26th-November-2025

خبرنامہ نمبر8920/2025
کوئٹہ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ اور جمعرات کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم نہایت سرد رہنے کی توقع ہے۔ بالائی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں رات کے وقت شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ زیارت میں صوبے کا کم ترین درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ صوبے بھر میں کہیں بھی بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔علاقائی موسمیاتی مرکز نے صوبے کے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سخت سردی کے پیشِ نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں گرم ملبوسات کا استعمال یقینی بنائیں۔

خبرنامہ نمبر8921/2025 خضدار 26 نومبر2025؛
ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن وڈیرہ محمد صالح جاموٹ کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کا تفصیلی دورہ کیا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیئے فوری اور ٹھوس احکامات جاری کیئے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، اوپی ڈی، ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر ڈاکٹروں نے موجودہ سہولیات اور مسائل پر بریفنگ دی۔ڈی سی خضدار عبدالرزاق ساسولی نے ہسپتال انتظامیہ کو واضح ہدایات دیں کہ تمام شعبے فعال رکھے جائیں، ڈاکٹروں اور عملے کی مکمل حاضری یقینی بنائی جائے اور عوام کو ہر ممکن سہولت بغیر کسی تاخیر کے دی جائے۔انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کے لیئے خصوصی رقم مختص کر دی گئی ہے، جس سے او ٹی میں مذید جدت آئیگی اور اس کا فائدہ مریضوں کو پہنچے گا۔چیف آفیسر خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے بھی عملی تجاویز دیں اور ہسپتال کی بہتری کے لیئے ہر قسم کا تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔یہ دورہ اور اس کے نتیجے میں کیئے گئے فیصلے خضدار کے عوام کے لیئے مثبت پیش رفت ہے۔

خبرنامہ نمبر8922/2025
شہید سکندر آباد سوراب 26 نومبر2025:
حکومتِ بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ایک کھلی کچہری منعقد کی گئی، جس میں عوامی مسائل براہ راست سن کر موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کی گئی۔کھلی کچہری میں ضلع کے تمام اہم سرکاری و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی جن میں ایس پی شہید سکندر آباد سوراب اختر محمد اچکزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سلمان علی بلیدی، 61 ونگ ایف سی کے میجر عباس، اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی بلوچ، ڈی ایس پی محمد یونس مگسی سمیت مختلف محکموں کے ضلعی افسران شامل تھے۔ اس کے علاوہ معززین علاقہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد کھلی کچہری میں شریک عوام نے باری باری اپنے مسائل پیش کیے۔ شہریوں نے پانی کی قلت، بجلی کے مسائل، تعلیم و صحت کی سہولیات، سڑکوں کی خستہ حالی، امن و امان، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی ضروریات سے متعلق شکایات پیش کیں۔ مختلف محکموں کے سربراہان نے مسائل کی نوعیت سن کر کئی اہم درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے جبکہ کچھ مسائل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو جلد از جلد عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے کہا کہعوامی خدمت حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور لوگوں کے روزمرہ مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر عوامی سہولت کے لیے کوشاں ہے، اور ایسے اجلاسوں کو باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا تاکہ عوام کو براہ راست اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع ملتا رہے۔شرکاء نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئے گی بلکہ انتظامیہ اور عوام کے درمیان اعتماد بھی مزید مضبوط ہوگا۔ لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

خبرنامہ نمبر8923/2025
لورالائی 26 نومبر 2025:
پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں اشیائے خورد و نوش کے نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نائب تحصیلدار اعظم خان، پرائس کنٹرول کمیٹی کے انچارج جہانگیر خان، میونسپل کمیٹی کے نمائندے، انجمن تاجران، آٹا ڈیلرز، چینی ڈیلرز، بیکری مالکان، تندور مالکان، پرچون ایسوسی ایشن، ہوٹل یونین، قصاب حضرات، سیلون، گرم حمام اور دیگر دکانداران کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران تمام شرکاء کی باہمی مشاورت سے ضلع لورالائی کے لیے اشیائے خورد و نوش کا نیا نرخنامہ مرتب اور باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ نرخنامے پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہو سکے۔

خبرنامہ نمبر8924/2025
*اسلام آباد26نومبر2025: چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ سے چین کی معروف کمپنی Shandong Xinxu International Corporation Ltd کے نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں جی پی اے آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت کمپنی کے آپریشنل منیجر عمیر ارشد نے کی۔ ملاقات میں گوادر کے نارتھ فری زون میں سرمایہ کاری، صنعتی ڈھانچے کی تعمیر، لاجسٹک سہولیات کے قیام اور مختلف تجارتی مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے جی پی اے کو آگاہ کیا کہ Shandong Xinxu Group نے حال ہی میں گوادر پورٹ کا دورہ کیا ہے، جس کے بعد کمپنی نے متعدد سرمایہ کاری منصوبوں پر فزیبلٹی کا ابتدائی جائزہ شروع کر دیا ہے۔ چینی کمپنی کے نمائندوں نے کہا کہ وہ گوادر میں ایک جدید ایکسپورٹ بیسڈ پروسیسنگ یونٹ، کولڈ اسٹوریج اور صنعتی شیڈز کے قیام میں دلچسپی رکھتے ہیں، جن سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ فری زون میں کارگو ٹریفک اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ بھی ہوگا۔ ملاقات میں مکران میں پہلی سیمنٹ فیکٹری کے قیام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیرمین نورالحق بلوچ نے وفد کو گوادر پورٹ، فری زون فیز II (نارتھ فری زون)، دستیاب مراعات، انفراسٹرکچر اور مختلف سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے آگاہ کیا۔ چیرمین نورالحق بلوچ نے کہنا تھا کہ گوادر پورٹ علاقائی کنیکٹیویٹی اور تجارت کا نیا ابھرتا ہوا اقتصادی مرکز ہے، جہاں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ چیرمین نورالحق بلوچ نے یقین دلایا کہ جی پی اے سرمایہ کاری کے عمل میں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا اور ترجیحی بنیادوں پر ضروری اقدامات کا جائزہ لے گا۔

خبرنامہ نمبر8925/2025
لورالائی 26 نومبر 2025:
کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو نے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ضلع بارکھان میں جاری بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے کمشنر لورالائی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متعدد منصوبے تکمیل کے قریب ہیں جبکہ دیگر منصوبوں پر تسلی بخش رفتار سے کام جاری ہے۔ انہوں نے منصوبہ بندی، معیار، شفافیت اور عوامی ضرورتوں کے مطابق درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ نے اس موقع پر واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی امانت ہیں اور ان میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت جاری کر یں کہ تمام ترقیاتی کام بروقت، شفاف اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی بہبود کے منصوبوں کو اولین ترجیح دے رہی ہے، اور ترقیاتی عمل میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ترقی کا دائرہ نچلی سطح تک موثر انداز میں پھیل سکے۔

خبرنامہ نمبر8926/2025
سبی 26 نومبر2025:
ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرشید نے ڈائریکٹر جنرل ای پی اے محمد ابراہیم بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ سبی کے تعاون سے غیر قانونی پلاسٹک بیگز کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سبی شہر کے مختلف بازاروں اور دکانوں سے 85 کلو غیر قانونی پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرشید نے بتایا کہ ای پی اے پلاسٹک ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف حکومت بلوچستان اور ای پی اے سے منظور شدہ ماحول دوست ففٹی مائیکرونز بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک اور شاپنگ بیگز کے استعمال، خرید و فروخت کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے دکانداروں اور کاروباری طبقے سے اپیل کی کہ ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں، کیونکہ غیر معیاری پلاسٹک بیگز نہ صرف ماحول بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔

خبرنامہ نمبر8927/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے افسران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی، مسائل اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ “حکومت نے ہمیں عوام کا خادم مقرر کیا ہے، اس لیے ہمارا فرض ہے کہ دیانت داری اور خلوصِ نیت سے عوام کی خدمت کریں۔”ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں میں اسٹاف اور وسائل کی کمی، ملازمین کی کارکردگی اور محکماتی امور کا جائزہ لیا اور کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں سرانجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی سی میٹنگز میں کسی افسر کی جگہ کوئی پراکسی یا جونیئر نمائندہ ہرگز نہ بھیجا جائے۔نقیب اللہ کاکڑ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ جلد ضلع بھر کے محکموں اور دفاتر کے تفصیلی دورے کریں گے تاکہ انتظامی معاملات، ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی مسائل کا خود جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی یا تکمیلی منصوبوں کی مکمل معلومات متعلقہ اداروں کے پاس ہونا ضروری ہے۔”
چیف سیکرٹری کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو اپنے باقاعدہ سوشل میڈیا پیجز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ عوام کو سرکاری سرگرمیوں سے بروقت آگاہ رکھا جا سکے۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے افسران کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ “سرکاری تعاون اور مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔”

خبرنامہ نمبر8928/2025
نصیرآباد۔26 نومبر 2025:
کمشنر نصیرآباد ڈویژن، صلاح الدین نورزئی کی زیرِ صدارت (سی آر سی )کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا، جس میں محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امیدواروں کی جانب سے مجموعی طور پر 65 اعتراضات پیش کیے گئے جن میں سے 58 کی سماعت ہوئی، جبکہ 7 امیدوار پیش نہ ہوئے۔
کمشنر نے مستند اعتراضات کو منظور کرتے ہوئے متعلقہ امیدواروں کے نام میرٹ لسٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام دستاویزات کی شفاف اور مکمل تصدیق یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے جعلی ڈگری رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی ہدایات جاری کئیے۔کمشنر نے کہا کہ کمیٹی کی اولین ترجیح شفاف اور میرٹ پر مبنی فیصلہ سازی ہے۔ اگر کسی امیدوار کے ساتھ ناانصافی ثابت ہوئی تو اسے فوراً اس کا حق دیا جائے گا تاکہ بھرتی کے عمل پر عوام کا اعتماد برقرار رہے۔

خبرنامہ نمبر 8929/2025
تربت — ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی فداحسین دشتی اور ڈاکٹر نور بھی موجود تھے۔ شرکاء نے بالخصوص بی ایس ڈی آئی پروگرام، اس کے نظام کار اور ضلع میں اس کی شفاف عملداری پر گفتگو کی۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے ضلع میں جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تکمیل اور مؤثر نگرانی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیچ ایک تاریخی اور اہم خطہ ہے، یہاں ترقی اور سہولیات کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے عوامی ضروریات، سماجی ترقی اور فلاحی منصوبوں کو مزید فعال بنانے کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

خبرنامہ نمبر 8930/2025
قلعہ سیف اللہ: ضلع قلعہ سیف اللہ میں ڈپٹی کمشنر ساگر کمار کی زیرِ صدارت بی ایس ڈی آئی فیز 2 کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات کا ایک جامع اور تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران، تکنیکی ماہرین اور مقامی نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولوی نور اللہ بھی موجود تھے، جنہوں نے علاقے کی ترقی، عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کے حوالے سے اپنی آرا پیش کیں۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے تحت جاری منصوبوں کی تازہ ترین پیش رفت، درپیش مشکلات، مالیاتی ضروریات اور تکمیل کے ممکنہ اوقات کار کے بارے میں واضح اور جامع بریفنگ دیں۔ افسران نے بی ایس ڈی آئی فیز 2 میں شامل سڑکوں کی تعمیر، تعلیم و صحت کے منصوبوں، پانی کی فراہمی، زرعی ترقی، ماحولیات اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق اپنی تفصیلات پیش کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے، شفافیت کو یقینی بنانے اور عوامی بہبود کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام اسکیمات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی عمل میں سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔مولوی نور اللہ نے علاقے کے عوامی مسائل، ضروریات اور ترجیحات پر روشنی ڈالی اور حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بی ایس ڈی آئی فیز 2 کے منصوبے علاقے کی پسماندگی دور کرنے میں مؤثر ثابت ہوں گے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں اپنی پیش رفت رپورٹ تحریری شکل میں پیش کریں اور فیلڈ وزٹ کے دوران عوامی شکایات اور مسائل کا براہِ راست جائزہ لیا جائے۔

خبرنامہ نمبر 8931/2025
کوئٹہ 26نومبر2025۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن مجیب الرحمٰن قمبرانی،سی ای او پی پی پی ڈاکٹر فیصل،پی ڈی صفاء دلنواز خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں کوئٹہ شہر اور مضافاتی علاقوں کی صفائی ستھرائی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر اور توسیع پذیر بنایا جائے اور درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے۔اجلاس میں صفاء کوئٹہ کی جانب سے بتایا گیا کہ شہر میں ڈور ٹو ڈور کلیکشن سروس کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔فی الحال یہ سروس شہر کے سات علاقوں میں جاری ہے تاہم مرحلہ وار اسے پورے شہر میں نافذ کیا جائے گا جس سے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر صفائی کی سہولت میسر آئے گی اور گلی کوچے بھی کچرے سے پاک ہوں گے۔اس سلسلے میں سروس سے استفادہ کے لیے ایک مناسب ماہانہ فیس مقرر کی گئی ہے اسکے علاوہ صفاء کوئٹہ انتظامیہ نے ریکوری کے مسائل کی نشاندہی بھی کی، جس پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ دور ڈیجیٹلائزیشن کا ہے، لہٰذا پروجیکٹ کے تحت ایسی ایپ یا نظام تیار کیا جائے جو شفافیت اور مؤثر ریکوری کو یقینی بنائے۔ کمشنر نے کمرشل ایریاز سے صفائی فیس کی وصولی کو منظم بنانے، ڈور ٹو ڈور کچرا کلیکشن کو بہتر اور تیز کرنے اور اٹھائے گئے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے مناسب اقدامات کی ہدایت بھی کی انہوں نے متعلقہ حکام کو ضروری مشینری اور ساز و سامان کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مرحلہ وار اس نظام کو پورے شہر اور مضافاتی علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی تب تک ممکن نہیں جب تک شہری رہائشی ہوں یا تاجر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون نہ کریں۔ اجلاس میں شہر میں صفائی کے حوالے سے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر بھی غور کیا گیا

خبرنامہ نمبر 8932/2025
کوئٹہ 26نومبر2025: کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی کی نئی ترقیاتی اسکیمات پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈوپلیمنٹ ظہور احمد سمیت محکمہ زراعت، کالجز، ثقافت، آبپاشی، ماحولیات، لیبر، لوکل گورنمنٹ، اقلیتی امور، توانائی، پرائمری ایجوکیشن، پی ایچ ای، ٹرانسپورٹ، کیو ڈی اے اور واسا کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے پی ایس ڈی پی میں شامل 114 نئی ترقیاتی اسکیمات پر متعلقہ محکموں نے کمشنر ڈویژن کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ٹینڈرنگ، فنڈز کے اجرا اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنے ترقیاتی منصوبوں پر جلد از جلد عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ انہوں نے تعطل کا شکار منصوبوں کے مسائل فوری حل کرکے انہیں بھی فعال کرنے کی تاکید کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پینے کے پانی اور واٹر سپلائی سے متعلق اسکیموں کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو ڈسٹرکٹ واٹر کمیٹی سے لازمی اجازت حاصل کرنا ہوگی، بصورتِ دیگر کمیٹی کی منظوری کے بغیر پی ایس ڈی پی کے تحت اسکیموں پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔اجلاس کے دوران صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا گیا، جبکہ روڈ سیکٹر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ کمشنر نے ڈپلیکیٹ منصوبوں کے خاتمے اور اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گرین بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے میں 21 نئی بسوں کا اضافہ کیا جارہا ہے، جن میں 17 گرین اور 5 پنک بسیں کوئٹہ کے لیے جبکہ 4 بسیں تربت کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں الیکٹرک وہیکلز اور پیپلز ٹرین سروس منصوبوں پر بھی عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے اجلاس میں شریک نہ ہونے والے متعلقہ محکموں کے افسران پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان محکموں کے سیکرٹریز کو خط لکھ کر وجہ پوچھی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے ان منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 8933/2025
تربت . ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیرِ صدارت یونین کونسل کیچ کے چیئرمینوں کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس تربت میں منعقد ہوا، جس میں بی ایس ڈی آئی پروگرام کے فیز ون کے بعد فیز ٹو کے پی سی ون اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ نے کہا کہ فیز ون میں تربت کارپوریشن اور دشت کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی گئی، جبکہ اب فیز ٹو میں یونین کونسل کیچ کے دیہی علاقوں خصوصاً مند، تمپ، ناصرباد اور دیگر پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں صحت، تعلیم، اسپورٹس اور پی ایچ ای کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جاسکیں۔ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے اجلاس میں واضح کیا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت تمام منصوبے ٹیکس فری ہوں گے جبکہ پی سی ون میں شامل مالی وسائل متعلقہ اسکیموں پر مکمل طور پر خرچ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت، میرٹ اور معیار ان کی اولین ترجیحات ہیں اور کسی قسم کی غلط فہمی یا غیر ضروری مطالبات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ خود بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں گے تاکہ منصوبہ بندی، معیار اور رفتار میں کوئی کمی نہ رہ سکے۔ اجلاس کے اختتام پر یونین کونسل کے چیئرمینوں نے اپنے علاقوں کے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جن پر ڈپٹی کمشنر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

خبرنامہ نمبر 8934/2025
قلعہ سیف اللہ: ڈپٹی کمشنر ساگر کمار کی زیرِ صدارت ڈی پی ای سی (DPEC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آنے والی پولیو مہم کی تیاریوں، حکمتِ عملی اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر وحید سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا آئندہ پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیموں کی تشکیل، مانیٹرنگ، سیکورٹی، ویکسین کی ترسیل اور مذہبی و سماجی آگاہی جیسے تمام پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی جائے۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید نے ضلع میں پولیو کے موجودہ حالات، گزشتہ مہم کی رپورٹ، انکار کنندہ خاندانوں کے اعداد و شمار، ہائی رسک علاقوں اور مہم کے دوران درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔اجلاس میں دیگر محکموں کے افسران نے بھی اپنے فرائض اور تعاون سے متعلق مؤثر تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مربوط حکمتِ عملی کے تحت پولیو ٹیموں کی مکمل معاونت کریں اور اس قومی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے والدین، اساتذہ، علما اور عوامی نمائندوں کی بھرپور شرکت ضروری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع قلعہ سیف اللہ کو پولیو فری بنانے کے لیے تمام اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں یقینی بنائے جائیں

خبرنامہ نمبر 8935/2025
کوئٹہ 27 نومبر2025: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع سے مریض اپنے علاج کیلئے کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں جو کوئٹہ شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں پر بھاری بوجھ بھی ہے۔ بدقسمتی سے پچاس سال گزرنے کے باوجود ہم کوئٹہ شہر میں کوئی بڑا جدید ہسپتال نہیں بنا سکے۔ آج بھی مریضوں کی ایک بڑی تعداد علاج کیلئے کراچی جانے پر مجبور ہے جس سے مریضوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں اور بعض مریض تو راستے میں ہی مر جاتے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ حکومت اس حل طلب مسئلے کو حل کرنے کیلئے فوری ایکشن لے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ لوگوں کو اپنے ہی صوبے میں معیاری علاج معالجے کی سہولیات میسر ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمنگلی روڈ پر واقع کڈنی ہسپتال اور بعدازاں ہزارہ ٹاون میں واقع دارالشفاء امام خمینی کے دورے کے موقع پر کیا. اس موقع پر کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی اور بینوک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر لیاقت تابان سمیت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ایک بڑی تعداد موجود تھی. گورنر جعفرخان مندوخیل کو اپنے دورے کے دوران کڈنی ہسپتال کی کارکردگی اور تازہ ترین صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ منعقدہ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر مندوخیل نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد صوبے میں گردوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو معیاری دیکھ بھال کیلئے ضروری وسائل کا معائنہ کرنا ہے۔ یہاں آکر مجھے تسلی ہوئی کہ صوبہ میں گردوں کے مریضوں کا بہترین علاج ہو رہا ہے جس کیلئے ڈاکٹر لیاقت آغا اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک کوششیں خراج تحسین کے مستحق ہیں. انہوں نے کہا کہ آج ایرانی قونصل جنرل کے تعاون سے چار ڈائیلاسز مشینوں کی فراہمی سے کڈنی ہسپتال کے مجموعی معیار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ بات بھی باعث فخر ہے کہ یہی ڈائیلاسز مشینیں ایران میں ہی بنی ہیں. صوبہ بلوچستان اپنی ہی فیمیل سرجنز اور فزیشنز کو دیکھ کر خوشی ہوئی. قبل ازیں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا. بعدازاں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ کے مضافات میں واقع دارالشفاء امام خمینی ہزارہ ٹاون کا دورہ کیا اور اس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا. وہاں موجود ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دینی علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال کے قیام سے علاقے کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں اور ایران کے تعاون فراہم کی گئیں چھ ڈائیلاسز مشینوں سے مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگی. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبے کے تمام مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ اپنے صوبے کے عوام کی معاونت کیلئے بھرپور کردار ادا کریں.

خبرنامہ نمبر 8936/2025
نصیرآباد26نومبر2025:
ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت عوامی مسائل کے تدارک اور ان سے براہِ راست آگاہی حاصل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں منعقد ہوئی جس میں لیفٹیننٹ کرنل رضوان طیب ایس ایس پی نصیر آباد غلام سرور بھیئو ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی فرید الحق لہڑی ضلعی سربراہان کے علاوہ تمام شہریوں اور سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات سے متعلق ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کو ضلع بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال بلدیاتی خالی نشست پر الیکشن نہ کروانے۔آبنوشی کی عدم فراہمی زرعی اراضی کے مسائل بائے پاس روڈ کے کام کے التواء لیڈی ڈاکٹرز کی آن کال ڈیوٹی منشیات کی فروخت لائبریری کے مسائل قبرستان کی اراضی پر قبضے سمیت دیگر مسائل کے متعلق تحریری و زبانی طور پر آگاہ کیا گیا ۔کئی شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افیسران کو ہدایت کی کہ مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔کھلی کچہری کے موقع پر عوام کو اپنی شکایات پیش کرنے کے لیے نصیرآباد ضلعی انتظامیہ نے مؤثر اور بہتر پلیٹ فارم فراہم کیا تاکہ شہری انفرادی طور پر ضلعی سربراہان اور ڈپٹی کمشنر کے سامنے اپنے مسائل رکھ سکیں۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات اور کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی ہدایات کی روشنی میں کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کا براہِ راست اور فوری حل ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے،کیونکہ عوام کے مسائل حل کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر مفادِ عامہ کے لیے جاری اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکموں کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کھلی کچہری کے علاوہ بھی روزانہ کی بنیاد پر اپنے مسائل سے آگاہ کرتے رہیں تاکہ انتظامیہ بہتر انداز میں ان کے مسائل کا حل فراہم کر سکے۔

خبرنامہ نمبر 8937/2025
نصیرآباد26نومبر2025:
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے ایگزیکٹو انجینئر مواصلات و تعمیرات (روڈ اینڈ بلڈنگ) عبدالرحمن خان کاکڑ کے ہمراہ ضلع نصیرآباد میں بی اینڈ آر کے مختلف جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے کمشنر آفس،ڈی آئی جی ہاؤس تا واپڈا کالونی، ایریگیشن کالونی۔بلیک ٹاپ روڈ، پہنور پل ٹو ناظم ڈپ روڈ۔ بلیک ٹاپ روڈمیرحسن۔ ربیع تھری روڈ، خان محمد مینگل روڈ، ارسلان خان روڈ، وحید مینگل روڈ سمیت دیگر مقامات کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویژن کے آرٹیکل رائٹر اختر منگی کی اس رپورٹ میں

خبرنامہ نمبر8938/2025
قلعہ سیف اللہ: امتحانی مراکز کا معائنہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر رحیم خان مینگل کی ہدایات قلعہ سیف اللہ میں تعلیمی سرگرمیوں اور امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر رحیم خان مینگل نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات جاری تھے۔ معائنے کے دوران انہوں نے مختلف کمروں کا جائزہ لیا اور امتحانی عمل کی شفافیت، نظم و ضبط اور انتظامات کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔اس موقع پر امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ، دیگر انویجیلیٹرز اور متعلقہ عملہ بھی ہمراہ تھا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی بے ضابطگی، نقل یا غیر ذمہ دارانہ عمل کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے طلباء کے لئے پرسکون اور منصفانہ ماحول یقینی بنانے پر زور دیا۔میر رحیم خان مینگل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے فروغ اور امتحانات کے شفاف انعقاد کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے طلباء سے بھی مختصر گفتگو کی اور انہیں ایمانداری کے ساتھ امتحان دینے کی تلقین کی۔دورے کے اختتام پر انہوں نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ضلع قلعہ سیف اللہ میں تعلیمی معیار مزید بہتر ہوتا رہے گا۔

خبرنامہ نمبر8940/2025
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اسٹرٹیجک پراجیکٹس کے اوور سائٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ اسٹریٹیجک منصوبوں کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ یہ ترقی، اقتصادی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ مقررہ وقت پر نتائج حاصل ہوسکیں اور عوام کو ان کے حقوق ملیں۔ منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کے ذریعے عوام کا اعتماد بڑھتا ہے اور ترقیاتی مقاصد موثر طور پر پورے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مزید بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اسٹرٹیجک منصوبے صحت، تعلیم، اور معاشی مواقع میں بہتری لاتے ہیں اور طویل مدتی خوشحالی کی بنیاد ڈالتے ہیں۔ ایسے منصوبے غربت کم کرنے، معاشرتی سہولتوں کی فراہمی اور سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی مقررہ مدت میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات ذاہد سلیم، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات اور متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔

خبرنامہ نمبر8941/2025
کوئٹہ، 26 نومبر 2025: بلوچستان میں شہری سہولیات کی جدید اور منظم فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نادرا اور محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے اشتراک سے یونین کونسل سطح پر مشترکہ رجسٹریشن ون ونڈو کاؤنٹر / برتھ رجسٹریشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی فیتہ مشیرِ وزیرِ اعلیٰ برائے بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری نے کاٹا۔قریب میں سیکریٹری بلدیات عبدالرؤف بلوچ، ایڈیشنل سیکریٹری ثناء اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ محمد ایوب قریشی، ڈائریکٹر جنرل نادرا نوید جان صاحبزادہ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت علی، ڈاکٹر نوشین خان (ڈپٹی ڈائریکٹر MCQ)، سی آر وی ایس فوکل پرسن سید عباس آغا، سیکشن آفیسر مختیار زہری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لاء) طحہٰ جنید سمیت دیگر متعلقہ حکام اور نمائندگانِ کوئٹہ آن لائن نے شرکت کی۔تقریب کے دوران بتایا گیا کہ یہ ون ونڈو کاؤنٹر ایک جامع اقدام کا حصہ ہے جس کے تحت نادرا اور محکمہ بلدیات مل کر یونین کونسل سطح پر ایسے مراکز قائم کر رہے ہیں جہاں شناختی کارڈ، ایف آر سی، بی فارم، برتھ رجسٹریشن اور دیگر اہم شہری رجسٹریشن کی سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں، خصوصاً دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو ضروری خدمات اُن کی دہلیز پر فراہم کرنا اور طویل سفر کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔
اس منصوبے سے صوبے میں بہتر قومی دستاویزی نظام، شفاف سروس ڈیلیوری، نادرا اور لوکل کونسلز کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن اور عوامی سہولت کے لیے ڈیجیٹل گورننس کو فروغ ملے گا۔پہلے مرحلے میں نادرا کی درخواست پر محکمہ بلدیات نے اُن یونین کونسلز کی نشاندہی کی جہاں مناسب انفراسٹرکچر دستیاب تھا۔ فیز ون میں 14 مقامات کو چنا گیا جن میں شامل ہیں:
یو سی اغبرگ اور یو سی ہنہ (کوئٹہ)، میونسپل کمیٹی تاسپ اور یو سی خضداران (پنجگور)، یو سی حبیب زئی، یو سی عبدالرحمان زئی، یو سی سگئی-II (قلعہ عبداللہ)، یو سی کربلا اور یو سی یارو (پشین)، یو سی ناصائی، یو سی کان، یو سی گورزئی (قلعہ سیف اللہ)، یو سی کیٹل فارم (جعفرآباد)، یو سی علی آباد شمالی (نصیر آباد)، یو سی لوپ اور وڈھ (خضدار)۔ مزید یونین کونسلز کا انتخاب عمارت، بجلی اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی دستیابی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیرِ وزیرِ اعلیٰ نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری نے کہا کہ درست، شفاف اور بروقت شہری رجسٹریشن صوبے کی ضرورت ہے۔ یہ مشترکہ اقدام حکومت کے اس وژن کا عملی اظہار ہے جس کے تحت بنیادی خدمات عوام تک اُن کی دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستند ڈیٹا مؤثر حکومتی منصوبہ بندی کی بنیاد ہے اور یہ مراکز جدید، شفاف اور محفوظ انتظامی ڈھانچے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔مشیر نے مزید کہا کہ محکمہ بلدیات کو فوری اصلاحات کے ذریعے مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو زیادہ بہتر اور جدید خدمات فراہم کی جا سکیں۔صوبائی حکومت نے مختصر وقت میں بنیادی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، اور یونین کونسل سطح پر ایسے مراکز کا قیام اسی اصلاحاتی حکمتِ عملی کا اہم جزو ہے۔نادرا اور محکمہ بلدیات کے حکام نے بتایا کہ نیا قائم کردہ برتھ سینٹر جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے برتھ رجسٹریشن، سرٹیفکیٹ کے اجرا اور سول ڈیٹا کے مرکزی نظام سے انضمام کی سہولت فراہم کرے گا۔تقریب کے اختتام پر مشیرِ وزیرِ اعلیٰ نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری نے خصوصی تربیت یافتہ عملے کی تعیناتی، عوامی آگاہی مہمات، اور صوبے کے دیگر یونین کونسلز میں بھی ایسے مراکز کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر گورننس اور مؤثر ڈیٹا مینجمنٹ صوبے کی پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا نوید جان صاحبزادہ نے کہا کہ نادرا بلوچستان میں سول رجسٹریشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ مشیر نے نادرا کی عوام دوست خدمات اور تکنیکی تعاون کو سراہتے ہوئے اسے عوامی سہولت کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

خبرنامہ نمبر8942/2025
Quetta, 26 November 2025:
The modern and organized delivery of citizen services in Balochistan marked a significant advancement today with the inauguration of a Unified Registration One Window Counter / Birth Registration Center established jointly by NADRA and the Local Government and Rural Development Department at the Union Council level. The center was formally inaugurated by the Advisor to the Chief Minister on Local Government and Rural Development, Nawabzada Baba Amir Hamza Zehri, who cut the ribbon to open the facility.

The ceremony was attended by Secretary Local Government Abdul Rauf Baloch, Additional Secretary Sanaullah Khan, Director General Local Government Muhammad Ayub Qureshi, Director General NADRA Naveed Jan Sahibzada, Secretary Local Government Board Shujaat Ali, Dr. Nosheen Khan (Deputy Director MCQ), CRVS Focal Person Syed Abbas Agha, Section Officer Mukhtiar Zehri, Assistant Director (Law) Taha Junaid, and representatives from Quetta Online, alongside other concerned officials.

During the ceremony, it was highlighted that the One Window Counter is part of a broader initiative under which NADRA, in collaboration with the Local Government and Rural Development Department, is deploying community-level service centers to provide CNIC, FRC, B-Form, birth registration, and other civil registration services. The project aims to deliver essential citizen services at the doorstep and reduce the need for residents, particularly in remote areas, to travel long distances.

The initiative is designed to enhance service delivery across Balochistan, reduce administrative burden, strengthen coordination between NADRA and Local Councils, and support digital governance for public convenience.

In the first phase, NADRA requested the Local Government Department to nominate Union Councils with suitable infrastructure for system installation. Fourteen locations have been finalized under Phase I, including UC Aghbarg and UC Hanna (Quetta); Municipal Committee Tasp and UC Khudabadan (Panjgur); UC Habibzai, UC Abdul Rehmanzai, UC Segai-II (Killa Abdullah); UC Karbala and UC Yaro (Pishin); UC Nasai, UC Kaan, UC Gorezai (Killa Saifullah); UC Cattle Farm (Jaffarabad); UC Aliabad Shumali (Naseerabad); and UC Loap and Wadh (Khuzdar). Additional Union Councils will be selected based on the availability of suitable buildings, uninterrupted electricity supply, and reliable network connectivity.

Addressing the ceremony, Advisor Nawabzada Baba Amir Hamza Zehri emphasized that accurate, transparent, and timely civil registration is essential for the province. He noted that this joint effort is a practical demonstration of the government’s commitment to providing services at the citizens’ doorstep. He stated that accurate data forms the foundation of effective state planning and that these centers will contribute significantly to building a transparent, secure, and modern administrative structure in Balochistan.

The Advisor further stated that the Local Government and Rural Development Department is being strengthened through urgent reforms aimed at modernizing service delivery. He added that the provincial government has taken practical steps within a short time to expand access to essential services across the province, and establishing such centers at the Union Council level is an important part of the government’s reform strategy.

NADRA and Local Government officials briefed that the newly established UC Birth Center is equipped to provide birth registration, certificate issuance, and integration of civil data into a central system through modern digital technology.

At the conclusion of the ceremony, Advisor Nawabzada Baba Amir Hamza Zehri underscored the importance of specialized staff training, public awareness campaigns, and establishing similar centers across Balochistan, noting that improved governance and effective data management are key to the province’s sustainable development.

On the occasion, Director General NADRA Naveed Jan Sahibzada expressed NADRA’s full commitment to strengthening and modernizing the civil registration system in Balochistan through advanced technology. The Advisor commended NADRA’s citizen-friendly services and technical support, describing them as highly commendable and essential for improving public service delivery.

خبرنامہ نمبر8943/2025
لورالائی؛26نومبر 2025: اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم کے زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انجمن تاجران کے نمائندے ٹرانسپورٹرز۔سبزی و فروٹ فروش پکوڑے فروش آٹا ڈیلر۔پولٹری فارم مالکان۔دودھ فروش۔قصائی ودیگر شریک تھے جبکہ نائب تحصیلدار حاجی عظیم، اور پی آر او بھی موجود تھے اجلاس میں بازار کے مختلف درپیش مسائل اور پرائس کنٹرول کمیٹی سے متعلق زیر بحث لایا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے دئیے گئے احکامات پر عمل کرنا چاہیے اگر کسی نے بھی عمل نہیں کیا،اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی گرانفروشی ۔ذخیرہ اندوزی اور زائد المیعاد اشیاء خردونوش فروخت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اس کے علاوہ دکاندار حضرات صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے دکانوں کے کچرے وغیرہ مخصوص جگہ پر رکھیں تاکہ میونسپل کمیٹی کے عملے کو صفائی کرنے اور اٹھانے میں آسانی پیدا ہوسکیں جبکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کےبہتری اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے دکانداروں کو چائیے کہ وہ خود ذمہ دار شہری کے حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مخصوص جگہ پارکنگ استعمال کرے اور بڑے گاڑیوں کو دن کے اوقات بازار میں داخل ہونے کی ممنوع ہے اسی طرح پرائس کنٹرول کمیٹی کا ٹیم وقتا فوقتا بازار کا دورہ کرتے رئینگے ٹرانسپورٹرز اپنے مسافر گاڑیوں میں سواریوں کو جتنی ممکن ہو بہتر سہولیات فراہم کریں اور غیر قانونی سامان تیل وغیرہ اور جانوروں کو لیجانے اور لانے میں سختی سے پابندی ہے اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم نے مزید کہا کہ عوام کو جتنی بنیادی سہولیات فراہم ہو گی جو ان کا حق بنتا ہیں اس لیے تمام شرکاء اپنے ذمہ داریاں نبھانے ہوتے پرائس کنٹرول کمیٹی کے احکامات پر عمل کرے

خبرنامہ نمبر8944/2025
کوئٹہ، 26 نومبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے آج یہاں بلیلی روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا دورہ کرتے ہوئے منصوبے کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے افسران اور انجینئرز نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے ڈیزائن، پیش رفت، درپیش چیلنجز اور تکمیل کے متوقع شیڈول سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے طور ناصر سے لے کر باچا آغا تک سڑک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور جاری کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے فیلڈ سٹاف اور منصوبے سے وابستہ تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سڑک کے تعمیراتی کام میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بلیلی روڈ شہر کی اہم و مصروف گزرگاہ ہے، اس لیے اس کی بروقت تکمیل نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ کیے بغیر تعمیراتی کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک کی روانی سے متعلق جاری مسائل کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے دونوں اطراف کی سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک پلاننگ کو مؤثر بنایا جائے تاکہ دوران تعمیر شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

خبرنامہ نمبر8945/2025
کوئٹہ، 26 نومبر2025:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے آج یہاں بلیلی روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا دورہ کرتے ہوئے منصوبے کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے افسران اور انجینئرز نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے ڈیزائن، پیش رفت، درپیش چیلنجز اور تکمیل کے متوقع شیڈول سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے طور ناصر سے لے کر باچا آغا تک سڑک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور جاری کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے فیلڈ سٹاف اور منصوبے سے وابستہ تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سڑک کے تعمیراتی کام میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بلیلی روڈ شہر کی اہم و مصروف گزرگاہ ہے، اس لیے اس کی بروقت تکمیل نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ کیے بغیر تعمیراتی کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک کی روانی سے متعلق جاری مسائل کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے دونوں اطراف کی سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک پلاننگ کو مؤثر بنایا جائے تاکہ دوران تعمیر شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

خبرنامہ نمبر8946/2025
کوئٹہ، 26 نومبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ سروسز مینیجر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے علاوہ وفاق المدارس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگانے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں نے مہم کی موجودہ پیشرفت اور درپیش چیلنجز سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت اور تعلیم کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران کسی بھی بچے کو ویکسینیشن سے محروم نہ رہنے دیا جائے اور والدین میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ مہم کی نگرانی اور تعاون کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز باہمی رابطے کے ذریعے اس قومی مقصد کو کامیاب بنائیں۔اجلاس کے شرکاء نے مہم کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے گھر گھر آگاہی، اسکولوں میں ویکسینیشن ٹیموں کی مؤثر تعیناتی اور مذہبی، سماجی و کمیونٹی سطح پر معلوماتی سرگرمیوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ عوامی شراکت اور تعاون کے ذریعے خسرہ و روبیلا جیسے امراض کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے گا اور بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر8947/2025
کوئٹہ ،26نومبر 2025:۔ بلوچستان پولیس نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو¿ثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 35 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 28 پستول/ریوالور، 6 ایس ایم جی، 8 رائفل/شاٹ گنز، 708 کارتوس اور 36 میگزین برآمد کرلی گئیں۔
پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں 28 مقدمات درج کرکے 26 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جن سے 3470 کلوگرام چرس، 20 گرام آئس، 5 کلو بھنگ، 2397 بوتلیں شراب اور 3461 بیئر کے کین برآمد کیے گئے۔
آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی خصوصی ہدایات پر مختلف اضلاع میں ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے، جن میں مطلوب و مفرور ملزمان، اشتہاریوں، بائیک چوروں، اسنیچرز، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن رکھنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ پولیس نے قتل اور اندھے قتل کی وارداتوں میں مطلوب اہم ملزمان کو بھی گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
کارروائیوں کے دوران 3 چوری شدہ/چھینی گئی گاڑیاں، 27 موبائل فونز اور موٹر وہیکل ایکٹ 550 کے تحت 32 موٹر سائیکلز قبضے میں لے لیے گئے۔ مزید 160 ملزمان کو مختلف جرائم میں حراست میں لیا گیا، جبکہ مختلف رینجز میں 17 اشتہاری ملزمان، 126 مفرور اور 9 مغوی بازیاب کیے گئے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 6 موٹر سائیکلیں، 1265 لیٹر ڈیزل اور 1020 لیٹر ایرانی پٹرول بھی برآمد کیا۔
آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لئے صوبے بھر میںشہریوں کو پ±رامن اور جرائم سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

خبرنامہ نمبر8948/2025
کوئٹہ: گزشتہ روز 26 نومبر 2025 کو ایڈیشنل آئی جی پولیس کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے کہا ہے کہ فورسسز کے نوجوانوں کو چاک و چوبند رہنے کے ساتھ ساتھ انکی صحت و تندرستی اور خصوصی نگہداشت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز کے ڈسپنسری کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ اس دوران انہوں نے ڈسپنسری میں ادویات، آلات اور دیگر ضروری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمانڈنٹ نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر ڈسپنسری عملے کو اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دینے کی تلقین بھی کی گئی۔ کمانڈنٹ نے کہا کہ ڈسپنسری کو جدید خطوط پر استوار کرکے اس میں توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ضروری کارروائی کرکے کمانڈنٹ آفس کو مطلع کیا جائے تاکہ جلد از جلد منصوبے پر کام کا آغاز کیا جاسکے۔

خبرنامہ نمبر8949/2025
نصیرآباد۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی و چیف سیکریٹری بلوچستان قادر شکیل خان کے احکامات اور کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ذوالفقار علی کرار کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں کرنل رضوان طیب، ضلعی سربراہان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عوام نے درپیش مسائل کے متعلق زبانی طور پر و تحریری طور پر آگاہی فراہم کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعدد مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات صادر فرمائے اور ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔جس پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آیندہ بھی عوامی مسائل کے تدارک کیلئے اسی طرح کھلی کچہری کا انعقاد کو یقینی بنائیں گے

خبرنامہ نمبر8950/2025
لورالائی 26نومبر2025: ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے ضلع لورالائی کے پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کردئیے۔اس مرحلے میں پیرا میڈیکل کی 18 اور دیگر عملے میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر عبدالحلیم اوتمانخیل، ڈسٹرکٹ چیرمین محمداصغر اوتمانخیل، سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے نئے تعینات ہونے والے پیرامیڈیکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر جو بھاری ذمہ داری عائد کی گئی ہے اس کی ادائیگی میں کوتاہی ہرگز نہیں ھونی چاہیے انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک مقدس فریضہ ہے جس کے لیے بلوچستان حکومت ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں محکمہ صحت کو درپیش ڈاکٹرز اور اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے حکومت پُرعزم ہے اور تعیناتی کے آرڈرز کی تقسیم کا یہ عمل اسی تسلسل کی ایک اہم کڑی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو صحت کی بہتر اور بلاامتیاز سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

خبرنامہ نمبر8951/2025
گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت انسدادِ خسرہ و روبیلا (ایم آر) ویکسینیشن مہم کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز بلوچ، کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر شیخ صغیر، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر جمیل آدم، ویکسینیشن ٹیم لیڈرز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی صحت حکام اور ویکسینیشن ٹیموں نے جاری انسدادِ خسرہ و روبیلا مہم کے دوران درپیش مسائل، ٹیموں کے خدشات اور فیلڈ میں سامنے آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس دوران بعض پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں انکاری والدین کا مسئلہ بھی سامنے آیا، جہاں مبینہ طور پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو ویکسین نہ لگوانے کی ترغیب دی گئی تھی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ تمام تعلیمی ادارے ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ “کوئی بھی بچہ خسرہ و روبیلا (ایم آر) ویکسینیشن سے محروم نہیں رہنا چاہیے، کیونکہ صحت مند بچہ ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔”انہوں نے تمام پرائیویٹ اسکولوں کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ والدین کو اعتماد میں لیں، آگاہی کو فروغ دیں اور صحت ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔

خبرنامہ نمبر8952/2025
تسپ، پنجگور 26 نومبر 2025: گورنمنٹ گرلز انٹر کالج تسپ میں 24 نومبر 2025 کو گولڈن ویک کی شاندار اور رنگارنگ تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین میونسپل کمیٹی تسپ عبدالرحمٰن تھے، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر پروگرام کا آغاز کیا تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد طالبات نے ذہانت، مشاہدہ اور تخلیقی سوچ کو اُبھارنے والی مختلف مائنڈ گیمز میں بھرپور حصہ لیا۔ والدین، اساتذہ اور مہمانوں کی بڑی تعداد نے طالبات کی کارکردگی کو سراہا۔
مہمانِ خصوصی چیئرمین عبدالرحمٰن نے اپنے خطاب میں کالج انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ادارہ جس لگن کے ساتھ طالبات کی تعلیمی و فکری تربیت کر رہا ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ ایسے پروگرامز نہ صرف طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ ان میں اعتماد اور شعور میں بھی اضافہ کرتے ہیں کالج کے پرنسپل پروفیسر مشتاق گچکی نے گولڈن ویک کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس ہفتے کے دوران مختلف علمی، ادبی، ہم نصابی اور تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جو طالبات کے لیے ایک یادگار اور مفید تجربہ ثابت ہوں گی انہوں نے مہمانِ خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیئرمین کو ادارے کی جانب سے یادگاری کتاب بھی پیش کی

خبرنامہ نمبر8953/2025
اسلام آباد، 26 نومبر:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اہم ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں وفاق اور صوبوں کے مضبوط تعلقات کو قومی یکجہتی اور عوامی فلاح کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے بین الصوبائی رابطوں کے فروغ پر خصوصی زور دیا گیااسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے گردش کرنے والی تبدیلی کی افواہوں کو قطعی طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ اتحادی حکومت صوبے کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے بلوچستان کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے ملاقات کے دوران بلوچستان میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح اور وفاقی تعاون پر بھی مفصل گفتگو کی گئی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان میں جاری میگا پراجیکٹس خوش آئند ہیں اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے وفاق اور بلوچستان کے مابین قریبی رابطہ کاری مستحکم ہونے سے عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت، پارلیمانی خدمات اور ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی جانب سے بلوچستان کے قانون سازی کے عمل میں فراہم کیے جانے والے تعاون کو بھی سراہا میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پارلیمان صوبوں کی مضبوط آواز ہے اور مشترکہ کوششوں سے ہی قومی یکجہتی کو تقویت دی جا سکتی ہے سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف بہادری اور ثابت قدمی سے نبردآزما ہیں، اور امن و استحکام کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے مشترکہ تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خبرنامہ نمبر 8945/2025
مسلم باغ میں شہید میجر انور کاکڑ کرکٹ ٹورنامنٹ‘‘ کا شاندار فائنل میچ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں علاقے کے نوجوانوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فائنل تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر رحیم خان مینگل تھے، جنہوں نے آنے والے شرکاء سے تفصیلی خطاب کیا۔اپنے خطاب میں میر رحیم خان مینگل نے کہا کہ مسلم باغ کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، اور ایسے کھیلوں کے انعقاد سے ان کی قابلیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کو شہداء میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب کرنے پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بھی دور رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسی طرح کے مثبت اور صحت مند مقابلوں سے نوجوانوں میں برداشت، بھائی چارہ اور ٹیم ورک کی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ علاقے میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور آئندہ بھی نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ میر رحیم خان مینگل نے منتظمین، کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ نے علاقے میں کھیل کے میدان کو ایک بار پھر زندہ کیا ہے۔تقریب کے اختتام پر فاتح اور رَنر اَپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ شائقین نے بھی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے مقابلے علاقے میں امن و ہم آہنگی کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں۔

خبرنامہ نمبر 8954/2025
قلات۔محکمہ تعلیم قلات کے عارضی آسامیوں پر تعیناتی آرڈرز تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی تھے دیگر مہمانوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثاراحمدنورزئی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل عید محمدملازئی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عبدالفتاح شامل تھے۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر مہمانوں نے نئے تعینات ہونے والے اساتزہ کرام میں آرڈرز تقسیم کیئے۔محکمہ تعلیم کے افسران اور نئے تعینات ہونے والے اساتزہ کرام نے مہمانوں میں سوینیئراور شیلڈ تقسیم کیئے۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثاراحمدنورزئی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم نئے تعینات ہونے والے اساتزہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نئے تعینات ہونے والے اساتزہ کرام پوری لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اساتزہ کا پیشہ بہت ہی مقدس ہے قوموں کا مستقبل بنانے میں سب سے بڑاکردار اساتزہ کرام کاہے آپ تمام اساتزہ کرام اپنے تمام تر صلاحیتیں طلباء میں منتقل کریں اور انکے مستقبل سنواریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video