خبرنامہ نمبر 2215/2025 صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے احتجاجی دھرنے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت اس واقع کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے دہشت گردی جہاں بھی ہو وہ قابل مذمت ہے میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ اللہ پاک نے کرم کیا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خبرنامہ نمبر 2216/2025سعودی عرب 30 مارچ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تمام امت مسلمہ کو عیدالفطر کی خوشیوں کی مبارک دی. عیدالفطر ایک اجتماعی خوشی کا دن ہے جس کا حقیقی جوہر مسلمانوں کے درمیان ایک عظیم اتحاد و اتفاق کا مظہر ہے اور یہ اپنی روحانی وابستگی کی تجدید کا موثر ذریعہ بھی ہے. انہوں نے کہا کہ غربت اور مہنگائی کی وجہ سے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اردگرد کے تمام مساکین اور مستحقین کی بھرپور مدد کرنا ہیں تاکہ کوئی غریب یا نادار خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ بحیثیت انسان اور مسلمان ہم سب ایک ہی تانے بانے کا حصہ ہیں اور ہمارے انفرادی دھاگے درحقیقت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہم اپنے ہمسایوں اور اپنے ماتحتوں کے ساتھ حسن سلوک اور برابری کا سلوک کریں کیونکہ وہ ہماری مدد اور توجہ کے مستحق ہیں۔ دین مبین اسلام ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ ہم ضرورت مندوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرکے ایک منصفانہ اور مساویانہ معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ پروردگار ہمیں اپنے سماجی بندھنوں کو مضبوط کرنے اور باہمی ربط و تعلق کے احساس کو مستحکم بنانے کی توفیق دے.
خبرنامہ نمبر 2217/2025کوئٹہ 30 مارچ: قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے عیدالفطر کے موقع پر تمام اُمت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے. انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالفطر دراصل رمضان کے مقدس مہینے میں ہماری عبادت، نظم و ضبط اور برداشت کیلئے اللہ تعالی کی طرف سے انعام کا دن ہے. یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نعمتیں اپنے معاشرے کے غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کے ساتھ بانٹیں۔ ایسا کرنے سے ہم یکجہتی اور ہمدردی کا احساس پیدا کر سکتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی بھی تنہا محسوس نہ کرے. اس اجتماعی خوشی کے موقع پر ہم ایک دوسرے کیلئے زیادہ ہمدرد اور معاون بننے کی کوشش کریں۔ ضرورت مندوں کے ساتھ اپنی خوشی اور برکات بانٹ کر ہم اتحاد اور یکجہتی کے احساس کو فروغ دے سکتے ہیں ان اجتماعی اقدار کو اپنانے سے، ہم ایک زیادہ ہم آہنگ اور مساوی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں جہاں ہر ایک کو ترقی کی منازل طے کرنے اور وقار کے ساتھ عیدالفطر کی خوشیاں منانے کا موقع ملے.
خبرنامہ نمبر 2219/2025پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت صوبے کے غریب اور نادار عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی حلقہ پی بی 43میں مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے ہیں تاکہ مستحق عوام بھی رمضان اور عید کی خوشیاں مناسکیں۔یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میںراشن تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رمضان المبارک میں غریب اور مستحق افراد میں راشن بیگ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر حلقہ پی بی 43میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماوں حاجی خان محمدبڑیچ ، ارباب اسد کاسی ، جبار خلجی ، سابق ناظم جاوید محمدحسنی ،طیب بلوچ،حاجی ہاشم ،عبدالحق نیچاری ،محمد علی کاکڑ،عاصم ،حسن غوری ،ایڈووکیٹ جلیل لانگو ،عبدالرحمن لانگو ، وڈیرہ نسیم لانگو ،ظفر بنگلزئی ،حاجی اسحاق مینگل ،حاجی واحد مینگل ،ناز میروانی ، فریدہ ،،سکینہ مینگل ،صباکاکڑاور حلقے کے معتبرین اور معززین کی موجودگی میں صاف اور شفاف طریقے سے غریب اور مستحق خاندانوں میں باعزت طریقے سے راشن فراہم کیا گیا جس کا سہرا وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے سرا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی مستحق اور غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے جس سے غریب اور مستحق افراد کی مشکلات میں کمی آئے گی اور وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے اردگرد غرباءاور مساکین کا خاص خیال رکھیں اورانہیں عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔