خبرنامہ نمبر 2025/1471
لورالائی27فروری:_ ماہ رمضان میں عوام کو درپیش مسائل اور اسکے حل کے لئیے ایس ایس پی آفس لورالائی میں ایک میٹنگ زیر صدارت ایس ایس پی احمد سلطان ہوئی میٹنگ میں شہرکے تمام مساجد کے پیش امام ۔صحافیوں ۔انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کے اجلاس میں ماہ رمضان میں ۔افطاری اور تراویح کے دوران ٹریفک اور دیگر مسائل پر علماء اکرام اور دیگر شرکاء نے روشنی ڈالی ۔ ایس ایس پی لورالائی آحمد سلطان نے کہا کہ میڈیا عوام اور حکومتوں کے درمیان آئینے کا کردار ہوتے ہیں اور علماء اکرام کا ممبر و مہراف سب سے اہم ہوتا ہے اور اس ممبر مہراف سے نمازیوں اور عوام کو ایک اچھا اور مثبت میسج پہنچ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے انتہائی کم وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے پولیس ہو میڈیا ہو یا علماء اکرام سب کی اپنی اپنی ذمہ داریاں ہیں شہر میں ٹریفک جیسے سنگین مسائل کے حل کے لئیے انجمن تاجران بھی اپنا کردار ادا کریں اور اپنے ساتھی تاجران کو بتائیں کہ ٹریفک جام ہونے سے مریضوں ۔عوام سمیت تاجران بھی شدید متاثر ہوتے ہیں کیونکہ ٹریفک جام ہو گی تو گاہک بھی کم ہونگے انہوں نے کہا کہ آج کی اس میٹنگ کے توسط سے لورالائی کی عوام کو ایک میسج دینا چاہتا ہوں کہ میں آج یہاں ہوں کل کہیں اور ہونگا اور یہ آپ لوگوں کا اپنا علاقہ ہے اور لوگ بھی آپ لوگوں کے ہیں کوئیٹہ سے پنجاب جانے والے لورالائی سے گزرنے میں پانچ منٹ لگاتے ہیں شہرمیں پارکنگز موجود ہے بجائے روڈ میں گاڑی غلط پارکنگ کرنے کی بجائے گاڑیاں پارکنگ میں کھڑی کریں اور اپنے ہی لوگوں کو ٹریفک کے جھنجھٹ سے نجات دلائیں خاصکر روزہ افطار اور تراویح کے دوران۔ انہوں نے علماء اکرام سے کہا کہ دیگر مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ ایک اسپیشل ریکوسٹ کرتا ہوں کہ شجر کاری مہم میں صرف 15 دن باقی ہیں اور اپنے ممبر سے دیگر نصیحت آموز باتوں کے ساتھ ساتھ ایک ایک درخت لگانے کی التماس ضرور کریں ۔
خبرنامہ نمبر 2025/1472
لورالائی26 فروری :وومن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام وزارت انسانی حقوق کی اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینٹ میں وومن رائٹس اینڈ جینڈر وائلنس کے حوالے سے ایک اہم آ گہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجنل ڈائریکٹر منسٹری آف ہیومن رائٹس اسفندیار بادینی ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر فوزیہ درانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عالم خان لون ، سرکاری محکموں کے آ فسران، سکولوں کے اساتذہ ، طلباء و طالبات اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں و دیگر خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر منسٹری آف ہیومن رائٹس اسفندیار بادینی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزارت انسانی حقوق ہیومن رائٹس خصوصا خواتین کے حقوق ، صنفی تشدد سے بچاؤ اور انھیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ہر سال 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منایا جاتا ہے . اس حوالے سے ابھی سے پورے ملک میں پروگرام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ انصاف اور ناانصافی ہر دور میں ہوتا آ رہا ہے ۔اس ضمن میں بہت سے ادارے کام کر رہے ہیں ۔ہر ادارے کا ایک ویژن ہوتا ہے ۔ انسان پیدائشی طور پر عدم تحفظ کا شکار ہوتا ہے وہ ہمیشہ اپنے تحفظ کی تلاش میں ہوتا ہے اس لیے انسانی حقوق کے اداروں کا قیام ناگزیر ہوگیا ہےسب سے پہلے گھر سے حق تلفی شروع ہوتی ہے ہر شخص چھوٹا بڑا مرد عورت قانون کے نظر میں برابر ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ ہر مذہب اور قانون مساوات کی بات کرتا ہے قانون میں عورت کوئی بھی شعبہ اختیار کر سکتے ہیں آ ج سے 10 ، 20 سال پہلے پولیس لیویز میں خواتین کا تصور نہیں کر سکتا تھا ۔ وقت کے ساتھ ماحول بہتر ہوگا قانون انھیں کوئی بھی شعبہ منتخب کرنے کی آ ذادی دیتا ہے لیکن ہماری سوسائٹی میں برا مانا جاتاہے سرکاری محکموں میں صرف 5 فیصد نہیں بلکہ ہر سکول ۔ دفتر میں خواتین کو مواقع دینی چاہیے انہوں نےکہاکہ پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں انسانیت کی تباہی ہوئی جن میں سب سے زیادہ متاثر خواتین اور بچے ہوئے تھے ۔ انہوں نے ہیومن رائٹس کے لئے بنائے گئے مختلف ایکٹس بھی بیان کئے ۔تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عالم خان لون ، سوشل ویلفیئر آ فیسر ماہ جبیں نے بھی خطاب کیا اور شرکاء سے کہا کہ لورالائی محکمہ ترقی نسواں کی طرف سے بے شلٹر و کراسس سنٹر ، خواتین بازار اسٹبلش کر ریے ہیں اس کے علاوہ خواتین کو مالی مدد اور کسی بھی مسئلہ میں مفت قانونی مد د بھی فراہم کیا جاتا ہے.
خبرنامہ نمبر 2025/1473 لورالائی27فروری:
خواتین کے حقوق اور ان سے آگاہی کے حوالے سے وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور ہیومن رائٹس آف پاکستان کے اشتراک سے ضلع لورالائی میں ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر (DC) لورالائی میرین بلوچ تھے، جبکہ ہیومن رائٹس کے ریجنل ڈائریکٹر اسفندیار بادینی، وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی منیجر روبینہ زہری، ایڈمن آفیسر عنایت اللہ، لاء آفیسر ظفر اقبال شاہوانی، سوشل ویلفیئر آفیسر ماہ جبین، عالم لون (ریجنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ)، شیر محمد (سوشل ایکٹیوسٹ)، قمر سلطانہ، میڈم فوزیہ، میڈم حمیرہ (فیمیل ڈی ڈی او)، عبد الرشید بنگلزئی اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار کے دوران مقررین نے خواتین کے بنیادی حقوق، قانونی تحفظ، تعلیم اور معاشی خودمختاری پر روشنی ڈالی۔ مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر میرین بلوچ نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ حکومت بلوچستان خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔روبینہ زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پارلیمانی ایڈوائزر برائے خواتین ڈاکٹر ربابہ بلیدی کی قیادت میں وومن سینٹر لورالائی کو فعال کر دیا ہے، جہاں ضرورت مند خواتین کو کونسلنگ اور فری لیگل ایڈ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر خواتین کے مسائل کے حل میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور انہیں قانونی و نفسیاتی مدد فراہم کرے گا۔ ہیومن رائٹس کے ریجنل ڈائریکٹر اسفندیار بادینی نے انسانی حقوق کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں برابری کے مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خواتین کو گھریلو، سماجی اور معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے آگاہی مہمات کا انعقاد ضروری ہے۔ سیمینار میں موجود شرکاء نے خواتین کے خلاف تشدد، جبری شادی، وراثت کے حقوق اور کام کی جگہ پر ہراسانی جیسے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔ سیمینار کے اختتام پر سوشل ویلفیئر آفیسر ماہ جبین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی سطح پر بھرپور کوششیں کریں گے تاکہ ایک بہتر اور مساوی معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 2025/1475
کوہلو27 فروری:ـ کوہلو میں موسم بہارشجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل کریم بلوچ نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل کریم بلوچ نے کہا ہے کہ تمام محکموں کے ساتھ ساتھ ہر شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مہم کے دوران ایک ایک پودا لگاکر موسم بہار شجر کاری مہم کا حصہ بنیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سموگ، فضائی آلودگی، ہوا کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے اور صحت مند ماحول کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ضروری ہیں۔ محکمہ جنگلات کے نرسری فارم موجود ہے جہاں سے مفت پودے لیں اور شجرکاری کریں شہر کے مختلف شاہراہوں سمیت مختلف جگہوں پر سول سوسائٹی کے تعاون سے پودے لگائے جائیں گے جس سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر جان محمد کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں 10 ہزار سے زائد پودے لگانے کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا ہے تمام شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنی قومی ذمہ داری نبھانا ہوگی شہری اپنے گھروں اور خالی جہگوں میں شجرکاری کرکے و پودوں کا خیال رکھ کر ہمارا ساتھ دیں نہ صرف پودے لگانے ہیں بلکہ ان کو پانی دینا اور خیال کرنا بھی ناگزیر ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوہلو محمد عبدلباسط،رینج فارسٹ آفیسر عبدالصمد زرکون، رینج فارسٹ آفیسر امیر خان مری، سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر سیف اللہ خان مری و محکمہ جنگلات کی اسٹاف موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر 2025/1476
ضلع چمن27فروری:ـڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے 8 اپریل 2023 کو صحبت ناکہ پر دوران ڈیوٹی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شھید ہونے والے عطاءاللہ کی والدین کو ایک کروڑ گیارہ لاکھ کا کمپینسیشن چیک اور پلاٹ کی کاغذات دیئے یہ سب کچھ گورنمنٹ آف بلوچستان ضلعی انتظامیہ اور خاص کر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی کوششوں سے ممکن ہوا۔ اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ عید سے پہلے میں چمن لیویز و پولیس فورس کی شھداء کو کپڑے اور دیگر ضروری سامان بھی دوں گا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام لیویز و دیگر شھداء کو جنت الفردوس نصیب کریں کیونکہ انہوں نے ملک وقوم کی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں پرامن زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا انہوں نے کہا کہ فورس کی تمام شھداء ہمارے قومی ہیروز ہیں جن کی قربانی اور ایثار کو میں سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ شھید مرتے نہیں وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں زندہ ہیں۔
خبرنامہ نمبر 2025/1478پشین27 فروری:ـ۔
ڈپٹی کمشنر زاہد خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل )کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لیے اشیاء خوردونوش کے خوبصورت سٹالز لگائے جائیں گے،جس میں آٹا اور چینی سمیت تمام خوردنی اشیاء سستے داموں فروخت ہوں گی، جبکہ اجلاس میں تاجر برادری سے مشاورت اور اعتماد میں لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دیگر شہروں کی طرح ضلع پشین میں بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو سستی اشیائے خورد ونوش کی فراہمی کے لیے حسب سابق ٹیک ٹاک آڈھ پر ایک بڑا سستا رمضان بازار لگایا جائے گا جس کے لئے انتظامیہ نے ہوم ورک بھی مکمل کر لیا ہے،اور اس ضمن میں اقدامات کئے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں انجمن تاجران سے بھی مشاورت کی گئی ہے جنہیں کہا گیا ہے کہ وہ خوردونوش کی اشیاء کریانہ،سبزی،فروٹ،مرغی کا گوشت،بڑا گوشت،کھجور اور مشروبات کے سٹالز لگائیں اور روزہ داروں کو ریلیف دے کر اجر و ثواب حاصل کریں انہوں نے مزید کہا کہ رمضان سستا بازار میں مرغی کا گوشت بازار سے 30 روپے سستا جبکہ بڑے کا گوشت بازار سے 50 روپے کم قیمت پر دستیاب ہو گا،دریں اثناء حکومتی سطح پر سستے داموں آٹا،چینی اور دیگر اشیاء کے علیحدہ سٹالز لگائے جائیں گے،اس ضمن میں چینی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی کہ رمضان سستا بازار میں چینی ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہو گی،دریں# اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دیگر تمام سٹالوں پر انتہائی معیاری اشیاء 10 سے 15 فیصد سستے داموں فروخت کے لیے رکھی جائیں گی،تاکہ ماہ مقدس میں ضلع کے عوام کو نمایاں ریلیف دیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 2025/1479گوادر27فروری:
جامعہ تربت کے شعبہ بائیو کیمسٹری اور دی اوسیس اسکول گوادر کے طلبہ و طالبات نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ STP کا دورہ کیا، اس موقع پر اساتذہ کرام ، فیکلٹی ممبران بھی انکے ہمراہ تھے۔ جہاں انہیں اس اہم منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میونسپل ونگ، یحییٰ واڈیلہ اور میونسپل آفیسر جاوید سمین نے طلبہ و طالبات کو ایس ٹی پی کے کام کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 24 کلومیٹر طویل سیوریج لائن کے ذریعے شہر کا گندا پانی شہر کے مختلف علاقوں میں نصب ویٹ ویلز میں جمع کرکے ایس ٹی پی پلانٹ تک پمپ کیا جاتا ہے۔ یہاں روزانہ چار لاکھ گیلن پانی کو جدید سسٹمز کے ذریعے ٹریٹ کر کے دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جاتا ہے، جو بعد میں زرعی مقاصد، باغبانی، پارکس، گراؤنڈز اور شہر کے مختلف سبزہ زاروں میں فراہم کیا جاتا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے، تاکہ سیوریج کا آلودہ پانی سمندر میں گرنے سے روکا جا سکے، جو پہلے ساحلی ماحولیاتی نظام کو بری طرح متاثر کر رہا تھا۔ اس ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بدولت شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے اور سبزہ زاروں کی بہتری کے ساتھ ماحولیاتی توازن کو بھی برقرار رکھا جا رہا ہے۔ طلبہ و طالبات نے اس تعلیمی دورے کو نہایت معلوماتی قرار دیا اور جی ڈی اے کے اس ماحولیاتی دوست منصوبے کو سراہا۔ دورے کے دوران طلبہ و طالبات اور ان کے اساتذہ نے سینیٹر اسحاق کرکٹ گراؤنڈ اور بابائے بزنجو فٹبال اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا، جہاں رمضان المبارک کے دوران مختلف کھیلوں کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے جی ڈی اے کے ان شاندار ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دورہ ان کے سیکھنے کے عمل میں نہایت مددگار ثابت ہوگا۔
خبرنامہ نمبر 2025/1480کوئٹہ27 فروری :
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین میراعجاز عظیم بلوچ نے امتحانی سینٹرز میں فرائض سرانجام دینےوالے22سپروائزری عملے پر آئندہ 3سالوں کیلئے امتحانی ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد کردی ۔بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بورڈ صوبے میں جاری میٹرک کے امتحانات میں نقل کے خاتمے کیلئے فعال کرداراداکررہاہے بورڈ عملے کی نگرانی میں مختلف امتحانی سینٹرز میں 22سپروائزری اسٹاف غفلت کے مرتکب پایاگیاہے اس سلسلے میں محمد ایوب، عطاء اللہ ،ساحر فیصل، محمد یوسف ،محمد حنیف ، نور علی ،محمد دائود،غلام نبی ،نصراللہ خان ،محمد نوید،محمد ہاشم ،محمد انور، محمد طاہر، محمد نوید شہزاد، غلام نبی ،حمید اللہ ،نثار احمد، خدابخش، عصمت اللہ، ہارون رشید کمال ،شمس الدین ،عبدالعزیز جو مختلف امتحانی مراکز میں بطور سپروائزری اسٹاف تعینات تھے ،چیئرمین بورڈ کی جانب سے آئندہ 3سالوں کیلئے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ان کی کسی بھی امتحان میں فرائض کی انجام دہی پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
خبرنامہ نمبر 2025/1481خاران27فروری:
ـفوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن(ایف اے او ) انٹر نیشنل ٹریڈ سنٹر(آئی ٹی سی ) کی یورپی یونین کے تعاون سے چلنے والی گراسپ پروجیکٹ کے تحت فارمرز کلائمیٹ بزنس اسکول (ایف سی بی ایس ) اپروچ کے ذریعے تربیت و آگاہی لینے والے زمینداروں اور مالداروں کے لئے گریجویشن سیرمنی کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ایف اے او کے معتلقہ آفیسران سمیت زمینداروں مالداروں اور محکمہ زراعت و حیوانات کے آفیسران ودیگر مکتبہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھے پروقار تقریب سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر ملک منظور احمد نوشیروانی۔ ایف اے او کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر گراسپ ڈاکٹر سید صادق آغا ۔لائیو سٹاک ایکسپرٹ ڈاکٹر عبدالستار مینگل۔ایف اے او گراسپ ٹیم لیڈر نیک محمد ڈائریکٹر ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سید اللہ داد شاہ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرل ریسرچ محمود احمد چنال۔سول سوسائٹی کے راہنما سفر خان راسکوئی۔ماسٹر ٹرینر ویٹنری آفیسر ڈاکڑ قدیر احمد سیاپاد۔ڈاکٹر محمد افضل۔ڈسٹرکٹ ویلیوچین فیسلیٹیٹر ایف اے او میڈیم مراد جان۔ شعیب رزاق۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر این ارایس پی حاجی ثناء اللہ یلانزئی۔ڈسٹرکٹ منیجر بی ار ایس پی حبیب ملنگزئی۔۔ڈاکٹر مبارک علی بادینی ۔حاجی طاوس خان۔جاوید ڈومکی کے علاوہ میل اور فیمیل ایف ایم سی ۔ایف سی بی ایس کے ایس ایم ایز نے بھی خطاب کئیے تقریب کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے او جیسے ادارے کہ طرف سے خاران جیسے دورافتادہ اور پسماندہ علاقے میں زراعت اور حیوانات کے شعبے میں جو کام کئیے ہیں وہ قابل ستائش عمل ہیں اور ساتھ ہی مختلف پروجیکٹس کے ذریعے زمینداری اور مالداری کے حوالے سے تربیتی پروگرامز ٹریننگ اور دیگر صوبوں میں ایگزیبوشن دورے کے دوران جو معلومات حاصل ہوئی ہیں جس سے کئی حد تک معلومات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہمارے بزنس میں کسی حد تک منافع ہوا ہیں اور مالداری وزراعت کے شعبے میں جو مشکلات تھے وہ دن بدن کم ہوتے جارہے ہیں کیونکہ ایف اے او کی جانب سے مختلف پروجیکٹس سے معلومات حاصل ہونے سے مال مویشیوں کی بہتر خوراک کی فراہمی اور ان کی نگہداشت دیکھ بھال اور ان کی افزائش نسل کو بڑھانے اور ان سے بزنس کے کئی مواقع پیدا ہوگئی ہے اور ساتھ ہی زراعت کے شعبے میں کم پانی میں زراعت کے فروغ بیج کی فراہمی اور درختوں کے نسل کو اگے بڑھانے اور ان کی بہتر دیکھ بھال سے زرعی شعبے میں خاطر خواہ فوائد حاصل ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ خواتین اپنے ہی گھر میں چھوٹے طرز کے باغ بانی اور مال مویشیوں کے ساتھ ساتھ کاشتکاری میں خواتین کی شراکت داری خوش آئند عمل ہیں خاران کے لوگوں کے ذریعہ معاش زراعت اور مالداری پر منحصر ہیں اور لائیو سٹاک و زراعت کے شعبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ایف اے او ان دونوں شعبوں میں خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف پہنچایا جاسکیں۔
خبرنامہ نمبر 2025/1482استامحمد27فروری:۔
ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے آج واٹر سپلائی اسکیموں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے واٹر سپلائی اسکیم فیز ون اور واٹر سپلائی فیز ٹو شامل ہیں کے تالابوں میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے پیش کی جائے۔اس کے علاوہ، ڈپٹی کمشنر نے واٹر سپلائی اسکیم فیز ٹو اور فیز ون پر تالابوں میں پانی کی بھرائی کا بھی معائنہ کیا اور اس کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ وہ واٹر سپلائی اسکیم کے تالابوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی محکمے کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ شہریوں کو اس سے پہلے پانی کی مشکلات درپیش تھی ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ آفیسران پر زور دیا کہ وہ تالابوں کو مکمل طور پر بھر دیا جائے تاکہ کینالز کی بندش کے دوران دوبارہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش نہ آئے اس لئے پہلے ہی ضروریات کے مطابق تالابوں میں پانی اسٹور کیا جائے دورے کے دوران دیگر متعلقہ افسران اور واٹر سپلائی محکمے کے اہلکار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر 2025/1483استامحمد27فروری:۔
ضلع استا محمد میں 12 مختلف امراض سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی بگ کیچ اپ مہم تیزی سے جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد ان تمام بچوں اور افراد کو ویکسین فراہم کرنا ہے جو کسی وجہ سے پہلے ویکسینیشن سے محروم رہ گئے تھے ڈپٹی کمشنر استا محمد، ارشد حسین جمالی نے ویکسینیشن مراکز کا دورہ کیا اور مہم کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ویکسینیشن کے معیار، دستیابی کے علاوہ سہولیات، اور عوام کی شرکت کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مہم کے دوران 12 مختلف بیماریوں جیسے پولیو، خسرہ، روبیلا، ٹی بی، کالی کھانسی، ڈپتھیریا، ہیپاٹائٹس بی، نمونیا، تشنج، ہیضہ، اور دیگر کے خلاف ویکسین دی جا رہی ہے مزید بتایا کہ ویکسینیشن کی سہولت اسپتالوں، دیہی مراکز صحت اور موبائل ویکسینیشن ٹیموں کے ذریعے ویکسین لگائی جا رہی ہے مہم کے دوران والدین اور عوام کی بڑی تعداد ویکسینیشن مراکز کا رخ کر رہی ہے، اور مجموعی طور پر مثبت ردعمل سامنے آرہا کچھ دیہی علاقوں میں ویکسینیشن ٹیموں کو رسائی میں مشکلات درپیش ہیں، جنہیں حل کرنے کے لیے مزید موبائل ٹیموں کی تعیناتی ضروری ہے۔عوام میں شعور کو مزید بڑھانے کے لیے مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا کا کردار اہم ہے جو اسے کرنا چاہیے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں اور امید ظاہر کی کہ اس مہم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین فراہم کی جا سکے گی، تاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہو۔
خبرنامہ نمبر 2025/1485استامحمد27فروری:۔
ڈپٹی کمشنر استامحمد، ارشد حسین جمالی نے مقامی امتحانی مراکز کا دورہ کیا تاکہ نقل جیسے ناسور کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے اور امتحانات کی شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت دی کہ وہ سختی سے قواعد و ضوابط پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کی نقل کو برداشت نہ کریں امتحانی مراکز میں طلباء کی تلاشی، موبائل فونز کے استعمال پر پابندی اور سخت نگرانی کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ڈیوٹی پر مامور عملے کو متنبہ کیا گیا کہ اگر کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی نشاندہی کی گئی تو متعلقہ سنٹر کے سپرینڈنٹ اور دیگر عملے پر ذمہ داری عائد ھوگی۔