News

29-11-2024

خبرنامہ نمبر7293/2024
کوئٹہ29 نومبر۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں طلبہ و طالبات کے لئے اسکوٹی اسکیم کے اجرائ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے اس اسکیم سے اساتذہ، طالب علم اور ملازمت پیشہ خواتین بھی فائدہ اٹھا سکتی ہیں ماہانہ اقساط پر اسکوٹی اسکیم کی پالیسی تشکیل دی جاررہی ہے جس کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلایا جائے گا جمعہ کو گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج کوئٹہ کی 50 طالبات کو پنک اسکوٹیز کی فراہمی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار طالبات کے لئے پنک اسکوٹی اسکیم متعارف کرارہے ہیں کوئی بھی طالبہ اس سے محروم نہیں رہے گی بلوچستان میں خواتین کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں مائیں بہنیں بیٹیاں تعلیم یافتہ ہوکر معاشرے کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی تو ہمارا معاشرہ آگے بڑھے گا خواتین کی ترقی کا خواب حقیقی روپ اختیار کر رہا ہے آج بلوچستان میں 5 خواتین ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں جو 30 مرد ڈپٹی کمشنرز سے اچھا کام کررہی ہیں اور ان کی کارکردگی نمایاں ہے ہر شعبہ زندگی میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں وزیر اعلٰی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف منظم سازشیں ہورہی ہیں مختلف ممالک سے سوشل میڈیا اور آرٹیفیشل اینٹیلی جنس کے ذریعے نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کی جاررہی ہے غیر متوازن ترقی کو لیکر ریاست کے خلاف نوجوانوں کو بھڑکایا جارہا ہے نوجوان دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق کو سامنے رکھیں ، کسی بھی ملک ، صوبے یا علاقے میں ترقی کا یکساں پیمانہ نہیں ہوتا گرلز ڈگری کالج کوئٹہ کا موازنہ گرلز ڈگری کالج ڈیرہ بگٹی سے نہیں کیا جاسکتا ، غیر متوازن ترقی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پائی جاتی ہے اس مسئلے کو ہمارے ہاں ریاست سے متنفر کرنے کے لئے استعمال کیا جاررہا ہے نوجوان جھوٹے پروپیگنڈوں کو اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس سمیت عملی اقدامات کے زریعے مسترد کردیں ، وزیر اعلٰی نے کہا کہ مستونگ میں معصوم طالب علموں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، ہزارہ کمیونٹی اور بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بچیوں کا خون بہایا گیا، دہشت گردی کی ان تمام کارروائیوں کے باوجود ہمارے تعلیمی ادارے آباد ہیں نوجوانوں کی مدد سے دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے اور اپنے تعلیمی ادارے ویران ہونے نہیں دیں گے طالب علم اور نوجوان کرپشن کے خلاف اپنے والدین کو آگے بڑھنے پر قائل کریں نوکری کے لئے کسی کو پیسے نہ دیں اگر کوئی رشوت طلب کرے تو اسکی ویڈیو بنائیں اور ہم تک پہنچائیں کرپشن میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسمبلی میں پہلے روز وعدہ کیا تھا کہ کوئی نوکری نہیں بکے گی الحمدللہ ہم اپنے وعدے کی تکمیل کررہے ہیں معاشرے کا ہر غریب امیر باعث عزت ہے پشین میں میرٹ کے باعث ایک سوئپر کی بیٹی کو سرکاری ملازمت ملی جس کا ماضی میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا پورے صوبے میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں تاہم مواقعوں کی کمی ہے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرکے ان کے گلے شکوے اور ریاست سے دوری ختم کریں گے وزیر اعلٰی نے طالبات کو مخالف کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف نوجوانوں نے میرا بازو بننا ہے میرا ساتھ دینا ہے وعدہ کرتا ہوں کہ ایک روشن مستقبل کے لئے ایسی درست سمت کا تعین کریں گے جس سے نوجوانوں کی مایوسی ختم ہو اور وہ قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج کوئٹہ میں پروفیسر ناظمہ طالب ایجوکیشن بلاک کی فوری تکمیل اور کالج میں آسٹرو اسٹف کا اعلان بھی کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنا وعدہ پورا کر دیا صوبے میں تعلیمی اصلاحات کے تسلسل سے تعلیم کو فروغ حاصل ہوگا اور تعلیم نسواں کی شرح میں اضافہ ہوگا، تقریب میں ادارے کی پرنسیپل پروفیسر سعدیہ فاروقی نے پنک اسکوٹیز اور لیپ ٹاپ فراہمی سمیت پروفیسر ناظمہ طالب ایجوکیشن بلاک کی تعمیر اور ادارے کی سرپرستی پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار اعلان کردہ اقدامات پر بہت مختصر وقت میں عمل درآمد ممکن ہوا جس کا سہرا میر سرفراز بگٹی کے سر جاتا ہے کالج انتظامیہ اور والدین میر سرفراز بگٹی کے شکر گزار ہیں، تقریب کے اختتام پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قرعہ اندازی کے ذریعے 50 بچیوں کے نام نکالے جن میں سے 48 بچیوں کو موقع پر پنک اسکوٹیز دے دی گئیں جبکہ آخری 2 بچیوں کو آئندہ ہفتے اسکوٹیز فراہم کردی جائیں گی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج کوئٹہ کی پرنسیپل پروفیسر سعدیہ فاروقی سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
??????
خبرنامہ نمبر7294/2024
کوئٹہ29 نومبر۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے جو جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے جس پر وہ پوری طرح سے عمل پیرا ہے انہوں نے تمام ڈویڑنل ڈسٹرکٹ اور تحصیل تنظیموں کو ہدایت کی ہیں کہ وہ پارٹی کا 57واں یوم تاسیس انتہائی عقیدت و احترام اور نظریاتی جوش و جذبے سے 30 نومبر کو صوبہ بھر میں منانے کی تقریبات کیلئے اپنی تنظیموں کے اجلاس منعقد کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی کا رشتہ بہت گہرا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق بینظیر بھٹو شہیدکے قومی و عالمی خدمات کو سراہا جائے اور صدر پاکستان ا?صف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ا?ئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام کے لئے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یہاں بسنے والی عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے دل کے بہت قریب ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جو پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے پارٹی کا منشور ہے کہ پارٹی کا ہر کارکن پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان بھر میں تنظیم سازی کو مزید منظم کرتے ہوئے عوام کی بہترین خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔
??????
خبرنامہ نمبر7297/2024
نصیرآباد29نومبر۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان کی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نصیرآباد نوراحمد ڈومکی نے ایس پی ہائی وے محمد ایوب گولہ کے ہمراہ موٹر وہیکل آرڈیننس کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف گزشتہ روز بڑے پیمانے پر کاروائی کی گئی واضح رہے کہ NA. 65 قومی شاہراہ ڈیرہ مراد جمالی سبی کویٹہ روڈ پر مسافر ٹرانسپورٹ ویگنوں کی آئے روز لاپروائیوں و غفلت برتنے ,اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے پر کاروائی کا یہ سلسلہ پچھلے ماہ سے جاری ہے اس سلسلے میں کمشنر نصیرآباد ڈویڑن معین الرحمن کی جانب سے سخت احکامات دیئے گئے ہیں جس پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نصیرآباد نور احمد ڈومکی اور ایس پی ہائی وے پٹرولنگ پولیس نصیرآباد محمد ایوب گولہ کی سربراہی میں متعلقہ مسافر ٹرانسپورٹ ویگنوں کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس پر عمل درآمد نہ کرنے والے ڈرائیور و مالکان کے خلاف مشترکہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اندرون سندھ جیکب آباد ڈیرہ مراد جمالی سبی کویٹہ مسافر ٹرانسپورٹ اور ویگنوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 10 ویگنوں کی چھتوں پر لگے جنگلوں کو اتار لیا گیا کئی ویگنوں سے اوور لوڈ کیا گیا سامان بھی اتار لیا گیا 6 ویگنوں پر 6 ہزار سے زائد جرمانے بھی عائد کئے گئے جبکہ مسافروں سے مقرر کردہ کرایہ سے زائد وصول کرنے والوں سے 1300 روپے مسافروں کو واپس کروا دیا ان کے علاوہ 7 ویگنوں کے ڈرائیور کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ وہ خلاف ورزی سے گریز کریں اس حوالے سے انہوں نے ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی ھے وہ موٹر ویکل آرڈیننس1965 پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ روڈز پر ھونے والے حادثات سے بچا جا سکے سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نصیرآباد نور احمد ڈومکی اور ایس پی ہائی وے پٹرولنگ پولیس نصیرآباد محمد ایوب گولہ کی موٹر وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی ، انسان دوست پالیسی ناجائز زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے پر لوگوں نے تعریف کی اور اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وہ آیندہ بھی اسی تسلسل کو جاری رکھیں گے تاکہ مسافر پرسکون ماحول میں سفر کر سکیں۔
??????
خبرنامہ نمبر7298/2024
مستونگ 29 نومبر۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کیپٹن ریٹائرڈ میر باز خان مری کی زیر صدارت ضلع مستونگ کے تمام محکموں کی سربراہوں کاProgress Review Meeting اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالمنان انتظامی افسران اسسٹنٹ کمیشنرز محکمہ تعلیم کے افسران تمام کالجز کی پرنسپلز محکمہ صحت کے افسران محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے متعلقہ افسران سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کی سربراہوں سے ان کے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی اور ان کی کاکردگی کا جائزہ لیا تمام محکموں نے اپنے ترقیاتی جاری منصوبوں انتظامی افسران نے امن و امان محکمہ صحت و محکمہ تعلیم کے سربراہوں نے اپنے اپنے کاردگی رپورٹ بھی پیش کیئے جبکہ کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران نے بھی اپنے جائزہ رپورٹ پیش کیں اجلاس سے ڈپٹی کمشنر مستونگ کیپٹن ریٹائرڈ میر باز خان مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مشترکہ کوششوں سے ترقی کی خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے تمام محکموں کے سربراہ ذاتی مسائل کے بجائے عوام کی فلاح وبہبود اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے محکمے کی سربراہ عوام کے خدمت گار ہوتے ہیں جب تک ہم اپنے آپ میں تبدیلی نہیں لائینگے اس وقت تک کسی معاشرے اور علاقے کی ترقی ممکن نہیں میری اولین ترجیحات میں قیام امن کی بحالی تعلیم و صحت ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیئے  مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔ امن و امان کے بعد تعلیم صحت اور دوسرے شعبے فعال ہونگے کیونکہ اگر جہاں امن نہیں وہاں باقی شعبے خودبخود متاثر ہونگے اس لیئے امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے ہونگے  انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں اورامن وامان صحت و تعلیم پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے تمام افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے انکے جائز اور بنیادی مسائل فوری حل کرنے کی کوشش کرے تاکہ کسی کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہوسکیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی تعلیم ہی کے ذریعے ممکن ہے اس لیئے محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران اور اساتذہ طلبائ و طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں غربت و پسماندگی کی وجہ سے تقریبا 90 فیصد عوام سرکاری ہسپتالوں پر انحصار کرتے ہیں اس لیئے ڈسٹرکٹ مستونگ کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور معاون اسٹاف اپنی حاضری یقینی بنائے تاکہ عوام کی علاج و معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے سربراہ  اپنے فرائض منصبی ا حسن طریقے سے انجام دے تاکہ ہمارا معاشرہ سدر سکیں معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیئے سب سے پہلے ہمیں اپنے اندر تبدیلی لانا ہوگا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کوتاہی برداشت کرینگے اور تمام محکموں کے سربراہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنا کر لوگوں کے جائز  مسائل فوری نمٹا دے عوام کو شکایات کا موقع نہ دیں انہوں نے کہا کہ ضلع کے لیئے  تعلیم صحت اور امن و امان کے سلسلے میں پلان کو عملی جامہ پہنائینگے امن وامان کی صورتحال بہتر بناناعوام کی جان و مال کی تحفظ اولین  ترجیح ہے۔
??????
خبرنامہ نمبر7299/2024
خضدار : 29 نومبر۔ ڈپٹی کمشنر خضداریاسر اقبال دشتی نے کہاہے کہ شعبہ زراعت ملک کی معیشت میں بنیادی ستون کا کردار ادا کررہاہے اور یہ حوصلہ افزا پہلو ہے کہ ہماری معیشت کا بڑا انحصار زراعت پر منحصر ہے زراعت پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے یہ ملک کی جی ڈی پی میں 23 فیصد حصہ ڈالتی ہے اور 37 فیصد افرادی قوت کو روزگار فراہم کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں سہ روزہ ٹریننگ کے پہلے روز افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ساتویں ڈیجیٹل زرعی شماری 2024 کے حوالے سے 3 روزہ تربیتی سیشن کا آغاز آج سہیل رحمان کانفرنس ہال ڈی سی آفس خضدار میں ہوا، اس تربیتی پروگرام کا اہتمام پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے کیا ہے . تربیتی نشست میں معزز شرکت بشمول ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے شرکت کی اور فیتہ کاٹ کر اس تربیتی سیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ 3 روزہ پروگرام کا آغاز عطا اللہ زہری ڈویڑنل کوآرڈینیٹر قلات ڈویڑن زراعت اور لائیو اسٹاک آفیسرز،شمار کنندگان اور سپروائزرز ،ٹریننگ کی قیادت ماسٹر ٹرینر محبوب علی بلیدی کر رہے ہیں. 7ویں زرعی شماری کا مقصد
درست اور قابل اعتماد ڈیٹا فراہم کرنا ہے۔ زرعی شعبے میں باخبر فیصلہ سازی کے لئے آگے بڑھنا ہے۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کا مذید کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں بہتری لانے سے ملک کی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔پاکستان ادارہ شماریات نے ساتویں زرعی شماری کا اہتمام کیا ہے، جو ملک کی پہلی ڈیجیٹل زرعی شماری ہوگی۔ یہ شماری زراعت کے شعبے میں موجود جدید ترین معلومات فراہم کرے گی، جو پالیسی سازوں کو زراعت کے شعبے میں بہتر فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
??????
خبرنامہ نمبر7300/2024
خضدار :29 نومبر ڈویڑنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن قلات ڈویڑن ڈاکٹر ایم اسحاق باجوئی` کی سربراہی میں تین اضلاع حب، لسبیلہ اور آواران کے بوائز ،گرلز کالجز کے پرنسپلز کی میٹنگ گورنمنٹ بوائز انٹر کالج جھاو کے پرنسپل نے اجلاس میں شرکت کی تمام پرنسپلز نے اپنے اپنے کالجوں کے مسائل اور رپورٹیں پیش کیں، بی ایس کوآرڈینیٹرز بھی میٹنگ میں شامل ہوئے۔میزبان پرنسپل گرلز کالج حب محترمہ سائرہ بانو کاشانی نے کالج کے مسائل (پانی بجلی اور اخراجات) سے DMO کو آگاہ کیابوائز اینڈ گرلز کالج بیلہ کے پرنسپل نے کہا کہ ہمیں ایک بس کی ضرورت ھے کیونکہ ہماری بسوں کی حالت بہت خراب ہے تمام پرنسپلز نے اپنی بی ایس، اے ڈی پی اور انٹرمیڈیٹ کے طلباءکی رپورٹیں پیش کیں… اور تمام پرنسپلز نے معاوضے کے فنڈز فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا پرائیویٹ اساتذہ کے بارے میں ڈی ایم او بھی آگاہ کیا گیا۔ DMO نے معزز پرنسپلز فورم سے خطاب کیا اور انہیں یقین دلایا کہ آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور کالجز کے بنیادی مسائل کے بارے میں حکامِ بالا کو آگاہی فراہم کرینگے انہوں نے تمام پرنسپل کو تاکید کی کالجز کے نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں، طلباءکو سختی سے پابند کریں کہ وہ کلاسز میں حاضر ہوں۔ طلبائکو یونیفارم پہننا، کالجوں کے مین گیٹس پر سیکورٹی گارڈز تعینات کرنا، اساتذہ کو کورس مکمل کرنے کا پابند کرنا… مقررہ وقت پر طلباءکا نصاب، ADP، BS کلاسز کو اچھے احسن طریقے سے چلانا۔ انہوں نے پرنسپلز سے کہا کہ آپ ادارے کے نمائندے ہیں اور آپ اپنے کالجوں میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، یہ ہمارا فرض ھے کہ ہم اپنے طلبائکو تعلیم فراہم کریں، وہ ہماری قوم کا مستقبل ہیں، اگر ہم انہیں اچھی تعلیم دیں گے تو ہمارے قوم اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ملاقات میں پروفیسر امجد حسین پرنسپل گورنمنٹ بی ڈی سی بیلہ، بی ایس کوآرڈینیٹر جناب عبدالقدیر، پروفیسر محترمہ عاصمہ شمیم،پرنسپل گورنمنٹ جی ڈی سی بیلہ، بی ایس کوآرڈینیٹر محترمہ شہناز بلوچ، پروفیسر خداداد بلوچ پرنسپل گورنمنٹ بی ڈی سی ونڈر، پروفیسر۔ ریاض احمد بلوچ پرنسپل گورنمنٹ بی ڈی سی حب، مسٹر محسن کوآرڈینیٹر بی ایس، پروفیسر سائرہ بانو کاشانی پرنسپل گورنمنٹ جی ڈی سی حب، محترمہ ساجدہ بی ایس کوآرڈینیٹر، اور مس فرح بی ایس کنٹرولر حب گرلز کالج اور مسٹر سراج احمد پرنسپل گورنمنٹ انٹر کالج جھاو نے شرکت کی… آخر میں DMO ڈاکٹر ایم اسحاق باجوئی نے تمام معزز پرنسپلز اور کوآرڈینیٹرز کا میٹنگ میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر مادام سائرہ بانو کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اپنے کالج میں ایک اچھی میٹنگ کی میزبانی کی۔
??????
خبرنامہ نمبر7301/2024
کوئٹہ29 نومبر۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ کو بلوچستا ن اور بالائی علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 نومبر کی رات سے مغربی ہوائیں ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث28 نومبر کی رات اور 29 نومبر اور 02 دسمبر کے دوران کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ڑوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی اور ڈیرہ غازی خان میں 28 نومبر کی رات اور 29 نومبر کو گوادر ،کیچ پنجگور، آواران، قلات ،خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

6-01-2025

Pictorial News

6-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS