خبرنامہ نمبر8026/2024لورالائی26دسمبر۔ اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندوخیل کا ڈی ایس پی سٹی کلیم اللہ کا کڑ کا فورس کے نفری کے ہمراہ لورالائی بازار کا دورہ اور ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی،روڈ پر رکھے سامان ہٹھادیا،شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف میں سخت کاروائی کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر کا ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کو وارننگ،،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی ہدایات پر چئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و مجسٹریٹ اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندوخیل کے سربرائی میں ایس ڈی پی کلیم اللہ کاکڑ و دیگر کے ہمراہ ٹیم نے لورالائی بازار کا اچانک دورہ کیا، اس دوران انھوں نے لورالائی بازار کے مصروف ترین روڈ ڑوب۔تصحیل روڈ، مسجد روڈ پر دکانوں کے سامنے غیرقانونی طور پر قائم کئے گئے ناجائز تجاوزات و تڑے اور گاڑیوں موٹرسائیکلوں اور ریڑھیوں کو ہٹا دیا،اس دوران دکانوں کے سامنے رکھے سامان کو اٹھا کر تھانہ منتقل کردیا۔واضع رہے کہ لورالائی بازار میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کو پیدل چلنے میں بھی سخت دشواری کا سامنا تھا اور اس سے قبل انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے نوٹس بھی دیاتھا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے لورالائی سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت کاروائی شروع کردی ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری رہےگا اور کسی کو اب دکانوں کے سامنے روڈ پر سامان رکھنے اور غیرقانونی تجاوزات قائم کرنے نہیں دیاجائے گا، اس دوران انھوں نے دکانداروں کو تنبیہ کیاکہ ناجائز تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر انکا سامان زبت کیاجائے گا اورسخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،انھوں نے متعدد دکانداروں کو آخری وارننگ دی اور کہاکہ وہ از خود ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کریں۔