News

25-04-2025

خبرنامہ نمبر2864/2025کوئٹہ 25اپریل۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت سماجی و سیاسی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سماجی پہلووں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایپیکس کمیٹی کے منظور شدہ نکات کا جامع جائزہ لیا گیا اور مختلف اہم امور زیر غور لائے گئے.اجلاس کے دوران جن نکات پر خصوصی توجہ دی گئی ان میں پیفٹاک کا قیام، جے آر سی اور جے سی پی کے قیام، لاپتہ افراد کا مسئلہ، حوالہ و انڈی کے امور، بلوچستان انٹیگریٹڈ سیکیورٹی آرکیٹیکچر، غیر قانونی افغان شہریوں کی میپنگ و مستقبل کا لائحہ عمل، اور پاک افغان سرحد پر منقسم دیہات کا مسئلہ شامل تھے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سماجی و سیاسی کمیٹی کا قیام بلوچستان میں پائیدار امن، استحکام اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جو مقامی سطح پر حکومتی اقدامات کو موثر اور مربوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ علاوہ ازیں، بی آئی ایس اے کے 28 نکات، جن میں تخریب کاری سے متعلق تمام امور شامل ہیں، کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ ایک جامع، موثر اور ہمہ جہتی پالیسی تشکیل دی جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرے گی تاکہ طے شدہ اقدامات پر عملدرآمد کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2865/2025 کوئٹہ 25 اپریل۔ محکمہ خزانہ میں اصلاحات کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، جس کے تحت ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایک اور تاریخی قدم کے طور پر ماہرین معیشت اور مالیاتی ماہرین کو مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے۔کل آٹھ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، جن میں پی ایچ ڈی اکنامکس اور فنانس کے حامل اور بین الاقوامی جامعات سے فارغ التحصیل ماہرین شامل ہیں، کو محکمہ خزانہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد بجٹ سازی میں شفافیت، مالی نظم و نسق کو مضبوط بنانا اور ایک جدید اور عالمی معیار کے مطابق نظم و نسق متعارف کرانا ہے۔ سیکرٹری خزانہ عمران زرکون کی قیادت میں محکمہ خزانہ کو مکمل طور پر میرٹ، شفافیت اور عالمی طرزِ عمل کے مطابق ایک فعال اور ترقی پسند ادارے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2866/2025کوئٹہ 25 اپریل۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کمیٹی کے فیصلے انتہائی اہم اور بروقت ہیں۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کے تناظر میں قومی یکجہتی اور اداروں کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان قومی سلامتی کے ہر فیصلے میں وفاق کے ساتھ کھڑی ہے اور صوبے کے عوام ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2867/2025کوئٹہ:25 اپریل۔ صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان، محترمہ مینا مجید بلوچ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی (NSC) کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو سراہتے ہوئے انہیں قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کی جانب اہم اقدام قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں محترمہ مینا مجید بلوچ نے نے کہا کہ NSC نے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جو فیصلے کیے، وہ بالغ نظری، سنجیدگی اور دور اندیشی کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لگاتار بے بنیاد الزامات اور الزام تراشی کا مقصد خطے میں امن کو سبوتاڑ کرنا اور عالمی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمیشہ خطے میں استحکام کا خواہاں رہا ہے، لیکن قومی سلامتی، خودداری اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں، سول سوسائٹی، میڈیا اور تمام قومی اداروں سے اپیل کی کہ وہ باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کے تحفظ کے لیے متحد ہوں۔ یہ وقت ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، بیرونی چیلنجز کا مقابلہ قومی یکجہتی سے کریں، اور دنیا کو واضح پیغام دیں کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو اپنے دفاع سے غافل نہیں جبکہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور پوری عوام اپنے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2869/2025تربت 25 اپریل۔ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے دیہات تربت سے تعلق رکھنے والے ایک نمائندہ عوامی وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات کا مقصد علاقے میں بڑھتے ہوئے پانی کے بحران، سرکاری واٹر سپلائی کی ناقص حالت اور عوامی مشکلات کو اجاگر کرنا تھا۔وفد نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو تفصیل سے آگاہ کیا کہ دیہات کے مکین شدید پانی کی قلت کا شکار ہیں، متعدد دیہات میں ہفتوں تک پانی دستیاب نہیں ہوتا جبکہ بعض علاقوں میں سرکاری واٹر اسکیمیں مکمل طور پر غیر فعال ہو چکی ہیں۔ عوام کو پینے کے صاف پانی کے لیے دور دراز علاقوں سے پانی لانا پڑتا ہے، جو وقت، محنت اور اخراجات کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سنگین مسئلے کا فوری اور دیرپا حل نکالا جائے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفد کی شکایات اور تحفظات کو سنجیدگی سے سنا اور کہا کہ پانی کا مسئلہ اب صرف دیہات یا کسی ایک مخصوص علاقے تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ ایک صوبائی اور قومی سطح کا بحران بن چکا ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے نیچے جا رہی ہے، جو ناقص منصوبہ بندی، بارشوں کی کمی، ماحولیاتی تبدیلی اور حکومتی عدم توجہ کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی ایسے مسائل کو سیاسی و سماجی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دیہات سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے وہ نہ صرف متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے بلکہ اس مسئلے کو ایوانوں اور میڈیا میں بھی بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2870/2025گوادر 25 اپریل۔ ضلعی محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی نے این آر ایس پی گوادر کے اشتراک سے GFATM-GC7 پروجیکٹ کے تحت ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیداری سیشن اور واک کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر عبدالطیف دشتی، ملیریا پروگرام کے DMU انچارج ڈاکٹر عبدالواحد، ڈاکٹر فاروق، پی پی ایچ آئی گوادر کے صابر حیاتان، حبیب کریم بخش سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ملیریا کے عالمی دن، جو ہر سال 25 اپریل کو منایا جاتا ہے، کا مقصد عوام میں اس جان لیوا بیماری سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کو یہ یاد دہانی کرانا ہے کہ ملیریا ایک مہلک مرض ہے جس سے ہر روز لاکھوں لوگ متاثر ہو رہے ہیں، اور اس کی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔یاد رہے کہ NRSP گوادر، GFATM-GC7 پروجیکٹ کے تحت محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے ملیریا کی تشخیص اور علاج کی ادویات تمام ہیلتھ سینٹرز کو مفت فراہم کر رہا ہے، تاکہ اس بیماری کے خلاف موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2871/2025 کوئٹہ 25 اپریل۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے چوتھے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کوئٹہ، پی پی ایچ آئی، ای پی آئی اسٹاف، تمام یونین کونسلز کے سینیئر میڈیکل آفیسرز (SMOs)، اور لاءاینڈ آرڈر ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو مہم کے چوتھے دن کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ زیرو ڈوز کیسز، والدین کی جانب سے انکار (Refusals)، اور مجموعی کوریج سمیت تمام پہلووں پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مہم کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی صحت کے اس قومی فریضے کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود ٹیموں سے قریبی رابطہ رکھیں اور مہم کے ہر مرحلے میں مکمل تعاون یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے والدین، علما کرام، قبائلی عمائدین اور سماجی رہنماوں سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے مہم میں مکمل تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ صرف حکومتی کوششوں سے ممکن نہیں، بلکہ عوامی شعور اور اجتماعی کاوشوں سے ہی اس موذی مرض کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2872/2025پنجگور 25 اپریل۔گورنمنٹ گرلز انٹر کالج تسپ کے پرنسپل، مشتاق احمد گچکی نے زرعی کالج میں پلانٹ بریڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور کالج لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات طلبہ کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم پیش رفت ہیں ان کا کہنا تھا کہ زرعی تعلیم کے فروغ سے نہ صرف طلبہ کو جدید سائنسی تحقیق سے آشنا کیا جائے گا بلکہ علاقائی زرعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا جا سکے گا۔ پلانٹ بریڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور جدید لیبارٹری کا قیام نوجوانوں کو تحقیقی مہارتیں سکھانے اور عملی میدان میں آگے بڑھنے کے نئے مواقع فراہم کرے گا انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے صرف نصاب کی تدریس تک محدود نہیں ہونے چاہییں، بلکہ انہیں تحقیق، اختراع اور طلبہ کی مجموعی استعداد بڑھانے کا مرکز بننا چاہیے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں زرعی تعلیم کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں تاکہ مقامی سطح پر خود کفالت کی راہ ہموار ہو سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2873/2025تربت 25 اپریل۔ :چیئرمین میونسپل کارپوریشن بلخ شیر قاضی کی ہدایت پر اور چیف آفیسر شعیب ناصر کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن نے مچھر مار اسپرے مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کا مقصد مچھروں کی افزائش روک کر شہریوں کو ڈینگی، ملیریا اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے اس سلسلے میں ابتدائی مرحلے میں سلالہ بازار، سنگانی سر اور تربت سٹی میں اسپرے کیا گیا، جہاں گلیوں اور نالیوں پر خاص توجہ دی گئی اسپرے میں جدید اور محفوظ کیمیکل استعمال ہو رہے ہیں، اور مہم کو مرحلہ وار پورے شہر تک وسعت دی جائے گی شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مہم کو مستقل جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے عوام سے صفائی ستھرائی اور پانی جمع نہ ہونے دینے کی اپیل کی ہے تاکہ مچھر کی افزائش روکی جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2874/2025پنجگور 25 اپریل۔پنجگور زرعی کالج میں پلانٹ بریڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور جدید لیبارٹری کا افتتاح تقریب منعقد ھوا یونیورسٹی آف مکران وائس چانسلر ڈاکٹر ممتاز احمد بلوچ نے پلانٹ بریڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور جدید لیبارٹری کا افتتاح کیا تقریب میں پرنسپل لطف اللہ بلوچ، وائس پرنسپل شفیق الرحمان خلیل، پرنسپل انٹر کالج تسپ مشتاق احمد گچکی، پروفیسر محمد یونس ملازئی، ڈاکٹر شاہ بانو بلوچ، عطائ مہر اور دیگر اساتذہ کرام اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ جدید تحقیق اور تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے، اور زرعی کالج نوجوانوں کے لیے گھر کی دہلیز پر تعلیمی مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی معیشت زراعت سے جڑی ہوئی ہے، اور طلباء کو چاہیے کہ وہ محنت اور تحقیق کے ذریعے اس شعبے کو ترقی دیں تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی کی کمی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے 13 لیکچرار کنٹریکٹ پر تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ طلباءم پر وائس چانسلر نے پلانٹ بریڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے دو ہونہار طلبائ ، عبدالرحمن اور عطیع اللہ کو 10،000 روپے فی کس انعام سے نوازا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2875/2025تربت 25 اپریل۔ :ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر لیویز ہیڈکوارٹر تربت کے انچارج رسالدار عبدالسلام بلوچ کی قیادت میں لیویز فورس نے کلاتک اور ڈبک کے علاقوں میں کامیاب آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا، جب کہ متعدد منشیات کے عادی افراد کو بھی حراست میں لے کر بحالی کے مراکز منتقل کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے کامیاب کارروائی پر لیویز فورس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لعنت سے ضلع کیچ کو پاک کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، اور نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ڈی سی کیچ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں کی نشاندہی میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اطلاع دینے والے افراد کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔رسالدار عبدالسلام بلوچ نے بھی اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس منشیات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھے گی اور ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہر وقت الرٹ ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2876/2025 کوئٹہ 25 اپریل۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف سب ڈویژنز میں انکاری (رفیوزل) بچوں کی کامیابی سے کوریج کی۔ یہ اقدامات پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر بچہ حفاظتی قطرے حاصل کر سکے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نعمت اللہ ترین نے کچلاک کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر والدین سے بات چیت کی اور متعدد رفیوزل بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ بن عارف نے سب ڈویژن سٹی میں فیلڈ ٹیموں کے ہمراہ رفیوزل بچوں کی نشاندہی کر کے ان کو کامیابی سے کور کیا۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے والدین سے براہ راست ملاقاتیں کیں، ان کے تحفظات سنے اور پولیو ویکسین کی اہمیت پر آگاہی دی، جس کے نتیجے میں کئی والدین نے اپنے بچوں کو قطرے پلوانے کی اجازت دی۔تاہم، مہم کے دوران سخت انکار کرنے والے 3 افراد کو قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا تاکہ آئندہ عوامی صحت کی اس اہم مہم میں رکاوٹ نہ پیدا ہو۔ضلعی انتظامیہ نے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ ہر بچہ صحت مند اور محفوظ مستقبل کی جانب بڑھے۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر 2877/2025 موسی خیل 25 اپریل۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ موسیٰ خیل اور بی آر ایس پی کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ موسیٰ خیل میں ورلڈ ملیریا ڈے منایا گیا۔اس حوالے سے ایک واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایچ او موسیٰ خیل غفّار کھیتران۔ بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر شفیق جعفر اور لاجسٹکس افسر شفیق موسیٰ خیل پی پی ایچ ائی کے حمید شیخ انڈس ہسپتال کے میل افسر ظہور جعفر پیرا میڈیکل اسٹاف کے روف جعفر سوشل ویلفیئر افسر خان محمّد ڈی ایم یو محمّد اقبال نیوٹریشن افسر شیر باز خان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2878/2025 کوئٹہ 25اپریل ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایس ا ین ای اور آنے والے مالی سال نو کی بجٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سکریٹری خزانہ عمران زرکون ، اسپیشل سکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ سمیت محکمہ خزانہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ پانی اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جانداروں کی زندگی آب نوشی کی وجہ سے کرہ ارض پر ممکن ہے پانی کی ہمارے زندگی کے تمام پہلوو¿ں پر گہر ے اثرا ت ہوتے ہیں بارشوں کی پانی کی سٹور کرنے سے ہمارے زرعی پیداوار میں کافی اضافے کا باعث بنتے ہیں جوکہ صوبے اور ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ دریں اثنا صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ بارانی پانی کی ضیاء روکنے کے لیے ہماری حکومت عملی اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں سال نو کے بجٹ 26-2025 میں بندات اور ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈز رکھے جائیں گے محکمہ آبپاشی اور پی ایچ ای کی بہتری کے لیے جا مع منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں آب نوشی اور زراعت کے لیے پانی کی فراہمی کا مسلہ طویل المدتی بنیادوں پر حل ہو سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2879/2025کوئٹہ 25اپریل ۔ سیکریٹری خزانہ عمران زرکون نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ محکمہ خزانہ میں تقرریاں مکمل طور پر میرٹ پر کی گئیں۔چیف فنانس آفیسرز اور جونیئر فنانس آفیسرز کی تقرریاں شفاف طریقے سے کی گئی۔ سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر خزانہ کی ہدایت پر شفاف طریقے سے تقرریاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 اعلیٰ تعلیم یافتہ ماہرین کی محکمہ خزانہ میں شمولیت سے گڈ گورننس میں بہتری آئے گی۔ سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ بین الاقوامی جامعات سے فارغ التحصیل ماہرین شامل کیے گئے ہیں۔ بجٹ سازی میں شفافیت اور نظم و نسق کو فروغ دیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ کو عالمی معیار کے مطابق جدید بنایا جا رہا ہے۔ اصلاحاتی عمل سے ادارے کو فعال اور ترقی پسند بنایا جا رہا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2880/2025کوئٹہ۔ 25 اپریل۔ سیکریٹری وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاء سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس (NH&MP) کے وفد نے ملاقات کی۔ روڈ سیفٹی آفیسرز نے مئی 2025 کے دوسرے ہفتے میں تمام وومن ڈیولپمنٹ سٹاف کے ساتھ روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار پر تبادلہ خیال کیا۔سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطا نے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار خاص طور پر خواتین کے لئے اہم ہیں اور NH&MP آفیسرز کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی اور خواتین کے لیے تیار کردہ پروگرام برائے روڈ سیفٹی کو فروغ دینے اور خواتین کی ترقی کے لئے ایسے اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں۔ ملاقات کے اختتام پر محکمہ ترقی نسواں بلوچستان کوئٹہ کے سیکرٹری اور دیگر عملے کو NHMP کی طرف سے تحائف پیش کیے گئے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر2881/2025خضدار 25 اپریل . ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کا خضدار میں ایم ایم ڈی اور ایریگیشن محکمہ جات کے دفاتر کا سرپرائزدورہ، انہوں نے اسٹاف کی حاضریاں چیک کیئے اور دستیاب مشینری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سختی کے ساتھ ہدایت کی کہ محکمہ جات کے آفیسرز اور عملہ اپنے دفاتر میں حاضر رہیں اور غیر حاضری سے گریز کریں، انہوں نے ایم ایم ڈی محکمہ کے ورکشاپ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں ڈوزرز و گاڑیوں کا جائزہ لیا اور ہدایت جاری کی کہ سرکاری مشینری کی مینٹنس بہتر رکھیں، ڈوزر اور گاڑیوں کی خرابیوں کو دور کردیں تاکہ وہ زراعت کی بہتری اور کسی بھی ایمرجنسی و فلڈ کی صورت میں فوری طور پر کام آسکیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں وہ از خود گورنمنٹ دفاتر کا وقتاً فوقتاً دورہ کرتے رہیں گے اور وہاں اسٹاف کے کام کا اور حاضری کا جائزہ لیں گے۔ جہاں کہیں بھی کوتاہی کمی ہوگی ان کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2882/2025خضدار 25 اپریل ۔ خضدار میں بھی ملیریا کا عالمی دن منایا گیا اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت بی آر ایس پی اور انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر محمد رفیق ساسولی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ملیریا پروگرام محمد علی سمیت پبلک ھیلتھ اسکول اور نرسنگ اسکول کی طالبات نے شرکت کی اس دن کے حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہے کہ ملیریا ایک خطرناک بیماری ہے جس سے ہر سال لاکھوں لوگ متاثر ہوتے ہیں ملیریا کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی کچرے اور گندگی کے باعث ملیریا بیماری پھیلتی ہے لہذا بروقت اس بیماری کا ٹیسٹ کروائیں اور ادویات استعمال کریں۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2883/2025بارکھان25اپریل ۔آج پوری دنیا میں ملیریا کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ جس کا مقصد لوگوں میں ملیریا کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ملیریا ڈے کے موقع پر ضلع بارکھان میں محکمہ صحت ملیریا کنٹرول پروگرام اور انڈس ہسپتال(آئی ایچ ایچ این) کے زیراہتمام واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔واک میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو،ڈی ایچ او ڈاکٹر مجیب بگٹی،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ملیریا پروگرام ڈاکٹر سیف الملوک کھیتران۔ڈی ایس ایم غلام رسول کھیتران۔ ڈاکٹر پرویز کھیتران۔ ڈاکٹر وزیرخان کھیتران،پیرامیڈکس اور انڈس ہسپتال (آئی ایچ ایچ این) کے اسٹاف سمیت قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو،ڈی ایچ او ڈاکٹر مجیب بگٹی اور ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ملیریا پروگرام داکٹرسیف الملوک کھیتران، نے خطاب کرتے ہوئے عوام کو ملیریا سے بچاو¿ کے لئے ڈاکٹرز کی ہدایات اور تجاویز پر عمل کرنے پر زور دیا۔تفصیلات کے مطابق ملیریا سے بچاو کے عالمی دن عوام میں آگہی و شعور مہم کے سلسلے میں ملیریا کنٹرول پروگرام محکمہ صحت اور انڈس ہسپتال آئی این این ایچ کے زیراہتمام واک کا انقعاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بارکھان کے آفس سے ہوا واک میں ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسو،ڈاکٹر مجیب بگٹی سمیت محکمہ صحت کے ڈاکٹرز پیرامیڈکس اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی واک کے بعدڈی ایچ او آفس میں سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسوتھے۔صدرات کے فرائض ڈی ایچ او ڈاکٹرمجیب بگٹی نے سرانجام دیئے۔ واک اور سیمینار میں پی پی ایچ آئی کے سمیع اللہ جان،مجاہد خان،پیرامیڈکس ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالودود ترین پیرامیڈکس،میڈیکل اسٹور ورکر سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خطاب میں مقررین نے کہا کہ ملیریا ایک خطرناک بیماری ہے جو نصف دنیا کے ممالک میں موجود ہیں۔بارکھان سمیت صوبے و ملک بھر اور دنیا میں ملیریا موجود ہے۔لہزا عوام ملیریا سے بچاو¿ اور علاج کے لئے ڈاکٹرز،پیرامیڈکس سمیت محکمہ صحت کے فوکل پرسن کے تجاویز پر عمل کریں۔مقررین نے کہا ملیریا قبل مسیح کی قدیم تہذیبوں میں بھی موجود تھا اور دنیا میں جتنی اموات ملیریا سے ہوئی ہیں،آج تک اور کسی بیماری سے نہیں ہوئیں۔ملیریا نے علاج دریافت ہونے سے پہلے کروڑوں انسانوں کو موت کے منہ میں پہنچایا ہے۔ملیریا اب بھی خطرناک بیماری ہے اور ہرسال دنیا میں لاکھوں کے قریب لوگ اس بیماری کیوجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ملیریا ایک پیراسائٹ پلازموڈیم کی وجہ سے پھیلتا ہے جو مچھر کے کاٹنے سے انسانی جسم تک پہنچتا ہے اور ملیریا کی سب سے خطرناک قسم وہ ہوتی ہے جو دماغ کو متاثر کرتی ہے۔۔احتیاط علاج سے بہتر ہے۔اور مچھر کی افزائش روک کر ملیریا سے بچا جاسکتا ہے۔گھروں اور گلیوں کی صفائی رکھیں،مچھر کی افزائش والی جگہوں پر سپرے کریں،خاص طور پر کھڑے پانی والی جگہوں کو ختم کریں۔ضلع بارکھان میں پبلک اور پرائیویٹ مراکز میں پیرامیڈکس کے ڈپلومہ ہولڈر ملیریا کی مفت تشخیص اور ادویات کی سہولت موجود ہے۔پروگرام کے اختتام پر ڈی ایچ او ڈاکٹر مجیب بگٹی نے محکمہ صحت بارکھان ملیریا کنٹرول ہروگرام اور انڈس ہسپتال آئی ایچ ایچ این کی جانب سے تمام آنے والے مہمانوں بالخصوص ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو کا شکریہ ادا کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2883/2025حب25اپریل ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس حب سید فاضل شاہ بخاری نے آج سنٹرل جیل گڈانی کا دورہ کیااور جیل کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایف سی 54ونگ کے کرنل مقصوداور سپرنٹنڈنٹ جیل گڈانی خوشحال میر بھی موجود تھ۔ ایس پی حب نے جیل کے بیرونی اطراف میں سیکیورٹی انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا۔ انہوں نے جیل کی بیرونی چوکیوں، پٹرولنگ نظام اور گشت کے انتظامات کا بغور مشاہدہ کیا۔اس موقع پر ایس پی حب کی جانب سے جیل کی بیرونی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اضافی پولیس نفری تعیناتی کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ “جیل کے گردونواح میں پٹرولنگ اور نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے موبائل گشت کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گااایس پی جب نے جیل حکام کو یقین دہانی کراای جیل کے تحفظ کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل گڈانی نے ایس پی حب کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات جیل کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2884/2025سبی 25 اپریل ۔ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے نئے تعمیر ہونے والےویگن /بس اڈہ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک ، ٹرانسپورٹ یونین کے صدر ملک ساجد خان بنگلزئی سمیت دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر کو ویگن/بس آڈہ کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا گیا بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے کہا کہ اڈہ منتقلی سے قبل ٹرانسپورٹر کو تمام بنیادی سہولیات دی جائیں گی اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کہ دکانوں کی الاٹمنٹ سمیت دیگر مسائل کو حل کرے گی انہوں نے کہا کہ ویگن / بس اڈہ جلد از جلد فعال کیا جائے گا اور بسوں ،ویگنوں کو وہاں منتقل کیا جائیگا بس آڈہ اور ویگن آڈہ منتقلی کے باعث شہر میں ٹریفک کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2885/2025جعفرآباد 25اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے شہر کے مختلف وارڈز محلوں میں جاری پولیو مہم کی اچانک مانیٹرنگ کی دورے کے موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں سے بھی ملاقات کی جاری پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اس موقع پر انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے بھی پلائے جبکہ فنگر مارکنگ اور ڈور مارکنگ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا ان کے ہمراہ ڈاکٹر محمد رفیق ڈاکٹر امداد حسین سمیت دیگر آفیسران تھے اچانک دورے کے موقع پر انہوں نے بگن بابا کالونی بھٹی محلہ اور بہرانی محلہ میں پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کئی بچوں کی فنگر مارکنگ کا بھی مشاہدہ کیا اس موقع پر انہوں نے کمیونٹی اور والدین سے بھی ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ پولیو مہم کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس جانب خصوصی توجہ دینی ہوگی تاکہ پولیو جیسے خطرناک مرض کو جڑ سے ہی ختم کیا جا سکے والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائیں ان کے دروازے پر دی جانے والی دستک ان کے بچوں کے مستقبل کی ضامن ہے اس لیے گھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ پولیو کے قطرے تمام بچوں کو پلائے جا سکیں اور وہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اپنے حصے کا کام کریں تاکہ علاقے کو پولیو کی وبا سے پاک کیا جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2886/2025لورالائی.25اپریل ۔ بی آر ایس پی کی جانب سے آئی ایچ ایچ این اور ضلع لورالائی محکمہ صحت کے تعاون سے ورلڈ ملیریا ڈے کی تقریب کا اہتمام میونسپل کمیٹی ہال میں کیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر عبدالحمید لہڑی، اے ڈی ایس ایم ، پی پی ایچ آئی عبدالسلام کاکڑ، ملیریا پروگرام آفسر کاظم سلام، انڈس ہسپتال نمائندہ فاروق خلجی، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ملیریا پروگرام بی آر ایس پی محمد اسحاق موسی خیل کے علاوہ مختلف ہیلتھ سینٹروں کے نمائندوں، فلاحی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں ، پریس کلب کے نمائندوں کے علاوہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے نے شرکت کی۔اس دوران ملرئے ا واک کا اہتمام کیا گیا۔ انڈس ہسپتال کے نمائندے فاروق خلجی اور بی آر ایس پی ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر برائے ملیریا پروگرام اسحاق موسی خیل نے ملیریا کی روک تھام اور علاج کے لئے صنفی مساوات اور انسانی حقوق پر مبنی مساوی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ واک میں 50 سے زائد شرکاءنے شرکت کی.جن میں سرکاری حکام , کمیونٹی رہنما, پریس کلب کے نمائندوں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے نمائندے شامل تھے، جس نے ملیریا کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنے اور اس سے نمٹنے کے لئے صحت کی دیکھ بھال کی جامع حکمت عملی کی وکالت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔صحت کی دیکھ بھال کی مساوات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے۔ڈی ایچ او محکمہ صحت لورالائی عبدالحمید لہڑی نے ملیریا کے خلاف سخت کارروائیوں کا مطالبہ کیا۔ اس تقریب میں صحت کی دیکھ بال تک رسائی اور آب و ہوا کی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات سمیت رکاوٹوں کو اجاگر کیا گیا۔ واک کا آغاز میونسپل کمیٹی ہال سے ہوتے ہوئے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے باز محمد خان پارک پر پزیر ہوا۔جس کا مقصد ملیریا پر قابو پانے کی کوششوں میں بیداری اور مصروفیت میں اضافے کے لئے برادریوں کو اہم پیغامات اور نعرے پہنچانا تھا۔ ملیریا واک ایونٹ میں ایک متنوع ہجوم نے شرکت کی ، جس میں کمزور آبادیوں کی نمایاں موجودگی تھی ، جن میں، معذور افراد ، تارکین وطن ، مذہبی اقلیتیں وغیرہ شامل تھیں۔اے ڈی ایس ایم عبدالسلام کاکڑ نے اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح انہیں بی آر ایس پی ملیریا پروگرام کی طرف سے مدد ملی ہے.پاکستان بھر میں صحت کے تمام مراکز سے ملیریا کے کل 2.7 ملین مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان طبی مراکز میں 2023 ملیریا کے تقریبا 15.65 ملین مشتبہ افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ ملیریا کے خلاف جاری جنگ میں بی آر ایس پی، آئی ایچ ایچ این اور محکمہ صحت بلوچستان ملیریا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے میں متاثرہ برادریوں کی مدد کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں اور اب تک ملیریا کے لاکھوں مریضوں کی جلد تشخیص اور فوری علاج کو یقینی بنا چکے ہیں۔ صحت کی مساوات، صنفی مساوات اور انسانی حقوق پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ، بی آر ایس پی آئی ایچ ایچ این اور محکمہ صحت بلوچستان کا مقصد صحت مند زیادہ لچکدار اور ملیریا سے پاک بلوچستان اور پاکستان کو فروغ دینا ہے۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2887/2025نصیرآباد25اپریل2025:

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈیرہ مراد جمالی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایگزیکٹو انجینیئر حفیظ الرحمن ہاشمی و دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ ہر محلے میں پانی کی ترسیل منصفانہ طریقے سے کی جائے اور اس کے لیے واضح ٹائم فریم مقرر کیا جائے تاکہ عوام کو پانی کی کمی کے باعث کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس میں افسران کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پانی ذخیرہ کرنے والے تالابوں کی صورتحال اطمینان بخش ہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مئی کے آخر تک تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے اور پانی کی ترسیل میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

خبرنامہ نمبر2888/2025نصیرآباد25اپریل2025: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی زیر صدارت کچھی کینال منصوبے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت کچھی کینال کی تعمیر کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں لاہور سے آئی ہوئی خصوصی ٹیم نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں کچھی کینال منصوبے سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تحصیلداران اور پٹواریوں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی، جو علاقے کا تفصیلی سروے کرکے اپنی رپورٹ دفترِ ڈپٹی کمشنر میں پیش کرے گی۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ کچھی کینال بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا ایک اہم منصوبہ ہے اور اس پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد ضروری ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد اس کے ثمرات حاصل ہوں اس لئے تشکیل کردہ ٹیم کو چاہیے کہ وہ جتنا جلد ھو سروے سکے سروے مکمل کریں اس میں سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا

خبرنامہ نمبر2889/2025نصیرآباد:25قپریل2025:محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور قابض اراضی کی واگزاری پر اہم اجلاس منعقد ہوا مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات کی مجموعی کارکردگی، جنگلاتی اراضی پر ناجائز تعمیرات اور غیر قانونی قبضوں کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے ان علاقوں کی نشاندہی کی جہاں جنگلات کی زمین پر ناجائز قبضے کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے تمام قابض اراضی کو واگزار کرانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ جنگلات کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل، نگرانی کے طریقہ کار اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اقدامات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

خبرنامہ نمبر2890/2025نصیرآباد25اپریل2025: پولیو مہم کی بہتر مانیٹرنگ و ان کی سو فیصد کامیابی پر ڈپٹی کمشنر کا اطمینان کا اظہار واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو مہم کے پانچویں روز کی کارکردگی اور مجموعی مانیٹرنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پولیو مہم کی مختلف پہلوؤں سے نگرانی، ٹیموں کی کارکردگی اور عوامی ردعمل پر رپورٹ پیش کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں اور افسران کی محنت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ آئندہ بھی کام جاری رکھا جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنا سکیں۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے ٹیموں کے جذبے کو سراہا اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

خبرنامہ نمبر2891/2025سنجاوی 25اپریل 2025 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کی روشنی اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی آفس میں ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی جانب سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں پیش کیں جو مسائل ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے تعلق رکھتے تھے ان پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ، مونسپل کمیٹی سنجاوی کے چئیرمین حاجی خان محمد دمڑ، فوکل پرسن منسٹر فوڈ حاجی راز محمد دمڑڈسٹرکٹ افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے کہا کہ گورنمنٹ آف بلوچستان کی واضح احکامات ہیں کہ عوام کے مسائل سن کر فوری طور پر حل کئے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکےآج کی کھلی کچہری کا عین مقصد بھی عوام کے مسائل سن کر ان کو ان کی دہلیز پرحل کرنا ہے عوام کے مسائل کا حل ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے اس سلسلے کی اہم کڑی ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسران اپنے اپس باہمی رابطہ رکھ کر ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کریں دفاتر میں عوام کے مسائل حل کریں دفاتر کے ساتھ فیلڈ میں جاکر وزٹ کریں عوام کے مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ جو ذمہ داری پر عائد ہے ان کو خوش اسلوبی سے ادا کرین انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے

خبرنامہ نمبر2892/2025کوئٹہ۔ 25 اپریل2025:محکمہ موسمیات بلوچستان نے 26 اپریل سے 30 اپریل تک ہیٹ ویو سے خبردار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرمی کی شدت اوپر پہنچنے کا امکان ہے اور 27 اپریل کو ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ اس دوران بلوچستان کے جنوبی حصے میں 26 اپریل سے یکم مئی تک دن کے وقت کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ہیٹ ویو جیسے حالات کے پیش نظر عام لوگوں بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے تلقین کی گئی ہے۔ عوام الناس مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پیئں کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گندم کی کٹائی کو پیشین گوئی شدہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اپنی اور مویشیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ عوام الناس سے پانی کے معقول استعمال کی درخواست کی جاتی ہے۔ عوام دھوپ میں باہر جانے سے گریز کریں، خاص طور پر صبح 11:00 سے شام 5:00 کے درمیان۔ کھانے کی اشیاء کے استعمال سے پرہیز کریں جو جسم کو پانی کی کمی کا باعث بنیں۔ برفیلے ٹھنڈے مشروبات نہ پئیں، کیونکہ وہ آپ کے معدے پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ ٹھنڈا رہنے کے لیے ہلکے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں۔ اگر آپ کا باہر جانا ضروری ہے تو حفاظت کے لیے کپڑے، ٹوپی یا چھتری کا استعمال کرتے ہوئے اپنا سر ڈھانپیں۔باہر ہونے خاص طور پر دوپہر کی گرمی کے دورانزیادہ مشقت سے گریز کریں۔نوٹ: تمام متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران ضروری اقدامات کریں۔

خبرنامہ نمبر2893/2025کوئٹہ۔ 27 مارچ2025: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم کھوسہ کی زیر صدارت مالی سال 26-2025 کے حوالے سے روڈ سیکٹر میں نئے منصوبوں پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر، چیف انجینئرز اور ضلعی انجینئرز کے علاؤہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس کو ہر ضلع کے انجینئر نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ مالی سال کے لیے منصوبوں پر بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے تمام انجینئرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال میں ہر ضلع اپنے لیے آفس اور ریسٹ ہاؤس اور محکمہ کے لیے کچھ روڈ سائیڈ کے منصوبے رکھے اسکے علاؤہ جتنے بھی جاری منصوبے ہیں جو اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں انھیں جلد از جلد مکمل کریں۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ ذمہ دار افسران آئندہ مالی سال میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے منصوبوں میں مزید جدت لائیں اور انھیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ریونیو کے حوالے سے تمام انجینئرز کو ہدایت دیں کہ ایسے منصوبوں پر عمل درآمد کریں کہ جس سے محکمہ کو ریونیو ملے اور سرکار کو اس کا فائدہ ملے انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے بعد اپنی اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مذید تیز کریں تاکہ ان منصوبوں کو مکمل کرکے متعلقہ محکموں کے حوالے کیا جائے۔

خبرنامہ نمبر2894/2025نصیرآباد25اپریل2025:پولیو مہم کی بہتر مانیٹرنگ و ان کی سو فیصد کامیابی پر ڈپٹی کمشنر کا اطمینان کا اظہار واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو مہم کے پانچویں روز کی کارکردگی اور مجموعی مانیٹرنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پولیو مہم کی مختلف پہلوؤں سے نگرانی، ٹیموں کی کارکردگی اور عوامی ردعمل پر رپورٹ پیش کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں اور افسران کی محنت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ آئندہ بھی کام جاری رکھا جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنا سکیں۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے ٹیموں کے جذبے کو سراہا اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

خبرنامہ نمبر2896/2025جعفرآباد25اپریل2025ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے پانچواں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں یو سی ایم اور مانیٹرز اسٹاف سمیت دیگر پولیو ورکرز موجود تھے اجلاس کے موقع پر تمام یو سی ایم اوز اور مانیٹرز نے پولیو مہم کے حوالے سے کارگردگی رپورٹ پیش کی ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے بہتر معنوں میں پولیو مہم کے دوران خدمات سر انجام دینے والے اسٹاف کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام افسران ورکرز نے دل جوئی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں ہمیں قومی امید ہے کہ اس کے بہتر نتائج سامنے ائیں گے پولیو کے خلاف جہاد کو مزید جاری رکھنے کے لیے حکومت کے تمام احکامات کو عملی طور پر جامع پہنانا ہوگا تاکہ پاکستان کو پولیو کے مرض سے پاک کیا جا سکے اس حوالے سے ہمیں تب تک پولیو کے خلاف جہاد جاری رکھنا ہوگا جب تک پاکستان سے پولیو کے تمام کیسز کا خاتمہ ہو ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ جن ورکرز کی جانب سے بہترین خدمات سرانجام دی گئی ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ائندہ مزید بہتر معنوں میں وہ اپنی خدمات سر انجام دے سکیں۔

خبرنامہ نمبر2897/2025سوراب 25اپریل2025 ۔۔ضلع سوراب میں انسداد پولیو مہم کے آخری روز ڈپٹی کمشنر سوراب، حبیب نصیر کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہم کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم احمد مستوئی، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈی ایس او) کے نمائندے ڈاکٹر عبدالصمد، سی سی او طلال احمد سمیت محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں مقررہ ہدف کے مطابق بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ انہوں نے والدین اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ بھی اس قومی فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔اجلاس میں دوران مہم درپیش مسائل، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور ان کے مؤثر حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ متعلقہ حکام نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ انسداد پولیو مہمات کو مزید منظم، مؤثر اور مربوط انداز میں جاری رکھا جائے گا۔محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق، مہم کے دوران ہزاروں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے، جبکہ رہ جانے والے بچوں تک رسائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سوراب نے مہم میں حصہ لینے والے تمام ورکرز، طبی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی انتھک خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا .

خبرنامہ نمبر2898/2025کوئٹہ 25 اپریل2025:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے انخلا کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شہر میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف ایک جامع اور مربوط آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ایس ایس پی زوہیب محسن، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، اور ایس پی صدر شوکت مہمند سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران غیر قانونی افغان مہاجرین کی نشاندہی، انخلا کے طریقہ کار، اور اس حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں فوری طور پر کارروائیوں کا آغاز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے کہا کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ کارروائیوں کے دوران تمام متعلقہ ادارے مکمل تعاون کریں گے، جبکہ شہریوں سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دورانِ کارروائی انسانی ہمدردی اور احسن رویہ اپنایا جائے تاکہ کسی قسم کی بدامنی یا مسائل جنم نہ لیں۔ضلعی انتظامیہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ غیر قانونی قیام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر2899/2025گوادر25قپریل2025؛ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت نیشنل امیونائزیشن ڈیز (NID) کے تحت جاری انسداد پولیو مہم کے آخری روز کی کارکردگی کے حوالے سے فائنل کیچ اپ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈی ایس او ڈاکٹر ظفر اقبال، کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر شے صغیر بلوچ، یونین کونسل انچارجز سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں مہم کی مجموعی کارکردگی، ہدف کردہ بچوں کی تعداد، حاصل شدہ کوریج، غیر حاضر (NA) بچوں، انکاری والدین اور دورانِ مہم درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مہم کی کوریج 98 فیصد رہی، 122 بچے غیر حاضر رہے جبکہ 8 والدین کی جانب سے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار سامنے آیا۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے بعد ضلع میں کوئی بچہ قطرے پلانے سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے ٹیموں کو تاکید کی کہ فائنل کیچ اپ ڈے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور متعلقہ عملہ تمام غیر حاضر اور انکاری والدین کے بچوں کو فوری طور پر کور کرے اور اس حوالے سے مکمل رپورٹ پیش کرے تاکہ کوئی بچہ وائرس کے خطرے سے محفوظ نہ رہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ انکاری والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، حتیٰ کہ اگر ضرورت پڑی تو گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو ایک مہلک اور لاعلاج وائرس ہے جو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور بنا سکتا ہے، اس لیے اس کے خلاف کسی قسم کی نرمی یا چشم پوشی ناقابل قبول ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کمیونٹی، بلدیاتی نمائندوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مذہبی شخصیات سے اپیل کی کہ وہ قومی جذبے کے تحت انسداد پولیو مہم میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ اس موذی مرض کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر2900/2025وزیراعلیٰ *بلوچستان جناب میر سرفراز احمد بگٹی* کے وژن کے تحت *بلوچستان حکومت* نے شہداء کے بچوں کے لیے *فلی فنڈڈ اسکالر شپ اسکیم* کا آغاز کر دیا ہے۔یہ اسکیم *بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF)* کے زیر انتظام جاری ہے، جس کا مقصد ان خاندانوں کو ت *علیمی سہولیات* فراہم کرنا ہے جنہوں نے *ملکی سلامتی* کے لیے قربانیاں دی ہیں۔سال *2024* *ء* میں *325 طلباء (201 طلبہ اور 124 طالبات)* کو *30.53 ملین روپے* کی مالی معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔اس اسکیم سے وہ طلباء مستفید ہو سکتے ہیں جن کے والدین کو *محکمہ داخلہ و قبائلی امور یا مجاز ادارے* کی جانب سے *”شہید”* قرار دیا گیا ہو۔اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے تمام *سول شہداء* کے بچوں کو *نرسری سے ماسٹرز* تک *معیاری اور مفت تعلیم* فراہم کی جائے گی۔یہ نہ صرف *شہداء کی خدمات کا اعتراف* ہے بلکہ اُن کے خاندانوں کے لیے *تعلیمی خودمختاری اور روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنے* کا ایک عملی قدم بھی ہے۔

خبرنامہ نمبر2901/2025

کوئٹہ/25 اپریل، 2025:مضر صحت و ملاوٹی اشیاء خوردونوش کے تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے کوئٹہ اور گوادر میں کاروائیاں کرتے ہوئے 1 بیکنگ یونٹ سیل جبکہ 20 سے زائد مراکز پر جرمانے عائد کردئیے۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق نواں کلی میں قائم سیل کردہ بیکنگ یونٹ میں صفائی ستھرائی اور اشیاء اسٹوریج کا نظام انتہائی خراب و غیر صحت بخش ، پیکنگ میں اخبار کا استعمال ، یونٹ میں مکھیوں کی بھرمار جبکہ حتمی اشیاء بغیر ایکسپائری تواریخ کی پائی گئیں ۔ علاوہ ازیں عوام کو فروخت کیے جانے والے دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے چشمہ اچوزئی ، اے ون سٹی اور ارباب ٹاؤن میں اتھارٹی کی ملک سیفٹی ٹیمیں متحرک رہیں جہاں دودھ میں ملاوٹ کرنے پر 8 دودھ فروشوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملاوٹی و غیر صحت بخش دودھ کی بڑی مقدار تلف کی گئی ۔قبل ازیں موقع پر ٹیسٹ کردہ آٹھ دکانوں کے دودھ میں پانی اور خشک پاؤڈر کی ملاوٹ کا انکشاف ہوا ۔مزید براں کوئٹہ شہر کے دیگر علاقوں اور گوادر میں جرمانہ کردہ مراکز میں پکوان ہاؤس ، جنرل و ڈیپارٹمنٹل اسٹورز ، بیکرز ، ریسٹورنٹس ، اچار شاپس اور فاسٹ فوڈ کارنرز شامل تھے۔ اتھارٹی حکام نے متعدد جنرل اسٹورز و ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور 1 یوٹیلیٹی اسٹور سے زائد المعیاد خوردنی مصنوعات کی بڑی مقدار ضبط کی۔

خبرنامہ نمبر2902/2025کوئٹہ 25 اپریل2024 ۔صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دشمن کو یہ پیغام دینا ضروری ہے کہ پاکستان ایک زندہ و تابندہ قوم ہے، جو اپنی سلامتی کے معاملے میں کبھی کمزوری نہیں دکھائے گا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ افواہوں اور منفی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں اور قومی اداروں پر اعتماد کرتے ہوئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں ـصوبائی مشیر نسیم الرحمان نے قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری، قومی وقار اور سلامتی کے تحفظ کی جانب ایک نہایت بروقت، مدبرانہ اور جرات مندانہ قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے نہ صرف قومی مفادات کی بھرپور ترجمانی کرتے ہیں بلکہ یہ ملک دشمن عناصر کو بھی واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین کی حرمت اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی اور عالمی حالات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا مؤقف قومی امنگوں کا عکاس ہے، جو ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی قیادت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ملکی سلامتی پر کسی قسم کی مصلحت یا دباؤ کو قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام ہر محاذ پر متحد اور پرعزم ہیں اور بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف ایک مضبوط دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے وطن کے تحفظ، استحکام اور خودمختاری کے لیے افواجِ پاکستان اور قومی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں، اور ہر قسم کی قربانی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے کہا کہ دشمن کو یہ پیغام دینا ضروری ہے کہ پاکستان ایک زندہ و تابندہ قوم ہے جو اپنی سلامتی کے معاملے میں کبھی کمزوری نہیں دکھائی گی۔

خبرنامہ نمبر 2025/2903استامحمد25اپریل:ـ ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ڈی آئی سی اجلاس منعقد مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی (DIC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، حساس مقامات کی سیکیورٹی، اور آئندہ پیش آنے والے اہم ایونٹس کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ ضلعی سطح پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطہ اور تعاون کو مزید مضبوط بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی یا مشکوک نقل و حرکت پر فوری کارروائی کی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

خبرنامہ نمبر 2025/2904استا محمد25اپریل:ـڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ نارکوٹیکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں منشیات کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیاڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے آگاہی مہمات شروع کی جائیں۔ اجلاس میں محکمہ صحت، پولیس، تعلیم اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے تمام اداروں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنے ضلع میں بڑھتی ہوئی منشیات جیسی خطرناک لعنت کا خاتمہ کر سکیں.

خبرنامہ نمبر 2025/2905کوئٹہ 25 اپریل :_وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خانی بابا ضلع پشین میں انسداد دہشت گردی فورس کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فورس کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور بروقت حکمت عملی کو سراہا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس( سابق ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائی بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر انتہائی کامیاب آپریشن کر کے ایک بڑے خطرے کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا، جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہےوزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی، بدامنی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف ریاستی ادارے پوری قوت کے ساتھ سرگرمِ عمل ہیں اور ایسی تمام کارروائیوں میں عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا بھاری اسلحہ اور خودکش جیکٹ ان کے مذموم عزائم کا ثبوت ہے، لیکن بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹال دیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن وسائل فراہم کرتی رہے گی تاکہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے.