December 28, 2024
News

26-12-2024

خبرنامہ نمبر8025/2024کوئٹہ 26 دسمبر۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی کوئٹہ میٹروپولیٹن کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے کی کھلی کچہری میں ڈی سی آفس کی تمام برانچز کے انچارج صاحبان اور متعلقہ محکموں جن میں محکمہ واسا، پی ایچ ای، پولیس، پی ڈی ایم اے، ایس پی ٹریفک،سوئی سدرن گیس، کیسکو، ڈی ایچ او کوئٹہ ڈی ای او ایجوکیشن کوئٹہ، پی پی ایچ آئی میٹروپولیٹن، سی اینڈ ڈبلیو ،ڈائریکٹر کوئٹہ ڈولپمنٹ پراجیکٹ کے افسران نے شرکت کی انکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر(صدر) اسسٹنٹ کمشنر(سریاب) تمام سب ڈویژنزکے تحصیلداران،نائب تحصیلداران،رجسٹرار،سب رجسٹرار اور متعلقہ علاقوں کے پٹواری و دیگر بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے آنے والے تمام سائلین کو وقت دیا انکے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے حوالے سے احکامات جاری کیے عوام نے گیس،بجلی، ریوینیو، لوکل/ ڈومیسائل، زمینوں کے مسائل، واسا،میٹروپولیٹن،محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت سے جڑے اپنے مسائل پیش کیئے اور درخواستیں جمع کروائیں جس پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے سائلین کے درخواستوں پر فوری عملدرآمد کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے آفیسران کو درخواستیں ارسال کرتے ہوئے انکے فوری حل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد نے کھلی کچہری کے دوران عوام اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ماہانہ بنیادوں پر کھلی کچہری کا انعقاد کررہی ہیں جس میں عوامی مسائل کو سن کر انکے فوری حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے تمام سب ڈویژنز میں کھلی کچہریاں منعقد کئی جن میں عوام نے جوک درجوک شرکت کرکے اپنے مسائل درخواستوں کے ذریعے جمع کرائے جنکے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور جن مسائل کا تدراک فوری ممکن تھا ان پر احکامات موقع پر ہی جاری کیے گئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کھلی کچہری کا یہ سلسلہ مستقبل بھی جاری رہیگا تاکہ کوئٹہ کی عوام کے تمام مسائل فوراً حل ہو سکیں۔

Pictorial News

27-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024