News

29-04-2025

خبرنامہ نمبر3016/2025کوئٹہ 29 اپریل۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز کے حجاج کرام کو رخصت کرنے کی موقع پرکہنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز کے ذریعے چند گھنٹوں کا سفر طے کر کے سعودی عرب کے شہر مدینہ شریف بخیر و عافیت پہنچےںگے۔ میں کوئٹہ سے براہ راست پروازوں کو ممکن بنانے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور دیگر تمام متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ بلاشبہ براہ راست پروازوں کے اقدامات سے بلوچستان کے عوام کو بڑی سہولت میسر آئی ہے ۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو الوداع کہتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جی ایم پی آئی اے شعیب احمد، کمانڈر اے این ایف بریگیڈیئر عدنان، اے پی ایم کوئٹہ ائرپورٹ ملک وحید عباس اور ڈائریکٹر حج الیاس جعفر بھی موجود تھے. اس موقع پر شرکاءسے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ مقدس مقامات کا یہ سفر، مسلمان کی زندگی میں ایک یادگار تجربہ ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ یہ روحانیت، عقیدت اور سعادت حاصل کرنے کا اہم موقع ہے ۔انہوں نے عازمین حج پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ اس مقدس سفر کا آغاز کرتے ہیں تو اس پورے سفر میں پاکستان اور بلوچستان کو اپنی خصوصی دعاوں میں ضرور یاد رکھیں۔ گورنر مندوخیل نے دعا کی کہ یہ سفر آپ کے ایمان کو مضبوط کرے۔ آپ کے سفر کو آسان کرے اور آپ کو اپنے معاشرے کیلئے خیر اور نیکی کا سرچشمہ بنائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3017/2025کوئٹہ 29 اپریل ۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بیوٹمز یونیورسٹی میں پیغام پاکستان کی مناسبت سے ایک روزہ سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا شاندار سیمینار ایک بروقت اور خوش آئند اقدام ہے۔ آپ نوجوانوں کو بروقت اور مناسب تربیت فراہم کر کے ہی انھیں درست راستے پر گامزن کر سکتے ہیں لیکن تربیت دینے اور پند و نصحت کرنے والے اس پر خود بھی عمل کریں تاکہ وہ نئی نسل کیلئے ایک رول ماڈل بن جائیں۔ واضح رہے کہ ہمارے نوجوان نہ صرف ہمارے مستقبل کے معمار ہیں بلکہ ہمارے حال کے شراکت دار بھی ہیں۔ اس موقع پر بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ، اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ضیاء الحق اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میروائس کاسی سمیت یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کی ایک بہت بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ ایک روزہ سیمینار کے شرکاءسے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اور اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی شعوری کوششوں سے منعقدہ ایک کامیاب سیمینار کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے جو ملک اور صوبہ کو اتحاد اور پائیدار امن کے قریب لے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہمارے نوجوان ہیں جو حب الوطنی کے جذبے اور شاندار صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔ اس وقت ہمیں انتہا پسندی، تشدد، فرقہ واریت اور نفرت کے چیلنجوں سے نمٹنا ہیں جو ہمیں تقسیم کرتے ہیں۔ قومی اتحاد اور فکری ہم آہنگی کو فروغ دیکر ہم اپنی قوم کی حقیقی صلاحیتوں کو کھول سکتے ہیں۔گورنر مندوخیل نے کہا کہ پیغام پاکستان سیمینار میں پائیدار امن اور نوجوانوں کی ترقی کو آولیت دینا ہم آپ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہمارے نوجوان نہ صرف ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔ بلکہ ہمارے حال کے شراکت دار بھی ہیں۔ ہمیں ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے بروئے کار لانے کے مواقع اور ضروری سہولیات فراہم کرنی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک زیادہ مستحکم، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کیلئے ملکر کام کریں جسکی رہنمائی آئین پاکستان اور جمہوری اصولوں پر ہو۔ تفرقہ انگیز عوامل کو ختم کرکے اور وسیع قومی اتفاق کو فروغ دیکر ہم ترقی اور پیشرفت کی نئی بنیاد رکھ سکتے ہیں آخر میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ اب وقت آپہنچا ہے کہ ہم اپنے اکابرین کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں اور پاکستان کو ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پہنچائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3018/2025کوئٹہ29اپریل ۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے نوشکی میں پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے ۔اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے تا کہ زخمیوں کی بروقت علاج ہو سکے۔میر شعیب نوشیروانی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ آئندہ اس طر ح کے ناخوشگوار واقعے کی تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا ئیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3019/2025 کوئٹہ 29اپریل ۔سینئر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے سانحہ نوشکی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ایندھن کی ذخیرہ اندوزی اور ممکنہ اسمگلنگ کے نتیجے میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ عوامی تحفظ سے متعلق سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔صوبائی وزیر نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام ممکنہ امداد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد، ہسپتالوں میں ایمرجنسی اقدامات، اور شدید زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کرنے جیسے بروقت اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور پیرامیڈیکل عملے نے ایمرجنسی حالات میں مثالی خدمات انجام دیں۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے اس امر پر زور دیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی اسمگلنگ، اور خطرناک مواد کی غیر محفوظ منتقلی کے خلاف کڑی نگرانی اور سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ایسے واقعات کے تدارک کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3020/2025لورالائی 29اپریل ۔ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کے زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بی آر سی اور کالجز کے فروفیسرز نے، اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی نے اجلاس کو آئندہ FA/FSc امتحانات کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ 2 مئی 2025 سے شروع ہونے والے امتحانات کے لیے کی گئی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں محکمہ کالجز ٹیکنیکل و ہائیر ایجوکیشن اور بلوچستان بورڈ آفس کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردانہ امتحانی مراکز میں سو فیصد ڈیوٹیوں کی تکمیل آج ہی مکمل کی جائے، جس کے تحت سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داریاں موزوں اساتذہ کو سونپی جائیں گی۔ خواتین کی امتحانی مراکز میں بھی ترجیحی بنیادوں پر خواتین عملہ تعینات کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالج پرنسپلز کو امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے انسپکٹر کے طور پر نامزد کیا جائے گا، جو روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کر کے انتظامیہ کو رپورٹ دیں گے۔ مزید برآں، امتحانات کی شفاف نگرانی کے لیےضلعی انتظامہ ضلع میں مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ امتحانات کے دوران تاکہ امتحانات کو مکمل شفاف اور منظم طریقے سے منعقد کیا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3021/2025سبی 29 اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی قیادت میں بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاءمیں اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ سمیت ضلعی و انتظامی افسران ، کسان و زمیندار ، سول سوسائٹی ، ہندو پنچائیت کے نمائندے، انجمن تاجران ، طلباء اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس سندھ طاس معاہدہ سے مکرنے اور بھارتی آبی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گھناونی سازش کے تحت پاکستان کا پانی بند کرنے کی جو کوشش کر رہاہے پاکستان کا ہر شہری اسکی یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اپنے پانی اور سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہیں اور ہم بھارت سے اپنے حق کا پانی ضرور لے کر رہیں گے چاہے اس کیلئے ہمیں کچھ بھی کرنا پڑے ،اگر بھارت جنگ چاہتا ہے تو پاکستان کا بچہ بچہ،تمام عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن بھارت کو ہر فورم پر منہ توڑ جواب دیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3022/2025لورالائی29اپریل ۔ایس ڈی پی او/ڈی ایس پی کلیم اللہ کاکڑ، ایس ایچ او سٹی عبدالرحمان لونی ٹریفک انچارج شریف موسیٰ خیل سی آئی اے انچارج محمد انور اور ایس ایچ او صدر عبدالرازق نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی پولیس نے چار ماہ میں 30کلو گرام چرس افیون 107 کلو گرام شراب 40 بوتل بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے ٹھکانے مسمار کئے گئے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ان سے منشیات برآمد کرکے ان کی 8 گاڑیاں قبضہ میں لی گئیں چوریوں کے سلسلے میں سال 2025 میں 31 مقدمات درج ھوئے جن میں 20مقدمات کو ٹریس کرکے 16 چوروں کو گرفتار کرکے چالان کئے گئے چوریوں کے مقدمات میں مسروقہ مالیت کے ایک کروڑ ایک لاکھ سترہ ہزار روپے ہیں جن میں ستاون لاکھ بہتر ہزار روپے بازیافتہ ہیں برآمدگی میں دو عدد گاڑیاں آٹھ عدد موٹر سائیکلیں تین عدد موبائل شامل ہیں 21 چوروں کو گرفتار کیا گیا ڈکیتی کے سلسلے میں 2025 کل دس مقدمات درج ھوئے 6 مقدمات ٹریس ھوئے 6 ڈکیت گرفتار ھوئے سمنگلینگ این سی پی گاڑیاں وغیرہ 3820لیٹر پیٹرول 4448 ڈنڈے سگریٹ تین عدد گاڑیاں قبضہ میں لیکر کسٹم کے احوالے کئے گئے کرئم 2024 میں113مقدمات تھانہ سٹی 120تھانہ صدرِ میں رجسٹرڈ ھوچکے ہیں جوئے خانوں کے خلاف کارروائی میں تین جوارگر گرفتار چھ ہزار روپے برآمد کئے گئے مختلف اسلحہ جات برآمد کئے گئے ٹریفک کی روانی خصوصاً رمضان میں بہتری لائی گئی 2024 میں چار لاکھ تریپن ہزار سے زائد جبکہ 2025 میں ساتھ لاکھ سینتالیس ہزار روپے مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں کے بارے میں چالان کئے گئے پوسٹ کے خلاف پولیس نے از خود اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر سینکڑوں ایکڑ پوسٹ تلف کی گءمہاجرین کے خلاف حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے انہیں افغان حکومت کے احوالے کیا گیا پولیس نے سنگین نوعیت مقدمات کامیابی حاصل کی لورالائی پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3023/2025بختیارآباد 29 اپریل ۔ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے تحصیل لہڑی بختیار آباد میں قائم مختلف لیویز چوکیوں اچانک کا دورہ کیا اور قومی شاہراہ پر اسنیپ چیکنگ کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد لیاقت علی جتوئی بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکوک افراد پر کڑی نظرکھتے ہوئے سنیپ چیکنگ کی جائے موٹر گشت اور بہترین حکمت عملی سے ہی جرائم میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے اور انہوں نے ڈیوٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی سختی ہمارے فرائض میں رکاوٹ حائل نہیں کر سکتی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3024/2025کوئٹہ29 اپریل ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کے روز چیف منسٹر سیکریٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔کابینہ اجلاس کے آغاز میں بھارتی ریاست پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات اور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے شفاف تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت نے اشتعال انگیزی کو ہوا دی جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پاکستان کے عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اگر دشمن نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم مادرِ وطن کے دفاع کے لیے یکجہتی کے ساتھ صف آرا ہوگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ سے حب الوطنی میں پیش پیش رہے ہیں اور اپنی فوج و ریاستی اداروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اجلاس میں سانحہ نوشکی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا وزیر اعلیٰ نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو و امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں جن میں ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز کے ذریعے زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا گیا جن میں شدید زخمیوں کو آج صبح خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کے عملے، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، وزیر صحت اور سیکریٹری ہیلتھ کی بروقت اور مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ پر محکمہ صحت نے قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا کابینہ نے اس سانحے کے پس منظر میں صوبے میں جاری اسمگلنگ کے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر اشیاءکی اسمگلنگ ایک سنگین مسئلہ ہے جس کی روک تھام کے لیے فوری اور موثر اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں اجلاس میں اس واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم بھی دیا گیا تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے کابینہ اجلاس میں متعدد اہم قانونی و انتظامی امور کی بھی منظوری دی گئی ان میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ اور تنازعات کے حل کے لیے “دی بلوچستان اسٹیبلشمنٹ آف اسپیشل کورٹ اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی ایکٹ 2025” کی منظوری شامل ہے اس کے علاوہ دہشت گردی اور سنگین جرائم کی روک تھام، جامع تفتیش اور لاپتہ افراد کے مسئلے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے “سینٹر آف ایکسیلنس آن دی کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم” کے قیام کی بھی منظوری دی گئی کابینہ نے “بلوچستان سول سرونٹس اینڈ ایمپلائز بینیفٹ اینڈ ڈیتھ ترمیمی پالیسی 2020″ کی منظوری دی تاکہ سرکاری ملازمین اور ان کے خاندانوں کو ممکنا ریلیف فراہم جا سکیں اسی طرح کابینہ نے”دی بلوچستان اینٹی ٹیررازم ترمیمی بل 2025” کی منظوری دی تاکہ انسداد دہشت گردی کے قوانین کو مزید مو¿ثر بنایا جاسکے اجلاس میں “نیشنل فوڈ سیفٹی، اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی” اور اس سے متعلقہ امور کی منظوری دی گئی جبکہ “بلوچستان لیبر رولز” کی توثیق کرتے ہوئے جبری مشقت کے خاتمے اور ہوم بیسڈ ورکرز کے تحفظ کے لیے جامع ضوابط وضع کیے گئے کابینہ نے “افرادِ باہم معذوران سے متعلق رولز 2024” کی منظوری دیتے ہوئے معذور افراد کے لیے خصوصی اقدامات کی راہ ہموار کی اسی تسلسل میں “محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے موٹر وہیکلز رولز 1969” میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی، تاکہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق قانون میں بہتری لائی جا سکے اجلاس میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے “فارماسسٹس اور ڈرگ انسپکٹرز” کے لیے فور ٹئیرز سروس اسٹرکچر کی منظوری دی گئی جو پیشہ ورانہ ترقی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی اسی طرح “بلوچستان لوکل کاونسلز اسٹریٹ رولز 2025” اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ منظوری بھی دی گئی کابینہ نے سرکاری محکموں میں گریڈ 1 سے 15 تک کی خالی آسامیوں کو مشتہر کرکے شفاف اور میرٹ پر بھرتی کا فیصلہ بھی کیا تاکہ صوبے میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو سکے ماحولیاتی تحفظ کے لیے “بلوچستان سیف اینڈ انوائرمنٹلی ساونڈ ری سائیکلنگ آف شپس بل 2025” کی منظوری بھی دی گئی خوراک کے تحفظ اور ذخائر کو نقصان سے بچانے کے لیے کابینہ نے محکمہ خوراک کو ہدایت دی کہ موجودہ گندم کے ذخیرے کو خراب ہونے سے قبل اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا جائے اس مقصد کے لیے سیکریٹری خوراک کی سربراہی میں ایک “بڈ ایکسپٹنس کمیٹی” تشکیل دی گئی جو مارکیٹ کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی قیمت کا تعین کرے گی کابینہ نے واضح کیا کہ گندم کی فروخت محکمہ خوراک کی سفارش کردہ کم از کم قیمت کے دائرے میں ہونی چاہیے جبکہ اکثریتی رائے سے اس سال نئی گندم نہ خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا امن و امان کے قیام کے لیے “کوئٹہ سیف سٹی منصوبے” کے تحت درکار 14 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی اور سیکریٹری آئی ٹی کو منصوبہ جون 2025 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس کے اختتام پر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین کی تقرری کی بھی باضابطہ توثیق کی گئی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان پوری سنجیدگی، دیانت اور عزم کے ساتھ صوبے کی ترقی، امن کے قیام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے ایک نئے، مستحکم اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد بنیں گے جہاں انصاف، میرٹ، شفافیت اور قانون کی حکمرانی کو اولین حیثیت حاصل ہو گی۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3025/2025کراچی29اپریل ۔وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کے احکامات پر سی ون 130طیارہ 24زخمیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیاگزشتہ روز نوشکی سانحے میں جھلس جانے والے 24 شدید زخمیوں کو فوری علاج معالجے کی سہولیات فراہمی کیلئے حکومت بلوچستان مید کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر حب اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرنگرانی 17 مریضوں کو لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی اوردیگرزخمیوں کو پٹیل ہسپتال برن وارڈکراچی منتقل کیاگیاہے بلوچستان کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان کے عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے سرفرازبگٹی کی قیادت میں بلوچستان کی حکومت شاہراﺅں پرپیش آنے والے روڈحادثات میں ریسکیو آپریشن کے حوالے سے کلیدی کردار اداکررہی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3026/2025گوادر 29اپریل ۔ چینی قونصل جنرل کی جانب سے گوادر کے طلبہ کے سماجی واقتصادی بہتری کے لیے دی گئی اسکالرشپ کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اسکالرشپ ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی قیادت میں گوادر یونیورسٹی، بلوچستان اور پاکستان کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم طلبہ کو دی گئی، جن میں میڈیکل، انجینئرنگ اور دیگر اہم شعبوں کے طلبہ شامل ہیں۔اسکالرشپ کی تقسیم کے لیے طلبہ کے مالی پس منظر اور تعلیمی میرٹ کو بنیاد بنایا گیا۔ تقریب میں 44 ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل عدنان سرور ملک، ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن، 440 بریگیڈ کے بریگیڈیئر احتشام، گوادر فری زون کے ڈپٹی جنرل منیجر مسٹر لیو ایخو، گوادر پورٹ کے ایکٹنگ چیئرمین داود کلمتی، پاکستان نیوی کے کموڈور اورنگزیب، رجسٹرار گوادر یونیورسٹی دولت خان، سول و عسکری افسران، میڈیا نمائندگان اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران پاک-چین ترقیاتی تعاون پر مبنی مختلف ڈاکومنٹریز پیش کی گئیں جن میں گوادر پورٹ اور شہر کے مستقبل کا تفصیلی جائزہ دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکالرشپ چینی حکومت کی جانب سے ایک اہم اور مثبت شروعات ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جولائی اور فروری کے دوران بیجنگ یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یوز سائن کیے جائیں گے تاکہ گوادر کے طلبہ کو مزید بین الاقوامی تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے پاکستان میں چینی قونصل جنرل اور حکومت چین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گوادر فری زون کے ڈپٹی جنرل منیجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکالرشپ گوادر کے نوجوانوں کے لیے ایک قیمتی سپورٹ ہے تاکہ وہ بہتر تعلیم حاصل کر کے اپنا اور علاقے کا مستقبل روشن بنا سکیں۔جی او سی 44 ڈویڑن میجر جنرل عدنان سرور ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکالرشپ نہ صرف گوادر بلکہ بلوچستان اور پاکستان کے لیے بھی خوشحالی اور دیرپا امن کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد اور دوستی کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اس اسکالرشپ کو صرف تحفہ نہ سمجھیں بلکہ اسے ایک ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں۔جی او سی نے اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں تعلیمی بہتری اور مزید ٹرانسفارمیشن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں مقیم چینی قونصل جنرل مسٹر یانگ لیندونگ نے اس اسکالرشپ کو پاک-چین دوستی کے فروغ کا شاندار پیغام قرار دیا اور گوادر یونیورسٹی کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر جی او سی میجر جنرل عدنان سرور ملک نے طلبہ میں اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے اور گوادر یونیورسٹی کے رجسٹرار کو بھی اسکالرشپ کا چیک پیش کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر3027/2025حب 29اپریل ۔ ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او وندر انسپکٹر قاضی صابر نے ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک کرولا کار کو روک کر تلاشی لی، دوران تلاشی کار کے خفیہ خانوں سے 32 کلو گرام اعلٰی کوالٹی چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاہے گرفتارکئے گئے ملزمان کیخلاف وندر تھانے میں نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی یےایس ایس پی حب سیدفاضل شاہ بخاری کا کہنا ہے کہ آرسی ڈی ہائیوے وندر سمیت تمام پولیس ناکوں کو الرٹ کردیا گیا ہے اورانسدادمنشیات کیخلاف ڈسٹرکٹ پولیس بھرہوراقدامات اٹھارہی ہے ضلع حب کو جرائم اور منشیات سے پاک شہر بنانے کے لئے پولیس پرعزم ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3028/2025شیرانی.29اپریل ۔ اسسٹنٹ کمشنر شیرانی یوسف ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کی منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو آبی جارحیت کی شکل میں کھلم کھلا دہشت گردی ہے جس کی ہم بھرپور مذت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مانی خواہ میں ضلعی انتظامیہ شیرانی کے زیر اہتمام بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد جھوٹے الزامات کی آڑ میں عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی نا کام کوشش اور شرمناک آبی جارحیت کے خلاف منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں یوسف ہاشمی کی سربراہی میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میںایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاءنے بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی ریلی اور سمینار میں مختلف محکموں کے آفیسران اساتذہ کرام سمیت طالبعلموں اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئےمعززین نے شرکت کی یوسف ہاشمی و دیگر نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ شیرانی کے عوام اور تمام غیور محب وطن پاکستانی ایک پیج پر ہیں مقررین نے کہا کہ بھارت کا اپنے کیے دھرے پر واویلا اور بے بنیاد الزام تراشیاں بھارت جیسے مکار دشمن کی بوکھلاہٹ کا مثالی نمونہ ہے جس کی وجہ سے بھارت کا بدنما چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو جکا ہے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آخری دم تک کھڑے رہیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3029/2025کوئٹہ29 اپریل ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل اور بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ضلع سبی، کچھی، صحبت پور، لہڑی، نصیر آباد، جھل مگسی، تربت، آواران، لسبیلہ، واشک، خاران اور چاغی سمیت میدانی اور زیریں علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ اس کے علاو¿ہ حب اور گوادر اضلاع کے ملحقہ علاقوں سمیت ساحلی علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم زیارت، لورالائی، شیرانی اور اس کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿