خبرنامہ نمبر5135/2025
جعفر آباد28جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم میں حالیہ بھرتیوں کے حوالے سے امیدواروں کے کاغذات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی۔ اجلاس کے دوران دو امیدواروں کے کاغذات کو درست قرار دے کر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے انہیں ان کی جائے تعیناتی کے آرڈرز جاری کر دیے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران نے درجنوں امیدواروں کے تعلیمی و پیشہ ورانہ اسناد کی تفصیل سے چھان بین کی، جس کے نتیجے میں 14 امیدواروں کے کاغذات جعلی ثابت ہوئے۔ بوگس اور غیر تصدیق شدہ سرٹیفکیٹس رکھنے والے افراد کے آرڈرز فوری طور پر منسوخ کر کے انہیں ٹرمینیٹ کر دیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خلیل احمد بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے واضح کیا کہ جعلی اسناد رکھنے والوں کے لیے محکمہ تعلیم میں کوئی جگہ نہیں، حقدار اور باصلاحیت امیدواروں کو ہی مکمل میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویریفکیشن کا عمل مکمل ہونے تک کسی بھی امیدوار کو مستقل طور پر تعینات نہیں کیا جائے گا اور ہر سطح پر جعل سازی کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں بہتری کے لیے نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کی خدمات نہایت اہمیت کی حامل ہیں تاکہ علاقے میں تعلیمی معیار کو بلند کر کے ترقی، خوشحالی اور علم کی روشنی کو عام کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ محکمہ تعلیم کو جعلی عناصر سے پاک کر کے اہل اور باصلاحیت افراد کو آگے لایا جائے گا تاکہ نسلِ نو کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5136/2025
تربت28 جولائی۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیرصدارت ضلع کیچ میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم مشاورتی سیمینار منعقد ہوا، جس میں عوامی نمائندوں، مقامی معتبرین، بلدیاتی اداروں کے نمائندگان اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سیمینار کا مقصد ترقیاتی اسکیمات کی موثر منصوبہ بندی، مقامی ضروریات کا تعین اور ترقیاتی عمل میں عوامی شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش بلوچ، یونین کونسلوں کے چیئرمین اور دیگر نمائندہ افراد موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیچ نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) میں ضلع کیچ کے لیے متعدّد اہم اسکیمات شامل کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان منصوبوں کی تیاری میں مقامی تجاویز اور عوامی ترجیحات کو اولین حیثیت دی جائے گی، تاکہ ترقی کے ثمرات نچلی سطح تک موثر طریقے سے پہنچ سکیں سیمینار کے دوران بلدیاتی نمائندگان نے صحت، تعلیم، صاف پانی، کھیل کے میدان، سڑکوں کی بہتری اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق اسکیمات پیش کیں۔ شرکاءکی متفقہ رائے تھی کہ نئے منصوبے شروع کرنے کے بجائے پہلے سے جاری اسکیمات کو مکمل کیا جائے، تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ترقی کا عمل پائیدار بنیادوں پر استوار ہو ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ تمام ترقیاتی منصوبے میرٹ، شفافیت اور ضابطہ اخلاق کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام اسکیمات کی نگرانی خود کرے گی اور منصوبہ بندی و تکمیل کے ہر مرحلے میں مقامی لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا یہ اقدام ترقیاتی عمل میں شفافیت، شمولیت اور اعتماد سازی کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے، جس سے عوامی فلاح و بہبود کے اہداف موثر طریقے سے حاصل کیے جا سکیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 28جولائی ۔ نیب بلوچستان کی جانب سےشکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد بمقام دفتر نیب (بلوچستان)واقع شاہراہ گلستان روڈ ، کوئٹہ کینٹ صوبہ بلوچستان میں بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقادہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں۔ اس ماہ کھلی کچہری کا انعقاد مورخہ 31جولائی2025 بوقت صبح 11:00 تا 01:00 بجے سہ پہرکو نیب (بلوچستان) کے دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ میں کیا جائے گا درخواست کنندگان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ تحریری شکایات میں مندرجہ ذیل معلومات لازماً مہیا کریں۔ 1۔نام بمعہ ولدیت 2۔کاپی قومی شناختی کارڈ 3۔ مکمل پتہ / ایڈریس 4۔ نشان انگوٹھا / دستخط 5۔ رابطہ نمبر موبائل / گھر / ای میل واضح کیا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق اب نیب گم نام/ فرضی شکایات پر کاروائی نہیں کرے گا۔ صرف ایسی مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اتر تی ہوں ان پرقانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ایسی شکایات پر کاروائی سے قبل شکایات کنندگان سے بیان حلفی اسٹامپ پیپ ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نیب میں شکایات مندرجہ ذیل طریقہ سے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ 1۔ بذریعہ ڈاک/ بذات خود اندر نیب دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ2۔بذریعہ ای میل [email protected] 3۔بذریعہ ڈاک / بذات خوداندر نیب کے دفترشکایات واقع DCآفس انسکمب روڈ کوئٹہ 3۔بذریعہ ڈاک / بذات خوداندر نیب کے دفترشکایات واقع DCآفس انسکمب روڈ کوئٹہ 4۔ بذریعہ کھلی کچہری ڈائریکٹر جنرل سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعہ( ہر ماہ کی آخری جمعرات )مزیدمعلومات کیلئےعلاقائی دفتر شکایات نیب بلوچستان کے فون نمبرز: 9203614 081-، 081-9203468 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta28;july;Conduct of Open Court (Khuli Kachehri) at NAB (Balochistan) Complex situated at Shahra-e-Gulistan Road, Quetta Cantt
In compliance to the instructions of the Chairman, NAB (Balochistan) holds Open Court (Khuli Kachehri) on the lasT Thursday of every month for inviting complaints from general public regarding mega financial scams in Balochistan province. The Director General NAB (B) personally listens to the complainants therein. The Open Court will be organized on 31st July, 2025 at 11:00am to 01:00pm at NAB (Balochistan) Complex situated at Shara-e-Gulistan Road, Quetta Cantt. Applicants are required to provide following information in their complaints:
- Name with parentage.
- Copy of Computerized National Identity Card.
- Complete Postal Address.
- Thumb Impression / Signature
- Contact Information: Cell / Landline number / E-mail
As per the revised SOP for complaints, NAB will no longer proceed on anonymous complaints. Only verified complaints which are within the purview of NAB will be dealt with, according to the law. NAB (B) will proceed on such complaints after obtaining affidavit on stamp paper from the complainants.
The general public is informed that complaint can be lodged with NAB in the following manner: - By post / in person at NAB office Shahra-e-Gulistan Road Quetta Cantt.
- Through E-mail [email protected]
- By post / in person at NAB complaints office situated at DC office, Anscombe Road, Quetta.
- Through an Open Court while meeting with Director General (last Thursday of every month).
For more information, please contact Regional Complaint Cell NAB (Balochistan) on following numbers: 081-9203614, 081-9203468.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿