خبرنامہ نمبر7979/2024
کوئٹہ24دسمبر2024:
کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں ہزارہ کمیونٹی کی جانب سے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ کے ہیڈ جناب غلام سرور بروہی اور ڈپٹی رجسٹرار جناب امیر محمد رند نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب سرور بروہی صاحب کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ کسی بھی وفاقی محکمے کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ ہمارے دفاتر عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منتظمین نے وفاقی محتسب کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور اس ادارے کو عوام کے لیے نعمت کا درجہ دیا ۔
کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے وفاقی محتسب کے افسران کے سامنے مختلف وفاقی محکموں کے مسائل رکھے اور افسران نے فوری طور پر ان کی شکایات نہ صرف سنی بلکہ انہیں حل کرانے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔عوام نے وفاقی محتسب کے افسران کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا

Related Post
DGPR ADVERTISEMENTS
August 19, 2025
Correction in Vacancies of District Usta Muhammad by the School
August 19, 2025
19-08-2025
August 19, 2025
18-08-2025
August 18, 2025
18-8-2025
August 18, 2025
DGPR ADVERTISMENTS
August 18, 2025
Advertisement for Project Directors
August 18, 2025
18-08-2025
August 18, 2025
17th-August-2025
August 17, 2025
17th-August-2025
August 17, 2025
17th-August-2025
August 17, 2025