News

28-04-2025

خبرنامہ نمبر2940/2025کوئٹہ 28اپریل۔

صوبائی وزیرمواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ سے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے ان کے دفترمیں ملاقات کی، اس موقع پر بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مجوزہ منصوبوں اورسرمایہ کاروں کو دی گئی سہولیات اوراقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا، بلال خان کاکڑ نے صوبائی وزیر کو بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور صوبے میں آنیوالے مجوزہ سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ بڑی تعدادمیں ملکی و غیر ملکی کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں اور یہاں اپنا کاروبار شروع کرنے کی خواہشن کا اظہار کیا ہے،اس سلسلے میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ انہیں ہر طرح کی معاونت اور سہولیات فراہم کر رہا ہے،کئی منصوبے اس وقت پائپ لائن میں ہیں جن کے آغاز سے بلوچستان میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ نوجوانوں کوروزگار کے مواقع ملیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کیلئے بی بی او آئی ٹی نے کئی اقدامات کئے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اس کے علاوہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کئے جائیں گے جو صوبے کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھیں گے۔صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Quetta, April 28:Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), Bilal Khan Kakar, met with Provincial Minister for Communication and Works, Mir Saleem Khan Khosa, at his office today.During the meeting, they discussed proposed investment projects in Balochistan as well as the facilities and initiatives being offered to investors. Bilal Khan Kakar briefed the Provincial Minister on the measures taken to attract investors to various sectors across the province and highlighted the upcoming proposed investment projects.He informed that a significant number of national and international companies have expressed their keen interest in investing and establishing businesses in Balochistan. In this regard, BBoIT is providing all necessary support and facilitation to the investors.Several projects are currently in the pipeline, which, upon commencement, are expected to boost business activities in the province and create employment opportunities for the youth.Bilal Khan Kakar further stated that, under the directives of Chief Minister Balochistan, Mir Sarfraz Bugti, the BBoIT has taken multiple initiatives to attract investors, and positive results are already being observed. He added that further measures will be introduced in the future to lay the foundation for the province’s development and prosperity.The Provincial Minister for C&W appreciated the efforts of the Balochistan Board of Investment and Trade and assured full support for its initiatives﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2941/2025لورالائی28اپریل ۔

پاکستان زندہ باد ریلی رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی ہدا یت پر بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ممتاز قبائلی رہنمائ ملک عبدالرحیم اتمانخیل نے کی۔ ریلی عبدالرحیم خان کلب سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس سے شریف ملا خیل اور ملک عبدالرحیم اتمانخیل نے خطاب کرتے ہو کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کسی صورت قابل برداشت نہیں اور نہ پاکستان آبی جارحیت پر آنکھیں بند کرے گا مودی کو چاہئے کہ وہ اپنے عوام کو امن، صحت، روزگار فراہم کرے جہاں پر نصف سے زائد ابادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے انڈیا کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے جنگ چھیڑ دی تو اس بار 65 سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گاانہوں نے کہاکہ ہم انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کو مسترد کرتے ہیں۔ اور عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہیں۔ یہ ایک عالمی معاہدہ کا ہے۔ جس کا باقاعدہ طور پر ورلڈ بینک اور دیگر عالمی تنظیمیں ثالثین ہیں۔ریلی کے شرکا نے پاک فوج زندہ اور انڈیا مردہ آباد اور سندھ طاس معاہدہ منسوخی نامنظور کے نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکا نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جس پر انڈیا کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔کہا کہ ہم اپنے فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کو مسترد کرتے ہیں۔ اور عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہیں۔ یہ ایک عالمی معاہدہ کا ہے۔ جس کا باقاعدہ طور پر ورلڈ بینک اور دیگر عالمی تنظیمیں ثالثین ہیں۔اور ہم حاجی محمد خان طوراتمانخیل کے کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2942/2025لورالائی 28 اپریل ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی کاکڑ کا سوشل میڈیا پر رورل ہیلتھ سینٹر مختیر کے حوالے وائرل ہونے والے ویڈیو پر مذکورہ سینٹر کا دورہ۔صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا سرکاری آفیسران عوام کے خادم ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی کاکڑ نے آر ایچ سی میختر کے دورے کے موقع پر باچیت کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ ڈی ایچ او لورالائی عبدالحمید زہری۔قبائلی رہنما چئرمین عبداللہ.ڈاکٹر شاہ زمان خان اور دیگر آفیسران بھی تھے اے ڈی سی نور علی خان کاکڑ نے گزشتہ روز آر ایچ سی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مذکورہ سینٹر کے حوالے سے چلنے والے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پوری طور وہاں موجود کمیونیٹی کےساتھ ایک میٹنگ منقعد کی واضع رہے کہ کافی سال پہلے علاقہ کے قبائلی رہنما نے ایچ آر سی سینٹر کے لیے زمین فراہم کی تھی جہاں یہ معاہدہ ہوا کہ زمین فراہم کرنے کے بعد ہمارے گھر کے بندوں کو مذکورہ سینٹر میں ملازمت فراہم کی جائے بصورت دیگر مذکورہ گھر کے افراد نے مذکورہ سینٹر کو بند کیا جس پر اے ڈی سی نور علی خان کاکڑ نے فوری طور پر اس سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود اسٹیک ولڈر سے ملاقات کی ا نہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے بھر کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ کیمیونٹی کے تعاون سے ہی یہ عوامی مسائل کا حل ممکن ہے اجلاس میں تمام شامل علاقائی کمیونیٹی اور موقع پر موجود افراد نے آئندہ صلاو مشورہ سے ہر مسئلے کو حل کرنے پر اتفاق ہوا آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء اور قبائلی عمائیدین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2943/2025کوئٹہ 28 اپریل ۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کردی تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوامی ریلیف کے تحت بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر جاری کردہ نرخنامہ کے مطابق بسکٹ: 700 روپے فی کلو،بڑا بریڈ (800 گرام) 150 روپے،چھوٹا بریڈ (360 گرام) 90 روپے،رسک 340 روپے فی کلو،سادہ کیک (450 گرام) 340 روپے اورفروٹ کیک (450 گرام) 400 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ نئے نرخ آج سے تمام بیکریوں پر نافذ العمل ہوں گے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی دکانیں سیل کر دی جائیں گی اور مالکان کو جیل بھیج دیا جائے گا۔جبکہ عوام الناس سے درخواست ہے کہ اگر کہیں مقررہ نرخنامہ کی خلاف ورزی دیکھی جائے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر2944/2025گوادر 28اپریل ۔

حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ گوادر نے غیر قانونی پیٹرول پمپوں کے خلاف بھرپور اور موثر کارروائی کی، جس کے دوران 36 غیر قانونی پیٹرول پمپوں کو سیل کر دیا گیا۔یہ کارروائی جی پی اے کمپلیکس سے شروع ہو کر ڈور تک تسلسل کے ساتھ جاری رہی۔ واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپوں اور ڈپووں پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔شہری علاقوں میں قائم غیر قانونی ڈپو اور پیٹرول پمپ نہ صرف آتشزدگی اور دیگر خطرات کا باعث بن رہے ہیں بلکہ سمگل شدہ تیل کے کاروبار سے ملک کی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔کارروائی کے دوران تحصیلدار گوادر منیر احمد بلوچ اور پولیس کی جانب سے ایس آئی جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حصہ لیا اور حکومتی احکامات پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے غیر قانونی پیٹرول پمپوں اور کاروبار کے خاتمے کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2945/2025کوئٹہ 28اپریل ۔

جامعہ بلوچستان میں ڈیپارٹمنٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی آئی ایم ایس) کے سات روزہ تربیتی سیشنز فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گئے۔ یہ سیشنز فیکلٹی ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (ایف ٹی ڈی سی) اور ڈائریکٹوریٹ آف ڈی آئی ٹی کے اشتراک سے منعقد کیے گئے، جن میں تمام فیکلٹیز کے کوآرڈینیٹرز، شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی عملے نے بھرپور شرکت کی۔اس اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹرمحمد عالم ترین تھے۔ مہمانِ خصوصی نے چیئرپرسن (ایف ٹی ڈی سی) ڈاکٹر شاہدہ حبیب علیزی اور ڈائریکٹر (ڈی آئی ٹی) جناب محمد سلال خان کو (ڈی آئی ایم ایس) کی کامیاب رہنمائی اور شاندار خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی ۔ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے فیکلٹی ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (ایف ٹی ڈی سی) اور ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (ڈی آئی ٹی) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے، تمام فیکلٹیز کے لیے ڈیجیٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی آئی ایم ایس) پر کامیابی سے منعقد ہونے والے تربیتی سیشن کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا.ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے (ایف ٹی ڈی سی) اور (ڈی آئی ٹی) کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت اور منظم حکمتِ عملی کے باعث یہ تربیتی سیشن کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ڈائریکٹر (ڈی آئی ٹی) جناب محمد سلال خان نے تمام سیشنز میں تربیتی امور کی قیادت کی اور شرکاءکو سسٹم کے مختلف پہلووں پر موثر انداز میں تربیت فراہم کی۔ چیئرپرسن(ایف ٹی ڈی سی) ڈاکٹر شاہدہ حبیب علیزی نے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم ترین کو شیلڈ پیش کی۔اور سیشنز میں بھرپور شرکت پر تمام شعبہ جاتی کوآرڈینیٹرز، اساتذہ کرام اور انتظامی عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تربیت جامعہ کی ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ چیئرپرسن فیکلٹی ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر ڈاکٹر شاہدہ حبیب علیزی نے جامعہ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جناب محمد صادق سمالانی اور ان کی ٹیم کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، جنہوں نے سات روزہ سیشنز کی میڈیا کوریج کو موثر انداز میں اجاگر کیا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم ترین نے جناب محمد صادق سمالانی کو میڈیا کوریج کے شاندار انتظام پر شیلڈ سے بھی نوازا۔(ڈی آئی ایم ایس) تربیتی سیشنز جامعہ کی ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کا حصہ ہیں جن کا مقصد تدریسی و انتظامی معاملات کو موثر، شفاف اور طلباءکی سہولت کے مطابق بنانا تھا۔ اس نظام کے تحت نتائج کی بروقت اپلوڈنگ، اسکالرشپ کے معاملات میں شفافیت اور جدید ڈیٹا مینجمنٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ آئندہ بھی ایسی تربیتی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی تاکہ تدریسی و انتظامی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2946/2025ژوب 28اپریل ۔

ضلعی انتظامیہ اور پاکستان امن موومنٹ کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم کی قیادت میں ضلع دفتر سے ریلی نکالی گئی ریلی میں پاکستان امن موومنٹ اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکائنے بھارت اور آبی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی یادگار شہدا چوک پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان امن موومنٹ کے صدر عبدالغنی شیرانی نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرینگے بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رہے اگر بھارت نے رویہ نہ بدلا تو سخت جواب دینے سے گریز نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ بھارت پہلگام کے واقعے میں خود ملوث ہے اور الزام پاکستان پر لگا دیا جو ناقابل برداشت عمل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنا دفاع جانتا ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2947/2025موسیٰ خیل 28 اپریل ۔:

محکمہ لائیو اسٹاک کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک موسیٰ خیل، ڈاکٹر غلام محمود جعفر کی زیر نگرانی تحصیل درگ کی یونین کونسل کرکنہ میں فری ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں مالداروں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ جانوروں کا علاج معالجہ اور ویکسینیشن بھی کی گئی۔ اس موقع پر جانوروں کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔یہ اقدام سیکرٹری لائیو اسٹاک طیب لہڑی اور ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک فاروق ترین کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد جانوروں کی صحت کو بہتر بنانا اور بیماریوں کے پھیلاو کو روکنا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2948/2025کوئٹہ28 اپریل ۔

علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر اور منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ ضلع سبی، کچھی، صحبت پور، لہڑی، نصیر آباد، جھل مگسی، تربت، آواران، لسبیلہ، واشک اور خاران چاغی سمیت میدانی اور زیریں علاقوں میں درجہ حرارت دن کی بنسبت زیادہ رہے گا جبکہ مغربی علاقوں میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کم درجہ حرارت سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2950/2025کوئٹہ 28 اپریل ۔

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کی زیر صدارت واپڈا گیس پی ٹی سی ایل اور بی واسا کے حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس کا مقصد کوئیٹہ شہر میں جاری ان تمام جگہوں جہاں پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں وہاں پر بجلی کے کھمبے، پانی کی پائپ لائنیں، ٹیلی فون کیبلز اور گیس پائپ لائنوں کو فوری طور پر منتقل کرنے تھے۔ اجلاس میں واپڈا گیس پی ٹی سی ایل اور بی واسا کے حکام کے علاوہ پروجیکٹ ڈاہریکٹر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ پروجیکٹ ڈائریکٹر کسٹم گاہی خان پل مختیار کاکڑ کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو کوئیٹہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر درپیش متعلقہ محکموں کے تیکنیکی مسائل اور اور اپنے اپنے یوٹیلیٹی کی منتقلی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے متعلقہ محکموں کے حکام پر زور دیاکہ وہ جلد از جلد اپنے اپنے محکمہ کے کے تحت منتقل ہونے والے بجلی کے کھمبے پاہپ لاہن اور کیبلز کی فوری منتقلی کو یقینی بنائیں تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو بہ آسانی اور بلا تعطل جاری رکھا جاسکے اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے زمے ان محکموں کے جتنی بھی اداہیگی ہیں انھیں فوری ادا کی جاہیں اور اس حوالے سے جو بھی تیکنیکی مسائل ہیں انھیں جلد از جلد دور کی جاہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ تمام محکمے اگر ایک دوسرے سے مکمل تعاون کریں تو چیزوں کو آسانی سے مکمل ہونے کی جانب گامزن کیا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے اس ایک اچھے کام کے مثبت اثرات عوام کو ملے گی ہمارا مقصد عوام کے مشکلات کو دور کرنا ہے نا کہ ان کے مشکلات میں اضافے کی وجہ بنیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیں کہ متعلقہ محکمے ایک کوارڈینیشن گروپ بناییں تاکہ جاری منصوبوں پر درپیش تیکنیکی مساہل کو فوری طور پر حل کرنے میں مزید آسانی ہو۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2951/2025زیارت 28اپریل ۔

ڈسٹرکٹ انتظامیہ زیارت کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی قیادت میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی میں فوکل پرسن منسٹر فوڈ حاجی نور محمد دمڑ، ڈسٹرکٹ وائس چیرمین حبیب اللہ پانیزئی ڈسٹرکٹ افسران، طلباءاور مختلف مکاتب فکر کے افرد نے شرکت کی ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاءنے بھارت اور آبی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی ریلی کے شرکاءسے ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے کہا کہ بھارت کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گابھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کریں گر بھارت نے رویہ نہ بدلا تو سخت جواب دینے سے گریز نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے رویے میں تبدیلی لائے اور معاہدوں کی خلاف ورزی نہ کریں ورنہ سخت جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر الزام تراشی بند کریں پاکستانی قوم متحد ہے پاکستان قوم ایک بہادر قوم ہے اور کسی بھی بھارتی جارحیت کو جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2952/2025استامحمد28اپریل ۔

ڈپٹی کمشنر استامحمد کی زیر صدارت ایریگیشن افسران کا اجلاس منعقد ہوا زمینداروں کے مسائل حل کرنے پر زور دیا گیا واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت آج ایریگیشن کے انجینئرز اور افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹیل کے علاقوں میں آباد زمینداروں تک پانی کی بروقت اور منصفانہ ترسیل کو یقینی بنانے ،بھل صفائی، کیرتھر کینال کی مرمت، دیگر اہم امور پر زور دیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زمینداروں کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور تمام تعمیراتی و مرمتی کاموں کے دوران ان کے مفادات کو اولین ترجیح دی جائے انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ پانی کی تقسیم کے نظام کو شفاف اور موثر بنایا جائے تاکہ چھوٹے زمینداروں کو بھی ان کا جائز حق مل سکے۔ اجلاس میں ایریگیشن انجینیئرز نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری منصوبوں پر بھی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ فیلڈ میں جا کر خود نگرانی کریں اور کسانوں کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور اس بات کا دھیان رکھنا ہوگا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو نے پائے۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2953/2025 کوئٹہ 28 اپریل۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد سے ایڈوکیٹ ساجد ترین اور رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کوئٹہ شہر کو درپیش مختلف عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔شرکاء نے شہریوں کو درپیش بنیادی سہولیات، انفراسٹرکچر کی بہتری، ٹریفک نظام کی بہتری، صفائی کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان مسائل کے جلد حل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوامی نمائندوں کی تجاویز کا خیرمقدم کرتی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2954/2025 کوئٹہ 28 اپریل۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے ٹیچنگ پوسٹوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز لیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیر علی شاہ بھی موجود تھے۔انٹرویو کے دوران ڈپٹی کمشنر نے جے اے ٹی، جی وی ٹی، اور معلم قرآن کی آسامیوں کے لیے آئے امیدواروں کے کاغذات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اہل امیدواروں کے کاغذات جمع کر کے ان کی سلیکشن کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اس موقع پر کہا کہ ہیلتھ اور ایجوکیشن کے شعبوں میں تمام تقرریاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی اور کسی قسم کی سفارش یا اقرباء پروری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کا کردار آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے تعیناتیوں میں سفارش کے بجائے میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2955/2025 کوئٹہ28 اپریل۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، کوئٹہ کے تمام بیکری مالکان، انجمن تاجران (رحیم کاکڑ گروپ، رحیم آغا گروپ)، محکمہ انڈسٹری اور کنزیومر سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بیکری مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں بھی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر جاری کردہ نئے نرخنامے کے مطابق بیکری مصنوعات کی قیمتیں بسکٹ 700 روپے فی کلو،بڑا بریڈ (800 گرام)150 روپے،چھوٹا بریڈ (360 گرام): 90 روپے،رسک 340 روپے فی کلو،سادہ کیک (450 گرام): 340 روپے،فروٹ کیک (450 گرام) 400 روپے ہوگئیں۔ نرخ آج سے تمام بیکریوں پر نافذ العمل ہوں گے۔ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی دکانیں فوری طور پر سیل کر دی جائیں گی اور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں جیل بھی بھیجا جائے گا۔عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کہیں نرخنامہ کی خلاف ورزی دیکھی جائے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2956/2025لورالائی28اپریل ۔

ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے محکمہ تعمیرات وموصلات کے انجینئر محمدانور لونی ایس ڈی او عبدالقیوم کبزئی اور ٹھکیدار سردار دلا ور خان ایسوٹ کو لورالائی ٹو سنجاوی روڈ جو ایم پی اے حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کی فنڈز زیر تعمیر روڈ جو 12.5کلومیڑ تمخینہ لاگت 2سو 50ملین ہے جن کا معائنہ کیا گیا اور روڈ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی : جس پر ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ لورالائی ٹو سنجاوی جو عوام کا دیرنیہ مسل تھے جو کہ بل ?خر پہ تکمیل تک پہنچ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت پر زور دیا گیا واضح رہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روڈ کی تعمیر کے دوران سطح بندی (لیولنگ) کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ نکاسی آب کا موثر نظام قائم رہے اور بارش یا استعمال شدہ پانی سڑکوں پر نہ پھیلے مزید کہا کہ روڈز کی تعمیر کے دوران ان کے شولڈرز پر خصوصی توجہ دیں ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی نگرانی کے ذریعے کاموں کا جائزہ لیں اور عوامی مفاد کو ترجیح دیں۔مقامی سطح پر ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید موثر بنانے کے لیے تجاویز بھی زیر غور آئیں، جبکہڈپٹی کمشنر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوامی فلاح اور بہتری ہر منصوبے کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2957/2025 چمن 28اپریل ۔

اے سی چمن امتیاز علی بلوچ نے علاقے میں امن وامان کی قیام برقرار کو رکھنے کیلئے لیویز ناکوں چوکیوں اور مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا گزشتہ رات اے سی چمن لیویز ہیڈکواٹر انچارج رسالدار جہانگیر خان کاکڑ، لیویز دفعدار برات خان اور لیویز فورس کے اہلکاروں نے علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلے رات کو مختلف علاقوں میں گشت کے علاوہ ناکہ جات لگا کر سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کی جامع تلاشی اور تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا اور گاڑیوں کی کالے شیشے صاف کیے اس موقع پر اے سی چمن نے کہا کہ علاقے کے معتبرین اور عوام مفاد عامہ کی خاطر سیکیورٹی فورسز کے آفیسرز و اہلکاروں کیساتھ تعاون کریں اور لیویز فورس کی تفتیش و تلاشی سے دل برداشتہ نہ ہوں کیونکہ یہ سب اقدامات علاقے کی بہترین مفاد میں اٹھائے جا رہے ہیں۔

خبرنامہ نمبر2958/2025تربت /دشت 28 اپریل ۔:

ڈپٹی کمشنر کیچ، بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دشت، شے حق حیات نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دست تولگی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تعلیمی نظام میں بہتری، اساتذہ کی حاضری اور طلباء کی تعلیم و تربیت کے معیار کو یقینی بنانا تھا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اسکول میں اپنی موجودگی کو ہر حال میں یقینی بنائیں اور طلباء کی حاضری پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے اندراج میں اضافہ کرنے کے لیے والدین اور مقامی کمیونٹی کو بھرپور انداز میں شامل کیا جائے۔ اساتذہ کو خبردار کیا گیا کہ غیر حاضری ناقابلِ قبول ہوگاور ان کی حاضری کی 100 فیصدی شرح کو یقینی بنانے کے لیے وہ اسکولز کے مسلسل دورے کریں گے۔طلباءکو ہدایت کی گئی کہ وہ اسکول کا یونیفارم پہننے کی پابندی کریں تاکہ تعلیمی ماحول میں نظم و ضبط قائم رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اسکول میں موجود بنیادی سہولیات جیسے پانی، سولر سسٹم، اور درسی کتب کی فراہمی کا جائزہ لیا اور طلباءکی تعلیمی کارکردگی اور مطالعے کی مہارت کا بھی معائنہ کیا انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ مستقبل کے معمار بہترین تعلیمی ماحول میں اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2959/2025کوئٹہ 28 اپریل 2025: بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (BPPRA) کے زیراہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینیجمنٹ سائنسز (BUITEMS) کے افسران کے لیے منعقد کی گئی جس کا مقصد BPPRA قواعد و ضوابط اور الیکٹرانک پبلک پروکیورمنٹ سسٹم (ePPS) کے حوالے سے آگاہی اور صلاحیتوں میں اضافہ تھا۔ تربیتی سیشنز کے دوران شرکاء کو پروکیورمنٹ/ خریداری کے شفاف عمل اسکے قوانین اور قواعد و ضوابط، اتھارٹی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خریداری کے مراحل میں بہتری، اور ePPS سسٹم کے موثر استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اتھارٹی کے ماہر ٹرینرز نے پریکٹیکل ڈیمانسٹریشنز اور انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے شرکاء کو نظام کے استعمال کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا۔ ورکشاپ کے اختتام پر مینیجنگ ڈائریکٹر بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی محمد افضل خوستی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی دلچسپی اور سیکھنے کے جذبے کو سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شفاف اور میرٹ پر مبنی خریداری نظام بلوچستان میں ترقی اور گڈ گورننس کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ BPPRA تمام سرکاری اداروں کو جدید ترین نظام اور تربیتی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ خریداری کے عمل کو مزید موثر، شفاف اور جوابدہ بنایا جا سکے۔ بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی خدمات صوبے میں شفاف خریداری کے کلچر کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اتھارٹی نے نہ صرف قواعد و ضوابط کی تشکیل و نفاذ میں معیاری اقدامات اٹھائے ہیں بلکہ ٹیکنالوجی کی مدد سے الیکٹرانک پروکیورمنٹ سسٹم متعارف کروا کر وقت، وسائل اور عوامی اعتماد کی بچت کو یقینی بنایا ہے۔ BPPRA کا وژن بلوچستان میں خریداری کے تمام مراحل میں شفافیت، مسابقت اور احتساب کو فروغ دینا ہے، جس کی جھلک ان کی تربیتی سرگرمیوں اور اصلاحاتی اقدامات میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔ شرکاء نے ورکشاپ کے انعقاد پر BPPRA کی کاوشوں کو سراہا اور اسے اپنے پیشہ ورانہ امور میں بہتری کے لیے ایک نہایت مفید اقدام قرار دیا واضح رہے کہ بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ اینڈ ریگولیڑی اتھارٹی ہمہ وقت صوبہ میں ٹریننگ اور استعداد کار میں اضافے کے لیے اس طرح کے سیشنز منعقد کرواتا ہے۔

خبرنامہ نمبر3000/2025قلات 28 اپریل 2025: ڈپٹی کمشنر قلات کے ایک اعلامیہ کے مطابق عبید اللہ ولد بشیر احمد قوم عالی زئی سکنہ عالی زئی گدر تحصیل سوراب کا لوکل سرٹیفکیٹ ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کر دیا گیا ہے