News

27-05-2025

خبرنامہ نمبر 4085/2025
کوئٹہ۔27 مئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے عہدے داروں نے یہاں ملاقات کی گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی صوبائی وزراء اور پارلیمنٹیرینز سمیت بلوچستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدے داران بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر سانحہ خضدار کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی وزیر اعلیٰ نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کے بلوچستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرے گی اور بزنس کمیونٹی کی صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق ان کی بہترین تجاویز کا خیر مقدم بھی کرے گی انہوں نے کہا کہ صوبے میں اکنامک زونز کی ڈیویلپمنٹ میں ایف پی سی سی آئی اور یو بی جی کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں صوبے میں کان کنی، شمسی توانائی اور آئل اینڈ گیس سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ قانونی تجارت کی حوصلہ افزائی اور سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کی ہے تاکہ قانونی تجارت کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ سرمایہ کار صوبے میں صنعتیں قائم کریں یہاں صنعتوں کے قیام سے صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کے لیے سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا اغاز کیا ہے جس کا مقصد انہیں ہنر مند بنا کر انہیں روزگار کی فراہمی میں آسانی میسر کرنی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے بھرپور انداز سے کاوشیں جاری ہیں اور صوبائی حکومت کی روز اول سے یہ ترجیح رہی ہے کہ تمام سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لیے مناسب اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے ایف پی سی سی آئی اور یو بی جی کے صدر اور دیگر عہدے داران نے وزیراعلیٰ کی کاوشوں کو سراہا وزیراعلیٰ نے وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلال خان کاکڑ کی صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے ان کے کاوشوں کی خصوصی طور پر تعریف کی اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور یونائٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن انچیف نے وزیراعلیٰ کو سوینیرز بھی پیش کیے۔

خبرنامہ نمبر 4086/2025
صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ ایک قومی فریضے پر حملے کے مترادف ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بزدلانہ، انسانیت سوز اور ناقابلِ معافی جرم ہے جس کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور معصوم بچوں کے محفوظ مستقبل کو خطرے میں ڈالنا ہے صوبائی وزیر صحت نے شہید پولیس اہلکار وحید احمد ولد محمد ہاشم قوم مینگل ساکن جمال آباد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کا اصل ہیرو ہے، جس نے ایک قومی فریضے کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کی۔ حکومت شہید اہلکار کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی بخت محمد کاکڑ نے واضح الفاظ میں کہا کہ پولیو مہم کو روکنے کی ہر کوشش ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو آہنی ہاتھوں سے کچلے گی اور ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے جس کی کامیابی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ آئندہ پولیو مہمات کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ انسانی خدمت کا یہ مشن کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 4087/2025
حب خبرنامہ 27مئی: صوبائی وزیر زراعت وکوآپریٹیو میر علی حسن زہری کا ایک اور احسن اقدام ضلع حب میں پی ڈی ایم اے دفتر قیام کی منظوری حاصل کرلی گء ییبلوچستان اسمبلی کے رکن عوام دوست رہنما، وزیر زراعت و کوآپریٹیو میر علی حسن زہری نے ایک اور مثالی اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع حب کے لئیپی ڈی ایم اے (Provincial Disaster Management Authority) کے دفتر کے قیام کی منظوری دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ضلع حب جو بلوچستان کا ایک اہم صنعتی اور عوامی علاقہ ہے، اکثر قدرتی آفات، بارشوں، سیلاب یا دیگر ہنگامی حالات کا شکار رہتا ہیان حالات میں مقامی عوام کو بروقت مدد اور ریلیف کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم پاکستان پیلز پارٹی کی عوامی حکومت کے دورمیں محسن حب صوباء وزیر میرعلی حسن زہری کی کوششوں سے اب یہاں پی ڈی ایم اے کا مستقل دفتر قائم ہونے جا رہا ہے، جو کہ ایک خوش آئند اور انقلابی قدم ہیاس دفتر کے قیام کا مقصد نہ صرف ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل فراہم کرنا ہے، بلکہ علاقے میں آفات سے بچاؤ، پیشگی تیاری، امدادی کارروائیوں، اور متاثرہ افراد کی بحالی کے عمل کو مؤثر اور منظم بنانا بھی ہیاس سے قدرتی آفات میں متاثرہ افراد کو بروقت طبی، مالی اور انسانی امداد بھی میسر آئے گی صوباء وزیر میر علی حسن زہری نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے اُن کی قیادت میں بلوچستان میں مختلف ترقیاتی منصوبے، اصلاحات اور فلاحی اقدامات دیکھنے کو ملے ہیں، جن میں زراعت کی بہتری، کوآپریٹو سیکٹر کی بحالی، اور دیہی علاقوں کی ترقی شامل ہیں صوباء وزیر زراعت وکوآپریٹیو میرعلی حسن زہری کا کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے پی ڈی ایم اے کا دفتر حب میں قائم کر کے ہم ایک مؤثر سسٹم قائم کر رہے ہیں جو ہنگامی حالات میں عوام کی فوری مدد کرے گا۔ یہ دفتر نہ صرف قدرتی آفات بلکہ صنعتی حادثات یا کسی بھی بحرانی صورتحال میں بروقت امداد کی فراہمی کا ذریعہ بنے گا میئر حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اورضلع حب کے بلدیاتی نماِئندوں عوامی حلقوں اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے وزیر زراعت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس دفتر کے قیام سے نہ صرف حب بلکہ آس پاس کے علاقوں کو بھی فائدہ پہنچے گا اور عوام کو ایک مؤثر اور مربوط ریلیف نظام حاصل ہوگا

خبرنامہ نمبر 4088/2025
کوئٹہ 27 مئی 2025: صوبائی مشیر کھیل و آمور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار وحید احمد ولد محمد ہاشم کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے بیاں میں انکا کہنا تھا کہ یہ ایک المناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ میں شہید سپاہی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں، جنہوں نے بچوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی اور انسانی خدمت کا عظیم مشن ہے، جس کا مقصد آنے والی نسلوں کو معذوری جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رکھنا ہے جبکہ ایسے بزدلانہ حملے دراصل انسانیت، ترقی اور امن پر حملے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ان واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ ہم ان ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہیں اور ان کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان شہید اہلکار کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

خبرنامہ نمبر 4089/2025
لورالائی۔ 27,مئی، :ال بلوچستان یوم تکبیر فٹبال ٹورنامنٹ 2025 گزشتہ روز ڈگری کالج اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اول سیمی فائنل میچ۔ افغان فٹبال کلب چمن بمقابلہ پاک افغان فٹبال کلب ژوب کے درمیان ہوا۔ میج مقررہ وقت تک بغیر گول کے برابر رھا۔ اخر میں پلینٹی کیکس کے زریعے پاک افغان فٹبال کلب ژوب نے 5۔ 3 سے میچ جیت کر فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ھر دو ٹیموں کے مابین زبردست دلچسپ خوبصورت میچ کھیلا گیا ایک دوسرے کے گول پر زبردست?حملے۔ دونوں?ٹیموں کے بہترین تجربہ کار سٹروکس۔ دونوں کیپروں کے زبردست کیپینگ۔ میچ کے ریفری صاحبان۔ دین عرف دینو۔ ملک انیس الرحمن نصیب اللہ اتماخیل۔ فورتھ افیشل۔ شفیق الرحمن میچ کمیشنر اشرف لانگو۔ میچ کے مہمانان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندوخیل و میڈیکل کالج لورالائی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجنیر رازمحمد ناصر تھے۔ مہمان خصوصی کے ساتھ DFA چیرمین انعام الحق کاکڑ و دیگر سنیرز فٹبالرز موجود تھے۔ میچ کے دوران باران رحمت۔ جس سے موسم خوشگوار ہوا تماشیوں سے گراؤنڈ کچا کچ بھرا ہوا تھا۔ تماشیوں کے زبردست میچ اور زبردست موسم سے خوب لطف اندوز ہوئے تماشیوں کے دونوں?ٹیموں کو خوب داد دیا زبردست نعرہ بازی و سیٹیاں بجائیں لایو کوریج بذریعہ سوشل میڈیا دولت خان کاکڑ نے کی۔ افغان فٹبال چمن کے پیلیرز کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی دفتر میں چاے پارٹی کااہتمام جبکہ پاک افغان فٹبال کلب ژوب کے پلیرز کو خیبر افغان فٹبال کلب لورالائی کے جانب سے چایے پارٹی کااہتمام کیا گیا۔ زبردست میچ ہر دو ٹیموں کو بہترین کھیل پر مبارکباد پیش کی گئی۔

خبرنامہ نمبر 4090/2025
کوئٹہ 27مئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) کی زیر صدارت پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیو مہم سے متعلقہ افسران، ضلعی و ڈویژنل کوآرڈینیٹرز اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو مہم کے آغاز کے بعد پہلے دن کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر انعام الحق، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر صفدر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر ایمل مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر سمیت تمام سب ڈویژنز کے کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں مہم کے پہلے دن کی مجموعی کارکردگی، ٹیموں کی کوریج، درپیش مسائل، اور زیرو ڈوز، ‘نوٹ ایویلیبل’ (NA) کیسز، سٹیل NA کیسز اور رفیوزلز (انکار کرنے والے کیسز) کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کم کوریج والے علاقوں کی خصوصی نگرانی کی جائے۔ ان علاقوں میں بلیلی، زرغون آباد، اور خروٹ آباد نمایاں طور پر شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بعض علاقوں میں سکیورٹی کے حوالے سے سامنے آنے والے مسائل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ مہم کے دوران ٹیموں کو درکار تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام شریک افسران، ٹیم ممبرز اور عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض پوری دیانتداری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پولیو کے خاتمے کے قومی ہدف کو مدنظر رکھتے ہوئے مہم کو مزید مؤثر، مربوط اور کامیاب بنایا جائے۔

خبرنامہ نمبر 4091/2025
نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ابڑو محلہ میں قائم ٹرانزٹ پوائنٹ کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد وہ لانگو محلہ پہنچے جہاں انہوں نے پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور مہم کی پیش رفت سے متعلق آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر این سٹاف آفیسر ڈاکٹر یاسین داجلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے اور تمام ٹیمیں بھرپور جذبے اور درست حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں۔ پولیو کی ٹیموں کو جو مسائل درپیش ہیں ان کے متعلق ہمیں اگاہی فراہم کی جائے تاکہ اس کا فوری سدّباب کیا جاسکے۔
خبرنامہ نمبر 4092/2025
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان کی دفاعی خودمختاری اور قومی سلامتی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس دن کو پاکستان کی تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دیا، جب ملک نے ایٹمی طاقت حاصل کر کے اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایاسردار کھیتران نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قومی اتحاد، عسکری طاقت اور قیادت کے وژن سے ہم ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے جنرل عاصم منیر کے وژن کو قومی سلامتی، وحدت اور ترقی کی ضمانت قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان ایک باوقار، مضبوط اور محفوظ ریاست کی جانب گامزن ہے انہوں نے مزید کہا کہ یومِ تکبیر نہ صرف ہماری دفاعی طاقت کا مظہر ہے بلکہ یہ دن ہمیں قومی یکجہتی، قربانی اور حب الوطنی کے جذبے کی بھی یاد دلاتا ہے۔ سردارکھیتران نے اس موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کے دفاع اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

خبرنامہ نمبر 4093/2025
نصیرآباد۔سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی نے کہا ہے کہ پٹ کینال میں وافر مقدار میں پانی موجود ہے تمام زیلی شاخوں میں مربوط پروگرام کے تحت پانی فراہمی جاری ہے پٹ فیڈر کینال زیرو پوائنٹ سے لیکر آر ڈی 558 تک بھری ہوئی ہے اس وقت 170 کلومیٹر تک پانی دستیاب ہے محکمہ ایریگیشن مزید پانی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں تاکہ آبنوشی کے بعد ذرعی کاشت کے لیے بھی پانی مہیاء کیا جاسکے اس کے حوالے ذیلی شاخوں میں تقسیم کار پر اقدامات کرنے کیلئے کام جاری ہے اس وقت اوچ کینال محبت کینال مانجھوٹی کینال جھٹ پٹ کینال روپا کینال سمیت دیگر کینالز میں لوگوں کو مین کینال سے پانی کی فراہمی کا عمل جاری ہے پانی کی ذیادہ حصول کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر یہ کھٹن حالات جلد معمول پر آجائیں گے اس ضمن میں صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے احکامات کی روشنی میں مزید پانی کے وصول کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں انشائاللہ آنے والے دنوں میں مزید بہتری کے اثار نمودار ہوں گے ہم عوام الناس سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ پانی کے بے دریغ ضیاع کو روکیں تاکہ ٹیل تک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ وہ بھی پینے کے لیے پانی جمع کر لیں اس وقت ڈیرا مراد جمالی واٹر سپلائی سکیمز کے لیے پانی وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ جھٹ پٹ کے لیے آج سے پانی کی ترسیل کا عمل شروع ہو چکا ہے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران پانی کو سٹور کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں آئندہ کچھ دنوں میں نصیر آباد ڈویژن کے ان تمام علاقوں کو پانی فراہم کیا جائے گا جن کا انحصار کینالز پر ہے مین کینال میں پانی کا مقدار دگنا کیا جا رہا ہے عنقریب پٹ فیڈر کینال میں ہزار کیوسک مزید پانی چھوڑا جائے گا جس کی منظوری لی جا چکی ہے 4 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی کے بعد ڈیرہ مراد جمالی صحبت پور جعفرآباد منجھوشوری سمیت دیگر ٹیل تک کے علاقے استفادہ حاصل کر سکیں گے اس کے علاوہ کیر تھر کینال میں بھی پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ہمیں عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے انہیں مشکلات سے نکالنے کے لیے محکمہ ایریگیشن کے انجینیئرز بہتر حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں اگر تمام تر صورتحال پر نظر دوڑائی جائے تو نصیر آباد ڈویژن میں آبنوشی کے حوالے سے جو مشکلات درپیش آ رہی تھی ان کا تدارک کیا جا چکا ہے۔

خبرنامہ نمبر 4094/2025
جعفرآباد۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ضلع جعفرآباد میں جاری پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے سم شاخ کے مقام پر بین الصوبائی سرحدی ٹرانزٹ پوائنٹ کا جائزہ لیا ٹیموں سے ملاقات کی اور جاری پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ٹرانزٹ پوائنٹ پر خدمات سرانجام دینے والی ٹیموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے علاقوں میں آنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں موجود بچوں کو ہر صورت پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پئیے بغیر بلوچستان میں داخل نہ ہو اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ٹرانزٹ پوائنٹ پر قائم پولیس کی چوکی پر تعینات اہلکاروں کو بھی سختی سے ہدایت دیں کہ وہ پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ قومی فریضہ ہے ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اپنی بساط کے مطابق مفاد عامہ میں خدمات سرانجام دیں تاکہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔

خبرنامہ نمبر 4095/2025
وفاقی وزیرتجارت جام کمال کے حلقۂ انتخاب ضلع لسبیلہ اورضلع حب میں یوم تکبیرشایان شان طریقے سے منانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی ہدایات پر لائن ڈیپارٹمنٹس اورمیونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں عوامی مقامات اورسرکاری دفاتر پر پینافلیکس آویزاں کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو کا کہنا ہیکہ 28 مئی 2025کو صبح 9:00 بجے سوک سنٹر حب میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی۔یہ تقریب ”یوم تکبیر” منانے حوالے سے منعقد کی جا رہی ہیپرچم کشا?ی تقریب کے بعد ایک شاندار ریلی نکالی جائے گی، جو سوک سینٹر سے شہر کے مختلف شاہراؤں تک جائے گی۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پر میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ چیف افیسر نصیب اللہ ترین کی نگرانی میں شہر کو سبز ہلالی پرچموں اور بینرز سے سجانے کا کام جاری ہیمیئر حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ کا کہنا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کو شایان شان طریقے سیمنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن حب کی نگرانی میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اس حوالے سے پورے حب شہر کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایا جارہا ہے اور یوم تکبیر کی مناسبت سے مختلف پینا فلیکیس بھی شہر کے مختلف مقامات پر آویزاں کرنے کا عمل جاری ہے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب نصیب اللہ ترین کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر شایان شان طریقے سے منائیں گے ضلع بھر میں تقاریب اورریلیاں منعقد ہونگی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ کی جانب سے یوم تکبیر قومی جوش وجذبے سے منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے دفتر سے ریلی نکالی جائیگی عمائدین شہر سمیت بلدیاتی نمائندگان بھی ریلی میں شریک ہونگیایس ایس لسبیلہ کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پرخصوصی سییکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے

خبرنامہ نمبر 4096/2025
کوئٹہ 27 مئی۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیر اہتمام عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ڈی سی آفس کوئٹہ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے کی۔ کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران اور ضلعی افسران نے بھرپور شرکت کی۔اس اہم عوامی فورم میں محکمہ صحت، تعلیم، واسا، پی ایچ ای، کیسکو، سوئی گیس، صفا کوئٹہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن، محکمہ ایریگیشن سمیت تمام سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، رجسٹرار، سب رجسٹرار اور تحصیل کے دیگر متعلقہ عملے نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں، ڈی سی آفس کی تمام برانچوں کے افسران و اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے تاکہ سائلین کے مسائل براہِ راست سن کر فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔کھلی کچہری میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مختلف مسائل کے حوالے سے درخواستیں جمع کروائیں۔ سائلین کی طرف سے بجلی، گیس، بلاک شناختی کارڈ، ریوینیو سے متعلقہ امور، صفائی و ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے شکایات و تجاویز پیش کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے متعدد ارجنٹ درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے فوری حل کو یقینی بنایا، جبکہ باقی درخواستوں کو متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا گیا تاکہ ان پر بروقت عملدرآمد کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان درخواستوں پر عملدرآمد کی نگرانی کی جائے گی اور آئندہ کھلی کچہری سے قبل ان مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی آبادی زیادہ ہے جس کے باعث مسائل کی نوعیت اور تعداد بھی زیادہ ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے عوامی فورمز سے نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوتا ہے بلکہ ضلعی اداروں کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے۔ آئندہ بھی کھلی کچہریوں کا تسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ عوامی مسائل بروقت اور مؤثر طریقے سے حل کیے جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر 4097/2025
تربت27 مئی 2025: یونیورسٹی آف تربت میں تعلیمی و ادارہ جاتی معیار کو فروغ دینے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایک جامع پروگرام کے تحت مختلف سرگرمیوں اور انٹریکٹو سیشنز کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد یونیورسٹی کی تعلیمی کارکردگی، پروگراموں کے معیار، سیلف اسیسمنٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے حوالے سے بہتری کو یقینی بنانا تھا اس سلسلے میں معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالرزاق مہر نے ایکسٹرنل ممبر کی حیثیت سے شرکت کی اور اپنے قیمتی تجربات، مشاہدات اور تجاویز کے ذریعے شرکاء کی رہنمائی کی۔ ان کی موجودگی نے ان سرگرمیوں کو مزید بامقصد اور نتیجہ خیز بنایا۔ ادارہ جاتی جائزہ سرگرمیوں میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹرز، پروگرام ٹیموں، تشخیصی ٹیموں، شعبہ جاتی سربراہان، افسران، اساتذہ کرام اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے کو شامل کیا گیا تاکہ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ان کوششوں کو سراہا اور اس اہم عمل میں ڈاکٹر عبدالرزاق مہر کی قیمتی خدمات پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تربت یونیورسٹی اعلیٰ تعلیمی معیارات کے قیام کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔

خبرنامہ نمبر 4098/2025
صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ہماری نئی نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پیشہ وارانہ تعلیم اور تکنیکی مہارتیں سیکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو اپنا محفوظ و مستحکم مستقبل کیلیے تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے۔ جسکی بدولت اپنے و ملک و قوم کی بہترین انداز میں خدمت کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بلوچستان کیمپس NUST کی جانب سے منعقدہ جاب فیئر 2025 کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس ایونٹ میں کمپیوٹر سائنس اور سول انجنیئرنگ کے سٹوڈنٹس کی جانب سے ڈیزائن کیے گئے مصنوعی ذہانت, ذراعت, لائیو سٹاک و دیگر شعبہ جات سے متعلق پراجیکٹس پیش کیے گئے۔ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے صوبائی وزیر تعلیم و دیگر آنے والے شرکاء کو اپنے اپنے پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمیں اپنے یوتھ کو ڈائریکشن دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنا مستقبل سنوار سکیں اور ملک و صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے موجودہ ایک سالہ دور حکومت میں ابتک 3400 بند سکول کھول دئیے ہیں اور 7000 نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے اور آگے بھی حکومتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے یوتھ کیلیے مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کرینگے۔ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے NUST بلوچستان کیمپس کی جانب سے منعقدہ جاب فیئر 2025 کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے ہمارے یوتھ کے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی میدان میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نیشنل یونیورسٹی اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی NUST بلوچستان کمیپس صوبے کے طلباء و طالبات کیلیے کوالٹی و معیاری تعلیم سیکھنے کا بہترین ادارہ ہے۔ جو عصر حاضرکے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی نسل کو سائنس و ٹیکنالوجی, تحقیق اور ملازمتوں کی فراہمی کیلیے فقیدالمثال پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ یہ یونیورسٹی بلوچستان کے سٹوڈنٹس کیلیے ایک ایسا موقع فراہم کر رہا ہے جس سے وہ مستقبل کے چیلجز سے نمٹنے کیلیے اپنے ذہنی و تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے لاسکیں گے۔جاب فیئر کے اختتام پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کو NUST بلوچستان کمیپس کے ڈین و ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مغیث اسلم نے سوینیئر بھی پیش کیا۔

خبرنامہ نمبر 4099/2025
قلات۔ 27 مئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات شاہنواز بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی، اور اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد کی قیادت میں، ڈسٹرکٹ مینجر عرفان اکبر کے خصوصی تعاون سے، یونیسف کے فوکس شدہ اسکولوں کے اکیڈمک سپروائیزرز میں ٹیبلٹس تقسیم کیے گئے۔ یہ ٹیبلٹس گلوبل پارٹنرشپ ایجوکیشن (GPE) کے تعاون سے ممکن ہو اس موقع پر ٹیبلٹس حاصل کرنے والے اکیڈمی سپروائیزرز میں ایس ایس ٹی ظفر اللّٰہ، ایس ایس ٹی شعیب احمد، ایس ایس ٹی وقار احمد اور ایس ایس ٹی عبدالسلام شامل تھے، جو یونیسف کے تحت منتخب شدہ اسکولوں میں تدریسی معیار کی نگرانی پر مامور ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اور امید ظاہر کی کہ تمام سپروائیزرز اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو خلوص دل، ایمانداری، اور سنجیدگی سے انجام دیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے منتخب شیڈول کے مطابق اسکولوں کا دورہ کریں گے، اور تدریسی عمل کا مشاہدہ کریں، تاکہ بروقت و معیاری رپورٹس جمع کرائیں جا سکیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی نے کہا کہ رپورٹنگ کا یہ نظام پالیسی سازی کی سطح پر اعلیٰ حکام کو درست اعداد و شمار کی فراہمی میں مدد دے گا، جس کے ذریعے ضلع قلات میں تعلیمی بہتری کے لیے مؤثر فیصلے ممکن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مثبت اقدام کو تعلیمی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، جبکہ فوکس اسکولوں کی اساتذہ آن سپاٹ سپورٹ حاصل کر کے بہتری محسوس کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ قلات میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب ایک عملی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ آخر میں ڈسٹرکٹ مینجر عرفان اکبر نے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر 4100/2025
زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ پرنس آغا لعل جان احمدزئی نے ڈپٹی کمشنر کو ڈیم کادورہ کرایا۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے سوشل موبلائزر خالد خان کاکڑ محکمہ جنگلات کے سپرنٹنڈنٹ محمدیعقوب رینج فاریسٹ آفیسر حبیب لہڑی شیراحمد مینگل بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈیم میں استعمال ہونے والے مٹیریل ڈیم میں پانی اسٹور ہونے کی گنجائش کا بغور جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر جمیل احمدبلوچ نے ایکسین ایریکیشن کو احکامات جاری کرتے ہوے کہا کہ وہ ضلع بھر میں بنائے گئے ڈیمز کا دورہ کریں اور مون سون کی بارشوں سے پہلے ڈیموں کے مرمت کاکام مکمل کریں تاکہ سیلابی صورتحال میں کوئی ناخوشگوار واقع رونماء نہ ہو

خبرنامہ نمبر 4102/2025
لورالائی۔27مئی 2025 میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں پاپولیشن ویلفیر گورنمنٹ اف بلوچستان کی جانب سے لورالائی کے 25 خاندانوں میں تعنیاتی کے ارڈر تقسیم کئیے گئیے جن میں علماء کرام اور خواتین بھی شامل تھے۔اس تعنیاتی کے ارڈر کے تقسیم کے مہمان خصوصی فرزند ایم پی اے حاجی محمد خان اتمانخیل افضل خان تھے۔جنہوں نے علماء کرام اور خواتین میں تعنیاتی کے ارڈر تقسیم کئیے۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر حمید لہڑی،ایس او ایم این سی ایچ محمد عثمان موسیخیل،شہاب الدین شاہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر افیسر زاکر خان اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر افضل خان نے خطاب کرتے ہوئیے کہا کہ ہم بلا تعصب بلا رنگ بلا تمیز کئیے بغیر کہ لورالائی سے تعلق رکھنے والوں کا تعلق کس مزہب سے ہیں ان سب کو ہر محکمے میں نماہیندگی دی ہے اور انشاء اللہ حسب ماضی مستقبل میں اسی جزبے کے تحت خدمت کا سلسلہ جاری رکھینگے۔اھ 25 افراد نہیں بلکہ 25 خاندان کے معاشی مسئلہ حل ہوا ہے اور اس موجودہ دور میں ہم نے بہت سے اور مختلف محکموں میں ہر قسم کے طبقات کو نمائیندگی دی ہے۔اور ہمارا یہ مشن خدمت کا سلسلہ جاری رئیگا۔اور ہمارے خدمت کے دروازے ہر کسی کے لئیے کھلے رئینگے۔اور ہم انشاء اللہ حسب سابق عوام کے مسائل کے لئیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرئینگے۔

خبرنامہ نمبر 4103/2025
کوئٹہ 27 مئی: وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے جینڈر پیرٹی رپورٹ ایک اہم حوالہ ہے جو مستقبل میں خواتین کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ اور صنفی مساوات کے فروغ کی منصوبہ بندی میں مددگار ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این وومن بلوچستان کی سربراہ عائشہ ودود اور داؤد ننگیال سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں یو این وومن کی جانب سے جینڈر پیرٹی رپورٹ ڈاکٹر ربابہ بلیدی کو پیش کی گئی جس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ جینڈر پیرٹی رپورٹ جیسے تحقیقی اور تجزیاتی دستاویزات پالیسی سازی میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ حکومت بلوچستان خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے پروگرامز لانچ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یو این وومن جیسے اداروں کے ساتھ مل کر ہم ایسے اقدامات کریں گے جو زمینی سطح پر مؤثر اور دیرپا ہوں۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ محکمہ ترقی نسواں ایسی تمام تجاویز اور اقدامات کا خیرمقدم کرے گا جو صوبے کی خواتین کو تعلیم، صحت، روزگار اور تحفظ کے شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے مددگار ہوں۔

خبرنامہ نمبر 4104/2025
کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت 11ویں لوکل کونسل و فاننس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مشیر برائے لوکل گورنمنٹ نوابزادہ میر حمزہ زہری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ،اسپیشل سیکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور دیگر آفیسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی مضبوطی ہی حقیقی جمہوریت کی بنیاد ہے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے عوام کیاکثر مسائل ان کے دہلیز پر حل ہو سکتے ہیں ہم اسے مضبوط کرنے کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں اس موقع پر وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ اپنی آمدن میں بھی اضافہ کرے تاکہ کچھ حد تک مالیاتی خودمختیاری حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی جلد از جلد خریداری یقینی بنائی جائے تاکہ ہنگامی حالات میں مؤثر رسپانس ممکن ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو دیے جانے والے گرانٹس میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ نچلی سطح ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع ہو جائے صوبائی حکومت لوکل اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی کیونکہ مقامی حکومتوں کا فعال ہونا ہی عوامی مسائل کے حل کی ضامن ہے

خبرنامہ نمبر 4105/2025
کوہلو 27 مئی۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج بروز بدھ 28 مئی کو دن 11 بجکر 30 منٹ پر ڈی سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر اعظم جان دمڑ منعقدہ کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سن کر حل کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائینگے۔۔