خبر نامہ نمبر2911/2025کوئٹہ 26 اپریل:۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارت میں زیر علاج انتقال کرجانے والے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کردی ہے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق حکومت بلوچستان نے انڈین اسپتال میں آریان کے علاج معالجے کے تمام اخراجات ادا کر دیے ہیں شاہد رند نے مزید بتایا کہ حکومت بلوچستان نے آریان کی میت اور لواحقین کی پاکستان واپسی کے لئے وزارت خارجہ سے رابطہ کرلیا ہے، اور اس ضمن میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ترجمان کے مطابق آریان کی ڈیڈ باڈی کی واپسی سمیت لواحقین کی سفری سہولیات کے لئے تمام فضائی اخراجات بھی حکومت بلوچستان اپنی ذمہ داری پر ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے اور ان کی ہر ممکن معاونت فراہم کی جارہی ہے تاکہ اس مشکل وقت میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آریان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکام کو ہدایت کی ہے کہ آریان کی میت اور لواحقین کی وطن واپسی تک تمام مراحل میں مکمل رہنمائی اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
خبر نامہ نمبر2912/2025کوئٹہ 26 اپریل:۔انسداد پولیو مہم کے پانچویں دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کوئٹہ، پی پی ایچ آئی، ای پی آئی اسٹاف، تمام یونین کونسلز کے سینیئر میڈیکل آفیسرز (SMOs)، اور لاء اینڈ آرڈر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو مہم کے پانچویں دن کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ زیرو ڈوز کیسز، والدین کی جانب سے انکار (Refusals)، اور مجموعی کوریج سمیت تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مہم کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی صحت کے اس قومی فریضے کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود ٹیموں سے قریبی رابطہ رکھیں اور مہم کے ہر مرحلے میں مکمل تعاون یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام والدین، علما کرام، قبائلی عمائدین اور سماجی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے مہم میں مکمل تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ صرف حکومتی کوششوں سے ممکن نہیں، بلکہ عوامی شعور اور اجتماعی کاوشوں سے ہی اس موذی مرض کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔
خبر نامہ نمبر2913/2025کوئٹہ 26 اپریل۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے (سب ڈویژن) سٹی میں بیکریوں پر فروخت کی جانے والی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی دوبارہ تشخیص کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف نے کی، جس میں چیمبر آف کامرس کے نمائندوں اور کوئٹہ کے بیکری مالکان کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بیکریوں پر دستیاب اشیاء کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور تمام فریقین کی باہمی مشاورت سے نئی قیمتوں پر اتفاق رائے حاصل کر لیا گیا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق پیر کے روز اشیاء کی قیمتوں کی حتمی تشخیص مکمل کر کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کا مقصد عوام کو معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کرنا اور منافع خوری کی روک تھام کرنا ہے۔ اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا گیا ہے۔
خبر نامہ نمبر2914/2025کوئٹہ 26ااپریل:۔صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے آریا ہسپتال اسپنی روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر عزیز اللہ دمڑ، اور عرفان اللہ دمڑ بھی ہمراہ تھے صوبائی وزیر نے آریا ہسپتال کے ہیڈ ڈاکٹر سہیل خان سے ملاقات کی ڈاکٹر سہیل خان نے صوبائی وزیر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا جہاں انہوں نے مریضوں کی حالت، فراہم کی جانے والی سہولیات اور طبی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا بھی معا?نہ کیا جس پر تمام عملہ کی تعریف کی صوبائی وزیر خوراک نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے کارکردگی کو سراہا جبکہ ایمرجنسی صورتحال میں ڈاکٹروں کی کارکردگی قابل ستا?ش ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر شہری کو معیاری علاج اور سہولیات میسر آسکیں صوبائی وزیر خوراک نے یہ بھی کہا کہ اس جدید اقدام کا مقصد مریضوں کو ادویات کی بروقت، شفاف اور معیاری فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ صحت کی سہولیات کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جا سکے آخر میں آرہا ہسپتال کے ہیڈ ڈاکٹر سہیل خان نے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کا شکریہ ادا کیا
خبر نامہ نمبر2915/2025نصیرآباد26اپریل:۔ ڈویژ نل ڈائریکٹرز پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ حماد فارس اور وقار الملک نے ضلع نصیر آباد میں محکمہ مواصلات و تعمیرات بلڈنگز کے مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا جبکہ فنڈز کی عدم فراہمی اور دیگر عوامل کے متعلق التوا کا شکار اسکیموں کا بھی جائزہ لیا ایگزیکٹو انجینیئر مواصلات و تعمیرات بلڈنگز اکبر علی لاشاری نے انہیں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر درپیش امور کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد علی منگریو سب ڈویژنل افیسر نادر علی پہنور انجینئر سجاد علی عمرانی امتیاز منجھو محکمہ ایریگیشن کے سب ڈویژنل آفیسران امان اللہ گاجانی عبدالظاہر مینگل اور انجینئر ملک عرفان کاکڑ سمیت دیگر محکموں کے افسران تھے ڈویژنل ڈائریکٹرز حماد فارس اور وقار الملک نے آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ترقیاتی عمل کو مزید موثر انداز میں تقویت دے رہی ہے تاکہ عوام ان ترقیاتی امور سے صحیح معنوں میں استفادہ حاصل کر سکیں مگر ضروری ہے کہ ان اسکیموں کو ان کے معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ ان کے دور رس نتائج برآمد ہوں معیاری کام نہ صرف عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے بلکہ ان سے متعلقہ محکمے کی کارگردگی اور مورال بھی مزید بلند ہوتا ہے لازم ہے کہ انجینیئرز تمام ترقیاتی عمل اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں جن منصوبوں کے متعلق فنڈز کی عدم فراہمی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ ان کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ التوا کے شکار ان منصوبوں کو صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
خبر نامہ نمبر2916/2025مستونگ/دشت 26اپریل۔سوشل میڈیا پر عوامی شکایات کے بعد دشت میں بجلی کی معطلی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر مستونگ کیپٹن (ر) راجہ اظہر عباس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دشت بہادر خان کاکڑ کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسین دشت بلال رند، یوسی چیئرمینز اور وائس چیئرمینز نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے حوالے سے حکومت کے فیصلے کے تحت بجلی سے سولر پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ زمینداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے تار، کھمبے اور ٹرانسفارمر حکومت کے حوالے کریں، جس کے عوض انہیں 20 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ تاہم واپڈا کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق 504 میں سے صرف 150 زمینداروں نے اپنے ٹرانسفارمر جمع کرائے ہیں۔ زمینداروں نے شکایت کی کہ زیادہ تر افراد کو ابھی تک ادائیگی نہیں ہوئی۔جبکہ غیر تعاون کرنے والے زمینداروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لییواپڈا نے ڈپٹی کمشنر مستونگ سے درخواست کی ہے کہ 120 زمینداروں کے خلاف، جنہوں نے ٹرانسفارمر جمع نہیں کرائے، قانونی کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر دشت کا دفتر آخری وارننگ جاری کرے گا، اور عدم تعمیل کی صورت میں ایف آئی آر درج کی جائے گی.بجلی کی بحالی کے اقدامات کے حوالے سے کولپور 2 فیڈر بقایا بلوں کا 80 فیصد کلیئر ہونے کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔کولپور 1 اور سپیزند: واپڈا نے پانچ کھمبوں پر تاریں مکمل ہونے تک عارضی بجلی فراہمی کا بندوبست کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یونین کونسل اسیم آباد اور پنگوے ایسے دیہات جہاں بلنگ تنازعات نہیں ہیں، ان کی بجلی بحالی کے لیے واپڈا علیحدہ اجلاس منعقد کرے گا۔اسسٹنٹ کمشنر دشت بہادر خان نے کہا ضلعی انتظامیہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ڈیفالٹرز کے خلاف قانونی کارروائی اور مستحق صارفین کے لیے فوری ریلیف کے اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ منصفانہ حل یقینی بنایا جاسکے۔
خبر نامہ نمبر2917/2025تربت 26 اپریل:۔ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ضلع کیچ میں واقع پرانی DHDC عمارت کا دورہ کیا۔ یہ دورہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال تربت کی شعبہ اطفال کی سربراہ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مصباح منیر اور سینئر ماہر اطفال و خصوصی بچوں کے بحالی مرکز کے فوکل پرسن ڈاکٹر اقبال کی دعوت پر کیا گیا تاکہ جسمانی و ذہنی معذور بچوں کے لیے ایک ممکنہ بحالی مرکز کے قیام کے لیے جگہ کا جائزہ لیا جا سکے اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اسلم آزار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رؤف بلوچ بھی ہمراہ تھے ٹیم نے عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا، مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا، اور قریبی نرسنگ کالج کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے عملے کے مسائل اور تحفظات سنے۔رکن صوبائی اسمبلی نے ڈاکٹر مصباح منیر اور ان کی ٹیم کی اس انسان دوست اور وقت کی ضرورت پر مبنی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچے ہمارے معاشرے کا سب سے زیادہ نظر انداز کیا جانے والا طبقہ ہیں۔ انہوں نے ان بچوں کی فلاح، نگہداشت اور سماجی شمولیت کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے اس عظیم مقصد کے لیے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ اس مرکز کے قیام کو حقیقت بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر مکران کے ہر خصوصی بچے کے لیے امید، شفا اور مواقع سے بھرپور ایک مرکز کا خواب دیکھ رہے ہیں، اور انشائاللہ اسے حقیقت میں بدلیں گے۔
خبر نامہ نمبر2918/2025تربت26 اپریل 2025: ضلع کونسل کیچ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین میر باہڈ جمیل دشتی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں 72 یونین کونسلوں کے سالانہ بجٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ متعدد عوامی فلاحی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں اجلاس میں ڈی سی کیچ کی جانب سے چیئرمینوں کے خلاف اینٹی کرپشن کو ارسال کردہ مراسلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور اس معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔عوامی مفاد میں عبدوئی، کپکپار اور جالگی بارڈرز کی فوری بحالی، تلار کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے خاتمے، کھڈان، گوکدان، بل نگور اور ناصر آباد میں میونسپل کمیٹیوں کے قیام، ضلع کونسل پلازہ کی منصفانہ تقسیم، اور زراعت میں موجودہ ٹریکٹروں کے شفاف استعمال سے متعلق اہم قراردادیں بھی منظور کی گئیں آجلاس میں بلدیاتی نمائندوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل، مقامی ترقی اور شفاف حکمرانی کے لیے اپنی ذمہ داری نبھاتی رہے گی۔
خبر نامہ نمبر2919/2025تربت 26 اپریل 2025:رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت کے پرنسپل اصغر علی کی قیادت میں ایک وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد اسکول کو درپیش تعلیمی، انفرا اسٹرکچر اور انتظامی مسائل سے رکن صوبائی اسمبلی کو آگاہ کرنا تھا وفد نے اسکول میں اساتذہ کی کمی، سہولیات کی خستہ حالی، اور طلبہ کے تعلیمی ماحول سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، اور ہماری پارٹی ہمیشہ تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلبہ کے لیے سازگار ماحول کے قیام کی حامی رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسکول کے مسائل کو متعلقہ اداروں کے ساتھ اٹھا کر جلد از جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر2920/2025تربت 26 اپریل2025:محکمہ تعلیم کیچ نے یونیسیف کے اشتراک اور یورپی یونین کی مالی معاونت سے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مڈل اسکولوں کے ریاضی کے اساتذہ کے لیے چار روزہ تربیتی پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ تربیت CPD PITE کیچ کے تحت ترتیب دی گئی، جس کا مقصد اساتذہ کی تدریسی مہارتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور تعلیمی معیار میں بہتری لانا تھا۔تربت کے بوائز ماڈل ہائی اسکول میں منعقدہ اختتامی تقریب میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کیچ منظور بلوچ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جب کہ دیگر معزز مہمانوں میں DDOE تربت اکبر اسماعیل، منیجر ای ایس پی کیچ فیض الرحمن، اور اے ڈی ای او تربت وارث بشیر شامل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اساتذہ کی بھرپور شرکت، دلچسپی اور تربیتی سیشنز میں فعال کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت تعلیمی ترقی کی بنیاد ہے، اور اس طرح کے پروگرام نہ صرف تدریسی عمل کو مؤثر بناتے ہیں بلکہ طلبہ کے تعلیمی نتائج پر بھی مثبت اثر ڈالتے ہیں۔
خبر نامہ نمبر2921/2025ضلع چمن26اپریل:۔ چمن انٹی نارکوٹکس فوکل پرسن برائے چمن حاجی عبد الشکور نے عادل ڈرگ ٹریٹمنٹ سنٹر چمن کا دورہِ کیا اس دوران ڈعادل ڈرگ ٹریٹمنٹ سنٹر کے ڈائریکٹر نے انھیں سنٹر میں موجود تمام سہولیات اور انتظامات اور انکو درپیش مشکلات اور مسائل کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں جس پر حاجی عبد الشکور نے کہا کہ وہ سنٹر کیلئے کھانے پینے ادویات اور سپورٹس کیلئے ضروری سامان اور بچوں کیلئے کتب اور کاپیاں فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ عادل ڈرگ ٹریٹمنٹ سنٹر چمن کی عوام کیلئے خدمات قابلِ فخر ہے انہوں نے کہا کہ وہ انشاء اللہ تمام متعلقہ فورمز پر عادل ڈرگ ٹریٹمنٹ کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے
خبر نامہ نمبر2922/2025کراچی 26 اپریل: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں جمہوریہ لیتھوانیا کے قونصل خانے کا قیام ایک خوش آئند اقدام ہے اور یہ سنگ میل دونوں ممالک پاکستان اور لیتھوآینا کے درمیان سفارتی تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہے جس کے پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ لیتھوانین قونصلیٹ جنرل کی افتتاحی تقریب میں پاکستان میں تعینات لیتھواینا کے سفیر (Mr. Ricardas Degitis) اور نئے مقرر کردہ قونصل جنرل کی شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اپنی مہارت اور وژن کو بروئے کار لائیں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کراچی میں جمہوریہ لیتھوانیا کے قونصلیٹ جنرل کے قیام سے متعلق منعقدہ افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. واضح رہے کہ افتتاحی تقریب میں پاکستان میں تعینات لیتھواینا کے سفیر (Mr. Ricardas Degitis) اور نئے مقرر کردہ اعزازی قونصل جنرل (Abdul Ghani Dadabhoy) کے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے. شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے جمہوریہ لتھوانیا کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل کو بھی دلی مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کریں گے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ اچھی معاشیات ہی اچھی سیاست ہے۔ اقتصادی تعاون اور باہمی تعلقات کے ذریعے ہم ترقی، اختراع اور تعاون کیلئے نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اپنے اہم جغرافیائی محل وقوع اور قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال ہے، لتھوانیا کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔ یہ بات باعث فخر و مسرت ہے کہ لتھوانیائی قوم اپنی لچک، تعاون اور جمہوریت سے وابستگی کیلئے مشہور ہے۔ میں ہمیشہ اپنی زندگی میں غیر متوقع کی توقع کرتا ہوں۔ اس ضمن میں، نئے قونصل خانہ کا قیام دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھی ایک پُل کا کام کریگا، ڈائیلاگ، تجارت اور تعاون میں سہولت فراہم کریگا۔ یہ امن، خوشحالی اور خاص طور پر اقتصادی ترقی کیلئے ہماری مشترکہ امنگوں کی علامت ہوگی۔ آخر میں میں اپنے لتھوانیائی دوستوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں اور تعاون، روابط اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی ایک روشن مستقبل کی تعمیر کا منتظر ہوں۔ افتتاح سے قبل گورنر بلوچستان نے قونصلیٹ جنرل کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا.
خبر نامہ نمبر2923/2025کوئٹہ26ُٓاپریل:۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی سے مشیر برائے امور نوجوانان مینا مجید بلوچ اور مشیر برائے محنت و افرادی قوت بابا غلام رسول نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی امور، صوبے کی ترقی، اور آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران صوبے کی ضروری نوعیت کے معاملات، بالخصوص ترقیاتی ترجیحات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر آئندہ بجٹ میں صوبے میں امن و امان، صحت، تعلیم اور نوجوانوں کے امور کو خصوصی اہمیت دینے پر زور دیا گیا۔مشیر امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے الگ صوبائی وزیر خزانہ سے ملاقات کی، جس میں کھیلوں، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور صوبے میں بنیادی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کی نوعیت کی سکیمات شامل کی جائیں گی، تاکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔دونوں عوامی نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مفاد اور فلاح کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے اور آئندہ بجٹ کو عوام دوست اور ترقیاتی ترجیحات کا مظہر بنایا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر2923/2025لورالائی، 26 اپریل:۔کلی چنجان ضلع لورالائی میں لیویز تھانہ کی بندش سے متعلق عوامی شکایت پر وزیراعلیٰ شکایت سیل نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانے کی بحالی ممکن بنا دی تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل کلی چنجان میں لیویز تھانہ کو بند کر کے عملہ دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا تھا جس کے باعث علاقے کے عوام میں عدم تحفظ پایا جاررہا تھا عوامی حلقوں کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ تھانے کی بندش کے بعد چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور مقامی لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کلی چنجان کا علاقہ حساس نوعیت کا حامل ہے، جو زیارت، قلعہ سیف اللہ اور پشین کی سرحدوں سے متصل ہے جہاں سے جرائم پیشہ عناصر فائدہ اٹھا کر جرائم میں ملوث ہو رہے تھے عوام کی جانب سے براہ راست وزیراعلیٰ بلوچستان کے شکایت سیل سے رجوع کیا گیا شکایت موصول ہونے کے بعد وزیراعلیٰ شکایت سیل نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے کلی چنجان میں لیویز تھانے کو بحال کر دیا گیا اور عملے کی نئی تعیناتی بھی مکمل کر لی گئی مقامی قبائلی عمائدین اور عوامی نمائندوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ شکایت سیل کی بروقت کارروائی سے علاقے میں دوبارہ امن قائم ہو گیا ہے اور عوام نے سکون کا سانس لیا ہے علاقے میں اب لیویز فورس کی مستقل موجودگی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کا مؤثر طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔
Hand Out Number 2025/2924Loralai, April 26:-Following a public complaint regarding the closure of the Levies Station in Killi Chanajan, district Loralai, the Chief Minister’s Complaint Cell acted promptly and successfully restored the station.According to details, the Levies Station in Killi Chanajan had been closed some time ago, and its personnel were transferred elsewhere, leading to growing insecurity among the local population. Public circles reported that incidents of theft, robbery, and other crimes surged after the station’s closure, leaving residents vulnerable and fearful.The complaint highlighted that Killi Chanajan is a sensitive area, bordering Ziarat, Killa Saifullah, and Pishin districts — regions from where criminal elements were taking advantage of the lack of security to carry out unlawful activities.Concerned citizens directly approached the Chief Minister’s Complaint Cell. Upon receiving the complaint, the Cell promptly issued directives to the relevant authorities. As a result, the Levies Station in Killi Chanajan was swiftly reinstated, and new personnel were deployed to ensure security in the area.Local tribal elders and public representatives have expressed their gratitude to Chief Minister Balochistan, Mir Sarfaraz Bugti, and his team, stating that the timely intervention of the Complaint Cell has restored peace in the region, allowing residents to breathe a sigh of relief.Authorities have assured that the permanent presence of the Levies Force in the area will be maintained to effectively curb the activities of criminal elements.