خبرنامہ نمبر 4121/2025
کوئٹہ 28 مئی: قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ہر قسم کی معاشی و معاشرتی ترقی و خوشحالی کیلئے پائیدار امن آولین شرط ہے۔ حالیہ حکومتی اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک اور صوبے میں دیرپا امن کے قیام میں گرانقدر خدمات اور قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی اور تخریب کاری کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، اس سلسلے میں عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ بلوچستان کے قائمقام گورنر نے کہا کہ پاکستان کے اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ ایران کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان پرامن اور شہری مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے ایٹمی پروگرام کے ایران کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ اب وقت آپہنچا ہے کہ مسلم ممالک اپنے ملک اور عوام کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کیلئے جرات مندانہ فیصلے کریں۔
خبرنامہ نمبر 4122/2025
شنگھائی 28 مئی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میں نے اپنی عملی سیاسی زندگی میں انسان اور انسانیت کی مساوی ترقی کے درمیان ایک رابطہ منقطع دیکھا ہے۔ اس لئے ارتقاء اور ترقی کی تاریخ میں انسان کی قابل فخر ترقی اور انسانیت کی پسماندگی کے درمیان خلا کو پُر کرنے کیلئے دنیا کی دونوں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر اقوام کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینا، علم و سائنس کے تبادلے اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانا، بنی نوع انسان کیلئے ایک مشترکہ مگر استحصال سے پاک روشن مستقبل بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری (Lui Ping) سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. دریں اثنا شنگھائی میونسپل فارِن آفیس کے ڈائریکٹر جنرل (YE Liang), چائنیز پیپلز انسٹیٹیوٹ آف فارِن افیئرز (ایشین، افریقن اور لاطینی امریکن افیئرز) کے ڈپٹی ڈائریکٹر (Lui Lian) بھی موجود تھے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اپنے وفد کے ہمراہ تونگجی (Tongji) آرکیٹکچر انجینیرنگ یونیورسٹی کا دورہ کیا. آج کے آرکیٹیکچر انجینیرنگ یونیورسٹی چائنا کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت یہ یقین دھانی کرائی کہ بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کو پی ایچ ڈی اور ماسٹر ڈگری اسکالرشپس کیلئے خصوصی توجہ ملے گی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میرے سرکاری دورے کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ ہم پاکستان اور خاص کر بلوچستان کو جدید تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کی شراکت داری اور ٹیکنالوجیکل ترقی کی طاقت کو بروئے کار لانا ہے. چین کے بھرپور تعاون اور رہنمائی سے ہم اپنی اقتصادی ترقی کو تیز کر سکتے ہیں، اپنے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنیادیں فراہم کر سکتے ہیں، میونسپل کارپوریشن کے انتظامی سٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کر سکتے ہیں اور اپنے شہریوں کی زندگی کا معیار اونچا کر سکتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کو توانائی، ٹیکنالوجی، معدنیات اور زراعت وغیرہ کے شعبوں میں کئی چیلنجز کا سامنا ہیں جن سے نمٹنے کیلئے دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک اور انٹرنیشنل اداروں کی مدد اور رہنمائی کی ضرورت ہے. بدبختانہ ماضی کی حکومتیں جامع حکمت عملی اور ترقی کے تسلسل کو جاری نہ رکھ سکیں جن کا خمیازہ آج ہم سب بھگت رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے دائرے میں، سڑکوں، سیوریج سسٹم، ریلوے اور بندرگاہوں کی تعمیر میں چین کی مہارت ہمارے بنیادی ڈھانچے کے خسارے پر قابو پانے اور معاشی سرگرمیوں کے نئے مواقع کھولنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اس بات کی ایک بہترین مثال ہے. اسطرح کے تعاون سے ہمارے ملک اور صوبہ کو ٹھوس فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں غربت کے خاتمے، زراعت اور انسانی ترقی میں چین کا تجربہ پاکستان کیلئے قابل قدر رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔ مختصر مدت میں چین کی کامیابیوں اور چیلنجوں سے سیکھ کر ہم اپنی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مزید موثر حکمت عملی تیار کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ چائنا کے سرکاری دورے موقع پر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، میر عاصم کرد گیلو، عوامی نیشنل پارٹی کے داود خان اچکزئی، نواب چنگیز خان مری, چیرمین فرینڈز آف چائنا بایزید خان کاسی اور نواب مہراب خان مری بھی گورنر بلوچستان کے ہمراہ ہیں.
خبرنامہ نمبر 4123/2025
حب 28 مئی: صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کے حلقہ انتخاب میں یوم تکبیر انتہائی عقیدت و احترام و جوش و خروش کے ساتھ منایا گیایوم تکبیر کی مناسبت سیسوک سینٹر حب میں شاندار تقریب کاانعقاد کیا گیاجس میں ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ چیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی میئر حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ فوکل پرسن شریف پالاری سمیت مختلف سرکاری محکموں کے آفیسران سیاسی و سماجی شخصیات شہریوں اورحب سول سوسائٹی چیئرمین حضرت مولانا یعقوب ساسولی شریک ہوئیپرچم کشائی کی تقریب میں وطن عزیز سے وفاداری کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا گیاتقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا اور شرکاء نے وطن کے دفاع اور خودمختاری کی علامت اس دن کی اہمیت کو خراجِ تحسین پیش کیاڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جس نے قوم کو دفاعی خودمختاری کی ضمانت دی انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اتحاد، ایثار اور حب الوطنی کا پیغام دیتا ہیاس موقع پر چیف آفیسر نصیب اللہ ترین، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ ذوالفقار ڈسٹرکٹ چیئرمین جاوید جمالی چیئرمین بلوچستان فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میراکبر زہری اسسٹنٹ کمشنر سربلندخان ڈی ایچ او ڈاکٹرنوربخش،ڈپٹی میئرعظیم سنیاں رجسٹرار محبوب چنال ایجوکیشن آفیسر ابراہیم مہر، سوشل سیکیورٹی آفیسر بشیر احمد عمرانی، امان اللہ شیخ،کونسلر شاہ محمد صدیقی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کے بعدیوم تکبیرکی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر شہر کے مرکزی آرسی ڈی شاہراہ پر پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائیریلی میں شریک پرجوش شرکاء کے نعروں نے حب شہر میں یومِ تکبیر کے قومی جذبے کو مزید طاقت بخشی اور یہ دن حب کے عوام کے لیے حب الوطنی اور یکجہتی کی روشن مثال بن کر سامنے آیا۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی اورمیئرحب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ 27سال قبل بلوچستان کی سرزمین نے مملکت خدادادپاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کا اعزازبخشا ایٹمی صلاحیت دفاع پاکستان عالم اسلام اورملکی خودمختاری کی ضمانت ہے ایٹمی پروگرام کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف افواج پاکستان قومی ہیروز سائنسدانوں کی قربانیوں کی بدولت پاکستان ناقبل تسخیر ایٹمی طاقت بن چکا ہے جاوید جمالی نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے قومی یکجہتی کے فلسفے کو آگے بڑھایا آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی ملکی یکجہتی کے فروغ میں پیش پیش ہے انہوں نے کہاکہ یوم تکبیر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ یکجہتی کا پیغام دیتا ہے پاکستان کا ایٹمی طاقت ملکی سالمیت کے دفاع کی ضامن ہے یوم تکبیر کا پیغام یہی ہے کہ افواج پاکستان کے ساتھ ملکر قومی یکجہتی کی علامت بنکر دشمن کیناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں میئرمیونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کی بدولت پاکستان کی خودمختاری کو کوئی بھی چیلنج نہیں کرسکتاضلع حب کی تحصیل گڈانی اورسونمیانی وندرمیں بھی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیرنگرانی سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی بدولت یوم تکبیر قومی جوش وجذبے سے منایاگیا۔
خبرنامہ نمبر 4124/2025
بارکھان۔یوم تکبیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کے علاوہ میجر رمیز ایف سی ونگ 101۔اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر۔ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر۔ایکسین پبلک ہیلتھ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر۔ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افیسر۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر۔کے علاوہ ضلعی آفیسران۔اساتذہ کرام۔طلبہ اور قبائلی عمائدین بڑی تعدادمیں شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرچم کشائی کی اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔پرچم کشائی کے بعد ڈی۔سی آفس سے ریلی نکالی گئی۔ریلی پاکستان چوک پر اختتام پذیرہوئی۔ریلی میں شرکاء نے بینرز اٹھارکھے تھے جس پر یوم تکبیر کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ریلی میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد۔پاک فوج زندہ باد۔کے فلگ شگاف نعرے لگاے۔ریلی کے اختتام پر ڈی ای او تعلیم نوید لطیف۔میجر ایف سی رمیز اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے خطاب کیا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے خطاب کرتے ہوے کہا۔اللہ تعالی کا ہم شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمارا ملک ایک ایٹمی طاقت ہے۔28 مئی 1998 میں چاغی میں کے مقام پرایٹمی دھماکہ کیاتھا۔ افواج پاکستان کی بدولت آج ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔جو ملک کے دفاع کیلئے دن رات لگے ہوے ہیں۔
خبرنامہ نمبر 4125/2025
ضلع دکی۔ 28مئی۔ملک بھر کی طرح ضلع دکی میں بھی یومِ تکبیر کے موقع پر ڈی سی آفس میں ایک پروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے سرکاری آفیسران، معزز شہریوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، طلبہ، اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس دوران پولیس کے چاق و چوبند دستے نے باوقار انداز میں قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ پرچم کشائی کی یہ تقریب وطن سے محبت اور اس کے دفاع کے جذبے کی ایک بھرپور علامت تھی، جس نے شرکاء کے دلوں میں فخر اور عزم کی نئی روح پھونک دی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یومِ تکبیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم ایک خودمختار اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں۔ یہ دن ہمارے قومی وقار، خود اعتمادی اور سائنسی ترقی کی علامت ہے۔ تقریب میں طلبہ نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں جن میں ملک سے محبت، اتحاد، قربانی اور ترقی کا پیغام اجاگر کیا گیا۔ بعد ازاں ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
خبرنامہ نمبر 4126/2025
لورالائی 28مئی 2025یوم تکبیر کے سلسلے میں ڈی سی آفس لورالائی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ اور فرزند ایم پی اے افضل خان اوتمانخیل تھے تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) فوزیہ درانی ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر جماالدین اوتمانخیل سمیت قبائلی و سماجی رہنما علماء کرام قبائلی مشران اساتذہ طلباء میڈیا پرسنز اور دیگر لوگوں نے شرکت کی طلباء نے یوم تکبیر کے سلسلے میں پرجوش تقاریر پیش کیے گئے تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ اور فرزند ایم پی اے فضل خان اوتمانخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے پہلی بار بلوچستان کے علاقے چاغی کے پہاڑوں میں یکے بادیگرے 5 ایٹمی دھماکے کیے اور پاکستان نے یہ قدم بھارت کی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اٹھایا انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں کے بعد اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے پاکستان دنیا کا ساتواں اور مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی طاقت بن گیا یہ دن پاکستان کی قومی خود مختاری دفاع اور قومی سلامتی کی علامت سمجھا اور منایا جاتا ہے پاکستان ہر سال 28 مئی کے دن کو یوم تکبیر کے طور پر مناتی ہے انہوں نے ایٹمی سائنسدانوں اور دیگر شریک کار کو خراج تحسین پیش کیا تقریب سے قبائلی مشران اساتذہ اور علماء کرام نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جو باچاخان چوک سے ہوتے ہو? ڈسی ڈی سی آفس میں تقریب کی شکل اختیار کی تقاریر پروگرام کے اختتام پر فرزند ایم پی اے افضل خان اتتمانخیل نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
خبرنامہ نمبر 4127/2025
یوم تکبیر کے مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی ایک ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے کی۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی سمیت دیگر تمام محکموں کے سربراہان علاقہ معززین اقلیتی برادری علماء کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کا انعقاد ڈی سی کمپلیکس سے کیاگیا۔ریلی دربارروڈ اور مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوے ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر ہوا۔ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج کادن ملکی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے آج ہی کے دن 1998کو ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان اسلامی ممالک کا پہلا اور دنیاکا ساتواں ایٹمی ملک بن گیا ہم اپنے افواج پاکستان اور اپنے سائنس دانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنکی بدولت پورے دنیا میں ہمارا سر فخرسے بلند ہے کوئی دشمن ہماری طرف آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھ سکتا ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیئے ہم سب کو مل کر جدجہدکرناہے ریلی کے موقع پر پولیس فورس اور لیویز فورس کی جانب سے سکیورٹی کے موثر انتظامات کیئے گئے تھے۔
خبرنامہ نمبر 4128/2025
گوادر: گورنمنٹ سید ظہور شاہ ہاشمی بوائز ڈگری کالج گوادر میں 28 مئی یومِ تکبیر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فیکلٹی ممبران، اسٹوڈنٹس اور کالج انتظامیہ نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس پرنسپل پروفیسر حنیف حمل نے کہا کہ 28 مئی 1998ء پاکستان کی تاریخ کا وہ یادگار دن ہے جب وطن عزیز نے کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دنیا بھر میں اپنی خودمختاری اور دفاعی صلاحیت کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں قومی اتحاد، دفاع وطن، اور جدید سائنسی ترقی کی اہمیت کا درس دیتا ہے۔تقریب کے دوران طلبہ نے ملی نغمے اور تقاریر کے ذریعے ایٹمی طاقت کے حصول پر قوم کے فخر کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کالج کی جانب سے یومِ تکبیر کی مناسبت سے ایک خصوصی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی جس میں ایٹمی پروگرام کی تاریخ اور قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر دعائیہ کلمات ادا کیے گئے اور وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبرنامہ نمبر 4129/2025
اوتھل: وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے حلقۂ انتخاب میں یومِ تکبیر کے موقع پر اوتھل انتظامیہ کی جانب سیریلی نکالی گئی، جس کی قیادت *ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرہ بلوچ نے کی۔ ریلی میں سرکاری آفیسران، سیاسی و سماجی شخصیات، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کا مقصد 28 مئی 1998 کو پاکستان کے ایٹمی تجربات کی یاد کو تازہ کرنا اور قومی دفاع میں اس تاریخی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھائے، حب الوطنی کے نعرے لگائے، اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی۔ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ تکبیر ہماری قومی خودمختاری اور دفاعی صلاحیت کی علامت ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اس دن کی اہمیت کو سمجھیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ،DHO لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوتھل حاجی محمد خان دودا،ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لسبیلہ عبدالسلام عمرانی،ایم ایس سول اسپتال اوتھل ڈاکٹر عمران،سابق جنرل کونسلر پرکاش کمار لاسی،وائس چیئرمین اوتھل وسیم احمد لاسی،DDO اوتھل اطہر قریشی پیر غلام نبی شاہ جیلانی،،DSP عنایت اللہ بگٹی،تحصیلدار اوتھل عبدالغفور موندرہ،نائب تحصیلدار عطاء اللہ جاموٹ،جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی اوتھل نصیر احمد لنگاہ،گرینڈ الائنس کے عبدالواحد سومرو،مولا بخش لاسی،پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن لسبیلہ کے صدر عبدالغفور رونجھو،کاروباری شخصیت غلام حیدر شیخ،شفیع محمد دودا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ۔ایریگیشن کے ایس ڈی او ملک اشرف سمیت ودیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر 4130/2025
استامحمد: ملک بھر کی طرح ضلع استامحمد میں بھی یومِ تکبیر 28 مئی کو قومی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔ یہ دن پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی یاد تازہ کرتی ہے، جب 1998 میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان نے دنیا کے سامنے خود کو ایک ناقابل تسخیر دفاعی قوت کے طور پر منوایا یومِ تکبیر کی تقریبات کا آغاز ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک نے پرچم کشائی سے کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامتی پیش کی اور شہداء وطن کے لیے دعائے مغفرت کی گئی بعدازاں ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک، سردارزادہ ہارون خان جمالی اور مئیر استامحمد مظفر خان جمالی کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اسماعیل لاشاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہ بخش پندرانی، تحصیلدار علی گوہر مگسی، محمد ابراہیم پلال سمیت دیگر ضلعی افسران، تعلیمی اداروں کے طلباء، سول سوسائٹی، معزز شہری، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کا مقصد پاکستانی قوم کی ایٹمی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ شرکاء نے قومی پرچم اور یومِ تکبیر کے بینرز اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد اور یوم تکبیر پائندہ باد جیسے فلک شگاف نعرے لگا کر حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اس پرمسرت دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین جن میں ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک سردارزادہ ہارون خان جمالی میئر استامحمد مظفر خان جمالی نے کہا کہ > 28 مئی صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ یہ ہماری قومی غیرت، اتحاد اور خودمختاری کا نشان ہے۔ پاک فوج اور پاکستانی سائنسدانوں نے ناممکن کو ممکن بنایا اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں بلوچستان کے ضلع چاغی میں چھ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔ ان تجربات نے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا دیا۔ یوم تکبیر کی تقریبات نے نہ صرف عوام کو ملکی دفاع کی اہمیت کا احساس دلایا بلکہ نوجوان نسل کو وطن سے محبت، خود انحصاری اور سائنسی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا پیغام بھی دیا ھے.
خبرنامہ نمبر 4131/2025
نصیرآباد۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں یوم تکبیر کی مناسبت سے ڈی سی آفس سے ریلی نکالی گئی ریلی میں ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو،اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی سلیم کا کڑ سمیت دیگر ضلعی افیسران علماء کرام سول سوسائٹی شہری ایکشن کمیٹی آل پاکستان کلرک ایسوسییشن سیسا تنظیم کے نمائندگان سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر افراد موجود تھے ریلی ڈی سی آفس نصیر آباد سے نکالی گئی جو کہ پریس کلب اللہ ھو چوک سے ہو کر ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی بعد ازاں اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات پر پاکستان اور پاکستان پاورٹی ایلویشن فنڈز کے تعاون سے یوم تکبیر کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مختلف سکول کے بچوں نے یوم تکبیر کی مناسبت سے تقاریر ملی نغمے پیش کر کے وطن سے محبت کا اظہار کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد حیات جمالی پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو نواب الدین ڈومکی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایس ایس پی غلام سرور بھیو، اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ علی احمد ماندائی امداد حسین مری علامہ عبدالحکیم انقلابی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ضلع نصیر آباد میں یوم تکبیر کے موقع پر عوام کی جانب سے بھرپور انداز میں شرکت ملک سے محبت کا واضح ثبوت ہے 28 مئی یوم تکبیر پاکستان کے لیے سنہری حروف میں لکھا جائے گا پاکستان نے پوری دنیا کے سامنے ایٹمی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے دشمنان پاکستان کو یہ پیغام دیا کہاب کوئی بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا پاکستان ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے پاکستان نے 28 مئی کو ایٹمی پاور ہونے کا ثبوت دیا اور اپنے دشمن کے ناپاک عزائم مٹی میں ملا دیے اگر آج ہم ایٹمی طاقت نہ ہوتے تو دشمن ہمیں نقصان پہنچا سکتا تھا مگر ماضی میں پاکستانی حکمرانوں نے جو ایٹمی طاقت کے حصول کے لیے اقدامات کیے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ہمیں اپنے محافظوں پر ناز ہے جنہوں نے ہمیشہ مادر وطن کی طرف اٹھنے والے ہاتھوں کو کاٹ دیا اور پاکستان کو جرات و بہادری کا علمبردار بنایا ہمیں اپنی بہادر فوج پر ناز ہے جس نے ہر محاذ پر پاکستانی دشمنوں کو نست و نابود کر دیا ہے آج پوری مسلم امہ پاکستان کے ایٹمی پاور ہونے پر ناز کر رہی ہے ہمارے حکمرانوں نے سخت حالات میں رہ کر مقابلہ کیا اور پاکستان کو ایک ایٹمی پاور ملک بنا دیا۔
خبرنامہ نمبر 4132/2025
صحبت پور۔۔یوم تکبیر کی یاد میں ڈپٹی کمشنر آفس صحبت پور میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے پرچم کشائی کی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی قومی پرچم کو فخر کے ساتھ لہرایا گیا جو کہ قوم کی طاقت، اتحاد اور لچک کی علامت ہے۔پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر مین چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صحبت پور، مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان، اہم اسٹیک ہولڈرز، سول سوسائٹی کے ارکان اور پرجوش طلباء کی ایک بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شرکاء نے حب الوطنی کے جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا، نعرے لگائے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جو قومی فخر کی عکاسی کرتے تھے۔اس تقریب نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی ایک طاقتور یاد دہانی کا کام کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 28 مئی کو یوم تکبیر کے نام منایا جاتا ہے۔ یہ دن اس تاریخی موقع کی یاد میں منایا جاتا ہے جب پاکستان نے 1998 میں کامیابی کے ساتھ اپنے جوہری تجربات کیے تھے۔ یہ تجربات بلوچستان کے علاقے چاغی میں کیے گئے، جنہیں چاغی-I کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ دن پاکستان کی سلامتی،خودمختاری اور دفاعی طاقت کی علامت ہے یہ دن قوم کو یہ یاد دلاتا ہے کہ مشکل ترین عالمی دباؤ کے باوجود قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر 4133/2025
جعفرآباد۔یوم تکبیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد نواز جتک سمیت دیگر ضلعی آفیسران اور ان کے نمائندگان موجود تھے۔ تقریب کے دوران پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ علاقہ نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا وہ یادگار دن ہے جس کی بدولت پاکستان ناقابل تسخیر بنا۔ پاکستان ایٹمی طاقت حاصل کرنے والا دنیا کا ساتواں اور مسلم ممالک کا پہلا ملک بنا۔ ہمیں اپنی پاک فوج اور قیادت پر فخر ہے جنہوں نے 28 مئی کو دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا تاکہ دنیا کو یہ مثبت پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان ایک عالمی ایٹمی طاقت ہے جو اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کی وجہ سے ہی آج پوری دنیا میں اس کا نام روشن ہے اور قیامت تک روشن رہے گا ہمیں ایٹمی صلاحیت بنانے والوں پر ناز ہے کیونکہ انہوں نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا کر رہتی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا
.
خبرنامہ نمبر 4134/2025
کوئٹہ 28 مئی :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے یومِ تکبیر پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہیآج کے دن سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ سربلند ہوا نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا پاکستانی قوم نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ ہر قربانی کے لیے تیار ہیں اگر قوم متحد اور قیادت باہمت ہوتو دنیا کی کوئی طاقت اسے جھکا نہیں سکتی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر دفاعی تحفظ فراہم کیا آج بھی پاکستان کی افواج دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے فولادی دیوار بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ“بُنیانُ المرصوص”دراصل اسی دفاعی فکر اور پالیسی کا تسلسل ہے جس کا آغاز یومِ تکبیر کے دن ہوا انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر نے ہمیں جوہری ہتھیار دئیاور بنیان الرمصوص نے ہمیں بتایا کہ ہم اسے استعمال کرنا بھی جانتے ہیں بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور مسلسل جارحیت کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے امن کی خواہش کمزوری نہیں، بلکہ ایک ذمے دار ریاست کے کردار کی علامت ہے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، جس نے خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھا نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کر کے عالمی امن کو ترجیح دی بلوچستان نے ہمیشہ پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کو مسترد کیا
.
خبرنامہ نمبر4135/2025
کوئٹہ 28مئی:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر میں جاری پولیو مہم کے دوران کی گئی پیش رفت اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO)، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، اسسٹنٹ کمشنر صدر، نیشنل ای او سی کے نمائندے، این سٹاپ، اور تمام سب ڈویژنز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو مہم کے دوسرے روز کی کامیابیوں، رہ جانے والے اہداف، رفیوزل کیسز کی صورتحال، زیرو ڈوز بچوں کی تعداد، اور ٹیموں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مختلف علاقوں میں رفیوزل بچوں کی کوریج پر بھی غور کیا گیا۔ان علاقوں کی نشاندہی کی گئی جہاں ٹیموں نے کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کیا یا فیک فنگر مارکنگ کی شکایات موصول ہوئیں۔ ان ٹیموں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد ٹیموں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے جبکہ دو ٹیموں کو برخاست کر دیا گیا۔مزید براں، ان علاقوں میں جہاں پولیو ٹیموں کو انتظامیہ کی مدد درکار تھی، وہاں فوری طور پر متعلق آفیسران کو متحرک کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ ٹیموں کو محفوظ ماحول میں کام کرنے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔اجلاس میں ڈی ایس اوز، سی سی اوز، اور ایس سی بی اوز نے فرداً فرداً اپنی رپورٹ پیش کیں اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام آفیسران کو بھرپور محنت، دیانتداری اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔
خبرنامہ نمبر 4136/2025
تربت 28 مئی: پاکستان کے ایٹمی تجربات کی تاریخی یادگار یومِ تکبیر کے موقع پر تربت کے نواحی علاقے چاہ سر میں واقع دینی مدرسے میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مدرسے کے مہتمم، اساتذہ، طلبہ اور مقامی افراد نے شرکت کی تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور اجتماعی دعا سے ہوا، جس میں ملک کی سلامتی، خودمختاری، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر کشمیری مسلمانوں کی آزادی، اتحادِ امت اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے بھی دعا کی گئی۔مدرسے کے مہتمم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 28 مئی 1998ء کا دن پاکستان کی تاریخ کا سنگِ میل ہے، جب قوم نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر اپنی دفاعی صلاحیت کو ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر صرف ایک ایٹمی تجربے کی یادگار نہیں بلکہ قوم کی غیرت، حمیت اور یکجہتی کی علامت ہے۔انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کا دفاع صرف ہتھیار سے نہیں بلکہ علم، تقویٰ، اخلاص اور کردار سے بھی ہوتا ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تعلیم و تربیت کے ذریعے خود کو قومی خدمت کے لیے تیار کرے تاکہ پاکستان ہر میدان میں مضبوط ہو تقریب کا اختتام اجتماعی دعا پر ہوا، جس میں شرکاء نے وطنِ عزیز کے امن، اتحاد اور خوشحالی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ التجائیں پیش کیں۔
خبرنامہ نمبر 4139/2025
پشین 28 مئی۔ ڈپٹی کمشنر زاہد خان کی ہداہت کی روشنی میں ملک بھر کی طرح ضلع پشین میں بھی 28 مئی (یوم تکبیر) کے سلسلے میں مشترکہ تقریب اور ریلی سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں تقاریر و تقاریب کا انعقاد کیا گیا،ضلعی انتظامیہ اور ترقی فاونڈیشن کے اشتراک سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) انجنئیر نجم کبزئی نے کی،جبکہ ریلی میں لائن ڈپارٹمنٹ کے آفیسران،غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں،اساتذہ کرام،سیاسی و قبائلی عمائدین،انجمن تاجران،سول سوسائٹی اور شہریوں سمیت دیگر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے وطن عزیز کے سائنسدانوں،انجنئیر حضرات اور تمام متعلقہ افراد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس مقصد کے حصول کے لیے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی،ریلی سے قبل ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انجنئیر نجم کبزئی نے کہا کہ یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تعلیمی قابلیت،مضبوط ارادہ،قومی اتحاد اور علمی محنت سے ہم کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں،اس دن ہم اپنے سائنسدانوں،انجینئرز اور تمام متعلقہ افراد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس مقصد کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا،خاص طور پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کو جن کی بدولت آج پاکستان ایک ایٹمی ملک بن چکا ہے،انہوں نے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے اور اپنے ملک کی حفاظت اور استحکام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،کیونکہ یوم تکبیر سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں اپنی سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہوگا،اور آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو جدید تعلیم و تربیت فراہم کریں گے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے جسے ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے۔اس دن پاکستان نے 1998 میں اپنے جوہری تجربات کامیابی سے مکمل کیے تھے اور دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی جوہری طاقت بن کر ابھرا تھا،جبکہ یہ دن ہماری قومی خودمختاری،سائنسی پیش رفت اور دفاعی صلاحیتوں کی علامت ہے۔یوم تکبیر کا دن ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ پاکستان نے دفاعی طور پر خود کو مضبوط بنایا اور دنیا کے سامنے اپنی طاقت کا لوہا منوایا،اس لیے پاکستانی قوم کے لئے یہ دن فخر کا دن ہے،دریں اثناء تقریب سے خطاب کرتے دیگر مقررین نے بھی اس عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس دن اپنے اتحاد اور اتفاق کو مضبوط کرنا چاہیے جبکہ ہمیں اپنے ملک کے دفاع،ترقی اور خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا،اور اپنے اکابرین وطن کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہوگا،تاہم آج کے دن ہم بحیثیت مسلمان پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج،سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن پاک کو ہمیشہ محفوظ رکھتے ہوئے اسے مزید ترقی کے منازل طے کرنے کی راہ پر گامزن کرے۔
خبرنامہ نمبر 4140/2025
لورالائی 28مئی 2025حکومت بلوچستان کی احکامات کی روشنی میں اور محکمہ تعلیم بلوچستان کی پالیسی کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ نے اپنے آفس میں محکمہ تعلیم کے مروجہ پالیسی کے مطابق SBK کے ذریعے ٹیسٹ پاس کرنے والے 434 میل و فیمیل اساتذہ میں تعیناتی آرڈر تقسیم کیئے اس موقع فرزند ایم پی اے فضل خان اوتمانخیل،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرفیمیل فوزیہ درانی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جمالدین اوتمانخیل اور دیگر فیلڈ آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں استاد کا ایک اعلیٰ مقام ہے استاد کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے اساتذہ کی کردار و قدر سے ایک باشعور معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہیں دنیا میں جو بھی اعلی منصب پر فائز ہے وہ انہی اساتذہ کرام کی مرہون منت ہیں انہوں نے نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے اس عظیم پیشہ سے مخلص و ایماندار رہ کر طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ صدی سائنس و ٹیکنالوجی معیاری کی صدی ہے اس کے چیلنجز کا مقابلہ صرف تعلیم ہی کے ذریعے ممکن ہے تعلیمی معیار کی بہتری کے لیئے ہم سب کو مل کر اقدامات اٹھانا ہے اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کرینگے تعلیم سے ہمارے ملک و قوم کی مستقبل وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم و صحت ہمارے دو اہم بنیادی شعبے ہیں اگر اساتذہ دیانتداری سے اپنی فرائض سرانجام نہیں دینگے تو اس سے ہمارے مستقبل تاریک ہونگے تعلیم ہی سے ہمارے مستقبل کی ترقی وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صدی کی چیلنجز کا مقابلہ معیاری تعلیم کے بغیر ممکن نہیں أخر میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ فرزندایم پی اے افضل خان اوتمانخیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر ودیگر نے نئے تعینات ہونے والے میل فیمیل اساتذہ میں آرڈر تقسیم کئے
خبرنامہ نمبر 4141/2025
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ کا ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ عمران زرکون، اسپیشل سیکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ سمیت محکمہ خزانہ کے دیگر آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چھوٹی اور عوامی مفاد کی حامل ترقیاتی اسکیموں کے لیے مختص فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں گے، تاکہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو اور عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے ہدایت کی کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق سے ملنے والے فنڈز، ٹیکس وصولیوں سے حاصل ہونے والے محاصل اور رائلٹی کو مؤثر اور شفاف انداز میں استعمال کیا جائے گا۔ اجلاس میں غیر ضروری اور غیر پیداواری اخراجات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، تاکہ زیادہ سے زیادہ وسائل براہِ راست عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جا سکیں۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت شفافیت، کفایت شعاری اور عوامی مفاد کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہے، اور ترقیاتی منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔
خبرنامہ نمبر 4142/2025
صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 28مئی ہمارے ملک کی تاریخ میں نہایت ہی اہمیت کا حامل دن ہے اسی دن ہمارا ملک ایک ایٹمی مملکت بن گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسی وقت کے ارباب اختیار حکام نے نازک وقت میں بہت اچھا فیصلہ کیا کہ جوہری تجربات کیے پورے دنیا کو دیکھایا کہ ہمارا ملک ایک ایٹمی طاقت ہے ہمارے ایٹمی طاقت بننے کا مطلب خطے میں پرامن فضا برقرار رکھنا ہے اور یہ ہمارے دفاع اور سیکیورٹی کی ضامن ہوتی ہے۔ یوم تکبیر ہمیں اس سوچ اور عمل کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں ملک نے اپنی سنجیدہ حکمت عملی میں ایک اہم قدم اٹھایا۔ قوم ان تمام افراد کی کا وشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے اس عمل میں کسی بھی حیثیت سے کردار ادا کیا ہے۔
خبرنامہ نمبر 4143/2025
بارکھان28مئی: وبائی حکومت اور کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی ہدایت پر عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول لہمہ زیرین میں عوام کے براہ راست مسائل سننے کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس کھلی کچہری میں فرنٹیر کورکے میجر رمیز۔اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر سمیت مختلف سرکاری محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں عوام نے تعلیم، صحت۔ پینے کیصاف پانی بجلی کے نظام کو درست کرنے فون نیٹ ورک لوکل سطح پر چوری ڈکتیوں کو روکنے کے علاوہ انفرادی اور اجتماعی مسائل بیان کیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو براہ راست سننا، اور ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ شرکاء کے تعلیم، صحت، اور ہنر مندی کے متعلق۔سوال مسائل، تجاویز اور مطالبات حل طلب ہیں ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے ہر شکایت اور تجویز کو بغور سنا اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اور کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ عوام کے مسا?ل انکی دہلیز پر حل ہوں۔اور جو مسا?ل موقع پر حل نا ہوسکے انکو حل کرنے کیل? متعلقہ محکموں کو تحریری طور پر آگاہ کیاجاے گا۔ اس موقع پر ایف سی بلوچستان کے میجر رمیزنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور ایسی کھلی کچہریوں کا انعقاد لوگوں کو درپیش مسائل کے حل میں ایک مؤثر قدم ہے۔
خبرنامہ نمبر 4144/2025
کوئٹہ۔28 مئی:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی جانب سے اہل وطن کو یوم تکبیر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا پے کہ آج کے دن مادر وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آج کا دن پوری مسلم امہ کے لیے باعث فخر کا دن ہے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے سے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کی ضمانت ہے تاکہ کوئی بھی ہمارے ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرت بھی نا کرے انہوں نے کہا کہ قاہد مسلم لیگ نواز میاں نواز شریف نے آج کے دن ایٹمی دھماکے کرکے پورے ملک اور مسلم اُمہ کا سر فخر سے بلند کردیا اور دنیا کا ساتواں اور ملت اسلامیہ کا پہلا ایٹمی ملک بننے کا اعزاز حاصل کیا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے تمام دشمن قوتوں کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان اب ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بن چکی ہے جمہوری حکومت مسلح افواج اور ایٹمی سائنسدانوں نے آج کے دن تاریخ رقم کی صوبائی وزیر نے کہا کہ یوم تکبیر ہمیں ملک کی سالمیت کے لیے بے لوث خدمت کا درس دیتا ہے، ہمیں مادر وطن پاکستان کے دفاع کے لیے ہر پل تیار ہیں رہنا ہے تاکہ دشمن قوتوں کو ایک بھی موقع نا ملے مادر وطن کو نقصان پہنچانے کا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ معرکہ حق کے تاریخی فتح کے بعد دشمن یہ جان چکا ہے کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر قوت ہے جسے اللّٰہ کی مدد اور نصرت سے کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔
Handout no 4145/2025
Quetta, May 28, 2025: Advisor to the Chief Minister Balochistan for the Women Development Department, Dr. Rubaba Khan Buledi, in her special message on the occasion of Youm-e-Takbeer, said that May 28, 1998, is a golden chapter in the history of Pakistan. On this day, our beloved country conducted successful nuclear tests, making its defense and sovereignty invincible and establishing itself as the first nuclear power of the Muslim Ummah, earning respect and recognition at the global level.
Dr. Rubaba Khan Buledi said that Youm-e-Takbeer carries a message for every Pakistani — that with knowledge, determination, and national unity, no power in the world can stop us from achieving our goals. Pakistan’s nuclear program is a shining symbol of our scientific, defense, and national solidarity, which is a matter of great pride for the entire nation.
Dr.Rubaba Khan Buledi further stated that on this day, we should renew our commitment to utilize all our capabilities for the stability, progress, national unity, and defense of Pakistan. Dr. Rubaba Khan Buledi prayed for the security, development, and prosperity of the motherland and said that may Allah Almighty keep our beloved country safe till the end of time and grant us the strength and ability to contribute towards the nation’s development, stability, and defense.
خبرنامہ نمبر 4146/2025
نصیرآباد۔۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ایوننگ اجلاس کا مقصد پولیو مہم کے دوران درپیش مسائل کا تدارک کرنا ہے اس لیے تمام یو سی ایم اوز اور ایریا انچارج پولیو مہم کی کامیابی کو یقینی بناتے ہوئے اپنے فرائض صحیح معنوں میں سرانجام دیں سیکیورٹی سمیت دیگر ایشوز کو حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی معاونت کو یقینی بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تیسرے روز ایوننگ جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی سلیم کاکڑ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی این سٹاف ڈاکٹر یاسین داجلی کامنیٹ کے صدام حسین ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر یاسر پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ تنویر احمد بلیدی ثنا اللہ چکھڑا عبید اللہ پندرانی ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سکندر علی گورشانی سیکیورٹی انچارج یو سی ایم اوز ایریا انچارج سمیت دیگر پولیو ورکرز موجود تھے جنہوں نے تیسرے روز پولیو مہم کی کارگردگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
خبرنامہ نمبر 4147/2025
تربت 28 مئی:یومِ تکبیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت میں ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند تھے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منظور بلوچ، دیگر تعلیمی آفیسران، اساتذہ، طلباء وطالبات، سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد طلباء و طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔ کمپیرنگ کے فرائض اقبال بلوچ نے سرانجام دیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ نے اپنے خطاب میں 28 مئی کو پاکستانی تاریخ کا اہم دن قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے ایٹمی تجربات کے ذریعے اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منظور بلوچ نے کہا کہ یومِ تکبیر کا پیغام امن و استحکام ہے، اور نوجوانوں کو تعلیم و تحقیق کے میدان میں آگے بڑھ کر وطن کا دفاع مضبوط بنانا ہوگا طلباء نے بھی بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کا ذکر کرتے ہوئے یومِ تکبیر کو قومی غیرت و حمیت کی علامت قرار دیا دریں اثنا تقریب میں پرچم کشائی کی گئی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی قیادت میں ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی، جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
خبرنامہ نمبر 4148/2025
کاروان حاجی نور محمد خان دمڑ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یوم تکبیرکے موقع پر صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑکی قیادت میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ریلی میں ڈپٹی کمشنر زیارت ذکائاللہ درانی، فوکل پرسن منسٹر فوڈ حاجی راز محمد دمڑ، اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل، ڈیپارٹمنٹس ہیڈز، انتظامی عہدیداران، ڈپٹی چیئرمین حبیب اللہ پانیزئی اور دیگر نے شرکت کی ریلی کے شرکاء سے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑخان دمڑ نے خطاب کرتے ہو? کہا کہ کہ یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی صلاحیت کا دن ہے آج ہی کے دن پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پوری آب وتاب سے چمک رہا ہے آجکا دن یومِ تکبیر پر قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں آج ہی کے دن میاں نواز شریف نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکہ کر کے تاریخ رقم کی نواز شریف نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر اور 57 اسلامی ممالک کا فخر بنایا-ڈاکٹر عبدالقدیر خان قوم کے ہیرو اور ایٹمی پروگرام کے معمار ہیں -ڈاکٹر اے کیو خان اور دیگر ٹیم نے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے ناقابلِ شکست بنایایومِ تکبیر ہمیں قومی اتحاد، حب الوطنی اور قربانی کا سبق دیتا ہیآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا وژن پاکستان کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت ہیپاکستان ایک باوقار، مضبوط اور محفوظ ریاست بن چکا ہے ہمیں پاکستان کے دفاع اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،یومِ تکبیر پاکستان کے ایٹمی وقار کا دن ہے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، یومِ تکبیر اس کا ثبوت ہے انہوں نے کہا آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم پاک فوج اور اداروں کے شانہ کھڑے ہیں۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے کہا کہ یوم تکبیر یوم تجدید عہد کا دن ہے یوم تکبیر ہمیں اتحاد کا درس دیتا ہے پاکستان ایک ناقابل تسخیر قوت ہے اور رہے گا پاکستان کے خلاف کوئی سازش بھی کامیاب نہیں ہوسکتی ہم سب کو پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبرنامہ نمبر 4149/2025
کوئٹہ 28 مئی۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیر اہتمام یومِ تکبیر کے موقع پر ایک پُروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ملکی دفاع، قومی خودمختاری اور ایٹمی طاقت کے حصول کے تاریخی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد وقار کاکڑ نے کی۔ ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوا اور یہ مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی اسمبلی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، سرکاری افسران، سول سوسائٹی، طلباء، اساتذہ اور مقامی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور یومِ تکبیر کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر قومی نغمے بھی بجائے گئے جن سے شرکاء کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم تکبیر، پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔ اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا۔?پاکستان دنیا کا واحد مسلم جوہری طاقت والا ملک ہے۔بھارت اپنے قیام سے ہی جنوبی ایشیا کا تھانیدار بننے کے خواب دیکھتا رہا ہے۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری تاریخ میں 28 مئی کو جو اہمیت اور مرکزیت حاصل ہے، وہ بے مثال ہے۔
خبرنامہ نمبر 4150/2025
کوئٹہ 28 مئی*ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم ریویو اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے خصوصی شرکت کی، جب کہ دیگر شریک افسران میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے پولیو، نیشنل ای او سی کے نمائندے، ڈی ایچ او کوئٹہ، این سٹاپ، اور تمام سب ڈویژنز کے ایس سی بی اوز، سی سی اوز، اور ڈی ایس اوز شامل تھے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو پولیو مہم کے تیسرے دن کی کارکردگی، کامیابیوں اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ہر علاقے کے نمائندوں نے زیرو ڈوز، نو ایویڈینس (N/A)، سٹل N/A، کوریج N/A اور رفیوزلز کے متعلق انفرادی طور پر اپنی رپورٹ پیش کی۔ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے سیکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف علاقوں میں سیکیورٹی سے متعلق درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ان ٹیموں کا بھی جائزہ لیا گیا جو اپنے علاقوں میں 100% اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ ایسی ٹیموں کو وارننگ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعیناتی دوسرے علاقوں میں کر دی گئی تاکہ کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے تمام متعلقہ حکام و ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل ایمانداری، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔
خبرنامہ نمبر 4151/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی کے ہمراہ منعقد ہوا۔اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی، کمیونٹی کمیونیکیشن کے نمائندے شے صغیر سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ شرکاء نے انسداد پولیو مہم کے دوران اپنی اپنی فیلڈ کارکردگی رپورٹس اجلاس میں پیش کیں۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ انسداد پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے اور مقررہ اہداف بڑی حد تک حاصل کیے جا چکے ہیں، تاہم بعض چیلنجز بدستور موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 28 والدین کی جانب سے پولیو ویکسین سے انکار کیا گیا، جبکہ اسکولوں کی تعطیلات کے باعث متعدد بچے گھروں میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے قطرے پلانے سے رہ گئے۔مزید برآں، مہم کے دوران پولیو ٹیموں نے پولیس اور سیکیورٹی تعاون کی کمی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا، جس پر متعلقہ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے مہلک مرض کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو ویکسین ضرور پلوائیں اور قومی مہم کا ساتھ دیں۔
خبرنامہ نمبر 4152/2025
زیارت:- مسلم ن لیگ کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کی قیادت میں ضلع زیارت میں یوم تکبیر کے سلسلے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں پارٹی کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ لوگوں نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے پہلی بار بلوچستان کے علاقے چاغی کے پہاڑوں میں یکے بعد دیگرے 5 ایٹمی دھماکے کیے گئے اور پاکستان نے یہ قدم بھارت کی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اٹھایا انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں کے بعد اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے پاکستان دنیا کا ساتواں اور مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی طاقت بن گیا یہ دن پاکستان کی قومی خود مختاری دفاع اور قومی سلامتی کی علامت سمجھا اور اسی لئے 28 مئی کا دن پاکستان کے حکومت اور عوام یوم تکبیر کی مناسبت سے مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی دھرتی نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا یہ دن ہمارے قومی اتحاد، سائنسی ترقی، اور خودمختاری کا مظہر ہے آخر میں انہوں نے اپنے خطاب میں ایٹمی سائنسدانوں اور دیگر شریک کار کو خراج تحسین پیش کیا
خبرنامہ نمبر 4153/2025
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے بدعنوانی اور چیک پوسٹوں پر رشوت خوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے 18 اضلاع کے 62 اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا معطل کیے گئے اہلکاروں میں رسالدار، نائب رسالدار، دفعدار، حوالدار، سپاہی اور ڈرائیور شامل ہیں، جن کا تعلق قلعہ عبداللہ، پشین، چمن، کچھی، خضدار، موسیٰ خیل، بارکھان، شیرانی، لورالائی، ژوب، سبی، واشک، چاغی، جھل مگسی، مستونگ، سوراب، پنجگور اور نوشکی سے ہے۔ڈی جی لیویز نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے عناصر کی فورس میں کوئی جگہ نہیں۔معطل شدہ اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے لیے ڈاکٹر میر وائس خان، ڈائریکٹر (ایڈمن/فنانس) کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے، جو 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ڈی جی لیویز نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ایمانداری، دیانتداری اور فرض شناسی سے ادا کریں، بصورت دیگر سخت تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبرنامہ نمبر 4154/2025
کوئٹہ (28 مئی 2025): یومِ تکبیر کے تاریخی موقع پر محکمہ امورِ نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام ایک باوقار اور پُرامن واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس واک کی قیادت صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کی، جس میں نوجوانوں، طلبہ و طالبات، اساتذہ، سماجی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ واک کا مقصد نوجوان نسل کو 28 مئی 1998 کی اہمیت سے روشناس کرانا اور قومی دفاع، خود مختاری، اتحاد اور ایٹمی صلاحیت کے تاریخی دن کی یاد تازہ کرنا تھا۔ اس موقع پر محترمہ مینا مجید بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ تکبیر صرف ایک دفاعی کامیابی کا دن نہیں بلکہ یہ ہماری خودداری، قومی غیرت اور اجتماعی شعور کا عکاس ہے۔ انہوں نے اس دن کی تاریخی پس منظر بیاں کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں راسکو کے دامن میں کامیاب ایٹمی تجربات کیے۔ یہ تجربات بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں (11 اور 13 مئی 1998) کے ردِ عمل کے طور پر کیے گئے جبکہ پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بن گیا۔ یومِ تکبیر پاکستان کی خود مختاری، سالمیت اور دفاع کا دن ہے۔ یہ دن اس پیغام کا علمبردار ہے کہ ہم نہ صرف امن چاہتے ہیں بلکہ اپنی حفاظت کے لیے ہر حد تک جا سکتے ہیں۔ یہ دن ہمیں ان سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور قیادت کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ایٹمی ریاست کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت صرف دفاع کے لیے ہے، نہ کہ جارحیت کے لیے۔ انہوں نے کہ کہ محکمہ امورِ نوجوانان نے یہ واک نوجوانوں کے جذبے کو سراہنے اور انہیں ملکی خدمت کے جذبے سے سرشار کرنے کے لیے منعقد کی ہے۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے، اور اس کی سب سے بڑی طاقت اس کی نوجوان نسل ہے۔ واک کے شرکاء نے قومی پرچم اور یومِ تکبیر کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ فضا نعرہ? تکبیر، پاکستان زندہ باد اور قومی وحدت کے نعروں سے گونج اٹھی۔ آخر میں ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
خبرنامہ نمبر 4155/2025
نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل NBEAC کی پیئر ریویو ٹیم، جس میں ڈاکٹر شوکت برہ، بانی ریکٹر کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (KSBL)، پروفیسر آف پریکٹس اور مینجمنٹ کنسلٹنٹ محمد عدیل (امین) قاضی، ڈائریکٹر، فاسٹ سینٹر آف ایگزیکٹو ایجوکیشن بابر درانی، شریک بانی مارکو پولو گرینز اور سابق چیف کمرشلآفیسر، ڈی ایچ اے کوئٹہ شامل تھے۔واہس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے ٹیم کا خیرمقدم کیا اور جامعہ کی 2024 کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی شعبوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔جامعہ بلوچستان کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے ادارے کی ایکریڈیٹیشن کے عمل کا جائزہ لینا تھا۔شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے ادارے کے تعلیمی پروگرامز، فیکلٹی کی قابلیت، تحقیقی منصوبوں اور طلباء کی کامیابیوں پر جامع پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے ادارے کے تعلیمی معیار اور مسلسل بہتری کے عزم کو اجاگر کیا۔فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز کی ڈین، پروفیسر ڈاکٹر زینب بی بی نے IMS میں ایک اجلاس کی میزبانی کی، جس میں فیکلٹی کی ترقی، نصاب کی بہتری، اور ادارے کے اسٹریٹجک مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیکلٹی اور انتظامی عملے نے فعال شرکت کی اور ٹیم کے سوالات کے جوابات دیے۔ اس ٹیم کے اس دورے کا مقصد ادارے کی ایکریڈیٹیشن کے عمل کو آگے بڑھانا تھا، جو جامعہ بلوچستان کے بزنس ایجوکیشن میں اعلیٰ معیار کے عزم کا مظہر ہے۔ دورے کے اختتام پر، NBEAC ٹیم نے جامعہ کے معیار کی یقین دہانی اور مسلسل بہتری کے اقدامات کو سراہا۔یہ دورہ جامعہ بلوچستان کی تعلیمی برتری اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بزنس ایجوکیشن فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
خبرنامہ نمبر 4156/2025
سوراب: 28 مئی:- یوم تکبیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔ریلی ڈپٹی کمشنر سوراب جناب حبیب نصیر کی سربراہی میں نکالی گئی۔ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔ریلی میں ضلعی افیسران، علاقائی عمائدین،اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ 28 مئی 1998ء کو مملکت خداداد پہلا اسلامی ایٹمی طاقت بن کر ناقابل تسخیر بن گیا۔ملک کے ایٹمی طاقت بننے سے خطے میں طاقت کا توازن برابری پر آگیا۔ایٹمی طاقت بننے بعد ملک پر کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتاہے۔ریلی میں ایس پی سوراب عبدالمالک درانی، اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی، ڈی ایس پی سوراب ناصر حسین سمیت ضلع افیسران سیاسی رہنماء، تاجر برادری، اساتذہ، طلباء اور دیگر نے شرکت کی۔