خبرنامہ نمبر 8002/2024
گوادر 25دسمبر:ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے پانی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تحصیل پسنی کے مختلف یونین کونسلز میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے انجینئر نواز بلوچ اور متعلقہ یونین کونسلز کے چیئرمین نے شرکت کی۔اجلاس میں ان یونین کونسلز پر خاص توجہ دی گئی جنہیں پانی کی قلت کا سامنا ہے، جن میں کللانچ، سردشت، ہڈوکی، اور کلمت شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران پانی کی فراہمی کے موجودہ نظام، چیلنجز، اور ممکنہ حل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے بتایا کہ ان علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات عارضی بنیادوں پر کیے جا رہے ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں روزمرہ کی ضروریات پوری کی جا سکیں، جبکہ مستقل بنیادوں پر مسائل کے حل کے لیے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ٹیم کے ساتھ حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔علاقائی چیئرمینز نے پانی کی قلت کے حل کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے قلیل اور طویل مدتی منصوبے جلد از جلد شروع کیے جائیں گے، تاکہ مقامی آبادی کو مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے مؤثر اقدامات اور پانی کے مسائل پر سنجیدہ توجہ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے تحصیل پسنی کے عوام کو جلد ریلیف ملے گا۔

Related Post
DGPR ADVERTISEMENTS
August 15, 2025
Interviews for Temporary Posts in District Killa Abdullah to Be
August 15, 2025
Health Department Chagai Announces Contract-Based Recruitment
August 15, 2025
Applications Invited for Vacant Posts in Revenue Department Zhob
August 15, 2025
15-08-2025
August 15, 2025
14th-August-2025
August 14, 2025
14th-August-2025
August 14, 2025
13th-August-2025
August 14, 2025
13th-August-2025
August 14, 2025
14-08-2025
August 14, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
August 13, 2025
12th-August-2025
August 12, 2025
12th-August-2025
August 12, 2025