News

26th-August-2025

خبرنامہ نمبر5803/2025
قلات 26اگست ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدبلوچ نے آئندہ ماہ ہونیوالی پولیو مہم کے لئے پولیوٹیموں کو مائیکروپلان کی تربیتی سیشن کے انتظامات کاجائزہ لیامحکمہ صحت کے ڈاکٹر علی حسن مینگل اور شاہ زیب نے ڈپٹی کمشنر کو ٹیموں کو دیئے جانے والے ٹریننگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈسٹرکٹ سرولنس آفیسر ڈبلیو ایچ او بھی موجودرہے ڈپٹی کمشنر جمیل احمدبلوچ نے ٹریننگ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے خطرناک مرض کے خاتمے کے لیئے سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا تمام پولیو ٹیمیں محنت سے کام کریں اور اپنی کارکردگی مزید بہتربنائیں پولیومہم میں کسی قسم کی کوتایی برداشت نہیں کی جائیگی ڈپٹی کمشنر قلات نے کہا کہ پولیوسے پاک معاشرہ ہم سب کا مقصد ہے اس مقصدکو پوراکرنے کے لیئے ہم سب کو مل کر جدوجہدکرناہے ٹریننگ میں شریک شرکاء کو اس تربیتی سیشن کو صرف ایک سرگرمی نہیں سمجھنا ہے بلکہ کام کو صحیح طریقہ سے سیکھ کر فیلڈ پر نکلناہے تاکہ کام کے دوران کوئی مشکل پیش نہ آئے تمام ٹیمیں مقررہ وقت پر کام شروع کریں اور گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5804/2025
*قلات 26اگست ۔ ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیاجائے تعیناتی پر موجودایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کروایاڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کیںڈپٹی کمشنرنے ہسپتال کے مختلف شعبوں ایمرجنسی اوپی ڈی ادویات اسٹور لشمینیاسز سینٹر لیبارٹری ایکسرے روم میل فیمیل وارڈز ڈینٹل سیکشن بینظیر نشو نماسینٹر لیبرروم حفاظتی ٹیکہ جات سینٹر آئی سیکشن ڈینٹل سیکشن اور دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور مسائل کا بغور جائزہ لیاڈپٹی کمشنر نے کوویڈ 19 کے اوپی ڈی کے نئے تعمیر شدہ عمارت کا بھی دورہ کیا عمارت کے تعمیراتی کام اورمیں معیار ی مٹیریل کے کےاستعمال پر ڈپٹی کمشنر نے شدیداظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کے افسر سے بازپرس کی اورمتعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہاکہ ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں لوگوں کو صحت سے متعلق بہتر سہولیات فراہم کریں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 26اگست ۔نیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادبمقام دفتر نیب (بلوچستان)واقع شاہراہ گلستان روڈ ، کوئٹہ کینٹ صوبہ بلوچستان میں بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقادہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں۔ اس ماہ کھلی کچہری کا انعقاد مورخہ 28 اگست2025 بوقت صبح 11:00 تا 01:00 بجے سہ پہرکو نیب (بلوچستان) کے دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ میں کیا جائے گا درخواست کنندگان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ تحریری شکایات میں مندرجہ ذیل معلومات لازماً مہیا کریں۔1۔نام بمعہ ولدیت2۔کاپی قومی شناختی کارڈ3۔ مکمل پتہ / ایڈریس4۔ نشان انگوٹھا / دستخط 5۔ رابطہ نمبر موبائل / گھر / ای میل واضح کیا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق اب نیب گم نام/ فرضی شکایات پر کاروائی نہیں کرے گا۔ صرف ایسی مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اتر تی ہوں ان پرقانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ایسی شکایات پر کاروائی سے قبل شکایات کنندگان سے بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر لیا جائے گا۔ ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نیب میں شکایات مندرجہ ذیل طریقہ سے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔1۔ بذریعہ ڈاک/ بذات خود اندر نیب دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ2۔بذریعہ ای میل [email protected] 3۔بذریعہ ڈاک / بذات خوداندر نیب کے دفترشکایات واقع DCآفس انسکمب روڈ کوئٹہ4۔ بذریعہ کھلی کچہری ڈائریکٹر جنرل سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعہ( ہر ماہ کی آخری جمعرات )مزیدمعلومات کیلئےعلاقائی دفتر شکایات نیب بلوچستان کے فون نمبرز: 9203614 081-، 081-9203468 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
PRESS RELEASE Conduct of Open Court (Khuli Kachehri) at NAB (Balochistan) Complex situated at Shahra-e-Gulistan Road, Quetta CanttIn compliance to the instructions of the Chairman, NAB (Balochistan) holds Open Court (Khuli Kachehri) on the last Thursday of every month for inviting complaints from general public regarding mega financial scams in Balochistan province. The Director General NAB (B) personally listens to the complainants therein. The Open Court will be organized on 28th August, 2025 at 11:00am to 01:00pm at NAB (Balochistan) Complex situated at Shara-e-Gulistan Road, Quetta Cantt. Applicants are required to provide following information in their complaints:1. Name with parentage.2. Copy of Computerized National Identity Card.3. Complete Postal Address.4. Thumb Impression / Signature5. Contact Information: Cell / Landline number / E-mailAs per the revised SOP for complaints, NAB will no longer proceed on anonymous complaints. Only verified complaints which are within the purview of NAB will be dealt with, according to the law. NAB (B) will proceed on such complaints after obtaining affidavit on stamp paper from the complainants.The general public is informed that complaint can be lodged with NAB in the following manner:1. By post / in person at NAB office Shahra-e-Gulistan Road Quetta Cantt.2. Through E-mail [email protected]. By post / in person at NAB complaints office situated at DC office, Anscombe Road, Quetta.4. Through an Open Court while meeting with Director General (last Thursday of every month).For more information, please contact Regional Complaint Cell NAB (Balochistan) on following numbers: 081-9203614, 081-9203468.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 26اگست ۔ صوبائی محتسب بلوچستان نے گزشتہ روز جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سعید احمد شاہوانی اور پرسنل سیکریٹری عجب گل مشوانی بھی موجود تھے۔ جامعہ پہنچنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، پرو وائس چانسلر رزاق احمد شاہوانی، اور مختلف شعبہ جات کے اساتذہ کرام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران صوبائی محتسب نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات، گرلز ہاسٹل، اسپورٹس کمپلیکس، فٹسال گراونڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے پرو وائس چانسلر نے 2009 سے زیرِ التوا سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی محتسب نے ترقیاتی منصوبوں کی عدم تکمیل پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور عوامی مفاد کے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائیں کیں۔ تاکہ ذمہ دار افسران کو فی الفور طلب کیا جائے اور منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کسی بھی قوم کی ترقی کا مرکز ہوتے ہیں اور یہاں سہولیات کی عدم دستیابی ناقابلِ قبول ہے اور امید ہے کہ زیرِ التوا منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 26اگست ۔ صوبائی محتسب بلوچستان نے گزشتہ روز جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سعید احمد شہوانی اور پرسنل سیکریٹری عجب گل مشوانی بھی موجود تھے۔ جامعہ پہنچنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، پرو وائس چانسلر رزاق احمد شاہوانی، اور مختلف شعبہ جات کے اساتذہ کرام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران صوبائی محتسب نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات، گرلز ہاسٹل، اسپورٹس کمپلیکس، فٹسال گراونڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے پرو وائس چانسلر نے 2009 سے زیرِ التوا سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی محتسب نے ترقیاتی منصوبوں کی عدم تکمیل پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور عوامی مفاد کے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ ذمہ دار افسران کو فی الفور طلب کیا جائے اور منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کسی بھی قوم کی ترقی کا مرکز ہوتے ہیں اور یہاں سہولیات کی عدم دستیابی ناقابلِ قبول ہے اور امید ہے کہ زیرِ التوا منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5805/2025
کوئٹہ، 26 اگست ۔ حکومتِ بلوچستان نے صوبے کی معاشی تاریخ میں ایک نئے دور کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے “بینک آف بلوچستان” کے قیام کی منظوری دے دی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منگل کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں منصوبے کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ پیش کی گئی جسے قابلِ عمل قرار دیا گیا وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کے اندر بینک کے قیام کے لیے جامع اور آپریشنل پلان تیار کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بینک آف بلوچستان کا قیام صوبے کے عوام، تاجروں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے معیاری اور آسان بینکنگ سہولیات کی فراہمی کی طرف ایک انقلابی قدم ہوگا انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے انہوں نے کہ “بینک آف بلوچستان صوبائی معیشت کے استحکام میں تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا اور مقامی وسائل کو بروئے کار لا کر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کرے گا یہ اقدام صوبے کو معاشی خودکفالت اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بنیاد رکھے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو جلد اس منصوبے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی اور یہ ادارہ آنے والے وقتوں میں نہ صرف صوبے کی ضروریات پوری کرے گا بلکہ قومی سطح پر بھی اپنا کردار ادا کرے گا اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام شریک تھے جبکہ بینکنگ سیکٹر کے ماہرین نے آن لائن شرکت کرتے ہوئے “بینک آف بلوچستان” کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ اور اس منصوبے کو جلد فعال بنانے پر مکمل اتفاق کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5806/2025
کوئٹہ، 26 اگست ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صفا کوئٹہ انٹی گریٹڈ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کا اہم اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوئٹہ کے 84 وارڈز سے روزانہ اوسطاً ایک ہزار ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے جبکہ اب تک شہر سے 2 لاکھ 81 ہزار ٹن کچرا تلف کیا جاچکا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ شہر کے 18 بڑے نالوں کی صفائی بھی مکمل کرلی گئی ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پروجیکٹ کو مزید موثر اور فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی سے نہ صرف ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکے گا بلکہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے یہ اقدامات تبھی کامیاب ہوسکتے ہیں جب عوام ان میں بھرپور تعاون کریں۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ پلاسٹک بیگز کے بجائے ماحول دوست تھیلوں کے استعمال کو فروغ دیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو ماحولیاتی بہتری اور صفائی ستھرائی کے لحاظ سے ایک ماڈل شہر بنایا جائے گا تاکہ یہ دیگر شہروں کے لیے بھی مثال بن سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5807/2025
کوئٹہ 26 اگست ۔ ساوتھ ایشین ریجنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی ثروت فاطمہ کوئٹہ پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر سیکرٹری کھیل درا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی نے استقبال کیا جنہوں نے ثروت فاطمہ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے صوبے اور ملک کا فخر ہیں، ایک بار پھر انٹرنیشنل سطح پر میڈل جیت کر ملک و صوبے کا نام روشن کیا ہے ہماری آگے بھی سپورٹ آپ کیساتھ ہیں انہوں نے ثروت فاطمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محیب الرحمن، بلوچستان والی بال ایسوسی ایشن کے صدر بلال اشرف، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری شرافت بٹ بھی موجود تھے، ثروت فاطمہ کے اہل خانہ، والدین اور بہن بھائی نے بھی ان کا استقبال کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5808/2025
سبی 26 اگست ۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالقادر ہارون، ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر ذیشان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمیر حسین اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سید علی بگٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمیر حسین نے بتایا کہ رواں ماہ ہسپتال میں 10 ہزار 510 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، 93 سرجریز ہوئیں جن میں 19 سی سیکشن آپریشن شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادویات دستیاب ہیں اور مزید بھی منگوائی جا رہی ہیں، جبکہ 8 پیرامیڈیکل عملے کو غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نے بتایا کہ ضلع بھر کے 15 بی ایچ یوز فعال ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خزانہ آفس کے نمائندے کو ہدایت کی کہ غیر حاضر ڈاکٹرز اور عملے کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران باہمی روابط کو فروغ دیں اور مسائل آپس میں مشاورت سے حل کریں تاکہ عوام کو بروقت طبی سہولیات مل سکیں۔ انہوں نے بالخصوص ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی اور ایم ایس ڈاکٹر عمیر حسین کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہسپتال عوام کو معیاری خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے آخر میں یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت کو ہر ممکن تعاون اور مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5809/2025
سبی 26 اگست ۔ اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے یونین کونسل نمبر 6 کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والے اقلیتی کونسلر سنجے کمار سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نعیم شہزاد بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سبی نے نو منتخب کونسلر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کی شمولیت سے مقامی حکومت کا نظام مزید فعال ہوگا اور عوامی مسائل بہتر انداز میں حل ہو سکیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5810/2025
پشین۔27 اگست ۔ ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل برشور نوید بلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ منشیات کی ناسور کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران وسیع مقدار میں (ااومان) کو تحویل میں لے کر نذر آتش کر دیا ہے،جبکہ اس بابت ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کو خطرات لاحق کرنے والے تمام معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ علاقے کے عوام کو سماج دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ عملی اقدامات اٹھارہی ہے،منصور احمد قاضی نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف مزید کاروئیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی،تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک پر امن اور صحت افزاء ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5811/2025
لورالائی 26اگست ۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کے ایک حکمنامے کے مطابق ساجدہ ترین دختر ولی محمد سکنہ تحصیل بوری ضلع لورالائی کا دوکل سرٹیفکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کردیا گیا ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 5812/2025
تربت 26 اگست ۔ ضلع کیچ میں محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے جانوروں کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے کیا۔ مہم کے افتتاح پر مال مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچاو کے ویکسین کیا جائے گا محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق اس حفاظتی مہم کا بیک وقت چاروں تحصیل ہیڈکوارٹر میں کیا گیا ہے جہاں محکمہ کی ٹیمیں ادویات اور ویکسینیشن کے لیے دستیاب ہوں گی۔ضلعی ہیڈکوارٹر تربت میں اس مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے مالداروں پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنےمال مویشیوں کو ویکسینیشن کے لیے ضرور لے آئیں تاکہ ان کے جانور موسمی اور موزی امراض سے بچیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیچ اس مہم کو بھرپور سپورٹ کرے گی تاکہ مقامی مالداروں کو جانوروں کی صورت میں کسی نقصان کا سامنا کرنا نہ پڑے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد حنیف نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آج کے ہی دن تربت کے ساتھ ساتھ اس مہم کو تمام تحصیل ہیڈکوارٹر میں آغاز کیا گیا ہے، مقامی مالداروں کو چاہیے کہ وہ اس سے استفادہ حاصل کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز Recast
کوئٹہ 26آگست۔ صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے گزشتہ روز جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سعید احمد شاہوانی اور پرسنل سیکریٹری عجب گل مشوانی بھی موجود تھے۔ جامعہ پہنچنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، پرو وائس چانسلر رزاق احمد شاہوانی، اور مختلف شعبہ جات کے اساتذہ کرام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران صوبائی محتسب نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات، گرلز ہاسٹل، اسپورٹس کمپلیکس، فٹسال گراونڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے پرو وائس چانسلر نے 2009 سے زیرِ التوا سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
صوبائی محتسب نے ترقیاتی منصوبوں کی عدم تکمیل پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور عوامی مفاد کے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ ذمہ دار افسران کو فی الفور طلب کیا جائے اور منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کسی بھی قوم کی ترقی کا مرکز ہوتے ہیں اور یہاں سہولیات کی عدم دستیابی ناقابلِ قبول ہے اور امید ہے کہ زیرِ التوا منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 5813/2025
قلات 26 اگست 2025: ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدبلوچ کے زیرصدارت امن وامان سے متعلق لیویز فورس کا اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایس ایچ او قلات لیویز ایس ایچ او منگچرایس ایچ او گزگ لائن آفیسر لیویز ہیڈ کوارٹر ہیڈ محرر سمیت لیویز فورس قلات اورمنگچر کے تفتیشی اسٹاف تمام لیویز چوکیوں کے انچارجز ایم ٹی او وائرلیس ٹیکنیشن انچارج کنٹروم روم انچارج اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر سے اپناتعارف کرایا اجلاس میں لیویز فورس قلات کی کارکردگی اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی نیشنل ہائی وے پر پیٹرولنگ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں اسمگلنگ کی روک تھام لیویز فورس کو درپیش مسائل اور لیویز فورس قلات کے اہلکاروں کے پرموشن سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ڈپٹی کمشنرجمیل احمد بلوچ نے کہاکہ لیویز فورس ایک مثالی فورس ہے امن وامان کی بحالی امدادی کاروائیوں اور سمگلنگ کے روک تھام میں لیویز فورس کا کردار نمایاں ہے لیویز فورس کے افسراور جوان ایمانداری اور لگن سے ڈیوٹی سرانجام دیں اور اپنے جائے تعیناتیوں پر حاضریاں یقینی بنائیں عوام سے اچھے طریقے سے پیش آئیں اور مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت کریں نیشنل ہائی وے پر دن رات پیٹرولنگ کرکے مسافروں کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائیں اشتہاری اور مفرور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایاجائے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرکے ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنابھرپور کردار اداکریں لیویز اہلکار اپنے سینیئرز کی عزت کریں اپنے اہلکاروں اور اسلحہ سمیت دیگر سرکاری سازوسامان کی حفاظت یقینی بنائیں
لیویز فورس قلات کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے تمام تروسائل بروے کار لائیں گے۔

خبرنامہ نمبر5814/2025
گوادر۔ 26 اگست 2025:
گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان کی زیر صدارت جی ڈی اے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق پیشرفت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ میردودا خان مری، پی ڈی واٹر میرجان بلوچ سمیت دیگر سینئر افسران نے ڈائریکٹر جنرل کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی
ڈائریکٹر جنرل نے تمام انجینئرز اور افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، عوامی شمولیت، پائیداری اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، تاکہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ صرف عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو۔
بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان نے وفاقی وزارتِ منصوبہ بندی اسلام آباد میں گوادر کے پانی و بجلی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، جس میں گوادر کے پانی و بجلی کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کے ممکنہ حل تجویز کیے گئے۔ مجوزہ منصوبوں میں گوادر میں 170 میگاواٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب بھی شامل ہے۔

خبرنامہ نمبر 5815/2025
کوئیٹہ – 26 اگست 2025:
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کے زیر صدارت سدرن بلوچستان اور کیچ سرکل میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جاہزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میر ظہور بلیدی پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز حاجی برکت رند پارلیمانی سیکرٹری برائے انرجی میر اصغر رند سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر چیف انجینئر خضدار زون خلیل الرحمٰن اچکزئی چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ کے علاؤہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو سدرن بلوچستان اور کیچ سرکل میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس کو بتایا گیا کہ مکران بیلٹ میں روڈ اور بلڈنگ انفراسٹرکچر منصوبوں پر پیش کس پوزیشن میں ہے اور ان منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی جن منصوبوں میں تیکنیکی مساہل درپیش ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ مکران بیلٹ کی مجموعی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے مکران بیلٹ کے جتنے بھی روڈ ساہیڈ کے ترقیاتی منصوبے ہیں ان کے مکمل ہونے سے پورے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب برپا ہوگا بیروزگاری کے خاتمے میں خاصی مدد ملے گی لوگ خوشحال ہونگے اور جب وہاں کے عوام خوشحال ہونگے تو امن امان میں بھی بہتری آئیگی صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مذید تیزی لائی جائے اور ہدایات دیں کہ ان منصوبوں کو بروقت یا اپنے وقت مقررہ کے ہدف سے بھی پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میر ظہور بلیدی نے کہا کہ ہم عوام کے منتخب کردہ نماہندے ہیں اور عوام کو ہی جوابدہ ہیں ہمارے حلقے کے لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ علاقے کی مجموعی ترقی میں ہم نے اپنا کیا کردار ادا کیا ہے لہذا علاقے میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ہیں انکی تکمیل میں تیزی لائی جائے اور ان منصوبوں کی تکمیل میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اس حوالے سے ہم کسی بھی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اجلاس میں یہ طے پایا گیا کہ اگلے میٹنگ میں اگر ان جاری ترقیاتی منصوبوں پر خاطر خواہ پیش رفت نہیں دکھائی دی تو متعلقہ انجینئرز آفیسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

خبرنامہ نمبر65816/2025
خضدار: 26 اگست 2025 فرنٹیئر کور قلات اسکاؤٹس نے خضدار کے مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد کی اسے نذر آتش کر دیا۔ ایف سی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر مبنی یہ کارروائی خضدار میں کی گئی، جن کی مالیت کڑوڑوں روپے تھی ،جہاں خطیر رقم کی مالیت کی اعلیٰ معیار کی چھالیہ قبضے میں لی گئی، جو غیر قانونی طور پر سمگل کی جا رہی تھی، ایف سی کی ایک چوکس ٹیم نے خضدار سے گزرنے والی ایک مشکوک گاڑیوں کو روکا اور ان کی تفصیلی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے چھالیہ کے متعدد تھیلے برآمد ہوئے، جو سرحدی علاقوں سے خضدار کے راستے بڑے شہروں کی منڈیوں تک پہنچانے کی تیاری میں تھے۔ ایف سی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام چھالیہ کو ضبط کرلیا اور اسے موقع پر ہی نذر آتش کر دیا۔ یہ آپریشن ایف سی قلات اسکاؤٹس کی جانب سے منشیات اور غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں جرائم کے خاتمے اور معاشی نقصانات کو روکنا ہے۔ “چھالیہ کی غیر قانونی تجارت نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس سے منسلک جرائم، جیسے کہ منی لانڈرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں، کو بھی فروغ ملتا ہے۔ ہم اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی کی ٹیمیں جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کے ذریعے سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیئے دن رات کام کر رہی ہیں۔ ایف سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع ایف سی یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں تاکہ اس طرح کے غیر قانونی دھندوں کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ جس کے پیش نظر ایف سی نے اپنی نگرانی اور چوکیوں کو مزید فعال کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے بعد مقامی آبادی نے ایف سی کی کارروائیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی۔حکام کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیئے مزید کارروائیاں بھی متوقع ہیں۔

خبرنامہ نمبر5817/2025
کوئٹہ 26 اگست 2025: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں “یکساں قوانین اور قواعد (Uniform Statutes & Rules) ” کے نفاذ سے مینجمنٹ، گورننس، مالیاتی استحکام اور تعلیمی معیار کی بہتری پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اس سے یکساں انتظامی ڈھانچے کو یقینی بنانے، یونیورسٹیوں کے درمیان عدم مطابقت کو ختم کرنے اور مجموعی تعلیمی معیار اور بین الاقوامی شناخت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ ترقی کے یکساں مواقعوں کو فروغ دیگا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مساوی بنیادوں پر فائدہ پہنچائے گا۔ بالآخر، یہ ایک منصفانہ اور جامع تعلیمی منظرنامے کو فروغ دینے، صوبے کی تعلیمی اہمیت اور عالمی مسابقت کو فروغ دینے کی راہ ہموار کریگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے یکساں قوانین اور قواعد کے مسودے کیلئے خصوصی کمیٹی کی جانب سے بریفنگ کے دوران کیا. بریفنگ میں پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان کلیم اللہ بابر اور خصوصی کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر منصور احمد پرووائس چانسلر تربت یونیورسٹی، ڈاکٹر راحیلہ عمر پرووائس چانسلر وویمن یونیورسٹی، حافظ نور محمد سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ، محمد احسن اچکزئی رجسٹرار بیوٹمز یونیورسٹی، اورنگزیب شاہ رجسٹرار بولان میڈیکل یونیورسٹی کوئٹہ، ناصر ریحان ڈائریکٹر فنانس یونیورسٹی آف لورالائی اور منظور حسین ڈائریکٹر ہیومن ریسورس بیوٹمز یونیورسٹی موجود تھے. واضح رہے کہ سات ماہ پر محیط مسلسل اکاون اجلاسوں کے بعد کمیٹی نے کامیابی کے ساتھ مسودے کو حتمی شکل دی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اسپیشل کمیٹی نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ ہم ہر رکن کی انتھک محنت اور عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. مزید برآں گورنر مندوخیل نے اسی خصوصی کمیٹی کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ دیگر جیسے ٹرانسپورٹ، ہاسٹل مینجمنٹ اور میڈیکل الاؤنس وغیرہ کیلئے بھی قوانین اور قواعد تیار کرکے اپنے مثالی کام کو بڑھا دے. گورنر بلوچستان نے کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ جائزہ کمیٹی کو پیش کرنے سے پہلے مسودے میں وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کے اختیارات کو واضح طور پر بیان کریں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا وسیع تجربہ ہے لہٰذا پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے درمیان ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی پالیسی، یونیورسٹی اسٹاف کیلئے پروٹیکشن اینڈ کمپنسیشن کا ڈھانچہ تیار کرنے میں ان کی مدد و رہنمائی ضرور حاصل کریں

خبرنامہ نمبر5818/2025
کوئٹہ، 27 اگست 2025:
صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں خواتین کے معاشی استحکام اور خودمختاری کی جانب ایک اہم سنگ میل عبور کیا جارہا ہے جو بلوچستان ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ کی صورت میں ہے یہ فنڈ خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے جس کے ذریعے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کی خواتین کو بلا سود قرضے اور کاروباری معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ گھریلو و مقامی سطح پر کاروبار کے مواقع پیدا کرسکیں اور اپنے خاندان کی معاشی حالت بہتر بنا سکیں ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے بتایا کہ اس فنڈ کے اجراء کی افتتاحی تقریب آج (بدھ) وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوگی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے اور باضابطہ طور پر اس تاریخی منصوبے کا افتتاح کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور یہ انڈومنٹ فنڈ خواتین کی ترقی کے سفر میں سنگ میل ثابت ہوگا

خبرنامہ نمبر5819/2025
کوئٹہ، 26 اگست 2025ء
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منگل کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں امبریلا اسکیموں سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اراکین نے شرکت کی اجلاس میں صوبے کے عوامی مفاد اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امبریلا اسکیموں کو مزید مؤثر، شفاف اور نتیجہ خیز بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ امبریلا اسکیموں کا بنیادی مقصد صوبے کے ہر طبقے کو یکساں طور پر ترقیاتی سہولتیں فراہم کرنا ہے اس لیے ان اسکیموں کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کو ہر سطح پر اعتماد میں لیا جارہا ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح اور صوبے کی مجموعی ترقی کے ضامن بن سکیں وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ امبریلا اسکیموں کی مؤثر نگرانی اور بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اسکیموں پر عمل درآمد کے لیے شفاف طریقہ کار اپنائیں اور وسائل کا استعمال صرف اور صرف عوامی مفاد کے پیش نظر کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی عمل کو ہر صورت نتیجہ خیز بنائے گی اور اس میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اجلاس میں شریک پارلیمانی اراکین نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ امبریلا اسکیموں کو کامیاب بنانے کے لیے اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی

خبرنامہ نمبر5920/2025
کوئٹہ 26اگست2025: سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں محترمہ فائزہ (سپرنٹنڈنٹ) کی جانب سے حالیہ پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات میں حقائق کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، جو قابلِ مذمت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آڈٹ اعتراضات کے بعد تمام کنٹریکٹ آسامیاں باقاعدہ اخبارات میں مشتہر کی گئیں، اور ان میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہاسٹل میں کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو رہائش نہیں دی گئی، جبکہ سابقہ وارڈن (مسمات ح کاکڑ) بعض بے ضابطگیوں میں ملوث پائی گئی تھیں

ترجمان نے محترمہ فائزہ کی جانب سے وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو کسی یونین سے منسلک کرنے کے الزام کو بھی بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام نہ صرف وائس چانسلر کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے بلکہ ادارے کی شہرت کو بھی متاثر کرنے کے مترادف ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر5821/2025
گوادر 26اگست2025: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کے ہمراہ بلوچی زبان کے نامور ادیب، دانشور اور شاعر سید ظہور شاہ ہاشمی کی سو سالہ برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں سیاسی، سماجی شخصیات اور معتبرین کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں واجہ اشرف حسین، ماجد سہرابی، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر، سمی بلوچ، انور عیسیٰ اور واجہ رفیق جمعہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوری 2026 کے پہلے ہفتے سے پورے سال کو “سید ظہور شاہ ہاشمی کا سال” قرار دے کر مختلف تقریبات کا آغاز کیا جائے گا، جن میں علمی و ادبی پروگرام، مشاعرے، کتب میلے اور دیگر سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ ان تقریبات میں اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، اکیڈمیوں اور مختلف علمی و سماجی اداروں کے ساتھ ساتھ نامور شخصیات بھی شریک ہوں گی۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اعلان کیا کہ اس سال کے دوران سید ظہور شاہ ہاشمی کی 16 کتابیں شائع کی جائیں گی جبکہ افتتاحی تقریب میں مرحوم کے اہلِ خانہ کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔مزید برآں، اجلاس میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں صدر سید ظہور شاہ ہاشمی اکیڈمی واجہ علی عیسیٰ، انور عیسیٰ، واجہ رفیق جمعہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی ماجد جوہر، ماجد سہرابی اور ناصر سہرابی شامل ہوں گے۔
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سید ظہور شاہ ہاشمی کی سو سالہ برسی میں گوادر میں لیٹریری فیسٹیول بھی منعقد کیے جائیں گے گا، جس میں دانشوروں، محققین اور ادیبوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ سید ظہور شاہ ہاشمی کی علمی و ادبی خدمات کو ہر سطح پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر5822/2025
چمن 26 اگست 2025 :
ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس خان اچکزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل عظمیٰ گیلانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حاجی عبداللہ مسرور، ضلعی اکاؤنٹ افسر اور ضلعی صدر جی ٹی اے حاجی دولت خان ، انور خان و دیگر افسران نے شریک تھے۔
اجلاس میں ضلع چمن کی تمام تعلیمی درسگاہوں اور اور افسران کی کارکردگی اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں ڈی سی چمن کو ڈی ای او میل اور فیمیل نے ضلع چمن محکمہ تعلیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں ضلع چمن کی اس مہینے کی محکمہ تعلیم کی تمام سکولوں کی دورے کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اور غیر حاضر اساتذہ کی بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی اور مختلف تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور مشکلات پر بحث کی گئی تمام سکولوں کی نصابی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی گئی اور مختلف سکولوں میں یونیسف اور آئی آر سی کی ترقیاتی کاموں پر پیش رفت پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقل غیر حاضر ملازمین کو ڈپٹی سے معطل کرکے انھیں ڈیوٹی سے فارغ کیے جائیں گے جبکہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے غیرحاضر ملازمین آور اساتذہ کی تنخواہیں کھاٹی جائیں گی اور انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی تمام آفیسران اور سٹاف کو اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں کیونکہ طلباء و طالبات کی پڑھائی اور درس وتدریس کا دارومدار اساتذہ کی حاضری اور کلاسوں میں موجودگی پر منحصر ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالےسے ہم کسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے ڈی سی چمن نے کہا کہ تمام مانیٹرنگ ٹیمیں مانیٹرنگ کی عمل کو تیز کریں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی حالت سدھارنے کیلئے کمیونٹی اور ڈیپارٹمنٹ کا ایک دوسرے کیساتھ روابط بڑھانے اور کوآپریشن کرنا بے حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اگر کمیونٹی اساتذہ کرام کی عزت و تکریم کرینگے تو ان سے اساتذہ کی دلجوئی کیساتھ ساتھ ان کے بچے مہذب اور کار آمد شہری بن کر ابھریں گے

خبرنامہ نمبر5823/2025
چمن 26 اگست 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی ایم ایس ڈاکٹر عبدالرشید ناصر پی پی ایچ آئی ضلعی سربراہ اکرم خان اچکزئی اور محکمہ صحت کے دیگر افسران شریک تھے ڈی سی چمن کو اجلاس میں ضلع کی تمام ہیلتھ یونٹس بی ایچ یوز ڈسپنسریز رورل ہیلتھ سنٹرز اور ضلع میں موجود محکمہ صحت کی کارکردگی ڈاکٹرز اور سٹاف کی پرفارمینس ایمرجنسی و دیگر ادویات آلات مشینری اور دیگر ضروری سہولیات اور سامان کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس میں ضلع کی تمام ہیلتھ یونٹس اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات کی فراہمی اور مشینری کے حوالےسے ڈی سی چمن کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں ڈی سی چمن نے کہا کہ ہسپتالوں میں تمام ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں تا کہ ہم بے سہارا لوگوں کی علاج و معالجہ میں کامیاب ہوں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہوتے ہیں لہذا ڈاکٹرز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات کو ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں ۔

Recasted
خبرنامہ نمبر5821/2025
گوادر 26اگست2025: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کپر بنڈی اور چر میں دو نئے بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) کا افتتاح کیا۔ اس سے قبل وہ پچھلے ہفتے آٹھ نئے بی ایچ یوز کا افتتاح بھی کر چکے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی اور پی پی ایچ آئی کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن آفیسر صابر حیاتان بھی شریک تھے۔
ان 10 نئے بی ایچ یوز کے قیام سے گوادر کے دور دراز علاقوں کے عوام کو اب بنیادی طبی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ صحت اور تعلیم عوام کا بنیادی حق ہیں اور ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری بھرپور کوشش ہے کہ شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور سہولیات ان کے گھر کی دہلیز تک پہنچائے جائیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے اس موقع پر کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے نئے بی ایچ یوز کی تعمیر اور تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

خبرنامہ نمبر5824/2025
کوئٹہ 26 اگست2026:
اسسٹنٹ کمشنر کچلاک احسام الدین کاکڑ اور اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن صدر حسیب سردار کی سربراہی میں عالمو چوک، قندہاری بازار اور مسجد روڈ پر ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔اس دوران متعدد ممنوعہ پلاسٹک تھیلے ضبط کیے گئے جبکہ کئی دکانداروں کو سخت وارننگز جاری کی گئیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ ماحولیاتی تحفظ اور عوامی مفاد کے پیش نظر ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔عوام اور دکانداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ ماحول دوست اور متبادل شاپنگ بیگز استعمال کریں تاکہ علاقے کو صاف اور آلودگی سے محفوظ بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 5825/2025
قلات 26 اگست 2025:
وزارت داخلہ بلوچستان کے احکامات پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیئے لیویز فورس اور پولیس فورس نے مشترکہ سنیب چیکنگ شروع کردیا ہے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ قلات کے مختلف علاقوں اورقلات شہر میں بغیر کاغذات گاڑیوں موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائیاں شروع کردی گئ ہیں ۔قانون نافذکرنے والے اداراوں نے دوران چیکنگ گاڑیوں کے کالے شیشے بھی اتار دیئے ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ ایس پی قلات شہزاد اکبر کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او پولیس حبیب اللہ نیچاری ایس ایچ او لیویز جان محمد لانگو لیویز جے آرسی کمانڈر نعمت اللہ میروانی و دیگر لیویز اور پولیس اہلکاروں نے پٹرولنگ کے دوران شہر کے مختلف چوراہوں پولیس لائن چشمہ چوک روشہر شیخ حاجی چوک مین بازار ماما نور بخش چوک نیشنل ہائی وے میڈمے میلبی اور دیگر اہم مقامات پر سنیب چیکنگ کی دوران چیکنگ بغیر کاغذات والے موٹرسائکلیں تحویل میں لے لیں ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ کا کہنا ہیکہ علاقے میں امن وامان کی بحالی اولین ترجیح ہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفاقات کے احکامات پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے نیشنل ہائی وے پر پیٹرولنگ شہر میں سنیب چیکنگ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی جاری رہیگی۔

خبرنامہ نمبر5826/2025
کوئٹہ 26 اگست 2025: مطالعاتی دورے کے سلسلے میں انڈر ٹریننگ ڈی ایس پیز نے ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کیپٹن (ر) حمزہ انجم اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن (ر) عبداللہ بن عارف نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن (ر) عبداللہ بن عارف اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کیپٹن (ر) حمزہ انجم نے ڈی ایس پیز انڈر ٹریننگ کو ضلعی انتظامیہ کے ڈھانچے، کارکردگی اور عوامی خدمات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ضلعی سطح پر امن و امان کے قیام، پرائس کنٹرول، انسداد تجاوزات، اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنرز نے وفد کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور اصلاحات پر عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے درمیان بہتر رابطہ اور ہم آہنگی سے ہی امن و امان اور عوامی خدمت کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

خبرنامہ نمبر2025 /5827
کوئٹہ26 اگست:- محکمہ زراعت حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی و ڈویژنل سطح پر اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر، جونیئر کلرک، سب انسپکٹر، فیلڈ اسسٹنٹ، اسٹور کیپر اور آکشنئر کی خالی آسامیوں کے لیے 15 اگست 2025 سے ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ARI) اور دفتر ڈائریکٹر جنرل زراعت ایکسٹینشن، رانی باغ سریاب روڈ کوئٹہ میں منعقدہ ٹیسٹ و انٹرویوز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔محکمہ کے مطابق یہ فیصلہ امیدواروں کی شکایات پر کیا گیا ہے، جنہیں ٹرانسپورٹ ہڑتال اور نیٹ ورک/انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بھرتی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے اور تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ اسامیوں کے ٹیسٹ اور انٹرویوز کا نیا شیڈول چند دنوں میں جاری کر دیا جائے گا، جس کی اطلاع امیدواروں کو بروقت دی جائے گی۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /5828
کوئٹہ26 اگست:- عوامی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم میں، بلوچستان کے وزیر صحت نے وزیراعلی کے وژن کے مطابق باضابطہ طور پر 24/7 شکایات سیل کا آغاز کیا ہے، جو اب 1129 پر قابل رسائی ہے۔ اس وقف شدہ ہیلپ لائن کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کے احتساب تک عوام کی رسائی کو ہموار کرنا اور صوبے بھر میں ہسپتالوں کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔اس اقدام میں صحت کی خدمات، ہسپتال کے عملے کے رویے، ادویات کی کمی، یا صحت سے متعلق کسی بھی دوسرے مسئلے سے متعلق عوام کے شکایات پر فوری اور جوابدہ کارروائی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ “آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری،” محکمہ صحت کہتا ہے، شہریوں کو بلا جھجک بات کرنے اور مسائل کی اطلاع دینے کی ترغیب دیتا ہے۔چاہے یہ ایمرجنسی ہو، سرکاری ہسپتال میں ناقص سروس، یا طبی عملے کے مسائل، عوام اب کسی بھی وقت 1129 پر کال کر کے اپنے خدشات براہ راست حکام کے ساتھ بتا سکتے ہیں۔ یہ اقدام ان وسیع تر اصلاحات کا حصہ ہے جو بلوچستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے اور اسے مزید شفاف، عوام دوست اور موثر بنانے کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ 📞 1129 پر کال کریں -اپنی آواز کو سب کے لیے بہتر صحت کی دیکھ بھال کرنے دیں۔
°°°

26th-August-2025

27th-August-2025