2nd-February-2026

خبرنامہ نمبر 685/2026
کوئٹہ۔ 02 فروری۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ٹراما مراکز کی فعالی پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، سیکریٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی ، سیکریٹری خزانہ لعل جان جعفر، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران زرکون سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان اور مینیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ارباب کامران کاسی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی وزیر اعلیٰ کو سیکریٹری صحت کی جانب سے کوئٹہ اسپینی پر نو تعمیر شدہ ٹراما سینٹر سے متعلق بریفنگ دی گئی وزیر اعلیٰ نے نئے تعمیر ہونے والے ٹراما سینٹر کی فوری فعالی کی ہدایت کی انہوں نے ہدایت کی کہ نئے اسٹاف کی بھرتی میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے سیکریٹری صحت نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے تعمیر ہونے والےٹراما مرکز کے استعداد کار اور فوری علاج و معالجے کی سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے اور ٹراما سینٹر میں کلینیکل نیٹ ورک کو وسعت دی گئی ہے اجلاس کو ٹراما سینٹر کے لئے مطلوبہ افرادی قوت میں اضافہ اور بجٹ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہےنئے ٹراما سینٹر کی فعالی سے بہترین اور جلد طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو گی انہوں نے ہدایت کی کہ شیخ زید ہسپتال کے ٹراما سینٹر کو بھی جلد مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لئے ٹراما سینٹرز کی مکمل فعالی اشد ضروری ہے تاکہ فوری طبی امداد کو یقینی بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 686/2026
کوئٹہ:2 فروری۔ صوبائی مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف حصوں میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانا سیکورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مستعدی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث تخریب کاروں کے منصوبے دم توڑ گئے اور عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایک ہی وقت میں مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کی سازش کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا، تاہم اداروں کی یکجہتی اور فوری ردِعمل نے اس ارادے کو ناکامی سے دوچار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں سیکورٹی اداروں اور پولیس نے غیر معمولی حوصلے اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن دشمن عناصر کو واضح پیغام دیا ہے۔نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا کہ بلوچستان امن، رواداری اور اقدار کی سرزمین ہے اور یہاں بدامنی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے عوام کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی، اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت اس مشکل وقت میں شہداء کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

خبرنامہ نمبر 688/2026
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولا نے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کو صوبائی وزیر, محکمہ داخلہ کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ علی مدد جتک ایک متحرک، سنجیدہ اور عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ رہنما ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ وہ بطور صوبائی وزیر داخلہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے صوبے میں امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ڈپٹی اسپیکر نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ علی مدد جتک کو اپنی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی عطا فرمائے اور ان کی خدمات بلوچستان کے عوام کے لیے سودمند ثابت ہوں۔

خبرنامہ نمبر 689/2026
کوئٹہ 02فروری ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت ضلعی معاوضہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں حالیہ دنوں کوئٹہ میں پیش آنے والے واقعات کے نتیجے میں شہدائ اور زخمیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹس مرتب کر لی گئیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) اور سول ہسپتال کوئٹہ کی جانب سے شہدائ اور زخمیوں کی مستند فہرستیں مکمل کر لی گئی ہیں، جن کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بی ایم سی اور سول ہسپتال کے نمائندگان، سی ٹی ڈی کے نمائندے اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں متاثرہ خاندانوں کو بروقت اور شفاف معاوضے کی فراہمی کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

    خبرنامہ نمبر 690/2026
چمن :ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے پولیو مہم کے پہلے روز فیلڈ میں جا کر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ  پولیو وائرس عمر بھر کیلئے بچوں کو معذور اور اپاہج بنا دیتی ہے مگر اس سے بچاؤ تب ممکن ہے کہ ہم پانچ سال تک کی بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلائیں انہوں نے کہا کہ ہر بچہ ایک صحت مند مستقبل کا حق دار ہے اور یہ کسی بھی مہذب معاشرے اور ریاست کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ اپنے قوم کے بچوں کو ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے وہاں موجود والدین اور بزرگوں کو پولیو ویکسین کی افادیت اور اہمیت سمجھاتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور اس موقع پر ڈی سی چمن نے میڈیا اساتذہ علمائ کرام پڑھے لکھے والدین قومی مشران اور تمام ذیشعور لوگوں سے دست بستہ درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر پولیو وائرس کی روکھ تھام کو یقینی بنانے کیلئے ہر ایک اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ذمہ داری کا ثبوت فراہم کریں اس دوران ڈی سی چمن نے بچوں کے فنگر پرنٹس اور وال مارکنگ کا جائزہ بھی لیا انہوں نے پولیو ٹیموں کے سٹاف کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ارد گرد پر تمام مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور پولیو ٹیموں کے ورکروں اور افسران کو آخری وقت تک تنہا نہ چھوڑا جائے۔

خبرنامہ نمبر 691/2026
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت منعقدہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس میں صوبے بھر میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں عارضی بنیادوں پر اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تعیناتیوں، صوبے میں آٹے کی دستیابی، پرائس کنٹرول، کھلی کچہریوں میں عوامی مسائل کا حل سمیت متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ کانفرنس میں عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ کانفرنس میں محکمہ تعلیم اور صحت میں خالی پڑی عارضی پوزیشنز پر فوری بنیادوں پر اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تعیناتی کا حکم جاری کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد دیہی علاقوں میں تعلیمی اور طبی سہولیات کی دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔ چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدہ کھلی کچہریاں منعقد کریں اور عوامی مسائل، سہولیات کی عدم دستیابی اور دیگر شکایات کا فوری حل یقینی بنائیں۔ انہوں نے صوبے بھر میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے تناظر میں ڈپٹی کمشنرز کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرنے اور فلور ملز، آٹا چکیوں پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو سستا آٹا کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے کی معاشی ترقی کے لیے انفراسٹرکچر، پانی، بجلی اور روڈ نیٹ ورک کے منصوبوں کو تیز رفتار دینا ضروری ہے۔ یہ فیصلے بلوچستان حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا حصہ ہیں جو شفافیت، کارکردگی اور عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کر رہی ہے، لوگوں کا معیار زندگی مزید بہتر بنانے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے انتظامیہ اور ادارے اپنی کوششیں مزید تیز کردے، تاکہ ہر شہری ایک بہتر اور مطمئن زندگی گزار سکیں۔

خبرنامہ نمبر 692/2026
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے تحت صوبے کے نوجوانوں کو روشن مستقبل اور باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں بے روزگار نوجوانوں کو یورپ سمیت خلیجی ممالک میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بی ٹیوٹا کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈائریکٹر بی ٹیوٹا غلام حسین رئیسانی نے کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ویژن کے مطابق محکمہ خزانہ، محکمہ اطلاعات و نشریات، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پروگرام کو مؤثر، قابلِ عمل اور نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانا تھا۔شرکائ نے انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے قابلِ عمل حکمتِ عملی پر غور کیا۔ تمام محکموں نے بھرپور تعاون اور مکمل توانائی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے اور دیے گئے فریم ورک میں مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس کے اختتام پر گزشتہ اجلاس کے منٹس پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور پروگرام کے تمام نکات پر مفید بحث کے بعد اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار کی فراہمی کے اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

خبرنامہ نمبر 693/2026
سبی 2 فروری:ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالے سے ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندے ڈاکٹر احسان اللہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون سمیت متعلقہ افسران، یو سی ایم اوز، ایریا انچارجز، مانیٹرز اور پولیو ٹیموں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام یو سی ایم اوز نے اپنی اپنی یونین کونسلز میں پولیو مہم کی پیش رفت سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی، جس میں ریکارڈڈ این اے کیسز، زیرو ڈوز بچوں اور مجموعی کوریج سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کو انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ انکاری والدین کو مؤثر آگاہی دے کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے خصوصی ہدایت کی کہ فیلڈ میں مانیٹرنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ سو فیصد کوریج کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 694/2026
نصیرآباد 2 فروری:ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں پہلے روز ایوننگ جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں یو سی ایم اوز، ایریا انچارج پولیو ورکرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پولیو ٹیموں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں اور مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے اس موقع پر کہا کہ مہم کے دوران درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے تاکہ ٹیموں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ دنوں میں کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور ہر ٹیم اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری کے ساتھ انجام دے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو جیسے مہلک وائرس کے خاتمے کے لیے تمام ادارے مشترکہ طور پر کردار ادا کریں، والدین اپنے بچوں کو لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 695/2026
جعفرآباد 2 فروری:ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حضور بخش بگٹی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ، این اسٹاف آفیسر ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے اور رفیوزل کیسز پر فوری اور مؤثر کنٹرول کیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے، اس ضمن میں تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

خبرنامہ نمبر 696/2026
چمن 2 فروری: :ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے آج بی ایس ڈی آئی فیز I میں چمن کے مختلف اسکولوں اور بی ایچ یوز میں شروع کیے گئے تعمیراتی کام کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے جمال شھید سٹیڈیم ہال گورنمنٹ بوائز ہائی سکول امتحانی ہال کی ریپیرنگ تزئین و آرائش اور دیگر مکمل کیے گئے کام کا جائزہ لیا اور کام مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا انہوں نے بی ایچ یو حاجی سیف اللہ بی ایچ یو حاجی حبیب خان اور بی ایچ یو حاجی گلشاہ خان کا بھی دورہ کیا جہاں بی ایس ڈی آئی فیز I میں مختلف کام شروع کیے گئے تھے انہوں نے وہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پر ٹھیکیدارز نے ڈی سی چمن کو شروع کیے گئے تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی اور کہا کہ ایک ہفتے میں تمام کاموں کو مکمل کر دیا جائے گا ڈی سی چمن نے کہا کہ آئندہ ہفتے فیز I میں شروع کیے گئے تمام کاموں کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا اور مکمل کیے گئے نئے تعمیرات میں عوام کی فلاح و بہبود اور علاج و معالجہ اس سے استعفادہ شروع کیا جائے گا اس موقع پر ڈی سی چمن کیساتھ اے ڈی سی چمن فدا بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی سی چمن نے اس بی سی۔ یوز میں ڈاکٹروں کی حاضریاں اور مریضوں کی انٹری رجسٹر چیک کی گئیں۔

خبرنامہ نمبر997/2026
تربت:ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ نے ٹیچنگ اسپتال تربت میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر چار روزہ قومی پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ اسپتال تربت ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی اور دیگر متعلقہ افسران و عملے نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے قومی سطح کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر بھی مربوط اور مسلسل کوششیں جاری ہیں، جن کی کامیابی میں والدین کے تعاون کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیس کی مکمل سیکیورٹی کے ساتھ پولیو ٹیموں کو مختلف علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کیچ میں 93 ہزار 667 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 41 یونین کونسلز میں 86 فکسڈ اور 11 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 392 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے والدین، علمائے کرام اور سماجی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ہر بچے تک پولیو کے قطرے پہنچائے جا سکیں اور ضلع کیچ کو پولیو فری بنانے کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا جا سکے۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ اسپتال تربت ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی نے بھی والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی طور پر پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 998/2026
موسیٰ خیل 02 فروری:ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے “ایوننگ ریویو اجلاس” منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی پہلے دن کی کارکردگی اور فیلڈ رپورٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے پہلے مرحلے میں مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ٹیمیں متحرک رہیں اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ڈپٹی کمشنر نے پہلے دن کے کام کی رفتار کو سراہا اور ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ سو فیصد کوریج کو یقینی بنائیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے خاندانوں سے رابطہ کر کے انہیں اس مرض کے خطرات سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی بچہ محروم نہ رہے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ انتظامیہ پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے تاکہ مہم کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ “پولیو کے خلاف جنگ میں ہر فرد کا کردار اہم ہے۔ ہم نے آج کے دن کے تجربات کی روشنی میں اگلے مراحل کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ ضلع سے اس وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن ہو اجلاس میں ضلعی محکمہ صحت کے آفیسران، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، یونین کونسل مانیٹرز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video