News

24-12-2024

خبرنامہ نمبر7990/2024
کوئٹہ24 دسمبر 2024: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ ؑ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منایا جانے والا یہ دن مسلمانوں کے لئے بھی مبارک ہے اور مسلمان بھی مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسیحی برادری ملک وقوم کی تعمیر وترقی کے لئے اپنی تمامتر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے اس حوالے سے ان کا کردار قابل تحسین ہے حکومت صوبے میں آباد تمام اقلیتوں بشمول مسیحی برادری کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے، ملازمتوں میں اقلیتوں کے لئے مختص کوٹہ پر عملدرآمد کیا جارہا ہے اور ان کے لیے خصوصی مالی معاونت کے پیکج کا اعلان بھی کیا گیا ہے مسیحی برادری سمیت ملک اور بلوچستان میں بسنے والی دیگر تمام اقلیتوں کو اپنی مذہبی عبادات کی ادائیگی کی مکمل آزادی حاصل ہے جس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ نے مسیحی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی شریک رکھیں جو کرسمس منانے کی استطاعت نہیں رکھتے اور اپنی عبادات میں ملک وقوم کے استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Pictorial News

01-01-2025

News

1-01-2025

News

31-12-2024

News

31-Dec-2024