News

27-06-2025

خبرنامہ نمبر4602/2025
کوئٹہ، 27 جون ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں بھارت کی جانب سے پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش ناکام ہو گئی اس اجلاس میں پاکستان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد پیش کیے، جنہوں نے عالمی برادری کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصے سے دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت بلوچستان میں بدامنی، دہشت گردی اور شورش کو ہوا دے کر خطے کے امن کو سبوتاڑ کر رہا ہے اب ہمارے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جو صرف الزامات نہیں بلکہ ٹھوس حقائق پر مبنی ہیں اور عالمی برادری کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر اس بین الاقوامی فورم پر یہ شواہد پیش کرنے کے لیے تیار ہے جو سچائی اور انصاف کی قدر کرتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ عالمی طاقتیں بلوچستان میں بھارتی کردار کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور امن کے قیام میں پاکستان کا ساتھ دیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا اور بلوچستان کی سرزمین کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4603/2025
کوئٹہ، 27 جون ۔صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں کی تعداد محدود جبکہ امیدواروں کی تعداد کہیں زیادہ ہے صرف محکمہ آبپاشی میں بیلداروں کی 15 خالی آسامیوں کے لیے چار ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو موجودہ حالات میں روزگار کی شدید طلب کا عکاس ہے مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر صادق عمرانی نے کہا کہ موجودہ وقت بیروزگاری ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکی ہے ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر مثبت اور پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاہم یہ امر بھی باعث افسوس ہے کہ جب کسی کو سرکاری ملازمت مل جاتی ہے تو اکثر افراد ذمہ داری سے کام کرنے کی بجائے محض تنخواہ کے حصول کو ہی کافی سمجھتے ہیں بعض لوگ چاہتے ہیں کہ انہیں تنخواہ بھی ملے اور کام بھی نہ کرنا پڑے جو کہ ایک افسوسناک سوچ ہے وزیر آبپاشی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت صرف پٹ فیڈر کینال میں تقریباً 700 بیلدار تعینات ہیں اگر ان میں سے ہر ایک بیلدار صرف دو درخت لگا کر ان کی دیکھ بھال کرتا تو آج نہر کے کنارے کم از کم 1400 درخت سایہ دار بن چکے ہوتےانہوں نے کہا کہ حکومت جہاں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے وہیں یہ بھی ضروری ہے کہ سرکاری ملازمین اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور محنت سے نبھائیں تاکہ اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے اور عوام کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4604/2025
گوادر27جون ۔ ای ٹی او مقبول احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایکسائز، ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس آفیسر گوادر کے زیر اہتمام 26 جون 2025 کو منشیات کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔اس واک کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات جیسی خطرناک لعنت سے محفوظ رکھنا، معاشرے میں نشے کے مضر اثرات سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور صحت مند و خوشحال زندگی کے پیغام کو عام کرنا تھا۔ واک میں سرکاری افسران، طلبہ، اساتذہ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف نعرے اور آگاہی پیغامات درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ منشیات نہ صرف فرد کی زندگی کو تباہ کرتی ہے بلکہ پورے معاشرے کو متاثر کرتی ہے، اس لیے اس کے خلاف اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ای ٹی او مقبول احمد بلوچ نے عوام پر زور دیا کہ وہ منشیات کے خاتمے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ایک محفوظ، صحت مند اور نشہ سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر4605/2025
کوئٹہ27 جون ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی ادارے (یو این ڈی پی) بلوچستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت یو این ڈی پی رول آف لا پروگرام کی منیجر محترمہ شہزادہ احمد اور بلوچستان میں یو این ڈی پی کے سربراہ جناب ذوالفقار درانی نے کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو یو این ڈی پی کے جاری پروگرامز، خصوصاً بلوچستان میں قانون کی حکمرانی، انصاف کی فراہمی، اور انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات پر تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے یو این ڈی پی کی بلوچستان میں عوامی خدمت اور گورننس کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان جیسے حساس خطے میں یو این ڈی پی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ خواتین، بچوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں۔ حکومت بلوچستان ان تمام اقدامات میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انصاف تک ان کی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ یو این ڈی پی جیسے اداروں کی شراکت سے ہم اس مشن کو مزید مو¿ثر انداز میں آگے بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موثر پالیسی سازی کے لیے زمینی حقائق، مشاورت اور قابلِ اعتماد شراکت داری ناگزیر ہے محکمہ ترقی نسواں کی کوشش ہے کہ صوبے کی ہر بچی، ہر عورت کو یہ احساس ہو کہ ریاست اس کے ساتھ کھڑی ہے چاہے وہ تعلیم ہو، صحت ہو یا انصاف کی فراہمی، یو این ڈی پی جیسا بین الاقوامی ادارہ اس مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہورہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta (27 June 2025) — Dr. Rubaba Khan Buledi, Advisor to the Chief Minister of Balochistan on Women Development, met with a high-level delegation from the United Nations Development Programme (UNDP) Balochistan. The delegation was led by Ms. Shazada Ahmed, Manager of the Rule of Law Programme at UNDP, and Mr. Zulfiqar Durrani, Head of the UNDP Sub-office in Balochistan.During the meeting, the delegation briefed Dr. Rubaba Khan Buledi in detail on UNDP’s ongoing initiatives, particularly regarding the promotion of the rule of law, access to justice, and the protection of human rights in Balochistan.Dr. Rubaba Khan Buledi appreciated UNDP’s dedicated efforts in strengthening governance and public service delivery in Balochistan, especially in a region as sensitive as this. She lauded the steps being taken to safeguard the rights of women, children, and marginalized communities, describing them as highly commendable. She assured the delegation of the Government of Balochistan’s full cooperation in all such efforts.She further stated that the core mission of the Women Development Department is to empower women and ensure their access to justice. The partnership with institutions like UNDP significantly enhances the department’s ability to fulfill this mission effectively.Dr. Rubaba Khan Buledi emphasized that informed policymaking requires ground-level insights, inclusive consultation, and trustworthy partnerships. The department is committed to ensuring that every girl and woman in the province feels that the state stands by her — whether it pertains to education, healthcare, or justice. She noted that international organizations like UNDP are playing a vital role in achieving these objectives.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4606/2025
کوئٹہ۔ 27 جون ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اگلے تین دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔کوہ سلیمان دامن، لسبیلہ، لورالائی، قلات، نصیر آباد میں شدید بارشوں کے امکانات ہیں اسی طرح سبی ڈویژن، لسبیلہ، حب، خضدار، رکھنی اور بارکھان میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔جمعہ اور ہفتے کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بارکھان، زیارت، ہرنائی کے اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کیساتھ بارش متوقع ہے۔نصیر آباد، کچھی، قلات، خضدار، وڈھ، لسبیلہ، حب، ڈیرہ بگٹی، دکی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی،صحبت پور، جعفرآباد، اوستہ محمد، جھل مگسی اور کوئٹہ میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسی طرح مستونگ، ژوب، شیرانی، سوراب، قلعہ سیف اللہ، پنجگور اور اورماڑہ کے علاقوں میں دھند رہے گا۔چاغی، نوکنڈی اور خاران کے اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں (4.3 ملی میٹر)، زیارت میں (03.5)اور دالبندین میں (01.0) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر4616/2025
حب 27 جون 2025: میئرمیونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اورچیف افسر نصیب اللہ ترین نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے احکامات پر مون سون کے بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملے کو متحرک کردیا ہے مختلف سرکاری محکموں اورمیونسپل کارپوریشن کے درمیان مربوط روابط اور شہر کی مرکزی شاہراہ آرسی ڈی ہائیوے پرجمع ہونے والے بارش کے پانی کو نکالنے کیلئےاقدامات شروع کئے ہیں میئرحب وڈیرہ بابوفیض شیخ اورچیف افسر نصیب اللہ ترین نے ڈی واٹرنگ پمپ مشینوں کو فعال کرنے گڈانی نالے کی صفائ کیلئے ایکسیویٹر مشینری کا استعمال شروع کروادیا ہے بارش کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے کوششوں کوتیز کرنے اورصورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا ہےمیونسپل کارپوریشن کی جانب سےبارشوں کے بعد صورتحال کو سنبھالنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئ ہے واضح رہے محسن حب صوبائ وزیر میر علی حسن زہری کے خصوصی فنڈزسے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جام کالونی الہ آباد ٹائون چیزل آبادامارات سٹی اوردیگر ایریازمیں انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ کے تحت سیوریج لائنوں بلیک ٹاپ سڑکوں کی تعمیراتی منصوبوں کی بدولت شہری علاقوں میں بہتری نے پچھلے سالوں کے مقابلے میں نکاسی آب کے عمل کو تیز کیا ہے

خبرنامہ نمبر 4617/2025
سبی 27 جون 2025:
کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ کی صدارت میں محرم الحرام کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی و انتظامی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ڈی آئی جی پی سبی رینج معروف صفدر واہلہ ، کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس بریگیڈئیر عمر الطاف ، ایس ایس پی سبی اختر نواز، اسسنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام کے دوران ڈویژن بھر میں مجالس و جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات، صفائی، روٹس کی سویپنگ، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ایمرجنسی سروسز کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا کمشنر سبی نے تمام اداروں کو ہدایت دی کہ جلوس کے روٹس کی صفائی، پانی کی نکاسی اور سویپنگ ہر مجلس سے پہلے مکمل کی جائے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ رہے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ڈاکٹرز سمیت تمام عملہ ان دنوں حاضر رہے متعلقہ ادارہ جلوسوں سے پہلے تمام راستوں کی بی ڈی اور کلیئرنس کرے۔ ایمبولینس، فائر برگیڈ کی گاڑیاں جلوسوں کے ہمراہ رہیں سی سی ٹی وی کیمروں اور کنٹرول رومز کو فعال اور مانیٹرنگ پر رکھا جائے۔کمشنر سبی نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت دی کہ محرم الحرام خصوصاً 9 اور 10 محرم کو لوڈشیڈنگ کے اوقات میں تبدیلی یا معطلی کو ممکن بنایا جائے تاکہ مجالس اور جلوس متاثر نہ ہوں اجلاس کے اختتام پر کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے افسران کو تاکید کی کہ محرم الحرام کے دوران بین المذاہب ہم آہنگی، امن و امان، اور صفائی و سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ تمام ادارے مکمل ہم آہنگی سے کام کریں تاکہ شہری محفوظ اور پُرامن ماحول میں عبادات انجام دے سکیں۔

خبرنامہ نمبر4618/2025
کوہٹہ 27 جون 2025:
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے مالی سال 2024ـ25 نئے مالی سال 2025ـ 26 اور مون سون بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے منعقدہ زوم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اجلاس میں صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر چیف انجینئر روڈز اور بلڈنگز سپریٹنڈنگ انجینئرز اور ضلعی انجینئرز آفیسران کے علاؤہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو مالی سال 2024ـ25 کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی اور نئے مالی سال 2025ـ25 کے حوالے سے جامعہ پلاننگ اور مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے کہا کہ کہا کہ جس طرح مالی سال 2024ـ25 میں محکمہ مواصلات و تعمیرات نے تقریباً نوے فیصد اپنے ترقیاتی منصوبوں مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے اسی طرح نئے مالی سال میں بھی ہماری اولین کوشش یہی ہونی چاہیے کہ ہم اپنے مقررہ ہدف کو حاصل کر سکیں اس حوالے سے ٹینڈرنگ کا عمل جلد از جلد شروع کیا جائے اور جتنے بھی جاری اسیکمات ہیں ان چاہیے وہ روڈ سیکٹر کے ہوں یا بلڈنگ سیکٹر کے ان کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں انھیں بھی حل کریں تاکہ ترقی کے اس عمل میں مذید تیزی لائی جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر اور انکی ٹیم مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے دن رات محنت کرکے ترقیاتی فنڈز کے نوے فیصد کو خرچ کیا اور میں یہ امید رکھتا ہوں کہ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کی سربراہی میں نئے مالی سال میں ترقیاتی فنڈز کو مقررہ ہدف تک استعمال کریں گے انہوں نے کہا کہ اس سال روڈ کے ساتھ ساتھ بلڈنگ کے منصوبوں کو خاص توجہ دی جائے اور اس حوالے سے جو بھی تیکنیکی مسائل بلڈنگ سیکٹر کے ہیں انھیں ہنگامی بنیادوں پر حل کریں تاکہ بلڈنگ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو مکمل کرنے میں تیزی لائی جائے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے ممکنہ مون سون بارشوں کے باعث تمام ضلعی انجینئرز آفیسران کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے عملے اور دستیاب مشنری کے ساتھ الرٹ رہیں اور ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کوئی بڑا نقصان نا ہو صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی انیٹرنگ تمام آفیسران بھی یہ یقینی بناہے کہ جاری سکیمات کی مانیٹرنگ ہو ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی انفراسٹرکچر کی بہتری اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات چاہے روڈز سیکٹر ہو یا بلڈنگ سیکٹر میں ہوں انہیں فراہم کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے

خبرنامہ نمبر4619/2025
کوئٹہ27جون2025:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں تیاریوں کے حوالے سے محکمہ صحت، ایف سی، صفا کوئٹہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو)، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈی ایس ایم کوئٹہ، صفا کوئٹہ اور ایف سی کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی، صفائی، اور طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی جانب سے جلوس کے راستوں پر ایمبولینسز اور میڈیکل کیمپس فراہم کیے جائیں گے، جہاں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ضروری طبی سامان موجود ہوگا۔صفا کوئٹہ کی جانب سے جلوس سے قبل تمام روٹس اور نالوں کی مکمل صفائی کی جائے گی جبکہ جلوسوں کے اختتام کے بعد سڑکوں کی دوبارہ صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جاے۔

خبرنامہ نمبر4620/2025
کوئٹہ 27 جون2025: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ اور گنجلک انٹرنیشنل افیئرز میں پاکستان نے نہایت متوازن اور تعمیری کردار ادا کیا ہے جو کہ لائق تحسین ہے. وقت کا تقاضا ہے کہ دنیا میں امن و ترقی کیلئے مل جل کر کام کیا جائیں. ریاست کو ہمہ جہت چیلنجوں سے نکالنے کیلئے آج بھی تجربہ کار سیاسی اکابرین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہیں. ملک کو معیشت، امن و امان اور سیاست کے میدان میں جن مشکلات کا سامنا ہے ان سے نجات حاصل کرنے کیلئے تجربہ کار سیاسی رہنماؤں کو آگے بڑھ کر اپنا تاریخی کردار ادا کرنا چاہیے. دنیا کے ہر ذی فہیم شخص اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ سیاست ہی ملک میں قومی اتحاد و یکجہتی اور پائیدار ترقی کا معتبر وسیلہ ہے جس حصول صرف سیاستدانوں کی متحرک عملی کاوشوں سے ہی ممکن ہے. یہ بات انہوں نے گذشتہ روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ارتقاء اور ترقی کے سفر میں انسان ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جہاں معیشت اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو آولین اہمیت حاصل ہے. ان شعبوں کو نظرانداز کر کے کوئی بھی قوم یا ملک تعمیر وترقی کی نئی منازل طے نہیں کر سکتا. انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عصر حاضر کے نئے تقاضوں کے مطابق پاکستانی قوم بھی ترقی کے نئے امکانات اور مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے محنت، جرآت اور قومی اتفاق رائے کا مظاہرہ کریں گی. گورنر مندوخیل نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا انسان وسائل یا افرادی قوت کی ترقی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے اور سب کو اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے عوام کی اجتماعی فلاح و بہبود کو آولین اہمیت دینے ہوگی. واضح رہے کہ اگر ہم نئی نسل کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید مہارتیں اور ٹیکنالوجی سے روشناس نہ کروایا تو وہ زندگی کی ہر دوڑ میں پیچھے رہ جائیگی