November 15, 2024
News

29-9-2024

خبرنامہ نمبر 5815/2024
کوئٹہ 29 ستمبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پنجگور کے علاقے خدابادان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سات مزدور کے جاں بحق اور ایک مزدور کے زخمی پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت بلوچستان کے پرامن صورتحال کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔گورنر مندوخیل نے سوگوار خاندانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمی مزدور کو فوری طور پر تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

خبرنامہ نمبر 5816/2024
کوئٹہ، 29 ستمبر:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی یوم قلب کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صحت مند دل ہی اچھی صحت کا ضامن ہے پاکستان میں امراض قلب کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ باعث تشویش ہے وزیر اعلٰی نے کہا کہ بلوچستان میں امراض قلب کا جدید اسپتال قائم کیا جاررہا ہے جس پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی صوبے کا مثالی طبی ادارہ ہوگا نئے سال میں بلوچستان کے عوام کو یہ تحفہ دیں گیاس سے قبل شیخ خلیفہ بن زید ہارٹ اسپتال میں بھی امراض قلب کی جدید طبی سہولیات فراہم کی جاررہی ہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ امراض قلب کی بڑھتی ہوئی شرح کی روک تھام کیلئے ہر شہری کو صحت مندانہ روٹین اپنانا ہوگا۔

خبرنامہ نمبر 5817/2024
گوادر: 29 ستمبر۔گوادر شہر میں مونسپل کمیٹی نے محکمہ صحت کے اشتراک سے مچھر مار اسپرے مہم کا آغاز کردیا۔ اس مہم کا افتتاح میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین ماجد جوہر نے کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ اور چیف آفیسر مونسپل کمیٹی مکتوم موسی نے اس مہم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ مچھر مار اسپرے مہم ڈینگی اور دیگر مچھروں سے پھیلنے والی خطرناک بیماریوں کی روک تھام کے لیے شروع کی گئی ہے، تاکہ شہریوں کو ان موذی امراض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ مہم کے دوران نگرانی کی ذمہ داری وائس چیئرمین ماجد جوہر اور ڈاکٹر فاروق بلوچ نے نبھائی، جبکہ اسپرے ٹیم کی قیادت ثنا اللہ عثمان نے کی۔ ٹیم نے ملابند کے علاقے سے مہم کا آغاز کیا، اور مرحلہ وار پورے شہر میں مچھر مار اسپرے کیا جائے گا۔اس مہم کا مقصد شہر میں صحت مند ماحول کی فراہمی اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکنا ہے۔ اس دوران عوام میں آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ شہر کی مجموعی صحت بہتر ہو سکے اور ڈینگی جیسے امراض کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔ چیف افسر مکتوم موسی نے اس موقع پر مزید بتایا کہ اس ہفتہ وار مہم کے دوران میونسپل کمیٹی کے تمام وارڈز کو کور کیا جائے گا۔ حالانکہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد کم ہے، لیکن اس مہم کا مقصد ایک فعال حکمت عملی کے تحت اس مسئلے کو ابتدا میں ہی قابو میں رکھنا ہے۔ انہوں نے اس مہم کے لیے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدام گوادر کے عوام کی صحت کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

خبرنامہ نمبر 5818/2024
تربت 29 ستمبر 2024: اسسٹنٹ کمشنر محمد جان بلوچ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بہمن کا دورہ، طالبات کی نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سکول اساتذہ سے آگاہی حاصل کی جہاں پر انہوں نے مختلف کلاسوں کا دورہ کیا اور اساتذہ کی جانب سے طالبات کو تعلیم دینے کے عمل کا مشاہدہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نیگورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے دورہ کے موقع پر ٹیچنگ سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور تدریسی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور بچوں سے تعلیمی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا اور کہا گورنمنٹ سکولز کے بچوں کو جدید تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاہم اساتذہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے لاتے ھوئے طالبات کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کو یقینی بنائیں دراثنا اسسٹنٹ کمشنر محمد جان بلوچ نے بنیادی مزاکر صحت بہمن کا دورہ کیا استاف کی حاضریاں چیک کیے مراکز صحت کا ریکارڈ کا جائزہ لیا اور ادویات کی دستیابی کے حوالے اسٹور کا بھی معائنہ کیااسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یو میں عملہ کی حاضری، مریضوں کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی اور صفائی کو چیک کیا۔مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

خبرنامہ نمبر 5819/2024
تربت 29ستمبر:رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت میں ایس ای کیسکو حسن علی مگسی سے ملاقات کی،ملاقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کہ دوراینہ میں کمی اوور لوڈ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی و مرمت سمیت دیگر امور پر تبادل خیال کیا گیا اور عوام کو بجلی سے متعلق درپیش مسائل سے اور بجلی بلوں سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت ھوئی اس موقع ایکسئین گہرام گچکی و دیگر بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نے کیسکو احکام کو ھدایت جاری کرتے ھوئے بتایا ٹرانسفارمرز کے مرمت کے لئے تربت میں ورکشاپ کا قیام عمل میں لایا جائے اس حوالے کیسکو احکام نے پہلے بھی یقین دہائی کرائی ہے مگر پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بھی ورکشاپ کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا انہوں نے کہا ہے کہ کیسکو احکام عوامی مسائل اور انہیں درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے پروایکٹو کردار ادا کریں لوگوں کو آسان رسائی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامی اقدامات کریں انہوں نے کیسکو احکام پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کو اپنے تک رسائی بھی یقینی بنائیں تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازلہ ھواور لوگوں کو ریلیف فراہم ھوسکے۔

خبرنامہ نمبر 5820/2024
کوئٹہ۔ 29 ستمبر۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں ٹھنڈی راتوں کے ساتھ موسم بنیادی طور پر گرم اور خشک رہے گا شام اور رات کے وقت چمن، ژوب، بار خان، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کوئٹہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دوپہر اور شام کے وقت قلعہ سیف اللہ، پشین، چاغی، واشوک اور صوبے کی ساحلی پٹی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پیر کو کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں ٹھنڈی راتوں کے ساتھ موسم بنیادی طور پر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں گرم موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بارکھان، پنجگور اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

خبرنامہ نمبر 5821/2024
کوئٹہ (29 ستمبر): وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ملک میں بدامنی اور انتشار کو ہوا دینے کی گہری سازش ہیں۔ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ پاکستان، بالخصوص بلوچستان نے ماضی میں بھی دہشت گردی کے سنگین واقعات کا سامنا کیا ہے، لیکن اس کے باوجود ہماری قوم نے ہمیشہ صبر، استقامت اور باہمی بھائی چارے کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دہشتگردی جیسے ناسور کا مقابلہ کرنا ہے اور کسی بھی صورت نفرت اور تشدد کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دینا۔

خبرنامہ نمبر 5822/2024
صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے پنجگور کے علاقے خدابادان عبد الرحمٰن محلہ میں بے گناہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اس سفاکانہ عمل کو ہمارے بلوچستان کے قبائلی اقدار وروایات کے خلاف فعل ہے انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ معصوم مزدوروں کی قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے جو کہ اس طرح کی وحشیانہ عمل انسانیت اور ہمارے اسلامی اخوت کے خلاف ہے صوبائی وزیر نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

خبرنامہ نمبر 5823/2024
تربت29 ستمبر: تربت کے علاقہ کوشقلات میں آل ڈسٹرکٹ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ اور مرحوم واجہ ملا عزیز ناک آؤٹ یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے فیتہ کاٹ کر کیااس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نیکھلاڑیوں کو مخاطب کرتیہوئے کہاکہ یہ ٹورنامنٹ کیچ کی عظیم سیاسی شخصیت ڈاکٹریاسین بلوچ کے نام سے ہے جنہوں نے ہمیشہ کیچ سمیت بلوچستان کیلئے اپنی سیاسی خدمات سرانجام دیاتھا۔ لہذا یوتھ ٹیم ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئیاپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کا کلیدی کردار ہو رہا ہے نوجوان کو مثبت سرگرمیوں میں شریک اور شامل کرکے ان سے استفادہ کیا جاسکتا ہے تاکہ علاقے میں ایک بہترین اور پُرامن معاشرے کاقیام عمل لایاجاسکے ٹورنامنٹ کاپہلا میچ کیچ ٹریول یوتھ آبسر اینڈشہید وارث یوتھ آبسر کے مابین کھیلاگیاپہلے کھیلتے ہوئے کیچ ٹریول یوتھ آبسر نے 253 کا رن کاٹارگٹ دیا،شہیدوارث یوتھ آبسرنیٹارگٹ کامقابلہ کرتیہوئے 138 رن بنایااس طرح پہلا میچ کیچ ٹریول یوتھ آبسرنے115 سیجیت لیااور شہیدوارث یوتھ آبسر کوشکست دیدی