February 5, 2025
News

26-12-2024

خبرنامہ نمبر8023/2024جھل مگسی26دسمبر۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے ڈرگ انسپکٹر عطائ اللہ مگسی کے ہمراہ ضلعی ہیڈکوارٹر گنداواہ میں غیر رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز اور کلینکس کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر متعدد کو سیل کردیا بعد ازاں انھوں نے گنداواہ بازار کا بھی سرپرائز دورہ کرکے منافع خور تاجر ناجائز تجاوزات کرنے کیخلاف جرمانے بھی عائد کردیئے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں عطائی ڈاکٹرز کو عوام کی جان سے کھیلنے اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی کیونکہ ناتجربہ کار و عطائی ڈاکٹرز کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے اسی لئے ضروری ہے کہ پروفیشنل ڈاکٹرز اور رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز ہی قابل قبول تصور کئے جائیں گے اسی کے برعکس غیر رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز و کلینکس کے خلاف آئندہ بھی کارروائی عمل میں لاکر عطائی ڈاکٹرز کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے انھوں نے تاجر برادری کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی و خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجر کسی قسم کی رعایت اور رحم کے مستحق نہیں ہیں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں اور ناجائز تجاوزات کرنے والے ریڑھی بان و سبزی فروش ودیگر دکانداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس لیے تمام تاجران کو چاہیے کہ وہ دکان کے اندر اپنا سامان فروخت کریں تاکہ لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات درپیش نہ آئیں