December 30, 2024
News

29-8-2024 (F-2)

خبرنامہ نمبر4977/2024
سبی 29 اگست ۔کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ اور ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افس کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر قادر ہارون ، ڈبلیو ایچ او سے ڈاکٹر رفیق چھلگری اور دیگر افسران بھی موجود تھے انہوں نے دفتر میں موجود ادویات اور ویکسینیشن کا سٹاک بھی چیک کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی نے دفتر کے مختلف شعبوں کے بارے میں کمشنر سبی اور ڈپٹی کمشنر سبی کو تفصیلی بریفنگ دی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سبی نے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں متعلقہ افسران سے تفصیلی گفتگو کی انہوں نے کہا کہ ادویات سمیت طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی حیل و حجت قابل برداشت نہیں ہوگی ، ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایمیونائزیشن کے لیے شعور و اگاہی پر کام کریں ڈاکٹرز و طبی عملہ عوام کی خدمت کا جذبہ پیدا کرکے مسیحائی کا عملی نمونہ ثابت ہوں۔ غریب افراد کو صحت کی معیاری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4978/2024
کوئٹہ 29 اگست۔ ایڈیشنل آئی جی پی/کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمال ناصر پندرانی کی الوداعی پارٹی کے موقع پر اجلاس بلایا۔ جس میں عطاءاللہ شاہ ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز بلوچستان کانسٹیبلری سمیت تمام افسران نے شرکت کی۔ کمانڈرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی۔ حال ہی میں اسٹنٹ ڈائریکٹر جمال ناصر کی خدمات بلوچستان کانسٹیبلری سے سینٹرل پولیس کو منتقل کی گئیںہیں۔ جس میں ایڈیشنل آئی جی پی/کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف بلوچستان کانسٹیبلری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمال ناصر پندرنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمال ناصر ایک نیک، قابل اور ایماندار افسر تھے جنہیں بلوچستان کانسٹیبلری میں ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ مزید برآں ایڈیشنل آئی جی پی/کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دھرنوں اور جلوسوں کے پیش نظر شارٹ کورسز اینٹی رائٹس کورس شارٹ کورسز اور اینٹی رائٹس کورسز کا اجراءکیا جائیگا۔ مزید یہ کہ تمام زونل کمانڈروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے زون کے اسلحہ و گولہ بارود، گاڑیوں، املاک، سرکاری اور جوانوں کی رہائشی بیرکوں کا ریکارڈ اور صفائی کو برقرار رکھیں۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4979/2024
سبی 29 اگست ۔کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے لیویز لائن اور تحصیل افس کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ، اسسٹنٹ کمشنر سببی منصور علی شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے کہا کہ لیویز فورس کا جرائم کی بیخ کنی میں اہم کردار ہے لیویز اہلکاروں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم اہنگ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام لیویز اہلکار اپنی حاضری کو یقینی بنائیں داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے سنیپ چیکنگ سمیت گشت میں اضافہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض میں کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کا کہنا تھا کہ لیویز فورس کے جوان عوام کی خدمت اور ان کی حفاظت دل و جان سے کریں امن و امان میں خلل ڈالنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز بھرپور کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لیویز اہلکاروں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی دریں اثناءکمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ اور ڈپٹی کمشنر سبی جہاں زیب شیخ نے تحصیل افس کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود سائلین سے گفتگو کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائلین کی مشکلات کا احساس ہے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی اور عوام کے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾ ﴿

News

30-12-2024

Pictorial News

30-12-2024

Pictorial News

30-12-2024

Pictorial News

30-12-2024

Pictorial News

30-12-2024

News

30-12-2024