February 5, 2025
News

3-02-2025

خبرنامہ نمبر775/2025کوئٹہ، 3 فروری ۔وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی معاملات پر اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں ملکی سلامتی، بلوچستان میں امن و استحکام، ترقیاتی منصوبوں، اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قلات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا بلوچستان میں جاری امن و استحکام کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کا پائیدار حل نکالا جا سکتا ہے، لیکن اگر کوئی بات چیت کے لیے تیار نہیں اور ریاستی قوانین کو چیلنج کر رہا ہے تو کسی بھی صورت تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ریاست کی رٹ ہر حال میں برقرار رکھی جائے گی اور کسی کو بھی بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر اساتذہ اور طبی عملے کی بھرتیاں کی گئی ہیں، اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھی ٹیچنگ کی نوکری فروخت نہیں ہوئی۔ عام آدمی نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور میرٹ پر ہونے والی بھرتیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف منظم سازشیں ہو رہی ہیں، اور ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن تین مختلف محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے، اور اس کا ہر صورت مقابلہ کرنا ہوگا۔ بعض عناصر بندوق کے ذریعے تشدد کا راستہ اختیار کر رہے ہیں جبکہ ریاست کے خلاف نفرتیں پھیلانے کی سازشیں جاری ہیں وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کے مسئلے کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں جدید ذرائع ابلاغ کا استعمال کرتے ہوئے بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن حکومت اور ریاستی ادارے ان چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے بلوچستان میں جاری بحالی? امن کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے اور امن و استحکام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے بلوچستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی سے ترقی اور استحکام کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اس اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال، حکومتی اقدامات اور درویش مسائل و چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی ، اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڈ ، سینٹر آغا شاہ زیب درانی ، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ ، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم خان کھوسہ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب الدین، پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بابر خان، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری و دیگر حکام نے شرکت کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر776/2025کوئٹہ 3فروری .حکومت بلوچستان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے درابن علاقے میں چار لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری ٹریبونل تشکیل دے دیا ہے محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری ٹریبونل کی سربراہی کمشنر کوئٹہ ڈویژن کریں گے، جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری III، محکمہ داخلہ بلوچستان ممبر و سیکریٹری ہوں گے حکومت بلوچستان نے ٹریبونل کو ہدایت دی ہے کہ وہ سات دن کے اندر اپنی رپورٹ مکمل کر کے پیش کرے ٹریبونل کے دائرہ کار میں واقعے کی وجوہات، کسی بھی ممکنہ کوتاہی اور ذمہ داروں کا تعین شامل ہے رپورٹ میں مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی دی جائیں گی ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ حکومت لیویز فورس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور شہداءکے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اور حکومت بلوچستان امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہےدرابن میں یکم فروری کو چار لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد حکومت بلوچستان نے فوری طور پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر777/2025کوئٹہ 3 فروری۔سیکرٹری زراعت اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ نے زرعی تحقیقاتی ادارے کا دورہ اور ادارے کے نئے زرعی سائنسی جریدے کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری زراعت اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ نور احمد پرکانی نے 3 فروری 2025 کو ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سریاب کوئٹہ کا دورہ کیا۔ سیکرٹری نے مختلف ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا اور نئے زرعی سائنسی جریدے کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری کا دورہ ریسرچ فروٹ فارم سے شروع ہوا جہاں انہیں کاشت کی جانے والی مختلف پھلوں کی نرسریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ نرسری میں مقامی اور غیر ملکی دونوں قسمیں ہیں۔ مارچ میں رعایتی نرخوں پر کسان برادری میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد کسانوں کو اعلیٰ معیار کے پودے فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے زیتون کی نرسری، زعفران فیلڈ اور سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں کے مختلف مسائل سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ ڈائریکٹرز کو زرعی تحقیق کے موثر آپریشن کو یقینی بنانے کے لی? موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ عبدالروف کاکڑ نے سیکرٹری کو ادارے میں ہونے والی تحقیق کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ سکریٹری نے ڈائریکٹوریٹ آف ایگری بزنس کے ایک ملازم کے ذریعہ تیار کردہ اختراعی ڈیوائس کا بھی مشاہدہ کیا۔ یہ انوکھی مشین دوہری افعال انجام دیتی ہے نمبر 1 چوزوں کی پرورش کے لیے انڈے کو کنٹرول شدہ ماحول میں رکھنا اور کنٹرول شدہ ماحول میں بیج سے پودوں کی نرسریوں کی پرورش کرنا۔ سیکرٹری نے ادارے کے ڈائریکٹرز سے ملاقات کی اور قومی معیشت میں زراعت کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ جدید زرعی طریقوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خود کو وقف کریں۔ “زراعت ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،” سیکرٹری زراعت نے سائنسدانوں سے گزارش کی کہ وہ سخت محنت کریں اور جدید زرعی طریقوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی بہترین کوششیں وقف کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ تحقیق کو کسانوں کو درپیش عملی مسائل پر مبنی ہونا چاہیے۔ اس دورے کی ایک خاص بات ایگریکلچر ریسرچ سائنٹیفک جرنل کا افتتاح تھا جسے حال ہی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایگریکلچر ریسرچ نے شروع کیا تھا۔ یہ جریدہ جدید ترین زرعی تحقیق کے بارے میں مقامی اور بین الاقوامی برادریوں کو بصیرت فراہم کرے گا، جس میں جدید تحقیقی مقالے پیش کیے جائیں گے۔ سکریٹری نے قیمتی علم کو پھیلانے اور فروغ دینے کہ لیے جرنل کی اہمیت پر زور دیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر778/2025 مستونگ 3فروری ۔ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا گیا۔ پولیو مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر مستونگ کیپٹن ریٹائرڈ میر باز خان مری، ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی، ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر انور گولہ، افتخار شاہ مشوانی سی سی او نے بچوں کو پولیو کےقطرے پلا کر کیا۔ شرکاءنے اس موقع پر کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام تر طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ پولیو کا مرض نئی نسل کی نشونماء کیلئے رکاوٹ ہے اس مرض کا خاتمہ کرکے صحت مند نسل کو پنپنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ بلوچستان حکومت ایک طویل عرصہ سے پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام اضلاع میں خصوصی مہم کے تحت جدوجہد کررہی ہے اور انسدادِ پولیو مہم کے باعث کافی حد تک اس مرض پر قابو پالیا گیا ہے۔ اس موقع پر شرکاءنے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اس حوالے سے والدین پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ پولیو مرض سے نہ صرف ایک فرد اپاہج بن جاتا ہے بلکہ اس سے پورا خاندان زندگی بھر کی پریشانیوں میں جکڑا جاتاہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ قومی فریضہ سمجھ کر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام طبقات اپنا مثبت کردار ادا کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر779/2025تربت 3فروری۔پہلا آل سندھ بلوچستان بالی کمیونیکیشن ناک آوٹ فٹبال ٹورنامنٹ تربت کا فائنل شفیع محمدن لیاری کراچی اور بالی کمیونیکیشن تربت کے درمیان کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں بالی کمیونیکیشن تربت نے 1 کے مقابلے میں 2 گول سے فتح حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کر لی فائنل میچ کے مہمان خاص ڈپٹی چیئرمین ضلع کونسل باھڈ جمیل دشتی تھے اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کی تعریف کی اور کارکردگی کو سہرا اور کہا کہ شاہ دوست دشتی سمیت دیگر تمام دوستوں کی جن کی فٹبال اور نوجوانوں کے فروغ کے لیے کاوشیں قابلِ تحسین کی ہے ۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر780/2025 زیارت 3فروی ۔ ڈپٹی کمشنر ذکاءاللہ درانی نے بچوں کو قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹر یاسر طاہر، محکمہ صحت کے باقی افسران سمیت ڈبلیو ایچ اواور یونیسیف کے نمائندے بھی موجود تھے. ڈی ایچ او نے کہا کہ ضلع زیارت میں 19 یونین کونسل میں انسداد پولیو مہم کے دوران 22265 بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے. ضلع زیارت میں 139 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اور اس سلسلے میں 29 فکسڈ سائٹس اور 12 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نےکہا تمام پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، زیارت میں کوئی نو گو ایریانہیں لیکن اس کے باوجود اگر کسی نے بھی انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،حکومت کے ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ایک بچہ بھی قطروں سے محروم نہ رہ جائے. انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اس کی ملک میں موجودگی نیک شگون نہیں اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی ہم مرض کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر781/2025تربت 3 فروری .: ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل اِبراھیم نے بچوں کو پولیو ویکسین کا قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا انسداد پولیو مہم کے افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز مکران ڈویژن ڈاکٹر محمد اسلم آزار ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرو¿ف بلوچ، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم ڈاکٹر منیر احمد رند، یونیسیف کے سی سی او ذوہیب حسن ،ایم این سی ایچ کواڈئینٹر ڈاکٹر لعل جان بلوچ ، اور ڈسٹرکٹ پولیو فوکل پرسن ظریف علیان رند ، پولیو ڈی ڈی ایم فوکل پرسن شکیل احمد ، ڈی پی سی آر فوکل پرسن محمد جان سنجرانی نے شرکت کی تقریب سے ڈپٹی کمشنر کیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کیچ کے پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین پلانا ہے تاکہ ضلع کیچ کو پولیو کے وباءسے مکمل طور پر محفوظ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کیچ کے تمام یوسی ایم او اور ایریا انچارجز مہم کے دوران اپنی فرنٹ لائن ٹیموں کے ساتھ رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ پولیو بچاو ویکسین پلانے میں رہ نہ جائے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبد الروف بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو سے نجات کا واحد راستہ پولیو کے قطرے پلانے میں ہے اور ہم سب نے مل کر اپنے ملک کو پولیو سے پاک کرنا ہوگا تاکہ ہماری نسلیں عمر بھر کی معذوری سے بچا سکیں۔جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروس مکران ڈویژن ڈاکٹر محمد اسلم آزار بلوچ نے والدین سے اپیل کی وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ انکے بچے اس موضی مرض سے مکمل طور پر محفوظ رہ سکیں۔محکمہ صحت ضلع کیچ کے ترجمان نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران93667 بچوں کو پولیو سے بچاو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 392 موبائل ٹیمیں، 11 ٹرانزٹ پوائنٹ اور 86 فکس سینٹرز قائم کیے گئے ہیں واضع رہے صوبہ بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کیچ میں بھی پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جو 3 فروری 2025 سے لیکر 7 فروری 2025 تک جاری رہے گی جسمیں ضلع کیچ کے چار تحصیلوں تربت ، بلیدہ ، دشت اور تمپ کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں کو کور کیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر782/2025گوادر/کراچی: 3 فروری ۔ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ،شفقت انور شاہوانی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا، جہاں دونوں اداروں کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت این ای ڈی یونیورسٹی، جی ڈی اے کو استعداد کار میں اضافے کی تربیت، کمیونٹی مشاورت، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے انجینئرنگ جائزے، تاریخی ورثے کی عمارتوں کے مو ثر استعمال، شہر کی پرانی آبادی خصوصاً شاہی بازار اور ماڈل ویلج منصوبے کے قیام و بحالی میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ تقریب میں این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر نعمان، رجسٹرار سید غضنفر حسین اور دیگر فیکلٹی ممبران شریک ہوئے۔ اس تاریخی معاہدے جی ڈی اے کی جانب سے گوادر کی جدید طرز پر تعمیر و ترقی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے جو گوادر کی ترقی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے اکیڈمیا اور ترقیاتی اداروں کے مابین اشتراک کو فروغ دینے کا عملی ثبوت ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر783/2025گوادر: 3فروری ۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے میر عبدالغفور ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کی مجموعی صورتحال، طبی سہولیات اور مریضوں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو درپیش چیلنجز اور وسائل کی دستیابی کا بغور معائنہ کیا۔ انہوں نے نئی عمارت میں منتقل ہونے والی او پی ڈی (آوٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ) اور لیبارٹری کا دورہ کرتے ہوئے وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے کے مسائل اور مشکلات بھی دریافت کیے۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے خصوصی طور پر ڈائلیسس سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے داخل مریضوں کی عیادت کی اور طبی آلات کی دستیابی اور معیار کا جائزہ لیا۔ ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ ڈائلیسس سینٹر میں مریضوں کو درپیش مسائل اور علاج کے اخراجات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری کے مہینے میں 83 مریضوں کو ڈائلیسس کی سہولت فراہم کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور طبی سہولیات میں بہتری کے لیے ہسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈائلیسس کے مریضوں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر784/2025گوادر: 3 فروری ۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے نیشنل امیونائزیشن ڈے (NID) فروری کے تحت انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ایم ایس میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈیزیز سرویئلنس آفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز بلوچ، ڈی ایس او ڈاکٹر فاروق، کمیونٹی کمیونیکیشن افسر انسداد پولیو پروگرام شے صغیر اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔افتتاحی موقع پر ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے والدین، اساتذہ، علما، سول سوسائٹی، اور سماجی رہنماوں سے اپیل کی کہ وہ اس قومی فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ گوادر سمیت پورے ملک کو پولیو جیسے مہلک وائرس سے محفوظ بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو معصوم بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے۔ اس کے مکمل خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے والدین سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ہر انسداد پولیو مہم کے دوران حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں، تاکہ کوئی بھی بچہ اس ناقابل علاج بیماری کا شکار نہ ہو۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس دوران ضلع بھر میں خصوصی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے بھرپور تعاون کر رہے ہیں، جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی اور سہولیات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم کے دوران عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے مختلف مساجد، اسکولوں اور کمیونٹی سینٹرز میں شعور و آگاہی سیشنز کا انعقاد بھی کیا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے یہ مہم نہایت اہم ہے اور تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ اس قومی مقصد میں حکومت اور صحت حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے والدین، کمیونٹی لیڈرز اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ گوادر سمیت پورے ملک کو پولیو فری بنایا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر785/2025موسیٰ خیل 3 جنوری ۔3فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمعہ داد مندوخیل نے (DEOC) میں بچی کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر کیا۔ اس موقع پر ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد ایاز اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے والدین اور عوام کا تعاون ضروری ہے۔ مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام سے مکمل تعاون کی گئی۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر786/2025کوئٹہ 3 فروری۔بلوچستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ (بیف) کے ایک اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ ڈسٹرکٹ ٹاپرز اسکالرشپ پروگرام 2024میٹرک 2024 کی اسکالرشپ کی تعداد 5 سے بڑھا کر 10 کر دی گئی ہے اور BS Need Based اسکالرشپ کا اجرا کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پہلے سے مشتہر شہید بینظیر بھٹو فلی فنڈڈ اسکالرشپ برائے انٹرمیڈیٹ ڈسٹرکٹ ٹاپرز 2024 پروگرام منسوخ کیے گئے ہیں۔ مزید براں انٹرمیڈیٹ کے طلبائ Partial Funded پروگرام کے تحت اسکالرشپ کے لیے اہل ہوں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر787/2025کوئٹہ3 فروری۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر کو صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم بنیادی طور پر سرد/خشک اور وسطی و شمالی پہاڑی علاقوں میں بہت سرد رہنے کی توقع ہے۔ تاہم کوئٹہ، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب سمیت اس کے گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ آندھی/ بوندا باندی اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ خاران، واشک، نوشکی اور چاغی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم شمالی اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی راتیں بھی رہیں گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں سب سے کم درجہ حرارت (-4.5/13.0) ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر788/2025نصیرآباد3فروری ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی سے ڈیرہ مراد جمالی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واجد فرحاد نے کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر واجد فرحاد نے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی امور سمیت دیگر درپیش مسائل کے متعلق انہیں آگاہی فراہم کی اس موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے اسٹڈی ٹور کے لیے پانچ لاکھ روپے نقد بھی ڈائرسیکٹر کے حوالے کیے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ جہالت کی تاریکی کے خاتمے کے لیے موجودہ صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی۔ کہ تمام تدریسی مراکز میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں سے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے والے طلبہ و طالبات بہتر معنوں میں علم کے حصول کو یقینی بنائیں اور مستقبل میں ملک کی تعمیر و ترقی میں وہ اپنا کردار ادا کریں ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ جلد از جلد یونیورسٹی کے کام کو مکمل کروایا جائے اور وہاں پر تدریسی عمل شروع ہو سکے اس وقت جہاں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں ان کے مسائل کے متعلق ہمیں بخوبی آگاہی حاصل ہے انشاءاللہ مستقبل قریب میں مزید بہتر معنوں میں طلبہ و طالبات کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ علم کی شمع مزید روشن رہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر789/2025کوئٹہ 3فروری۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈبلوچستان میں کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے،ہم وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور وہ دن دور نہیں جب بلوچستان عالمی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بزنس کمیونٹی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (BBoIT) قومی اور بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کیلئے سرگرم عمل ہے۔ہم ملکی و غیر لکی سرمایہ کاروں کے ساتھ مختلف چینلز کے ذریعے رابطے قائم کر کے انہیں بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کر رہے ہیں،گزشتہ دنوں اسلام آباد میں 10 سے زائد ممالک کے قونصل جنرلز اور سفیروں کے ساتھ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے ملاقاتیں کی گئی ہیں۔انہوں کے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ریگولیٹری کے عمل کو ہموار اور ضروری معلومات اور معاون خدمات فراہم کرکے سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرتا ہے، اس مقصد کیلئے سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کو ون ونڈو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومت کاروبار کرنے میں آسانی، مراعات کی فراہمی اور زراعت، معدنیات اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں کو ترجیح دے کر سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ گوادر فری ٹریڈ زون اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز سمیت خصوصی اقتصادی زونز کا قیام اس کی واضح مثال ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿Quetta, February 3: Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), Bilal Khan Kakar, stated that the BBoIT is playing a significant role in promoting ease of doing business and investment opportunities in Balochistan. He emphasized that, in line with Chief Minister Mir Sarfraz Bugti’s vision, efforts are being made to make Balochistan prosperous and developed, and the day is not far when Balochistan will become a hub of global trade activities.He expressed these views during a meeting with a delegation from the business community in his office. He further mentioned that the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT) is actively engaged in national and international trade activities. By establishing connections through various channels with both local and foreign investors, efforts are being made to attract investments in Balochistan. Recently, meetings were held in Islamabad with consuls general and ambassadors from over 10 countries to enhance economic cooperation.He added that the BBoIT facilitates investment by streamlining regulatory processes and providing essential information and support services. To this end, one-window facilities are being offered to investors and the business community. The government is focusing on improving the investment environment by enhancing ease of doing business, offering incentives, and prioritizing sectors such as agriculture, minerals, and infrastructure. The establishment of special economic zones, including the Gwadar Free Trade Zone and Export Processing Zones, is a clear example of these efforts.﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر790/2025استامحمد3فروری ۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے کہا ہے کہ لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جا رہا ایریگیشن سسٹم کی بہتری اور کسانوں کو بروقت زرعی پانی کی فراہمی محکمہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے انجینیئرز کی ذمہ داری ہے اس پر کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جب تک کسانوں کو بروقت زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جاتا تب تک ان کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع نہیں ہو سکتی اسی طرح شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھی ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ عوام کو پانی کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں ان کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ذونل ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی امداد علی ابڑو و ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویڑن نیک محمد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کہا کہ ضلع بھر کے لوگوں کو آبنوشی کی فراہمی کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں تعلیم صحت تمام دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی معیار زندگی مزید بہتر ہو اور انہیں تمام سہولیات ان کی دہلیز پر ہی فراہم کی جائیں اس حوالے سے ضلع انتظامیہ کڑی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ خود بھی مصروف عمل ہے تاکہ تمام امور کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے کر فوری طور پر اقدامات کیے جائیں اور لوگ ان سے استفادہ حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ نیا ضلع قائم کیا گیا مسائل ضرور ہیں مگر ہم دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے دن رات محنت کر کے عوامی مشکلات کو حل کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں اور اس سلسلے میں ضلع بھر میں تمام ضلعی سربراہان کو بھی سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ عوام کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر791/2025گوادر3فروری ۔

ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی سربراہی میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس تعلیمی سیشن 2024-25 کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے دستاویزات اور لوکل سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال اور تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا۔ اس موقع پر کل 46 امیدوار اپنے اصل دستاویزات کے ساتھ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔جانچ پڑتال کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ایم ایس میر عبدالغفور ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈاکٹر عبدالمجید بلوچ، نادرا کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے۔اس دوران کمیٹی نے طلبہ کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات اور تحفظات کو بغور سنا اور ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے۔ جانچ پڑتال کے عمل میں امیدواروں کے اصل قومی شناختی کارڈ (CNIC)، لوکل سرٹیفکیٹ، تعلیمی اسناد، اور والد کے لوکل سرٹیفکیٹ کی تفصیلی تصدیق کی گئی تاکہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اس موقع پر کہا کہ مقامی طلبہ کے حقوق کا تحفظ اور میرٹ کی بالادستی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کمیٹی کے تمام ممبران کو ہدایت دی کہ جانچ پڑتال کا عمل مکمل غیرجانبداری اور شفافیت کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ تمام اہل طلبہ کو ان کا حق مل سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر792/2025نصیرآباد3فروری ۔

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد و ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین منیر احمد خان کاکڑ کی سربراہی میں میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میل فیمیل کے امیدواران کے ڈاکومنٹس کی چھان بین کا عمل جاری رہا کمیٹی کے دیگر ممبران ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرای فیصل اقبال کھوسہ سمیت دیگر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالحمید تھہیم بابو قاسم ڈومکی بقا محمد عمرانی موجود تھے اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین و دیگر ممبران نے تمام امیدواروں کے لوکل سرٹیفیکیٹس شناختی کارڈز اور تعلیمی اسناد کا جائزہ لیا واضح رہے کہ ضلع نصیر آباد سے ایم بی بی ایس کے لیے 11 نشستوں پر 83 امیدواروں نے حصہ لیا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ تمام امیدواران کے کاغذات شناختی کارڈز وغیرہ کی چھان بین کی جا رہی ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کے چناوکو یقینی بنایا جائے اس وقت صرف 11 نشستوں میں سے 80 سے زائد میل اور فیمیل نے حصہ لیا ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام قانونی چارہ جوئی مکمل کر کے لسٹ جاری کی جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر793/2025اوستامحمد3فروری ۔کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح ضلع استامحمد میں بھی تقاریب ریلیاں نکالی جائیں گی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے کہا ہے کہ پانچ فروری یوم کشمیر کے دن تحصیل استامحمد اور تحصیل گنداخہ میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 30۔10 بجے الگ الگ ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بھی ان ریلیوں میں شرکت کر کے کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اور اقوام متحدہ کو بتایا جائے گا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں پر بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو برداشت نہیں کریںگی یہ مظالم بند کیے جائیں ڈپٹی کمشنر استامحمد نے زندگی مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ریلیوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 794/2025 کوئٹہ 03 فروری: وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کیا اور گزشتہ دنوں قلات میں دھشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی خیریت دریافت کی. بعدازاں وزیراعظم پاکستان کو بلوچستان کی تازہ ترین امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ژوب ڈویژن کیلئے ژوب بائی پاس روڈ کی رواں سال 2025 میں تکمیل کو یقینی بنانے اور ژوب میں مزید تعلیمی اداروں قیام کیلئے محکمہ موسمیات (غبارہ میدان) تقریباً 65 ایکڑ اراضی مختص کرنے کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر کا اعلان بھی کیا اور جلد فنڈز کی فراہمی کا یقیں دلایا. اس سے ژوب اور اس سے متصل علاقوں کے لوگوں کیلئے جدید تعلیم، نقل و حمل اور معاشی ترقی کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ژوب کے جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت اور تعمیر و ترقی کے روشن امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلیمی ترقی اور معاشی خوشحالی ژوب کیلئے ایک روشن مستقبل کی نشاندہی کرتی ہے جو تاجر برادری اور باصلاحیت نوجوانوں کیلئے آگے بڑھنے کے سنہرے مواقع کھولتی ہے۔

خبرنامہ نمبر 795/2025 کوئٹہ 03 فروری۔ صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملا خیل نے کہا ہے کہ پولیو ایک موزی مرض ہے جس کا تدارک انتہائی ضروری ہے پاک صاف ماحول اور ویکسینیشن کے ذریعے اس مہلک مرض سے نجات ممکن ہے اس کے خاتمے کے لیے تمام مکتبہ فکر کو اپنا مثبت کرداد ادا کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ پولیو مہم کے آغاز پر کیا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 برس سے ہم اس موذی مرض کے خلاف بر سر پیکار ہیں لیکن ابھی تک اس پر قابو نہیں پا سکیں ہیں۔ پولیو پر قابو نہ پانے کی وجوہات میں گنجان آبادی، بنیادی سہولیات کا فقدان، طبی مسائل اور لوگوں میں پائے جانے والے خدشات نہایت اہم ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مہم کو کامیاب کرنے میں بھرپور تعاون کریں اور پولیو ٹیموں کی معاونت کریں تاکہ اس بیماری کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے انہوں نے علماء کرام، سیاستدانوں اور سماجی رہنماؤں اور والدین سے بھی اپیل کی کہ پولیو کے خلاف مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند پاکستان فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملک و ملت کی ترقی میں صحت مند و توانا جسم اور عقل سلیم کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں اور اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

خبرنامہ نمبر 796/2025 صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدرات کوئلہ کان کارکنوں کی حفاظت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے محکمہ معدنیات کے افیسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکریٹری معدنیات سیدال لونی، ڈی جی معدنیات عبداللہ بلوچ, اسپیشل سکریٹری محکمہ معدنیات غلام مصطفیٰ، ایڈیشنل سیکریٹری مائنز ڈاکٹر جمیل، چیف انسپکٹر مائنز عبد الغنی بلوچ اور دیگر حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ مائننگ کا شعبہ نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے ہمارے صوبے کی معیشت میں مائنز اور کان کنی کا کلیدی کردار ہے اسکے علاوہ ہمارے صوبے کے لوگوں کی کثیر تعداد میں روزگار مائنز کا نکنی کے شعبہ سیوابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کا نکنوں اور مزدوروں کے جان کی حفاظت کو اولیت دیتے ہیں کیونکہ انسان کی زندگی ہر چیز سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ کا نکنوں کی حفاظت اور ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں رینگے انہوں نے مائنز آفیسر ان سے مخاطب ہوکر کہا کہ جلد ایس این ای بنائے جس میں خاص کر کانکنوں اور مزدوروں کے لیے فرسٹ ایڈ میڈیکییشن اور مائنز سے زہریلے گیسوں کے استخراج کے آلات اس میں ضرور ڈالیں اور اس کے علاوہ پو سٹیں، گا ڑیاں، مشینری الات بھی ایس این ای میں شامل کریں تا کہ اس پر جلد از جلد عملدرآمد ہوسکے صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے سختی سے کہاکہ جو بھی مائنز ملازم واہلکار اپنے ڈیوٹی میں غفلت کرتے ہیں اس کے خلاف فوری طور پر تادیبی کاروائی عمل لا ئی جائے اور اس کیعلاوہ جو بھی کول مائنز مالک کا ن کنوں کو احتیاطی تدابیر میں کوتاہی کرتے ہیں اس کول مائنز کے خلاف قانونی کاروائی کرو۔اگر مائنز،میڈیکل پروفیشنل کی جہاں جہاں ضرورت ہو کنٹریکٹ پر بھر تی کیا جائے۔

خبرنامہ نمبر 797/2025 حب 3 فروری:بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع حب میں بھی ڈپٹی کمشنر منصور قاضی کے زیر صدارت پولیو ایوننگ میٹنگ انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر حب نیشنل پولیو این اسٹاف افسر حب سرویلنس افسر ڈبلیو ایچ او اور ہیلتھ ورکرز شریک ہوئے اجلاس میں پولیو مہم کے ٹیموں اورمانیٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا پولیو مہم میں شریک ٹیموں نے پولؤ ویکسین کوریج کے حوالے سے انتظامی افسر کو آگاہ کیا اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب کی جانب سے سیکیورٹی فراہمی ودیگر انتظامات کے حوالے سے اقدامات کو سراہا گیاڈپٹء کمشنر حب منصور قاضی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حب کے 90ہزارآٹھ سوپچیس بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے مقررہ اہداف کی تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی پولیو مہم میں خدمات کی سرانجام دہی کے دوران ورکرزکی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ڈپٹی کمشنر حب نے کہا کہ پولیو سیکیورٹی پلان پر عملدرامد کے معاملات کی خود نگرانی جاری رکھونگا ڈپٹی کمشنر حب نے مائیکرو پلان کے حوالے سے پولیو ٹیموں کو احکامات بھی جاری کیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے ڈپٹی کمشنر کو پولیو ایوننگ میٹنگ میں بتایا ضلع حب میں 326 پولیو ٹیمیں خدمات سرانجام دے رہی ہیں 18ٹرانزٹ مقامات پر پولیو ویکیسین کی فراہمی ممکن بنائی گء ہے ڈی ایچ او نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ آج پولیو مہم کی کمیونٹی موبلائزیشن میں یونیسیف ورکرزبھی شریک ہیں اجلاس میں پولیو مہم کے دوران کوآرڈینیشن اور آپریشنل ایشوز بھی میٹنگ میں زیربحث آئے.

خبرنامہ نمبر 798/2025
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور پارٹی کی قیادت بلوچستان میں امن استحکام اور ترقی کے لئے کوشاں ہے۔وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے میں بے امنی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر واضح طور پر یہ پیغام دے دیا ہے کہ معصوم بے گناہوں کا خون بہانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی بلوچستان کے امن کو تہہ بالا کرنے والی قوتوں سے آہنی ہاتھوں سے نماٹا جائے گا جس طرح وزیراعظم پاکستان نے امن کے قیام ترقی و خوشحالی کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں وہ اس بات کا مظہر ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کیساتھ ملکر ہر اس سازش کو نسب و نابود کردے گی جس کے ذریعے یہاں بے امنی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت بلوچستان کے امن اور یہاں ترقی کے لئے سنجیدہ ہیں اور اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں ہر وہ قدم اٹھایا جارہا ہے جس کے مثبت اثرات اہل بلوچستان کی طرز زندگی کو محفوظ بنائیں گے۔

خبرنامہ نمبر 799/2025
استہ محمد3فروری:ڈپٹی کمشنر استہ محمد ارشد حسین جمالی نے پولیو کی جاری مہم کے دوران مختلف ایریاز میں خود جا کر پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا اور بچوں کے فنگر مارکنگ کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر پولیو ورکر سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم سب مل کر پولیو کے خلاف جہاد کے طور پر کام کر رہے ہیں اس لیے اس مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے اور مہم کے دوران بہتر حکمت عملی کے تحت دیے گئے اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کسی بھی والدین کی جانب سے بچے کو قطرے پلانے سے گریز کیا جائے تو فوراًاس کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دی جائے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کوشش کریں ہر اس بچے تک پہنچنے کی جس کو پولیو قطرے کی ضرورت ہے انہوں نے والدین پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کر کے اپنے بچوں کو قطرے پلائیں اور حکومتی جدوجہد میں مثبت کردار ادا کریں جب تک عوام حکومتی کوششوں میں شامل نہیں ہوتی تب تک وہ کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی جس کی توقع ہے انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران اور پولیو مہم کے دوران کام کرنے والی ٹیموں پر بھی زور دیا کہ اپنے فرائض قومی جذبے کے تحت ادا کریں غفلت برتنے سے اجتناب کریں یہ قومی مہم ہے اس کو ہر صورت کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا سستی ہرگز نہیں ہونی چاہیے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ایوننگ میٹنگز منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی و N.stopافسیر نے پہلے دن کی مہم کی سرگرمیوں و دیگر درپیش مسائل کے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی۔

خبرنامہ نمبر 800/2025
ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمعہ داد مندوخیل نے میڈیکل کالجوں کے لئے درخواست جمع کرنے والی میل اور فیمیل ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امیدواروں سے انٹرویو لی اور اسناد کی جانچ پڑتال کی۔اس موقع پر ڈی ایچ او موسیٰ خیل ڈاکٹرعبدالغفار کھیتران،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر نادر انچارج نادرا عبدالمالک بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جعلی لوکل والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی تاکہ کسی مستحق طالب علم کی حق تلفی نا ہو امیدواروں اور عوام کو پہلے آگاہ کیاہے کہ وہ نان لوکل افراد کی نشاندہی کریں۔

خبرنامہ نمبر 801/2025
چمن 3فروری: ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ساتھ روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پولیو افسران کے ساتھ ایوننگ ریویو اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران پولیو افسران نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کے حوالے سے ڈی سی چمن کو تفصیلی معلومات فراہم کیے اجلاس میں ضلع چمن کے تقریباً تمام پولیو ٹیموں کے متعلقہ افسران و نمائندوں اور انتظامیہ کے افسران شریک تھے۔ڈی سی چمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر حال میں پلائی جائیں انہوں نے کہا کہ حالیہ ساتھ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران چمن کے تمام علاقوں میں چپے چپے تک پولیو ویکسین پانچ سال کی بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے ضرور پلائی جائیں اور اس حوالے سے غفلت لاپرواہی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والوں افسران اور اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ ہم اپنے آئندہ نسل کو لاچارگی کسمپرسی اور معذوری کا شکار ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے انہوں نے کہا کہ ساتھ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام مکتبہ فکر، علماء کرام اور اساتذہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور پانچ سال تک کی بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں۔

خبرنامہ نمبر 802/2025
چمن 3فروری:ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت انکی آفس میں اے ڈی سی چمن فدا بلوچ، ڈی ایچ او، ایم ایس چمن ہسپتال، میڈیکل اسپیشلسٹ اور نادرا ٹیکنیکل ممبر کے کمیٹی میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ٹیسٹ پاس کرنے والے سٹوڈنٹس سے انٹرویو لیا گیا اور انکی اسناد اور دیگر تمام ضروری کاغذات چیک کی گئیں اجلاس میں تمام ٹیسٹ پاس کرنے والے سٹوڈنٹس کی تمام کاغذات اور دیگر ضروری کوائف کا ایک ایک کرکے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی سی چمن نے کہا کہ رپورٹ کی مکمل تیاری کے بعد کمیٹی متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ ارسال کری گی۔

خبرنامہ نمبر 803/2025
چمن 3فروری:ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے ساتھ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچے کو پولیو قطرے کے پلانے سے کیا۔اس دوران ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رشید خان اچکزئی، ڈاکثر اسدصافی، ڈاکٹر محمد اختر اور کمیونیکشن آفیسر اشرف خان بھی موجود تھے۔ڈی سی چمن نے ساتھ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلاکر کیا۔اس موقع پر ڈی سی چمن نے پولیو ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چمن سے پولیو کا مکمل خاتمہ تب ممکن ہے جب پولیو ٹیموں کے تمام سٹاف مہم کے دوران پانچ سال تک کی بچوں کو ہر حال میں پولیو کے قطرے پلائیں انہوں نے کہا کہ اس حوالیسے اگر پولیو ٹیموں کی کسی ممبر نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی سی چمن نے قبائلی عمائدین علماء کرام مشران پڑھے لکھے اور تمام ذیشعور لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پولیو وائرس کی خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں مزید برآں ایڈی سی چمن فدا بلوچ اور اے سی چمن امتیاز علی بلوچ نے انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اس دوران اے ڈی سی چمن اور اے سی چمن نے مختلف علاقوں میں علیحدہ علیحدہ بچوں کے فنگر پرنٹس چیک کیں اور گھروں پر پولیو مارکنگ کو بھی دیکھ لیا انہوں نے وہاں پر موجود لوگوں کو پولیو ویکسین کی افادیت اور فائدوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں انہوں نے لیویز افسران و اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ آخر وقت تک موجود رہیں اور انھیں اکیلا نہ چھوڑا جائے اور ڈیوٹی کے دوران الرٹ اور چوکنا رہیں۔