28th-November-2025

خبرنامہ نمبر8994/2025
دکی 28 نومبر 2025 :
دکی شہر میں واقع لیویز لائن کے قریب جھگی نما دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب موجود دیگر جھگیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پانچ جھگی نما دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر دکی ڈاکٹر عبدالسلام اپنی نگرانی میں لیویز فورس اور میونسپل کمیٹی کے فائر بریگیڈ عملے کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، جس سے قریبی دکانوں اور آبادی کو ممکنہ نقصان سے بچا لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم تحقیقات کا عمل جاری ہے۔شہریوں نے بروقت کارروائی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ جھگی نما دکانوں میں سیفٹی کے اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر8995/2025
کوئٹہ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ صبح اور دیر رات کے اوقات میں شدید سردی برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز زیریں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان ہے، خصوصاً کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں شدید سردی پڑے گی۔ہفتہ کے روز بھی صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سخت سردی برقرار رہے گی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہا جبکہ شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں رات کے وقت شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجۂ حرارت قلات میں منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صوبے کے کسی بھی مقام پر بارش نہیں ہوئی۔

خبرنامہ نمبر8996/2025
نصیرآباد28نومبر2025:
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کو سی پی ڈی پائیٹ (یونیسف) نصیرآباد کے ڈسٹرکٹ ٹریننگ مینیجر شوکت علی مستوئی نے اکیڈمک سپر ویژن اور مانیٹرنگ پروگرام سے متعلق پائلٹ اینڈ بیس لائن دستاویزات اور اکیڈمک سپروائزر رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر شوکت علی مستوئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں تدریسی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تقریباً 200 ہیڈ ماسٹرز اور میل و فیمیل اساتذہ کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی، جن کے لیے اب ریفریشر کورس “پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈے” کے سلسلے میں سرکاری اسکولوں سے ہی سپروائزر منتخب کیے گئے ہیں۔ یہ سپروائزر اُن ہی اساتذہ کی کلاس روم کا مُشاہدہ کریں گے جنہیں تربیت دی گئی ہے تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جاسکے کہ ٹریننگ سے تدریسی عمل میں کتنی بہتری اور کیا فوائد حاصل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر اسکولز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر بھی اس عمل کی نگرانی کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے کہا کہ تعلیمی عمل میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے، اساتذہ کو فراہم کی جانے والی تربیت کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے اور یہ اقدامات بچوں اور بچیوں کو بہتر طریقے سے علم کے زیور سے آراستہ کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر سرپرائز جائزے کے ذریعے تعلیمی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، کیونکہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لانا ناگزیر ہے تاکہ ہمارا نوجوان مضبوط تعلیمی بنیاد کے ساتھ ترقی کی جانب بڑھ سکے۔

خبرنامہ نمبر8997/2025
تسپ پنجگور 28 نومبر 2025 :گورنمنٹ گرلز انٹر کالج تسپ پنجگور میں 24 نومبر 2025 سے شروع ہونے والی گولڈن ویک کی تقریبات جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔ ہفتۂ جشن کا بنیادی مقصد طالبات میں صحت مند مقابلے کی فضا پیدا کرنا، ان کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور نصاب کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے روزانہ کی بنیاد پر مختلف کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں طالبات نہایت بھرپور انداز میں حصہ لے رہی ہیں اور اپنی بہترین مہارتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ کالج کی انتظامیہ، اساتذہ اور سپورٹس انچارج کی نگرانی میں تمام سرگرمیاں نہایت منظم، خوش اسلوبی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دی جا رہی ہیں کالج پرنسپل مشتاق احمد گچکی نے طالبات کے جوش و خروش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلے طالبات کی ذہنی نشو و نما، خود اعتمادی میں اضافہ اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسی سرگرمیاں مستقبل میں طالبات کی عملی زندگی میں کامیابیوں کی بنیاد ثابت ہوتی ہیں۔
گولڈن ویک کی اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو انعامات اور اسناد سے نوازا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر8998/2025
28 نومبر 2025۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی سے آج یہاں ان کے دفتر میں مختلف وفود نے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی وزیر نے مختلف علاقائی و سیاسی امور خصوصا پیر کے روز ایگزیکٹو کمیٹی برائے نیشنل اکنامک کونسل ( ECNEC ) کے منعقدہ اجلاس کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور ممبر ایکنک نہ صرف بلوچستان کی جاندار نمائندگی کر رہے ہیں بلکہ ملکی سطح پر نئے اور جاری منصوبوں پر بھی انہیں اعتماد میں لیا جاتا ہے، میر محمد صادق عمرانی نے اس ضمن میں مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایکنک کے اجلاس میں بلوچستان سے متعلقہ نئے وجاری منصوبوں کی منظوری سمیت دیگر امور پر نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ و ترقیات احسن اقبال و دیگر ممبران نے ہمیشہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مثبت رائے کے ساتھ تمام منصوبوں کی منظوری دی ہے، انہوں نے کہا کہ پیر کے روز ایکنک کے اجلاس میں بلوچستان کے تین اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی جس میں بلوچستان واٹر ریسورس ڈیویلپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ (BWRDSP) کے زیر انتظام اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے محکمہ آبپاشی کے اس اہم منصوبہ پر بلوچستان کے دو دریاؤں کے حوض ژوب اور حوض مولا پر کام کیا جا رہا ہے، حوض ژوب میں مسلم باغ قلعہ، سیف اللّٰہ اور ژوب جب کہ دریائے مولا پر خضدار، جھل مگسی اور قلات کا ایک حصہ شامل ہے، ان علاقوں میں ان منصوبوں کا مقصد آبی وسائل سے زرعی آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ژوب اور مولا دریا حوضوں کے موجودہ نئے کمانڈ علاقوں میں زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ اجلاس میں روڈ سیکٹر کے مزید دو اور منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی جس میں زیارت موڑ، کچ، ہرنائی 109،882 کلومیٹر اور ہرنائی سنجاوی 55،834 کلومیٹر سڑک نظر ثانی شدہ منصوبے کی منظوری دی گئی جبکہ چیداگی (ایران) سرحد سے پنجگور 110 کلومیٹر سڑک کی منظوری پیر کے روز اجلاس میں دی گئی، صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں مواصلات کے بہتر نظام اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے عوام کو بہترین سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ نئی سڑکوں سے زرائع آمد و رفت کی موقعوں میں بھی اضافہ ہوگا، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ ان اہم سڑکوں کی تعمیر سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سمیت دیگر امور میں بھی بہتری کی امکانات میں اضافہ ہوگا۔

خبرنامہ نمبر8999/2025
کوئٹہ: سیکرٹری زراعت بلوچستان نور احمد پرکانی کی زیر صدارت مختلف محکموں کی پرانی مشینری اور گاڑیوں کی نیلامی سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ سعید احمد ترین سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مشینری اور گاڑیوں کی موجودہ حالت، تخمینہ جات، نیلامی کے طریقہ کار اور شفافیت کو یقینی بنانے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ سیکرٹری زراعت نے ہدایت کی کہ نیلامی کے تمام مراحل کو قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے محکمہ زراعت انجینئرنگ کو نیلامی سے قبل تمام تکنیکی پہلوؤں کی جانچ پڑتال مکمل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ نیلامی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا اور عوام کو تمام معلومات بروقت فراہم کی جائیں گی۔مزید برآں، سیکرٹری زراعت نور احمد پرکانی نے بلوچستان کے مختلف محکموں کی پرانی گاڑیوں اور مشینری کی نیلامی کے لیے ایک اسپیشل ڈیسک قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ ڈیسک فوکل پرسن کاشف اللہ (ایگریکلچر انجینئر) اور محمد رفیق (سپرنٹنڈنٹ، ڈی جی انجینئرنگ آفس) کی سربراہی میں کام کرے گا، جو نیلامی کے تمام مراحل میں تکنیکی معاونت اور رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ عمل کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر9001/2025
کوئٹہ 28نومبر2025:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت شہر میں گیس پریشر میں مسلسل کمی کے مسئلے کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ایس جی سی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر میں کم پریشر کی بڑی وجہ گھروں اور مارکیٹوں میں کمپریسرز کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کمپریسر بیچنے، لگانے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری اور بھرپور کارروائی کی جائے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں خصوصی ٹیمیں بنا کر مسلسل کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ ایس ایس جی سی کو فیلڈ ٹیمیں فعال کرتے ہوئے مشترکہ آپریشنز کا طریقہ کار مرتب کرنے کا کہا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گیس کی منصفانہ فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور کمپریسر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کو سردیوں میں گیس پریشر کے حوالے سے مشکلات درپیش ہے خصوصا کھانے پکانے کے اوقات میں گیس پریشر سے گھریلو امور متاثر ہو رہے ہیں لہذا اس مسئلہ کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

خبرنامہ نمبر9002/2025
بارکھان 28 نومبر 2025: ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کی زیر صدارت بلوچستان سوشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے ایک اہم پروگریس ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایف سی بارکھان کے کرنل محمد یونس، 12 کور کے انجینئر محمد عالم، مختلف محکموں کے XENs اور BSDI اسکیمات کے فوکل پرسنز شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران جاری منصوبوں کی رفتار، معیار، فنڈز کے استعمال اور درپیش رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود کا ذریعہ ہیں، لہٰذا ان کی بروقت تکمیل، شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ باہمی تعاون اور مؤثر نگرانی کے ذریعے منصوبوں کی رفتار میں مزید بہتری لائی جائے۔اجلاس میں شریک افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، جبکہ کرنل محمد یونس اور انجینئر محمد عالم نے BSDI پروگرام کے تحت جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

خبرنامہ نمبر9003/2025
کوئٹہ، 28 نومبر 2025
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں صوبے کی تمام اتحادی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت اور اراکین اسمبلی کی بڑی ھبیٹھک منعقد ہوئی جس میں اہم سیاسی و حکومتی امور پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ، پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج، بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ طارق مگسی، میر صادق سنجرانی اور عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک خان اچکزئی بھی شریک ہوئے اجلاس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اتحادی قیادت نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا بلوچستان میں قیام امن کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور مزید بہتری کے لیے قابل عمل تجاویز بھی پیش کی گئیں شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں تیزی، شفاف گورننس اور عوامی فلاح پر مبنی پالیسیوں کے لیے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ان کے ثمرات کو براہ راست عام آدمی تک پہنچانے کے لیے مربوط اور عملی لائحہ عمل پر عملدرآمد کیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ سیاسی ہم آہنگی اور مضبوط پارلیمانی رابطے صوبے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں صوبے کی ترقی اور امن کے لیے تمام اتحادی یکجا ہیں یہی ہمارا اصل وژن اور اصل قوت ہے اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز نہایت قابل قدر اور خوش آئند ہیں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ صوبے میں امن اور ترقی کے ایجنڈے پر تمام اتحادی جماعتوں کی یکجہتی خوشگوار سیاسی ماحول کی عکاسی کرتی ہے اجلاس ایک متفقہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ صوبے کے عوام کی فلاح، امن کے استحکام اور ترقیاتی پروگراموں کی تکمیل کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی

خبرنامہ نمبر9004/2025
کوئٹہ۔ 28 نومبر 2025: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سرمایہ کاری سے متعلق اوچ گروپ آف کمپنیز کے وفد نے یہاں ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور اوچ گروپ آف کمپنیز کے مابین صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلق باقاعدہ طور پر مفاہمتی یاداشت پر دستخت کیے گئے دسخط کئے گئے مفاہمتی یاداشت کے تحت جرمن کمپنی حب میں 50ملین ڈالر کی لاگت سے انرجی اینڈ آئل ریفائنری انفراسٹرکچر قائم کرے گی وزیر اعلیٰ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین خطہ اور مواقعوں کی سرزمین ہے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں مقامی ہنر مند افرادی قوت کو ترجیح دیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ماہی گیری ، سیاحت کانکنی اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے گناہ مواقعے موجود ہیں جو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین مواقع فراہم کر سکتے ہیں اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور جرمن کمپنی (AOCH GmBH)کے چیئرمین andreas embrewein نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے

خبرنامہ نمبر 9005/2025
لورالائی۔28نومبر2025: لورالائی میں ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ونگ کمانڈر53 میختر لیفٹیننٹ کرنل احمد خان،53ونگ LSکرنل کامران ،میجرعرفان امیر،اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم،اسسٹنٹ کمشنر میختر،یحیی خان کاکڑ،ڈی ایس پی عبدالکریم مندوخیل،انٹیلی جنس اداروں کے نمائندگان اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور مختلف انتظامی و علاقائی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنچ منشیات کی کاشت ہے اورضلعی انتظامیہ اے این ایف،پولیس ،ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے افیون کی کاشت جو کہ 46 ایکڑ پر مشتمل تھا تلف کیا گیا اور 86 بور ناکارہ بنایا گیا افیون کی کاشت پر ملوث 97افراد کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا اور 3تین افراد کو اسی سلسلے میں 3 MPO کے گرفتار کیاگیاہے اور مذید گرفتایاں بھی کی جاہیں گی اور انشاء اللہ 20 دستمبر تک ضلع لورالائی کو منشیات سے پاک ضلع بناہیں گے و ضلع میں امن و امان کی مکمل بحالی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط انداز میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے تاکہ عوام اپنے علاقوں میں پرامن اور محفوظ ماحول میں زندگی گزار سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، تمام منصوبوں تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ضلعی افسران پر زور دیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومتی وسائل کا بہترین استعمال ممکن ہو اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 9006/2025
قلات:ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرعلی گل عمرانی نے ایس ڈی او محکمہ بی اینڈآر انجینیئر نوید موسیانی انجینیئر فیاض جمعہ کے ہمراہ آرایچ سی مندے حاجی فٹبال اسٹیڈیم خالق آباد اور مختلف آبنوشی ٹیوب ویلوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے BSDI کے تحت آرایچ سی مندے حاجی فٹبال اسٹیڈیم اور آبنوشی ٹیوب ویلوں کے جاری تعمیراتی کاموں کا بغور معائنہ کیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرعلی گل عمرانی نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کے سربراہی میں BSDI کے بہتر نفاذ کے لیئے تعمیراتی ماموں کی نگرانی جاری رہیگی۔

خبرنامہ نمبر9007/2025
زیارت 28نومبر 2025:
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑکی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی پیک کا اجلاس منعقد ہوا زیارت اور سنجاوی میں انسداد پولیو مہم 15دسمبرکو شروع ہو کر 18دسمبرکو اختتام پذیر ہوگی اجلاس سے ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑنے خطاب کرتے ہوئے کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا اس سلسلے میں میڈیا اور سول سوسائٹی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی دنیا میں ہماری بدنامی کا باعث بن رہا ہے پولیوفری پاکستان ہمارا ویژن ہے اگر ایک بچہ بھی قطروں سے رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا، والدین کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو معذور ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک بچہ بھی قطروں سے محروم رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا۔

خبرنامہ نمبر9008/2025
تربت.ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند کی شاندار کارکردگی اور مثالی انتظامی خدمات کے اعتراف میں تعریفی ایوارڈ سے نوازا۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے اے ڈی سی کیچ مقبول انور رند کی محنت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کو بھرپور انداز میں سراہا
ڈپٹی کمشنر کیچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبول انور رند نے کم وقت میں بہترین انتظامی خدمات انجام دے کر ضلع کیچ کی گورننس کو مزید مؤثر بنایا ہے وہ نہ صرف ایک باصلاحیت افسر ہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔
ڈی سی آفس میں موجود شرکاء نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ اے ڈی سی کیچ کی کوششوں کی بدولت مختلف ترقیاتی، انتظامی اور فلاحی امور میں واضح بہتری آئی ہے۔ ان کی قیادت، نظم و ضبط اور اعلیٰ کارکردگی انہیں ضلعی انتظامیہ کیچ کا ایک قابلِ فخر اثاثہ بناتی ہے۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر کیچ نے مقبول انور رند کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

خبرنامہ نمبر9009/2025
تربت 28 نومبر2025:
رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، حق دو تحریک کیچ کے رہنما سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھے ملاقات میں ضلع کیچ کے انتظامی امور، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال، شہری مسائل اور ضلعی سطح پر عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد نے رکن صوبائی اسمبلی کو ضلع میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی اور انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ میں امن، شفافیت اور عوامی مفاد کے لیے انتظامیہ کی کوششیں قابل تعریف ہیں انہوں نے مسنگ پرسنز کے معاملے میں ڈپٹی کمشنر کیچ کی سنجیدہ کاوشوں اور رابطہ کاری پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔ ملاقات
میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندے عوامی بہبود کے ایجنڈے پر مل کر کام جاری رکھیں گے تاکہ کیچ کے عوام کو ریلیف اور بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر9010/2025
کوئٹہ28 نومبر2025: صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملا خیل سے مختلف وفود نے ملاقات کی، جن میں بلدیاتی نمائندوں، پارٹی کارکنان اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ملاقات میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور اس کے حوالے سے حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔صوبائی مشیر نے وفود کو بتایا کہ مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں بھرپور اور منظم طریقے سے حصہ لے گی اور کامیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ضلعی و یونین کونسل سطح تک تنظیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے، اور کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھر گھر جا کر عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنائیں۔ نسیم الرحمن ملا خیل نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ بلدیاتی انتخابات عوامی خدمت کا بہترین موقع ہیں، اور مسلم لیگ ن کی قیادت چاہتی ہے کہ ہر یونین کونسل میں قابل، فعال اور عوامی مسائل سے آگاہ نمائندے سامنے آئیں تاکہ شہر اور صوبے میں بہتر بلدیاتی نظام قائم ہو سکے۔ملاقات کے دوران آئے ہوئے وفود نے صوبائی مشیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبے میں نہ صرف موسمیاتی اور ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نمایاں اقدامات کیے بلکہ عوامی سطح پر رابطوں کو بھی مضبوط کیا۔ وفود نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی اپنی یونین کونسلوں میں عوام کی بھرپور شرکت اور ووٹ کی قوت کو یقینی بنائیں گے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ نون ضلع اور شہر کی سطح پر واضح کامیابی حاصل کرے گی اور عوام کی حمایت سے پارٹی ایک مضبوط بلدیاتی ڈھانچہ قائم کرے گی۔

خبرنامہ نمبر9011/2025
نصیرآباد28نومبر2025
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے شہید عبدالغفار سیال گراؤنڈ میں شارٹ لگا کر ڈویژنل اسپورٹس فیسٹیول 2025 کے کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس فیروز علی ابڑو، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جعفرآباد نعمت اللہ رند، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی، طارق علی رئیسانی، صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن خلیل احمد بنگلزئی، اسسٹنٹ اسپورٹس آفیسر غلام مصطفیٰ کھوسہ، کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما منٹھار خان منگی، قمرالدین بگٹی، پریس کلب کے قائم مقام صدر علی جان منگی، ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی، در محمد گولہ، بابو عظمت، اختر رسول، محمد یاسین، ساجد حسین جونیجو سمیت سیاسی، قبائلی، سماجی شخصیات اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے کہا کہ ڈویژنل اسپورٹس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔ کھیل نہ صرف جسمانی و ذہنی نشوونما کا ذریعہ ہیں بلکہ نوجوانوں کو مثبت سمت دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن کے نوجوان بے پناہ ٹیلنٹ رکھتے ہیں، ایسے ایونٹس ان کے حوصلے بڑھاتے ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، چاہے وہ کرکٹ ہو، فٹبال ہو یا کوئی اور کھیل، نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا ریاستی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں جیت اور ہار سے زیادہ اہم بات اچھی اسپرٹ اور بہترین کھیل پیش کرنا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اسپورٹس فیسٹیول نصیرآباد ڈویژن کے نوجوانوں کے اندر مثبت تبدیلی اور اتحاد پیدا کرے گا۔

خبرنامہ نمبر9012/2025
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ کی زیر صدارت عشر، آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے عملہ مال کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیلداروں نے اپنے اپنے علاقوں میں سرکاری واجبات کی ریکوری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ سرکاری واجبات کی بروقت وصولی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں سستی یا غفلت برتنے والے عملہ مال کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن زمینداروں پر عشر، آبیانہ یا زرعی انکم ٹیکس کی واجبات باقی ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے جبکہ واجبات کی ادائیگی سے گریزاں افراد کے واٹر کورسز بند کرنے سمیت سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے واضح کیا کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، تمام تحصیلدار اپنے اپنے علاقوں میں ریکوری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ برقرار رکھنا اور محاصل کی شفاف وصولی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، لہٰذا واجبات کی عدم ادائیگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محاصل کی بروقت وصولی کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور مقررہ ہدف کو جلد از جلد مکمل کریں۔

خبرنامہ نمبر9013/2025
کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی و صوبائی مشیر لوکل گورنمنٹ نوابزادہ میر حمزہ زہری کے زیر صدارت13ویں لوکل کونسل و فاننس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں سیکریٹری خزانہ عمران زرکون اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ اور دیگر متعلقہ آفیسران بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی مضبوطی ہی حقیقی جمہوریت کی بنیاد ہے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے عوام کےاکثر مسائل ان کے دہلیز پر حل ہو سکتے ہیں ہم اسے مضبوط کرنے کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں اس موقع پر وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ اپنی آمدن میں بھی اضافہ کرے تاکہ کچھ حد تک مالیاتی خودمختیاری حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی جلد از جلد خریداری یقینی بنائی جائے تاکہ ہنگامی حالات میں مؤثر رسپانس اور مسائل سے نمٹنے کے مشینری کا ہونا اشد ضروری ہے
انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو دیے جانے والے گرانٹس میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ نچلی سطح پر ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع ہو جائے صوبائی حکومت لوکل اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی کیونکہ مقامی حکومتوں کا فعال ہونا ہی عوامی مسائل کے حل کی ضامن ہے

خبرنامہ نمبر9014/2025
گوادر: ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر PPHI ڈاکٹر مرشد دشتی نے ضلع کے دور افتادہ علاقوں کلانچ اور بان بیلار میں واقع بنیادی صحت کے مراکز BHU عیسیٰ بازار کلانچ اور BHU بان بیلار کا تفصیلی مانیٹرنگ دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی نے مراکزِ صحت میں مختلف اہم معاملات کا بغور جائزہ لیا، جن میں او پی ڈی کے روزانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال، اسٹاف کی حاضری اور ڈیوٹی کے نظم و ضبط، ادویات کی دستیابی، اسٹاک ریکارڈ اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات شامل تھیں۔
انہوں نے ریکارڈ اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں، تاکہ لوگوں کو بہتر، بروقت اور معیاری طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں صحت مراکز کی نگرانی کا مقصد عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات مؤثر اور شفاف طریقے سے فراہم کرنا ہے، تاکہ کوئی بھی فرد طبی سہولت سے محروم نہ رہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ PPHI ضلع گوادر کی یہ کاوش علاقے میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

خبرنامہ نمبر9015/2025
اُستا محمد — ڈپٹی کمشنر اُستا محمد جناب محمد رمضان پلال کی زیر صدارت 28 اور 29 نومبر 2025ء کو دو روزہ اہم اجلاس منعقد ہوئے، جن میں ضلع کے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاسوں کا مقصد ضلع اُستا محمد میں محکموں کی بائی فروکیشن— یعنی ڈی ڈی او کوڈز، عملے اور بجٹ کی باضابطہ تقسیم — کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینا تھا
ڈپٹی کمشنر نے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ ضلع کے قیام کو تین سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود متعدد محکموں میں اب تک ڈی ڈی او کوڈز کی منظوری، عملے کی منتقلی اور بجٹ کی تقسیم مکمل نہیں ہو سکی، جو انتظامی کارکردگی کے لیے رکاوٹ ہے انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ
تمام محکمے اپنے زیرِ التوا کیسز کو ایک ہفتے کے اندر اندر حتمی شکل دے کر متعلقہ محکموں کو جمع کرائیں
اگر کسی محکمے کو اس عمل میں کوئی رکاوٹ درپیش ہو تو ڈپٹی کمشنر آفس فوراً تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کرے گا
اجلاس میں اتفاق ہوا کہ بائی فروکیشن کے عمل کی پیش رفت کا ہر ہفتے ایک جامع اجلاس میں باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا، تاکہ اس اہم انتظامی عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے
ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران سے مکمل تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ضلع اُستا محمد کے تمام محکمے جلد مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے، جس سے ضلع کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی

خبرنامہ نمبر9016/2025
کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت ضلع نصیرآباد اور ضلع صحبت پور میں متنازعہ اراضیات کے حوالے سے دوسرہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج عاصم خان، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار، ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین، ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھئیو، ایس ایس پی صحبت پور عبدالحمید، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ شریک تھے۔ اجلاس میں دونوں اضلاع کی مختلف متنازعہ اراضیات پر تفصیلی انکوئری رپورٹ پیش کی گئ۔
اجلاس میں پیش کئے گئے سفارشات کی روشنی میں فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں ہدایت جاری کی گئ کہ متنازعہ اراضی پر کاشت کی گئی حاصلات اور متنازعہ کرائے سرکاری تحویل میں لیے جائیں۔ متنازعہ اراضیات کے باعث علاقے میں بدامنی کو روکنے کیلئے قانونی اقدامات لیے جایئنگے۔کمشنر نے مزید یہ کہ مشکوک اور نکس عامہ کو نقصان دینے والے افراد کے نام فور شیڈول میں شامل کریںنگے، کیونکہ حکومت مظلوم اور حق دار افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔ کسی کو بھی زبردستی اراضی ہتھیانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسی کسی بھی کوشش پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ امن و امان کے قیام اور حق داروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بلا تاخیر کرے گی۔

خبرنامہ نمبر9017/2025
کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنانا ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ ریونیو کے عملے کی اولین ذمہ داری ہے، اس حوالے سے کسی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں سرکاری واجبات کی وصولی مقررہ ٹارگٹ کے مطابق نہیں ہو سکی، وہاں فوری طور پر ریکوری کے عمل کو تیز کیا جائے اور تمام بقایا جات جلد از جلد جمع کرائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ذوالفقار علی کرار، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان، ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین، ڈپٹی کمشنر استا محمد رمضان پلال اور اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ شریک تھے۔ اجلاس کے دوران تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں عشر، آبانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں، خریف سیزن کی گرداوری کے مطابق ریکوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن زمینداروں پر سرکاری واجبات واجب الادا ہیں انہیں فوری نوٹسز جاری کیے جائیں، جبکہ لینڈ ریکارڈ کے مطابق تمام واجبات کی شفاف وصولی افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں ریکوری کے ساتھ ساتھ باقاعدہ ٹارگٹ بھی فکس کیا جائے اور اسے وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ جمع بندی ہر ضلع میں لازمی طور پر مکمل کی جائے، اور اس عمل میں کسی قسم کی لاپرواہی پر متعلقہ عملہ مال کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری محاصل کی بروقت وصولی انتظامیہ کی کارکردگی کا اہم معیار ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر9018/2025
چمن28 نومبر 2028:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت انے والے ڈسٹرکٹ پولیو ایکریڈیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں محکمہ صحت چمن پولیو افسران اور دیگر متعلقہ افیسران شریک تھے اجلاس میں محکمہ صحت چمن اور پولیو افسران نے ڈی سی چمن کو انے والے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ ہمارا مقصد پولیو کی مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہے اور بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی فالو کریں تاکہ فولیو کی خاتمے کو یقینی بنانے میں ہم 💯 پرسنٹ کامیابی حاصل کریں انہوں نے کہا کہ ائیے ہم عہد کرے کہ چمن کو پولیو فری ضلع بنایا جائے گا انہوں نے انتظامی افسران کو انسداد پولیو مہم کے دوران مکمل سیکیورٹی پلان بنانے کی ہدایات جاری کیں

خبرنامہ نمبر9019/2025
چمن 28 نومبر 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم چمن اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے آفیسرز شریک تھے اجلاس میں کیڈٹ کالجز اور بی آر سی میں داخلہ لینے کیلئے چمن کے مختلف گورنمنٹ سکولوں کے سٹوڈنٹس کو مختلف مضامین میں تیاری اور تربیت فراہم کرنے کے حوالےسے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالےسے 5 دسمبر 2025 سے 5 فروری 2026 تک سٹوڈنٹس کو تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے محکمہ تعلیم ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ آج سے ہی چمن سٹوڈنٹس میں اوئیرنس پروگرام شروع کیا جائے اور تمام تر تیاریاں مکمل کی جائیں تاکہ سٹوڈنٹس کی ٹائم ضائع نہ ہو اور طلباء کو بروقت متعلقہ کالجز میں داخلہ کیلئے اپنی پڑھائی شروع کر سکیں

خبرنامہ نمبر9020/2025
تربت۔ بلوچستان حکومت کے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کی جانب سے مکران ڈویژن اسپورٹس فیسٹیول 2025ء کا رنگا رنگ اور شاندار آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب ایئرپورٹ چوک تربت کے کرکٹ گراؤنڈ میں ہوئی جس میں کھلاڑیوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسپورٹس فیسٹیول کے آغاز پر جوش و خروش کا اظہار کیا۔ تقریب کے تمام انتظامات ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کیچ عبدالغفار دشتی کی بہترین نگرانی میں مکمل کیے گئے۔
تقریب کا افتتاح سیکریٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر میر عبداللہ علی حسن نے کیا۔ اس موقع پر کیپٹن عبدالباسط سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے فیسٹیول کو نوجوانوں کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیافیسٹیول میں 15 سے زائد کھیل شامل کیے گئے ہیں جن میں کرکٹ، فٹبال، ڈاٹ بورڈ، کیرم، بیڈمنٹن، کبڈی، لڈو، رسا کشی، میوزیکل چیئر، 100 میٹر ریس، اسپون ریس، روپ اسکیپنگ اور بوڑی ریس سمیت دیگر گیمز شامل ہیں۔ تمام مقابلوں میں مکران ڈویژن کے بہترین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔افتتاحی میچ کیچ اور گوادر کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں گوادر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں زبردست جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں نے بلوچستان یوتھ افیئرز اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس کیچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے فیسٹیول نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپورٹس فیسٹیول کو صرف مکران تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں باقاعدگی سے منعقد کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے زیادہ مواقع میسر آئیں۔

خبرنامہ نمبر9021/2025
گوادر28 نومبر 2025:
جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہاسپٹل زیر انتظام انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی تین سالہ طبی و انتظامی خدمات کی تکمیل کے موقع پر سالانہ تھرڈ اینیورسری سیلیبریشن کی تقریب آج گوادر میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ ہسپتال کو نومبر 2022 میں انڈس سسٹم کے سپرد کیا گیا تھا، جس کے بعد تین برسوں میں صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری، توسیع اور جدید علاج تک عوام کی براہ راست رسائی ممکن بنی۔تقریب کی صدارت ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے کی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن، چیف آپریٹنگ آفیسر انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک مظہر احمد صدیقی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور، ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر بلوچ، سیاسی و سماجی رہنما ارشد کلمتی اور ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر عفان فائقزادہ سمیت سرکاری و فلاحی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صدر انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک ڈاکٹر عبدالباری نے خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکاء سے خطاب کیا۔
ڈاکٹر عبدالباری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہسپتال کا بنیادی مقصد گوادر اور مکران ڈویژن کے عوام کو علاج گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا تھا، جو تین سال کے مختصر عرصے میں حقیقت بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ساڑھے چھ لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے جبکہ 487 سے زائد اسٹاف میں 80 فیصد مقامی عملہ شامل ہے جو بلوچستان کیلئے ایک مثبت اور تاریخی سنگِ میل ہے۔ 150 بستروں پر مشتمل یہ ادارہ اب عالمی معیار کے علاج، تشخیصی خدمات اور محفوظ میڈیکل کیئر فراہم کر رہا ہے۔ڈاکٹر عفان فائقزادہ نے کہا کہ اس وقت ہسپتال میں 15 کلینیکل ڈیپارٹمنٹس فعال ہیں جنہیں بڑھا کر 25 تک توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ہسپتال میں میڈیکل کنسلٹنسی، فارمیسی، لیبارٹری، بلڈ بینک، نرسری اور نیوٹریشن سروسز روزانہ ہزاروں مریضوں کو بغیر کسی فیس کے فراہم کی جا رہی ہیں۔ فیز ٹو کے تحت اسکول آف میڈیکل ٹیکنالوجی، میڈیکل کالج اور ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، جو مستقبل میں مقامی میڈیکل کمیونٹی کیلئے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔چیف آپریٹنگ آفیسر مظہر احمد صدیقی نے کہا کہ انڈس کا مقصد صرف علاج نہیں بلکہ اللہ کی خوشنودی اور انسانیت کی خدمت ہے انہوں نے بتایا کہ انڈس نیٹ ورک کراچی، سندھ، پنجاب، بلوچستان، ڈیرہ بگٹی، دالبندین سمیت متعدد شہروں میں شاندار صحت خدمات فراہم کر رہا ہے، تاہم گوادر کا یہ ہسپتال اپنی نوعیت کا منفرد اور جدید ماڈل ہے جہاں وہ سہولیات میسر ہیں جو بعض اوقات صوبائی دارالحکومت میں بھی پوری سطح پر میسر نہیں ہوتیں۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے ہسپتال انتظامیہ کو تھرڈ انیورسری پر مبارکباد دیتے ہوئے انکے خدمات کی فراہمی پر تعریف کی، اور کہا کہ وہ وقت گزر چکا ہے جب اہلِ گوادر علاج کیلئے دوسرے شہروں کا رخ کرتے تھے، آج صورتحال یہ ہے کہ بلوچستان اور سرحد پار ایران سے مریض علاج کیلئے گوادر آ رہے ہیں جو انڈس نیٹ ورک کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے ادارے کیلئے مکمل تعاون اور مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال سی پیک کے سماجی ڈھانچے کا اہم ستون ہے جو روزانہ ہزاروں زندگیوں کو سہارا دے رہا ہے۔ صحت کے شعبے میں جدت، توسیع اور فراہمی جی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے اور مستقبل میں اس منصوبے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔
تقریب کے اختتام پر تین سالہ سالگرہ کا کیک مولانا ہدایت الرحمن نے کاٹ کر کامیابی کے اس سفر کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

خبرنامہ نمبر9022/2025
گوادر: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر یاسر طاہر نے ضلع کے مختلف بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یو) اور سول ڈسپنسریوں (سی ڈیز) کا معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد طبی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور مراکز کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران ڈاکٹر یاسر طاہر نے بی ایچ یو سنٹ سر، سی ڈی میرانی بازار، سی ڈی ڈومب اور بی ایچ یو سائیجی کا تفصیلی جائزہ لیا، جہاں انہوں نے سہولیات کی دستیابی، صفائی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا. ڈی ایچ او گوادر نے بی ایچ یو سائیجی کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے بنیادی مراکز صحت اور سول ڈسپنسریوں میں سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ عوام کو معیاری طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر9023/2025
لورالائی: لورالائی میں ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ونگ کمانڈر53 میختر لیفٹیننٹ کرنل احمد خان،53ونگ LSکرنل کامران ،میجرعرفان امیر،اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم،اسسٹنٹ کمشنر میختر،یحیی خان کاکڑ،ڈی ایس پی عبدالکریم مندوخیل،انٹیلی جنس اداروں کے نمائندگان اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور مختلف انتظامی و علاقائی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنچ منشیات کی کاشت ہے اورضلعی انتظامیہ اے این ایف،پولیس ،ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے افیون کی کاشت جو کہ 46 ایکڑ پر مشتمل تھا تلف کیا گیا اور 86 بور ناکارہ بنایا گیا افیون کی کاشت پر ملوث 97افراد کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا اور 3تین افراد کو اسی سلسلے میں 3 MPO کے گرفتار کیاگیاہے اور مذید گرفتایاں بھی کی جاہیں گی اور انشاء اللہ 20 دستمبر تک ضلع لورالائی کو منشیات سے پاک ضلع بناہیں گے و ضلع میں امن و امان کی مکمل بحالی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط انداز میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے تاکہ عوام اپنے علاقوں میں پرامن اور محفوظ ماحول میں زندگی گزار سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، تمام منصوبوں تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ضلعی افسران پر زور دیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومتی وسائل کا بہترین استعمال ممکن ہو اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر9024/2025
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عوام کو صحت، تعلیم، پانی، انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولیات بروقت میسر ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں دفاتر میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فعال کرنے، خالی آسامیوں پر شفاف تعیناتی اور ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی جیسے امور کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری کو لازمی قرار دیتے ہوئے ہدایت کی تمام آفیسران اور ملازمین عوام کی خدمت کے لیے اپنے اپنے جائے تعیناتی پر موجود رہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس (فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام) کو فوری طور پر ایکٹیویٹ کرے تاکہ ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین اپ ڈیٹس عوام تک پہنچائی جا سکیں، فعال سوشل میڈیا سے حکومت اور عوام کے درمیان براہ راست رابطہ قائم ہوگا، جو اعتماد کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ اور ایویلوایشن سیکشن کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنے گی بلکہ عوام کا صوبائی حکومت پر بھروسہ بحال ہوگا، یہ اقدامات بلوچستان کی عوامی فلاح و بہبود اور شفاف گورننس کی طرف ایک سنگ میل ثابت ہوں گے، جس سے صوبے کی ترقیاتی تقدیر بدل جائے گی۔ انہوں نے تمام سیکرٹریز کو متعلقہ محکموں میں خالی آسامیوں کو میرٹ پر پر کرنے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام سیکرٹریز فائل ٹریکنگ سسٹم اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کی جانب سے درج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور جو کیسز پینڈنگ یا اوور ڈیو ہیں ان کو بھی جلد ازجلد حل کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات ذاہد سلیم، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل احمد سمیت تمام صوبائی سیکرٹریز اور کمشنرز نے شرکت کی۔

خبرنامہ نمبر9025/2025
کوئٹہ28 نومبر2025: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم محتسب ادارے کو وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر مزید مضبوط اور مستحکم بنا رہے ہیں۔ اسطرح ہمارے انتظامی فریم ورک کے اندر شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ محتسب ادارے کو تقویت دیکر ہمارا مقصد شہریوں کو شکایات کے ازالے کیلئے ایک قابل رسائی طریقہ کار فراہم کرنا ہے. ہماری کوششوں میں ایک کثیرالجہتی نقطہ نظر شامل ہے اور ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں وفاقی خاتون محتسب فوزیہ وقار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اس بات کو یقینی بنانے میں محتسب کے اہم کردار پر زور دیا کہ معاشرے کے سب سے کمزور طبقات بالخصوص غریب اور نادار افراد کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے محتسب پر زور دیا کہ وہ ان لوگوں کو بروقت اور سستی انصاف فراہم کرنے کیلئے فعال اقدامات کرے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، اسطرح مساوات اور انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھا جائے۔ گورنر نے محتسب کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے آفیس سے باہر اپنی رسائی کو بڑھانے کیلئے دوسرے اضلاع کا باقاعدگی سے دورہ کرکے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں۔ محتسب کا ادارہ حکومت اور عوام کے درمیان خلیج کو ختم کرنے انتظامی نظام پر مزید اعتماد کے احساس اجاگر کر سکتا ہے۔

خبرنامہ نمبر9026/2025
کوئٹہ، 28 نومبر2025:گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کے روز مقامی اسپتال میں زیر علاج صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی عیادت کی گورنر اور وزیر اعلیٰ نے میر محمد صادق عمرانی کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مجموعی طبی کیفیت سے متعلق معالجین سے معلومات حاصل کیں اس موقع پر صوبائی وزرائ اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر9027/2025
کوئٹہ 28 نومبر2025: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تین روزہ قومی پیڈیاٹرک کانفرنس 2025 کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ پروقار کانفرنس اور خاصکر اطفال کی صحت کے حوالے سے ایک حساس مگر بہت اہم موضوع پر کانفرنس منعقد کرنا ایک لائقِ تحسین عمل ہے جس کا مقصد ایک صحت مند معاشرہ کا درست تعین کرنا ہے. ڈاکٹر حضرات ہفتے میں کم از کم ایک دن غریب مریضوں کا مفت معائنہ کریں اور صوبے کے دورافتادہ اور پسماندہ اضلاع میں بھی ڈاکٹر اور پیرا میڈیک اسٹاف اپنے فرائض انجام دیں۔ اسطرح ہیلتھ سیکٹر بےشمار بچوں اور خاندانوں کی زندگیوں میں واضح تبدیلی لا سکتے ہیں، اور ایک صحت مند، زیادہ ہمدرد معاشرے کی تشکیل میں بامعنی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے نیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس 2025 کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کئی. واضح رہے کہ بائیسویں نیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس کی تاریخ میں پہلی بار فرزند لورالائی پروفیسر ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جو پورے صوبے کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے. پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس کے افتتاحی پروگرام کے موقع پر پی پی اے پاکستان کے چیرمین ڈاکٹر مسعود صادق، پروفیسر ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی، چیئرپرسن بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ ترین، ڈاکٹر بشیر ابڑو اور ڈاکٹر پارس شہزاد سمیت آل پاکستان سے ماہرین اطفال اور ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹرز بھی شریک تھے. افتتاحی خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ مجھے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بچوں کی بیماریوں سے متعلق اس تین روزہ کانفرنس کا افتتاح کرنے پر فخر ہے. میں کوئٹہ شہر میں اس اہم اقدام پر تمام منتظمین اور سینیئر ڈاکٹرز کی انتھک کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس پیڈیاٹرک کانفرنس میں ملک بھر سے ماہرین امراض اطفال شرکت کر رہے ہیں. اس کے علاوہ دیگر ممالک سے ماہرین آن لائن لیکچر بھی دیں گے جس کے نتیجے میں بلوچستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی. گورنر بلوچستان نے کہا کہ اس وقت ہمیں صحت کے بنیادی اصولوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے. بدقسمتی سے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارے صوبے میں زچہ و بچہ کی اموات کی شرح بہت زیادہ ہے. بچوں کی صحیح نگہداشت سے ملک و صوبے میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی آسکتی ہے. ڈاکٹر حضرات پر زور دیتا ہوں کہ وہ نوزائیدہ بچوں کی اموات کے ساتھ ساتھ حفاظی ٹیکہ جات کی افادیت پر بھی توجہ مرکوز رکھیں. گورنر مندوخیل نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے. مجھے یقین ہے کہ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن اور ماہرین اطفال کو حکومتی کوششوں کا ساتھ دینے کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے. گورنر مندوخیل نے کامیاب پیڈیاٹرک کانفرنس کے انعقاد پر تمام منتظمین کو مبارکباد دی اور دیگر صوبوں سے آئے ہوئے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ آپ آئندہ بھی بلوچستان کے بچوں کے صحتمند اور تندرست زندگی کیلئے اپنا تعاون و رہنمائی فراہم کرتے رہیں گے. آخر میں گورنر بلوچستان نے منتظمین اور مہمانان گرامی کے درمیان یادگاری شیلڈ تقسیم کیے.

خبرنامہ نمبر 9028/2025
گوادر/پسنی: اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری نے پسنی میں پی ایس ڈی پی 2024 کے تحت زیرِ تعمیر اور مکمل شدہ متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور عوامی مفاد سے متعلق جامع بریفنگ فراہم کی جائے۔
معائنہ کیے گئے منصوبوں میں سوشل ویلفیئر کمپلیکس، پسنی کلب، پسنی پبلک پارک، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ماڈل فش مارکیٹ شامل تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہر منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ معیار، بروقت تکمیل اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے انجام دیے جائیں۔
ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پسنی نے شہر کی مرکزی مارکیٹوں اور بازاروں کا بھی دورہ کیا، جہاں صفائی کی صورتحال، نرخناموں، اشیائے خوردونوش کے معیار اور مجموعی بازار نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ شہری سہولت، صفائی اور حکومتی اصول و ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنائیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video