور لیویز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحدی تجارت کا تسلسل براہ راست امن کی صورتحال سے جڑا ہوا ہے، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں تجارت دوبارہ معطل ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے انہوں نے عبدوئی بارڈر پوائنٹ کی بحالی میں معاونت پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سینیئر وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، مشیر برائے ماہی گیری حاجی برکت رند، اور مشیر برائے توانائی اصغر رند سمیت تمام متعلقہ شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اخر میں مشترکہ بارڈر کمیٹی نے بھی ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا، جن کی انتھک محنت کے نتیجے میں عبدُوئی بارڈر پوائنٹ ایک مرتبہ پھر سرحدی تجارت کے لیے کھولا جا رہا ہے۔

خبرنامہ نمبر 4195/2025
تربت30 مئی: ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایوننگ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں جاری مہم کی پیشرفت، چیلنجز اور فیلڈ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس کا مقصد مہم کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا، درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا اور بچوں تک پولیو ویکسین کی مکمل رسائی ممکن بنانا تھا اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالعزیز بلوچ، پی پی ایچ آئی کے ضلعی انچارج ڈاکٹر منیر احمد، پولیو فوکل پرسن ظریف علیان، محکمہ صحت کے افسران، فیلڈ سپروائزرز اور دیگر متعلقہ اسٹاف نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے ہر بچے تک پولیو کے قطرے پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں بھی مہم کی مکمل کوریج یقینی بنائی جائے، تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے انہوں نے ایریا انچارجز اور سپروائزرز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ ٹیموں کی نگرانی مزید مؤثر بنائیں، اور ہر یونین کونسل سے مہم کی بروقت اور مکمل رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے اجلاس کے دوران فیلڈ اسٹاف کو درپیش چیلنجز اور عملی مسائل پر بھی تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ان مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹیمیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیو مہم کے دوران باہمی روابط کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، تاکہ ہر گھر تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے اور ضلع کیچ کو پولیو سے پاک بنانے کے قومی ہدف میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 4196/2025
لورالائی 30مئی 2025ال بلوچستان یوم تکبیر فٹبال ٹورنامنٹ ڈگری بوائز کالج گراؤنڈ لورالائی کا فائنل معرکہء پرنس فٹبال کلب لورالائی نے اپنے نام کر لیا یومِ تکبیر کے پرمسرت موقع پر، قومی جوش و جذبے کے مظاہرے کے طور پر ”ال بلوچستان یومِ تکبیر فٹبال ٹورنامنٹ” کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں صوبہ بلوچستان بھر سے 26 ٹیموں نے شرکت کر کے کھیل اور قومی یکجہتی کا بھرپور ثبوت دیا۔ یہ ٹورنامنٹ ڈگری بوائز کالج لورالائی میں منعقد ہوا، جو بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم مرکز بنتا جا رہا ہے اس تاریخ ساز ٹورنامنٹ کا آغاز4 مئی سے ہوا اور 29 مئی تک چلتا رہا جہاں شائقین فٹبال نے انتہائی انجوائے کیا فائنل کا معرکہ پرنس فٹبال کلب لورالائی پاک افغان فٹبال کلب ژوب کے درمیان کھیلا گیا جو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرنس فٹبال کلب لورالائی نے جیت پر اپنے پنجے گاڑ دئیے اور پاک افغان فٹبال کلب ژوب کو کھلی شکست کا سامنا کرنا پڑا اس تاریخ ساز فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمانڈر لورالائی سکاؤٹس برگیڈیئر نوید قلب عباس کا انتخاب کیا گیا تاکہ کھلاڑیوں کی خوب دلجوئی ہوسکے اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور یومِ تکبیر کی قومی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ٹورنامنٹ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع، جیسے کہ کوئٹہ مسلم باغ لورالائی اور دیگر علاقوں سے آنے والی ٹیموں نے اپنی مہارت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی اور شائقین کی ایک بڑی تعداد نے میدان میں موجود ہو کر ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی کمانڈر لورالائی سکاؤٹس برگیڈیئر نوید قلب عباس نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا، جب کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی اعزازی سرٹیفیکیٹس اور تحائف دیے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی کمانڈر لورالائی سکاؤٹس برگیڈیئر نوید قلب عباس نے کہا یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے، اور ہم خوش ہیں کہ آج کے نوجوان نہ صرف کھیلوں میں سرگرم ہیں بلکہ قومی شعور سے بھی آگاہ ہیں۔ ایسے ٹورنامنٹس نہ صرف ٹیلنٹ کو سامنے لاتے ہیں بلکہ اتحاد، بھائی چارے اور حب الوطنی کے جذبے کوبھی پروان چڑھاتے ہیں انہوں نے ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی پر مقامی انتظامیہ، منتظمین، سیکیورٹی ادارے اور سپورٹس بورڈ کو سراہا گیا، جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔ اختتام پر منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی بلوچستان میں کھیلوں کے ایسے صحت مند مقابلوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھا جا سکے

خبرنامہ نمبر 4197/2025
لورالائی 29مئی:ضلع لورالائی میں تعلیم کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی مشترکہ کاوشیں رنگ لانے لگیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جمالدین اوتمانخیل،ڈی ڈی او فیمیل قمرسلطانہ یونسف کے منیجر عبیدخان ترین،بی أر ایس پی کے ڈسٹرکٹ مینجر مجیب الرحمٰن سمت اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع لورالائی میں تعلیمی بہتری سے متعلق جاری منصوبوں، اسکولوں کی موجودہ صورتحال، درپیش مسائل، اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی اور محکمہ تعلیم کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں کئی عرصے سے بند اسکولوں کو فعال کر دیا گیا ہے، اور ان میں تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ نے تمام ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ تعلیم کا فروغ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے زور دیا کہ اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے ضلع لورالائی میں تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر ایسے اجلاس تعلیمی بہتری کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں معاون ثابت ہوتے ہیں، اور ان کے ذریعے تمام اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا، اور اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے داخلوں اور تدریسی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 4198/2025
لورالائی 29مئی- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)نورعلی کاکڑ کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی،ایم ایس ڈاکٹر محمد فہیم اوتمانخیل،، پی پی ایچ آئی عبدالسلام،پاپولیشن کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران صحت کے مختلف مراکز میں عملے کی غیر حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے جبکہ بعض کی تنخواہوں میں کٹوتی بھی کی گئی۔اجلاس میں مختلف بیسک ہیلتھ یونٹس (بی ایچ یوز) میں واقع قبضہ شدہ سرکاری کوارٹرز کے معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ فوری طور پر ان کوارٹرز کو واگزار کرانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نورعلی کاکڑ نے تمام محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور تمام متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ باہمی تعاون سے عوامی فلاح کے منصوبوں کو کامیاب بنائیں۔

خبر نامہ نمبر 2025/4199
کوئٹہ30 مئی:ـبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا زہریلے اور سیوریج واٹر سے سیراب کی جانے والی سبزیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ مہم کے تحت حالیہ کارروائیوں میں کلی شاہوازئی اور نیو سبزل روڈ کے علاقوں میں 50 ایکڑ رقبے پر پھیلی مضر صحت سبزیوں کی فصلیں تلف کر دی گئیں۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق مذکورہ علاقوں میں سبزیوں کی کاشت سیوریج کے گندے نالوں سے حاصل شدہ پانی سے کی جا رہی تھی جس سے نہ صرف زمین کی زرخیزی متاثر ہو رہی تھی بلکہ شہریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق تھے۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے نہ صرف فصلیں تلف کیں بلکہ ان فصلوں کو پانی کی فراہمی کے ذرائع کو بھی ختم کر دیا جنہیں ٹریکٹرز کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری اس خصوصی مہم کے دوران اب تک سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل مضر صحت سبزیاں تلف کی جا چکی ہیں۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں کہیں بھی گندے نالوں کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کی جا رہی ہو گی، ان فصلوں کو بلا تاخیر تلف کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کارروائیاں صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی جا رہی ہیں جن کا مؤقف ہے کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور زہریلے پانی سے اگائی جانے والی پیداوار کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ عدالت عالیہ کے واضح احکامات اور حکومت بلوچستان کی پابندیوں کے باوجود بعض افراد تاحال آلودہ پانی سے سبزیوں کی کاشت جاری رکھے ہوئے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔ بی ایف اے اس غیرقانونی عمل کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ، صحت مند اور معیاری سبزیوں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 2025/4200
پسنی 30 مئی:ـ غیر قانونی ٹرالرلنگ کے خلاف فشریز پسنی کی کامیابی کاروائی ، ٹرالر عملے سمیت گرفتار ، مذید کارروائی جاری ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ،پارلیمانی سکریٹری فشریز معتبر حاجی برکت رند، سکریٹری فشریز طارق قمر اور ڈائریکٹر جنرل فشریز قائم لاشاری کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز عبدالہادی لانگو کی سربراہی میں پسنی کے سمندری حدود میں غیر قانونی شکار میں مصروف ٹرالر تاجدار مدینہ 19575- B کو عملے سمیت گرفتار کرلیا اور مچھلیاں ضبط کرکے ٹرالر کو قبضے میں لیا۔اس کاروائی میں فشریز انسپکٹر نذیر احمد، انسپکٹر فشریز ایاز احمد اور پٹرولنگ عملے کے دیگر ٹیم نے حصہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل فشریز قائم لاشاری نے کہ قانونی ٹرالرلنگ کے خلاف پسنی فشریز کی کامیابی کاروائی کو سراہتے ہوئے ٹرالرلنگ کے خلاف مذید کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا بلوچستان کے سمندری حدود میں غیر قانونی فشنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے اور بلوچستان کے سمندری حدود کی تحفظ کے لئے فشریز ڈپارٹمنٹ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گا۔
خبر نامہ نمبر 2025/4201
نصیرآباد 30 مئی:۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلع نصیر آباد میں انسداد پولیو مہم کو بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ہر ممکن دستیاب وسائل بروکار لائے ہمیں قوی امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج سامنے ائیں گے کیونکہ شدید گرمی کے باوجود ٹیموں نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے حکومتی احکامات پر پولیو کے خلاف جہاد کو تب تک جاری رکھا جائے گا جب تک پاکستان پولیو سے فری نہیں ہوتا اور ہماری جدوجہد بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیچپ ڈے کے دوسرے روز کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلعی آفیسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان این سٹاف کامنیٹ یو سی ایم اوز ایریا انچارج اور مانیٹرز موجود تھے جنہوں نے تمام تر تفصیلات کے متعلق اجلاس کو آگاہی فراہم کی۔
خبرنامہ نمبر 2025/4202
سبی 30 مئی :ـمحکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معذور افراد کو سہولت پہنچانے کے لیے ویل چیئرز، کموڈ چیرز، بیساکھیاں، واکرز اور دیگر امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ تھے جنہوں نے خود مستحق افراد میں یہ سامان تقسیم کیا ڈویژنل ڈائریکٹر سماجی بہبود حاجی عرفان احمد قریشی، اسسٹنٹ سوشل ویلفیر آفیسر صغیر احمد خجک و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے تقریب کا مقصد معذور افراد کو روزمرہ زندگی میں سہولت فراہم کرنا اور انہیں معاشرے کا فعال حصہ بننے میں مدد دینا تھا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ڈویژنل ڈائریکٹر سماجی بہبود حاجی عرفان احمد نے کہا کہ ضلع سبی کے لیے کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ کی خصوصی کوششوں سے کافی عرصہ بعد سبی ڈویژن کے معذور افراد کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر ولی محمد نورزئی، سیکرٹری سوشل ویلفیئر عصمت اللہ، اور ڈائریکٹر جنرل قربان علی مگسی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، ہمیں ایسے افراد کی بھرپور سرپرستی کرنی چاہیے تاکہ وہ خودمختار زندگی گزار سکیں انہوں نے کہا کہ ٹرائی سائیکل، ٹرائی موٹر سائیکل اور دیگر چیزیں بھی کچھ عرصے میں یہاں لے کر ائیں گے سبی کے تمام معذور افراد کے لیے سیکرٹری سوشل ویلفیئر کو درخواست کی گئی ہے علاوہ ازیں کمشنر سبی نے معذور افراد کو ویل چیئرزو دیگر امدادی سامان کے ساتھ راشن بھی فراہم کیا اس تقریب میں سوشل ویلفیئر افسران، معذور افراد اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

خبر نامہ نمبر 2025/4203
خاران 23 مئی:ـ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کے سسر کے انتقال پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نوتیزئی ہاؤس خاران میں فاتحہ خوانی کی ، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کے سسر میر ظفر جان نوشیروانی کے انتقال پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی، کمانڈنٹ خاران رائفلز کرنل بلال شوکت ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج وزیر خان ناصر ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو ، ایکسیئن شہاب مگسی، میر فیصل نوشیروانی ، حاجی میر آغا خان ریکی ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار امین اللہ درانی، ایڈووکیٹ میر محمد اسماعیل پیرکزئی ، حاجی غلام سرور بلوچ ، حاجی نور احمد ملازئی، سید مقبول شاہ ،حاجی عطاء اللہ ایجباڑی، حاجی جلیل ریکی حمید بلوچ سردار فضل سمالانی ،سمیت دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خاران میں عبدالطیف نوتیزئی ہاؤس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی میر عبدالطیف نوتیزئی ،ڈاکٹر مشتاق نوشیروانی کے سسر حاجی میر محمد اسماعیل نوشیروانی حاجی میر ذوالفقار نوشیروانی کے والد حاجی میر ظفر جان نوشیروانی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔

خبر نامہ نمبر 2025/4204
کوئٹہ 30 مئی: ـصوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کے سسر، میر عبدالطیف نوتیزئی، ڈاکٹر مشتاق نوشیروانی کے سسر اور حاجی میر محمد اسماعیل نوشیروانی و حاجی میر ذوالفقار نوشیروانی کے والد محترم، بزرگ سیاسی و قبائلی رہنما حاجی میر ظفر جان نوشیروانی کے انتقال پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے خاران میں عبدالطیف نوتیزئی ہاؤس جا کر فاتحہ خوانی کی۔فاتحہ خوانی کرنے والوں میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی، کمانڈنٹ خاران رائفلز کرنل بلال شوکت، ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج وزیر خان ناصر، ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو، ایکسیئن شہاب مگسی، میر فیصل نوشیروانی، حاجی میر آغا خان ریکی، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار امین اللہ درانی سمیت دیگر معززین شامل تھے۔

خبر نامہ نمبر 2025/4205
کوئٹہ 30 مئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پانچویں اور اختتامی روز کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، پولیو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، این سٹاپ، ای پی آئی، نیشنل ای او سی کے ممبران، تمام یونین کونسلز کے ڈی ایس اوز، سی بی ویز اور دیگر کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں جاری پولیو مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حالیہ مہم میں ہدف 465,934 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا تھا جن میں سے 455,060 بچوں کو کور کیا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی کوریج 97 فیصد رہی۔ابتدائی طور پر 7,287 بچوں کے والدین نے انکار کیا تھا، تاہم مؤثر فالو اپ کے بعد ان میں سے 2,600 بچوں کو ویکسینیٹ کیا گیا،جوکہ 65 فیصد رفیوزل کوریج بنتی ہے۔اجلاس میں دورانِ مہم غفلت برتنے والی ٹیموں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔ سیکیورٹی صورتحال کو بھی اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا کہ سیکیورٹی کوریج 100 فیصد رہی۔ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا کہ کل سے کیچ اپ کمپین کا آغاز ہوگا، جس میں رفیوزل بچوں کو خصوصی طور پر ہدف بنایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیو ٹیمیں اس کیچ اپ کمپین میں مشترکہ طور پر بھرپور شرکت کریں گی۔انہوں نے ہدایت جاری کی کہ کیچ اپ کمپین میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ناقص کارکردگی کی حامل ٹیموں کو فوری طور پر ہٹایا جائے گا اور ان کی جگہ نئی فعال ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

خبر نامہ نمبر 4206/2025
کوئٹہ30 مئی:_ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے ترجمان کے مطابق سوراب بازار میں دہشت گردوں نے بینک لوٹ لیا جبکہ مختلف سرکاری افسران کے گھر بھی نذرِ آتش کیے حملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا وطن کے اس سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی شاہد رند نے کہا کہ اے ڈی سی کی رہائشگاہ پر اس وقت خواتین اور بچے بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ اس پوری کارروائی میں ہندوستان کی پراکسیز ملوث ہیں جنہوں نے اپنے آقاؤں کی ایماء پر یہ حملہ کیا ترجمان نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا عزم کیا گیا ہے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ایف سی، پولیس اور لیویز فورسز موقع پر پہنچ چکی ہیں اور کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے.

خبر نامہ نمبر 2025/4207
کوئٹہ 30 مئی: ـگورنر بلوچستان// کمیونسٹ پارٹی پولیٹیکل بیورو مرکزی کمیٹی ممبر اور سی پی سی سنکیانگ ایغور خودمختار ریجنل کمیٹی کے سیکرٹری اور گورنر سنکیانگ، ملاقات
چین کی قومی تاریخ دنیا کے ترقی پذیر ممالک اور پسماندہ اقوام کیلئے قابل قدر اسباق پیش کرتی ہے۔ سوشلسٹ انقلاب کے آغاز سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا ایک اہم مرکز بننے تک کا سفر چینی قوم اور کمیونسٹ انقلابی تنظیم کی قیادت کے وژن اور غیرمعمولی سیاسی بصیرت کو ظاہر کرتا ہے۔ دنیا میں اپنی سب سے بڑی آبادی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ کو اپناتے ہوئے چین بہت مختصر عرصے میں عالمی رہنما بن گیا ہے۔ سی پیک کی تکمیل سے گوادر تا کاشعر نیا معاشی انقلاب برپا ہوگا. چین بلوچستان میں تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کیلئے اسکالرشپ فراہم کرنے میں تعاون فراہم کریں.
سنکیانگ 30 مئی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر کہا کہ چین کی قومی تاریخ تحریک کی روشنی کے طور پر کام کرتی ہے، جو پوری دنیا بالخصوص ترقی پذیر ممالک اور پسماندہ اقوام کیلئے قابل قدر اسباق پیش کرتی ہے۔ سوشلسٹ انقلاب کے آغاز سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا ایک اہم مرکز بننے تک کا سفر چینی قوم اور کمیونسٹ انقلابی تنظیم کی قیادت کے وژن اور غیرمعمولی سیاسی بصیرت کو ظاہر کرتا ہے۔ دنیا میں اپنی سب سے بڑی آبادی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ کو اپناتے ہوئے چین بہت مختصر عرصے میں عالمی رہنما بن گیا ہے۔ سی پیک کا پاکستان میں گوادر اور چین میں کاشغر اہم مراکز ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج چین کے صوبے سنکیانگ میں چین کمیونسٹ پارٹی پولیٹیکل بیورو کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سنکیانگ ایغور خودمختار ریجنل کمیٹی کے سیکرٹری (Ma Xingrui) اور سنکیانگ صوبے کے گورنر (Erkin Tuniyaz) سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاواضح رہے کہ مذکورہ دس رکنی وفد گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل اور ان کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی کے داود خان اچکزئی، چیرمین فرینڈز آف چائنا بایزید خان کاسی، وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، صوبائی وزراء میرصادق عمرانی، میر عاصم کرد گیلو، نواب چنگیز خان مری اور نواب مہراب خان مری سے ملنے کیلئے باقاعدہ ہوٹل پہنچ گئے اور یقین دلایا کہ سی پیک کی کامیابی اور بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے اسکالرشپ پروگرام کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی. جس پر گورنر مندوخیل خصوصی شکریہ ادا کیا. اس موقع گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تکمیل سے گوادر تا کاشعر معاشی انقلاب کا آغاز ہوگا. پاکستان اور خاصکر بلوچستان میں تعمیر و ترقی میں چینی حکومت کی مدد اور رہنمائی اشد ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ چین نے صنفی مساوات کو فروغ دینے اور خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ چین میں خواتین تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں مردوں کے برابر کردار ادا کر رہی ہیں۔ چینی حکومت نے زندگی کے مختلف شعبوں میں قائدانہ عہدوں پر فائز خواتین کی تعداد میں اضافہ کرنے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ دہشت گردی, جنونیت اور انتہا پسندی سے نمٹنے میں چین کا تجربہ بہت انوکھا ہے. چین کی حکمت عملی میں ایک کثیر جہتی نقطہ نظر شامل ہے جسمیں حفاظتی اقدامات، اقتصادی ترقی، تعلیم اور سماجی انضمام شامل ہیں. چینی قیادت کی یہ بصیرت ان ممالک اور اقوام کیلئے کارآمد آسکتی ہے جو انتہاپسندی اور دہشتگردی کے شکار ہیں. علاوہ ازیں چین عالمی سطح پر بھی ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون میں مصروف ہے. وقت آپہنچا ہے کہ ہم باہمی تعاون اور مشترکہ کاوشوں سے تعمیر اور ترقی کی نئی راہیں متعین کریں. گورنر بلوچستان اور ان کے ہمراہ سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور سنکیانگ صوبے کے گورنر کی جانب سے عشائیہ دیا گیا.

خبر نامہ نمبر 2025/4208
کوئٹہ 30 مئی۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فائل ٹریکنگ سسٹم، آئی پی ایم ایس، سیٹیزن پورٹل، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی اور اس کی عوامی سطح پر تشہیر سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، چیئرمین سی این آئی ٹی علی محمد کاکڑ سمیت تمام سیکرٹریز نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیکرٹریز فائل ٹریکنگ سسٹم اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کی جانب سے درج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور جو کیسز پینڈنگ یا اوور ڈیو ہیں ان کو بھی جلد ازجلد حل کریں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام سیکرٹریز ضلعوں میں اپنے عملے کی حاضری کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اگلے پی ایس ڈی پی کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی پی سی ون تیار کرکے پی اینڈ ڈی بھجوا دیں۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرکے مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ ترقی اور لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں عوام کو باخبر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ جب عوام کو ان منصوبوں کی تفصیلات معلوم ہوتی ہیں تو وہ نہ صرف ان کی افادیت کو سمجھ پاتے ہیں بلکہ حکومت پر ان کا اعتماد بھی بڑھتا ہے۔ ان اقدامات سے نہ صرف عوام میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہی بڑھے گی بلکہ وہ حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان میں فعال کردار بھی ادا کر سکیں گے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام سیکرٹریز اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی پی سی ون جلدی جمع کرائے۔
خبر نامہ نمبر 2025/4209
کوئٹہ 30 مئی: صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان یوتھ پالیسی 2024 کا باقاعدہ اجراء نوجوانوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہے اور اسکو ڈرافٹ سے ایک جامع اور مکمل دستاویز بنانے میں تمام محکمہ یوتھ افئیرز کی ٹیم داد کی مستحق ہے۔ اس کو مرتب کرنے اور ایک مربوط پالیسی بنانے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سینیٹر میر جمال رئیسانی، سابقہ سیکرٹری کھیل و آمور نوجوانان ڈاکڑ جاوید انور شاہوانی، موجودہ سیکرٹری کھیل و آمور نوجوانان درا دشتی، ڈائریکٹر یوتھ الیاس شاد بلوچ اور دیگر ٹیم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جب سے اس اہم محکمہ کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہے نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدان ہوں یا غیر نصابی سرگرمیاں یا دیگر تفریحی مواقع حکومت بلوچستان اپنی بساطِ کے مطابق نوجوانوں کے لیے بے شمار پروگرامز ارینج کروا چکی ہے کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں نوجوانوں کو معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کا پیش خیمہ سمجھتی ہے ان سے معاشی نمو اور سماجی شعور فروغ پاتی ہے انہوں نے کہا بغیر یوتھ پالیسی کے وہ سمت مزید مربوط ہوگی جو نہ صرف ان کے مسائل کے حل کی جانب پیش رفت ہے بلکہ ان کی سماجی، تعلیمی اور معاشی ترقی کو بھی نئی جہت دے گا۔ یہ پالیسی وزیر اعلیٰ میر سر فراز احمد بگٹی کی وژنری قیادت اور نوجوانوں کے ساتھ ان کی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محترمہ مینا مجید بلوچ نے بتایا کہ یوتھ پالیسی کی تیاری کے دوران مختلف اضلاع میں نوجوانوں، ماہرین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی تاکہ اس پالیسی میں زمینی حقائق اور مقامی ضروریات کی حقیقی عکاسی ہو۔ اس مشاورتی عمل نے اس پالیسی کو ایک جامع، مربوط اور قابل عمل فریم ورک کی شکل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان یوتھ پالیسی 2024 کے اہم نکات میں تعلیمی مواقع کی بہتری، ہنر مندی کے فروغ، فنی تربیت، ڈیجیٹل مہارتوں کی فراہمی، کھیلوں کے فروغ، روزگار کے مواقع، ذہنی صحت کی بہتری، قیادت و فیصلہ سازی میں نوجوانوں کی شمولیت، اور ماحولیاتی شعور بیدار کرنے جیسے عناصر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت ضلعی اور تحصیل سطح پر یوتھ سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں نوجوانوں کو کونسلنگ، کیریئر گائیڈنس اور انٹرپرینیورشپ سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، نوجوانوں کے لیے لیڈرشپ پروگرامز، یوتھ کونسلز، اور دیگر پلیٹ فارمز مہیا کیے جائیں گے تاکہ وہ سماجی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ پالیسی پر عملدرآمد کے لیے واضح روڈمیپ، ٹائم لائن اور مانیٹرنگ میکانزم وضع کیا گیا ہے تاکہ ہر قدم پر شفافیت اور احتساب یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ ضرورت صرف ان کی رہنمائی، مواقع اور اعتماد دینے کی ہے۔ بلوچستان یوتھ پالیسی 2024 اسی سمت میں ایک مضبوط اور دیرپا بنیاد فراہم کرے گی۔

خبر نامہ نمبر 2025/4209
کوئٹہ 30 مئی: ـصوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے دہشت گردوں کے سوراب میں بینک لوٹنے ، مختلف سرکاری افیسر وں کے گھروں کو نذر آتش کر نے کی مزمت کی اور اے ڈی سی رونیو ہدایت بلیدی کی شہادت پر گہر ے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک دشمن قوتوں کی ایما پر بلوچستان میں اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کرتے ہیں یہ حملے حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی ناکام کوشش ہے کیونکہ ہمارے عوام دہشت گردوں کے ظالمانہ سرگرمیوں سے بخوبی آگاہ ہیں کہ وہ مُختلف علاقوں میں خوف وہراس پھیلانا اور بے گناہ انسانوں کو شہید کر ناہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے یہ عزم کیا کہ ان شر پسندوں کی سرکوبی تک چین سے نہیں بیٹھے گے ہم سیکیورٹی فورسز کی تعاون کے لیے ہمہ وقت حاضر رہتے ہیں تا کہ دہشت گرد ی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اے ڈی سی ہدایت بلیدی کی اہل خانہ کے ساتھ ہیں الله تعالیٰ شہید کی درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب کرے ۔

Clipping

06-06-2025

News

05-06-2025

Clipping

05-06-2025

News

04-06-2025