خبرنا مہ نمبر7994/2024
جھل مگسی24دسمبر2024:وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکریٹری بلوچستان قادر شکیل کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ کی زیر قیادت ضلعی صدر مقام گنداواہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفتر میں عوام الناس کے درپیش مسائل کے تدارک کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ونگ کمانڈر 151(لیفٹیننٹ کرنل) سہیل احمد، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر حفیظ اللّہ کھوسہ، ضلعی ناظم صحت جھل مگسی بدر ندیم انصاری،ڈی ایس ایم (پی پی ایچ آئی) جھل مگسی طارق شہباز، ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت توسیع جھل مگسی گہنور خان مگسی، ایکسیئن بلڈنگز ظفر اقبال ابڑو،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھل مگسی عبدالرسول کھوسہ، ضلعی جنگلات آفیسر عابد علی سومرو،ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جھل مگسی شکیل احمد انصاری ایس ڈی او ایریگیشن فرخ شہزاد کھوکھر ، چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداواہ ایڈووکیٹ مشتاق احمد ترین اور دیگر مختلف محکمہ جات کے ضلعی آفیسران سمیت قبائلی عمائدین، سوشل ایکٹوسٹ ، سول سوسائٹی ، علماء کرام،صحافی حضرات، سیاسی قائدین اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہریوں ودیگر مقررین کی جانب سے ضلع جھل مگسی کے بنیادی مسائل بالخصوص پانی بجلی ، تعلیم و صحت ، صفائی و ستھرائی اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی و دیگر آفیسران کو آگاہ کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے مسائل کا حل ہماری اپنی بساط کے مطابق ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں آج کی اس کھلی کچہری کے توسط سے تمام محکمہ جات کے آفیسران نے آپ کی شکایات سنیں، اور انشاءاللہ اس پر فوری عمل کرنے کو یقینی بنایا جائے گاانہوں نے علاقے کے امن وامان پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کہا ، کہ ہماری فورسز لیویز اور پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شب و روز محنت کرکے بہت سے کامیاب کارروائیوں میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جس میں چوری، منشیات فروشوں اور دوسرے وارداتوں میں ملوث شامل ہیں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ ، ودیگر ضلعءآفیسران نے عوام الناس کے درپیش مسائل بالخصوص پانی ، بجلی ، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کی بحالی کے حوالے سے ترجیحی بنیاد پر تمام تر درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ عوامی شکایات کے تدارک کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Related Post
DGPR ADVERTISEMENTS
September 9, 2025
9th-September-2025
September 9, 2025
8th-September-2025
September 9, 2025
8th-September-2025
September 9, 2025
08-09-2025
September 8, 2025
07-09-2025
September 8, 2025
07-09-2025
September 8, 2025
6th-September-2025
September 7, 2025
6th-September-2025
September 7, 2025
5th-September-2025
September 6, 2025
5th-September-2025
September 6, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
September 5, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
September 5, 2025
4th-September-2025
September 5, 2025
4th-September-2025
September 5, 2025
05-09-2025
September 5, 2025
Revised Test & Interview Schedule for Vacant Posts in Revenue
September 4, 2025
Vacancy Announcement: Dispenser Position at Health Department Nushki
September 4, 2025