خبرنامہ نمبر8115/2025
کوئٹہ27 اکتوبر.گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کا انعقاد قومی اور صوبائی دونوں سطحوں پر مسائل کی بہتر تفہیم کی راہ ہموار کرنا ہے۔ مناسب تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے بعد قومی یکجہتی اور ملکی سالمیت کیلئے عملی اقدامات کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے کیونکہ حقیقی علم وہ ہے جو معاشرے میں مثبت و تعمیری تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ مجھے امید اور یقین ہے کہ اس ورکشاپ کے شرکاء ملک اور صوبوں میں پائیدار امن، ہم آہنگی، رواداری اور قومی جذبے کو فروغ دینے میں مزید متحرک اور موثر کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ ورکشاپ کے دوران کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی خاطر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی. اس موقع پر بریگیڈیئر بلال غفور بھی موجود تھے. ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ نیشنل ورکشاپ بلوچستان کا بنیادی مقصد معاشرے کے منتخب افراد کو ایک فورم پر اکٹھا کرنا، انکی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے تاکہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں بھرپور حصہ ڈال سکیں جس سے بالآخر ملک اور قوم کا فائدہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آپ تمام شرکاء کافی خوش قسمت ہیں کہ آپ نے قابل ماہرین سے بہت کچھ سیکھا اور پاکستان بھر کے لوگوں کے ساتھ تجربات اور مشاہدات کا تبادلہ کیا۔ اب یہ آپ کی اپنی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے علاقوں اور اپنے شعبوں میں لگن اور دیانتداری کے ساتھ حاصل کردہ علم اور تجربے کو بروئے کار لائیں۔ اسکے علاوہ ہمیں آپ سب سے بڑی توقعات ہیں کہ وہ اجتماعی دانشمندی کے ساتھ ملک کے پائیدار سیاسی و اقتصادی استحکام اور ترقی کیلئے اہم کردار ادا کریں. گورنر بلوچستان نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان مکمل کرنے پر مبارکباد دی. قبل ازیں گورنربلوچستان نے نیشنل ورکشاپ کے شرکاء میں یادگاری شیلڈز اور اسناد تقسیم کیے گئے.
…
خبرنامہ نمبر8116/2025
کوہٹہ 27اکتوبر ۔صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر کے ظلم و جبر کا ایک طویل سلسلہ شروع کیا جو آج تک جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 برسوں سے اپنی آزادی اور حقِ خودارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، لیکن بھارتی ریاستی جبر کے باوجود ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے واضح کیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔صوبائی وزیر نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ انصاف، انسانیت اور عالمی ضمیر کا امتحان ہے، اور وہ دن دور نہیں جب ظلم کی رات ختم اور آزادی کا سورج کشمیر کی وادیوں میں طلوع ہوگا ۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8117/2025
نصیرآباد27اکتوبر۔کشمیر پر
بھارت کے 78 سالہ غاصبانہ قبضے کے خلاف حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ضلع نصیرآباد میں ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی تسلط کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر پریس کلب اللہ چوک تک گئی اور بعد ازاں واپس ڈی سی آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے کی، جبکہ مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان سمیت بڑی تعداد میں افسران و شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف اور کشمیری عوام کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ شرکاء پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، اور بھارت مخالف نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے ظلم و جبر کے پہاڑ توڑنے کے باوجود کشمیری عوام کو ان کے حقِ خود ارادیت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکا۔ طاقت کے بلبوتے پر کشمیریوں کی آواز دبانے کی ہر کوشش ناکام ہوئی ہے، آج بھی کشمیری عوام بھارتی مظالم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا مطالبہ صرف اور صرف آزادی ہے تاکہ وہ بھی آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور کسی صورت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا۔ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی اور قانونی حق ہے مگر بھارت مسلسل جبر کے ذریعے ان پر حکمرانی کر رہا ہے، لیکن 78 سال گزرنے کے باوجود کشمیری عوام بھارتی ظلم کے سامنے سرنگوں نہیں ہوئے۔ کشمیری عوام کا عزم و حوصلہ بھارت کے چہرے پر کالک ملنے کے مترادف ہے۔ وہ آج بھی اپنے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ انہیں بھی آزادی کی نعمت نصیب ہو۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکول کے طلباء کی ایک علیحدہ ریلی بھی نکالی گئی۔ یہ ریلی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد عبدالحمید ابڑو کی قیادت میں ڈی ای او آفس سے شروع ہو کر پریس کلب اللہ نہچوک تک پہنچی اور بعد ازاں واپس ڈی ای او آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ طلباء نے کشمیری مسلمانوں کے حق میں اور بھارتی ظلم و جبر کے خلاف پرجوش نعرے لگائے۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8118/2025
نصیرآباد27اکتوبر۔حکومتِ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں بھارتی قبضے کے 78 سال مکمل ہونے اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے موقع پر ضلع جعفرآباد میں ڈپٹی کمشنر خالد خان کی قیادت میں یومِ سیاہ کے حوالے سے ایک شاندار احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈی سی آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں سرکاری افسران، ملازمین، شہریوں، طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اور کشمیری عوام کی حقِ خود ارادیت کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان “بھارت مردہ باداور“کشمیریوں سے یکجہتی تک، جنگ رہے گی جنگ رہے گی” جیسے نعرے لگا کر بھارتی مظالم کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ پاکستان روزِ اول سے کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 78 برس گزر جانے کے باوجود بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم کشمیریوں کے عزم و حوصلے کو کمزور نہیں کر سکے۔ کشمیری عوام آج بھی آزادی کے عزم پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنی جدوجہدِ آزادی کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خالد خان نے مزید کہا کہ اقوامِ عالم کو مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی بند آنکھیں کھولنی ہوں گی اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے کشمیر پر منظور کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا مطالبہ انصاف اور انسانی حقوق کے عین مطابق ہے، اور پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت میں صفِ اول میں رہے گا۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے کشمیری شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور عہد کیا کہ وہ کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8119/2025
لورالائی27اکتوبر۔یومِ سیاہ کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کینٹ لورالائی میں ایک پروقار اور پُراثر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ طلباء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے اور کشمیری عوام کے حق میں کلمات درج تھے۔ ریلی کی قیادت سردار عبدالرشید جوگیزئی نے کی، جو اسکول سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی واپس اسکول میں اختتام پذیر ہوئی۔
تقریب سے وائس پرنسپل رحمت اللہ ملغانی، مشر عبدالعلی اتمانخیل، اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام ہر سطح پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔اور ساتھ رہیں گے ،مقررین نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلوانے میں مؤثر کردار ادا کرے۔پروگرام کے اختتام پر مولوی عزیز لونی نے کشمیری شہداء کے درجات کی بلندی، آزادی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ اس تقریب میں اساتذہ، طلباء، سول سوسائٹی نمائندگان اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے آرگنائزر ارسلان احمد جبکہ میڈیا انچارج امیراللہ کاکڑ تھے۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8120/2025
موسیٰ خیل 27 اکتوبر ۔ضلعی انتظامیہ موسیٰ خیل کے زیرِ اہتمام 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر، بھارتی جبری قبضے اور مظالم کے خلاف پرزور احتجاج اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل، نجیب اللہ کاکڑ نے کی جس میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، سول سوسائٹی کے نمائندوں، سکولوں کے طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچموں کے ساتھ ساتھ کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “کشمیر بنے گا پاکستان”، “حقِ خود ارادیت دو”، اور “بھارتی مظالم نامنظور” کے نعرے درج تھے۔ شرکاء مسلسل کشمیریوں کی آزادی کے حق میں پرجوش نعرے لگاتے رہے۔ ریلی شہر کی مختلف اہم شاہراہوں سے گزرتی ہوئی ڈسٹرکٹ کمپلیکس چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ کاکڑ نے کہا۔آج کا دن (27 اکتوبر)، یوم سیاہ کشمیر، ہمیں اس تاریخی ظلم کی یاد دلاتا ہے جب بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طاقت کے زور پر کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا۔ ہم اقوام عالم پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کا خون اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ حکومتِ پاکستان، ریاست اور پوری قوم کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا جائز حقِ خود ارادیت دلوائے۔ریلی کے اختتام پر فضا “پاکستان زندہ باد”، “پاک فوج پائندہ باد” اور ” کشمیر زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ملک کی سالمیت، استحکام اور بقاء کے ساتھ ساتھ، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کی آزادی، سلامتی اور بھارتی تسلط سے نجات کے لیے خصوصی اور رقت آمیز دعا کی گئی۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8121/2025
کوئٹہ27اکتوبر۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں پیر کے روز موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔منگل کے روز بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور خوشگوار رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی میں اضافہ متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی بھی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔کم سے کم درجہ حرارت قلات میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8122/2025
کوئٹہ27 اکتوبر ۔یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر یوتھ فورم فار کشمیر (وائی ایف کے) کوئٹہ ریجن کے زیرِ اہتمام ایک پُرجوش میراتھن واک کا انعقاد کیا گیا۔ میراتھن کا آغاز تعمیرِ نو پبلک کالج گلستان روڈ سے ہوا اور اختتام ماؤنٹین ویو ٹیکنالوجی پارک کوئٹہ پر کیا گیا۔تقریب کی قیادت یوتھ فورم کوئٹہ کے صدر شیر احمد بلوچ، میجر (ر) نادر علی، اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، ابوالحسن میری نے کی۔ واک میں سول سوسائٹی، طلباء، اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔
تقریب کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف آگاہی پیدا کرنا اور مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا بھارتی فوج کی ریاستی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی خودارادیت کی جدوجہد میں ہر ممکن سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان بھارت کے ظلم و ستم کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا۔یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر منعقدہ اس میراتھن واک نے نوجوانوں میں نئی روح اور بیداری پیدا کی، اور شرکاء نے کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8123/2025
کچھی27اکتوبر۔ملک بھر کی طرح ضلع کچھی میں بھی کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ سیاہ کشمیر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ایک یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد نے کی، جبکہ اس موقع پر ضلعی افسران، سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے نمائندگان، اساتذہ، طلباء، سماجی رہنما اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوئی، جو شہر کے مختلف مقامات سے گزرتی ہوئی نعرۂ حق و یکجہتی سے گونجتی واپس ڈی سی آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے درج تھےریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور ان کی لازوال قربانیاں پوری دنیا کے لیے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8124/2025
تربت 27 اکتوبر۔ مکران میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام مکران میڈیکل کالج نے ایم ایس ایف پاکستان کے اشتراک سے کیا۔تقریب کی صدارت پرنسپل مکران میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افضل خالق نے کی، جبکہ ایم ایس ٹیچنگ اسپتال تربت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وحید بلیدی، سیمینار کے مقرر پروفیسر سرجن ڈاکٹر فدا بلوچ، پروفیسر سناوللہ گزوزئی، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مصباح منیر شعبہ اطفال، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ امجد گائنی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سائقہ سرجری اور ڈاکٹر نازیہ نصیر نے بھی شرکت کی سیمینار میں کالج کے اساتذہ، فیکلٹی ممبران، اور مختلف سالوں کے طلبہ و طالبات کے علاوہ گرلز ڈگری کالج تربت کی طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب میں بریسٹ کینسر کے ابتدائی علامات، بروقت تشخیص، اور علاج کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور خواتین میں اس مرض کے حوالے سے عوامی آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پرنسپل ڈاکٹر افضل خالق نے کہا کہ بریسٹ کینسر ایک قابلِ علاج بیماری ہے، بشرطیکہ اس کی تشخیص بروقت ہو۔ معاشرے میں آگاہی پیدا کرنا ہی اس مرض کے بوجھ کو کم کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے سیمینار کے آخر میں پرنسپل مکران میڈیکل کالج نے شرکائے سیمینار میں اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8125/2025
تربت 27 اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی نگرانی میں ڈرائیونگ قوانین کے نفاذ اور شاہراہوں پر محفوظ سفری ماحول کی بحالی کے لیے مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی اس کارروائی کے دوران زمیاد گاڑیوں سمیت متعدد گاڑیوں پر نصب تیز سرچ اور فلش لائٹس اتار دی گئیں، کیونکہ یہ لائٹس نہ صرف مخالف سمت سے آنے والے ڈرائیوروں کی بینائی کو متاثر کرتی ہیں بلکہ حادثات کے امکانات میں بھی خطرناک حد تک اضافہ کرتی ہیں۔ اسی طرح، گاڑیوں کے بریک سسٹم، انڈیکیٹرز اور دیگر حفاظتی پہلوؤں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا تاکہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ وہ گاڑی چلاتے وقت رفتار کی حد، سیفٹی بیلٹ کے استعمال، انڈیکیٹرز کے بروقت سگنل اور اوور ٹیکنگ کے ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔ ان اصولوں پر عمل نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے بھی ضروری ہے واضح رہے کہ یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب عوامی حلقوں نے ایم-8 شاہراہ اور دیگر ہائی ویز پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور جانی نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا علاقے کے لوگوں نے تیز لائٹس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کے اس فیصلے کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ اور اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کے بروقت اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ شاہراہوں پر حادثات میں واضح کمی لائی جا سکے۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8126/2025
استامحمد۔یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی جناح روڈ سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ایس ایس پی استامحمد غلام حسین باجوئی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالجبار سومرو، تحصیلداران، محمد ابراہیم پلال علی گوہر مگسی، پی ایس عبدالرحمن بلوچ ضلعی سرکاری افسران، طلباء، سول سوسائٹی، وکلاء، تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل بلوچ نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کشمیری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 سالوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، ان کی جدوجہد آزادی کی مثال پوری دنیا کے سامنے روشن ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھارت کے ظلم و بربریت کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے، وہ آج بھی آزادی کے عزم پر قائم ہیں۔ پاکستان کی حکومت، افواجِ پاکستان اور عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان، حکومتِ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیر کو آزادی نہیں مل جاتی۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ وہ بھارت کے غیر انسانی مظالم، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8127/2025
گوادر27اکتوبر۔ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی ظلم و جبر کے خلاف گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں یومِ سیاہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر کالج کی پرنسپل سبین بلوچ، اساتذہ اور طالبات نے مل کر ایک ریلی نکالی، جس میں شریک طالبات نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی کے دوران شرکاء نے بھارت کے 78 سالہ غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم رکوانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8128/2025
لورالائی 27 اکتوبر ۔ایس ایس پی ملک محمد اصغر نے چارج سنبھال لیا، پولیس لائنز میں چاق و چوبند نے سلامی پیش کی ۔ایس ایس پی لورالائی ملک
محمد اصغر (PSP/BS-19) نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ ان کی ایس ایس پی آفس آمد پر لورالائی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او کریم مندوخیل، ڈی ایس پی لیگل سردار نصراللہ خان سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے پرتپاک استقبال کیا۔ نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی نے افسران سے تعارفی ملاقات کی اور محکمانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8129/2025
زیارت 27اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کی قیادت میں میں بھارتی قبضے کے 78 سال مکمل ہونے اور کشمیری عوام سے اظہارِ ہمدردی کے موقع پربلیک ڈے کے موقع پر شاندار ریلی نکالی گئی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈی سی آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر سجاد احمدڈسٹرکٹ افسران،قبائلی عمائدین مختلف اسکولوں کے طلباء اورمختلد طبقات کے افرادنے شرکت کی۔ ریلی میں شریک افرادنےریلی کے دوران شرکاء نے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی رکھے تھےڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے ریلہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ 27 اکتوبر 1947 تاریخ کا سیاہ دن ہے، جب بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر کے ظلم و جبر کا ایک طویل سلسلہ شروع کیا جو آج تک جاری ہے۔کشمیری عوام گزشتہ 78 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ کشمیری عوام کی مکمل آزادی تک جاری رہے گا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کیا ہے لیکن وہ کشمیری عوام کے دل نہیں جیت سکے ہیں کشمیری عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی اخلاقی سپورٹ جاری رکھے گی اور کشمیرکی آزادی تک کشمیری عوام کا ساتھ دے گی، انہوں نے کہا کہ اقوام’ متحدہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کریں کشمیری عوام آزادی چاہتے ہیں اور ایک ازاد اور خودمختار ریاست کے لیے جدوجہد کررہے ہیں بھارت اپنی ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر کشمیری عوام کو ان کا حق دیں۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8130/2025
سبی 27 اکتوبر۔یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی سید منصور علی شاہ کی قیادت میں ڈی سی آفس سبی سے ایک ریلی نکالی گئی، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو ، ڈی ایس پی گلاب خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر فاروق لونی ، ڈپٹی ڈی ایچ اور ڈاکٹر قادر ہارون ، ڈی ڈی ای او طارق الماس طلباء، اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی ریلی میں فعال شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کا دن کشمیریوں پر بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کا دن ہے، پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ رہے گی اور ہر فورم پر ان کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں کی آزادی تک اس حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8131/2025
27 اکتوبر ۔بارکھان یومِ سیاہ کے موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول مدینہ مسجد میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شاندار پروگرام کا انعقادیومِ سیاہ کے موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول مدینہ مسجد ضلع بارکھان میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خاص ڈيٹی ڈسٹرکٹ أفیسر طارق محمود تھے۔ہیڈماسٹر نوراحمد ، اساتذہ، سول سوسائٹی کے نمائندے، اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان” اور بھارت مخالف نعرے لگائے اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ طلبا نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاکستانی قوم ہر سال 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ مناتی ہے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری عوام آج بھی اپنے حقِ خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
پروگرام کے اختتام پر کشمیری شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر1832/2025
گوادر27اکتوبر۔ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کے 78 سالہ غاصبانہ قبضے کے خلاف گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سید ظہور شاہ ہاشمی میں یومِ سیاہ کے موقع پر ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر نے کی، جبکہ اس موقع پر پرو وائس چانسلر گوادریونیورسٹی ڈاکٹر سید منظور بلوچ، پرنسپل کالج نصیر احمد بلوچ، اساتذہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، طلباء اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے کشمیر میں جاری ظلم و بربریت، انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی فوج کے جابرانہ تسلط کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد دراصل انصاف اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے اور کشمیری عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8133/2025
کوئٹہ۔ 27 اکتوبر۔ بلوچستان کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں موجودہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت قائم مقام کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری، ڈی آئی جی پی شاد ابن مسیح PSP، نے کی۔ اجلاس میں ایس ایس پی ہیڈکوارٹر، کمانڈر X-IV، III-II-I، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اسداللہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی آئی جی پی شاد ابن مسیح PSP، نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زونز میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور مؤثر بنائیں، اور موجودہ حالات کے مطابق رپورٹ پیش کریں۔قائم مقام کمانڈنٹ نے کہا کہ گشت کے دوران اہلکاروں کو غیر ضروری فورس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد حاصل کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے، جس کے لیے اہلکاروں کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاکہ شہریوں کے ساتھ اچھا تعلق اور احساسِ تحفظ قائم رہے۔ڈی آئی جی پی شاد ابن مسیح نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کی واضح ہدایات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے ماتحت اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کریں تاکہ وہ فرائض منصبی بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔اجلاس میں زونل کمانڈرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ جوانوں کی ڈیوٹی شیڈولنگ اس انداز میں کریں کہ کسی بھی جوان کو مسلسل آٹھ گھنٹے سے زائد ڈیوٹی نہ دی جائے۔قائم مقام کمانڈنٹ نے اس موقع پر کہا کہ نظم و ضبط، عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ مہارت پولیس فورس کی پہچان ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام افسران و اہلکار اپنے فرائض نیک نیتی سے سرانجام دیں۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8135/2025
استامحمد27اکتوبر۔میونسپل کارپوریشن اوستامحمد میں صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مئیرمیونسپل کارپوریشن میر مظفر خان جمالی، ڈپٹی مئیر حاجی خان پلال، چیف آفیسر منظور احمد زہری اور چیف آفیسر محمد علی ساتکزئی کی نگرانی میں نئی مشینری کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔تقریب میں فراہم کی گئی نئی مشینری میں چار ڈالا رکشے، دو سوزوکی گاڑیاں اور ایک ٹریکٹر ڈوزر شامل ہیں۔ ان مشینوں کی فراہمی سے شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بلدیاتی خدمات میں بہتری لانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
اس موقع پر مئیر میر مظفر خان جمالی اور ڈپٹی مئیر حاجی خان پلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث صفائی کی صورتحال متاثر ہوئی تھی، تاہم اب بلدیہ استامحمد میں باقاعدہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے
افتتاحی تقریب میں کونسلرز، سماجی شخصیات، تاجر برادری کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے میونسپل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شہر کو صاف، صحت مند اور خوشنما بنانے کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے۔
مئیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہری اپنے تعاون کو یقینی بنائیں یہ شہر ہم سب کا ھے اور اسے صاف شفاف اور ستھرا رکھنا بھی ہم سب کی اولین ترجیحات میں شامل ھونا چاہئے اور آپ کے تعاون سے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی محنت سے استامحمد کو بلوچستان کے مثالی بلدیاتی شہروں میں شامل کیا جائے گا۔
۔۔۔
,
خبرنامہ نمبر8136/2025
پشین۔27 اکتوبر ۔ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) عبدالوہاب خان ناصر کی زیر قیادت میں یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے ضمن میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر پشین نعمت اللہ خان ترین،ضلعی محکمہ جات کے آفسران،تاجر برادری،سیاسی و سماجی عمائدین اور سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی،منعقدہ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،جس پر کشمیری بہن بھائیوں کے حق میں جبکہ بھارتی و مودی سرکار کی بربریت کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالوہاب خان ناصر نے کہا کہ کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں اور ہمارے کشمیری بہن بھائی 78 سالہ بھارتی ظلم و بربریت کے باوجود بھی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،جسکی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ اقوام عالم بھارتی ہٹ دھرمی اور بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے بروقت اور موثر کردار ادا کریں،انہوں نے بھارت کی جانب سے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی واپسی،ظالمانہ قوانین کا خاتمہ اور جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا جبکہ کشمیر کی مکمل طور پر آزادی کے حق میں ففلق شگاف نعرے لگاتے ہوئےیکجہتی کا اظہار کیا گیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ ترین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کے ذریعے ہی جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن و استحکام کا قیام ممکن ہے پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے منصفانہ حقوق اور مکمل آزادی کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد آزادی کے لیے اپنی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے یوم سیاہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا پختہ عزم اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہمارا عہد ہے کہ ہم ان کی مدد و حمایت کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے،جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرانا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائیں،اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں جبکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بین الاقوامی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرائیں۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8137/2025
کوئٹہ، 27 اکتوبر:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرائس کنٹرول، افغان مہاجرین کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کارروائی اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنران، مجسٹریٹس اور تحصیلداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ تمام افغان مہاجرین کی واپسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گاا۔اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں تیز کریں اور رپورٹ باقاعدگی سے جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید یہ کہ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ شہر میں قانون کی بالادستی، ماحولیاتی بہتری اور عوامی سہولت کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
۔۔۔
خبرنامہ ممبر8138/2025
کوئٹہ27 اکتوبر.گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت روایتی طریقوں اور محدود پیمانے پر ہو رہی ہے تاہم دونوں ممالک نے اپنے تجارتی تعلقات کو بڑے پیمانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے خواہشمند ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ موجودہ سالانہ دوطرفہ تجارت تین ارب ڈالر سے بڑھا کر دس ارب ڈالر تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ زاہدان ٹو کوئٹہ فلائٹ 29 اکتوبر بروز بدھ کو شروع ہو جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا. ملاقات میں تازہ ترین سیاسی صورتحال، سرحدی تجارت، عوام سے عوام کے روابط بڑھانے اوریونیورسٹی بلوچستان فارسی ڈیپارٹمنٹ کو مستحکم بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. واضح رہے کہ گورنربلوچستان اور ایرانی قونصل جنرل پہلی پرواز کے مسافروں کا کوئٹہ ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ ایران ایئر کے اس ہفتہ وار فلائٹ آپریشن کا مقصد مسافروں کیلئے ہوائی سفر میں آسانی اور سہولت پیدا کرنا ہے، ابتدائی طور پر کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان ہفتہ وار پرواز چلائی جائیگی جس میں مسافروں کی طلب کی بنیاد پر تعداد میں ممکنہ اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا. آخر میں مہمانان گرامی کے درمیان یادگاری شیلڈ اور تحائف کا تبادلہ ہوا.
…
خبرنامہ نمبر8139/2025
کوئٹہ، 27 اکتوبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کا دن کشمیری عوام پر بھارتی قبضے کی سیاہ یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیر آج بھی انصاف، آزادی اور حقِ خود ارادیت کا متقاضی ہے وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر اُس عہد کی تجدید ہے جو کشمیری عوام نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر کھڑا رہے گا اور ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت کے ظلم و جبر نے وادیِ کشمیر کو ایک قیدخانے میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کشمیری عوام کو انصاف فراہم کرے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام ہمارے قومی احساس، غیرت اور اتحاد کا لازمی حصہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور بھائی چارے کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی میں برابر کے شریک ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور صوبے کے عوام ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہیں گے، کیونکہ کشمیر کی آزادی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8140/2025
پنجگور 27 اکتوبر۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چتکان پنجگور میں سائنس، آرٹس اور کلچرل نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا نے سائنسی، فنی اور ثقافتی پروجیکٹس پیش کیے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد بلوچ تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا وئس چانسلر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے طلبا کی کاوشوں کو سراہا اور علم و کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ChatGPT کا ہے، اس لیے تعلیمی نظام کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔8 انہوں نے کالج کے لیے دو لاکھ اور تقریر کرنے والے طلبا کے لیے فی کس دس ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد بلوچ نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور پنجگور میں مثبت تعلیمی و ثقافتی ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8141/2025
کوئٹہ، 27 اکتوبر۔بلوچستان میں آبی وسائل کو محفوظ بنانے اور زرعی ترقی کے منصوبے نولنگ ڈیم پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ حکام نے منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں بتایا گیا کہ نولنگ ڈیم منصوبے پر دو ارب پندرہ کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، جبکہ منصوبے پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے 54 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اور 4.8 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی، جس سے علاقے میں زراعت اور توانائی کے شعبوں کو نمایاں فائدہ پہنچے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبی منصوبے صوبے کے زرعی مستقبل کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کے مؤثر استعمال اور ذخیرے کے لیے جدید حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے تاکہ پانی کے ضیاع کو کم اور پیداوار کو بڑھایا جا سکے انہوں نے کہا کہ نولنگ ڈیم جیسے منصوبے کسانوں کی خوشحالی اور معاشی استحکام کی علامت ہیں۔ ان منصوبوں سے نہ صرف زرعی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان کا فوکس قابلِ استعمال پانی میں اضافہ، زراعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ماحولیاتی توازن کے فروغ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبی وسائل کے منصوبے دیہی معیشت کے استحکام میں سنگِ میل ثابت ہوں گے اور بلوچستان کے عوام کے لیے پائیدار ترقی کی بنیاد رکھیں گے اجلاس میں صوبائی وزیر نوابزادہ میر طارق خان مگسی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم سیکرٹری آبپاشی سلیم الرحمٰن بلوچ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8142/2025
صحبت پور27 اکتوبر ۔ صحبت پور۔یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شاندار ریلی کا انعقادکشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں یومِ سیاہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر صحبت پور کی زیرِ نگرانی ایک پُروقار اور شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس صحبت پور سے شروع ہو کر مین چوک تک نکالی گئی۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو عملہ، تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان و افسران، اساتذہ، طلباء، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی
شرکاء نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر ہمارا ہے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔ ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے نعرے درج تھے۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
ریلی کے اختتام پر کشمیری عوام، پاکستان، اور پاک فوج کی سلامتی، ترقی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8143/2025
خضدار: 27 اکتوبر۔ روایات و اقدار سے لبریز شہر خضدار میں ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے ایک منفرد اور تاریخی بک فیئر کا انعقاد ہو رہا ہے، جو نہ صرف کتابوں سے قربت کو فروغ دے گا بلکہ نوجوانوں میں مطالعاتی ذوق و ثقافت کی ترغیب کو فروغ دیگا ۔ یہ تین روزہ ایونٹ “بک فیئر، اسپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول 2025” کے نام سے منسوب ہے، آج 27 اکتوبر کو کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ اور ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اے ڈی سی خضدار رحمت اللہ بلوچ ای ڈی او خضدار عابد حسین و دیگر نے تیاریوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جس میں انہوں نے مقامی رضاکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ نے جناح اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پربک فیئر کے لیئے سٹالز، لائبریری زون، ادبی نشستیں اور کلچرل پرفارمنسز کی تنصیبات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایونٹ نوجوانوں کو کتابوں کی طرف راغب کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ سیکیورٹی، صفائی اور سہولیات کو یقینی بنایا جائے، جبکہ ماحولیاتی تحفظ اور خواتین و بچوں کی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے بھی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “خضدار کے نوجوانوں کا یہ جذبہ قابلِ فخر ہے۔ اسپورٹس ایونٹ کی کامیابی نے حوصلے بڑھ دیا ہے، اور کل کا بک فیئر اس فیسٹیول کو مذید نکھاریگا۔ جناح اسٹیڈیم میں کثیر تعداد میں بوتھز بنائے گئے ہیں جہاں کتابوں کے لئے سٹالز لگائے جائیں گے، قومی و بین الاقوامی ناشرین کتابیں، جریدے اور تعلیمی مواد پیش کریں گے۔ مقامی مصنفین کی تخلیقات کو خصوصی جگہ دی گئی ہے، جبکہ بچوں اور نوجوانوں کے لیئے کارٹون، سائنس اور علاقائی زبانوں میں ادب کی کتابیں دستیاب ہوں گی۔یہ ایونٹ بلوچستان میں مثبت سرگرمیوں کی ایک نئی مثال ہے، جو امن، تعلیم اور یوتھ ایمپاورمنٹ کو فروغ دے رہا ہے۔خضدار کے شہریوں نے کہاکہ ہم نے اسپورٹس مقابلوں کو دیکھا، اب کل کتابوں کی دنیاء سے لطف اندوز ہونگے۔ یہ فیسٹیول ہمیں بتاتا ہے کہ ہمارا مستقبل روشن ہے۔ “ایسی تقریبات خواتین کو بااختیار بناتی ہیں اور کتابیں ہماری آواز کو مضبوط کرتی ہیں۔”مشاہدے کے مطابق یہ بک فیئر بلوچستان جیسے دور دراز علاقوں میں خواندگی کی شرح بڑھانے کے لیئے اہم قدم ہے۔ ڈاکٹر طفیل بلوچ نے بھی زور دیا کہ “کتابیں صلاحیتوں کی بنیاد ہیں جس سے علمی شعور اجاگر کرنے مدد ملیگی۔ یہ فیسٹیول نہ صرف کتابوں سے روشناس کرانے کا ذریعہ ہے بلکہ تعلیم اور تربیت کیلئے بھی زینہ بنےگا۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8144/2025
جھل مگسی27اکتوبر ۔ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کی جانب سے سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر 2025ء کو یوم سیاہ کشمیر منایا گیا تقریب میں طلباء نے ملی نغمے اور مفصل و مدلل انداز میں یوم سیاہ کشمیر کے عنوان سے معنون پرجوش انداز میں تقاریر پیش کرتے ہوئے کہا گزشتہ پانچ سالوں سے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کے ذریعے بھارت نے کشمیری عوام کا محاصرہ کر رکھا ہے خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی وابستہ ہے مقررین نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947,ء کو کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھآ ہم آزادی کی اس جدوجھد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس موقع پر تحصیلدار گنداواہ دیدار علی گولہ ، ڈی ایس پی سومر خان، محکمہ جنگلات کے ضلعی افسر عابد حسین سومرو پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول قاضی خدا بخش، ایس ڈی او ایریگیشن فرخ شہزاد کھوکھر ، ودیگر آفیسران موجود تھے، بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جھل مگسی عبدالغفور جمالی کی قیادت میں سرکٹ ہاؤس گنداواہ سے ڈی سی آفس تک ریلی بھی نکالی گئی ریلی میں سول سوسائٹی لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسران اساتذہ کرام طلباء ، صحافی حضرات ودیگر عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیر بنے گا پاکستان ، کشمیر کو آزاد کرو کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8145/2025
استامحمد27اکتوبر۔میونسپل کارپوریشن اوستامحمد میں صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مئیر میونسپل کارپوریشن میر مظفر خان جمالی، ڈپٹی مئیر حاجی خان پلال، چیف آفیسر منظور احمد زہری اور چیف آفیسر محمد علی ساتکزئی کی نگرانی میں نئی مشینری کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔تقریب میں فراہم کی گئی نئی مشینری میں چار ڈالا رکشے، دو سوزوکی گاڑیاں اور ایک ٹریکٹر ڈوزر شامل ہیں۔ ان مشینوں کی فراہمی سے شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بلدیاتی خدمات میں بہتری لانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
اس موقع پر مئیر میر مظفر خان جمالی اور ڈپٹی مئیر حاجی خان پلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث صفائی کی صورتحال متاثر ہوئی تھی، تاہم اب بلدیہ استامحمد میں باقاعدہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے
افتتاحی تقریب میں کونسلرز، سماجی شخصیات، تاجر برادری کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے میونسپل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شہر کو صاف، صحت مند اور خوشنما بنانے کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے۔
مئیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہری اپنے تعاون کو یقینی بنائیں یہ شہر ہم سب کا ھے اور اسے صاف شفاف اور ستھرا رکھنا بھی ہم سب کی اولین ترجیحات میں شامل ھونا چاہئے اور آپ کے تعاون سے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی محنت سے استامحمد کو بلوچستان کے مثالی بلدیاتی شہروں میں شامل کیا جائے گا۔
۔۔۔
,
خبرنامہ نمبر8146/2025
گوادر۔ 27 اکتوبر آج ڈائریکٹر جنرلگوادرڈیولپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان نے پشکان کے قریب شابی کے مقام پر میرین ڈرائیو پر واقع متاثرہ کلورٹ (Culvert) کا دورہ کیا۔ علاقے کے مکینوں کی جانب سے کلورٹ کے بیٹھ جانے اور آمدورفت میں مشکلات کی شکایات موصول ہونے پر ڈی جی جی ڈی اے نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے انجینئر حاجی سید محمد، انجینئر سمیع اللہ اور انجینئر ذاکر نور بھی موجود تھا۔ متعلقہ انجینئرز نے ڈائریکٹر جنرل کو متاثرہ حصے سے متعلق بریفنگ دی اور مرمتی و بحالی کے لیے مجوزہ پلان پیش کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت جاری کی کہ کلورٹ کی مرمت اور بحالی کے کام پر فوری عمل درآمد کیا جائے تاکہ عوام کی آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ہر صورت میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8147/2025
تربت ۔27 اکتوبر۔ 1947 کو جموں و کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے اور جاری جارحیت کے خلاف آج بروز پیر ملک بھر کی طرح یونیورسٹی آف تربت میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں تربت یونیورسٹی کے رجسٹرار گنگزار بلوچ، فیکلٹی آف لا ء کے ڈین ڈاکٹر مظفر حسین اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز چاکر حیدر نے خطاب کیا۔اس موقع پر تربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد بھی موجودتھے-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے تاریخی پس منظر اور بھارت کی جانب سے جاری ظلم و جبر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی فوجیں وادی میں اتاریں۔ اسی دن سے کشمیری عوام بھارتی ناجائز تسلط، ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ مقررین نے پاکستان کے کشمیر پر دوٹوک اور اصولی موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیری عوام کو بھارتی ناجائزقبضے سے مکمل آزادی حاصل نہیں ہو جاتی۔اس موقع پر مقررین اور شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ اس موقع پر جموں و کشمیر پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر 8148/2025
دکی 27اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی ہدایت پر تحصیلدار دکی سردار عبدالرازق دمڑ نے فوڈ سیفٹی آفیسر بخت محمد ناصر کے ہمراہ بازار دکی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اشیائے خوردونوش، قصاب خانوں، سبزی و پھل فروشوں، جنرل اسٹورز اور دیگر کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران صفائی ستھرائی، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، اشیاء کے معیار، ناپ تول کے درست استعمال اور پلاسٹک تھیلیوں کے خلاف حکومتی پابندی پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔تحصیلدار نے پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال پر متعدددکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے اور سخت وارننگز جاری کیں۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ حکومت بلوچستان کے جاری کردہ احکامات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتی ہیں، اس لیے شہریوں اور دکانداروں کو ماحول دوست متبادل استعمال کرنے چاہییں۔عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ پلاسٹک تھیلیوں کے بائیکاٹ میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
۔۔۔
خبرنامہ نمبر8143/2025
قلات۔ خبرنامہ 27 اکتوبر
27 اکتوبر بلیک ڈے کشمیر کے مناسبت سے ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ کی زیرقیادت ریلی کا انعقاد کیا گیا
ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی ڈی ایس پی ماہیوال سیاسی سماجی رہنماوں طلباء صحافی برادری سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہوکر شاہی دربار روڈ ہربوئی روڈ شاہی بازاز ہسپتال روڈ سے ہوتے ہوے واپس ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر ہوا۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز کشمیری اور پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور ہندوستانی ظلم بربریت کے خلاف نعرے لگارہے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے جب 1947ء میں بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی خواہشات اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ یہ دن ہر سال پوری دنیا میں کشمیری عوام اور پاکستانی قوم اس عزم کے ساتھ مناتی ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی تک اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔مقررنین نے کہا کہ یومِ سیاہ اس بات کی علامت ہے کہ کشمیری عوام آج بھی ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، ماورائے عدالت قتل، اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہےآج کے دن ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور اس کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی مقررنین اورشرکاء نے اس عزم کو دہرایا کہ۔ہم سب مل کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے،
خبرنامہ نمبر8144/2025
قلات۔ 27اکتوبر2025:
کشمیر بلیک ڈے کے مناسبت سے محکمہ تعلیم قلات کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چشمہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمان اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی سپرنٹنڈنٹ حاجی محمدابراہیم بنگلزئی تھے۔تقریب میں سکول کے اساتزہ اور طالبات نے شرکت کی۔تقریب میں طالبات نے تلاوت کلام پاک حمد ونعت اور کشمیر ی مسلمانوں سے اظہار ہمدردی اور ہندوستانی جارحیت کے خلاف اردو اور انگریزی میں تقاریر اور ٹیبلوز پیش کئےتقریب کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج کادن کشمیریوں سے یکجہتی کی یاد دلاتاہے کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے پوری قوم کشمیریوں کے جدوجہد میں انکاساتھ ہے ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں پر ہندوستانی ظلم کے خلاف اور کشمیریوں کے حقوق دلانے میں بھرپور کردار اداکریں
خبرنامہ نمبر8145/2025
قلات27اکتوبر2025:
ملک بھر کی طرع قلات میں بھی 27 اکتوبر بلیک ڈے کشمیر کے مناسبت سے منایاجارہاہے۔ضلعی انتظامیہ قلات کی۔ جانب سے کشمیر بلیک ڈے کے مناسبت سے تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات شاہنواز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی ڈی ایس پی قلات ماہیوال نے پرچم کشائی کی۔پولیس کے چاک وچوبنددستے نے پرچم سلامی لی اس موقع پر سرکاری محکموں کے سربراہان اور سیاسی سماجی رہنماؤں صحافی برادری اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اورڈسٹرکٹ پولیس قلات کی جانب سے ضلع بھرمیں سیکیورٹی کے موثرانتظامات کیئے گئے تھے۔پرچم کشائی کے موقع پر کشمیری مسلمانوں اور پاکستان کی سالمیت کے لیئے خصوصی دعاء کی گئی اورقلات کے عوام نے بڑی تعداد میں ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی پرچم کشائ تقریبات میں شرکت کی ۔
خبرنامہ نمبر8146/2025
سبی 27 اکتوبر2025:
یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول دہپال خورد، گرلز ہائی اسکول در محمد ہانبھی، گرلز ہائی اسکول غریب آباد، گرلز ہائی اسکول دہپال کلاں، گرلز ہائی اسکول الہ آباد، گرلز ہائی اسکول ریلوے کالونی، گرلز ہائی اسکول ٹاؤن سبی، بوائز ہائی اسکول غریب آباد، بوائز ہائی اسکول بختیار آباد، بوائز ہائی اسکول الہ آباد، بوائز ہائی اسکول سلطان کوٹ سمیت ضلع بھر کے دیگر ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کی تقاریب منعقد کی گئیں۔اس موقع پر طلبا و طالبات نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پرجوش تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے، جبکہ 27 اکتوبر کے پس منظر اور بھارتی قبضے کے واقعات پر مبنی خصوصی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔ مختلف اسکولوں سے ریلیاں بھی نکالی گئیں جن میں “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے گونجتے رہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگو نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر کشمیری عوام کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور یہ دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں اس نوعیت کی سرگرمیاں طلبا و طالبات میں قومی یکجہتی اور آزادیٔ کشمیر کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں۔ تقاریب کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
خبرنامہ نمبر8147/2025
نصیرآباد27اکتوبر2025:
ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کیٹل فارم کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو فارم میں جانوروں کی افزائشِ نسل، دیکھ بھال، خوراک اور جدید سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے مختلف بلاکس، فارمنگ ایریاز اور جانوروں کے باڑوں کا معائنہ کیا اور جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جعفرآباد بلوچستان کا زرخیز ترین ضلع ہے جہاں کے عوام کا بنیادی ذریعہ معاش زراعت اور لائیو اسٹاک سے وابستہ ہے، لہٰذا اس شعبے کی ترقی براہِ راست عوامی خوشحالی سے منسلک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کیٹل فارم میں بھاگناڑی نسل کے اعلیٰ معیار کے جانور موجود ہیں جو ملک بھر میں اپنی طاقت، قد و قامت اور دودھ کی بہترین پیداوار کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ کیٹل فارم میں جدید سائنسی بنیادوں پر افزائشِ نسل کے عمل کو فروغ دیا جائے تاکہ مقامی سطح پر لائیو اسٹاک کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان دیہی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے لائیو اسٹاک کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے لائیو اسٹاک کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے منصوبے نہ صرف کسانوں اور مال مویشی پالنے والوں کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ صوبے کی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔
خبرنامہ نمبر8148/2025
بارکھان میں صوباءی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی جانب سے غریب، بیوہ اور معذور افراد میں سولر بیٹری پنکھوں کی تقسیم.
بارکھان۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی ہدایت پر ضلع بارکھان میں غریب، بیوہ خواتین اور معذور افراد میں سولر شمسی بیٹری والے پنکھے تقسیم کیے گئے۔ یہ فلاحی اقدام عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد بارکھان کے پسماندہ طبقے کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
تقریبِ تقسیم ایف سی بلوچستان کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس کی نگرانی لفٹیننٹ کرنل محمد یونس نے کی، جبکہ وائس چیئرمین ضلع کونسل بارکھان، خان خیرو خان کھیتران نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر مستحق خاندانوں کو جدید شمسی توانائی سے چلنے والے بیٹری پنکھے دیے گئے تاکہ وہ بجلی کی قلت اور گرمی کے مسائل سے کسی حد تک نجات حاصل کر سکیں۔وائس چیئرمین خان خیرو خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سردار عبدالرحمن کھیتران ہمیشہ سے عوام کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کا مقصد بارکھان کے ہر گھر تک بنیادی سہولیات پہنچانا ہے، خصوصاً ان لوگوں تک جو معاشی طور پر کمزور ہیں۔لفٹیننٹ کرنل محمد یونس نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی بلوچستان عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، اور ایسے اقدامات علاقے میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دروازے کھولیں گے۔
مستحق خواتین اور معذور افراد نے حکومت بلوچستان اور سردار عبدالرحمن کھیتران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں انہیں سہولت فراہم کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے۔
خبرنامہ نمبر8149/2025
گوادر28اکتوبر2025: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اَکاڑا ڈیم کے مقام پر عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے بنیادی مسائل براہِ راست انتظامی افسران کے سامنے پیش کیے۔کھلی کچہری کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر نے کی، جبکہ اس موقع پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، واپڈا، محکمہ تعلیم، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس عوامی کچہری کا مقصد انتظامیہ اور عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کو فروغ دینا اور عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانا تھا۔عوام نے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران کے سامنے اپنے علاقے کے اہم مسائل پیش کیے، جن میں پانی کی شدید قلت، بجلی کی فراہمی میں تاخیر، تعلیمی اداروں کی خستہ حالی، روزگار کے مواقع کی کمی اور امن و امان سے متعلق مسائل شامل تھے۔شرکاء نے بتایا کہ مونڈی اور اَکاڑا ڈیم کے آس پاس کے علاقوں میں پانی کا بحران انتہائی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سعد کلیم ظفر نے تمام شکایات کو بغور سنا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح اور سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
خبرنامہ نمبر8150/2025
نصیرآباد۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیرِ نگرانی جونیئر کلرکس کی آسامیوں پر ٹیسٹ پیپرز میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل شفاف انداز میں جاری ہے۔ کمشنر نصیرآباد نے خود انٹرویو کمیٹی کی کارروائی کا معائنہ اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے عمل کا جائزہ لیتے رہے ۔ اس موقع پر کمیٹی کے اراکین امیدواروں سے انٹرویوز لے کر ان کی صلاحیتوں کا غیرجانبدارانہ انداز میں جائزہ لے رہے ہیں۔کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے۔ بھرتیوں کے عمل میں کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی یا اقرباپروری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں میرٹ پر تعیناتیاں اچھی حکمرانی (Good Governance) کی بنیاد ہیں، اور اس حوالے سے ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مزید برآں، کمشنر نصیرآباد نے بتایا کہ وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز خان بگٹی کی جانب سے میرٹ پر تعیناتیوں کے لیے واضح اور سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف بھرتیاں نہ صرف انتظامی کارکردگی میں بہتری لاتی ہیں بلکہ عوام کے سرکاری اداروں پر اعتماد کو بھی مضبوط بناتی ہیں۔
خبرنامہ نمبر8151/2025
بارکھان27 اکتوبر 2025:
بارکھان میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات و پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کی خصوصی ہدایت پر بیوہ خواتین، معذور افراد اور غریب خاندانوں میں سولر بیٹری والے پنکھے تقسیم کیے گئے۔
یہ فلاحی اقدام ایف سی بلوچستان کے تعاون سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں انجام پایا، جس کی صدارت وائس چیئرمین ضلع کونسل خان خیرو خان کھیتران نے کی، جبکہ نگرانی لفٹیننٹ کرنل محمد یونس نے کی۔ تقریب میں مستحق خاندانوں کو جدید شمسی توانائی سے چلنے والے پنکھے فراہم کیے گئے، تاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گرمی کے مسائل میں آسانی پیدا کی جا سکے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین خان خیرو خان کھیتران نے خطاب میں کہا کہ سردار عبدالرحمن کھیتران عوام کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہیں، اور یہ اقدام اسی جذبے کا عملی مظہر ہے۔ لفٹیننٹ کرنل محمد یونس نے کہا کہ ایف سی بلوچستان ہر سطح پر عوام کی مدد اور فلاح و بہبود میں پیش پیش ہے۔
مستفید ہونے والے افراد نے اس اقدام پر حکومت بلوچستان ، سردار عبدالرحمن کھیتران اؤر ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔
خبرنامہ نمبر8152/2025
چمن27 اکتوبر 2025:
کشمیر بلیک ڈے کے حوالے سے آج گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن، گورنمنٹ ہائی اسکول حاجی حبیب خان چمن، گورنمنٹ ہائی اسکول بوغرہ روڈ چمن،گورنمنٹ ہائی اسکول خیروجان باغیچہ چمن، گورنمنٹ ہائی اسکول لنڈی کاریز چمن، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول صباؤن چمن میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور کشمیر بلیک ڈے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا کشمیر بلیک ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقاریب سے سکولوں کے ہیڈماسٹروں اور اساتذہ نے طلباء سے خطابات میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر میں اپنے فوج بھیج کر کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ قائم کیا، جس کے خلاف کشمیری عوام اسی دن سے بھارت کی غاصبانہ قبضے کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور قابض فوج سے اپنی آزادی کے لیے جدو جہد شروع کی اور آج تک کشمیریوں نے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے ۔انہوں نے طلبہ کو اس دن کی تاریخی اہمیت اور کشمیری عوام کے عزم و حوصلے سے آگاہ کیا۔
طلبہ نے بھرپور توجہ کے ساتھ خطابات سنیں اور کشمیری عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت کیخلاف نعرہ بازی کی اس موقع پر
“تمام اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ ہم کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اور کشمیریوں پر بھارتی فوج کی ظلم و جبر کو لگام ڈالیں۔
خبرنامہ نمبر8153/2025
تربت — ممبر صوبائی اسمبلی و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سرکٹ ہاؤس تربت میں سوشل انٹرپرائزز پلیٹ فارم کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ زرعی میلے کا افتتاح کیا۔میلے کا مقصد کھجور سمیت مقامی زرعی پیداوار کے فروغ، جدید زرعی طریقوں کے تعارف اور کسانوں کو کاروباری مواقع سے جوڑنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھجور کیچ کی معیشت کا بنیادی ستون ہے، جس سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان خصوصاً مکران میں کھجور کی کاشت، پروسیسنگ اور برآمد کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں صنعتی بنیادوں پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے زرعی میلوں سے کسانوں اور کاروباری طبقے کو عملی فائدہ ہوگا اور مقامی معیشت کو استحکام ملے گا۔ بلوچستان کی خوشحالی کا دارومدار زراعت، ماہی گیری اور مقامی صنعتوں کے فروغ پر ہے۔تقریب میں سابق سینیٹر اکرم دشتی، مئیر تربت بلخ شیر قاضی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر ،سرکاری افسران، سماجی رہنما، کسان نمائندے اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔میلے کے اختتام پر سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور دیگر شرکاء کی جانب سے زرعی مصنوعات، کھجور کی اقسام، لائیو اسٹاک اور دستکاریوں پر مشتمل اسٹالز کا معائنہ کیا گیا۔
یہ میلہ مکران سوشل انٹرپرائزز پلیٹ فارم کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کیچ ، میونسپل کارپوریشن تربت اور یورپی یونین کے تعاون سے گراسپ پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر8154/2025
کوئٹہ، 27 اکتوبر2025:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل و فیمیل، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنران، تمام متعلقہ ڈی ڈی اوز (میل و فیمیل)، آر ٹی ایس ایم، یونیسیف کے نمائندے اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی.اجلاس میں ماہانہ تعلیمی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں غیر حاضر اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی تفصیلات پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ حالیہ کنٹریکٹ کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تنخواہوں، جائے تعیناتی، اور اسکولوں میں جاری تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اس موقع پر واضح ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے تمام پرائیویٹ اسکول جو ابھی تک رجسٹر نہیں ہوئے ہیں، وہ 2025 کے آخر تک اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔ بصورت دیگر غیر رجسٹرڈ اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں سیل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اب سے کوئٹہ میں کوئی غیر رجسٹرڈ اسکول کام نہیں کرے گا۔ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی بہتری اور شفاف نظام تعلیم کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ اہمیت کا حائل ہے لہذا اس شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کیا جائے۔
خبرنامہ نمبر8155/2025
کوئٹہ 27 اکتوبر2025: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی گرین بسوں میں معذور افراد کو کرایوں سے مستثنیٰ کرنے اور ہمارے بزرگ شہریوں اور طلباء کو بس کے کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کی خصوصی ہدایات دیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ سے ایجوکیشن سٹی تک فوری طور پر دو بسوں کا شیڈول بنایا جائے تاکہد شہر کے تمام لوگوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید مساوی اور قابل رسائی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات خان کاکڑ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. گرین بس سروس سے متعلق بریفنگ کے دوران گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کہ عام آدمی کی خوشی سے خوش ہونے کی سوچ رکھتا ہوں. واقعتاً گرین بس سروس کے منصوبے کے تحت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافات کے باشندوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت میسر ہو چکی ہیں ۔‘جس منصوبہ کا محور و مرکز مفاد خلق ہو وہ منصوبہ ہمیشہ قابل ستائش اور کامیاب ہی رہتا ہے. یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ 21گرین اور پنک بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں جو چند دنوں کے اندر اندر کوئٹہ اور تربت کی سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی اور چار پنک بسیں خواتین کیلئے مخصوص کرنا بھی ایک عوام دوست فیصلہ ہے.
خبرنامہ نمبر8156/2025
کوئٹہ، 27 اکتوبر2025:
ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے یومِ سیاہ کشمیر نہایت احترام اور کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی قیادت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جو ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر سرینا چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں آل حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات برائے مقبوضہ جموں و کشمیر مشتاق احمد بٹ، سابق مشیر مرزا شمشاد، ضلعی انتظامیہ کے افسران، اسسٹنٹ کمشنران، قبائلی و سیاسی عمائدین سمیت مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے جبراً اپنی فوجیں کشمیر میں داخل کر کے کشمیریوں کے بنیادی حقوق پامال کیے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
خبرنامہ نمبر8157/2025
اوتھل: لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں فیکلٹی اف منیجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام 27 اکتوبربلیک ڈے کشمیر کی مناسبت سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد 1947 سے مقبوضہ وادیٔ کشمیر کے عوام پر بھارت کے مظالم کی مذمت، غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اشکار کرنا تھا ۔تقریب کے مہمان خصوصی پرووائس چانسلر ڈاکٹر الہی بخش مرغزانی تھے ۔سمینار سے ڈاکٹر نعیم احمد، چیئرمین شعبہ بین الاقوامی تعلقات جامعہ کراچی، اور لوامز کے فیکلٹی اف مینجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر امیر ولی نے بھارت کے تاریخی قبضے اور غیر قانونی اقدامات پر تفصیلی سے ظہارِ خیال کیا مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا شکار ہیں ۔پرووائس چانسلر نے شرکا سے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کو کشمیری عوام کے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے ازادی کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔تقریب میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔
خبرنامہ نمبر8158/2025
صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر حلقہ پی بی-۳۹ میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں حلقے کے نوجوانوں، بزرگوں اور مختلف طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھائے، آزادی کے نعرے لگائے اور کشمیری بھائیوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اُن کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، کیونکہ کشمیر کی آزادی دراصل پاکستان کی تکمیل ہے۔
خبرنامہ نمبر8159/2025
کوئٹہ۔ 27 اکتوبر2025: بلوچستان کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں موجودہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت قائم مقام کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری، ڈی آئی جی پی شاد ابن مسیح PSP، نے کی۔ اجلاس میں ایس ایس پی ہیڈکوارٹر، کمانڈر X-IV، III-II-I، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اسداللہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی آئی جی پی شاد ابن مسیح PSP، نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زونز میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور مؤثر بنائیں، اور موجودہ حالات کے مطابق رپورٹ پیش کریں۔قائم مقام کمانڈنٹ نے کہا کہ گشت کے دوران اہلکاروں کو غیر ضروری فورس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد حاصل کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے، جس کے لیے اہلکاروں کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاکہ شہریوں کے ساتھ اچھا تعلق اور احساسِ تحفظ قائم رہے۔ڈی آئی جی پی شاد ابن مسیح نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کی واضح ہدایات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے ماتحت اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کریں تاکہ وہ فرائض منصبی بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔اجلاس میں زونل کمانڈرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ جوانوں کی ڈیوٹی شیڈولنگ اس انداز میں کریں کہ کسی بھی جوان کو مسلسل آٹھ گھنٹے سے زائد ڈیوٹی نہ دی جائے۔قائم مقام کمانڈنٹ نے اس موقع پر کہا کہ نظم و ضبط، عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ مہارت پولیس فورس کی پہچان ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام افسران و اہلکار اپنے فرائض نیک نیتی سے سرانجام دیں۔
خبرنامہ نمبر8160/2025
کوئٹہ، 27 اکتوبر 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں دہشتگردوں کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اور فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت، بہادری سے دہشت گردی کی اس کارروائی کا فوری رسپانس دیکر بزدل دہشت گردوں کو پسپا کردیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس افسر نے فرض شناسی، بہادری اور حب الوطنی کی شاندار مثال قائم کی انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے خاندانوں و لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے زخمی پولیس اہلکار محمد اعظم کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان زخمی اہلکار کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کر رہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے غیر معمولی کردار ادا کیا ہے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں ریاستی رٹ کے استحکام اور عوامی اعتماد کی علامت ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنی فورسز کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور کسی قیمت پر امن دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور صوبے کے دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلوچستان کے امن و استحکام کے حقیقی معمار ہیں ان کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی

