خبرنامہ نمبر664/2025کوئٹہ 29 جنوری ۔ صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیرِ اہتمام تعلیمی سال 2025 کیلیے مفت درسی کتب کی تقسیم کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری تعلیم صالح محمد ناصر، چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی، سیکرٹری بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر نیاز ترین، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ منیر احمد بلوچ اور ڈائریکٹر ٹیکسٹ بک بورڈ ڈسٹریبیوشن محمد حنیف نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی ترقی کے لیے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر سکولوں میں سرکاری کتابوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین و تمام افسران کی انتھک محنت و لگن کا نتیجہ ہے کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کو کتب فراہم کیے جارہے ہیں۔ یہ عمل تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کا سرکاری کتابوں کی بر وقت فراہمی کا یہ اقدام سکولوں کے نظام کو بہتر طریقے سے چلانے اور طلبہ و طالبات کو تعلیم کے حصول میں آسانی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نصاب کی تشکیل اور دیگر تحقیقی و ترقیاتی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ سرکاری کتب کی اسکولوں میں بروقت ترسیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آف سکولز اور بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے ہر ضلع میں یونین کونسل کی سطح پر کتب کی ترسیل کا قابل عمل میکنزم تشکیل دیکر تمام پرنسپلز کی سفارشات کو قابل عمل بناکر وقت سے پہلے سرکاری کتابیں پہنچا دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے بچوں کو جدید تحقیق پر مبنی نصاب پڑھانے کا خواہاں ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ دنیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہی ہے مگر بدقسمتی سے یہاں نئے رجحانات کو پروان چڑھانے میں مشکلات آڑے آتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی عدم دلچسپی، اساتذہ کی عدم تربیت، سلیبس میں روایتی طریقہ تعلیم کے استعمال اور اساتذہ کی عدم دلچسپی کے باعث ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ راحیل درانی نے کہا کہ بلوچستان کے بچوں کو اس قابل اور باصلاحیت بننا ہے کہ وہ ملک کے دیگر بڑے شہروں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور باقی صوبوں کے طالب علموں کا مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ محکمہ تعلیم اسی جذبے کے ساتھ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر665/2025لورالائی ۔ 29 جنوری۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کے زیرِ صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پو لیو مہم کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر منور حسن مگسی ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ ، ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ایاز ، ڈاکٹر محمد اشرف ، سی سی او یونیسف محمد ہاشم ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر عبد الحمید لہڑی ، ڈی ایس ایم فرحان خان ، فوکل پرسن مختیار خان لونی ودیگر متعلقہ آ فسران نے شرکت کی جبکہ ڈویژن کے دیگر اضلاع دکی ، موسیٰ خیل کے ڈپٹی کمشنرز و ڈی ایچ اوز بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔ کمشنر سعادت حسن نے اجلاس میں شرکاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیو سمیت تمام امراض کے خاتمے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ دنیا کے اکثر ممالک سے پولیو ختم ہو چکی ہے انسداد پولیو مہم میں کام کی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا ہر ایک اپنی ذنہ داری پہچانیں ہمیں پولیو کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پر آ نا ہے انہوں نے کہا کہ تمام بچے ہمارے اپنے ہیں ہر حال میں دو قطرے پلانے ہیں چین جز کو دیکھتے ہوئے کام کریں جو بھی سفارش پر بھرتی ہوا اور وہ کام نہیں کر تا تو انھیں فارغ کرکے نئے لوگ لگائیں قبل ازیں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر محمد ایاز نے گزشتہ مہم کی رپورٹ ، 3 فروری سے شروع ہونے والی مہم کے لئے تیاری ، اور لو پرفارمینس کی تفصیل بتائیں۔ کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ ہر ایک اپنی ذمہ داری کو ادا کریں ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او آپس میں بٹھیں اور لو پرفارمینس یو سیز پر بات کریں انہوں نےکہاکہ ہر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انسداد پو لیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد کریں اور اس میں عوامی نمائندے اور علماءکو بھی شرکت کی دعوت دیں انہوں نے اجلاس میں غیر حاضر آ فسران پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں شوکاز نوٹس جاری کر نے کی ہدایت کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر666/2025تربت۔ 29 جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کیچ کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے تمام امیدواراں کو مطلع کیا جاتا ہے جنہوں نے فرسٹ ائر ( BDS) (MBBS) برائے تعلیمی سال 2025-2024 بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے متعین کوٹہ پر داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ پاس کیئے تھے۔ ان تمام امیدواراں کو اطلاع دی جاتی کہ بروز پیر بمورخہ 3 فروری 2025 بوقت 10:00 بجے صبح اپنے اصل دستاویزات و اسناد کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس ضلع کیچ بمقام تربت میں اپنے حاضری کو یقینی بنائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر667/2025لورالائی۔29جنوری ۔لورالائی میں ٹریفک کے درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں اور انشااللہ ٹریفک کے نظام میں بہتری ہوگی اور عوام دوکانداران، تاجر حضرات، شوروم مالکان،ٹرانسپورٹر حضرات ٹریفک پولیس کیساتھ تعاون کرے اور تجاویزات رضاکارانہ طور ہٹائے، ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان ایس ایس پی لورالائی کے ہدایات پر ایس ڈی پی او کلیم اللہ کاکڑ کے زیرنگرانی شوروم مالکان اور ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان انجمن تاجران صدر واحد ناصر، شوروم صدر غلام محمد ناصر، طالب ترکئی، ملک حسن زخپیل، حسن خان حیدرزئی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں نیشنل ہائی وے کوئٹہ روڈ باچاخان چوک سے لیکر کٹوئی موڑتک روڈ میں تجاوزات اور ناجائز پارکنگ کے سلسلے میں جائزہ لیا جلاس سے ایس ڈی پی او کلیم اللہ کا کڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹڑیفک کے نظام کوبہتر بنایا جائے گا بازار سے ناجائزہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے پولیس عوام کا مددگار فورس ہے عوام کو چاہئے کہ وہ بھی جرائم کے خاتھے کے لیے پولیس فورس کے سا تھ تعاون کریں پورے لورالائی کوامن گہورا بنائیںگے .اجلاس شرکا کی جانب سے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر668/2025تربت ۔29 جنوری ۔ پہلا آل سندھ بلوچستان بالی کمیونیکیشن ناک آوٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی ایف اے تربت ریڈ نے ڈی ایف اے تربت وائٹ کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔ دوسری میچ شفیع محمڈن کراچی نے عادل جی آر شاہی تمپ کو پینلٹی ککس کے ذریعے شکست دی۔ میچ کے مہمان خاص اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نصرت اللہ بلوچ اور احسان اسلم تھے۔ جبکہ اس موقع پر ٹورنامنٹ کے بانی اور پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ باڈی کے سابق ممبر شاہ دوست دشتی، بلوچی زبان کے معروف گلوکار عارف بلوچ، معروف شاعر ارشاد پرواز سمیت دیگر شخصیات موجود تھے۔ مہمان خاص نے ٹورنمنٹ کمیٹی، ریفری، اور کمنٹیٹر کیلئے نقدی انعامات کا اعلان کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر669/2025کوئٹہ29 جنوری۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ اور جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبہ کے شمال مغربی اور جنوبی علاقوں میں موسم ابر آلود اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں سب سے کم درجہ حرارت -1.0/20.0 ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر670/2025کوئٹہ، 29 جنوری۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عوامی جمہوریہ چین کے نئے سال کے آغاز پر چین کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ایک مضبوط تاریخی رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین کی ترقی و خوشحالی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے پاکستان چین کے تجربات سے سیکھتے ہوئے ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک بلوچستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اس منصوبے کی بدولت بلوچستان میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا میر سرفراز بگٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے چینی سال میں پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے میر سرفراز بگٹی نے چین کے عوام کے لیے خوشحالی ترقی اور کامیابیوں کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نیا سال چین اور پاکستان کے عوام کے لیے مسرت اور امن کا پیغام لے کر آئے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان چین کی ترقی کے سفر میں اس کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک مل کر خطے میں اقتصادی استحکام اور ترقی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چینی سرمایہ کاری اور تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور حکومت اس شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ چین کے نئے سال کی خوشیاں نہ صرف چینی عوام کے لیے بلکہ پاکستان کے عوام کے لیے بھی مسرت اور امید کی علامت ہیں بلوچستان حکومت ہر ممکن تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, January 29 – Chief Minister Balochistan, Mir Sarfraz Bugti, extended his heartfelt congratulations to the leadership and people of the People’s Republic of China on the occasion of the Chinese New Year. He emphasized that the friendship between Pakistan and China is a strong historical bond that continues to grow stronger with time.In his message of felicitation, the Chief Minister stated that China’s remarkable progress and prosperity serve as an example for the entire world. Pakistan is ready to learn from China’s experiences and advance on the path of development. He highlighted that CPEC will prove to be a significant milestone in Balochistan’s progress, ushering in a new era of economic activities and development in the province.Mir Sarfraz Bugti expressed optimism that Pakistan-China relations will further strengthen in the new Chinese year and that both countries will enhance cooperation in all sectors. He extended his best wishes for prosperity, progress, and success to the people of China, expressing hope that the new year would bring peace and happiness for both Chinese and Pakistani citizens.The Chief Minister reiterated that Pakistan stands alongside China in its journey of progress, and both nations will work together to ensure economic stability and development in the region. He further stated that Balochistan offers immense opportunities for Chinese investment and collaboration, and the provincial government is committed to expanding this partnership.He concluded by saying that the joy of the Chinese New Year is not only a moment of celebration for the people of China but also a source of happiness and hope for the people of Pakistan. The Government of Balochistan will continue to play its role in strengthening friendly ties between the two nations through all possible cooperation.﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر671/2025نصیرآباد29جنوری ۔وزیر اعلی بلوچستان کی ایڈوائزر برائے کھیل و ثقافت و امور نوجوان مینا مجید بلوچ نے یونیورسٹی کا دورہ کیا دورے کے موقع پر کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واجد فرحاد نے انہیں تدریسی عمل اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی مینا مجید بلوچ نے طلبہ و طالبات سے بھی ملاقات کی اور انہیں تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں علم کے حصول پر صرف کریں تاکہ مستقبل کے چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبے بھر میں جہالت کی تاریکی کے خاتمے اور نوجوان نسل کو ہنر مندی کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں مزید آگے لانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان ملک و قوم کا نام روشن کریں اس وقت ہمیں دنیا کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر چلنا ہوگا اور علمی طاقت کی بنیاد پر ہمیں ترقی کے منازل طے کرنے ہوں گے تاکہ پاکستان کو جن مشکلات سے نبرد ازما ہونا پڑ رہا ہے ان کا صحیح معنوں میں قلع کما کیا جا سکے ہمیں مادر وطن کو اس مقام پر پہنچانا ہے جس کا خواب ہمارے آباواجداد نے دیکھا تھا طلبہ و طالبات پر لازم ہے کہ وہ منفی سرگرمیوں میں الجھنے کے بجائے مثبت ایونٹس میں بڑھ کر حصہ لیں تاکہ ان کے اندر جو صلاحیتیں چھپی ہوئی ہیں انہیں دنیا کے سامنے اجاگر کیا جا سکے کھیل و ثقافت اور امور نوجوانان کے بہتر مفاد میں موجودہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے تاکہ نوجوان نسل اپنے پاو¿ں پر صحیح معنوں میں کھڑی ہو سکے ۔اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واجد فرحاد بلوچ نے انہیں یادگار شیلڈ بھی پیش کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر672/2025نصیرآباد29جنوری ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے وہ اس صورت میں ممکن ہو گا جب تک ہم سنجیدہ ھو کر اپنے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے ڈویژنل ٹاسک فورس کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز و ڈی ایچ اوز اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز نے شرکت کی واضح رہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز و ڈی ایچ اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر یاسر بلوچ نے گزری ہوئی مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل کا تفصیلی ذکر کیا اور آنے والی مہم کی کامیابی کے لیے تمام ضروری پہلووں پر روشنی ڈالی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک موزی مرض ہے ہماری نئی نسل کو عمر بھر کے لیے اپاہج بنا رہا ہے اس کے خاتمے کیلئے کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز نہیںہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ جن اضلاع میں پچھلی مہم کے دوران وہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی اس بار ان کوتاہیوں کو درست کرنے کی اشد ضرورت ہے کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے فیمیل ٹیموں کی تعداد کو بڑھانے مانیٹرنگ سسٹم میں بہتری لانے اور مہم سے قبل کام کرنے والی ٹیموں کی بہتر معنوں میں ٹریننگ کیئے بغیر ممکن نہیں اس لئے ڈپٹی کمشنر و ڈی ایچ اوز کو چاہیے کہ وہ مائکرو پلان تشکیل دے کر ان کے مطابق کام کریں تاکہ کامیابی حاصل کی جا سکے کمشنر نصیرآباد نے کہاکہ گزشتہ مہم کے دوران جن یو سیز میں کمی بیشی سامنے آئیں ہیں اب ان یو سی پر خصوصی توجہ مبذول کریں اور کوشش کریں کہ کوئی بھی بچہ پولیو مہم کے دوران قطرے پینے سے رہ نہ جائے اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان نے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر یاسر بلوچ کو ہدایت کی کہ وہ مہم کے شروع ہو سے قبل تمام ڈپٹی کمشنرز سے قریبی رابطے میں رہیں تاکہ پولیو مہم کے حوالے سے درپیش مسائل و ان کے تدارک کیلئے موثر انداز میں اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے اس موقع پر والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ایک کارآمد شہری بنانے کے لئے حکومتی کوششوں میں بھرپور حصہ لیں تاکہ ہم پولیو سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے اور اپنے ملک سے پولیو کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر673/2025نصیرآباد29جنوری ۔بچوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹر عبدالظاہر عمرانی ڈاکٹر منظور احمد شبیر احمد مگسی آصف ابڑو غلام فرید نور میمن ظہور احمد سولنگی ارباب علی منجھو سمیت ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس کے موقع پر تنویر احمد نے برتھ رجسٹریشن پروگرام کے متعلق اجلاس کو تفصیل سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ برتھ ڈیٹھ اور میرج رجسٹریشن لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے برتھ رجسٹریشن بچے کا آئینی و قانونی حق ہے اس لیے والدین پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ مستقبل میں بچوں کو چیلنجز سے نبرد آزما نہ ہونا پڑے بچوں کی سرکاری سطح پر رجسٹریشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے ضلع نصیر آباد میں مختلف مقامات پر سینٹرز قائم ہیں اس لیے ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کی اندراج کے عمل کو یقینی بنائیں۔ اور انہیں قانونی قواعد کے مطابق تمام حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی رجسٹریشن کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ برتیں کیونکہ حکومت کی جانب سے رجسٹریشن کے عمل کو مدنظر رکھ کر ہی اقدامات کیے جاتے ہیں۔کوشش کی جائے کہ برتھ سرٹیفیکیٹ کے حصول کو مزید سہل بنایا جائے تاکہ غریب لوگوں کی دسترس میں آئے۔اضافی فیس وصول کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی باتوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اگر اس عمل میں کوئی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر674/2025کوئٹہ29جنوری ۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری سے قائمقام ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی ظفر احمد کرد، سپرنٹنڈنگ انجینئر (BPS-19) لورالائی ڈویڑن کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل نارتھ ( BPS-19) ڈائریکٹوریٹ جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ بلوچستان کوئٹہ تعینات کردیا گیا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر675/2025کوئٹہ 29 جنوری۔وزیر اعظم پاکستان کے نظریہ کے تحت اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان نے بروز پیر 03 فروری 2025ء صبح 11:00 بجے اے جی بلوچستان کے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کر رہی ہے۔ جس میں اے جی بلوچستان ڈی ڈی اوز (DDOS)، صوبائی سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے مسائل کو سنیں گے اور ان کے حل کے لئے اسی وقت احکامات صادر فرمائیں گے۔ ملازمین اور پینشنر ز کو چاہیے کہ وہ کھلی کچہری اور شکایات سیل جیسے اقدامات سے استفادہ حاصل کریں اور اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے رابطہ کریں تا کہ ان کو بر وقت حل کیا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿