خبرنامہ نمبر 8005/2024
گوادر/پسنی: اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے پسنی ٹاؤن میں عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے شہر کے مختلف ریسٹورنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ریسٹورنٹس میں صفائی کی صورتحال، کھانوں کے معیار اور سرکاری نرخ نامے کی پابندی کا بغور جائزہ لیا۔معائنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ان ریسٹورنٹس پر خصوصی توجہ دی جو عوام کی جانب سے شکایات کا مرکز تھے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ہوٹل مالکان صفائی کے بہترین معیار کو یقینی بنائیں اور کھانوں کی تیاری میں حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھیں۔مزید برآں، انہوں نے کھانے پینے کی اشیاء کے نرخوں کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق رکھنے پر زور دیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔اس موقع پر عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی کوششوں سے شہر میں صحت بخش ماحول اور منصفانہ نرخوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کو یقین دلایا کہ انتظامیہ عوامی شکایات کے ازالے اور معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Related Post
DGPR ADVERTISEMENTS
October 14, 2025
14th-October-2025
October 14, 2025
13th-October-2025
October 14, 2025
13th-October-2025
October 14, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
October 13, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
October 13, 2025
13th-October-2025
October 13, 2025
12th-October-2025
October 13, 2025
12th-October-2025
October 13, 2025
Job Opportunities in Safe City Project – Department of Science
October 12, 2025
Revised Date Announced for the Written Test of Directorate General
October 12, 2025
12th-October-2025
October 12, 2025
11th-October-2025
October 12, 2025
11th-October-2025
October 12, 2025
11th-October-2025
October 12, 2025
10th-October-2025
October 12, 2025
10th-October-2025
October 12, 2025